احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
101
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟
بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۶۷ء منعقدہ ۱۱، ۱۲، ۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء)
عموماً جماعت احمدیہ سے غیر از جماعت مسلمان یہ سوال کرتے ہیں کہ احمدیت نے دنیا کو کیا
دیا ؟ اس سے ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ اگر تو احمدیت نے اسلام میں کچھ تبد یلیاں کر دی ہیں اور دین
محمدی کو بدل کر پیش کیا ہے تو ہمیں اس نئے مذہب سے کوئی دلچسپی اور علاقہ نہیں کیونکہ یہ ایک کھلی کھلی
گمراہی ہے اور اگر احمدیت نے وہی اسلام ہمیں دیا جو پہلے ہی سے ہمارے پاس موجود ہے تو پھر
احمدیت کو قبول کرنا یا نہ کرنا دونوں برابر ہیں۔اس سوال کے پہلے حصہ کا جواب تو یہ ہے کہ احمدیت نے اسلام یعنی حقیقی اسلام کے سوا دنیا
کو کچھ اور نہیں دیا اور ایک شوشہ کی بھی تبدیلی دین اسلام میں نہیں کی۔دوسرے حصہ کا جواب مختصر آیہ
ہے کہ احمدیت نے دنیا کو دیا تو فقط اسلام ہی لیکن وہ رائج الوقت اسلام نہیں دیا جو فرقہ درفرقہ بہتر
مذاہب میں بٹ چکا تھا اور بہتر مختلف اور متضاد عقائد اور عبادت کے طریقوں پر مشتمل تھا بلکہ وہ اسلام
دیا جو ایک دین واحد کے طور پر آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا اور ظاہر ہے کہ اول الذکر کو
مؤخر الذکر سے کوئی نسبت نہیں۔گویه درست ہے کہ ظہور احمدیت کے وقت بظاہر اسلام کا خدا و ہی تھا اور کتاب بھی وہی اور
رسول بھی وہی لیکن مرور زمانہ نے نظروں میں کچھ ایسی کبھی پیدا کر دی کہ اب نہ تو خدا وہ خدا رہا نہ
کتاب وہ کتاب اور نہ رسول وہ رسول ، نام میں کوئی تبدیلی نہ تھی لیکن تصور بدل چکے تھے۔اسلام کا جو

نقار ی جلسه سالانه قبل از خلافت
102
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟۷۶۹۱ء
چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جار ہا تھ یہ وہ چہرہ نہ تھا جومحمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے یا پیش
کئے ہوئے اسلام کا چہرہ تھا بلکہ ایک بگڑا ہوا غبار آلود چہرہ تھا جسے اس حسن سے کوئی نسبت نہ تھی جو
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا۔غیروں کا تو کیا ذکر خود اپنوں ہی کی دست
درازی کی کہانی بہت طویل اور دردناک ہے۔اسلام کے بنیادی تصورات اور عقائد ایک ایک کر کے
تبدیل کئے گئے۔انبیائے گزشتہ کے تصورات بھی بگاڑ دیئے گئے اور بہت سی لغو اور نا پاک کہانیاں
ان کی طرف منسوب کی جانے لگیں، فرشتوں کے وجود کو بھی من گھڑت قصوں کی زینت بنادیا گیا،
توحید خالص اسلام میں باقی نہ رہی اور شرک عام ہو گیا۔ایک طرف تو خدا کی طاقتوں میں کمی کی جانے
لگی اور اس کی قوت تکلم اس سے چھین لی گئی دوسری طرف نا چیز انسانوں کو بھی الہی صفات سے متصف کیا
جانے لگا اور مردوں کو زندہ کرنے کی طاقتیں ان کی طرف منسوب کی جانے لگیں۔ایسے پیر ظاہر ہونے
لگے جو جسے چاہتے بزعم خود لڑکیاں دیتے اور جسے چاہتے لڑکے عطا کرتے۔پھر اگر چاہتے تو کئی کو ان
دونوں نعمتوں سے نوازتے تھے اور جسے کچھ عطا نہ کرنا چاہتے تھے اسے وہ بانجھ رہنے کا حکم دیتے تھے نعوذ
باللہ۔خدا صفت یہ پیر پیدا ہوئے اور مر بھی گئے لیکن بعض مسلمانوں کے تصور میں ان کی یہ الہی صفات
زندہ رہیں اور آج بھی زندہ ہیں۔چنانچہ ان کی قبریں حاجتمندوں کی زیارت گاہیں بنی ہوئی ہیں۔قدرت کے وہ نظارے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں خدا اور صرف خدا
دکھاتا تھا آج سینکڑوں ہزاروں قبریں اور زیارت گاہیں ان کے زعم میں وہ نظارے دکھلا رہی ہیں۔وہ
