فلسفه دعا

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
147
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
پر تیر ہرگز تسلط نہیں ہوسکتا! اور اے میرے بندے محمدؐ! تیرا رب کارسازی میں تیرے لئے کافی ہے۔یہ ہے وہ خوش بخت عبادالرحمن کا گروہ جو قبولیت دعا کے وعدے کا حقیقی مصداق ہے لیکن یہ
گمان کر لینا بھی خطا ہے کہ محض خشک صالحیت کا جامہ پہن لینا ہی قبولیت دعا کے لئے کافی ہے۔واقعہ
یہ ہے کہ یہ تو عشق و محبت کا ایک زندہ اور پیچ در پیچ تعلق ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ بندہ تو شحن کے مقام
پر کھڑا ہو جائے اور معبود فَيَكُونُ کے انتظام میں مصروف رہے۔یہ تو دوطرفہ ناز و نیاز کا تعلق ہے اور
عجیب در عجیب افسانہ ہائے ہجر و وصل اور مناجات اور زاری اور قدم تھا منا اور قدم چومنا کبھی ماننا اور
کبھی منوانا۔یہ تمام واردات فلسفہ دعا کی کنہ میں شامل ہیں۔قبولیت دعا کے آداب کا مضمون بہت ہی وسیع ہے اور اس کا احاطہ کرنا ایک ناقص العلم
انسان کے بس کا روگ نہیں بھلا کون ہے جو ان اداؤں کا احاطہ کر سکے جو معشوق کو پسند آتی ہیں اور
عشاق کی قسمت سنوارنے کا موجب بنا کرتی ہیں۔پس آج کی مجلس میں محض نمونہ جستہ جستہ بعض
بنیادی آداب دعا کا ذکر کروں گا جو دعا کی قبولیت میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان میں سے ایک یقین کامل ہے۔جب تک دعا گو بندہ اپنے رب کی لامتناہی قوتوں پر
کامل ایمان نہ رکھتا ہو اور یہ یقین نہ رکھتا ہو کہ میرا رب ضرور میرے حال پر رحم فرمائے گا دعا میں وہ
قوت اور جان پیدا نہیں ہوتی جو تقدیر الہی کی محرک بنا کرتی ہے چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام اس بارے میں فرماتے ہیں:
” جب تو دعا کے لئے کھڑا ہو تو تجھے لازم ہے کہ یہ یقین رکھے کہ تیرا
خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے تب تیری دعا منظور ہوگی اور تو خدا کی قدرت کے
عجائبات دیکھے گا جو ہم نے دیکھے ہیں اور ہماری گواہی رویت سے ہے نہ بطور
قصہ کے۔۔۔۔۔۔تیرا خدا وہ ہے جس نے بے شمار ستاروں کو بغیر ستون کے
لٹکا دیا اور جس نے زمین و آسمان کو محض عدم سے پیدا کیا۔تو کیا تو اس پر بدظنی
رکھتا ہے کہ وہ تیرے کام میں عاجز آجائے گا؟ بلکہ تیری ہی بدظنی تجھے محروم
رکھے گی۔ہمارے خدا میں بے شمار عجائبات ہیں۔مگر وہی دیکھتے ہیں جو صدق

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
148
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
اور وفا سے اس کے ہو گئے ہیں۔“ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه: ۲۱)
اس غیر متزلزل یقین اور اپنے رب پر حسن ظن کی ایک نہایت پیاری مثال قرآن کریم میں
حضرت زکریا کی دعا کی صورت میں بیان کی گئی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ نِدَاءً
خَفِيَّا قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ
شَيْئًا وَ لَمْ أَكُن بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّان (مریم:۳-۵)
یعنی اے میرے بندے! ہم تیرے رب کی رحمت کا ذکر چھیڑ رہے ہیں جس کا ایک بندہ
زکریا بھی تھا وہ وقت عجیب سوز و گداز کا حامل تھا جب اس نے راز کے پردوں میں اپنے رب کو آواز
خفی سے پکارا اور عرض کیا کہ اے میرے رب ! میں تو اس حد تک عمر رسیدہ ہو چکا ہوں کہ میری ہڈیاں
بھی کمزور پڑگئیں اور بڑھاپے کی سفیدی سے میرا سر آگ کے شعلوں کی طرح بھڑک اٹھا ہے لیکن
باوجود اس کے اے آقا! میرا یقین متزلزل نہیں کیونکہ آج تک میں تیرے حضور میں گریہ وزاری کے
نتیجے میں شقی اور محروم نہیں رہا۔یہ نمونہ ہے ان مقبول دعاؤں میں سے ایک دعا کا جو غیر متزلزل یقین اور حسن ظن کے ساتھ
عبادالرحمن اپنے رب کے حضور کرتے ہیں پھر بتاؤ بھلا کیسے وہ کریم ذات انکار کرے؟ ایک بوڑھا
جس کی ہڈیوں میں دم خم باقی نہیں اور سر کا ایک ایک بال سفید ہو چکا ہے دعا یہ مانگ رہا ہے اور خدا
معلوم کتنے لمبے عرصے سے مانگ رہا ہے کہ اے میرے رب ! مجھے ایک صالح بیٹا عطا فرما جو تیری رضا
کی راہوں پر چلنے والا اور برگزیدہ ہو۔عمر کی ہر سانس کے ساتھ ظاہری اسباب کے لحاظ سے قبولیت
دعا کا امکان کم تر ہوتا جا رہا ہے اور بیٹے کی پیدائش ایک امر موہوم بن رہی ہے۔ہڈیوں کی کمزوری
بڑھ رہی ہے اور سر کی سفیدی گاڑھی ہو کر آگ کے شعلوں کی طرح بھڑک اٹھی ہے لیکن یقین کامل پر
آنچ تک نہیں آئی اور اللہ اللہ پھر مانگا بھی کس ناز اور ادا کے ساتھ ہے کس زعم کے ساتھ ہے کہ آقا بھلا
مجھے کیوں یہ وہم آنے لگا کہ میرا بڑھاپا تیری قدرت کاملہ کے اختیار سے بڑھ جائے گا۔میں تو آج
تک تیرے در سے محروم نہیں پھرا اور کبھی بھی میرے نامے میں یہ بدبختی نہیں لکھی گئی کہ تیری ذات کریم
سے مانگ کر خالی ہاتھ لوٹ آؤں۔اب بتائیے کون ہے جو اس دعا کور د کر سکے؟ کیا وہ خدا جوسب عطا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
149
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
کرنے والوں سے بڑھ کر عطا کرنے والا ہے؟ کیا وہ خدا جو خود کہتا ہے میرے بندو! مجھ سے مانگو
میں عطا کروں گا؟ پھر یہ بھی تو دیکھو کہ یہاں تو مانگنے والا ایک برگزیدہ نبی تھا کوئی عام بوڑھا نہ تھا۔خدا
کی قسم آنحوی تو یہاں تک فرماتے ہیں کہ میرا رب
اتنا فیاض ہے اور ایسی حیا والا ہے کہ جب
کوئی بھی عمر رسیدہ بندہ اس سے مانگتا ہے تو بسا اوقات اس کے بالوں کی سفیدی سے حیا کھا کر وہ اس
کی مراد کو پوری کر دیتا ہے۔آداب دعا میں سے ایک اہم ادب صبر ہے اور وہ انسان جو بے صبر اور چھوٹے ظرف کا ہو
اور تھوڑی سی آزمائش کو بھی برداشت نہ کر سکے وہ اس عالی دربار تک رسائی نہیں پاتا۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
دعا اور اس کی قبولیت کے زمانہ کے درمیانی اوقات میں بسا اوقات
ابتلاء پر ابتلاء آتے ہیں اور ایسے ایسے ابتلاء بھی آجاتے ہیں جو کمر توڑ دیتے ہیں
مگر مستقل مزاج سعید الفطرت ان ابتلاؤں اور مشکلات میں بھی اپنے رب کی
عنایتوں کی خوشبو سونگھتا ہے اور فراست کی نظر سے دیکھتا ہے کہ اس کے بعد
نصرت آتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ : ۷۰۷ )
امت محمد ع میں سے ایک بزرگ کا قصہ اس ضمن میں بیان کے لائق ہے۔کہتے ہیں
کہ ایک بزرگ ہر شب تہجد کے وقت ایک خاص دعا مانگا کرتے تھے لیکن اسی وقت انہیں اللہ جل شانہ
کی طرف سے یہ جواب ملتا تھا کہ ہم نے یہ تیری دعا رد کر دی ہے۔ایک دفعہ ان کا ایک ارادت مند
صحبت صالحہ کا فیض پانے کے لئے ان کے ساتھ تہجد کی نماز ادا کرنے لگا چنانچہ جب بعد از دعا ان کو یہ
الہام ہوا کہ ہم نے یہ دعا رد کر دی ہے تو مشیت الہی سے اس مرید کے کانوں میں بھی یہ آواز پڑی۔دوسری شب پھر یہی ماجرا گز را اور تیسری شب پھر یہی ماجرا گزرا۔اس پر وہ خام کا را رادت مند مزید
صبر نہ کر سکا اور عرض کیا یا حضرت تین راتوں سے میں یہ ماجرا دیکھ رہاں ہوں کہ آپ ایک دعا کرتے
ہیں اور اللہ تعالیٰ اسے روفرما دیتا ہے پھر میں نہیں سمجھ سکا کہ کس پر تے پر آپ بار بار وہی دعا کرتے
ہیں۔اس بزرگ کی طبیعت پر یہ سوال ناگوار گزرا اور بڑے جوش سے فرمایا کہ اے کم ظرف
اور بے صبرے! تو صرف تین دن میں گھبرا گیا، اللہ کی قسم میں مسلسل بارہ سال سے بلا ناغہ یہ دعا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
150
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
کر رہا ہوں اور مسلسل بارہ سال سے میرے کانوں نے یہ آواز سنی ہے کہ ہم اس دعا کو قبول نہیں
کرتے ، ہم اس دعا کو قبول نہیں کرتے ، پھر بھی میرا یہ مقام نہیں کہ دعا ترک کروں۔وہ مالک الملک
ہے اور میں ایک حقیر اور عاجز بندہ۔میرا کام یہ ہے کہ مانگتا چلا جاؤں اور اس کی شان یہ ہے کہ چاہے تو
قبول فرمائے چاہے تو رد کرے۔یہ الفاظ ابھی اس کے منہ میں ہی تھے کہ غیب کے پردوں کو چیرتی ہوئی
ایک پر شوکت آواز آئی اے میرے بندے! میں نے تیری یہ دعا بھی قبول کر لی ہے اور اس بارہ سال
کے عرصہ میں جتنی دعا ئیں تو نے مجھ سے مانگیں تھیں وہ ساری کی ساری آج قبول کرتا ہوں۔وہ عباد الرحمن جو بسا اوقات اپنے رب کو منوا کر ہی رہتے ہیں وہ صبر کے ساتھ اپنی
دعاؤں میں عاجزی اور فروتنی کو بھی کمال تک پہنچا دیتے ہیں چنانچہ اس امر پر روشنی ڈالتے ہوئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پس دعاؤں سے کام لینا چاہئے اور خدا تعالیٰ کے حضور استغفار
کرنا چاہئے کیونکہ خدا تعالیٰ غنی بے نیاز ہے۔اس پر کسی کی حکومت نہیں ہے۔ایک شخص اگر عاجزی اور فروتنی سے اس کے حضور نہیں آتا وہ اس کی کیا پرواہ کر
سکتا ہے۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ سے اڑ کر مانگتا ہے اور اپنے ایمان کو مشروط کرنا
بڑی بھاری غلطی اور ٹھوکر کا موجب ہے۔( ملفوظات جلد ۲ صفحه : ۲۹۶)
قرآن کریم نے انبیاء گزشتہ کی جو دعائیں بطور نمونہ زندہ رکھی ہیں ان سب میں عاجزی اور
فروتنی کا عنصر بہت نمایاں نظر آتا ہے اور انبیاء علیھم السلام کی بعض چھوٹی چھوٹی دعائیں اس پہلو سے
ایک عجیب شان رکھتی ہیں۔دیکھئے حضرت موسیٰ علیہ السلام کتنے سادہ مگر عمیق الاثر الفاظ میں اپنی
عاجزی اور بے مائیگی کا اظہار کرتے ہیں رَبِّ انِي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرُ
(القصص: ۲۵) کہ اے میرے رب ! جو چیز بھی تو میری جھولی میں بطور خیر ڈال دے میں اسی کا محتاج و فقیر
ہوں۔پھر مخالف قوتوں کے مقابل پر اپنی ناطاقتی اور بے مائیگی کا تذکرہ یوں کرتے ہیں
رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي فَافُرُقْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
151
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
(المائدة: ۲۶) کہ اے میرے رب! مجھے تو اپنی تنہا جان اور ایک بھائی کے سوا کسی پر کوئی اختیار
نہیں۔پس تو ہی ہے جو ہمارے اور فاسقوں کے درمیان تفریق کر کے دکھا۔سوز و گداز کا ہونا بھی ضروری ہے اور آنسوؤں اور دعا کا ایک ایسا فطری اور ازلی جوڑ ہے
جسے تو ڑا نہیں جاسکتا إِنَّمَا أَشْكُوا بَثْى وَحُزْنِی إِلَى اللهِ (یوسف: ۷۸) کا دلگد از فقرہ ایسی
پر درد حقیقت کی طرف اشارے کر رہا ہے اور بچے کی چیخ و پکار پر ماں کے سینے میں جذبات رحم کا
متلاطم ہو جانا بھی اسی کی سچائی کی ایک دلیل ہے۔اسی طرح عبدا اور معبود کے مابین بھی سوز وگداز میں
ڈوبی ہوئی دعا الفت و جذب کی نہایت قوی لہریں دوڑا دیتی ہے جو قبولیت دعا کا موجب بنتی ہے۔حضور علیہ السلام اس عجیب کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
یہ خیال مت کرو کہ ہم بھی ہر روز دعا کرتے ہیں اور تمام نماز دعا ہی
ہے جو ہم پڑھتے ہیں۔کیونکہ وہ دعا جو معرفت کے بعد اور فضل کے ذریعہ سے
پیدا ہوتی ہے وہ اور رنگ اور کیفیت رکھتی ہے۔وہ فنا کرنے والی چیز ہے۔وہ
گداز کرنے والی آگ ہے وہ رحمت کو کھینچنے والی ایک مقناطیسی کشش ہے۔وہ
موت ہے پر آخر کو زندہ کرتی ہے۔وہ ایک تند سیل ہے پر آخر کو کشتی بن جاتی
ہے۔ہر ایک بگڑی ہوئی بات اس سے بن جاتی ہے اور ہر ایک زہر آخر اس سے
تریاق ہو جاتا ہے۔مبارک وہ قیدی جو دعا کرتے ہیں۔تھکتے نہیں کیونکہ ایک دن رہائی
پائیں گے۔مبارک وہ اندھے جو دعاؤں میں سست نہیں ہوتے کیونکہ ایک دن
دیکھنے لگیں گے۔مبارک وہ جو قبروں میں پڑے ہوئے دعاؤں کے ساتھ خدا کی
مدد چاہتے ہیں کیونکہ کہ ایک دن قبروں سے باہر نکالے جائیں گے۔مبارک تم جبکہ دعا کرنے میں کبھی ماندہ نہیں ہوتے اور تمہاری روح
دعا کے لئے پگھلتی اور تمہاری آنکھ آنسو بہاتی اور تمہارے سینہ میں ایک آگ پیدا
کر دیتی ہے اور تمہیں تنہائی کا ذوق اٹھانے کے لئے اندھیری کوٹھڑیوں اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
152
سنسان جنگلوں میں لے جاتی ہے اور تمہیں بے تاب اور دیوانہ اور از خود رفتہ
بنادیتی ہے کیونکہ آخر تم پر فضل کیا جاوے گا۔وہ خدا جس کی طرف ہم بلاتے ہیں
نہایت کریم ورحیم۔حیاوالا۔صادق وفادار۔عاجزوں پر رحم کرنے والا ہے۔پس تم بھی وفادار بن جاؤ اور پورے صدق اور وفا سے دعا کرو۔“
لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه: ۲۲۲ ۲۲۳)
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
عباد الرحمن کا یہ گروہ جس کے سر پر ہمارے آقا ومولیٰ حضرت رسول اکرمﷺ کھڑے ہیں
رحمانیت اور ربوبیت کی صفات میں اپنے رب رحمن سے ایسی مشابہت اختیار کر لیتا ہے کہ کلی طور پر
بنی انسان کے حق میں انہیں ربوبیت اور رحمانیت کی چادر پہنائی جاتی ہے۔رب رحمن کے فیوض کا
دودھ انہی کی چیخوں اور آہ و پکار کے اترتا ہے اور انہی کے واسطے سے اہل طلب میں بٹتا ہے اگر ان کی
دعا ئیں نہ ہوتیں تو بلا شبہ یہ دنیا فیوض روحانی سے عاری رہ جاتی اور بنی نوع انسان کی سیرابی اور احیاء
کے لئے کوئی پانی آسمان سے نہ اترتا اور دنیا ایک ایسے ہولناک صحرا میں تبدیل ہو جاتی جس پر
مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي (الفرقان : ۸۷) کی پر ہیبت حکومت طاری ہوتی۔پس لاکھوں درود ہوں اس محسن
