اسلام اور سوشلزم
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
169
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
روٹی کی خاطر پیدا نہیں کیا روٹی کو انسان کی خاطر پیدا کیا ہے اور خدا تعالیٰ نے جو کائنات کا تصور پیش
کیا ہے وہ ایک ارتقائی تصور ہے۔باہمی دوڑ کا تصور، جد و جہد کا تصور اور اس دوڑ کے نتیجے میں اعلیٰ
اقدار جو انسان کو حاصل ہوتی چلی جاتی ہیں جو سبق سیکھتا چلا جاتا ہے ظلم سے رحم کی طرف مائل ہوتا چلا
جاتا ہے، نا جائز دباؤ سے حق چھوڑنے کی طرف مائل ہوتا چلا جاتا ہے، یہ وہ رستہ ہے عروج اور ترقی کا
جس کی طرف اللہ تعالیٰ انسان کو لے جانا چاہتا ہے۔اگر اس رستہ کے سارے امکانات بند کر دیئے
جائیں، روکیں ڈال دی جائیں تو تمام ارتقاء انسانی تہذیب کا وہیں کھڑا ہو جاتا ہے۔انسانی تہذیب
ہی کا نہیں بلکہ سائنس سے ثابت ہے کہ اگر اشترا کی اصل کو اس زندگی کی سٹیج پر نافذ کر دیا جاتا جہاں کی
زندگی ابھی صرف امیبا کی صورت میں تھی اور باہمی جدوجہد کے نتیجے میں جو بہتر اور اعلیٰ اقدار زندگی
لڑتے ہوئے حاصل کرتی ہے وہ حاصل نہ ہوتیں تو ارب ہا ارب سال بھی زندگی پر گزر جاتے تو امیبا
امیبا ہی رہتا اور انسان کے مقام پر نہ پہنچتا۔انسانیت کے بعد انسان نے جتنی بھی تہذیب سیکھی ہے وہ اسی اونچ نیچ کے نتیجے میں ہے
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ( آل عمران: ۱۴۱) کہ ہم نے
جو نظام پیش کیا ہے وہ ایک سٹیٹک نظام (Static System) نہیں ہے ایک ہی حالت پر
کھڑا ہوا نظام نہیں ہے وہاں تو دن سے رات نکلتی ہے اور رات سے دن نکلتا ہے، امارت سے غربت
پیدا ہوتی ہے اور غربت سے امارت پیدا ہوتی ہے اور اس باہمی جد و جہد اور جدال کے نتیجہ میں انسان جو
سبق سیکھتا ہے اور اعلیٰ اخلاق کی طرف حرکت کرتا ہے یہی زندگی کا مقصود ہے
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا تو زندگی کا جو مقصود ہے اور وہ تحریک جو انسان کو ادنی سے
اعلیٰ مقامات کی طرف لے جارہی ہے اگر اس مقصود کو کالعدم قرار دے دیا جائے یا اس تحریک کے راستے
بند کر دیئے جائیں تو انسان کی ترقی وہیں کھڑی ہو جاتی ہے۔اس لئے بھی اسلام کا نظریہ فائق اور دین
فطرت کے مطابق ہے اور تمام انسانی زندگی کی تاریخ اس نظریہ کی تائید کرتی ہے۔اس کے علاوہ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ میں ایک عظیم الشان اقتصادی تعلیم اللہ تعالیٰ
نے دی۔فرمایا عدل کا مقام پہلا مقام ہے ہم چونکہ انسان کو ادنیٰ سے اعلیٰ اقدار کی طرف حرکت کروانا
چاہتے ہیں اس لئے پہلا فرض اس کا یہ ہے کہ وہ عدل قائم کرے لیکن عدل کے نتیجے میں انسان نہیں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
170
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
بن سکتا۔دنیا کے ہر قانون میں جہاں کسی چیز کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے راستے سے ہٹے قدرتاً ہمیں
عدل قائم ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔اگلا قدم یہ ہے کہ وہ احسان کرے اور اپنے حق کو خود چھوڑےاپنے بھائی
کی خاطر۔یہ وہ تعلیم ہے جو اعلیٰ انسانی اقدار انسان میں پیدا کرنے والی تعلیم ہے، یہ وہ مزاج ہے جو
اسلام کا خصوصی مزاج ہے اور نہ وہ اشتراکیت میں ملتا ہے اور نہ وہ کیپٹل ازم(Capitalism) یعنی
سرمایہ داری میں ملتا ہے، سرمایہ داری کا مزاج اگر آپ غور کریں تو چھینا جھپٹی ہے۔ایسے قوانین ہیں
سرمایہ داری کے جن کے نتیجے میں یہ کیفیت تِلْكَ الأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ پیدا ہوہی
نہیں سکتی۔ایسے قوانین جہاں سرمایہ سرمائے کو کھینچتا ہے، جہاں سودی نظام کے نتیجے میں انسان کے
لئے ممکن ہے کہ اپنی نااہلی کے باوجود اپنے پیسے کو بڑھا تا چلا جائے۔چوٹی اونچی ہوتی چلی جاتی ہے
اور پستی نیچے ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ جو فرق ہے یہ لازماً اشتراکیت پہ جا کر منتج ہو جاتا ہے کیونکہ دنیا کا
یہ بھی قانون ہے کہ جب چوٹیاں اتنی اونچی ہو جائیں کہ ان کی بنیادیں تنگ رہ جائیں تو لازماً وہ
عمارتیں منہدم ہوں گی۔مارکس (Karl Marx) نے اس حقیقت کو پہچانا اور اسی کے نتیجے میں اس
نے یہ پیشگوئی کی کہ دنیا کا رخ کیپٹل ازم (Capitalism) سے کمیونز (Communism) کی
طرف ہے اور اس رخ کو کوئی موڑ نہیں سکتا۔اس کی نظر میں اسلام نہیں تھا۔جو اشترا کی قانون ہے وہ دراصل رد عمل ہے۔حقیقت میں وہ بچہ ہے کیپٹل ازم کا۔جہاں
ملکی قوانین سرمائے کو اکٹھا کرتے چلے جائیں اور سرمائے کو نکل کر جہاں سرمایہ کم ہورہا ہو اس کی طرف
واپس جانے کا راستہ نہ رہے تو لازماً وہ صورت پیدا ہوگی جو مارکس (Karl Marx) نے کہی تھی اس
لئے اس صورت کو روکنے کے لئے اس نے بھی کہا کہ ہم ایسا منظر پیش کریں گے کھلا میدان ہو جائے
کوئی اونچی نیچی نہ رہے اونچی چیز کہاں گرے گی پھر ؟ پستی ہمیشہ اونچائی کو نیچا کرتی ہے اس لئے گرنا
اور چڑھنا اس کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔اسلام
کی تعلیم کی یہ خصوصیت ہے کہ اسلام نے سرمائے کے اس طرح اکٹھا ہونے کے تمام
راستے بند کر دیئے ہیں کہ پھر وہ واپس نہ ہوسکیں۔معاشرے میں بھی اس کی یہی تعلیم ہے کہ
لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمُ (الحشر: ۸) کہ جب تم اپنے معاشرے میں سلوک
کرو ایک دوسرے سے معاملے کرو تو اس رنگ میں معاملے نہ کرنا کہ امیر امیروں کو تحفے بھیج رہے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
171
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
ہیں، امیروں کی دولت امیروں کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور ایک اوپر کی سوسائٹی آپس میں ہی اپنی
دولت کو چکر دے رہی ہے۔اسلامی نظام اوپر سے نیچے کی طرف اور نیچے سے اوپر کی طرف ایک
مسلسل حرکت دے رہا ہے اور اگر انسانی اہلیت اس کے سرمائے کے ساتھ شامل نہ ہو تو سرمایہ بے کار
ہو جاتا ہے۔اس کا نتیجہ لازماً یہ نکلتا ہے کہ اگر سرمائے کو اہل آدمی استعمال کر رہا ہے اسلامی قوانین کے
مطابق تو وہ تو یہ ترقی کرے گا اگر نا اہل کر رہا ہے تو وہ لازما گرے گا اور اس کے نتیجے میں سرمایہ دار
غریب بھی ہوسکتا ہے اور امیر بھی ہوسکتا ہے۔اس سلسلے میں تفصیلات تعلیم کی بیان کرنے کا تو وقت نہیں ہے میں اتنا عرض کروں گا کہ
زکوۃ کا نظام اور حق سے بڑھ کر ادا کرنے کا نظام اور بنیادی ضروریات کو قائم کرنے کا نظام اور اس
کے علاوہ ایتائِ ذِي الْقُرْبی کا نظام جو احسان سے بھی آگے کا قدم ہے یہ تمام انسانی تعلیم کا
خا کہ ہیں۔اس کے برعکس اشتراکیت میں اونچائی نیچائی اور بلندی پستی سب ختم ہو جاتی ہے اور انسان
کی ترقی کی دوڑ وہیں کھڑی ہو جاتی ہے جس مقام سے زندگی نے آغا ز کیا تھا۔لیکن ان باتوں سے ایک بہت زیادہ اہم بات میں آخر پر پیش کرنے کے بعد آپ سے
اجازت چاہوں گا۔وہ بات یہ ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی نظام کا مقابلہ اشتراکیت سے ہونے
والا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ دنیا میں یہ فیصلہ کیا جائے کہ خدا مالک ہے یا بندہ مالک ہے؟ وقت آگیا
ہے کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ رب کون ہے اور اللہ کون ہے اور ملک کون ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
نے فرمایا قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ ( الناس : ۴۲)
میں پناہ مانگتا ہوں اپنے رب اللہ کی جو رب الناس بھی ہے یعنی ربوبیت کا نظام بھی اسی طرح چلے گا۔مَلِكِ النَّاس بھی ہے یعنی سیاسی نظام بھی اسی کا ہی چلے گا اله الناس بھی ہے یعنی عبادت کا
نظام بھی اسی کا چلے گا، اس فتنے سے جو ان تینوں کے خلاف ہے۔پہلے اسلام کی فکر مذاہب سے ہوتی
تھی اب دہریت کے ساتھ یہ پہلا موقع ہے کہ عظیم الشان اسلام کی ٹکر ہونے والی ہے۔جس طرح
اسلام جہاد کی تعلیم دیتا ہے اس طرح اشتراکیت بھی دہریت کے حق میں اور خدا کے خلاف جہاد کی
تعلیم دیتی ہے اور کھلم کھلا لین ( Vladimir Lenin) اور مارکس (Karl Marx) نے یہ لکھا کہ ہم
خدا کے تصور کو اس دنیا سے مٹا کر رہیں گے کیونکہ اشتراکیت کے تصور کے ساتھ یہ مطابقت نہیں کھاتا۔
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت
172
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
بے خداؤں کی انجمن ایک روس میں قائم کی گئی اور اس نے جو ذرائع اختیار کئے ان میں اس تمدن کو
مٹانے پر بھی زور دیا گیا تھا جو تمدن اسلام معاشی تمدن اس دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔مسلمان عورتوں
کے پردے اتروا دئیے گئے زبردستی، ان میں بد خلقیاں پیدا کی گئیں، اینجلز Friedrich)
(Engels نے جو لکھا تھا کہ ہم تو اس بات کے بھی قائل ہیں، تمدن میں اس حد تک اشترا کی ہیں کہ
بہن بھائی کی اور ماں بیٹے کی آپس کی شادیاں بھی جائز ہیں ہمارے نزدیک اور کوئی اخلاقی قدر
ہمارے نزدیک صحیح نہیں، یہ سارے واہمے اور جہالت کی پیداوار ہیں۔چنانچہ وہ منعکس حرکت یعنی
انسانیت سے حیوانیت کی طرف لے جانے کی حرکت ان
کی تمدنی تعلیم میں بھی جاری ہے اسی طرح۔یہ وہ تمام باتیں انسانی اخلاق کو خراب کرنے والی انہوں نے کیں۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسلامی تعلیم
تہذیب روس سے عملاً بالکل مٹ چکی ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ اس تعلیم کے بعد بڑے فخر سے ان کی شاعروں نے گیت گائے اور ان گیتوں
میں کہا کہ تم کہا کرتے تھے کہ قرآن کی تعلیم دائمی ہے اور تم کہا کرتے تھے کہ پری چہرہ عورتیں
مستورات اپنے چہرے کے نقاب نہیں انہیں گی جو انہوں نے الٹ دیئے اور یہ گیت سارے روس
میں گائے جانے لگے۔ایک وقتی فتح روس اشتراکیت کو اسلام پر بعض ممالک میں ہو چکی ہے ابھی اور
ابھی باقی ٹکر باقی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نتیجہ بالآخر فتح اسلام کی اور محمد عربی
کی ہی ہوگی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کی وجہ بیان فرمائی سورۃ محمد (ﷺ ) میں اللہ تعالیٰ اس کا
)
ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ
ذلِكَ بِأَنَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوْا وَ أَنَّ الْكَفِرِينَ
لَا مَوْلى لَهُمْ (محمد : ۱۲)
یہ فتح اس لئے ہوگی کہ اسلام کی بنا اس بات پر ہے کہ اس کا ایک مولیٰ ہے اس کا ایک آقا
ہے جو اس کے مفادات کی حفاظت کرے گا اور جن لوگوں کا کوئی آقا نہیں ، جن لوگوں
کا کوئی مولی نہیں
ان کے مقابل پر موٹی والوں کو لا ز ما فتح نصیب ہوگی اور اب یہ وقت آ گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کیا
جائے کہ سرداری کس کی ہے؟ حقیقت ہے کہ آج مسلمان ممالک میں بھی آنحضرتی
سرداری کا تاج چھین کر ماؤزے تنگ (Mao Tse-Tung)اور لینن (Vladimir Lenin)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
173
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
اور مارکس (Karl Marx) کو پہنایا جا رہا ہے۔آج ہمارے اس ملک پاکستان میں بھی مشرقی
پاکستان میں یہ آوازیں بلند کی جارہی ہیں بڑے بڑے ہجوموں میں لاکھوں کی تعداد میں جلوس نکلتے
ہیں اور ایک آدمی نعرہ مارتا ہے ہمار یا تمہار نیتا ماؤزے تنگ۔ہمارا آقا تمہارا آقا کون ہے؟
ماؤزے تنگ۔اس کے مقابل پر اسلام یہ کہتا ہے قرآن یہ کہتا ہے کہ
يسَ وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ )
لیس:۴۲)
کہ (اے محمد) قرآن حکیم کی ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ تو ہی اس دنیا کا سردار ہے اور کوئی دنیا کا
سردار نہیں ہے۔پس آج یہ وقت آگیا ہے کہ ہم سرداری کا فیصلہ کریں کہ محمد عربی اس دنیا کے سردار ہیں
یا ماؤزے تنگ (Mao Tse-Tung) یا لینن (Vladimir Lenin) یا مارکس (Karl Marx)
اس دنیا کے سردار رہیں گے؟ اس لئے مستعد ہو جاؤ اور تیار ہو جاؤ حقیقت یہ ہے کہ اب باتوں سے
اس لڑائی کا فیصلہ نہیں ہو گا۔بد قسمتی سے اسلام نے اگر شکست کھائی ہے اب تک تو محض اس وجہ سے کہ اسلام کے نظریہ
کو اشتراکیت کی حقیقت کے سامنے پیش کیا جاتا رہا۔کوئی ایک بھی ملک آج ایسا نہیں ہے جہاں اسلام
ایک حقیقت کے طور پر رائج اور نافذ ہوا ہو۔اس لئے ایک تصور کا ایک حقیقت کے مقابل پر شکست
کھانا خواہ وہ حقیقت کتنی ہی ادنیٰ کیوں نہ ہو بالکل ایک قدرتی اور طبعی بات تھی۔یہ شکست اسلام کی
نہیں ہے یہ مسلمانوں کی بدقسمتی کی شکست ہے ان بدقسمت مسلمانوں کی شکست ہے جنہوں نے
اسلام کو محض نظریات میں رکھ دیا اور عملی دنیا میں وہ یا اشترا کی ہوگئے یاوہ کیپٹلسٹ (Capitalist) بن
گئے۔اس لئے آج ہمیں چاہئے کہ اس امر پر غور کر کے اپنی کمروں
کو کسیں اور مستعد ہو جائیں اور تیار
ہو جائیں اور یہ اپنی زندگیوں کے ذریعے عملی طور اسلام کو اپنے اوپر نافذ کر کے یہ ثابت کریں کہ اسلام
ہی بہتر تعلیم ہے۔حقیقت یہ ہے کہ میں یہ سوچتا ہوں کہ جنگ بدر کے موقع پر جو ایک انصاری نے ہمیشہ ہمیش
صلى الله
کے لئے زندہ جاوید کلمات فرمائے تھے اور جو عہد کیا تھا آنحضر سے آج وقت ہے کہ ہم اس
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
174
اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء
عہد کو دہرائیں اور ہم اپنے آقا اور اس دنیا کے سردار کو بھی اور اس دنیا کے سردار کو بھی یقین دلائیں کہ
اے آقا اےمحمد محرم ! اس لڑائی میں بھی ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے ہم آپ کے پیچھے بھی
لڑیں گے ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے ہم آپ کے بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن نہیں پہنچ سکتا آپ
تک جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آئے۔اے جماعت احمد یہ! آج تجھ پر تجھ پر اور صرف تجھے
پر ہی یہ فرض ہے کیونکہ تو ہی نے اس عہد بیعت کی تجدید کی ہے مسیح موعود کے ہاتھ پر ، اگر احمدی
جماعت اس عہد کو نہ نبھا سکی، اگر احمدی جماعت نے اشتراکیت کے مقابل پر اسلام کے عملی نظام کو
پیش کر کے اس کی فوقیت کو ثابت نہ کیا تو آج پھر پوری دنیا میں اسلام کی فوقیت کو ثابت کرنے والا اور
کوئی نہیں۔پس اٹھو اور اس عہد پر مستعد ہو جاؤ جو تم نے دوبارہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
باندھا ہے۔آگے بھی لڑو اور پیچھے بھی لڑو، دائیں بھی لڑو اور بائیں بھی لڑو اور روحانی طور پر ثابت کرو
کہ دنیا کے سردارمحمد عربی ﷺ ہیں اور لین اور مارکس اور دنیا کے اور کسی لیڈر کو آپ کی جوتیوں کے
غلاموں کے غلاموں کے مقابلے پر بھی کوئی حیثیت حاصل نہیں۔