احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 3

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
125
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
ہاں کیوں نہ دل ان مناظر سے خوش ہو کہ ایسی ہندو بستیوں میں بھی وقف جدید کی نہریں جاری ہو چکی
ہیں جو کبھی اسلام اور پیغمبر اسلام کے نام کوسننا تک گوارا نہ کرتی تھیں۔توحید کے پانی نے ان زمینوں کو
اپنا لیا ہے جو کبھی سینکڑوں فرضی خداؤں کے قبضہ میں تھیں۔آج وہاں بھی تو حید کے نعرے بلند ہور ہے
ہیں ، آج وہاں بھی مسجد میں تعمیر ہو رہی ہیں۔آج وہاں بھی خدائے واحد کی پرستش کرنے والے جنم
لے رہے ہیں۔ہاں آج ان مشرک بستیوں میں بھی وہ گواہ پیدا ہورہے ہیں جو پانچ وقت صدق دل
کے ساتھ یہ گواہی دیتے ہیں کہ:
اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدَ ارَّسُوْلُ اللهِ
بعض ذیلی تنظیمیں
ہیں۔not found۔نظام خلافت احمد یہ بھی ان ملائکہ کی طرح ہے جو اُولِی أَجْنِحَةٍ مَّثْنى وَثُلَثَ وَرُبعَ
(فاطر ۲۰ ) اللہ تعالیٰ اس نظام کو جس قدر چاہے اور بھی روحانی
پرواز کے لئے پر عطا کرتا رہے گا۔یہ ایک مکمل نظام ہے جو کسی بندے کی تخلیق نہیں بلکہ وحی الہی کے
مطابق جاری ہوا ہے۔القائے الہی کے مطابق ہی اس میں بنی نوع انسان کے لئے فیض رسانی کے
نئے چشمے پھوٹ رہے ہیں اور دینی اور روحانی اقدار کی حفاظت کے لئے قطار اندر قطار دفاعی قلعے تعمیر
ہورہے ہیں۔لجنہ اماء الله
ایک لجنہ اماءاللہ کی تنظیم ہے جو اسلامی تعلیم کو عورتوں میں رائج اور راسخ کرنے میں ہمہ تن
مصروف ہے اور اسلامی اقدار کے مطابق اچھی مائیں پیدا کرنے کے سلسلہ میں عظیم قومی خدمت میں
مصروف ہے۔اطفال الاحمدیہ
ایک اطفال الاحمدیہ کی تنظیم ہے جو بچوں کو اسلامی رنگ میں تربیت دینے پر کمر بستہ ہے اور
وہ محروم بچے جو گھروں میں دینی تعلیم و تربیت سے بے نصیب رہے، اس تنظیم کے دائرہ میں آکر دین

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
126
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
سیکھنے اور دین پر عمل پیرا ہونے کی مشق کر رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ
ایک خدام الاحمدیہ کی تنظیم ہے جو ان نوجوانوں کے لئے وجود میں آئی ہے جو طفولیت سے
عہد جوانی میں داخل ہورہے ہوں اور پھر چالیس سال کی عمر تک ان کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔اس تنظیم کے
زیر انتظام نوجوان گرم خون اور بلند ولولوں کے ساتھ خدمت دین میں مصروف ہیں۔یہ مجلس ان کے
سامنے خدمت دین اور خدمت خلق کے نئے نئے پروگرام رکھتی ہے۔بہتر رنگ میں اپنے رب کی
عبادت کرنے کے درس دیتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت اور بہبودی کی راہیں ان پر کھولتی ہے۔یہ مجلس
ان نوجوانوں کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہے جو اطفال الاحمدیہ کے تربیتی دائرہ سے کما حقہ مستفید نہ
ہوئے ہوں اور عہد جوانی میں ان کی تربیت کرنے کے خصوصی پروگرام بناتی ہے۔مختلف مقامات کے
علاوہ حلقہ وار ضلع وار اور علاقہ وار تربیتی اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے اور ان تمام مقاصد کو پورا کرنے میں
مرکزی انجمنوں
کا ہاتھ بٹاتی ہے جن مقاصد کے حصول کے لئے سلسلہ عالیہ احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔انصار الله
احمدیت حقیقی اسلام ہے اور اسلام میں موت سے قبل ریٹائر ہونے کا کوئی تصور نہیں۔ہر
انسان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی استعدادوں اور خدا داد قوتوں کے مطابق حسب توفیق اللہ تعالیٰ کی
راہ میں تادم آخر کوشش کرتا رہے۔پس احمدیت بھی اس تصور کی عملی تصویر پیش کرتی ہے اور اس کے
تربیتی حلقے زندگی کے سب دائروں پر محیط ہیں۔جب احمدی نوجوان اپنی عمر کے چالیس سال پورے
کر چکتے ہیں تو ان پر مجلس انصار اللہ کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور اس مجلس میں داخل ہو کر پھر
زندگی کے آخری سانس تک وہ اسی مجلسی دائرہ میں رہتے ہوئے پہلے سے بڑھ کر ذہنی اور عملی پختگی کے
ساتھ خدمت دین میں مصروف ہو جاتے ہیں۔یہ مجلس ان کے اعمال کو بہتر سے بہتر کرنے میں شب و
روز کوشاں رہتی ہے اور اس دن سے پہلے کہ وہ اپنے رب کے حضور پیش ہوں، ہر گھڑی بلند تر روحانی
درجات کے حصول میں ان کی مدد کرتی ہے۔پس نظام احمدیت میں یہ مجالس احمدیت کے مرکزی تربیتی نظام کو مزید تقویت دے رہی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
127
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء
ہیں اور اسلامی روحانی اقدار کی حفاظت کے لئے ایک ایسے عظیم الشان دفاعی نظام کے مشابہ ہیں،
جس میں قلعوں کے بعد قلعے ایک دوسرے کی پشت پناہی کر رہے ہوں۔یہ عظیم الشان اور مکمل نظام روحانی جو خلافت راشدہ احمدیہ کے ذریعہ دنیا کو عطا ہوا کوئی
معمولی معجزہ نہیں۔تیرہ صدیوں تک مسلمان ایک کے بعد دوسرے تنزل کی جانب اترتے رہے اور
تیرہ طویل صدیوں تک اسلام کی تصویر غیروں کی نظر میں بگڑتی چلی گئی۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی قوی اور دائمی قوت قدسیہ کا سہارا نہ ہوتا اور خدا تعالیٰ کی ابدی نصرت کا وعدہ شامل حال نہ ہوتا ، تو
کبھی کی یہ امت ماضی کا ایک عبرت آموز قصہ بن چکی ہوتی اور اس آب حیات سے دنیا ہمیشہ کے لئے
محروم ہو چکی ہوتی۔لیکن جیسا کہ ازل سے مقدر تھا آخری زمانہ میں اسلام کو ایک نئی اور پر شوکت زندگی
عطا ہونی تھی اور ادیان باطلہ پر ایک عالمگیر غلبہ کی بنیاد مسیح محمدی کے ہاتھوں رکھی جانی تھی۔پس خوشا
وہ وقت کہ جب قادیان کی گمنام بستی میں اسلام کی تعمیر نو کی پہلی اینٹ رکھی گئی اور اس وقت سے آج
تک ہر روز یہ عمارت اپنی تکمیل کی نئی اور بلند تر منازل کی طرف اٹھائی جارہی ہے۔وہ کھویا ہوا نظام
خلافت جو اسلام کے استحکام اور تمکنت کے لئے بمنزلہ جان کے تھا پھر سے مسلمانوں کو عطا ہو چکا ہے
اور زمین کے کناروں تک قوموں نے اس کے فیض سے برکت پائی ہے۔پس اے مسلمانان عالم ! احمدیت کو آپ کا انتظار ہے! کب آپ دین محمد کے احیاء کی خاطر،
اس عظیم الشان نظام میں شامل ہوں گے اور ان قربانیوں کی لذت سے حصہ پائیں گے جو آج خدام
احمدیت کے لئے مخصوص ہو چکی ہیں۔احمدیت کو آپ کا انتظار ہے کیونکہ آپ کی شمولیت سے دین
اسلام کو تقویت نصیب ہوگی اور اسلام کا وہ عظیم سمندر جو آج قطرہ قطرہ دنیا کی خشنگیوں میں بکھرا پڑا
ہے، ایک بار پھر مجمع ہو کر ایک بحر بے پایاں میں تبدیل ہو جائے گا۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
کوئی روحانی نظام خواہ کیسا ہی کامل اور نافع الناس کیوں نہ ہو اس وقت تک کامیابی سے
نہیں چل سکتا جب تک قربانیوں کے خون سے اس کی آبیاری نہ کی جائے۔اسلام کا اکمل نظام بھی
آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں قربانیوں کا خون پی کر پنپا تھا۔بنی نوع انسان کو ہدایت اور کامیابی کی راہوں کی طرف بلانا کوئی بازیچہ اطفال نہیں ، دنیا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
128
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
قط
کی ہدایت کے دعویدار پھولوں کی سیج پر چل کر روحانی انقلاب بر پا نہیں کیا کرتے۔وہ وقت یاد کرو
جب ایک خیر امت، بنی نوع انسان کی بہبود کی خاطر آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے پروں
تلے پرورش پا کر تیار ہوئی اور رحمت کا پیغام لئے ہوئے بنی نوع انسان کی طرف نکلی۔اس راہ میں
انہوں نے کیسے کیسے دکھ اٹھائے اور کتنی طویل اور مسلسل اور شاندار قربانیاں دیں۔پس محض ایک کامل
نظام کی موجودگی سے دنیا فیض نہیں پاسکتی جب تک اس نظام کے نفاذ کے لئے بے مثل قربانیاں دینے
والے کچھ بے نفس بندے بھی دنیا کو عطانہ ہوں۔احمدیت نے یہ بے نفس بندے بھی دنیا کو عطا کئے۔سیہ وہ بے نفس بندے ہیں، جنہیں اس زمانہ میں بنی آدم کی بہبود کے لئے نکالا گیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں
جو بے دریغ اپنے عزیز مال کو ایک بلند مقصد کی خاطر لٹا ر ہے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں ، جو اپنی قیمتی جانیں
ایک عظیم الشان مح نظر کی خاطر قربان کر رہے ہیں۔یہ ایک نہایت حیرت انگیز مالی اور جانی قربانی کا
نظام ہے جس کی نظیر دنیا کے پردے پر اس وقت اور کوئی نہیں اور جس کی مثل ڈھونڈنے کے لئے نظر کو
چودہ سو برس قبل کے زمانہ کی طرف لوٹنا پڑتا ہے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ہر انجمن اور ہر تنظیم کی رگوں میں ان بندگان خدا کی قربانیوں کا منزہ خون
دوڑ رہا ہے۔یہ روپیہ جو پانی کی طرح اسلام کے احیائے نو کے لئے اور دنیا کو دین محمدی کی طرف بلانے
کے لئے بہایا جا رہا ہے اور یہ جانیں جو خدمت دین کے لئے بھیڑ بکریوں کی طرح قربان کی جارہی ہیں
ان کی کہانی سننے کے لائق اور ان کی کیفیت دیکھنے کے قابل ہے۔ہر بالغ احمدی جو کچھ کمانے کی طاقت رکھتا ہے۔ان پابندیوں کے باوجود کہ نا جائز طریق
سے کمائی کے سب راستے اس پر بند ہیں اور اس مالی تنگی کے باوجود جو اس کے نتیجہ میں اسے برداشت
کرنی پڑتی ہے اپنی کمائی کا کم از کم ۱/۱۶ حصہ اور زیادہ سے زیادہ ۱/۳ حصہ صدرانجمن احمدیہ کی خدمت
میں اس غرض سے پیش کرتا ہے کہ خلیفہ کی رہنمائی میں ، راہ خدا میں اسے خرچ کرے۔پھر جو اس کے
پاس بچتا ہے وہ بھی سب اس کا نہیں ہو جا تا بلکہ غیر ممالک میں مذاہب غیر پر غلبہ اسلام کے لئے جو
تبلیغی ادارہ تحریک جدید کے نام سے جاری کیا گیا ہے، اسے چلانے کی خاطر وہ اپنے بچے ہوئے
مال میں سے ایک حصہ تحریک جدید انجمن احمدیہ کی خدمت میں پیش کر دیتا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ میں
خرچ ہو۔پھر اس کے بعد جو بیچ رہتا ہے وہ بھی سب اس کا نہیں ہو جا تا بلکہ اندرونِ ملک میں دیہاتی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
129
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
جماعتوں کے احیائے نو کے لئے اور ان کی دینی معیار کو بلند کرنے کے لئے جو انجمن وقف جدید
کے نام سے جاری کی گئی ہے، اپنے بچے ہوئے مال میں سے ایک حصہ وہ اس انجمن کو چلانے کے لئے
پیش کر دیتا ہے۔اس کے بعد جو بیچ رہتا ہے وہ بھی سب اس کا نہیں ہو جا تا بلکہ اگر وہ نوجوان ہے تو
نوجوانوں کی انجمن مجلس خدام الاحمدیہ کے اخراجات چلانے کے لئے بھی چندے دیتا ہے
اور اگر وہ چالیس سال سے متجاوز ہے تو مجلس انصار اللہ کی خدمت میں دینی کاموں پر خرچ کرنے
کے لئے اپنے اموال کا ایک حصہ پیش کر دیتا ہے اور اگر وہ عورت ہے تو لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے
اخراجات چلانے کے لئے وہ اپنے مال کا ایک حصہ اس مجلس کی خدمت میں پیش کر دیتی ہے۔پھر جو
بچ رہتا ہے وہ بھی سب اس کا نہیں ہو جاتا کیونکہ تعمیر مساجد کے لئے بھی اس سے مالی قربانی کا مطالبہ
ہوتا ہے اور مختلف زبانوں میں تراجم قرآن مجید شائع کرنے کے لئے بھی پھر اسی سے مالی قربانی کا
مطالبہ کیا جاتا ہے۔پھر جو بچ رہتا ہے وہ بھی سب اس کا نہیں ہو جاتا کیونکہ اس کے سامنے اپنے رب
کے یہ احکام بار بار پڑھے جاتے ہیں کہ
(الذاریات: ۲۰) یعنی خدا کے بندوں کے اموال میں سوالیوں اور محروموں کا بھی حق ہے۔پس خدا کے یہ عجیب بندے اپنے اموال میں سے دن رات صدقہ و خیرات بھی کرتے
ہیں۔خفیہ طور پر بھی اور ظاہری بھی۔چھپ چھپ کر بھی اور اعلانیہ بھی۔پھر جو بچ جاتا ہے وہ سب بھی
ان کا نہیں ہوجاتا کیونکہ انہیں بتایا جاتا ہے کہ دینی علم کے بغیر خدمت دین کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔اس
لئے قرآن وحدیث کے مطالعہ پر خرچ کرو، امام الزمان کی کتب پر خرچ کرو ،خلفائے سلسلہ کی
تحریرات خرید و تفسیر صغیر پڑھو اور تفسیر کبیر کا مطالعہ کرو، بزرگان سلسلہ کی کتابوں سے استفادہ کرو۔الفضل سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ترجمان ہے، اس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔نوجوان ہو تو خدام
الاحمدیہ کے ترجمان خالد کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے۔انصار اللہ کے رکن ہو تو انصار اللہ کا
مطالعہ تمہارے لئے از بس ضروری ہے۔لڑکی یا عورت ہو تو خواتین کا رسالہ ” مصباح“ کے بغیر تمہاری
معلومات مکمل نہیں ہوسکتیں۔پس اپنے بچے ہوئے اموال میں سے خدا کے یہ عجیب بندے ماہ بماہ
اور سال بہ سال ان دینی کتب اور رسائل کی خرید پر بھی روپیہ صرف کرتے ہیں۔پھر جو بچ رہتا ہے، وہ
بھی سب ان کا نہیں ہو جاتا۔بلکہ گاہ بہ گاہ خدا کے نام پر خرچ کرنے کی اور راہیں بھی ان پر کھولی جاتی

نقار میر جلسه سالانه قبل از خلافت
130
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
ہیں۔کبھی خدام الاحمدیہ کے ہال کی تعمیر ہورہی ہے اور کہیں وقف جدید کا مرکزی دفتر بن رہا ہے اور کبھی
فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام پر ایک عظیم الشان رفاہی منصوبہ ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔یہ قطار اندر قطار مالی قربانی کا مظاہرہ اسی پر ختم نہیں ہو جاتا بلکہ کمانے والے ان سب
چندوں کی ادائیگی کے بعد جب اپنی بیویوں کو خرچ دیتے ہیں تو وہ بھی حسب توفیق ان سب چندوں
میں شامل ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔پھر یہ قطار اندر قطار مالی قربانی کا مظاہرہ اسی پر ختم نہیں ہو جاتا۔بلکہ وہ چند پیسوں یا آنوں یا روپوں کے چھوٹے چھوٹے جیب خرچ جو مائیں اپنے بچوں کو دیتی ہیں وہ
بچے بھی ان میں سے ایک حصہ اپنے رب کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔دنیا والے ان چھوٹی چھوٹی
قربانیوں کو حقیر نہ جانیں کہ خدا کی نگاہ میں ان کی بڑی قیمت ہے۔ان چھوٹے چھوٹے سینوں میں
اللہ اور رسول کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے والے عظیم دل چھپے ہوئے ہیں۔ان ننھے منے بچوں میں
ایسے مجاہدین اسلام بھی ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی شوق کی گردن پر چھری رکھ دی اور سالہا سال کی جمع
شدہ پونجیاں دین محمدی کی خاطر خلیفہ وقت کے حضور پیش کر دیں اور جب خلیفہ وقت نے اسے قبول
کرنے میں تامل کیا تو مچل گئے اور بضد ہوئے اور نہ ملے جب تک ان کی قربانی قبول نہ کی گئی۔پھر ان میں سے ایسے بھی ہیں، جنہوں نے مہینوں پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنی کجیاں بھریں اور جب وہ بھر گئیں
اور بوجھل ہوگئیں تو ان کے کانوں میں یہ آواز پڑی کہ خلیفہ وقت وقف جدید کی مالی امداد کے لئے
احمدی بچوں کو بلا رہا ہے۔یہ آواز انہوں نے سنی اور اپنے شوق کو یہ دیکھنے تک کی مہلت بھی نہ دی کہ یہ
ان کے مہینوں کے صبر اور قربانی کا ثمرہ تھا۔وہ بند کی بند کجیاں انہوں نے خلیفہ وقت کے حضور پیش
کر دیں کہ جو کچھ بھی ان میں ہے وہ ہمارا نہیں خدا کا ہے۔پس خدا ہی کی راہ میں اسے خرچ فرمائیں۔اے ابنائے آدم ! اور اے معشر جن وانس ! یہ وہ بچے اور وہ مائیں اور وہ باپ اور وہ جوان
اور وہ بوڑھے ہیں، جو احمدیت نے مخلوق خدا کی بہبودی کی خاطر قربانی کے میدانوں کی طرف نکالے
ہیں اور وہ خیر امت ہے جو محمد عربی کی قوت قدسیہ نے اس زمانہ میں پیدا کی ہے۔اے امریکہ
اور اے یورپ اور جاپان کے دولت مندو! اور چین اور روس کی عظیم مملکتوں کے فرماں رواؤ! کیا احمدی
بچوں کی ان معصوم قربانیوں سے بڑھ کر بھی کوئی قیمتی دولت تمہارے خزانوں میں ہے؟ سنو! تمہاری
سب دولتیں اور تمہارے سب خزائن اور دفینے دنیا کی زینت ہی تو ہیں اور دنیا ہی کی بھٹی میں جل کر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
131
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
خاکستر ہو جائیں گے اور تمہیں ہلاکت کی گھڑی سے بچ نہ سکیں گے لیکن یہ حقیر نظر آنے والی کجیاں
اور یہ پیسے اور یہ سکے جو معصوم دلوں نے بے پناہ خلوص کے ساتھ اپنے رب کے حضور میں پیش کئے
ہیں یہ بڑھیں گے اور پھولیں گے اور پھلیں گے اور انہیں برکت پر برکت ملے گی اور دنیا کی نجات
اب ان سے ہاں ان ہی سے وابستہ ہو چکی ہے۔اے مشرق و مغرب پر چھا جانے والی عظیم الشان
طاقتو ! جو اشتراکیت اور سرمایہ داری کی علم بردار ہو ! تمہاری عظیم مادی قوتیں تمہارے کچھ کام نہ آئیں
گی اور تمہیں ہلاکت کے اس دن سے بچا نہ سکیں گی جو دنیا کی تباہی کے لئے مقدر ہو چکا ہے۔تمہارے
جمع شدہ اموال
تمہارے کچھ کام نہ آئیں گے۔سنو اور امام زمان کی آواز سے سنو :
”اے یورپ تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں
اور اے جزائر کے رہنے والو کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا۔میں
شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔وہ واحد یگانہ ایک
مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکروہ کام کئے گئے اور وہ
چپ رہا۔مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا۔جس کے کان سننے کے
ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو
جمع کروں۔پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔میں سچ سچ کہتا ہوں
کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں
کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود دیکھ لو گے۔مگر خدا
غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تاتم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک
کیڑا ہے نہ کہ آدمی۔اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ “
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد نمبر ۱۲ صفحه ۴۹)
پس اے اہل دنیا! امام وقت کی اس آواز کوسن جو تمہیں ہلاکت سے بچانے کے لئے منار
محمدی سے بلند ہوئی اور دیکھو احمدی بچوں اور ماؤں اور بوڑھوں اور جوانوں کی ان پر درد قربانیوں کو
دیکھو جو تمہیں تباہی سے بچانے کی خاطر وہ رب العباد کے حضور کس خلوص اور تڑپ کے ساتھ پیش
کر رہے ہیں۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
132
احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
خدا گواہ ہے کہ اب دنیا کی نجات احمدیت کی ان قربانیوں کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے ان
پیسوں کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے، جو معصوم بچوں نے اپنے خالق کے حضور پیش کئے۔ان جھومروں
اور ان کنگنوں کے ساتھ وابستہ ہو چکی ہے۔جو پاک دامن احمدی خواتین نے محض اس لئے اتار دیئے کہ
ان کی فروخت سے مغرب کے بت خانوں میں مسجد میں تعمیر ہوں اور خدائے واحد کی پرستش کی جائے۔ہاں اے ابنائے آدم ! آج تمہاری نجات ان زندگیوں سے وابستہ ہو چکی ہے جو ہزارہا
احمدی نو جوانوں اور بوڑھوں نے تمہیں اپنے رب کی طرف واپس لوٹانے کی خاطر دین محمدی کی نذر
کر دیں۔ان مجاہدین احمدیت سے وابستہ ہو چکی ہے جو تبلیغ اسلام کی خاطر اپنے گھروں سے نکلے
اور گھروں کے آرام کو پیچھے چھوڑ دیا۔جوان بیویوں، بوڑھے ماں باپ اور چھوٹے بچوں کو پیچھے چھوڑ
دیا اور دور دراز ممالک کو روانہ ہوئے تا کہ بنی آدم کو پیشگی کے امن یعنی دین اسلام کی طرف آنے کی
دعوت دیں۔بعض ان میں سے ایسے تھے جو غیر ممالک ہی میں راہ جہاد میں خدا کو پیارے ہوئے اور
مڑ کر وطن اور اہل وطن کی صورت نہ دیکھ سکے اور بعض ان میں سے ایسے تھے جو اتنی دیر کے بعد اس
حال میں وطن کو لوٹے کہ ان کے بوڑھے ماں باپ اس دنیا سے رخصت ہو چکے تھے اور ان کی جوان
بیویاں بوڑھی ہو چکی تھیں اور ان کے بالوں کی سیاہی میں بڑھاپے کی سفیدی پھر گئی تھی۔بیویوں نے
خاوندوں کے بغیر اور بچوں نے باپوں کے بغیر زندگی کی تلخیاں برداشت کیں اور کرب ناک بیماریوں
میں انہیں یاد کیا اور ایسا ہوا کہ سینکڑوں عورتوں نے اپنے خاوندوں کی زندگی میں ہی ایک بیوگی کی سی
بد حالی کو اپنے لئے قبول کیا اور ہزار ہا بچے اپنے باپوں کی زندگی میں یتیموں کی طرح رہنے لگے۔یہ
افسانے نہیں حقیقتیں ہیں۔آسمان کا خدا گواہ ہے کہ یہ حقیقتیں ہیں۔یہ وہ حقیقتیں ہیں ، جو احمدیت دنیا
کی نجات کے لئے کفارہ کے طور پر اپنے رب کے حضور پیش کر رہی ہے۔ہاں یہ درد کی چادروں میں
لپٹی ہوئی وہ بشارتیں ہیں، جو احمدیت نے دنیا کو عطا کیں۔کاش دنیا ان حقیقتوں کو سمجھے اور ان بشارتوں کو قبول کرے اوراے کاش ! دنیا اس
خدائے واحد کی طرف لوٹ آئے اور اس یکتا رسول احمد مرسل کو قبول کرے۔جس کی چار دیواری
سے باہر کوئی جائے امن نہیں۔اے کاش! دنیا ہلاکتوں کے اس تاریک دور میں غلام احمد کی اس
آواز کو سنے کہ

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء
نقار مر جلسه سالانه قبل از خلافت
133
صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے
ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار
براهین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۱۴۵)
اور اس عظیم الشان خوش خبری سے فائدہ اٹھائے کہ
ع لوائے ما
پنہ ہر سعید خواہد
بود!
شائع کردہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۶۸ء)

آج 10 میں سے 10 باقی