اعظم پر جس کی ربوبیت تمام بنی نوع انسان اور تمام زمانوں کے لئے عام ہوگئی اور وہ مربی اعظم
بنا۔لاکھوں درود ہوں اس محسن اعظم پر جس کی رحمت نے ایسا جوش مارا کہ قیود زمانہ اور حدود شرق و
غرب سے آزاد ہو گئی اور وہ خدائے رحمن کے ہاتھوں رحمۃ للعالمین کے منصب پر فائز کیا گیا۔لاکھوں
درود ہوں اس محسن اعظم پر جس کی گریہ وزاری آسمان کی رفعتوں سے قرآن کا دودھ کھینچ کر لائی اور
جسے رحمتوں
کا نہ ختم ہونے والا کوثر عطا کیا گیا۔بخدا اگر اس کی دعائیں نہ ہوتیں تو یہ دنیا ویران ہو جاتی
اور عالم روحانیت میں ہر طرف خاک اڑتی پھرتی۔اگر اس کی دعائیں نہ ہوتیں تو آج اس خطہ ارض
سے زندگی کا نشان مٹ چکا ہوتا۔اگر اس زندہ کرنے والے کی ، اس میحی کی دعائیں نہ ہوتیں تو یہ دنیا
خاک کے تو دوں اور بے روحوں کے چلنے پھرنے والے لاشوں کی دنیا بن جاتی۔اسلام کا زندگی بخش
انقلاب اسی کی دعاؤں کے طفیل آیا اور اسی کی دعاؤں کے طفیل دلوں نے اسے قبول کیا لیکن یہ ماجرا
میری ناچیز اور حقیر اور عاصی زبان سے سننے کے لائق نہیں۔سنو اور غلام احمد کی پاک زبان سے احمد

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
پاک کی مقبول دعاؤں
کا تذکرہ سنو :
,,
153
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں
مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ
پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
جاری ہوئے اور دنیا میں یک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے
کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو وہ کیا تھا؟ وہ ایک فانی
فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور
وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس امی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی
تھیں اللهم صل و سلم و بارک علیه و آله بعدد هـمـه وغمه
وحزنه لهذه الامة وأنزل عليه انوار رحمتک الی الابد۔بركات الدعار وحانی خزائن جلد 4 صفحہ: ۱۰۔۱۱)
یہ ہے عباد الرحمن کا وہ رفیع الشان گروہ جو وعدہ اِنِّي قَرِيب کا حقیقی مصداق ہے اور اپنی
اس وسعت میں افق تا افق پھیلا ہوا ہے اور اپنی ذات میں ایک عظیم الشان جہان ہے۔اس روحانی
دنیا کی رفعتوں پر انبیاء علیہم السلام کے مفت آسمان صاف علم ہیں۔جن میں سب سے آخری اور سب
للمعلمين
سے بالا اور سب سے ارفع اور سب سے روشن ہمارے آقا ومولیٰ سید الانبیاء خاتم النبین رحمۃ
حضرت نبی اکرم ہیں۔آپ ابدیت کے سب سے آخری مقام پر جلوہ افروز ہیں اور سب زمرہ
خلائق میں حقیقی اور کامل معنوں کے اعتبار سے بس ایک ہی آپ عبداللہ ہیں اور ایک معبود ہے اور
باقی تمام بندگان خدا کے حق میں یہ تقدیر جاری نظر آتی ہے کہ جس حد تک وہ اپنی صفات حسنہ میں اس
عبد کامل کے قریب پہنچتے ہیں اسی حد تک انہیں ابدیت کا جامہ پہنایا جاتا ہے۔اے قبولیت دعا کا انکار کرنے والو! دیکھو کہ اسی عبد کامل کا ایک غلام کامل اس زمانہ میں بھی
پیدا ہوا اور ان اخلاق اور اطوار اور حسن و احسان
کو اپنایا جو اس نے اپنے آقا میں دیکھے وہ قدم قدم اس
کے پیچھے چلا اور روش روش اس کی پیروی کی۔اپنے آقا کی طرح وہ بھی مجسم دعا بن گیا اور اپنے آقا کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
154
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
طرح اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے ، ہر ہر سانس کے ساتھ اور کروٹ کروٹ اس نے دعائیں کیں۔صبح
بھی وہ دعا گو ہوا اور شام کو بھی اور دن کو بھی اور رات کو بھی ، روشنی میں بھی اور اندھیرے میں بھی ، شب
ہائے غم میں بھی اور ایام خوشی میں بھی اپنے محبوب رسول اپنی جان سے پیارے آقا کی طرح وہ دعا ہی
کے ساتھ پیدا ہوا ، دعا ہی کے ساتھ زندہ رہا اور دعا کے ساتھ ہی اس نے جان دی۔وہ آنکھیں ابھی
زندہ ہیں جو اسے دیکھتی تھیں اور اس کی دعاؤں کی قبولیت کا نظارہ کرتی تھیں۔وہ دل ابھی دھڑک
رہے ہیں جو از لی اور ابدی حقیقت پر گواہ ٹھہرے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں سنتا اور قبول
فرماتا ہے جو خلوص کامل کے ساتھ اُسی کے ہو رہتے ہیں دنیا اس حقیقت سے بے خبر ہوتو ہو لیکن اے
مسیح محمدی کے غلامو! تمہارے لئے قبولیت دعا کی حقیقت سے بے خبر ہونے کی کوئی گنجائش نہیں۔وہ
مستجاب الدعوات احمد عربی کا غلام گو آج ہم میں نہیں مگر ہزار ہا غلامانِ غلام احمد ایسے چھوڑ گیا ہے جو
قبولیت دعا کا زندہ نشان ہیں۔پس لوگوں کے لئے جگ بیتی ہو تو ہو لیکن تمہارے لئے تو یہ ایک ایسی آپ بیتی ہے جو ہزارہا
بارتم پر بیت چکی۔بار ہا تم ابتلاؤں کی چکی میں پیسے گئے مگر ماں سے زیادہ پیار کرنے والے رحمان خدا
نے تمہیں صحیح سالم نکال لیا۔بار ہا تم پر مخالف وطن کی آگ بھڑکائی گئی مگر رحمت باری کا پانی آسمان سے
برسا اور اسے ٹھنڈا کر دیا۔وہ دن یاد کرو جب اسی وطن عزیز کی گلیاں تمہیں کاٹنے کو دوڑتی تھیں اور
اپنے تمہیں بیگانوں کی طرح دیکھتے تھے ، جب ماحول کے تیور بدل گئے تھے اور شر پھیلانے والوں نے
ایسا شر پھیلا رکھا تھا کہ اپنے اور بیگانے خون کے پیاسے بن گئے تھے۔جب وہ عشاق کو
دشمنان
محمد کہہ کر گردن زدنی قرار دیا جارہا تھا اور ایک احمدی کی نہ تو جان محفوظ رہی تھی ، نہ ہی مال
وعزت، خطرات ایسی مہیب صورت اختیار کر چکے تھے کہ ظاہر بین آنکھ احمدیوں کو چند دن کے مہمان
دیکھ رہی تھی اور دم توڑتے ہوئے مریض کی سانسوں کی طرح عدم اور وجود کے درمیان لٹکا ہوا دیکھ رہی
تھی۔اس وقت خدا کے مومن بندے ایک شدید زلزلے کی ابتلاء میں ڈالے گئے اور خطرات میں
گھرے ہوئے ہر گھر سے خدا کے حضور گریہ وزاری کے شور بلند ہوئے۔یہ وہ دن تھے جب جماعتی
نظام کے سینے میں مصلح موعود کا دل دھڑک رہا تھا۔پس وہ دل ایسا مضطرب و بے قرار ہوا اور اس زور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
155
فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء
کے ساتھ مَتی نَصْرُ اللہ کا آوازہ بلند کیا کہ عرش کے پائے بھی لرز اٹھے اور آسمان سے خدا
تعالیٰ کی فوجوں کو اس نے اپنی مدد کے لئے بارش کے قطرات کی طرح اترتے دیکھا جس نے ہر آگ
کو ٹھنڈا کر دیا اور ہر دشمنی کو محبت اور پیار میں بدل دیا۔پس اے مسیح محمدی کے غلامو! اور خلافت احمدیہ
کے جانثارو! دنیا اگر غافل ہے تو ہوتم تو گواہ ہو، اٹھو اور گواہی دو کہ ہمارا رب اپنے بندوں کی دعاؤں کو
سنتا اور جواب دیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی