حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
187
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
ثبوت دیا ہے۔قرآن کریم کو دیگر کتب مقدسہ خصوصاً بائبل کے مقابل پر آپ نے اتنی نمایاں
فضیلت کے ساتھ پیش کیا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کوئی موازنہ ہی باقی نظر نہیں آتا۔قرآن کریم
کی فضیلت کے رنگ میں آپ نے شوکتِ کلام اور فصاحت اور بلاغت کے نقطہ نگاہ سے بھی فضیلت
ثابت فرمائی۔تاریخی نقطہ نگاہ سے بھی بائبل کی اغلاط بتا ئیں اور قرآن کریم کے ہر تاریخی بیان کی
صحت کو ثابت فرمایا۔پھر عقلی نقطۂ نگاہ سے بائبل کے تضاد دکھائے اور قرآن کریم کے متعلق جو
تضاد کے دعوے تھے ان کو غلط ثابت فرمایا۔فطری نقطہ نگاہ سے آپ نے بائبل کی تعلیم کو موجودہ دنیا
کے
لحاظ سے غیر فطری قرار دیا اور قرآن
کریم کی تعلیم کا فطری ہونا ثابت فرمایا۔قانونِ قدرت کے راز دان
ہونے کے لحاظ سے آپ نے بتایا کہ بائبل تو بے شمار ایسی باتوں سے ،غلطیوں سے بھری پڑی ہے جن کو
خدا کی طرف منسوب ہی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ کائنات قدرت کی ایک غلط تشریح پیش کرتی ہے لیکن
قرآن ہر بات پر گہری نظر رکھتا ہے اور اسی خدا کا کلام ہے جس خدا نے قانون قدرت کو پیدا فرمایا۔یہاں یہ غلط نہی نہیں ہونی چاہئے کہ بائبل بھی تو خدا کا کلام تھا اس لئے بائبل میں غلطیاں کیسے
آگئیں؟ حضور نے ثابت فرمایا کہ بائبل خدا کا کلام تھا ضرور لیکن انسانی دست برد سے محفوظ نہیں رہا اور
پھر اس شان کا کلام نہیں تھا جس شان سے کا یہ نبی تھا جس پر یہ قرآن اتارا گیا۔موسی جس شان کا نبی تھا
اس کے مقابل پر محم عرب بہت ہی عجیب اور بلند تر مقام رکھتے تھے۔کوئی نسبت ہی نہیں تھی آپ
دونوں کے درمیان۔وہی نسبت، وہی موازنہ ہمیں آپ کے اور آپ کے کلام میں بھی نظر آتا ہے۔مثال کے طور پر میں چند سائنسی انکشافات آپ کو بتاتا ہوں جو حضور نے قرآن کریم سے
مثال کے طور پر دنیا کے سامنے پیش فرمائے ہر چیز کا نرومادہ ہونا، زمین کا گول اور متحرک ہونا، اجرام
فلکی میں دوری حرکت کی صحیح تصویر، اعمال انسانی کے مکمل ریکارڈ رکھے جانے کا حیرت انگیز نظام،
رنگوں کے خواص، سورج کی روشنی کا ذاتی اور چاند کی روشنی کا انعکاسی ہونا، زمین و آسمان کی تخلیق کا
مختلف ادوار میں ہونا مختلف اجرام شمسی کے مابین جو کشش ثقل کے غیر مرئی ستون نظر آتے ہیں ان کا
ذکر قرآن کریم میں، زمین کے علاوہ دیگر سیاروں میں زندگی کے پائے جانے کے امکانات اور یہ خبر
کہ ایک دن دنیا کی زندگی غیر دنیا وی سیاروں کی زندگی کے ساتھ مل بھی جائے گی۔یہ تمام انکشافات
اور ان کے علاوہ بہت سے ، یہ چند مثالاً میں آپ کے سامنے پڑھ کے سنا رہا ہوں۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
188
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
پھر حضور نے قرآن کریم پر غیر مذاہب کے اعتراضات کا جواب بڑی شان سے دیا ہے۔اس زور اور قوت کے ساتھ کہ یہ عظیم الشان جہاد ہے آپ اگر تفسیر کبیر صرف یہ جہاد کے لحاظ سے ہی
پڑھیں تو تب بھی جو آپ کے وقت کی قیمت ہے اس سے بہت زیادہ آپ کو ملے گا۔سیر و تفریح
پر، تماشوں پر، کھیل دیکھنے پر، کبڈی کے میچ پر، کرکٹ کے میچ پر آپ کتنا خرچ کرتے ہیں ، کتنا وقت
دیتے ہیں لیکن خدا گواہ ہے کہ اس سے زیادہ شاندار لڑائی کا لطف آپ
کو نظر نہیں آئے گا جیسا تفسیر کبیر
میں اسلام کی طرف سے اس مجاہد اعظم نے دنیا کے سامنے پیش کر کے دکھائی ہے۔ہر غیر مذہب کے
پہلوان کو لتاڑا ہے۔اس شان کے ساتھ لتاڑا ہے کہ پیٹتا ہوا ، مرتا ہوا آپ کو آنکھوں کے سامنے دکھائی
دے گا اور پھر صرف مذاہب کے پہلوان کو نہیں وہ لوگ جو نئے فلسفے کو لے کر اٹھے تھے، نئے نئے علوم
لے کر قرآن پر حملے کر رہے تھے جن کو گھل مل ہوئی تھی ، بڑے بڑے اونچے نام تھے نفسیات میں ایک
فرائیڈ کہلاتا تھا ، مستشرقین میں ریورنڈو ھیری تھے، نو لڈ کے تھیوڈور ، جمیز روڈویل تھے ، ولیم میور
تھے، آرنلڈ تھے بڑے بڑے نام انہوں نے پیدا کئے اور قرآن پر حملے کر کے اپنی دانست میں انہوں
نے کمال کر دکھایا۔ایک ایک عالم کی پیروی کی آپ نے اور اس کی جہالت کو ثابت کر کے دکھا یا قرآن
کے مقابل پر۔اس کی لاعلمی کو، اس کی کم مائیگی کو۔یوں معلوم ہوتا ہے جس طرح کوئی چوہے کا بچہ کسی
ایسے بچے کو بظاہر تنگ کر رہا ہو جس کا محافظ کوئی نظر نہ آرہا ہو پھر اس کی ماں آجائے اور پاؤں تلے روند
دے اس کو۔کوئی مقابلے کی طاقت نظر نہیں آتی ہے حضرت خلیفتہ لمسیح الثانی کے مقابل پر اور ساری
طاقت قرآن سے حاصل کی آپ نے ، ایک چیز بھی اپنی طرف سے نہیں کہی ، یہ ہے اصل لطف کی
بات۔قرآن میں وہ ہتھیار موجود تھے صرف چلانے والا کوئی نہیں تھا۔بدقسمتی کے ساتھ مسلمانوں پر
حملے ہورہے ہیں آنکھیں بند کر کے لوگ پڑے ہوئے تھے چپ چاپ۔پھر نئے نظام جو دنیا میں ظاہر ہورہے تھے ایک نظام تو کیپٹلزم (Capitalism ) کا نظام
ظاہر ہو چکا ہے دیر سے اور ایک نیا نظام اشتراکیت کا ظاہر ہورہا تھا ان دونوں کا رد آپ نے قرآن
کریم سے کر کے دکھایا اور پھر روہی نہیں کیا بلکہ اس سے بہتر تعلیم سامنے لا کر دکھائی۔وہ شعر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یاد آ جاتا ہے کہ:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
189
حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
پہلے سمجھے تھے کہ موسیٰ کا عصا ہے فرقاں
پھر جو سوچا تو ہر اک لفظ مسیحا نکلا
( براھین احمدیہ حصہ سوم صفحه: ۳۰۵)
قرآن صرف مارنے کی طاقت نہیں رکھتا ، غلط کو مارتا ہے اور صحیح کو زندہ کرتا ہے اور تفسیر کبیر
میں یہ نظارہ آپ دیکھ سکتے ہیں کس طرح موتیں ہوتی ہیں غلط آدمیوں کی اور کس طرح صحیح لوگ زندہ
کئے جاتے ہیں۔کس طرح غلط نظام مارے جاتے ہیں اور کس طرح صحیح نظام دنیا میں زندہ کر کے پیش
کئے جاتے ہیں۔یہ تفسیر کبیر میں بھی ملتا ہے اور بے شمار کتب حضور کی۔وقت نہیں ہے اس وقت تفصیل
کا نام پڑھنے کا بھی وقت نہیں رہا اس وقت۔قرآن کریم کو زندہ کتاب کے طور پر پیش کرنے کے سلسلے میں آپ نے کئی پہلو اختیار کئے
ایک خلاصہ میں آپ کے سامنے پڑھ کے سناتا ہوں آپ نے فرمایا کہ اس زمانے کی تمام خبریں اس
قرآن کریم میں موجود ہیں یہ ہمارے زمانے کی باتیں کرتا ہے۔چودہ سوسال پرانی کتاب نہیں ہے۔جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے قرآن ختم ہو گیا ہے اور چودہ سو سال پرانی فرسودہ کتاب ہے۔یہ تو آج کی
ساری خبریں بڑی تفصیل سے بیان کرتا ہے۔فرمایا دیکھو قرآن کریم میں پریس کی ایجاد کا ذکر ہے علم
معیشت کی غیر معمولی ترقی کی خبر ہے، علم طبقات الارض کا ذکر ہے۔فرعون موسیٰ کی جو لاش دریافت
ہوئی ہے آج آکر ، اس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔یہاں تک تفصیل میں قرآن کریم جاتا ہے کہ چڑیا
گھروں کے قیام کی بھی خبر دیتا ہے۔ایک وقت ایسا آئے گا جب بہت سے جانور ا کٹھے کئے جائیں
گے اور چڑیا گھر بنائے جائیں گے۔پھر اس سے بڑی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں نہر سویز
اور نہر پانامہ کا ذکر اس میں موجود ہے کہ سمندر ملائے جائیں گے نہروں کے ذریعے۔وہم و گمان بھی
کسی کو نہیں تھا۔دخانی جہازوں کا ذکر ہے، ریل گاڑیوں کا ذکر ہے، موٹر کاروں کا ذکر ہے، ہوائی
جہازوں کا ذکر ہے، ہوائی جہاز جو پیغام پھیلایا کریں گے دنیا میں، جو بم گرایا کریں گے ان کا ذکر
ہے، ایٹم بم کا ذکر ہے ، ہائیڈ روجن بم کا ذکر ہے اور یہ بھی ذکر ہے کہ ان سے بھی زیادہ خطرناک
ہتھیار ایجادہوں گے، کلمک ریز (Cosmic Rays) کا ذکر ہے۔پھر یوروپین اور روسی اقوام
کی ترقی اور بالآخر ان کی ہلاکت کی پیش گوئیاں موجود ہیں،اسرائیل کے قیام اور بعد ازاں مسلمانوں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
190
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
کے ہاتھوں نیست و نابود ہونے کی خبر موجود ہے۔یہ تو ایسا مسئلہ ہے آپ فرماتے ہیں اسرائیل کے
سلسلے میں کہ پہلے تو یہ بتایا کہ میں نے پہلے سے لکھ دیا تھا کہ اسرائیل قائم ہوگا تفسیر کبیر اٹھا کر دیکھ لو اس
میں لکھا ہوا ہے لیکن فرمایا کہ یہ بھی لکھا ہوا ہے اس میں کہ اسرائیل پھر مٹے گا بھی اور مسلمان
جوانوں کے ہاتھوں مٹے گا۔فرمایا اس کے معنی یہ ہیں کہ:
وو
" پھر مسلمان فلسطین میں جائیں گے اور بادشاہ ہوں گے اور لازماً
اس کے یہ معنی ہیں کہ پھر یہودی وہاں سے نکالے جائیں گے اور یہ سارا نظام
جس کو یو۔این۔او کی مدد سے اور امریکہ کی مدد سے قائم کیا جارہا ہے اللہ تعالیٰ
مسلمانوں
کو توفیق دے گا کہ وہ اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں اور پھر اس جگہ
پر لا کر مسلمانوں کو بسائیں دیکھو حدیثوں میں یہ پیشگوئی آتی ہے۔حدیثوں میں
یہ ذکر ہے کہ فلسطین کے علاقہ میں اسلامی لشکر آئے گا۔“
پھر فرمایا:
خدا تعالیٰ کے عِبَادِيَ الصّلِحُونَ محمد رسول اللﷺ کی امت
کے لوگ لازماً اس ملک میں جائیں گے نہ امریکہ کے ایٹم بم کچھ کر سکتے ہیں نہ
ای بم کچھ کر سکتے ہیں۔نہ روس کی مدد کچھ کر سکتی ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے یہ تو ہو
کر رہتی ہے۔“
( تفسیر کبیر جلد ۵ صفحه : ۷۶ ۵ زیر آیت ولقد كتبنا في الزبور )
قرآن کریم کے زندہ کتاب ہونے کے سلسلہ میں آپ نے اپنے وجود کو پیش فرمایا۔اس
کے بعد ایک آخری اقتباس حضور کا پڑھ کر میں اجازت چاہوں گا،فرماتے ہیں:
”اب میں اس علمی تحفہ کے پیش کرنے کے علاوہ دنیا کے تمام مذاہب
کے راستی پسند لوگوں سے کہتا ہوں کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔قرآن کرم بھی ہر زمانے میں پھل دیتا ہے اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والوں پر
اللہ تعالیٰ اپنا تازہ الہام نازل کرتا ہے اور ان کے ہاتھ پر اپنی قدرتوں کا اظہار
کرتا رہتا ہے۔پس علمی غور و فکر کے علاوہ اس مشاہدہ کے ذریعے صداقت معلوم

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
191
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
کی جاسکتی ہے۔اگر مسیحی پوپ یا اپنے آرچ بشپوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ
وہ میرے مقابل پر اپنے پر نازل ہونے والا تازہ کلام پیش کریں جو خدا تعالیٰ کی
قدرت اور علم غیب پر مشتمل ہوتو دنیا کو سچائی کے معلوم کرنے میں کس قدر سہولت
ہو جائے گی اور پوپ اور پادری جو مسیح کی صلح کل پالیسی کو ترک کر کے عیسائی خدا
کو صلیبی جنگوں پر اکساتے رہتے ہیں کیا وہ آج اس روحانی جنگ کے لئے اپنے
آپ کو پیش نہیں کر سکتے“
حضرت مصلح موعودؓ نے جو خدمت قرآن کی ہے اس تفصیل کا وقت نہیں رہا۔اس سلسلے میں
میں نے ایک بات آپ سے شروع میں کہی تھی وہ پھر دوبارہ عرض کرتا ہوں کہ یہ خدمت ایسی نہیں جس
کو موت آ جائے۔ابدالآباد تک باقی رہنے والی خدمت ہے۔حضور کی آخری بیماری کا حال دیکھئے ، دنیا
یہ کہ رہی تھی نعوذ باللہ دینی توازن کھو بیٹھے ہیں اور تغیر صغیر آپ نے اس آخری بیماری میں لکھی ہے۔اس سلسلے میں ایک غیر احمدی دوست کو میں نے یہ تفسیر بھجوائی تو وہ لکھتے ہیں کہ:
اس تفسیر پاک کے مطالعہ سے قبل میں قرآن پاک کو انسانی دسترس
سے ماورا کوئی شے سمجھتا تھا گویا اسکی تعلیمات پاک اور پوتر زبان سے صرف ورد
ہی کی خاطر ہیں اور عملی لحاظ سے انسانی فہم و تفہیم اور تگ و دو سے یکسر باہر۔صرف ملائکہ کیلئے صرف ہیں لیکن اس تفسیر صغیر کے مطالعہ سے مجھے سب سے بڑا
احساس یہ ہوا ہے کہ قرآن حکیم ہی کر ہ ارض پر خیر وشر کے لامتناہی جھمیلوں میں
بسنے والے انسانوں کے لئے ایک کتاب ہے۔“
حضور فرماتے ہیں:
یہ خدمت جو میں نے کی ، یہ رہتی دنیا تک باقی رہے گی۔وہ دشمن جو
آج مجھ پر آواز میں کس رہے ہیں ان کو بھی بالآخر یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ میں ہی
خدا کی طرف سے اس زمانے کیلئے خادم قرآن کیمقام پر کھڑا کیا گیا ہوں۔“
آپ فرماتے ہیں:
”خدا نے اپنے فضل سے فرشتوں کو میری تعلیم کے لئے بھجوایا اور مجھے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
192
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء
قرآن کے ان مطالب سے آگاہ فرمایا جوکسی انسان کے واہمہ اور گمان میں بھی
نہیں آسکتے تھے۔وہ علم جو خدا نے مجھے عطا فرمایا اور وہ چشمہ روحانی جو میرے
سینے میں پھوٹا وہ خیالی یا قیاسی نہیں ہے بلکہ ایسا قطعی اور یقینی ہے کہ میں ساری
دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے پردے پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعوی کرتا
ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اسے قرآن سکھایا گیا ہے تو میں ہر وقت اس سے
مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میں جانتا ہوں آج دنیا کے پردہ پر سوائے
میرے اور کوئی شخص نہیں جسے خدا کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا گیا
ہو۔خدا نے مجھے علم قرآن بخشا ہے اور اس زمانے میں اس نے قرآن سکھانے
کے لئے مجھے دنیا کا استاد مقرر کیا ہے۔خدا نے مجھے اس غرض کے لئے کھڑا کیا
ہے کہ میں محمد رسول اللہ اور قرآن کریم کے نام کو دنیا کے کناروں تک
پہنچاؤں اور اسلام کے مقابلہ میں دنیا کے تمام باطل ادیان کو ہمیشہ کیلئے شکست
دے دوں۔دنیا زور لگالے ، وہ اپنی تمام طاقتوں اور جمعیتوں کو اکٹھا کرلے،
عیسائی بادشاہ بھی اور ان کی حکومتیں بھی مل جائیں ، یورپ بھی اور امریکہ بھی اکٹھا
ہو جائے ، دنیا کی تمام بڑی بڑی مال دار اور طاقتور قو میں اکٹھی ہو جائیں اور
مجھے اس مقصد میں نا کام کرنے کے لئے متحد ہو جائیں پھر بھی میں خدا کی قسم کھا
کر کہتا ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں ناکام رہیں گی اور خدا میری دعاؤں اور تذا
بیر کے سامنے ان کے تمام منصوبوں اور مکروں اور فریبوں کو ملیا میٹ کر دے
گا۔( الموعود، انوار العلوم جلد ۱۷ صفحہ: ۶۴۷)
صلى الله
اور آپ کے لئے بھی ایک خوش خبری ہے فرماتے ہیں:
” اور خدا میرے ذریعہ سے یا میرے شاگردوں اور اتباع کے
ذریعے سے اس پیش گوئی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے رسول کریم ملی
کے نام کے طفیل اور صدقے اسلام کی عزت کو قائم کرے گا اور اس وقت تک
دنیا کو نہیں چھوڑے گا جب تک اسلام پھر اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا میں قائم

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
193
حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ ء
نہ ہو جائے اور جب تک محمد رسول الل کو پھر دنیا کا زندہ نبی تسلیم نہ کر لیا
جائے۔۔۔۔۔۔میں اس سچائی کو نہایت کھلے طور پر ساری دنیا کے سامنے پیش کرتا
ہوں۔یہ آواز وہ ہے جو زمین و آسمان کے خدا کی آواز ہے۔یہ مشیت وہ ہے جو
زمین و آسمان کے خدا کی مشیت ہے۔یہ سچائی نہیں ملے گی نہیں ملے گی اور نہیں
ملے گی۔اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا، مسیحیت دنیا میں مغلوب ہوکر رہے گی۔اب کوئی سہارا نہیں جو عیسائیت کو میرے حملوں سے بچا سکے۔خدا میرے ہاتھ
سے اس کو شکست دے گا اور یا تو میری زندگی میں ہی اس کو اس طرح کچل کر رکھ
دے گا کہ وہ سر اٹھانے کی تاب نہیں رکھے گی اور یا پھر میرے بوئے ہوئے بیچ
سے وہ درخت پیدا ہو گا جس کے سامنے عیسائیت ایک خشک جھاڑی کی طرح
مرجھا کر رہ جائے گی اور دنیا میں چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا
انتہائی بلندیوں پر اڑتا ہوا دکھائی دے گا۔انشاء اللہ تعالی۔الموعود، انوار العلوم جلد ۱۷ صفحہ: ۶۴۷، ۶۴۸)

آج 10 میں سے 10 باقی