احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

نقار میر جلسه سالانه قبل از خلافت
113
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
سنو ! امت عیسوی تو خود اپنی نجات اور بقا کے لئے آج غلام احمد کی محتاج ہوتی جاتی ہے:
برتر گمان و و ہم سے احمد کی شان ہے
جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه: ۲۸۶ حاشیه )
ہاں ! برتر ہے احمد کی شان ! وہم وگمان سے
کہیں برتر والی !! کہ غلام احمد تو غلام احمد ہے۔آج امت عیسوی شربت وصل بقا کے لئے غلام ابن غلام ابن غلام احمد کی بھی محتاج ہے بلکہ اس کے
غلاموں کی بھی محتاج فیض روحانی کے سب دھارے بس ایک ہی سمت سے ہر دوسری سمت کو بہتے
ہیں۔پس لاکھوں سلام ہوں اس محسن اعظم پر جس کے وجود پر سب
نعمتیں ختم ہوئیں اور اب ہر نعمت کا
دینے والا وہی ایک فرماں روا ہے۔قرآن پر ایک خطر ناک حملہ اور اس کا دفاع
قران کریم ہر شک سے بالا خدا تعالیٰ کا وہ غیر مبدل اور محفوظ کلام ہے جو تمام بنی نوع
انسان کے لئے آخری ہدایت کے طور پر نازل ہوا اور قیامت تک جس کا ایک شوشہ بھی ہرگز بدل نہیں
سکتا۔لیکن گزرتے ہوئے وقت نے اس لا ریب اور بین کتاب کو بھی شکوک سے بھر دینے کی
کوشش کی ہے۔غیروں نے جو حملے کئے ان کا تو ذکر ہی الگ ہے خود مسلمانوں میں رفتہ رفتہ یہ غلط
خیال پھیل گیا کہ قرآن کریم کی بعض آیات اس کی بعض آیات کے ذریعے منسوخ ہو چکی ہیں۔بعض
مفسرین قرآن تو ان منسوخ شدہ آیتوں کی تعداد پانچ سو تک بتانے لگے۔ظاہر ہے کہ یہ عقیدہ جس کی
فی الحقیقت اسلام میں کوئی بنیاد نہیں قرآن کریم پر ایک نہایت خطرناک حملہ کی حیثیت رکھتا تھا۔کیونکہ
جو نہی یہ تسلیم کر لیا جائے کہ قرآن کریم میں بعض منسوخ شدہ آیات بھی شامل ہیں تو معا سارا قرآن ہی
مشکوک ہوکر رہ جاتا ہے کیونکہ ایک مفسر کے نزدیک ایک آیت منسوخ ہوسکتی ہے اور دوسرے کے
نزدیک دوسری اور تیسرا ایک تیسری آیت کو منسوخ سمجھ سکتا ہے غرضیکہ قرآن محفوظ ایک ایسی غیر محفوظ
کتاب میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی سینکڑوں آیتیں نسخ کا شکار ہیں۔افسوس یہ ظالمانہ سلوک اس کتاب سے کیا گیا کہ جس کی ابتداء ہی اس دعوی سے ہوئی تھی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
114
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) یعنی یہ وہ کتاب ہے جو
ہر شک سے بالا ہے اور متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔احمدیت نے آکر اس داغ کو بھی دھویا اور بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام نے بینات پر قائم ہو کر یہ اعلان فرمایا کہ قرآن کی چند سوآیات کے منسوخ ہونے کا تو کیا
سوال، ایک نقطہ، ایک شوشہ بھی اس غیر مبدل کتاب کا نہ منسوخ ہے نہ کبھی قیامت تک ہوگا۔دیکھئے
اسلام تو وہی تھا، اسلام کا خدا بھی وہی ، رسول بھی وہی اور کتاب بھی وہی۔پھر کیا انسانی دست برد نے
ان تینوں بنیادی اور ازلی حقیقتوں کے تصورات تبدیل اور مسخ نہیں کر دیے؟ یقیناً ایسا ہی ہوا۔تب اس
خدا نے جس نے دین اسلام کی حفاظت کا وعدہ فرمایا تھا احمدیت کو قائم فرمایا اور غلامان محمد ہی میں سے
وہ بطل جلیل مبعوث فرمایا جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔وہ آیا اور اپنے رب سے ہدایت پا کر کرسی عدالت پر
حکم اور عدل بن کر جلوہ افروز ہوا۔وہ آیا اور جیسا کہ اس کے آقا نے پیش خبری کی تھی مختلف اسلامی