جبینیں جو خدا کے سوا کسی کے سامنے جھکنا نہ جانتی تھیں آج گلی سڑی ہڈیوں کو ڈھانپے ہوئے خاک
کے تو دوں کو سجدے کرنے لگیں۔یہ سب کچھ ہوا اور اسلام اور روحانیت ہی کے نام پر ہوا۔پس یہ کیا
عجیب زمانہ ہے کہ روحانیت اور شرک کے درمیان جن کا اکٹھے رہنا ناممکن تھا آج چولی دامن کا ساتھ
ہو گیا اور ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے دونوں اسلام کا لبادہ اوڑھے کھڑے ہیں۔ایک طرف شرک سے آلود اسلام کی یہ تصویر ہے اور دوسری طرف تو حید اسلام کو اس رنگ
میں پیش کیا جا رہا ہے کہ گویا وہ ایک خالی برتن ہے جو کبھی روحانیت کے دودھ سے نہیں بھرا۔تو حید نام
رکھا جارہا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت پر زور دینے کا اور توحید نام رکھا جا رہا ہے ظاہر
پرستی اور خشک ملائیت کا۔آج تو حید نام ہے اس عقیدے کا کہ خدا زندہ تو ہے لیکن قوت تکلم سے عاری

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
103
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
ہو چکا ہے اور کسی عبادت کرنے والے کی آہ و پکار کا جواب نہیں دیتا۔آج تو حید نام ہے اس عقیدے کا
کہ دنیا میں لقائے باری تعالیٰ کا حصول ناممکن ہے اور خشک اور بے کیف عبادتیں ہی (جو خالی خولی قیام
اور رکوع و سجود کے سوا کوئی قیمت نہیں رکھتیں) حاصلِ اسلام ہیں۔آج تو حید نام رکھ دیا گیا ہے، دلوں
کی سختی اور نظروں کی خشونت کا اور جبر اور تلوار اور غیظ و غضب کا۔آج ایک ایسی بے حاصل اور بے شمر
تو حید دنیا کے سامنے پیش کی جارہی ہے جو جذبات کی لذت سے عاری اور بنی نوع انسان کی ہمدردی
سے خالی ہے جس کی بناء رحمت پر نہیں بلکہ غضب اور انتقام پر ہے اور جسے روحانی سرور اور کیف کا پھل
نہیں لگتا۔ایک ایسی تو حید جو خدا کو ایک تو کہتی ہے مگر اس ایک خدا کے ایک جلوے سے انسانوں کو عمر
بھر محروم رکھتی ہے جو محض یوم آخرت کے وعدے پر جینے کا حکم دیتی ہے اور اس فرمان الہی کو بھول جاتی
ہے کہ
(بنی اسرئیل: ۳۷) یعنی جو آنکھ
اس دنیا میں اندھی ہوگی اور اپنے رب کے دیدار سے محروم ہوگی وہ آخرت میں بھی اندھی اور دیدار
سے محروم رہے گی۔پس یہ عجیب متضاد تصویریں ہیں اسلام کی جو کھینچی جارہی ہیں۔کہیں تو یہ نظارہ کہ
بعد المشرقین رکھنے والے روحانیت اور شرک یک قالب و یک جان ہورہے ہیں اور کہیں یہ تماشا کہ توحید
اور روحانیت جو کبھی باہم دگر جدا نہ ہوئے تھے ایسے ایک دوسرے کے دشمن ہوئے کہ ایک سینے میں سمانہیں
سکتے۔صرف یہی نہیں ، بلکہ خالص تو حید کے وہ دعویدار جو اپنے تئیں تو حید کا واحد علمبر دار سمجھتے تھے
خودان کے عقائد بھی شرک کی ملونی سے پاک نہ رہے۔چنانچہ ایک طرف تو آنحضرت ﷺ کی
بشریت پر حد اعتدال سے بڑھ کر زور دینے سے یہ سمجھا جانے لگا کہ توحید کا حق ادا ہو گیا اور دوسری
طرف حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف خدائی صفات منسوب کرتے ہوئے ان کی طبیعت ذرا نہ ہچکچائی
اور اس عقیدے پر پختگی سے قائم ہو گئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام دو ہزار برس سے اپنے جسم عنصری
کے ساتھ بغیر کچھ کھائے پئے زندہ ہیں اور نہ اس دو ہزار سالہ زندگی نے انہیں ارذل العمر تک پہنچایا
اور نہ بھوک ہی انہیں مار سکی۔پس اپنی اس غیر بشری صفت میں وہ انسانوں سے بالا تر اور خدا کے مشابہ
ہو گئے۔یہی نہیں بلکہ ان کے آسمان پر جانے کا عقیدہ فی ذاتہ ایک مشرکانہ عقیدہ تھا چنانچہ قرآن کریم
سے ثابت ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کفار مکہ نے آسمان پر چڑھنے کا مطالبہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
104
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
Kalabra Proonpictures for
کیا تو آپ نے خدا تعالیٰ کے ارشاد پر یہ جواب دیا کہ۔khutbatthal kuntu۔tif not found
( بنی اسرائیل: ۹۴) یعنی میں تو ایک بشر رسول ہوں۔یعنی جسم سمیت آسمان پر جانا میری بشریت کے بھی
منافی ہے اور رسالت کے بھی۔لیکن افسوس ! تو حید کا دعویٰ رکھنے کے باوجود مسلمانوں کے ایک بڑے گروہ
نے حضرت عیسی علیہ السلام کو اس پہلو سے بشریت اور رسالت دونوں سے بالاتر مقام پر لے جا کر کھڑا
کر دیا۔پس ظہور احمدیت کے وقت مسلمانوں میں توحید خالص باقی نہ رہی تھی۔عقائد میں بھی
شرک کی ملونی ہو چکی تھی اور اعمال میں بھی۔علاوہ ازیں اور بھی بے شمار خرابیوں اور فسق و فجور نے
مسلمانوں
کو گھیر رکھا تھا۔وحدت ملی نام کو باقی نہ رہی تھی اور اوج ثریا سے گری ہوئی یہ امت ایک چینی
کے برتن کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر چکی تھی۔اس کی مثال بعینہ ایک ایسی ریاست کی طرح تھی جو
اندرونی فتنوں کا بھی شکار ہورہی ہو اور بیرونی فتنوں کا بھی اور ہر چہار سمت سے اس پر طاقتور اور جابر
دشمن حملہ آور ہوں۔اسلام فرقوں میں بٹ چکا تھا اور تمام فرقے باہم برسر پیکار تھے۔ادھر خانہ جنگی کا
یہ عالم تھا اور ادھر غیر مذاہب اسلام کی سرحدوں پر چھاؤنیاں ڈالے پڑے تھے۔ان پر خطر راتوں میں
احمدیت کا ظہور ہوا اور قادیان کی گمنام بستی سے وہ شعاع نور پھوٹی جو رفتہ رفتہ کل عالم کونور محمدی سے
بھر دینے والی تھی۔پس احمدیت اس لئے نہیں آئی کہ کوئی نیا اسلام دنیا کو دے بلکہ اس لئے آئی کہ
ہر نئے اسلام کو دنیا سے مٹادے اور قرون اولیٰ کے اس اسلام کی طرف مسلمانوں کو واپس لے جائے
جو حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام تھا کیونکہ زمانے کے دکھوں کا مداوا دین محمدی کے سوا
ممکن نہ تھا، نہ ہے، نہ ہو گا۔حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے مہدی بنا کر مبعوث
فرمایا تا کہ وحی اور الہام سے ہدایت پاکر ان کے اختلافات کا فیصلہ فرمائیں اور ان کے اعمال کی تطہیر
کریں۔حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے مسیح محمدی کے مقام پر فائز کیا تا کہ صلیب کو
توڑنے اور اسلام کو عیسائیت پر غالب کرنے کے لئے ایک عظیم الشان مہم کا آغا ز کریں۔پس احمدیت
آئی اور وہ حقیقی اسلام دنیا کو عطا کیا جو صدیاں گزریں کہ نظر سے اوجھل ہو چکا تھا۔احمدیت آئی
اور مسلمانوں کو دور مہدویت عطا کیا۔احمدیت آئی اور اپنے ساتھ وہ مسیح الزمان لے کر آئی جو روحانی
مردوں
کو زندہ کرتا تھا اور تصوراتی خداؤں کو مارتا تھا۔احمدیت آئی اور دنیا کو ان تمام آسمانی فیوض سے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
105
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
بھر دیا جن کا عطا ہونا اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے ساتھ مقدر تھا۔احمدیت کبھی تو وہ باران رحمت بن کر برسی
جس سے لاکھوں سعید فطرت تشنہ روحوں کی پیاس بجھی اور مجھے ہوئے نیم مردہ دلوں کونئی زندگی عطا
ہوئی اور کبھی وہ آگ بن کر اتری جس نے دشمنان اسلام کے بدارا دوں اور مہلک منصوبوں کو جلا کر
خاکستر کر دیا۔کبھی تو دم عیسی بن کر مردہ روحوں کو جلا بخشتی رہی اور
کبھی عصائے موسیٰ کی صورت میں ان
خداؤں کو لقمہ اجل بنایا جو محض واہمہ اور تصور کی پیداوار تھے۔احمدیت نے تو حید کو قائم کیا اور شرک کی
بیخ کنی کی۔احمدیت نے خدائے واحد پر ایک سچا اور زندہ ایمان دنیا کو بخشا اور مخلوق کے لئے خالق کی
لقا کے سامان کئے۔احمدیت نے ان فاسد عقائد سے اسلام کی تطہیر کی جو رس چوسنے والی بیلوں کی
طرح اسلام کے شجرہ طیبہ پر پنجے ڈالے ہوئے تھے اور ان بد رسومات اور بدعات سے مسلمانوں کو
نجات عطا کی جن کا حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں کوئی وجود نہ تھا۔اسلام کے بنیادی عقائد میں بعض خطر ناک تبدیلیاں اور ان کی اصلاح
یہاں تفصیل کے ساتھ ان تمام بد اعتقادیوں پر بحث کرنے کی گنجائش تو نہیں جو رفتہ رفتہ
مسلمانوں میں جگہ پاگئیں اور جن کی احمدیت نے آکر اصلاح کی مگر نمونہ کے طور پر بعض ایسی خرابیوں
کا ذکر کرتا ہوں، جو اسلام کے بنیادی اعتقادات سے تعلق رکھتی ہیں۔خدا تعالیٰ
سب سے پہلے خدا تعالیٰ کے تصور کو لے لیجئے جو روحانیت کا مرکزی نقطہ ہے اور جس
پر یقین کامل کے بغیر مذہب بے حقیقت ہو کر رہ جاتا ہے۔اسلام نے خدا تعالیٰ کو ایک ایسی زندہ
حقیقت کے طور پر پیش کیا جس کا دیدار اسی دنیا میں ممکن ہے اور دعوی کیا کہ خدا تعالیٰ اپنے مخلص
بندوں کی پکار کوسنتا ہی نہیں اس کا جواب بھی دیتا ہے بشرطیکہ وہ کمال خلوص کے ساتھ اس کو پکار ہیں۔چنانچہ فرمایا:
(البقرة : ۱۸۷)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
106
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟۷۶۹۱ء
یعنی اے محمد ! جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں کہ میں کہاں ہوں تو اعلان
کر دے کہ میں قریب ہوں۔جب کوئی خلوص قلب کے ساتھ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کا جواب دیتا
ہوں۔پس چاہئے کہ وہ بھی وصل الہی کے حصول کی شرائط کو پورا کریں اور میرے احکامات پر عمل
کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں۔پھر اس مضمون کو مزید وضاحت کے ساتھ ایک اور مقام پر ان الفاظ میں بیان فرمایا:
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا
يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا (الصحف : 11)
یعنی جو کوئی بھی اپنے رب کی ملاقات کا متمنی ہے اسے چاہئے کہ نیک اعمال بجالائے
اور اپنے رب کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہ ٹھہرائے۔بالفاظ دیگر تو حید خالص اور عمل صالح کی
علامت ہی یہ قرار دی کہ انسان اسی دنیا میں اپنے رب کو پالےاور اس کی لقاء سے مشرف ہو جاۓ۔پھر ایک اور مقام پر ملائکہ کے ذریعہ اپنے بندوں سے ہم کلامی کے مضمون کو بیان کرتے
ہوئے فرماتا ہے:
( حم السجدة : ۳۱ - ۳۲)
یعنی یقیناً وہ لوگ جو کمال اخلاص اور صداقت قلب سے یہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے
اور پھر دنیا کی مخالفتوں کے باوجود اپنے اس دعوئی میں استقامت دکھاتے ہیں ، ان باوفا بندوں پر
کثرت سے فرشتے یہ کہتے ہوئے نازل ہوتے ہیں کہ تم نہ خوف زدہ ہو، نہ غمگین ہو۔ہم اس دنیا میں
بھی تمہارے ساتھ ہیں اور آخرت میں بھی۔پس اس جنت کی بشارت سے خوش ہو جاؤ جس کا وعدہ
تمہیں دیا جاتا ہے۔لیکن افسوس کہ جب مسلمان تنزل اور مایوسی کے دور میں داخل ہوئے تو قرآن کریم کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
107
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
اس کھلے کھلے اعلان کے باوجو د لقائے الہی اور وحی والہام خداوندی کے منکر ہو گئے اور افسوس کہ اسلام
کے حسن کی جان جس تصویر میں تھی۔اسی تصور کو مسخ کر دیا اور وصل الہی کی حقیقت کو جسے اسلام ایک
زندہ اور دائمی حقیقت کے طور پر پیش کرتا تھا محض ایک قصہ اور افسانہ بنا دیا۔مسلمانوں کی یہ کیسی محرومی اور بد قسمتی تھی اور اسلام کے چہرے پر کتنا بد نما داغ تھا وہ مابہ
الامتیاز نشان جو اسلام کو دوسرے تمام مذاہب سے ممتاز کرتا تھا ، وہ مابہ الامتیاز مٹا دیا گیا۔یہ امتیازی
شان اسلام سے چھینی گئی کہ وہ محض وعدہ فردا پر جینے کے لئے نہیں بلکہ اسی دنیا میں بندوں کو اپنے رب
سے ملانے کا وعدہ کرتا ہے۔افسوس کہ وہ مسلمان جو وصل الہی کے بغیر چین نہ پاتے تھے ان کی
اولادیں خالی برتنوں پر راضی ہو گئیں اور ایک ایسے خدا کے تصور کو لے کر بیٹھ گئیں جو محض کتب تاریخ
اور صحف ابراہیم و موسی میں زندہ تھا۔ان کے زعم میں آدم اور ابراہیم موسیٰ اور پھر عیسی اور پھر ان
سب سے بڑھ کر محمد عربی علیہم السلام سے ہم کلام ہونے والا خدا اب ہمیشہ کے لئے خاموش ہو چکا
تھا۔اب خواہ قیامت تک اس کے عاشق بندے درد جدائی سے بے قرار ہو ہو کر اسے پکارتے رہیں
مگر اس کی طرف سے ان کی کسی پکار کا جواب نہ دیا جانا تھا۔صدافسوس !وہ مذہب جس کی رونق اور شادابی کا انحصار لقائے باری تعالیٰ پر تھا اور جس کا یہ
دعویٰ تھا کہ اسلام اور صرف اسلام ہی وہ مذہب ہے جس پر چل کر انسان اس دنیا میں ہی اپنے رب کو
پالیتا ہے ، خود اس مذہب کے پیروکاروں نے ہی اس سے یہ رونق چھین لی اور لہلہاتے ہوئے شاداب
چمن کو جولقائے باری کے پھولوں سے سجا ہوا تھا ایک ویران اور بے شمر باغ میں تبدیل کر دیا۔افسوس
که مسلمانوں ہی میں وہ رہنما بھی پیدا ہوئے جو افادیت دعا کے ہی منکر ہو بیٹھے۔تب اس انتہائی مایوسی کے دور میں قادیان کی گمنام بستی سے بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پر شوکت آواز بلند ہوئی اور آپ نے اہل اسلام کو یہ مژدہ بہار دیا کہ
وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم
اب بھی اس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار
براین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۱۱۳۷)
آپ نے دنیا کو بتایا کہ اسلام کا خدا ایک زندہ اور لازوال طاقتوں کا مالک ہے۔اس کی ہر صفت

نقار بر جلسه سالانه قبل از خلافت
108
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
تعطل سے پاک ہے۔وہ اب بھی اپنے بندوں سے جو مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ (النساء :)
کی شرائط پر پورا اترتے ہوں ہم کلام ہوتا ہے اور ان کو ان تمام انعامات سے نوازتا ہے، جو اس کے
پہلے برگزیدہ بندوں کو ملتے رہے۔وحی والہام کے سلسلے کو جاری قرار دیتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے صرف
نظریاتی دلائل پر ہی اکتفا نہیں فرمایا بلکہ خود اپنے وجود کو اس حقیقت کے ایک زندہ ثبوت کے طور پر
پیش کیا۔آپ کا وجود ان لوگوں کے لئے ایک مجسم پینج بن گیا جو وحی والہام کے منکر تھے یا اسلام کو بھی
نعوذ باللہ ان متروک مذاہب میں شمار کرنے لگے تھے جو ذات باری تعالیٰ سے منقطع ہو چکے ہیں۔آپ
نے اپنے وجود کو ایک زندہ خدا کے زندہ ثبوت کے طور پر پیش کیا اور ایک عام منادی کے ذریعہ ابنائے
آدم کو بھی اسی خدا کی طرف دوڑے چلے آنے کی دعوت دی، جس کے دیدار کی عجیب لذت آپ نے
پائی تھی اور جس کے شیریں کلام کا رس تا دم آخر آپ کے کانوں میں گھلتا رہا۔آپ نے فرمایا:
کیا بد بخت وہ انسان ہے جس کو اب تک یہ پتہ نہیں کہ اس کا ایک
خدا ہے جو ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ہماری اعلیٰ
لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس
میں پائی۔یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے۔اور یہ عمل
خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس
چشمے کی طرف دوڑو۔کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا۔یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں
بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا دوں۔کس
دف سے میں بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سن لیں۔اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں۔“
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه: ۲۱۔۲۲)
19
اس صلائے عام کو سن کر سینکڑوں، ہزاروں لقاء الہی کے پیاسے دلوں کے پیالے لئے
ہوئے آپ کی طرف دوڑے اور اسی سر چشمہ سے سیراب ہوئے جس سرچشمہ سے آپ کی زندگی کا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
109
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
ایک ایک لمحہ سیراب ہوتا تھا۔لقاء اللہ صرف ایک وجود تک محدودنہ رہی اور اسلام کے خدا کی زندگی کی
گواہی دینے والا محض تنہا نہ رہا۔وہ تنہا نہ رہا، بلکہ سید ولد آدم کے ان نقوش پا پر چل کر جن پر خود اس
نے قدم مارے تھے سینکڑوں ہزاروں دوسرے بندگان خدا بھی اسی دنیا میں اپنے رب کو پاگئے۔وہ
صاحب کشف والہام ہوئے۔قادیان کی بستی ایسے وجودوں سے بھر گئی اور اس کی طرف سے لقاء اللہ
کی منادی کرنے والے منادی کرتے ہوئے اہل دنیا کی طرف نکلے۔انہی میں سے تھے جو صدیق کہلائے اور سراپا نور الدین بن گئے۔انہی میں سے تھے جو مصلح
موعودؓ ٹھہرے اور کشف والہام کے مورد بنے۔انہی میں غلام رسول اور عبدالرحیم اور شیر علی پیدا
ہوئے اور پھر انہی میں وہ ناصر الدین بھی ہیں جن کے ہاتھوں میں شربت وصل و بقا کے جام تھمائے
گئے۔ہزار ہا مردوں نے بھی اسلام کے زندہ خدا کا مشاہدہ کیا اور ہزار ہا عورتوں نے بھی حتی کہ بچے
بھی ان جلووں سے محروم نہ رہے اور جیسا کہ مخبر صادق نے خبر دی تھی ان کو بھی رویائے صادقہ سے
مشرف فرمایا گیا۔پس احمدیت نے جو دنیا کو سب سے بڑا فیض عطا کیا وہ یہی لقاء الہی کا فیض تھا آج احمدیت
کو چھوڑ کر وہ کونسی جماعت ہے جو رب العباد کو اس یقین اور قوی شہادت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش
کر رہی ہے اور کہاں ہیں احمدیت کے سواوہ لوگ جو وصل الہی کے اس دنیا ہی میں دعوے دار ہوں اور
زندہ براہین کی ایک فوج اپنے ساتھ رکھتے ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارفع مقام کی تنقیص اور اس غلطی کی اصلاح
خدا تعالیٰ کے بعد حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام ہے جن پر کامل اور
پُر خلوص ایمان کے بغیر حصول نجات
ممکن نہیں۔لیکن افسوس کہ مسلمانوں کے بدلتے ہوئے عقائد نے
آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارفع تصور کو بھی کامل نہ رہنے دیا۔وو
قرآن کریم سے ثابت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا مقام جس میں کوئی
دوسرا آپ کا شریک نہیں ” مقام خاتم النبیین ہے۔لفظ خاتم کے بہت سے معانی ہیں لیکن
اگرا سے بمعنی ختم کرنے والا لیا جائے تو ظاہر ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو ہی طریق پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
110
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
سب نبیوں
کو ختم فرما سکتے تھے۔اول ظاہری معنوں میں اس طریق سے کہ آپ کی بعثت کے بعد ہر وہ
نبی جو زندہ ہوتا اس دار فانی سے کوچ کر جاتا اور اس طرح جسمانی لحاظ سے آپ کے وصال سے قبل
ہی ختم ہو جاتا۔دوسرے روحانی معنوں میں اس طرح کہ آپ دوسرے تمام انبیاء علیہم السلام کے
روحانی فیض کو ہمیشہ کے لئے ختم فرما دیتے اور کسی گزشتہ نبی کی قوت قدسیہ سے کبھی کوئی فرد بشر کوئی
روحانی فیض نہ پاسکتا۔یہاں تک کہ خودان کی امتیں بھی صرف اور صرف آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی دست نگر اور محتاج ہو جاتیں لیکن ظلم دیکھو کہ مسلمانوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان
پر جانے اور پھر امت محمدیہ میں نازل ہونے کے بارے میں جو عقیدہ گھڑ رکھا تھا وہ ان ہر دو معنوں
سے عملاً آیت خاتم النبین کی تکذیب کرنے کے مترادف تھا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام
خاتم النبین کی شان میں سخت گستاخی کا حامل تھا۔اس سے تو یہ ثابت ہوتا تھا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نہ ظاہری لحاظ سے ختم فرما سکے اور نہ باطنی لحاظ سے۔ظاہری لحاظ سے اس لئے نہیں کہ خود مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق حضور ا کرم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت تمام انبیائے گزشتہ میں سے صرف ایک نبی یعنی حضرت عیسیٰ علیہ
السلام زندہ تھے لیکن آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ایک نبی کو بھی مار نہ سکے اور وہ آپ کی زندگی
میں تو کیا آپ کے وصال کے بعد بھی زندہ رہے اور آج تک زندہ سلامت موجود ہیں۔روحانی لحاظ
سے اس لئے نہیں کہ فیض بھی ان کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے باوجود ختم نہ ہوسکا
اور جاری رہا بلکہ وہ تو پہلے سے بھی بڑھ گیا۔اگر چہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل وہ صرف بنی
اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے تھے اور بنی اسرائیل ہی کی ایک بہت قلیل جماعت نے آپ
کے وجود سے برکت پائی تھی لیکن آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد تو نعوذ باللہ ان کا فیض
امت محمدیہ کی عالمگیر وسعتوں تک بھی ممتد ہو گیا اور آخری زمانہ میں جب اس امت کو ہولناک
خطرات کا سامنا کرنا تھا تو اس کی نجات بھی حضرت مسیح کے دم قدم کی برکت سے ہی وابستہ کر دی گئی۔کیسا خوفناک یہ عقیدہ ہے جو مسلمانوں نے نا مجھی سے رفتہ رفتہ اپنالیا اور کیسی کاری ضرب اس سے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاتمیت پر پڑتی ہے۔احمدیت نے اس سراسر غیر اسلامی اور حضور اکرم کی شان میں سخت گستاخانہ عقیدہ کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
111
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
خلاف عالمگیر سطح پر ایک عظیم الشان اور کامیاب جہاد کیا اور قرآن وحدیث پر مبنی محکم دلائل سے ثابت
کر دیا کہ مسیح ناصری علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور جس مسیح کے آنے کی امت محمدیہ کو خوشخبری دی گئی
تھی وہ بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہونے والے سابق مسیح نہ تھے بلکہ غلامان محمد ہی میں سے ایک
ذی شان امتی کو بعض مشابہتوں کی بناء پر مسیح کا صفاتی نام دیا جانا تھا۔احمدیت نے دنیا پر ظاہر کیا کہ سراسر خلاف قرآن یہ عقیدہ سید ولد آدم کی شان میں کئی طرح
سے گستاخی کا موجب ہے کیونکہ جیسا کہ مسلمان گمان کرتے تھے اگر واقعی ناپاک دشمن کی دست درازی
سے اپنے پیارے مسیح کو بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ انہیں آسمان کی بلندیوں کی طرف اٹھالے گیا تو بجا
طور پر سوال پیدا ہوتا تھا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس استثنائی محبت اور پیار کا سلوک کیوں نہ
فرمایا ؟ آپ پر بھی تو ہولناک دکھوں اور مہیب خطرات کے وقت آئے تھے۔آپ پر بھی تو پتھراؤ کیا
گیا، تیر چلائے گئے اور تیز دھار آلوں سے آپ کے معصوم بدن کو چر کے لگائے گئے۔پھر کیوں اپنے
محبوب ترین نبی کے لئے اس خدا کی محبت جوش میں نہ آئی جس نے عیسی کے لئے دشمن کا وار برداشت
نہ کیا اور اس کو زندہ آسمان پر اٹھالیا ؟ کیوں ہجرت کے وقت ان کو آسمان پر نہ اٹھالیا گیا بلکہ اس کے
برخلاف ان کو پہاڑ کے ایک غار میں پناہ لینی پڑی ؟ کیوں طائف اور احد اور حنین کے المناک سانحوں
میں آسمان کے دروازے آپ پر نہ کھولے گئے ؟ اور کیوں اس دنیا میں اپنے دشمنوں کے درمیان
گھرے رہے؟ کیا اس عقیدے کے حامل مسلمانوں سے عیسائی پادری یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتے کہ
اے علماء اسلام ! بتاؤ اس استثنائی سلوک کو دیکھ کر عقل کیا فیصلہ دیتی ہے؟ کون خدا کو زیادہ پیارا تھا؟ وہ
جسے میدان کارزار میں پیہم صدمات نے نیم جان اور بے ہوش کر دیا لیکن خدا کی محبت نے اسے آسمان
کی طرف نہ بلایا یا وہ جس کی آہ و پکار سن کر آسمان نے اپنی آغوش محبت واکر دی۔فرشتے بلندیوں سے
اترے اور سرحد ادراک سے بھی پرے چوتھے آسمان کی طرف اسے اٹھالے گئے۔افسوس که تاریک صدیوں میں اسلام کے اندر داخل ہو جانے والا یہ عقیدہ آج سے تقریباً
نوے برس قبل کے زمانے تک پوری طرح اسلامی لبادہ اوڑھے بیٹھا تھا اور اسلام کے لئے متعدد
نقصانات کا موجب ہورہا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان افضلیت کو یہ کئی طرح کے
صدمے پہنچارہا تھا لیکن مسلمان خواب غفلت میں پڑے تھے۔پھر ایک عیسائی یہ سوال بھی کر سکتا تھا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
112
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
کہ خود اپنے عقیدوں کی رو سے انصاف بتاؤ کہ حسن اعظم کون ہیں؟ وہ جوا نہیں سو سال سے آسمان پر بیٹھا
اس گھڑی کا انتظار کر رہا ہے کہ امت محمدیہ نا قابل حل مسائل میں الجھ جائے تو ان گنتھیوں کو سلجھانے
کے لئے آسمان سے نازل ہو یا وہ جو اپنی امت کو ایسے حال میں چھوڑ کر چلا گیا کہ فتنوں کے دروازے
تو کھلے رہے لیکن فتنوں سے بچانے والے آسمانی پہلوانوں کی راہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگئی۔وہ بجاطور
پر مسلمانوں سے یہ سوال کر سکتے ہیں کہ جب امت محمدیہ کو خطرناک اندرونی اختلافات کا شکار ہونا تھا
تو بتاؤ تو سہی کہ حکم اور عدل کی کرسی پر جلوہ افروز ہونے کے لئے کون آئے گا ؟ اور بتاؤ تو سہی کہ جب
دجال نے کل عالم کو تاخت و تاراج کرنے کے لئے خروج کرنا تھا اور سب مذاہب کو ملیا میٹ کرتے
ہوئے بالآخر اسلام کی شہ رگ پر بھی تبر رکھ دینا تھا تو کون سا آسمانی پہلوان آسمان سے اتر کر اس امت
مرحومہ کو بچائے گا؟ پھر وہ کون ہوگا جو اپنی آسمانی تلوار سے دجال کی گردن اڑائے گا اور ایک ایسے
فتنے سے دنیا کو نجات بخشے گا جس سے بڑا فتنہ اس سے پہلے کبھی دنیا میں ظاہر نہیں ہوا؟ کیا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا ان کا کوئی امتی غلام؟ اگر نہیں تو پھر کیوں اعتراف حق نہیں کرتے اور کیوں
بآواز بلند نہیں کہتے کہ عیسی ابن مریم ، ہاں عیسی ابن مریم۔حیف! اے علمائے اسلام! دیکھو اس عقیدے سے اسلام اور اسلام کی مقدس ہستیوں کی
کیسی گستاخی لازم آتی ہے اور کس طرح یہ اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے والا ایک باطل نظریہ ہے
جسے دین محمدی کی چار دیواری میں پینے کا کوئی حق نہیں۔احمدیت نے اس عقیدے کے چنگل سے اسلام کو نجات بخشی اور دنیا پر واضح کر دیا کہ امت
محمد یہ اپنی اصلاح کے لئے کسی غیر نبی کی محتاج نہیں۔بلکہ ہر دوسری امت اپنی اصلاح کے لئے امت
محمدیہ کی محتاج ہے۔احمدیت نے دنیا کو بتایا کہ فساد عظیم اور خروج دجال کے وقت کسی بنی اسرائیلی نبی
نے نہیں بلکہ محمد ہی کے ایک غلام نے دنیا کو اس فتنہ عظیم سے نجات بخشنی تھی اور دجال کے سر کو براہین
کی تلوار سے پاش پاش کرنا تھا۔احمدیت نے دنیا کو بتایا کہ حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
بعثت کے بعد ہر دوسرے نبی کا فیض ہمیشہ کے لئے ختم ہو چکاحتی کہ خود اپنی امتوں کو بھی اب وہ کوئی
فیض روحانی نہیں پہنچا سکتے۔پھر ممکن ہی کہاں ہے کہ ان میں سے کوئی حضرت محسن اعظم احمد عربی کی
امت پر احسان کرے۔نہیں نہیں یہ امر ایک محال امر ہے۔بلکہ صورت حال بعینہ برعکس ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی