اسلام اور سوشلزم
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
157
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
اسلام اور سوشلزم
بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۶۹ء)
تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے قرآن کریم کی درج ذیل آیات کی تلاوت کی:
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
س ج
هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ هُوَ اللهُ الَّذِي لاَ إلهَ إِلَّا هُوَ *
الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ
الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَثِرُ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ )
هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ
الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الحشر : ۲۳ - ۲۵)
یہ وہ الفاظ ہیں جن میں قرآن کریم اس خالق اور مالک ہستی کا تعارف انسان سے کرواتا
ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز ہے اور تمام اسماء حسنہ یعنی تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور
ان صفات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔اشتراکیت اس کے برعکس یہ بنیادی اعلان کرتی ہے کہ اس
عالم کے ارتقائی وجود میں آج کسی بادشاہ یا کسی خدا کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں اور کسی ایسی ہستی اعلیٰ کا
تصور کرنا جو اس عالم موجودات سے الگ تھلگ ہوا اپنے اندر آج ایک عظیم اصطلاحی تضاد رکھتا ہے۔یہ
پہلا اور بنیادی فرق ہے اسلام اور اشتراکیت کے مابین جو محوری حیثیت رکھتا ہے اور جس کے گرد تمام
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
158
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
دوسرے فرق گھومتے ہیں۔اس بنیادی اعلان کے نتیجہ میں جو اسلام نے کیا اسلام کی تمام دوسری تعلیم
شاخوں کی طرح پھوٹتی ہے۔اسلام کا فلسفہ قانون بھی اسی اعلان کا نتیجہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ قانون جس کا انسان
کا۔پابند ہو وہ اس پر کون لاگو کرے گا؟ کس کو حق ہے کہ کوئی قانون بنائے؟ جب تک یہ بنیادی مسئلہ طے
نہ ہو قانون بن نہیں سکتا۔قرآن کریم کے نظریہ کے مطابق اسلام کا خدا اس تمام کائنات کا خدا چونکہ
خالق و مالک ہے اور ہر چیز پر قادر ہے اس لئے مقنن بھی وہی ہوگا۔مالک ہی کا حق ہے کہ وہ اپنی چیز
کے لئے ضابطہ حیات طے کرے غیر مالک کو کسی دوسری ملکیت میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں چنانچہ
قرآن کریم اس اصل کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے:
پھر فرمایا:
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِلَى اللهِ
تُرْجَعُ الْأُمُورُ ( آل عمران : ۱۱۰)
تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ
أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ) ( الملك : ٣:٣)
یہ ساری کائنات جو کچھ بھی اس میں ہے آسمانوں اور زمین میں وہ سب خدا ہی کا ہے پس
فیصلوں کا حق بھی اسی کو ہوگا۔اِلَى اللهِ تُرْجَعُ الأمور اس ملک کے متعلق تمام فیصلوں کا حق
اللہ تعالیٰ کا ہی ہے۔اشتراکیت اس کے برعکس جو فلسفہ قانون پیش کرتی ہے اس کی بنا ء خدا کے انکار اور
انسان کی آزادی پر ہے۔مارکس (Karl Marx) اور انجلز (Friedrich Engels) اور لینن
(Vladimir Lenin) اور دیگر اشترا کی مفکرین نے انسان کی آزادی کا ڈھونگ رچایا اور کہا کہ
ماوراء الانسان ہستی کا تصور باطل اور خیال اور مضحکہ ہے اور یہ نظریہ پیش کیا کہ مذہب محض ایک افیم
ہے جسے غریب طبقے کو سلانے کے لئے امیر طبقے کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے گویا کہ تمام مذہبی