فرقوں کے اختلافات کا فیصلہ کیا اور راہ حق دکھائی اور اسلام کو ان تمام تہمتوں سے پاک صاف کیا
جو تاریک صدیوں نے اس کی نورانی پیشانی پر لگا رکھی تھیں اور ایک دفعہ پھر عہد نبوی کی طرح اسلام کا
چاند سا مکھڑا اپنے تمام حسن و جمال اور تمام نور کے ساتھ نکھر کر روشن ہو گیا۔بعض اور اعتقادی خرابیوں کا مختصر ذکر
یہ تو چند نمونے مثال کے طور پر پیش کئے جارہے ہیں۔ورنہ اعتقادی خرابیاں جو رفتہ رفتہ
مسلمانوں میں پیدا ہوئیں اور بھی بہت سی ہیں جن پر تفصیلی بحث کی تو یہاں گنجائش نہیں مگر مختصر ان کا
ذکر بے محل نہ ہوگا۔ملائكة الله
ملا سلگتے اللہ کے متعلق بھی مسلمانوں میں کئی قسم کے لغو قصے رائج ہو گئے تھے اور کہا جانے لگا تھا
کہ نعوذ باللہ یہ بھی پریوں کی طرح کی کوئی مخلوق ہے، جس کی شکل انسانوں سے ملتی جلتی ہے۔حضرت
بانی سلسلہ احمدیہ نے دنیا کو بتایا کہ ملا ئکتہ اللہ کا یہ تصور غیر معقول اور غیر اسلامی ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اس تصور کی خامیوں کی طرف مسلمانوں کی توجہ دلائی اور یہ غلطی بھی دراصل اسی وجہ
سے لگی کہ قرآن کریم کی بعض تمثیلوں کو ظاہر پر محمول کر لیا گیا۔آپ نے قرآن کریم کی مختلف آیات

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
115
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
اور احادیث سے استنباط کرتے ہوئے ملائکہ کے صحیح اسلامی تصور کو ایسے بصیرت افروز رنگ میں پیش
فرمایا کہ انہیں سن کر ایک معاند کو بھی مجبوراً اسلام کی حقانیت کا قائل ہونا پڑتا ہے۔پ نے فرمایا کہ اگر چہ تمثیل کے طور پر بعض اوقات انسانوں کو ملائکہ مختلف صورتوں میں
دکھائے جاتے ہیں جیسے حضرت مسیح کو روح القدس ایک کبوتر کی شکل میں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو ایک عظیم الشان پر شوکت انسانی وجود کے طور پر دکھایا گیا جو افق تا افق پھیلا ہوا تھا لیکن
در حقیقت وہ جسمانی شکلوں کی قید سے آزاد ہیں اور وہ عظیم الشان وجود ہیں جو عظیم روحانی قوتوں کے
طور پر خدا تعالیٰ کے حضور ایسے ماوراء الور کئی مقامات پر فائز ہیں جہاں سے وہ کبھی نہیں ہلتے اور ان
کے ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑنے پھرنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ان کی مثال ان کے مخصوص
فرائض کے دائرے میں جن پر وہ مامور ہیں ، ایک سورج کی سی ہے جو اپنی جگہ سے ہٹے بغیر اپنے
دور رس تاثرات کے ذریعہ ان گنت کام اس کا ئنات میں سرانجام دے رہا ہے۔صرف فرق یہ ہے کہ
سورج یہ کام غیر شعوری طور پر ادا کرتا ہے اور ملائکہ صاحب شعور ہستیاں ہیں جو عظیم الشان کارخانہ
قدرت میں علیحدہ علیحدہ نظاموں کو خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق چلانے پر مقرر ہیں۔چنانچہ ملک
الموت اس روحانی وجود کا نام ہے۔جو موت کا نظام چلانے پر فائز ہے اور اس کے ماتحت بے شمار
کارندے اس کام کو سرانجام دینے کے لئے موجود ہیں۔قرآن کریم میں پروں کے الفاظ جو ان کے متعلق استعمال ہوئے ہیں۔محض استعارہ کی زبان
ہے جیسے انسانوں کے متعلق بھی قرآن کریم استعارہ پروں کے الفاظ استعمال فرماتا ہے۔چنانچہ والدین
کے حق میں اولا د کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
(بنی اسرئیل: ۲۵) یعنی ان کے لئے نرمی یعنی رحمت کا پر جھکاؤ۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی مختلف کتابوں میں اس مسئلے کو ایسی وضاحت کے ساتھ
بیان فرمایا ہے کہ اس کا کوئی بھی پہلو تشنہ نہیں رہتا۔نمونے کے طور پر ہم حضور کا ایک ارشاد درج
کرتے ہیں۔اس سے واضح ہو جائے گا کہ ملا ئکتہ اللہ کا جو تصور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو
دیا ہے دراصل وہی درست ہے اور اس کو اپنانے سے کسی بھی قسم کا کوئی اعتراض قرآن
کریم پر وارد نہیں
ہوسکتا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
116
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
محققین اہل اسلام ہرگز اس بات کے قائل نہیں کہ ملائک اپنے شخصی
وجود کے ساتھ انسانوں کی طرح پیروں سے چل کر زمین پر اترتے ہیں اور یہ
خیال ببداہت باطل بھی ہے کیونکہ اگر یہی ضرور ہوتا کہ ملائک اپنی اپنی خدمات
کی بجا آوری کے لئے اپنے اصل وجود کے ساتھ زمین پر اترا کرتے تو پھر اُن
سے کوئی کام انجام پذیر ہونا بغایت درجہ محال تھا۔مثلا فرشتہ ملک الموت جو ایک
سیکنڈ میں ہزار ہا ایسے لوگوں کی جانیں نکالتا ہے جو مختلف بلا دوامصار میں ایک
دوسرے سے ہزاروں کوسوں کے فاصلہ پر رہتے ہیں اگر ہر ایک کے لئے اس
بات کا محتاج ہو کر اول پیروں سے چل کر اس کے ملک اور شہر اور گھر میں جاوے
اور پھر اتنی مشقت کے بعد جان نکالنے کا اس کو موقع ملے تو ایک سیکنڈ کیا اتنی بڑی
کارگزاری کے لئے تو کئی مہینے کی مہلت بھی کافی نہیں ہو سکتی۔کیا یہ ممکن ہے کہ
ایک شخص انسانوں کی طرح حرکت کر کے ایک طرفۃ العین کے یا اس کے کم عرصہ
میں تمام جہان گھوم کر چلا آوے۔ہرگز نہیں۔بلکہ فرشتے اپنے اصلی مقامات سے
جوان کے لئے خدایتعالی کی طرف سے مقرر ہیں ، ایک ذرہ کے برابر بھی آگے
پیچھے نہیں ہوتے۔جیسا کہ خدایتعالی ان کی طرف سے قرآن شریف میں
فرماتا ہے
(الصافات: ۱۶۵-۱۶۶)
پس اصل بات یہ ہے کہ جس طرح آفتاب اپنے مقام پر ہے اور اُس
کی گرمی اور روشنی زمین پر پھیل کر اپنے خواص کے موافق زمین کی ہر ایک چیز کو
فائدہ پہنچاتی ہے اسی طرح روحانیات سماویہ خواہ ان کو یونانیوں کے خیال کے
موافق نفوس فلکیہ کہیں یا دسا تیر اور وید کی اصطلاحات کے موافق ارواح
کواکب سے ان کو نامزد کریں یا نہایت سید ھے اور موحدانہ طریق سے ملائک
اللہ کا لقب ان کو دیں۔درحقیقت یہ عجیب مخلوقات اپنے اپنے مقام میں مستعفر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
117
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
اور قرار گیر ہے اور حکمت کا ملہ خداوند تعالیٰ زمین کی ہر یک مستعد چیز کو اس کے
کمال مطلوب تک پہنچانے کے لئے یہ روحانیات خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ظاہری خدمات بھی بجالاتے ہیں اور باطنی بھی۔جیسے ہمارے اجسام اور ہماری
تمام ظاہری قوتوں پر آفتاب اور ماہتاب اور دیگر سیاروں کا اثر ہے ایسا ہی ہمارے
دل اور دماغ اور ہماری تمام روحانی قوتوں پر یہ سب ملائک ہماری مختلف
استعدادوں کے موافق اپنا اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔“
66
توضیح مرام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۲۶ - ۶۸)
پھر آپ نے فرشتوں کے وجود کے متعلق اپنا ذاتی مشاہدہ ان الفاظ میں بیان فرمایا:
