حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
175
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
حضرت مصلح موعوددؓ کی خدمت قرآن
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۰ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد آپ نے درج ذیل آیت کی تلاوت کی :
وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَام وَ الْبَحْرُ
يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ
إنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ) (لقمان:۲۸)
حضرت مرزا بشیرالدین محمداحمد ا ا ا اا ا ال عال الصلح الموعود و عام خادم
قرآن نہ تھے۔آپ کی پیدائش سے بھی پہلے ملاء اعلیٰ میں اس خدمت قرآن کے چرچے شروع
ہو چکے تھے جو آپ کے مقدر میں لکھی گئی تھی۔اس کی بازگشت الہام کی صورت میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی اور آپ نے علی الاعلان
دنیا کو بتایا کہ دیکھ خدا اپنی قدرتوں کا ایک
نشان دکھانے والا ہے۔مجھے وہ ایک ایسا بیٹا عطا کرے گا جو خدمت قرآن میں دنیا میں نام پیدا کرے
گا اور ایسی بے نظیر خدمت کرے گا کہ دنیا گواہی دے گی کہ ہاں مسیح موعود کے فرزند کو ایک عظیم الشان
خدمت کی توفیق ملی ہے۔حضور کو جو الہام اس سلسلہ میں ہوا اس کا ایک حصہ میں احباب کو پڑھ کر سنا تا
ہوں۔حضور فرماتے ہیں : ( یہ الہامی الفاظ ہیں :۔میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں۔اسی کے موافق جو تو نے
مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تفتر عات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
176
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے)
تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا
ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی
ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت
کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں تا دین
اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے
ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام خوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔“
اشتہار مشمولہ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحم: ۶۴۷)
ایک طرف تو یہ پیش گوئی تھی دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کو الہاما قرآن کریم کی ایسی تفاسیر سمجھائیں بلکہ قرآن کریم کی چابیاں آپ کے ہاتھ میں دیں
کہ جن کے نتیجے میں آپ ہمیشہ دشمنوں کے سامنے اس سلسلہ میں ایک چیلنج بنے رہے۔حضور اس
الہامی تدریس اور تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
رویا میں میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا میں نے دیکھا کہ میرا دل
ایک کٹورے کی طرح ہے جیسے مراد آبادی کٹورے ہوتے ہیں۔اس کو کسی نے
ٹھکورا ہے جس سے ٹن ٹن کی آواز نکل رہی ہے اور جوں جوں وہ آواز دھیمی ہوتی
جاتی ہے مادے کی شکل میں منتقل ہوتی جاتی ہے۔ہوتے ہوتے اس میں ایک
میدان بن گیا اس میں سے مجھے ایک تصویر سی نظر آئی جو فرشتہ معلوم ہونے لگا۔میں اس میدان میں کھڑا ہو گیا، اس فرشتے نے مجھے بلایا اور کہا کیا میں تم کوسورۃ
فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں؟ میں نے کہا ،سکھاؤ، اس نے سکھانا شروع کی۔سکھاتے
سکھاتے جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: ۵) پر پہنچا تو
کہنے لگا تمام مفسرین میں سے کسی نے اس سے آگے کی تفسیر نہیں لکھی سارے
کے سارے یہاں آکر رہ گئے ہیں لیکن میں
تمہیں اگلی تغییر بھی سکھاتا ہوں چنانچہ
اس نے ساری سکھائی۔جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اس بات پر غور کیا اس کا کیا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
177
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
مطلب ہے کہ تمام مفسرین نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک کی
تفسیر کی ہے آگے کسی نے نہیں کی ؟ اس کے متعلق میرے دل میں یہ تعبیر ڈالی
گئی کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تک تو بندے کا کام ہے جو
اس جگہ آکر ختم ہو جاتا ہے آگے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
(الفاتحہ: ۶) سے خدا کا کام شروع ہو جاتا ہے تو تمام مفسرین کے اس حصہ کی تفسیر
نہ لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس حصہ کی تفسیر تو کر سکتا ہے جو انسانوں سے
متعلق ہے اور جن کاموں کو انسان کرتا ہے ان کو بیان کر سکتا ہے مگر اس حصہ کی
تفسیر کرنا اس کی طاقت سے باہر ہے جس کا ذکر خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔“
( رویاء و کشوف سید نا محمود صفحه ۷،۶)
بہر حال حضرت اقدس مصلح موعودؓ نے خدا تعالیٰ سے ہدایت اور رشد پا کر قرآن کریم کی
خدمت کا کام شروع کیا اور تمام دنیا کے سامنے آپ چینج بنے اور بڑے زور سے للکار کر بتایا کہ میں
نے چونکہ خدا کی ہدایت اور خاص مدد سے قرآن کریم کی خدمت کا معجزہ پایا ہے اس لئے کوئی نہیں جو
اس میں میرا مقابلہ کر سکے۔آپ فرماتے ہیں:
قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی کسی اور کتاب کو
حاصل نہیں۔اور اگر کسی کا یہ دعوی ہو کہ اس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی
حامل ہے تو میں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی وید کا پیرو ہے
تو وہ میرے سامنے آئے۔اگر کوئی تو ریت کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے،
اگر کوئی انجیل کا پیرو ہے تو وہ میرے سامنے آئے اور قرآن کریم کا کوئی ایسا
استعارہ میرے سامنے رکھ دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں پھر میں اس کا
حل قرآن کریم سے ہی نہ پیش کروں تو وہ بے شک مجھے اس دعوی میں
جھوٹا سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں تو اسے ماننا پڑے گا کہ واقعہ میں قرآن کریم کے
-
66
سواد نیا کی اور کوئی کتاب اس خصوصیت کی حامل نہیں۔“
( سوانح فضل عمر جلد ۳ صفحه: ۱۵۱)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
178
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
یہ تو حضور کا اپنا دعوئی تھا۔دشمن نے اس دعوے کو کس حد تک قبول کیا اس سلسلہ میں
مولا نا ظفر علی خان صاحب کا ایک حوالہ احباب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔احباب جانتے ہیں کہ
وہ تمام عمر بد قسمتی سے احمدیت کے مخالف رہے اور ایڑی چوٹی کا زور احمدیت کی مخالفت میں صرف کیا
لیکن ہر کوشش کے بعد جب ناکامی کا منہ دیکھا تو نفس میں غور کیا کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ ایک موقع
پر ان کے منہ سے یہ سچائی کا کلمہ نکلا۔اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے وہ فرماتے ہیں:
کان کھول کر سن لو ! تم اور تمہارے لگے بندھے مرزا محمود کا مقابلہ
قیامت تک نہیں کر سکتے۔مرزا محمود کے پاس قرآن ہے اور قرآن کا علم ہے
تمہارے پاس کیا دھرا ہے؟“
ایک خوفناک سازش از مولانا مظہر علی اظہر صفحه: ۱۹۶)
حضرت لمصلح الموعود نے قرآن کی خدمت جس رنگ میں کی ہے اس کے تمام پہلوؤں پر
تفصیلی روشنی تو ڈالی جانہیں سکتی مختصر میں بعض پہلو آپ کے سامنے بیان کر کے پھر تفسیر والے حصہ کو
نسبتا زیادہ تفصیل سے لوں گا۔پہلی بات یہ ہے کہ آپ کا اٹھنا بیٹھنا، بولنا سکوت تمام کا تمام قرآن کریم ہی سے پھوٹتا تھا۔آپ کی فکر و نظر کا منبع قرآن تھا۔آپ گفتگو فرماتے تھے تو قرآن
کی تفسیر ہوتی تھی ، تقریر فرماتے تھے تو
قرآن
کی تفسیر ہوتی تھی تحریر فرماتے تھے تو قرآن کی تفسیر ہوتی تھی اور اس پہلو سے آپ جتنی بھی حضور
کی کتب کا مطالعہ کریں گے ایک بھی کتاب ایسی نظر نہیں آئے گی جس کا مضمون قرآن کریم سے نہ
پھوٹتا ہو۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کی یادیں آپ سب کے دلوں میں یا کم سے کم پرانی نسل کے
دلوں میں اور ذہنوں میں محفوظ ہوں گی۔گھنٹوں حضور کا تقریر کرنا، وہ سوز و گداز جس سے آپ تلاوت
فرمایا کرتے تھے، وہ عشق قرآن جو آپ کے چہرے پر اس طرح چھا جاتا تھا کہ یوں محسوس ہوتا تھا
جیسے چہرہ غائب ہو گیا ہے اور قرآن کا عشق باقی رہ گیا ہے۔گھنٹوں مدہوش ہو کر ، مست ہو کر ہمارا ان
تقریروں کوسننا۔بسا اوقات رات آجایا کرتی تھی، قمقمے روشن ہو جاتے تھے، بیٹھے بیٹھے سامعین تھکتے
نہیں تھے ہاں یہ تمنا کیا کرتے تھے کہ کاش یہ سلسلہ محبت و عشق جاری رہے، جاری رہے۔رات آئے
اور صبح میں تبدیل ہو جائے، صبح آئے اور رات میں تبدیل ہو جائے لیکن کوئی ایک دل اس آواز کو سنتے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
ہو۔179
دئے تھکتا نہیں تھا کیونکہ قرآن کریم کی محبت میں سراپا ڈوبی ہوئی تھی۔حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
یہ تاثر صرف حضور کے غلاموں کا نہیں ہے۔وہ لوگ جنہوں نے مخالفتیں بھی کیں ان کا بھی
یہی تاثر ہے۔وہ لوگ جو دنیا میں بڑے عالم اور فاضل کہلائے اور مشرق میں انہوں نے ایک بڑا نام
پیدا کیا ان کا بھی یہی تاثر ہے۔چنانچہ ایک موقع پر لاہور میں علامہ اقبال کو حضور کے ایک جلسے کی
صدارت نصیب ہوئی تو اسکے صدارتی کلمات کہتے ہوئے آپ نے فرمایا:
ایسی پر از معلومات تقریر بہت عرصے کے بعد لاہور میں سننے میں
آئی ہے اور خاص کر جو قرآن شریف کی آیات سے مرزا صاحب نے استنباط کیا
ہے وہ تو نہایت عمدہ ہے۔میں اپنی تقریر کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکتا۔تا
مجھے اس تقریر سے جو لذت حاصل ہو رہی ہے وہ زائل نہ ہو جائے اس لئے میں
اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔“ (الفضل ۱۵ مارچ ۱۹۲۷ء)
حضور نے قرآن کریم کی خدمت کے لئے جو سلسلہ جاری فرمایاوہ ایک نہایت ہی عمدہ ذہن
کا سوچا ہوا ایک منصوبہ تھا جو ہر پہلو سے خدمتِ قرآن کے لئے مکمل منصوبہ تھا اس میں کوئی بھی سقم ہم
نہیں دیکھتے۔خالی تفسیر لکھ دینا اور پھر اسے شائع کر دینا یہ اپنی ذات میں کافی نہیں ہے۔حاملِ قرآن
علماء کی تیاری ضروری ہے، اس نظام کی ضرورت ہے جو اس قرآن کو تمام دنیا میں کونے کونے تک
پہنچائے۔ان ربانی علماء کی ضرورت ہے جو اپنی زندگیوں سے یہ ثابت کریں کہ قرآن ایک زندہ کتاب
ہے محض علمی لحاظ سے آج دنیا فتح نہیں ہو سکتی اس پہلو سے علم کے پہلو سے بھی اور عمل کے پہلو سے بھی
اور پھر اس سلسلہ (احمدیہ ) میں وہ قربانی کی روح پیدا کرنے کے لحاظ سے بھی جس کے نتیجے میں سلسلہ
قرآن کی خدمت کے لئے بحیثیت مجموعی تیار ہو آپ نے عظیم الشان خدمت کی ہے۔جہاں تک علماء کی
تیاری کا تعلق ہے آپ سب جانتے ہیں جامعہ احمدیہ میں حضور نے غیر معمولی توجہ کے ساتھ خدمت
قرآن کا سلسلہ شروع کیا۔علماء تیار کئے، ایسے علماء تیار کئے جن کی دنیا کے علوم پر بھی نظر تھی۔واقفین کو
بلایا اس لئے کہ وہ اپنی دنیا کے علم لے کر ابراہیمی پرندہ بننے کے لئے مرکز میں حاضر ہو جائیں اور یہاں
پھر سے دین کی تربیت لے کر تمام دنیا میں اسلام کے اور قرآن کے خادم کے طور پر نکلیں۔اس لحاظ سے آپ نے عملی قربانی بھی دی اور جماعت کو بار بار فرمایا کہ دیکھو خدا کے حضور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
180
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
پیش کرنے کے لئے بہترین چیز چاہئے۔یہ نہ کیا کرو کہ اپنے کمزور بچے، ذہنی لحاظ سے کمزور یا
دنیاوی لحاظ سے جسمانی لحاظ سے کمزور ہوں وہ خدمت کے لئے پیش کیا کرو اور آج جو قربانی کرے گا
اس راہ میں اس کے لئے ہمیشہ ہمیش کا ایک نہ مٹنے والا فخر ہوگا۔چنانچہ مثال کے طور پر حضور کے تیرہ
لڑکے تھے تیرہ کے تیرہ حضور نے وقف کر دیئے۔میں جب گورنمنٹ کالج سے فارغ ہو کر یہاں آیا تو
حضور نے مجھے بلا ک خود فرمایا کہ دیکھو میں نے تو تم لوگوں کو دین کی خدمت کے لئے ہی پیدا کیا ہے اور
اسی لحاظ سے میں تمہیں آئندہ دیکھنا چاہتا ہوں اور میں تمہیں جامعہ احمدیہ میں داخل کروانا چاہتا ہوں،
پھر مولوی فاضل کی تعلیم بھی دلواؤں گا تا کہ دین کی خدمت کے قابل بن سکو ، دنیا کی تعلیم تو کوئی
حقیقت نہیں رکھتی اور یہ بات حضور نے اپنے سب بچوں سے کہی کسی ایک کو منتقی نہیں کیا۔تو جو کچھ
آپ کو عطا ہوا وہ ہوا بھی خدمت قرآن کے لئے تھا اور کم سے کم آپ نے انتہائی اخلاص کے ساتھ وہ
سب کچھ پیش کر دیا۔اگر ہم اپنی بدقسمی سے اس قابل نہ ہو سکیں تو یہ ہمارا قصور ہے لیکن مصلح موعودؓ نے
خدمت کا حق جہاں تک ممکن تھا وہ ادا کیا اور ساری زندگی ادا کرتے رہے۔دنیاوی علوم کے ماہرین کو پکڑ کر جب آپ نے خدمت قرآن پر مسخر کیا تو اس کے لئے
بے شمار اخراجات کی ضرورت تھی ، دنیا میں ایک عظیم الشان نظام قائم کرنے کی ضرورت تھی،
لائبریریوں کی ضرورت تھی۔چنانچہ ان تمام امور کی طرف آپ نے توجہ کی اور اپنی تقاریر کے ذریعے
اس بے پناہ جذبہ خلوص کے ذریعے جو آپ کے دل میں موجزن تھا آپ نے جماعت کے دلوں کو بھی
پگھلایا اور خدمت قرآن کے لئے تیار کیا۔بے شمار قربانیاں دیں اس سلسلہ (احمدیہ ) نے اس راہ
میں۔اپنے بچوں کو اپنے خرچوں پر تعلیم دی۔بے شمار ایسی مثالیں ہیں ،غریب خاندانوں نے جن کے
لئے دنیا میں بظاہر وہی سہارا تھا۔سب دنیا کی لالچیں ترک کر دیں ، ٹھوکر میں ماریں ان کے منہ پے اور
اپنے پر وردہ بچوں کو حضور کی خدمت میں دین کی خدمت کے لئے پیش کرتے رہے۔پھر مالی قربانی میں ایسی مثال قائم کی کہ دنیا کے پردے پر ایسی کوئی مثال نظر نہیں آتی مسلسل
ان تھک مالی قربانی ، ہر آواز پر لبیک کہا، اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ آج دنیا کے کونے کونے میں یہ قرآن کے
خادمان پہنچ چکے ہیں۔صرف چند نام میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جن میں مشن قائم ہیں۔انگلینڈ، ہالینڈ ، مغربی جرمنی ، سوئٹزرلینڈ ، ڈنمارک، سپین، امریکہ ،ٹرینیڈاڈ۔یہ وہ جگہیں ہیں جن میں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
181
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
ایک سے زیادہ مشن بھی ہیں اس لئے میں صرف ملکوں کے نام پڑھ رہا ہوں۔کینیڈا ،ساؤتھ
امریکہ، جاپان، ملائیشیا، نبی ،انڈونیشیا، سنگا پور ، شام، غانا، کینیا، کیپ ٹاؤن، تنزانیہ، یوگنڈا، برما،
سیرالیون، نائیجیریا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گیمبیا، ماریش، سیلون، اردن ،سویڈن اور ہندوستان اور
پاکستان اس کے علاوہ ہیں۔تو یہ سارا نظام محض خدمت قرآن کے لئے کیا گیا۔اگر یہ مجاہدین وہاں نہ
پہنچتے اور دلوں کو قرآن کی خدمت کے لئے آمادہ نہ کرتے تو وہ سفید پرندے حضرت
مسیح موعود علیہ
الصلوة والسلام نے پکڑے تھے آنحضرت ﷺ کے قدموں میں حاضر کرنے کے لئے، یہ نظارہ دنیا
نہیں دیکھ سکتی تھی اور محض کتابوں کے ذریعے اور نیک مثال کے بغیر کوئی پاکیزہ تبدیلی نہیں ہوسکتی تھی۔اس کے علاوہ حضور نے تراجم قرآن کا کام شروع کروایا۔بے شمار دنیا میں زبانیں ہیں جو
ترجمہ کی محتاج تھیں اور بے شمار قومیں ہیں جن کو جب تک آپ ترجمہ کر کے قرآن پیش نہ کرتے ان
کی کچھ سمجھ میں نہیں آسکتا تھا۔چنانچہ جرمنی میں ، ڈچ میں ، ڈینش میں ، سواحیلی میں ، یوگنڈی میں،
مینڈی میں فرانسیسی زبان میں، ہسپانوی زبان میں ، اٹالین زبان میں، روسی زبان میں ، پرتگیزی
زبان میں کوکو یو زبان میں کو کمبا زبان میں اور انڈونیشین زبان میں یہ تراجم ہو چکے ہیں۔آج ان تراجم کے زندہ گواہ کے طور پر ہمارے اندر اٹلی کے ایک نومسلم دوست یہاں
تشریف فرما ہیں۔آپ کو پہلے تو حضور کا پیغام پہنچا خدام کے ذریعے اور آپ نے اسلام کو قبول فرمایا
اس کے بعد پھر ایسی محبت قرآن کی دل میں پیدا ہوئی کہ اس بڑی عمر میں جب کہ آپ کا بینکنگ کا کام
ہے، ایک پورا Whole Time Job ہے، اس کام میں مصروفیت بھی بے انتہا ہے باوجود اس کے
عربی زبان سیکھی ، قرآن کریم پڑھا، بڑی توجہ کے ساتھ ، اس کا ترجمہ آپ نے دنیا کی جو تمام دنیا کی
بین الاقوامی زبان ہے اسپرانٹو ، اس میں کیا اور وہ شائع ہو چکا ہے اور قرآن کے ترجمہ سے پہلے جو
محبت قرآن کی حضور کے خدام کے ذریعے آپ کے دل میں پیدا ہوئی اور قرآن کے ترجمہ کے بعد جو
پاک تبدیلی آپ کے دل میں پیدا ہوئی اس کا ایک چھوٹا سا نظارہ آپ اس بات سے کر سکتے ہیں کہ
ابھی حال ہی میں آپ قادیان کی زیارت کر کے آئے ہیں اور وہ ظاہری طور پر ایک معمولی چھوٹا سا
قصبہ ہے ، گلیاں ہیں اب تو وہاں احمدی چونکہ کم ہیں مرکزی حصہ میں ہیں ، غیر مسلم بڑی کثرت سے
ہیں۔اس کے باوجود قادیان کے تقدس کا ایسا گہرا دل پر اثر لے کر آئے اور وہاں سے جو حضرت مسیح

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
182
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یادیں وابستہ تھیں اور خدمت قرآن کی یادیں وابستہ تھیں انہوں نے ایسا
آپ کے دل پر گہرا اثر کیا کہ مجھے کئی دوستوں نے بتایا کہ ان سے جب ہم نے پوچھا قادیان میں
آپ نے کیا دیکھا تو شدت جذبات سے آواز گلو گیر ہوگئی ،آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے اور بتانہیں سکتے
تھے کہ میں نے قادیان میں کیا دیکھا؟ یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس عظیم الشان
فرزند کا ایک عظیم کارنامہ ہے کہ تراجم قرآن کا نظام بنایا اور پھر ان ترجموں نے دلوں کو موہا اور تر جموں
کی کیفیت یہ تھی، اتنی احتیاط سے یہ ترجمے کئے گئے کہ وہ جامعہ از ہر جو کسی زمانے میں یہ فتویٰ دیا کرتا
تھا کہ قرآن
کا ترجمہ ہی حرام ہے کیونکہ اچھا ترجمہ ہو نہیں سکتا۔اسی جامعہ از ہر کے ایک عالم کی یہ گواہی
ہے، مجلتہ الازہر میں یہ شائع ہوئی ہے، جرمن ترجمہ قرآن کے متعلق:
” میں نے مختلف مقامات اور مختلف سورتوں کی بہت سی آیات کا
ترجمہ بنظر غائر دیکھا ہے۔اس ترجمے کو میں نے قرآن مجید کے جملہ تراجم سے
جو اس وقت منصہ شہود پر آچکے ہیں بہترین پایا ہے۔اس ترجمے کا اسلوب علمی
احتیاط سے لیا ہوا ہے اور باریک بینی کو مدنظر رکھا گیا ہے اور معانی قرآن کی
ادائیگی میں انتہائی علمی قابلیت کا اظہار کیا گیا ہے تا کہ عربی میں نازل شدہ قرآنی
آیات کی کماحقہ ترجمانی ہو سکے۔“
حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تفسیر قرآن کا موضوع جس پر میں زیادہ
تر اس وقت آپ سے مخاطب ہوں گا، بہت ہی وسیع مضمون ہے۔سب سے پہلی بات جو آپ کی
تفاسیر کو پڑھنے کے بعد انسان پر ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا یہ دعویٰ کہ وہ علموں کا ایک
جہان ہے اور نہ ختم ہونے والا جہان ہے یہ بڑا ہی سچا دعویٰ ہے۔کوئی دنیا کا علم ایسا نہیں ہے خواہ قدیم
ہو خواہ جدید جس کا ذکر آپ کی تفاسیر میں نہیں ملتا۔قرآن کریم کی صداقت پر یا تو وہ علم گواہ کے طور پر
اور خادم کے طور پر ہمیں آپ کی تفاسیر میں نظر آتا ہے یا اگر وہ جھوٹا ہے تو قرآن کریم اس علم کا رد کرتا
ہوا دکھائی دیتا ہے اور ایسے دلائل اور قوی دلائل کے ساتھ کہ کوئی دنیا میں ان دلائل کو تو ڑ نہیں سکتا۔محض
محبت اور جذبات کی باتیں نہیں ہیں بلکہ جیسا کے آگے بیان ہو گا حضور بارہا چیلنج کرتے رہے کہ قرآن
کے ذریعے تمام جھوٹے علوم کا منہ کالا میں کر کے دکھا تا ہوں اور تمام بچے علوم کو میں قرآن کے خادم

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
183
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
اور گواہ کے طور پر پیش کرتا ہوں اور اس دعوے کو آپ نے
عملاً مثالوں کے ذریعے بکثرت ثابت
فرمایا۔تفسیر پر آپ نے دس ہزار ( ۱۰۰۰۰) صفحات لکھے ہیں اور ان دس ہزار صفحات میں تمام دنیا کی
قدیم کی ، جدید کی ، علوم کی ، تاریخ کی تمام علوم کی سیر کرائی ہوئی ہے اور قرآنی حدود کے اندر رہتے
ہوئے۔چھوٹی سی کتاب ہے قرآن کریم لیکن اس میں ایک جہان کو سمو کر دکھا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی یہ قدیم سے سنت چلی آئی ہے کہ وہ اپنے جہانوں کو وسعتیں دیتا چلا جاتا ہے
کولمبس Christopher Columbus) کو بھی اس نے ایک نئی دنیا عطا کی تھی گلیلیو
Galilid) کے لئے بھی اس نے اپنی کائنات کی وسعتیں کھولی تھیں اور آج تو اس گلیکسی
Galaxi) کا سوال نہیں نئی نئی گلیکسیاں (Galaxies)، نئے نئے گھر مٹ ستاروں کے انسان
پر روشن ہوتے چلے جارہے ہیں لیکن خدا گواہ ہے کہ جو قرآن کے جہان حضرت مصلح موعودؓ کو اُس نے
عطا کئے ان کی کوئی مثال نہیں۔عظیم الشان جھرمٹ ہیں یہ ستاروں کے، آپ ان کو پڑھ کر دیکھیں
ایک حیرت انگریز سیر ہے۔اس سیر کی بعض یا دیں آپ کے ذہن میں بھی موجود ہوں گی سیر روحانی کی
صورت میں۔وہ تسلسل تقریر کا جس میں قرآنی علوم کی رو سے آپ نے تاریخ کی سیر کروائی تھی۔ایسی
بے شمار دولتیں ہیں ، بے شمار جہان وہاں مہیا ہیں۔اس تفسیر کو پڑھ کے جو پہلا نمایاں تاثر دل پر قائم
ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے جب اس آیت میں یہ دعوی فرمایا تو بالکل سچا فرمایا تھا کہ
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَهَا بِأَيْدِوَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذاريات: ۸۴) کہ یہ جو آسمان تمہیں نظر آتے
ہیں، دنیا کا ہو یا دین کا ہو ، یہ ہم نے خاص قدرت سے پیدا کئے ہیں اور غیر معمولی صفات عطا
کر کے پیدا کئے ہیں۔ہم اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کو اب ہمیشہ وسعتیں دیتے چلے جائیں۔دنیاوی لحاظ سے بھی ایسے بندے میرے پیدا ہوں گے جو کائنات کو وسعت دیتے چلے جائیں گے
اور روحانی لحاظ سے بھی ایسے بندے پیدا ہوں گے جو اس میری روحانی کائنات کو وسعت دیتے
چلے جائیں گے۔چنانچہ تفسیر کبیر پڑھ کر روحانی کائنات کی وسعتوں کا نظارہ حضرت مصلح موعودؓ ہمیں
کرواتے ہیں۔پھر ایک اور پہلو خصوصیت کے ساتھ یہ سامنے آتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے قرآن کریم کی تحقیق کے بعد ، نظر فرمانے کے بعد، خدا تعالیٰ سے ہدایت اور رشد پانے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
184
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
کے بعد جو تفاسیر لکھیں ان میں تفسیر کے علاوہ بے شمار ایسے اشارے پائے جاتے ہیں جن میں حضور
کو آگے بڑھ کر پیروی کا وقت نہیں ملا۔اگر قرآن کے معانی کو اور لطائف کو روحانی پرندوں سے تشبیہ
دیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تفسیر کے ایک ایک صفحہ پر با رہا
اشارے کرتے ہیں کہ وہ بھی ایک روحانی پرندہ ہے، وہ بھی ایک روحانی پرندہ ہے، وہ بھی ایک
روحانی پرندہ ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کی تفسیر پڑھنے کے بعد یوں معلوم ہوتا ہے جس طرح باز اپنے آقا کے
اشارے پر ان پرندوں کی پیروی کیلئے جھپٹتا ہے اس طرح مصلح موعودؓ نے ہر اشارے کی پیروی کی اور
اس روحانی پرندے کو ہمارے لئے ، ہماری دنیا کے مائدے کے لئے ، دنیا کے دستر خوان کے لئے
لا حاضر کیا۔آج جو ساری دنیا اس دستر خوان سے کھانا کھا رہی ہے، قرآن کریم کے رزق سے لطف اٹھا
رہی ہے یہ وہ اشارے ہیں جن کے پس منظر میں وہ اشارے ہیں اور کہا کہ نہ صرف یہ کہ ہر آیت کا
دوسری آیت سے تعلق ہے بلکہ ہر سورۃ کا اپنی آئندہ آنے والی سورۃ کے ساتھ تعلق ہے۔ایک سورۃ
کا آخر دوسری سورۃ کے شروع سے تعلق رکھتا ہے پھر وہ مضمون چلتا چلا جاتا ہے پھر اس سورۃ کے ختم
ہونے کے بعد اس کا اگلی سورۃ سے تعلق پیدا ہو جاتا ہے اور تفسیر کبیر میں اس کو عقلی دلائل کے ساتھ ،
واضح دلائل کے ساتھ ثابت فرمایا ہے۔مثال کے طور پر سورہ یونس کے متعلق حضور فرماتے ہیں کہ سورہ یونس میں اللہ تعالیٰ نے
اپنے بندوں کے ساتھ سلوک کے دو پہلو بیان فرمائے تھے ایک سزا کا دوسر ارحم کا۔سزا کے پہلو کوسورۂ
ہود میں تفصیل سے بیان کیا۔( تعارف سورۃ یوسف تفسیر کبیر جلد ۳ صفحہ : ۲۷۳) یہ وہ سورۃ ہے جس کے
متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ منکرین کے لئے اتنی سزا کی باتیں اس میں بیان کی گئی ہیں ، وعید
دیئے گئے ہیں کہ اس غم سے کہ منکرین ہلاک ہو جائیں گے میرے بال سفید ہو گئے ہیں۔اتنا گہراغم کا
اثر اس سورۃ نے آپ پر چھوڑا۔اس کے بعد جو سورۃ آتی ہے وہ سورۃ یونس کے دوسرے پہلو یعنی
تبشیر کے پہلو کا ذکر کرتی ہے اور اس عظیم الشان رحمت کا ذکر کرتی ہے جو حضور اکرمﷺ کے دل
سے جس کا چشمہ پھوٹا تھا اور جس نے دشمنان کو معاف کر دینا تھا۔چنانچہ فرمایا سورہ یوسف میں رحم کے
پہلو کی تفصیل ہے کیونکہ رسول کریم ﷺ نے آخر کار اپنے مخالفوں کو رحم سے کام لیتے ہوئے معاف

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
185
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
کر دیا تھا۔( تعارف سورۃ یوسف تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ۷۳) دیکھیں کتنا عظیم الشان ایک تعلق اور ربط
حضور ثابت فرماتے ہیں۔یہ سلسلہ بڑا تفصیلی ہے ہر سورۃ کے مضامین کا ایک دوسرے سے تعلق ثابت
ہوتا چلا جاتا ہے۔ایک عام خصوصیت اور قابل ذکر یہ ہے کہ حضرت مصلح موعودؓ نے انبیاء کی عصمت کے لئے
ایک عظیم الشان کارنامہ سرا انجام دیا ہے۔قرآن کریم کی پہلی تفسیروں میں بھی اور اس سے بہت زیادہ
بائبل کے مفسرین کی طرف سے اور دشمنانِ اسلام کی طرف سے یا خود یہود علماء اور عیسائی علماء کی
طرف سے اپنے اور غیر نبیوں پر اتنا گند اچھالا گیا تھا کہ نبی تو نبی بعض انبیاء ایک عام شریف انسان
کے طور پر بھی دنیا کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے اور آنکھیں بند کر کے ان کی پیروی کر رہے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایسے زور کے ساتھ ان کی عصمت کی حفاظت کی ہے قرآن کریم سے ثابت
کرتے ہوئے کہ عش عش کر اٹھتا ہے انسان۔وہ آیتیں جو کسی پر حل نہ ہوئی تھیں ، وہ عقدے جو کسی
سے کھل نہ سکے تھے ، وہ آیتیں حضور نے حل فرما ئیں اور وہ عقدے کھولے۔چنانچہ یہ میں اپنے الفاظ
میں نہیں کہتا، میں ایک غیر احمدی دوست کے تاثرات کی صورت میں آپ کے سامنے یہ بات بیان
کرتا ہوں۔ملاحظات نیاز میں علامہ نیاز فتح پوری کے مضامین شائع ہوئے ہیں جو مشہور شخصیت
ہیں۔آپ فرماتے ہیں:
تفسیر کبیر جلد سوم آج کل میرے سامنے ہے اور میں اسے بڑی نگاہ
غائر سے دیکھ رہا ہوں۔اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک بالکل نیا
زاویہ فکر آپ نے پیدا کیا ہے اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی تفسیر
ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے حسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے۔آپ کی
تجر علمی، آپ کی وسعتِ نظر ، آپ کی غیر معمولی فکر و فراست ، آپ کے حسن
استدلال اس کے ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں کیوں
اس وقت تک بے خبر رہا؟ کاش کہ میں اس کی تمام جلدیں دیکھ سکتا۔کل سورۃ ہود
کی تفسیر میں حضرت لوط پر آپ کے خیالات معلوم کر کے جی بھڑک گیا اور بے
اختیار یہ خط لکھنے پر مجبور ہو گیا۔آپ نے هَؤُلاء بَنَاتِی (حود : ۹۷) کی تفسیر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
186
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
کرتے ہوئے عام مفسرین سے جدا بحث کا جو پہلو اختیار کیا ہے اس کی داد دینا
میرے امکان میں نہیں ہے۔خدا آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔“
66
الفضل ۷ ار نومبر ۱۹۵۳ء)
خدا آپ کو تا دیر سلامت رکھے گا اور میں یقین دلاتا ہوں اور آپ بھی یہ یقین رکھتے ہیں کہ
آپ کبھی نہیں مریں گے قرآن کی جو خدمت آپ نے کی ہے جو تفاسیر ہمیشہ ہمیش کی زندگی لئے
ہوئے آج ہمارے سامنے ہیں اور آتی رہنے والی دنیا کے سامنے بھی آتی چلی جائیں گی وہ آپ کو
ہمیشہ زندہ و جاوید رکھیں گی۔یہ دعا قبول ہو چکی اور ہمیشہ قبول ہوتی رہے گی۔آپ کی تفاسیر میں جو میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذاریات ۸۴) کی
صفت ایسی شان سے ظاہر ہوتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی آیات اور ان پر نظر ڈال کے آپ ان کے مختلف
بطون دیکھتے ہیں۔اس لفظ کے یہ معنی ہیں، اس کے یہ معنی ہیں، اس کے یہ معنی ہیں، ایک پہلو سے
اور ان معنوں کے لحاظ سے یہ مضمون چلتا ہے۔دوسرے معنی ان الفاظ کے یہ ہیں اور ان کے لحاظ
سے یہ مضمون چلتا ہے۔وہ سورۃ کھلتی چلی جاتی ہے یوں معلوم ہوتا ہے جس طرح سات دروازے
ہیں الگ الگ جن میں سے آپ داخل ہو کر ہر سورۃ کا ایک نیا جہان دیکھتے ہیں۔ارَعَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ (الماعون : ۲) سورہ ماعون کی آپ نے تفسیر فرمائی۔اس میں دین کے تیرہ معانی پیش کئے لغت سے اور یہ تفسیر میرا خیال ہے کہ قریباً (۷۳)
تہتر بڑے صفحات پر مشتمل ہے۔اسی طرح سورۃ کوثر کی تین آیات ہیں لیکن تقریباً ایک سو
تہتر (۱۷۳) صفحات کی یہ تفسیر ہے ان تین آیات کی :
إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ (الكوثر :٢-٤)
مشتمل ہے۔ان تین آیات کی تفسیر بڑی تقطیع کی کتاب پر ایک سو تہتر (۱۷۳) صفحات پر مش
تو یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح آپ نے قرآن کے جہان کو کھولا اور عظیم وسعتوں کے ساتھ ہمیں
روشناس کروایا۔پھر ایک اور صفت حضور کی تفسیر کی یہ ہے کہ آپ نے قرآن کے معاملہ میں بڑی غیرت کا

آج 10 میں سے 10 باقی