رہنما یہ افیم دینے والے اور سرمایہ دار طبقے کے آلہ کار ہیں اس کے سوا مذ ہب کی کوئی بنیاد نہیں اور چونکہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
159
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
انسان آزاد ہے اس لئے ایک آزاد ہستی کا ہی کام ہے کہ اپنے لئے وہ قانون مقرر کرے اور وہ قانون
بنائے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اشتراکیت کے اس دعوے میں اس لحاظ سے کوئی حقیقت نہیں ہے کہ
اشتراکیت خود مارکس (Karl Marx) کو حقیقت میں اپنا خدا بناتی ہے اور وہ قانون جو بحیثیت آزاد
ہونے کے انسان کا حق ہے کہ وہ خود بنائے وہ خالصہ مارکس (Karl Marx) اور اینجلز
(Friedrich Engels) کے سپرد یہ حق کر دیتی ہے اور اس سے انحراف کی کسی کو اجازت نہیں
دیتی۔اس سلسلہ میں میں انشاء اللہ تعالیٰ ابھی کچھ عرض کروں گا اس سے پہلے میں ایک اور اسلام کا
دعویٰ پیش کرنا چاہتا ہوں۔اسلام میں نبی کو کیا حیثیت ہے؟ نبی کو اسلام میں یہ حیثیت ہے کہ جب مالک خدا ہے اور
قانون ساز وہ ہے تو اس کا کوئی نمائندہ ضرور ہونا چاہئے جو اس کی طرف سے اس کے قانون کو نافذ
کرنے والا ہو اور اس کے قانون کو دنیا میں پہنچانے والا ہو اور تمام مذاہب میں یہ قدرے مشترک
ہے۔اس لحاظ سے آنحضرت ﷺ کی حیثیت ایک مقنن ثانی کی حیثیت رکھتی ہے ،خدا تعالیٰ کے بعد
آپ کے نمائندہ کے طور پر آپ آتے ہیں اور جب تک یہ سند آپ کو حاصل نہ ہو آپ کا کوئی حق
نہیں کہ کوئی دوسرا انسان آپ کی اطاعت کرے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُولى (النجم : ۵،۴ ) کہ محمد عربی تم پر کسی
سرداری جتانے کی خاطر یا اپنا قانون نافذ کرنے کے لئے نہیں آئے وہ اپنے نفس کی ھوی کو تمہارے
سامنے پیش نہیں کر رہے اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى وہ تو محض خدا کی آواز ہیں جو خدا ان سے کہتا
ہے وہ آگے کہتے چلے جاتے ہیں اس لئے اگر وہ مطاع ہیں تو اس لئے کہ مالک حقیقی کے نمائندہ ہیں
اور اس حیثیت سے قرآن کریم قول بشر کے متعلق بار بار تر دید فرماتا ہے کہ آنحضرتﷺ کا کلام
قول بشر نہیں ہے۔اس کے برعکس جیسا کہ میں نے بیان کیا مارکس (Karl Marx) اور اینجلز
(Friedrich Engels) اور دیگر اشترا کی لیڈر قول بشر کو تسلیم کرتے اور اس پر اصرار کرتے ہیں کہ
6
یہ قول بشر ہی ہے اور اس کے باوجود تمام انسانوں کا فرض ہے کہ اسے تسلیم کریں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا حقیقت یہ ہے کہ مارکس (Karl Marx) کو اشتراکیت
میں خدا کی حیثیت دی جاتی ہے اور لینن (Vladimir Lenin) کو نبی کی حیثیت دی جاتی ہے اور
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
160
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
اتنی عظیم پکڑ ہے ان کے تصورات کی اشترا کی دنیا میں کہ اسی کروڑ اشترا کی اشتراکیت کی دنیا میں بسنے
والے انسانوں کو یہ حق نہیں ہے کہ اشارہ یا کنایہ بھی مارکس (Karl Marx) کے تصورات کے
خلاف کوئی آواز بلند کریں۔یہ وہ انسانی آزادی ہے جس کو اشتراکیت نے پیش کیا اور یہ اتنی تفصیلی
ہے، اتنا گہرا اس کا نفوذ ہے، اتنا خوفناک استبداد ہے یہ کہ اگر اس کے حوالے صحیح پیش کئے جائیں اور
اس کی تفصیل بیان کی جائے تو کئی دن اس پر لگ سکتے ہیں کہ کس حد تک استبدادیت نے اشترا کی دنیا
پر قبضہ کر لیا ہے۔کوئی زندگی کا پہلو ایسا نہیں ہے جس پر یہ استبدادیت حاوی نہیں ہے۔مثال کے طور
پر میں دوا مور آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک مشہور روسی فلم پروڈیوسر سر جے آئن سٹائن (Sir J۔Einstein) تھا جس نے
اپنے فلم میں 'آئی وانٹ دی ٹیری بل (IWantthe Terrible) مشہور ایک تاریخی ہستی ہے
جو بہت خوفناک اور ظالم جابر کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔اس کو اس نے فلمایا اور اسی رنگ میں جو اس
کی حقیقت تھی اس کو پیش کیا۔اس وقت اشترا کی پالیسی یہ تھی کہ اسے روس کا عظیم ہیرو اور روس کے منجی
کے طور پر پیش کیا جائے چنانچہ سٹالن (Joseph Stalin) نے اس پر بڑی سخت پکڑ کی۔اس وقت
اس پکڑ کے بعد اس نے معافی مانگی کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی لیکن معافی میں جو اس نے الفاظ پیش
کئے وہ اس لائق ہیں کہ انہیں اس وقت پڑھ کر سنایا جائے۔وہ کہتا ہے ” آج ہر فنکار کے لئے ضروری
ہے کہ لینن (Vladimir Lenin) اور سٹالن (Joseph Stalin) اس دنیا کی زندگی کو جن
آنکھوں سے دیکھتے تھے انہی آنکھوں سے وہ بھی دیکھے اور تاریخ کو بھی اس حد تک لینن Madimir)
(Lenin اور سٹالن (Joseph Stalin) کی آنکھ سے دیکھنے لگے کہ پرانی قوموں کی باقیات،
حقائق اور اثرات کلیتہ ذہن سے فراموش کر دئے یہ وہ انسانی آزادی ہے جس کو اشتراکیت پیش
کر رہی ہے۔مشہور موسیقار ڈیمیتری شاستا گووچ (Dimitry Schastagowichvic) کو ایک
نغماتی پیشکش کے نتیجے میں پکڑا گیا وہ صنفنی آرکسٹرا کا ایک مشہور ماہر تھا۔اس نے ایک نعماتی پیشکش
کی اور اس خاموش زبان کی پیشکش پر بھی ان کو یہ شک پڑا کہ اس میں اشترا کی رنگ غالب نہیں ہے۔جب مرکزی پارٹی نے اس سے جواب طلبی کی اور اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا تو اس نے بھی معذرت
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
161
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
کرتے ہوئے ایسے تاریخی الفاظ پیش کئے جن کا جاننا آج کل غیر اشترا کی دنیا میں بسنے والوں کے
لئے ضروری ہے۔وہ کہتا ہے کہ
اشتراکی روس سے فنون لطیفہ کی تاریخ میں مرکزی اشترا کی کمیٹی
نے ایک تاریخی سنگ میل کا اضافہ کیا ہے کہ آئندہ سے فنکار اپنی قلبی تحریکات
اشترا کی مجلس مرکز یہ سے حاصل کیا کرے گا۔“
یہ وہ حقیقت میں آزادی ہے جس کا آج ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔اس کے بعد میں بعض اصولی باتیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ تفصیلات میں
جانے کا وقت نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہر تحریک کی ایک سرشت ہوا کرتی ہے اور ہر
تحریک کو چلانے کے لئے
ایک قوت محرکہ درکار ہوا کرتی ہے۔اسلام کے نزدیک یہ محرکہ قو تیں دو ہی قسم سے تعلق رکھتی ہیں یا ناری
صفت کی یا طینی صفت کی۔چنانچہ قرآن کریم ابتدا ہی میں اس بات کو شیطان اور خدا تعالیٰ کے مکالمے کی
صورت میں ظاہر فرماتا ہے۔یہ ایک بنیادی اصل ہے کہ تمام لامذہبی طاقتیں ناری سرشت سے تعلق
رکھا کرتی ہیں اور تمام مذہبی طاقتیں رحمت کے سرچشمے سے پھوٹتی ہیں چنانچہ اسلام اس حقیقت کو بیان
کرتے ہوئے کہ قرآن کریم اور آنحضرت اور اسلام کی سرشت کیا ہے بیان فرماتا ہے
الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ( الرحمن :۲-۵)
کہ وہ ذات جس نے اس کائنات کو پیدا کیا وہ رحمان ہے چنانچہ اس کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: ۷۵۱) كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ
(الانعام: ۳۱) کہ خدا تعالیٰ کی کائنات میں بھی جو حقیقت ظاہر ہورہی ہے اس تعلیم میں بھی جو قرآن کی
تعلیم ہے اس کی رحمت کا پہلو غالب ہے۔پھر آنحضرت کے متعلق فرمایا وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِینَ) (الانبیاء : ۸۰) کہ ہم نے تمھیں بھی مجسم رحمت بنا کر بنی نوع انسان کے لئے
بھیجوایا ہے پھر مومنوں کے متعلق فرمایارُ حَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح:۰۳) وہ نہایت ہی رحیم ہیں ایک
دوسرے سے محبت کرنے والے۔چنانچہ یہ رحمت کا مضمون مسلسل تمام تفاصیل پر حاوی ہے۔اس کے برعکس اشتراکیت کی تحریک غضب کے سرچشمے سے پھوٹ رہی ہے اور انتقام کے
سرچشمے سے پھوٹ رہی ہے۔مارکس ( Karl Marx) جو خود یہودی نژاد تھا ایک ایسی قوم سے تعلق
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
162
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
رکھنے والا تھا جس کے متعلق قرآن کریم نے فرمایا الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ (الفاتحہ: 4 ) اور خالق مخلوق
کو مغضوب نہیں کہ سکتا جب تک وہ اس کے بندوں پر غضب ناک نہ ہو اور مسلمہ حقیقت ہے کہ یہودی
اپنے غضب میں ایک مثال بن چکے ہیں اس دنیا میں۔صرف یہی نہیں بعض دفعہ تاریکی سے نور بھی
نکل آتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مارکس ( Karl Marx) نے اس یہودی اصلیت کو قائم رکھا۔اس
کی تمام زندگی اس بات کی آئینہ دار ہے کہ وہ انتہائی غضب ناک اور منتقم مزاج شخص تھا۔بڑے بڑے
محسنوں کو بھی ادنی سی غلطی پر اس نے پکڑ کی اور ہمیشہ ان سے نفرت اور حقارت کا سلوک کیا۔وہ جو
تعلیم دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے دن آنے دو ہم اپنے غضب کے لئے اور اپنے انتقام کے لئے
بہانے نہیں ڈھونڈیں گے۔ہم بزور شمشیر ہلاکت کے ساتھ تمہارے موجودہ نظام کو برباد کریں گے اور
اپنا نیا نظام چلا کر دکھائیں گے۔معافی کا عفو کا کوئی تصور اشترا کی دنیا میں نہیں ملتا۔اس کے برعکس اسلام کی ساری تعلیم رحمت ، عفو اوران نرم جذبات سے گوندی ہوئی ہے جو
ساری کی ساری رحمت سے تعلق رکھنے والی باتیں ہیں۔اس سلسلے میں تفصیل کا تو موقع نہیں صرف
اشارۃ اتنا کہنا کافی ہوگا کہ اشترا کی پہلا انقلاب یا پہلی عظیم فتح زار روس کی شکست ہے جو
اشتراکیوں کی مخالفت میں اس نے اٹھائی اور تاریخی حیثیت سے اس کے مقابل پر فتح مکہ کو پیش کیا
جاسکتا ہے جو اسلام کی پہلی عظیم الشان فتح تھی۔ان دونوں کے حالات پر آپ غور کریں زار روس پر
غالب آنے کے بعد شاہی خاندان اور کثیر تعداد میں لاکھوں کی تعداد میں، حکومت سے تعلق رکھنے
والے افراد پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی تاریخ انتہائی دردناک ہے۔احمدیوں کے لئے تو اس کا
سمجھنا تو کچھ مشکل نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے ان دردناک حالات
کی خبر دیتے ہوئے فرمایا کہ
زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار
( در نمین صفحه: ۱۵۱)
ہزاروں زار حالتیں ان لوگوں پر آئی ہیں آخر خدا نے اس حقیقت کو چن کر پیش گوئی کے طور
پر جو بیان فرمایا اس سے آپ
اندازہ کر سکتے ہیں۔ایک تاریخ ہے شہزادی کی تھرین نے ان حالات کی
لکھی ہے اس کی تفصیل کو پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں انسان کے جس قسم
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
163
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
کے مظالم ڈھائے گئے۔فتح کے بعد زار کو سات مہینے جہاں قید رکھا گیا اس کی جوان بیٹیوں اور ایک
معصوم بیمار بچے پر جو مظالم ڈھائے گئے وہ بہت ہی دردناک ہیں۔سات مہینے تک شرابی اور شقی
القلب سپاہی ان ماں اور باپ کے سامنے ان کی جوان بیٹیوں سے زنا کرتے رہے اور جب وہ ماں
تکلیف کو برداشت نہ کرتے ہوئے منہ پھیر لیتی تھی تو سنگینیں مار مار اس کا منہ پھیرا جاتا تھا کہ دیکھواس
حالت کو دیکھو مخش کلمات ان کی دیواروں پر لکھے جاتے تھے، گندے گانے ان کے سامنے گائے
جاتے تھے۔بیار بچہ جس میں چلنے کی طاقت نہیں تھی اس کو سنگینیں مار مار کے
اٹھایا جا تا تھا کہ کام کرو اور
یہ پھر وقتی جذبے کی بات نہیں تھی سات مہینے مسلسل ان درد ناک مظالم کا شکار کر کے ان کو مارا گیا
اور پھر جس فخر کے ساتھ اور انقلابی نعروں کے ساتھ اور جس رعونت کے ساتھ وہ انقلاب آیا ہے وہ
ساری حقیقت دنیا جانتی ہے۔اس کے برعکس آنحضرتﷺ جب مکہ میں داخل ہو رہے تھے کوئی غرور کوئی تکبر نہیں تھا۔سر عجز کے ساتھ ایک فاتح کا سراتنا جھک گیا تھا کہ زمین کے ساتھ لگ رہا تھا۔ان تمام ظالموں کو جنہوں
نے اس سے بہت زیادہ ظلم کئے تھے جو زار نے کئے ، ان تمام ظالموں کو جنہوں نے ان لوگوں پر ظلم کئے
تھے جو معصوم تھے ایک ہی سلے میں لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ آپ نے بخش دیا۔(السیرۃ النبویۃ لابن
هشام، ذکر فتح مکہ ) ایسا عظیم الشان تضاد ہے کہ صرف یہی اسلام اور اشتراکیت کی حقیقت کو واضح کرنے
کے لئے کافی ہے۔اشترا کی فتح کے لئے اگر جھوٹ بولنا پڑے، ظلم کرنا پڑے، جبر کرنا پڑے، مکر کرنا پڑے تو یہ
ساری چیزیں اشتراکیت کے نزدیک حسین اخلاق کے دائرے سے تعلق رکھتی ہیں۔چنانچہ اس پہلو
سے بھی اگر دیکھا جائے تو اسلام ایک انتہائی مشکل صورت میں پڑا ہوا ہے۔اس کے بظاہر کہ اسلام
کے انقلاب بر پا کرنے کے لئے اتنی عظیم پابندیاں ہیں کہ ان پابندیوں میں رہ کر اگر انقلاب برپا کیا
جائے تو یہ ایک عظیم الشان فتح قرار دی جاسکتی ہے۔اس کے بعد میں اب چند اصولی باتیں جو بنیادی تعلیم سے تعلق رکھتی ہیں آپ کے سامنے
مختصراً پیش کرتا ہوں۔اسلام اپنے اقتصادی نظام میں جو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے بعض ایسے امور کو
مدنظر رکھتا ہے جو اس کی اقتصادی تعلیم کے اوپر ہر رنگ میں غالب ہیں۔ان امور میں سے ایک امر یہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
164
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے رحمت ہے اسلام کی، اس کے علاوہ ایک امر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اسلام کو أُمَّةً وَسَطًا ( البقرۃ:۴۴۱) کے طور پر پیش فرمایا۔یہ ہر انتہاء سے پاک ہے اس امر کو آپ کو
مدنظر رکھنا چاہئے۔دوسری حقیقت یہ ہے کہ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے دین فطرت قرار دیا اور کوئی ایسی تعلیم اسلام
پیش نہیں کرے گا جو انسانی فطرت کے ساتھ مطابقت نہ رکھتی ہو۔اس کے علاوہ اسلام نے جو تعلیم دی
اس کے دو حصے ہیں جو دراصل پہلے ہی بنیادی فرق سے تعلق رکھنے والے ہیں۔چونکہ اللہ تعالیٰ کا تصور
پیش کیا جاتا ہے اس لئے اسلامی تعلیم لازماً انسان اور بندے کے تعلقات اور انسان اور انسان کے
تعلقات کو دو الگ الگ حصوں میں پیش کرتی ہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ کا تصور پیش کیا جاتا ہے اور چونکہ یہ
تصور بھی پیش کیا جاتا ہے کہ انسان کی زندگی دائمی اور قائم رہنے والی ہے اس لئے اسلام کی تعلیم اپنے
ہر شعبے میں ان امور کو مد نظر رکھتی ہے جس کا انسان کی روح سے اور اس کے ارتقا سے تعلق ہے۔چنانچہ
یہ وہ حصے ہیں اسلامی تعلیم کے جن کا موازنہ سوشلزم سے یا کمیونزم سے ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہاں یہ
تصور ہی موجود نہیں۔اس لئے آدھے سے زیادہ اسلامی تعلیم کا موازنہ ہم سوشلزم سے نہیں کر سکتے لیکن
جہاں تک اقتصادی تعلیم کا تعلق ہے بنیادی اصل جو اسلام نے پیش کیا اور اس کے مقابل پر ایک
کمیونسٹ اصل بھی رکھا جا سکتا ہے وہ اس آیت میں بیان کیا گیا ہے:
اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبَى
وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النمل: ٩١)
پھر
فرمایا:
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ
وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ (البقرة : ۲۸۷)
کہ اللہ تعالیٰ عدل کی تعلیم دیتا ہے احسان کی تعلیم دیتا ہے اور ايْتَائِ ذِي الْقُرْبى
کی تعلیم دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ یہ اصل مقررفرماتا ہے کہ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کسی
جان سے اس کی طاقت سے بڑھ کر کام نہیں لیا جائے گالَهَا مَا كَسَبَتْ پھر جب وہ کام کرے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
165
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
گی تو جو کچھ کمائے گی وہ اس کا ہوگا وَ عَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ اور جو بدیاں وہ کمائے گی اس دور میں
یا جو نقصانات پہنچائے گی اس کی ذمہ داریاں بھی اسی جان پر عائد ہوں گی۔اس کے برعکس اشتراکیت کا مشہور مقولہ یہ ہے کہ ہر انسان سے اس کی طاقت کے
مطابق کام لیا جائے لیکن ہر انسان کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے یہ دواصول ہیں جو
ایک دوسرے کے مقابل پر کھڑے ہیں۔ان کا موازنہ کرتے وقت یہ امر مدنظر رکھنا چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ہر جان سے اس کی طاقت کے مطابق کام لیا جائے کیونکہ
طاقت کی تعیین کرنا ایک انسان کا کام نہیں ہے اور اس کی طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ تعین کر سکے۔فرمایا لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کسی کی طاقت سے بڑھ کر اس سے کام نہیں لیا
جائے گا۔ان دو چیزوں میں بنیادی فرق ہے۔اشترا کی اصل کے مطابق اشترا کی دنیا میں اشترا کی
حکومت ہر شخص کو کام کرنے پر مجبور کر سکتی ہے کیونکہ یہ فیصلہ ہے کہ ہر شخص سے کام ضرور لیا جائے گا۔اور یہ فیصلہ کہ اسکی طاقت کیا ہے یہ اشترا کی حکومت کرے گی۔اسلام یہ نہیں کہتا کہ ہر شخص سے کام
ضرور لیا جائے گا فرماتا ہے جب بھی کام لیا جائے اور اگر کام لیا جائے تو اس کی طاقت سے بڑھ کر نہیں
لیا جائے گا۔پھر اشتراکیت کہتی ہے کہ اس کے نتیجے میں جو کچھ وہ حاصل کرے وہ اس کا نہیں ہوگا بلکہ
آگے ہم ضرورت کی بھی تعین کریں گے اور ایک انسان دوسرے انسان کی ضرورت کا تعین کر کے
بتائے گا کہ تمہیں کس چیز کی ضرورت ہے۔اسلام کہتا ہے نہیں جب کمانے کی آزادی ہوگی، محنت کی
آزادی ہوگی ، حاصل کرنے کی آزادی ہوگی تو جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کا لیکن جو کچھ وہ نہیں کما سکے گا
یا ظلم کرے گا اس کا وبال بھی اس پر پڑے گا۔اسلامی تعلیم کا یہ حصہ اور جو پہلی آیت میں نے پڑھی تھی
اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ یہ تمام اسلامی اقتصادی تعلیم پر حاوی ہے۔عدل کے پیش نظر انصاف کا اولین تقاضہ ہی یہ تھا کہ انسان کو کسی ایسے کام پر مجبور نہ
کیا جائے جسے وہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا یا وہ سمجھتا ہے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا اس لئے
حکومت کو زبر دستی بیگار ڈالنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔اگلا حصہ عدل کا جو ہے اس کے پیش
نظر ہر انسان برابر ہے اپنے اقتصادیات کے لحاظ سے بھی اور اپنے تمدن کے لحاظ سے بھی چنانچہ
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
166
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتفسكُمْ (الحجرات : ۴۱) ہم نے تمہیں
قبائل اور شعوب میں اور ذاتوں میں اس لئے تقسیم نہیں کیا تھا کہ ایک دوسرے پر عزت پاؤ۔جہاں تک
انسان کا تعلق ہے وہ سب برابر ہیں اور ایک ہی قسم کا حق رکھتے ہیں۔اس پہلو سے اسلامی حکومت کا یہ
فرض ہے کہ جہاں تک دوڑ کے لئے طاقتیں فراہم کرنے کا تعلق ہے ہر انسان کو برابر حق دیا جائے نہ
کوئی ذات پات اس کے کام آئے گی ، نہ اس کا کوئی اثر و رسوخ کام آئے گا، نہ تعلقات کام آئیں
گے، نہ رشوت کام آئے گی لیکن جب وہ کما لیتا ہے تو جو اس نے کمایا وہ اس کو دیا جائے لیکن وہ یہ
یہیں نہیں ٹھہر جاتا اسلام بلکہ اگلا قدم اٹھاتا ہے اور اگلا قدم اٹھانے کے لئے ایک اور اصول مقرر
فرماتا ہے۔فرماتا ہے یہ آزادی شخصی ہم نے تمہیں دے دی لیکن اس کے بعد ایک اور حق ہے انسان کا
بحیثیت انسان کے اس کے رب پر ، وہ تمہیں بحیثیت جماعت عطا کرنا ہوگا اور وہ حق یہ ہے کہ
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا (ھود:۷) ہر چیز جو اس نے پیدا کی ہے
اس کا رزق اللہ پر ہے اور اللہ کی نمائندہ حکومت کا فرض ہے کہ ہر انسان کے لئے رزق کا انتظام کرے
اور اس کے علاوہ فرمایا اِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَى وَأَنَّكَ لَا تَطْمَوا
فِيهَا وَلَا تَضْحی (طه: ۹۱۱-۰۲۱) کہ اسلام جو جنت پیش کرتا ہے اس کا بنیادی خا کہ یہ ہے کہ کوئی
انسان بھی اس دنیا میں نہ نگا ر ہے گا، نہ بھوکا رہے گا ، نہ پیاسا رہے گا ، نہ بے مکان کے رہے گا۔یہ بنیادی ضروریات اسلام نے انسان کی طے کر دیں لیکن اس رنگ میں نہیں کیں کہ
انفرادی دوڑ کا رستہ ختم ہو جائے اور ان ضروریات کے علاوہ جو باقی چیزیں ہیں وہ انسان
کو بحیثیت فرد
کے کمانے کا حق دے دیا اُمَّةً وَسَطًا ( البقرة : ۳۴۱) کا یہ لازمی نتیجہ ہونا چاہئے تھا کہ اسلام ایک انتہا
پر نہ جائے نہ ہی دوسری انتہا پر جائے اس حیثیت سے اسلام اشتراکیت اور کیپٹل ازم کے عین وسط
میں واقع ہوتا ہے۔کیپٹل ازم اشتراکیت کے برعکس یہ اصل پیش کرتا ہے کہ ہر انسان کو کمانے کا پورا
حق ہے اور اس حد تک اس کو تصرف کی اجازت ہے اپنی کمائی پر کہ تمام ملک کا اگر نظام معاشیات بگڑ
بھی جائے تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہر فرد کا حق ہے کہ جو کچھ کمائے اسے رکھتا بھی چلا جائے۔اسلام کہتا ہے کمانے کا حق ہے تمہیں ملے گا لیکن دوسرے اصل سے ہم اسے ٹکرانے نہیں دینگے۔انسان کے جو بنیادی حقوق ہیں ان کو بہر حال قوم کو ادا کرنا پڑے گا اللہ تعالی کی نمائندگی میں اس کے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
167
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
بعد جو کچھ کسی کے لئے بچتا ہے اسے حق ہے کہ وہ اسے استعمال کرے۔چنانچہ انسان کی انفرادیت کو
بھی قائم رکھا اور قوم کی قومیت کو بھی قائم رکھا اشتراکیت اس کے برعکس تمام انسانی ذرائع کو ایک ہاتھ
میں یعنی حکومت کے ہاتھ میں اکٹھا کر دیتی ہے۔یہاں یہ بات بیان کرنی ضروری ہے کہ اشتراکیت کا یہ اصل کہ تمام دولت برابر تقسیم
ہو جائے اور ہر انسان کو برا برمل جائے بظاہر بڑا دلکش اور بڑا حسین اصل معلوم ہوتا ہے لیکن سوال یہ
ہے کہ اس کا پس منظر کیا ہے؟ آخر کیوں ایسا کیا جائے؟ حقیقت میں اگر اس کی اصل وجہ یہ نہیں ہے
کہ خوشیاں برابر تقسیم کی جارہی ہیں تو پھر اس کا کوئی بھی فائدہ نہیں۔انسان تو مسرت اور خوشی اور
اطمینان چاہتا ہے اگر مسرت اور اطمینان اور خوشی ایسی اقدار ہیں تو جو برابر تقسیم کی جاسکتی ہیں تو پھر اس
اشترا کی اصل کو ہمیں دوسرے مواقع پر بھی چسپاں کرنا پڑے گا۔حکومت میں دخل انسان کی ایک فطری
خواہش ہے کسی پر حکومت کرنا، علم کا حصول اور اعلی علمی مقام حاصل کرنا، فتوحات کرنا ، غلبہ حاصل
کر کے دوسرے کو شکست دینا یہ تمام انسان کی فطری خواہشات ہیں۔محبت ،شادی بیاہ، بچوں کا
حصول ، بیماریوں سے بچنا، صحت یہ تمام ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی خوشی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔یہاں آکر اشتراکیت کا کھوکھلا پن ظاہر ہو جاتا ہے چونکہ اشتراکیت مالک نہیں ہے اس لئے ان
چیزوں میں دخل دینے کا نہ حق رکھتی نہ طاقت رکھتی ہے۔وہ خوشی کو برابر تقسیم کر ہی نہیں سکتی۔لینن کی
بیوی نے ایک موقع پر لکھا کہ صرف روٹی سے پیٹ بھر لینا ہی انسان کی مسرتوں کے لئے کافی نہیں ہے
اور انسان کے اطمینان کے لئے کافی نہیں ہے۔جب مارکس (Karl Marx) کا بچہ مرا اور وہ انتہائی
درد اور دکھ میں مبتلا ہوا اس کی باقی ساری عمر اس غم میں کٹ گئی تو اس کی بیوی نے بھی اسی قسم کے الفاظ
اپنے ایک دوست کو خط میں لکھے یعنی مارکس (Karl Marx) کے دوست کو اور اس نے کہا کہ دنیا
میں خوشیاں صرف روٹی پر ہی منحصر
نہیں ہیں۔اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے اور روٹی کو وہ بنیادی اور مرکزی حیثیت اس رنگ میں نہیں
دیتا جس رنگ میں اشتراکیت دیتی ہے اور روٹی کی برابر تقسیم کے نتیجے میں خوشی کے برابر پھیلاؤ کا
دعویٰ نہ کرتا ہے نہ یہ عمل ممکن ہے۔اسلام کے نزدیک روٹی ایک ضرورت ہے اور یہ ضرورت پوری
ہونی چاہئے۔اس کے بعد انسان کی خوشی کے لئے انسانی فطرت جتنے تقاضے کرتی ہے وہ سارے
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
168
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
پورے ہونے چاہئیں ان تقاضوں میں سے ایک بنیادی تقاضا یہ ہے کہ انسان کی انفرادیت کو قائم رکھا
جائے۔اگر روٹی کی خاطر انسان کی انفرادیت مار دی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہزاروں انسان
ہونگے جو انفرادیت کو زیادہ پسند کریں گے بہ نسبت بہتر روٹی کے۔لوگ عزت کی خاطر جانیں دے
دیتے ہیں، مال قربان کر دیتے ہیں آخر وہ کون سا انسانی فطرت کا جذبہ ہے جو ان باتوں پر مجبور کرتا
ہے۔حقیقت یہ ہے کہ روٹی کی برابر تقسیم محض برابر تقسیم نہ کافی ہے اور نہ ہی ممکن ہے۔انسان جتنا بھی
چاہے
عملاً وہ روٹی کو برابر تقسیم کرنے میں ناکام رہے گا۔اشترا کی دنیا کے موجودہ حالات ہمیں بتارہے
ہیں گذشتہ تاریخ ہمیں بتا رہی ہے کہ وہ اشترا کی دنیا کے حدود کے اندر بھی روٹی کو برابر تقسیم کرنے میں
ناکام رہے ہیں۔اور پھر ایک اور بات خاص طور پر توجہ رکھنے کے قابل یہ ہے کہ اشتراکیت مبنی ہے اس بات
پر کہ انسان بنیادی طور پر بد خلق ہے اور بددیانت ہے اور جھوٹا ہے اور فسادی ہے اور دوسرے کا مال
ہضم کرنے والا ہے۔اگر یہ نظر یہ اشتراکیت تسلیم نہ کرے تو برابر تقسیم اور متوازن سوسائٹی کا تصور پیش
ہی نہیں ہوسکتا۔اس کا فلسفہ یہ ہے کہ اگر انسان کو برابر روٹی تقسیم نہ کی جائے تو وہ لاز ما ایک دوسرے کی
طرف دیکھے گا اور ایک دوسرے سے چھینا جھپٹی کرے گا اور ایک دوسرے کا مال غصب کرے گا نتیجہ یہ
نکلے گا کہ سوسائٹی میں بدامنی اور بے اطمینانی پھیل جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ اگر انسان ایسا ہی ظالم
اور بنیادی طور پر اس بات کا نا اہل ہے کہ اس کے سپرد کوئی ذمہ داریاں کی جائیں تو اشترا کی دنیا میں
جب حکومت کے کاموں کی تقسیم ہوگی جب روٹی کی تقسیم کا مسئلہ بعض انسانوں ہی نے کرنا ہوگا تو اس
وقت اس چھینا جھپٹی اور لالچ اور ہوس اور استبداد ان تمام چیزوں کو انسان کے اندر سے کس طرح نکال
دیا جائے گا ؟ عملاً ناممکن ہے۔اور ایک اور بات یہاں خاص طور پر قابل ذکر یہ ہے کہ اسلام ایسی برابری کو ایسی مساوات
کو جس کے نتیجے میں اونچ نیچ بالکل مفقود ہو جائے تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔اسلام ایک ایسے
ارتقاء کا تصور پیش کرتا ہے جس میں برابر روٹی کی تقسیم فٹ (Fit) ہی نہیں ہوسکتی اس کے ساتھ وہ
مطابقت ہی نہیں کھا سکتے۔قرآن کریم جس نہج پہ انسان کو چلانا چاہتا ہے اور جو تصور انسانیت کا پیش
کرتا ہے وہ یہ ہے کہ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا (الملک:۳) ہم نے انسان کو صرف