فلسفه دعا
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
135
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
فلسفه دعا
( بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۶۸ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسے زمانے میں مبعوث ہوئے کہ دنیا ہی کی
نہیں بلکہ مسلمانوں کی اکثریت بھی دعا سے غافل ہو چکی تھی اور وہ جو بظاہر دعا کے قائل نظر آتے تھے
وہ بھی اس کے فلسفہ اور بار یک حکمتوں کا بہت کم علم رکھتے تھے یہاں تک کہ مسلمانوں ہی میں ایک ایسا
گروہ بھی پیدا ہوا جو دعا کی تاثیر اور قوت ہی سے منکر ہو چکا تھا اور اسے ایسا بے حقیقت جانتا تھا کہ گویا
دعا اپنی طاقت میں ہوا کے ایک خفیف جھونکے سے بھی کمزور تر ہے اور ایک خزاں رسیدہ پتے کو بھی
ہلانے کی طاقت نہیں رکھتی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طبقے کو ایک ایسا چیلنج دیا جو قارعة کا حکم
رکھتا تھا اور بار بار ان کی عقلوں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہوئے فطرت انسانی کو اس امر پر گواہ ٹھہرایا کہ
بندے اور رب کے درمیان دعا کا تعلق ایک ثابت شدہ حقیقت ہے جسے قبول کئے بغیر ایک سلیم العقل
انسان کے لئے چارہ کار نہیں۔پھر اس نظریاتی بحث پر ہی اکتفانہ فرمائی بلکہ اپنے وجود کو ایک زندہ ثبوت
کے طور پر پیش کیا۔یہ ایک ایسا وجود تھا جس کا ماضی، حال اور مستقبل اور تمام گردو پیش قبولیت دعا کے حق
میں گواہی دے رہے تھے۔ماضی اس طرح کہ آنحضور کی ان دعاؤں کا آپ شمرہ تھے جن کے نتیجے میں
اسلام کو چودھویں صدی کے سر پر مذاہب غیر پر غالب کرنے والا ایک عظیم الشان سپہ سالا رعطا ہونا تھا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
136
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
حال اس طرح کہ آپ کی دعائیں شب و روز اس طرح قبول ہو رہی تھیں جیسے بارانِ رحمت برس رہی ہو
اور اپنے اثر میں اتنی وسیع تھیں کہ لاکھوں کروڑوں قبولیت دعا کے گواہ آپ کے اپنے زمانے میں پیدا
ہوئے اور ان کے دلوں نے لاریب کے نعرے لگائے۔مستقبل اس طرح کہ آپ نے اپنی دعاؤں کے
ایسے عظیم الشان ثمرات آئندہ نسلوں کو فیض پہنچانے کے لئے پیچھے چھوڑے جنہوں نے زمین کے
کناروں تک شہرت پائی اور اطراف عالم نے زبان حال سے گواہی دی کہ ہاں اے محمد ﷺ کی
دعاؤں کے ثمره ! دعائیں قبول ہوتی ہیں اور ضروری ہوتی ہیں اور ضرور ہوتی ہیں۔جہاں تک فلسفہ دعا کا تعلق ہے آپ نے اس مشکل مسئلے کو آسان اور عام فہم کر کے دکھا دیا
اور اس زمانے کے خشک فیلسوفوں کی طرف سے وارد ہونے والے ہر اعتراض کا شافی جواب دیا۔میرا
آج کا مضمون حضور اقدس علیہ السلام کے فرمودات کی ہی خوشہ چینی ہے چنانچہ اس کا آغاز حضور ہی
کے الفاظ سے کرتا ہے۔حضور فرماتے ہیں:
ایک بچہ جب بھوک سے بے تاب اور بے قرار ہو کر دودھ کے لئے
چلاتا اور چیختا ہے تو ماں کے پستان میں دودھ جوش مار کر آجاتا ہے حالانکہ بچہ تو
دعا کا نام بھی نہیں جانتا لیکن یہ کیا سبب ہے کہ اس کی چھینیں دودھ کو جذب کر لاتی
ہیں۔یہ ایک ایسا امر ہے کہ عموماً ہر ایک صاحب کہ اس کا تجربہ ہے۔بعض
اوقات ایسا دیکھا گیا ہے کہ مائیں اپنی چھاتیوں میں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتی
ہیں اور بسا اوقات ہوتا بھی نہیں ہے لیکن جو نہی بچہ کی درد ناک چیخ کان میں پہنچی
فوراً دودھ اتر آیا ہے۔“ (احکم جلد ۵ نمبر ۲۴ مورخه ۱۲ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۳)
اس کی چھینیں دودھ کو کیوں کر کھینچ لاتی ہیں اس
کا ہر ایک کو تجربہ ہے۔بعض اوقات دیکھا گیا
ہے کہ مائیں دودھ کو محسوس بھی نہیں کرتیں مگر بچے کی چلا ہٹ ہے کہ دودھ کو کھینچ لاتی ہے تو کیا ہماری
چیچنیں جب اللہ تعالیٰ کے حضور ہوں تو وہ کچھ بھی کھینچ نہیں لاسکتیں ، آتا ہے سب کچھ آتا ہے مگر آنکھوں
کے اندھے جو فاضل اور فلاسفر بنے بیٹھے ہیں وہ دیکھ ہی نہیں سکتے۔بچے کی جو مناسبت ماں سے ہے
اس تعلق اور رشتے کو انسان اپنے ذہن میں رکھ کر اگر دعا کی فلاسفی پر غور کرے تو بہت آسان اور سہل
معلوم ہوتی ہے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
137
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کا فلسفہ سمجھانے کے لئے جو ماں کی
اپنے بچے سے تعلق کی مثال دی ہے یہ اپنے اندر گہری حکمتیں رکھتی ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر خالق
کو اپنی تخلیق سے پیار ہوتا ہے خواہ کیسی ادنی درجہ کی ہی کیوں نہ ہو۔صناع اپنی صنعت سے پیار کرتے
ہیں ، مصور اپنی تصویروں سے، شاعر اپنے اشعار سے اور افسانہ نگار اپنے افسانوں سے۔اپنی تخلیق
سے پیار کا یہ جذبہ بڑوں میں بھی نظر آتا ہے اور چھوٹوں میں بھی۔آپ نے دیکھا نہیں کہ بچے مٹی کے
بے ہنگم کھلونے بنا کر اپنی صنعت کی کیسی کیسی داد چاہتے ہیں جب کہ ویسے ہی کھلونے اگر بازار سے
آپ ان کو لا کر دیں تو وہ اٹھا کر زمین پر دے پیٹھیں اور واویلا کریں یہ کیا اٹھا لائے؟ اسی طرح وہ بچے
جو بسا اوقات باورچی کے اچھے اچھے کھانوں کو بھی پسند نہیں کرتے جب آپ چھوٹی سی ہنڈیا میں ادھ
پکے یا کیچڑ بنے ہوئے چاول پکاتے ہیں یا غیر متناسب اوزان میں نمک مرچ گھی اور گوشت وغیرہ کو
سینک دلا کر اس کا نام سالن رکھ دیتے ہیں تو خود بھی کس مزے سے اسے کھاتے ہیں اور ماں باپ کے
منہ میں بھی زبردستی ٹھونستے ہیں پھر یہ تقاضا بھی جاری رہتا ہے کہ مزیدار پکا ہے نا؟
پس جب ادنی ادنی خالق اپنی ذلیل اور بے حقیقت تخلیق سے بھی ایسا پیار کرتے ہیں تو
کیسے ممکن ہے کہ وہ کامل ذات جو احسن الخالقین ہے اپنی کامل تخلیق سے پیار نہ کرے؟ خالق اور مخلوق
کا یہی وہ رشتہ ہے جو ماں کو اپنے بچے کے ادنیٰ سے اضطراب پر بھی بے قرار کر دیتا ہے۔حقیقی خوف تو
کیا خواب میں بھی اگر وہ ڈر کر جینے تو ماں کا کلیجہ دھڑکنے لگتا ہے اور وہ اسے سینے سے چمٹاتی ہے اور
تھ پکاتی ہے اور واری جاتی ہے۔پھر کیا حقیقی خوف کی چیخوں پر آپ نے نہیں دیکھا کہ مائیں کس طرح
اپنے بچوں کی طرف لپکتی ہیں اور کمزور اور نا تواں دل والیاں جو اپنے گھر کی محصور چار دیواری میں بھی
اندھیرے سے ڈرتی ہیں جب اپنے خطرات میں گھرے ہوئے بچے کی دردناک پکار سنتی ہیں تو بھری
ہوئی غضب ناک شیر نیوں کی طرح بے خوف اور مجنونانہ اپنے بچے کو بچانے کے لئے خطرات کی جانب
جھپٹتی ہیں۔انسان تو انسان بے زور اور نا تواں چڑیوں کو بھی ہم نے دیکھا ہے کہ اپنے بچوں کو بچانے
کے لئے سیاہ فام کو وں کی طرف لپکتی ہیں۔پس تخلیق کے یہ چھوٹے چھوٹے اور ادنیٰ حقیر رشتے اگر
مجازی مخلوق کی پکار پر خالق کے دل میں قبولیت کا یہ جوش پیدا کرتے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ خالق حقیقی
اپنی مخلوق سے ایسا بے نیاز ہو جائے کہ ایک مضطر کی آہ و پکار پر انّي قَرِيب (البقرة :۷۸۱) کی آواز نہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
138
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
دے اور مَتی نَصْرُ الله کے جواب میں اَلَا اِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ (البقرة :۵۱۲) کا
مژدہ نہ سنائے ؟ نہیں نہیں یہ ہرگز ممکن نہیں مضطر کی چیخ و پکار کو وہ سنتا ہے اور سنتا آیا ہے اور اس کے وہ
بندے جو اس کے سایہ عاطفت میں پلتے ہیں اور اسی کی انگلی پکڑ کر چلنے کے عادی ہوتے ہیں ایسے نڈر
اور ایسے بے خوف ہو جاتے ہیں کہ کھلے بندوں اپنے بظاہر بڑے بڑے طاقت ور دشمنوں سے بھی
بڑی شوکت اور جلال سے للکارتے ہیں کہ
سر سے لے کر پاؤں تک وہ یا ر ہے مجھ میں نہاں
اے میرے بدخواہ کرنا ہوش کر کے مجھ پہ وار
براهین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه : ۱۳۳)
قرآن کریم کی متفرق آیات فلسفہ دعا کو مختلف پیراؤں میں بیان کرتی ہیں لیکن ان میں ایک
مرکزی حیثیت کی آیت ایسی ہے جو اعجازی طور پر نہایت اختصار مگر حیرت انگیز کمال کے ساتھ اس
مضمون کو بیان کر رہی ہے وہ آیت یہ ہے:
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ (البقرة: ۱۸۷)
یعنی اے میرے بندے! جب میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں تو ان
سے کہہ دے میں قریب ہوں۔جب مجھے کوئی خلوص نیت کے ساتھ پکارنے والا پکارتا ہے تو اس کا
جواب دیتا ہوں پس ان پر بھی لازم ہے کہ میری ہدایات پر عمل کریں اور مجھ پر کامل ایمان لائیں تا کہ
ہدایت پانے والے ہوں۔اس آیت میں وضاحت کے ساتھ قرب الہی اور قبولیت دعا کے تین مدارج کا ذکر ہے اور
آنحضور نبی اکرم کو جو تمام بنی نوع انسان میں اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب تھے عبد
کامل کی حیثیت سے اس امر پر مامور فرمایا گیا ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف سے تمام دیگر بندگان خدا
کو ایک مردہ وصل عام سنا دیں۔اس آیت کے پہلے حصے کا تعلق اس پہلو سے بلا امتیاز مذہب وملت
تمام بنی نوع انسان سے ہے کہ عبد کا ابتدائی معنی سب پر صادق آتا ہے اور جہاں تک جسمانی لحاظ سے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
139
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
مخلوق خدا ہونے کا تعلق ہے شرقی غربی، کالے گورے
سبھی اللہ تعالیٰ ہی کے بندے ہیں۔چنانچہ اس
پہلو سے آنحضرت کو ارشاد ہے کہ اگر میرے بندے میرے بارے میں تجھ سے سوال کریں کہ
میں کہاں ہوں تو ان
کا یہ سوال تعجب انگیز ہے کیونکہ میں تو ہر آن اپنی تخلیق کے پردے میں جلوہ گر ہوں
اور ہر لحظہ اپنے ہر بندے کے قریب ہوں۔بصارت کی آنکھ سے کوئی دیکھنا چاہے تو اپنے ماحول میں،
اپنے گردو پیش میں، اپنے دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے مجھے قریب دیکھے گا۔اس پہلو سے قریب کا
مفہوم بھی ابتدائی اور عام ہے اور اس میں وہ روحانی اور حقیقی قرب مراد نہیں جو حقیقی عباداللہ کو اپنے
رب کے ساتھ نصیب ہوتا ہے۔اسی ابتدائی مگر عام رویت الہی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت نواب
مبارکہ بیگم صاحبہ علامہ اقبال کے ایک شعر کے جواب میں فرماتی ہیں:
تیری آنکھ میں میرا نور ہے مجھے کون کہتا ہے دور ہے
مجھے دیکھتا جو نہیں ہے تو یہ تیری نظر کا قصور ہے
مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تیری جبین نیاز میں
مجھے دیکھ رفعت کوہ میں مجھے دیکھ پستی کاہ میں
مجھے دیکھ عجز فقیر میں مجھے دیکھ شوکت شاہ میں
نہ دکھائی دوں تو یہ فکر کر کہیں فرق نہ ہو نگاہ میں
مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تیری جبین نیاز میں
مجھ ڈھونڈ دل کی تڑپ میں تو مجھے دیکھ روئے نگار میں
کبھی بلبلوں کی صدا میں سن کبھی دیکھ گل کے نکھار میں
میری ایک شان خزاں میں ہے میری ایک شان بہار میں
مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تیری جبیں نیاز میں
( در عدن صفحه : ۷۱، ۷۲ )
دوسرا درجہ عباد کا وہ ہے جو عموما تو اپنے رب سے سخت غفلت اور بے پروائی کا معاملہ کرتا ہے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
140
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
مگر کبھی کبھی اتفاقی حادثات کے نتیجہ میں شعوری طور پر اپنے رب سے دعا کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش
کرتا ہے۔اس گروہ کے متعلق بھی جس سے حقیقی عبدیت کی صفات شاذ و نادر اور نہایت خفیف طور پر
ظاہر ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ کا اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ کا وعدہ اسی نسبت اور اسی حد تک پورا ہوتا ہے۔تیسرا درجہ عبد ہونے کا آخری درجہ ہے جس کے حصول کی راہ آیت کے اس حصہ میں دکھائی
گئی ہے کہ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ یعنی اے میرے کامل
بندے ! میرے ادنیٰ اور عام بندے جب میرے بارے میں سوال کریں گے بتادے کہ وہی ہوں
میں جو اپنی تخلیق کے پردے میں ہر جگہ جلوہ گر ہوں۔اگر تم صاحب نظر ہو تو میرے قرب کا احساس
کئے بغیر تمہارے لئے چارہ نہیں کیونکہ شعوری طور پر بھی جب کبھی سراب کی کیفیات میں کامل خلوص
کے ساتھ پکار کرتے ہو تو میں وہی ہوں جو تمہیں قبولیت کے رنگ میں جواب دیتا ہوں پس میرے
جلووں کے ان عام مشاہدات کے بعد اگر تم چاہتے ہو کہ میرے حقیقی عبد بنو اور حقیقی قرب کا تعلق مجھے
سے جوڑو تو اس کا طریق ہے کہ میرے فرمان اور ہدایات کے مطابق اپنی زندگی کے اطوار چلا ؤ اور
میرے مومن بندوں کی صف میں آکھڑے ہو۔اگر تم ایسا کرو تو یقیناً میرے صاحب رشد بندوں کے
گروہ میں شمار کئے جاؤ گے۔پس جیسا کہ مضمون کی تدریج و تسلسل سے ظاہر ہے کہ تیسرا گروہ بندگان خدا کا وہ ہے جو
عبودیت کی مذکورہ شرائط کو پورا کرتا ہے اور حقیقی معنوں میں لفظ عبادت کا مصداق ٹھہرتا ہے اور اسی حد
تک قرب الہی اور قبولیت دعا کے وعدے کا بھی اہل قرار دیا جاتا ہے۔پس آیئے اب ہم الگ الگ
ان تینوں گروہوں کے حالات کی سیر کر کے دیکھیں کہ کس کس حد تک بندگان خدا عبد بنے کا حق ادا
کرتے اور اس کے مطابق قرب الہی کے کیا کیا نظارے دیکھتے ہیں؟
پہلی قسم عباد کی وہ ہے جس کا قبل از میں ذکر کیا جا چکا ہے کہ وہ محض مادی تخلیق کی حد تک اپنے
خالق سے ایک غیر شعوری تعلق رکھتی ہے اور شعوری طور پر نہ تو اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے اور نہ اس کی
ضرورت سمجھتی ہے۔یہ عبد کا کم از کم معنی ہے جو بلا استثناء ہر انسان کے حق میں پورا ہوتا ہے۔پس اسی
نسبت سے قرب خداوندی کا کم از کم وعدہ صرف ظاہری معنوں میں ان عباد کے حق میں پورا کیا جاتا
ہے یعنی جب وہ اپنی ضروریات کے لئے مادی دنیا میں کوشش کرتے ہیں تو ہمیشہ اپنے خالق کو ان
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
141
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
کوششوں کا جواب دینے کے لئے قوانین قدرت اور مخفی خزانوں کی صورت میں اپنے قریب پاتے
ہیں۔جیسا کہ قبل ازیں بیان کیا جا چکا ہے رب رحمن کے ساتھ عبدیت کے ایک وسیع اور ابتدائی تعلق
سے یہ گروہ بھی اسی طرح استفادہ کرتا ہے جس طرح حقیقی عباد اللہ اور اس پہلو سے تمام عباداللہ
بلا امتیاز مذہب و ملت ، نیک و بد، صغیر و کبیر اپنے خالق کے برابر فائدہ اٹھاتے ہیں۔اس دودھ ہی کو
دیکھ لیجئے جو بچے کی آہ و پکار پر ماں کی چھاتیوں میں اترتا ہے کیا یہ اس کی ذاتی کوشش یا محنت سے آتا
ہے؟ ہر گز نہیں بلکہ دودھ کے نظام کا ماں کو عطا ہونا اور بچے کی تڑپ پر اس کا اچھلنا یہ سب خدا تعالیٰ
کے پیدا کردہ ایسے قوانین کے تابع ہوتا ہے جنہیں خدا تعالیٰ نے پیدا ہوتی ہوئی کائنات کے خمیر میں
اس وقت گوندھا تھا جب ابھی نہ کسی ماں
کا وجود تھانہ کسی بچے کا۔پس خدا گواہ ہے کہ اگر بصیرت کی آنکھ
سے دیکھا جائے تو جب کبھی کسی بچے کے بلکنے پر ماں کی چھاتیاں دودھ سے بھر جاتی ہیں تو وہ ماں کی
عطا نہیں ہوتی بلکہ خدائے رحمن ورحیم کی عطا ہوتی ہے اور جب
کبھی بچے کی طمع اور خوف کی چیخ و پکار پر
ایک ماں بے تابانہ میرے لعل میں قریب ہوں ، میں قریب ہوں کی آواز دیتی ہے تو بخدا وہ ماں کی
آواز نہیں بلکہ خالق کون و مکان کی آواز ہوتی ہے جو اپنی ایک معصوم مخلوق کی غیر شعوری پکار کے جواب
میں اسے اِنِّي قَرِيبٌ کی لوریاں دیتی ہے پس وَ اِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ
کا پہلا مفہوم یہ ہے کہ ایک عالم کون کے ذرے ذرے میں خالق کے بارے میں بندوں کے ہر سوال
کا جواب پنہاں ہے۔وہ اپنی ہر ضرورت کو اسی کائنات کے اندر پورا ہوتے دیکھتے ہیں اور ہر طلب پر
اس عالم کون میں اپنی طلب کا جواب پاتے ہیں۔إنِّي قَرِیب کا دوسرا مفہوم :۔یہ نظام کائنات خواہ کیسا ہی مکمل کیوں نہ ہو اور قیامت تک
کے لئے ہی خواہ اس میں تمام ضروریات حیوانی اور انسانی مہیا کیوں نہ کر دی گئی ہوں اور خواہ ذرہ ذرہ
اس عالم کا ایک کامل خالق کی طرف بیتابانہ اشارے کیوں نہ کر رہا ہو اور عقل بھی ان اشاروں کو دیکھ کر
وجود باری تعالیٰ کی قائل کیوں نہ ہو جائے پھر بھی یہ سوال پیدا ہوگا کہ کہیں ایسا تو نہیں ایک دفعہ اس
عظیم اور کامل نظام کی تخلیق و ترتیب کے بعد اور اسے ارتقا کی راہ پر ایک ابدی حرکت کا دھکا دے کر
ہمارا خالق ہم سے غافل و بے نیاز ہو گیا ہو؟ کہیں وہ قصہ تو نہیں جیسے کہانی کے بیان کے مطابق کوئی
شہزادہ کسی ایسے شہر میں جانکلتا ہے جہاں ہر قسم کی دکانیں کھلی اور قرینے سے بھی ہوئی ہیں مگر
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
142
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
دکان داروں کا کوئی اتا پتا نہیں اور شہر خاموش اور سنسان پڑا ہے، ہر انسانی ضرورت کی ہر چیز وہاں
موجود ہے مگر بنانے والا کوئی نہیں اور کوئی نہیں جو ان کی نگرانی کرے یا گاہک کے سوالات کا جواب
دے۔یہ دنیا کہیں ویسا ہی شہر خموشاں تو نہیں جس کا خالق ہر چیز پر اِنِّي قَرِيبٌ کی مہر لگا کر آپ
کہیں عرش معلیٰ کی رفعتوں میں روپوش ہو چکا ہو اور یہ سمجھ کر کہ بندے کی ضرورتیں تو سب پوری کر چکا
اس کے انفرادی دکھ سکھ اور ثواب و گناہ سے ہمیشہ کے لئے بے نیاز ہو گیا ہو؟ اس سوال کا جواب یہ ہے
کہ ہمارا خالق ہم سے کبھی ایک لمحے کے لئے بھی جدا نہ ہوا ہے نہ ہوگا اور اس کا ہم سے تعلق محض تخلیق
کامل کے واسطے ہی سے نہیں بلکہ ہر متلاشی حق کو وہ ایک زندہ و موجود اور قادر وتوانا ہستی کے طور پر مل
سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ تعلق کے اس نئے میدان میں بھی طلب اور مطلوب کا وہی قانون لاگو ہوگا جو
اس سے پہلے دور پر لاگو تھا اور جس طرح مادی دنیا میں اپنے خالق کی تلاش اور اس سے فیض یاب
ہونے کے لئے مسلسل جستجو اور خلوص اور انتھک محنت کی ضرورت تھی اسی طرح اپنے خالق کو ایک زندہ
اور متکلم ہستی کے طور پر پانے کے لئے بھی انہی خصائل کا ہونا ضروری ہے۔کیا آپ نے دیکھا نہیں
کہ مادی دنیا میں طلب کا ہاتھ پھیلانے والے کیسی کیسی محنتیں کرتے اور مشقتیں اٹھاتے ہیں اور
سائنس دانوں کی دنیا کیسی سخت جانی اور کاوش کی دنیا ہوتی ہے؟
اسی طرح بعض اوقات صفت رحمانیت کے ظہور کے طور پر خدا تعالیٰ اپنے ایسے مضطر
بندوں کی التجائیں بھی قبول فرما لیتا ہے جو عام حالات میں تو اپنے رب سے کوئی رشتہ بندگی نہیں
جوڑتے اور سخت غفلت اور بے پرواہی کی زندگی بسر کرتے ہیں مگر جب اندھیرے ان کو چاروں طرف
سے گھیر لیتے ہیں اور موت بے نقاب ہو کر ان کی طرف ہر سمت سے بڑھتی ہے تو اس وقت انہیں اپنے
رب کے تصور میں دور کی ایک امید اور روشنی کی ایک کرن دکھائی دیتی ہے اور وہ اسے مضطر بانہ اپنی مدد
کے لئے پکارتے ہیں حالانکہ قبل ازیں ان کی زندگیوں کی دلچسپیوں میں اس خدا کا کوئی وجود نہ تھا۔تب
اللہ تعالیٰ بغیر کسی استحقاق کے محض فضل کے طور پر ان کی بھی دعاؤں کوسنتا اور قبول کرتا ہے لیکن جیسا کہ
ان کا یہ رجوع الی اللہ ، بندگی کا تعلق عارضی اور اتفاقی ہوتا ہے اسی طرح قبولیت دعا کا وعدہ بھی ان کے
حق میں اتفاقی واقعات طور پر رونما ہوتا ہے اور جس طرح یہ بے وفا بندے اپنی جسمانی نجات کے بعد
اپنے رب کو پھر بھلا دیتے ہیں اسی طرح ان کا رب بھی انہیں فراموش کر دیتا ہے اور بندگی کی فہرست
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
143
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
سے ان
کا نام کا ٹا جاتا ہے چنانچہ قبولیت دعا کے اس فلسفہ کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنتُمْ فِي
الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيْبَةٍ وَفَرِحُوْا بِهَا جَاءَ تْهَا
رِيحُ عَاصِفُ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ
وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيْطَ بِهِمْ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ
الدِّينَ : لَبِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَتَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ
فَلَمَّا أَغْجُهُمْ إِذَاهُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ
(یونس : ۲۳ ۲۴)
وہ خدائے کریم ہی ہے جو تمہیں تو فیق دے کر خشکی اور تری میں چلاتا ہے یہاں تک کہ جب
تم لوگ کشتیوں میں سوار ہوتے ہو اور وہ عمدہ ہوا کے ذریعے سے ان لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہی
ہوتی ہیں اور وہ ان پر اترار ہے ہوتے ہیں۔تو ان پر ایک تند و تیز ہوا آجاتی ہے اور ہر طرف سے موج
پر موج ان پر چڑھ آتی ہے اور وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ہلاکت کا وقت آ گیا۔تو ایسے وقت میں وہ اپنی
اطاعت کو خدا کے لئے خالص کرتے ہوئے اس کو پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے اللہ ! اگر تو نے
ہمیں اس مصیبت سے نجات دی تو ہم ضرور ہی تیرے شکر گزار بندوں میں ہوں گے پھر جب وہ انہیں
اس عذاب سے نجات دے کر خشکی پر پہنچا تا ہے تو وہ جھوٹ زمین میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں۔رب اور بندے کے درمیان یہ عظیم احسان اور سخت ناشکری کا معاملہ صرف سمندروں کا ہی
معاملہ نہیں بلکہ خشکی پر بھی بار ہا خالق اور مخلوق کے مابین یہی ماجرہ گزرتا ہے چنانچہ ایک دوسرے مقام
پر اللہ تعالیٰ ان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِةٍ أَوْ قَاعِدًا
أَوْ قَابِمَا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَانْ لَّمْ يَدْعُنَا
إلى ضُرِ مَّسَّهُ كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوْا
يَعْمَلُونَ (يونس:١٣)
یعنی جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے پہلو کے بل لیٹا ہوا یا بیٹھا ہو یا کھڑا ہوا ہمیں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
144
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
پکارتا ہے پھر جب ہم اس کی تکلیف کو اس سے دور کر دیتے ہیں تو وہ اس طرح سے کترا کر گزر جاتا ہے
گویا اس نے کسی تکلیف کے دور کرنے کے لئے جو اسے پہنچی تھی ہمیں پکارا ہی نہ ہو۔اسی طرح تمام حد
سے بڑھ جانے والوں کو جو کچھ وہ کیا کرتے ہیں خوبصورت کر کے دکھلا دیا گیا ہے۔پس کیا ہی عجیب ہے ہمارا رب مجیب کہ جب اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ
کی شان میں ظاہر ہوتا ہے تو بسا اوقات ایسے بے وفا اور ظالم اور فسق و فجور میں ڈوبے ہوئے عاصی
بندوں کی دعا بھی سن لیتا ہے کہ جن کا ماضی بھی یہ گواہی دیتا ہے کہ وہ عباداللہ کی فہرست میں داخل نہیں
اور مستقبل بھی یہ گواہی دیتا ہے کہ وہ عباداللہ کی فہرست میں داخل نہیں۔ہاں حال کے عارضی اور بال کی
طرح باریک رشتے پر نظر کرم فرماتے ہوئے ان کے حق میں بھی قبولیت دعا کا وعدہ پورا کیا جاتا ہے۔انسان کی اس ناشکری اور اللہ تعالیٰ کی اس شان کریمی اور عفو کو دیکھ کر اس بد بخت لڑکے کا
قصہ یاد آجاتا ہے جس نے اپنی بیوی کی باتوں میں آکر اپنی ماں کا سر قلم کر دیا تھا۔کہتے ہیں کہ جب وہ
یہ کٹا ہوا سرطشتری میں لگا کر بیوی سے اس کارنامے کی داد لینے کے لئے جار ہا تھا تو راستے میں اسے
ٹھوکر لگی اور طشتری سمیت زمین پر اوندھے منہ جا گرا۔اس وقت اچانک اس ماں کے کٹے ہوئے سر
کے منہ سے ایک دردناک چیخ نکلی کہ ہائے میرے بچے ! تجھے چوٹ تو نہیں لگی۔آپ بھی جانتے ہیں
اور میں بھی جانتا ہوں کہ یہ محض ایک قصہ ہے لیکن واقعہ یہ ہے کہ انسان اپنے رب کی اس سے کہیں
زیادہ ناشکری کرتا ہے اور گو خدا تعالیٰ کی عالی ہستی کو براہ راست گزند پہنچانے کی یہ حقیر کیڑا مقدرت
اور مجال نہیں رکھتا مگر مقدور بھر کوشش اس امر کی ضرور کرتا ہے کہ اس لاشریک محسن کے نام تک کو
صفحہ ہستی سے مٹا ڈالے۔کتنے ہی نمرود اس دنیا میں پیدا ہوئے اور کتنے ہی فراعین نے
أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى (النازعات:۵۲) کا دعویٰ کیا انسانیت کی تاریخ ایسی ناشکری اور احسان فراموشی
کی کر یہ المنظر وارداتوں سے بھری پڑی ہے اور آج بھی ان میں داغ داغ اضافہ ہورہا ہے۔اس فرضی قصہ میں ماں کا سر کاٹنے والے بچے نے تو ایک ایسے محسن کا سر کاٹا تھا جس کے
احسانات محض معمولی اور گنتی کے چند احسان تھے۔انسان اپنے جس محسن کے وجود کو دنیا سے مٹانے
کے در پے ہے اور دنیا کے عظیم خطے سے بظاہر ملک بدر کر بیٹھا ہے اس کے احسانات کا نہ تو شمار مکن
ہے نہ ان کی قطار کی طوالت کا بیان ممکن لیکن حیرت ہے کہ احسان فراموشی کی اس انتہائی کر یہہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
145
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
ارتکاب کے باوجود یہ بد بخت انسان، یہ خدا کی ہستی کا مذاق اڑانے والا اور اسے اپنی فانی اور
مجازی مملکت سے بزعم خود نکال باہر کرنے والا نمرود بھی جب خود ایسی مصیبتوں میں گرفتار ہو جاتا
ہے جو اسے چاروں طرف سے گھیر لیتی ہیں اور اس کی کشتی پہاڑوں کی طرف بلند لہروں اور
تہ و بالا کر دینے والی خوفناک اور تند ہواؤں کے تھپیڑوں سے عدم اور وجود کے درمیان ہچکولے
کھانے لگتی ہے اور اس کی فطرت میں سویا ہوا الَستُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى ( آل عمران : ۳۷۱)
کا افسانہ جاگ اٹھتا ہے اور وہ بے اختیار اپنے اس رب
کو پکارتا ہے تو سنو کہ خدا گواہ ہے اور خدا کا کلام
گواہ ہے کہ بسا اوقات اس کے حق میں بھی تُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ (النمل: ۳۶) کا وعدہ
پورا ہوتا ہے اور آسمان سے اس کی بدنی نجات کا فرمان اترتا ہے۔پس بتاؤ کہ اس فرضی ماں کے سوا جس کا سر بچے کی ٹھو کر پر بے قرار ہوا تھا کیا ہے کوئی ماں جو
اس مشفق و مهربان خدا سے زیادہ علم اور عفو اور بے پناہ شفقت کے نمونے دکھا سکے؟ نہیں نہیں، کوئی نہیں
کوئی نہیں، کوئی نہیں۔وہ تو سب رحمتوں اور سب برکتوں کا سرچشمہ ہے۔خدا کی قسم ماؤں کی چھاتیوں
نے رحمت کا دودھ اس بحر رحمانیت کے گھاٹ سے بھرا اور سب حلم اور عفو کا سلوک کرنے والوں اور اسی کا
حلم اور عفو کے بے کنار سمندر سے جود و کرم کا پانی پیا۔سب کریم اور جو اداور سب بخشش اور عطا کرنے
والے اسی کے در کے بھکاری اور سوالی اور اسی کے صفات حسنہ کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔اس سے
بڑھ کر در گز کوئی نہیں۔نہ دوست، نہ عزیز و اقارب، نہ ماں، نہ باپ۔اس سے زیادہ پیار کرنے والا اور
مصیبتوں میں گھرے ہوئے کی التجائیں سنے والا اور کوئی نہیں کوئی نہیں جو مسلسل انکار اور عصیان اور
ناشکری اور اعراض کے بعد کس طرح اپنے تائب بندوں کو رحمت کی گود میں بٹھالے کہ گویا کبھی کچھ نہ ہوا
تھا۔وہ انہیں گود میں بٹھائے اور محبت اور پیار کی باتیں ان سے کرے اور سینے سے لگاتے ہوئے کہے کہ
اے میری رحمت کی گود میں بیٹھنے والے! میں تو کب سے تیرا منتظر تھا۔دیکھ میری آغوش تیرے لئے وا
ہے اور دیکھ میں تیری راہ اس طرح دیکھتا رہا جیسے پیتے ہوئے صحرا میں دو پہر کو ستانے والا مسافر جس کی
پانی اور زادراہ سے بھری ہوئی اونٹنی گم ہو جائے اور وہ اس کی واپسی کی راہ دیکھ رہا ہو۔پھراے میرے
بندے ! میں تیرے چلے آنے سے ایسا خوش ہوں جسے وہ پیار سے تڑپتا ہوا مسافر اچانک اپنی اس گمشدہ
اونٹنی کو پالینے کے بعد۔(مسلم کتاب التوبہ باب فی الحض على التوبة والفرح بھا)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
146
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
اف! اے رحیم و کریم آقا! اے محبت اور پیار اور غفران کے بحر بے کراں ! اے وہ کہ جس کی
رحمت اور بخشش حدود کی قیود سے آزاد ہیں، ہاں اے کرم خاکی کو سینے سے لگانے والے! اپنے عاجز
اور ذلیل اور حقیر بندوں کو اس پیار اور اس شان سے نوازنے والے! اے رفیع الشان ربنا الاعلیٰ !
اے سب پیاروں سے بڑھ کر پیارے! اے جان بخش آقا ابتا کوئی کیسے تجھ پر، کوئی کیسے تجھ پر جان
نچھاور کرے!!
آئیے اب ہم تیسرے درجے کے عباد کے حالات پر نظر کرتے ہیں جو حقیقی معنوں میں
عباداللہ ہیں اور دیکھتے ہیں کہ خدائے قریب و مجیب کیسے کیسے پیار کے ساتھ ان کے قریب ہوا اور کس
کس شفقت اور رحمت اور کریمانہ نوازشات کے ساتھ ان کی تضرعات کو سنا اور کس طرح اپنے آسمان
سے خودان کی دنیا میں اتر آیا اور انہی کے قلوب اور سینوں کو اپنا عرش بنا لیا۔یہی وہ حقیقی عباداللہ ہیں
جن کے حق میں قبولیت دعا کے تمام وعدے اپنی تمام شان کے ساتھ پورے ہوئے اور یہی وہ حقیقی
بندگان خدا ہیں جنہیں ان کا رب بڑے پیار کے ساتھ بھی تو عبادالرحمن کے محبت بھرے القاب
کے ساتھ یاد فرماتا ہے اور کبھی عباد الله المخلصین کہہ کر ان کا ذکر کرتا ہے۔پھر یہی وہ حقیقی عباد
ہیں جن کی وفا اور بندگی پر ناز کرتے ہوئے ان کا رب تمام طاغوتی طاقتوں کے سرغنے کو یہ پوری
شوکت کے ساتھ چیلنج دیتا ہے:
وَاسْتَفْزِزُ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَاجْلِبْ
عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكُهُمْ فِي الْأَمْوَالِ
وَالْاَوْلَادِ وَعِدُهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا
إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ وَكَفَى بِرَبِّكَ
وَكِيلًا (بنی اسرائیل: ۶۵ - ۲۶)
اور ہم نے کہا کہ اے شیطان ! جا ان میں سے جس پر تیرا بس چلے اسے اپنی آواز سے
فریب دے کر اپنی طرف بلا اور اپنے سواروں اور پیادوں کو ان پر چڑھا لا اور ان کے مالوں اور
اولادوں میں ان کا حصہ دار بن اور ان سے جھوٹے وعدے کر اور پھر اپنی کوششوں کا نتیجہ دیکھ۔شیطان جو بھی وعدے کرتا ہے فریب ہی کی نیت سے کرتا ہے لیکن سن کہ جو میرے بندے ہیں اُن