واضح ہو کہ یہ خیال کہ فرشتے کیوں نظر نہیں آتے بالکل عبث ہے۔۔فرشتے خدا تعالیٰ کے وجود کی طرح نہایت لطیف وجود رکھتے ہیں۔پس کس
طرح ان آنکھوں سے نظر آویں۔کیا خدا تعالیٰ جس کا وجود ان فلسفیوں کے
نزدیک بھی مسلم ہے ان فانی آنکھوں سے نظر آتا ہے۔ماسوا اس کے یہ بات
بھی درست نہیں کہ کسی طرح نظر ہی نہیں آسکتے کیونکہ عارف لوگ اپنے
مکاشفات کے ذریعے سے جو اکثر بیداری میں ہوتے ہیں فرشتوں کو روحانی
آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں اور اُن سے باتیں کرتے ہیں اور کئی علوم اُن سے
اخذ کرتے ہیں۔اور مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان
ہے اور جو مفتری اور کذاب کو بغیر ذلیل اور معذب کرنے کے نہیں چھوڑتا کہ
میں اس بیان میں صادق ہوں کہ بار ہا عالم کشف میں میں نے ملائک کو دیکھا
ہے اور ان سے بعض علوم اخذ کئے ہیں۔اور ان سے گزشتہ یا آنے والی خبریں
معلوم کی ہیں جو مطابق واقعہ تھیں۔پھر میں کیونکر کہوں کہ فرشتے کسی کو نظر نہیں
آسکتے۔بلاشبہ نظر آسکتے ہیں مگر اور آنکھوں سے
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۱۸۱، ۱۸۳ حاشیه)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
118
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
دجال
دجال کے بارے میں بھی مسلمانوں میں عجیب و غریب قصے رائج ہو چکے تھے اور وہی غلطی
دہرائی گئی تھی کہ کلام کی حکمت سے آنکھیں بند کر کے ظاہر کو پکڑ لیا گیا تھا۔اس ظاہر بینی کے نتیجہ میں
مسلمان بالعموم ایک ایسے کانے دجال کا انتظار کرنے لگے جو ایک ایسے عظیم القامت گدھے پر سوار
ہوگا جس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر گز کا فاصلہ ہوگا اور دنیا کو تباہ و برباد کرنے کے لئے آخری
زمانہ میں خروج کرے گا۔احمدیت نے آکر ان سب غلطیوں کی اصلاح کی اور ان عارفانہ معموں کو
سلجھایا جو قبل ازیں سینکڑوں سال سے کسی کے سلجھائے نہ سمجھے تھے۔چنانچہ مقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام دجال کی یوں تشریح فرماتے ہیں:
" قرآن شریف اس شخص کو جس کا نام حدیثوں میں دجال ہے
شیطان قرار دیتا ہے جیسا کہ وہ شیطان کی طرف سے حکایت کر کے فرماتا ہے:
(الاعراف : ۱۵۔۱۶) یعنی شیطان نے جناب الہی میں عرض کی کہ میں اس وقت
تک ہلاک نہ کیا جاؤں۔جب تک کہ وہ مردے جن کے دل مر گئے ہیں دوبارہ
زندہ ہوں۔خدا نے کہا کہ میں نے تجھے اس وقت تک مہلت دی۔سو وہ دجال
جس کا حدیثوں میں ذکر ہے وہ شیطان ہی ہے جو آخر زمانہ میں قتل کیا جائے گا۔جیسا کہ دانیال نے بھی یہی لکھا ہے اور بعض حدیثیں بھی یہی کہتی ہیں اور چونکہ
مظہر اتم شیطان کا نصرانیت ہے اس لئے سورۃ فاتحہ میں دجال کا تو کہیں ذکر نہیں
مگر نصاریٰ کے شر سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا حکم ہے۔اگر دجال کوئی الگ
مفسد ہوتا تو قرآن شریف میں بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ یہ فرماتا
وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحہ : ۷) یہ فرمانا چاہئے تھا کہ ولا الدجال۔اور آیت
(الاعراف:۵۱) سے مراد جسمانی بعث نہیں کیونکہ
khutbatiela yom۔tif not found۔شیطان صرف اس وقت تک زندہ ہے جب تک بنی آدم زندہ ہیں۔ہاں شیطان

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
119
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟۷۶۹۱ء
اپنے طور سے کوئی کام نہیں کرتا بلکہ بذریعہ اپنے مظاہر کے کرتا ہے سو وہ مظاہر
یہی انسان کو خدا بنانے والے ہیں اور چونکہ وہ گروہ ہے اس لئے اس کا نام
دجال رکھا گیا ہے کیونکہ عربی زبان میں دجال گروہ کو بھی کہتے ہیں اور اگر دجال
کو نصرانیت کے گمراہ واعظوں سے الگ سمجھا جائے تو ایک محذور لازم آتا ہے،
وہ یہ کہ جن حدیثوں سے یہ پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں دجال تمام زمین پر
محیط ہو جائے گا انہی حدیثوں سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں کلیسیا کی
طاقت تمام مذاہب پر غالب آجائے گی۔پس یہ تناقض بجز اس کے کیونکر دور
ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔حشر نشر اور زمانہ قبر
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۴۱)
حشر نشر اور زمانہ قبر کے متعلق بھی قصہ گو واعظوں نے مسلمانوں میں عجیب و غریب کہانیاں
رائج کر رکھی تھیں جن کی وجہ سے اسلام محض ایک قصوں کا مجموعہ بن کر رہ گیا تھا۔قرآن کریم
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن روحانی امور کو لطیف استعاروں اور تمثیلات کی صورت میں
بیان فرمایا تھا فر است کی کمی کی وجہ سے ظاہر بین آنکھوں نے انہیں ظاہر پر محمول کر لیا۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے ان سب لغو قصوں سے اسلام کی گردن آزاد کی اور اپنے
آقا کی غلامی کا حق ادا کیا۔آپ نے اسلام، قرآن کریم اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر حکمت
اور لطیف استعارات کو کھول کھول کر اہل دنیا کے سامنے رکھا جس سے اسلام کی قدر و منزلت اور عزت
وعظمت غیر مسلم دلوں میں بھی جاگزیں ہونے لگی۔لیکن یہ سب امور حضوڑ ہی کے الفاظ میں اور حضور
ہی کی کتب میں پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہاں ان تفاصیل
کی گنجائش نہیں۔نظام خلافت کا قیام
احمدیت نے دنیا کو محض نظریاتی اور اعتقادی لحاظ سے ہی از سرنو وہ اسلام نہیں دیا جوحضور
اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام تھا بلکہ وہ نظام بھی عطا کیا جو اس آسمانی پانی کی حفاظت کا ذمہ دار

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
120
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
ہوتا ہے اور دنیا کے کونے کونے تک اس کی ترسیل کا انتظام کرتا ہے۔یہی وہ نظام ہے جسے اسلامی اصطلاح میں " نظام خلافت کہا جاتا ہے اور جس کے بغیر
دینی اقدار کی کما حقہ حفاظت ناممکن ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد سے آج
تک کی اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ نظام خلافت کا ہاتھ سے جاتا رہنا ہے۔یہ صرف اسلام کا
المیہ ہی نہیں بلکہ فی الحقیقت اسے چودہ سو سال میں تمام بنی نوع انسان کا سب سے بڑا المیہ کہنا چاہئے
کیونکہ دنیا کی اکثریت کی اسلام سے محرومی کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ اسلامی نظام خلافت کی
برکات سے محروم ہے۔یہ نظام چونکہ خالصہ اللہ تعالیٰ کی منشاء اور ارادہ سے قائم ہوتا ہے اس لئے
تا وقتیکہ آسمان پر خدا اس نظام کو از سر نو قائم کرنے کا فیصلہ نہ فرمائے صرف انسانی ہاتھوں کے ذریعے
اس کا قیام ناممکن ہے۔پس اس المیہ کے بعد جو گزر گیا خدا تعالیٰ کا عظیم ترین فضل بھی یہی ہے کہ اس
نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرما کر خلافت راشدہ اسلامیہ کو دوبارہ قائم فرمایا:
(الجمعه: ۵)
آج اسلامی اقدار کی حفاظت اور ادیان باطلہ پر اسلام کے غلبہ نو کا انحصار اسی نظام کی
کامیابی اور استحکام پر ہے۔اس کی مثال ایک شجرہ طیبہ کی سی ہے جو ہر آن میٹھے پھل دنیا کو کھلاتا ہے
اور کسی موسم میں بے فیض اور بے ثمر نہیں رہتا۔یا پھر یہ ایک روحانی جنت کی طرح ہے جس کے گھنے
سایوں تلے اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی نہریں بہتی ہیں اور روحانی فیوض کے اثمار سے اس کی
شاخیں لدی ہوئی ہیں۔خلافت راشدہ کا نظام وہ جزا ہے جو تو حید پرستوں کو اسی دنیا میں عطا ہوتی ہے اور آسمان پر
ایک خدا کو ماننے والے زمین میں ایک ہاتھ پر ا کٹھے ہو کر وحدت ملی کی ایک دل کش تصویر پیش کرتے
ہیں۔خلافت راشدہ کا نظام اعلان عام ہے اس از لی اور ابدی سچائی کا کہ خدائے واحد نے اپنے
بندوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خلافت راشدہ کے قیام کے بغیر حقیقی تو حید کا قیام
ممکن نہیں چنانچہ قرآن کریم میں توحید خالص کو قیام خلافت کے پھل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔جیسا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
121
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
کہ مسلمانوں کو عطائے خلافت کا وعدہ دیتے ہوئے اس کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والی برکات کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا:
(النور: ۶۵)
یعنی خلافت راشدہ کے استحکام کے ساتھ قیام توحید کے لئے وہ ساز گار فضا پیدا ہوگئی ہے
کہ تم خالصہ میری عبادت کرنے لگو گے اور کسی دوسرے کو میرا شریک نہ ٹھہراؤ گے۔خدا تعالیٰ نے قیام احمدیت کے ذریعہ یہ عظیم الشان نظام دنیا کو از سر نو عطا فرمایا جو دراصل
آج اہل اسلام کے لئے نئی زندگی کا ایک پیغام ہے اور ان پر جو اسلام کی چاردیواری سے باہر ہیں
اسلام کے دروازے ایک مادر مہربان کی آغوش کی طرح وا کر رہا ہے۔نظام خلافت کے خدوخال
ایک مرکزی نقطہ حیات یعنی خلیفہ اسیح کے گرد فدایان اسلام کی ایک جماعت اکٹھی ہے جو
خدمت اسلام کے لئے اس کی ہر آواز پر سَمْعاً وَّطَاعَةً سمعاً وطاعۂ کے سوا کچھ کہنا نہیں جانتی جو نیکی
کی راہیں وہ انہیں دکھاتا ہے، وہ بڑی تیزی کے ساتھ ان پر قدم مارتی ہے اور دین محمدی کی جس خدمت
کے لئے اسے بلاتا ہے وہ لبیک یاسیدی لبیک کہتی ہوئی اپنی جانیں اور اپنے اموال لئے ہوئے
حاضر ہو جاتی ہے۔وہ اس کے ایک ہاتھ پر اٹھنا اور ایک ہاتھ پر بیٹھنا جانتی ہے۔اسی لئے اپنی ہیئت مجموعی
میں کثرت تعداد کے باجود ایک فرد واحد کی طرح زندہ ہے۔جس کی جان خلافت راشدہ میں ہے اور خلیفہ
راشد اس کے لئے بمنزلہ دل کے ہے۔یہ دل قالب بدلتا ہے لیکن خود کبھی نہیں مرتا۔اس دل کے نام بدلتے
ہیں، کام نہیں بدلتے۔یہ
کبھی نور الدین کے لباس میں ظاہر ہوتا ہے کبھی محمود کا لبادہ اوڑھے ہوئے اور کبھی
ناصر احمد بن کر غلامان محمد کی قومی زندگی کے سینے میں دھڑکتا ہے اور خدا کرے کہ اسی طرح قیامت تک
دھڑکتا رہے اور کبھی اس دل پر موت نہ آئے کیونکہ اسلام کی حیات نو اس دل کے ساتھ وابستہ ہے اور اسی
کی دھڑکن ہے جو مسلمانوں کے قومی وجود کے پور پور میں نبض آسا چلتی ہے۔صدر انجمن احمدیہ
قرآن
کریم متعدد مرتبہ نزول شریعت کی مثال آسمانی پانی سے دیتا ہے جو نازل ہوکر مردہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
122
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
زمینوں کونئی زندگی بخشا اور انہیں روحانی سرسبزی اور شادابی عطا کرتا ہے تمثیلی زبان میں اگر گفتگو کی
جائے تو نظام خلافت اس پانی کی حفاظت کرتا ہے اور اسے نہروں کی صورت میں زمینوں کی سیرابی
کے لئے جاری کرنے کا انتظام کرتا ہے۔صدر انجمن احمد یہ بھی اسی نظام کا ایک جزو ہے جو احمدیت نے دنیا کو عطا کیا اور مرکزی
حیثیت کی حامل یہ انجمن شریعت اسلامی کی روشنی میں اہل دنیا کی تربیت، رشد و اصلاح دنیوی تعلیم ،
عمومی فلاح و بهبود، اقتصادی ترقی ، خدمت خلق ، عقائد اور اعمال کی نگرانی اور اسلامی تہذیب و تمدن کی
ترویج کے لئے رائج کی گئی ہے۔یہ کام کئی شعبوں میں تقسیم ہے جنہیں نظارتوں کے نام سے موسوم کیا
جاتا ہے۔کوئی نظارت تعلیمی امور کی انجام دہی کے لئے قائم ہے تو کوئی رشد و اصلاح کے لئے
مخصوص، کسی نظارت کا کام ان روحانی خزائن کی تقسیم ہے جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اور اس
زمانہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان اور قلم پر جاری ہوئے اور کسی نظارت کا کام
خدمت خلق کے عمومی کاموں کی بجا آوری اور اسلامی معاشرہ کی حفاظت اور نگرانی ہے۔باالفاظ دیگر
یہ سب نہریں ہیں جو باغ احمد کی جنت کے گھنے سایوں تلے دائم بہتی ہیں اور خلافت احمدیہ کی ہدایت
اور نگرانی کے ماتحت شریعت اسلامیہ کے روحانی پانی کو سمیٹے ہوئے چلتی ہیں۔تحریک جدید
ایک اور عظیم الشان نظام سیرابی تحریک جدید انجمن احمدیہ کے نام سے جاری ہے جس کا
رخ اسلام سے باہر کی سرزمینوں کی طرف ہے۔اللہ اللہ ! یہ نہریں کیا ہیں جو ہزاروں فدائیان اسلام
کی قربانیاں لئے ہوئے بہہ رہی ہیں اور ان کے پلائے ہوئے کھیت ان قربانیوں کے خون سے سینچے
جارہے ہیں۔یہ اس غرض سے جاری کی گئی ہیں کہ غیر مذاہب کی بنجر زمینوں کو اسلام کے پانی سے
سیراب کریں۔یہ عالمگیر آبی نظام خلافت راشدہ احمدیہ کا ایک شاہکار ہے جو دلوں کو مرعوب اور عقلوں
کو دنگ کر رہا ہے اور دنیا کے ہر ایک براعظم کو سیراب کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔اس نظام
نے یورپ کو بھی اسلام کے پانی سے سیراب کیا ہے اور امریکہ کو بھی ، چین کو بھی اور جاپان کو بھی۔ایشیا
کے مختلف ممالک میں بھی اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور تاریک براعظم افریقہ کے صحراؤں اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
123
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
جنگلوں
کو بھی یہ نہریں سیراب کر رہی ہیں۔ان بہتے پانیوں کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ
شعر بے اختیار زبان پر جاری ہو جاتا ہے:
ایں چشمہ رواں کہ خلق خدا دہم
یک قطرة زبحر كمال محمد است
در مشین فارسی صفحه : ۸۹)
اللہ اللہ! کیا پر بہار منظر ہے کہ اسلام کی سرزمین بڑھ رہی ہے اور بیرونِ اسلام کی زمینیں کم
ہوتی جارہی ہیں اور دیکھو خدا کا وہ وعدہ کس شان سے پورا ہورہا ہے جو اس نے آج سے چودہ سوسال
پہلے اپنے محبوب ترین بندے سے کیا تھا کہ
أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا
أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ ) (الانبياء: ۴۵)
یعنی کیا ان منکرین نے دیکھا نہیں کہ ہم بیرون اسلام زمین کو ہر سمت سے کم کرتے چلے
جاتے ہیں اور اسلام کی زمین پھیل کر ان غیر زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے۔کیا اس کے باوجود بھی وہ تجھ پر
غالب آنے کے خواب دیکھتے ہیں۔پس نظام تحریک جدید وہ نظام ہے جو محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زمین کے مقابل پر ہر
دوسری زمین کو کم کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔آج یہ نظام بڑی تندہی اور بڑی شان کے ساتھ
ان مقاصد کو پورا کر رہا ہے اور آج اسی نظام کی برکت ہے کہ یورپ کے روحانی ویرانوں میں بھی
اسلام کے شاداب پودے لہلہار ہے ہیں اور افریقہ کے بیابانوں میں بھی اور باغ احمد کی قلمیں کچھ
یہاں کچھ وہاں ، ہر خطہ ارض پر زمین کے کناروں تک پھیلائی جا چکی ہیں۔وقف جدید
وقف جدید انجمن احمد یہ بھی باغ احمد کا ایک سیرابی نظام ہے جو اندرون ملک کے ایسے
دیہاتی خطوں کی سیرابی کے لئے جاری کیا گیا ہے جہاں قبل از میں روحانی پانی کی کمی محسوس کی جارہی
تھی۔احمدیت کے بہت سے ایسے چمن تھے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
124
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
بڑے شاداب اور پر بہار تھے اور میٹھے پھل دے رہے تھے۔لیکن رفتہ رفتہ مرکزی نہروں کے زندگی
بخش پانی سے ان کا تعلق کم ہو گیا اور ان میں سے کچھ خشکی اور پژمردگی کا شکار ہونے لگے۔خلافت
را شدہ احمدیہ کی عظیم الشان برکات میں سے ایک برکت یہ بھی ہے کہ اس نے ان علاقوں کے لئے
ایک مزید تقویتی نظام جاری کیا اور وقف جدید کو جاری کر کے اندرون ملک میں چھوٹی چھوٹی روحانی
نہروں کا ایک جال پھیلا دیا تا کہ ایک چپہ زمین بھی ایسی نہ رہے جو خلافت احمدیہ کے روحانی آب
حیات سے براہ راست سیراب نہ ہو۔ابھی اس نظام کو جاری ہوئے صرف چند سال کا عرصہ گزرا ہے لیکن اس کے اثرات
ہر طرف روحانی شادابی کی صورت میں ظاہر ہونے لگے ہیں اور بہت سے ایسے خطہ ہائے احمدیت ہیں
جہاں نئی زندگی کا پیغام لئے ہوئے یہ نہریں جا پہنچی ہیں۔ہر شاخ ہری ہو رہی ہے اور ہر پتے میں جان
پڑ رہی ہے۔نئی کونپلیں پھوٹ رہی ہیں اور چمن کے صحنوں کو وسعت مل رہی ہے۔بہت سے ایسے دل
کش مناظر ہیں کہ دیکھ کر آنکھوں میں طراوت آتی ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر
بے اختیار زبان پر آ جاتا ہے:
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں
( در تمین صفحه: ۵۰)
کیوں نہ دل ان مناظر کو دیکھ کر خوش ہو کہ بعض ایسی مسجد میں جو کبھی نمازیوں کی کمی کی
شکایت کرتی تھیں اب زبان حال سے وَسِعْ مَكَانَكَ۔وَسِعْ مَكَانَگ پکار رہی ہیں۔کیوں نہ
دل ان مناظر کو دیکھ کر خوش ہو کہ بہت سے احمدی بچے جو کبھی اپنے گھروں میں بھی نماز سے غافل تھے
اب پو پھٹتے ہی گھروں سے نکلتے ہیں اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے دیہات کی گلیوں میں پھرتے
ہیں۔معصوم زبانوں میں جاری یہ درود کے نغمات دوسرے بچوں اور جوانوں اور بوڑھوں کو بیدار
کرتے ہیں۔اور صَلَّ عَلَى نَبِيِّنَا۔صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کی صداؤں سے دیہات تک کی فضا مترنم
ہو جاتی ہے۔نمازیوں سے مسجد میں بھر جاتی ہیں اور تلاوت کی آواز سے روحیں وجد کر نے لگتی ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی