حقیقت نماز

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
195
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
حقیقت نماز
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۲ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
قرآن کریم کی نظریاتی تعلیم میں جو ارفع اور مرکزی مقام کلمہ توحید کو ہے وہی ارفع اور
مرکزی مقام اس
کی تعلیم عمل میں نماز کو حاصل ہے۔یہ سب عبادتوں کی جان ہے، تمام نیک اعمال کی
روح، ہر برکت کی کنجی اس میں ہے، فلاح کی کوئی راہ اس کو چھوڑ کر نہیں۔اس سے ہٹ کر نجات کا کوئی
راستہ نہیں ہے۔جب تک یہ قائم رہے انسان صراط مستقیم پر قائم رہتا ہے، جب یہ قائم نہ رہے تو صراط
عمل مستقیم نہیں رہتی اور راستہ سلامتی کی منزل کو چھوڑ کر ہلاکت کے صحراؤں میں بھٹکنے لگتا ہے۔میرا
آج کا مضمون جو نماز کی حقیقت اور فلسفے سے متعلق ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زبان اور قلم پر جاری ہونے والے معارف کا مرہون منت ہے۔یہ معارف وہ ہیں جن کے متعلق
خود حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا دعوی بس اتنا ہے کہ
ایں چشمہ رواں کہ مخلق خدا دہم
یک قطره زبحر کمال محمد است
( در تمین فارسی صفحه: ۸۹)
کہ یہ معارف کا شیریں چشمہ جو میں نے خلق خدا کی سیرابی کے لئے جاری کیا ہے میرے
آقا محمد کے کمالات کے سمندر کا محض ایک قطرہ ہے۔آئیے اب ہم نظام صلوٰۃ پر پہلے ایک

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
196
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
سرسری نظر ڈالتے ہیں پھر رفتہ رفتہ اس کے مخفی در مخفی کمالات اور لطائف کی سیر کریں گے۔سب سے پہلے اوقات نماز کا ذکر آتا ہے۔یہ گویا وہ برتن ہیں جن میں ہر نماز کو قرینے سے
سجایا گیا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان وقتوں کو نمازوں سے کیا مناسبت ہے اور کیوں سورج کے
زوال اور غروب اور رات کے اندھیروں یا صبح کے او جالوں کو اسلامی نمازوں کے ساتھ مربوط کر دیا
گیا ہے؟ عارف ربانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس
گتھی کو سلجھاتے ہوئے فرماتے ہیں:
پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے۔تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر ہیں جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں
اور تمہاری فطرت کے لئے ان کا وار د ہونا ضروری ہے۔(۱) پہلے جبکہ تم مطلع کئے جاتے ہو کہ تم پر بلا آنے والی ہے۔مثلاً جیسے
تمہارے نام عدالت سے ایک ورانٹ جاری ہوا یہ پہلی حالت ہے۔جس نے
تمہاری تسلی اور خوشحالی میں خلل ڈالا سو یہ حالت زوال کے وقت سے مشابہ
ہے۔کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا۔اس کے مقابل پر
نماز ظہر متعین ہوئی جس کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔(۲) دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے جب کہ تم بلا کے محل سے بہت
نزدیک کئے جاتے ہو مثلاً جبکہ تم بذریعہ وارنٹ گرفتار ہو کر حاکم کے سامنے پیش
ہوتے ہو۔یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارا خوف سے خون خشک ہو جاتا ہے اور تسلی کا
نور تم سے رخصت ہونے کو ہوتا ہے۔سو یہ حالت تمہاری اس وقت سے مشابہ ہے
جبکہ آفتاب سے نور کم ہو جاتا ہے اور نظر اس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتا ہے کہ اب
اس کا غروب نزدیک ہے۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر مقرر ہوئی۔(۳) تیسرا تغیر تم پر اس وقت آتا ہے جو اس بلا سے رہائی پانے کی
بکلی امید منقطع ہو جاتی ہے۔۔۔۔یہ وہ وقت ہے جب تمہارے حواس خطا
ہو جاتے ہیں اور تم اپنے تئیں ایک قیدی سمجھنے لگتے ہو۔سو یہ حالت اس وقت
سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب غروب ہو جاتا ہے اور تمام امید میں دن کی روشنی کی ختم

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
197
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
ہو جاتی ہیں۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نما ز مغرب مقرر ہے۔(۴) چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے کہ جب بلا تم پر وارد ہی ہو جاتی
ہے اور اس کی سخت تاریکی تم پر احاطہ کر لیتی ہے۔۔۔سو یہ حالت اس وقت سے
مشابہ ہے جبکہ رات پڑ جاتی ہے اور سخت اندھیر اپڑ جاتا ہے۔اس روحانی حالت
کے مقابل پر نماز عشاء مقرر ہے۔(۵) پھر جب کہ تم ایک مدت تک اس مصیبت کی تاریکی میں بسر
کرتے ہو تو پھر آخر خدا کا رحم تم پر جوش مارتا ہے اور تمہیں اس تاریکی سے نجات
دیتا ہے۔مثلاً جیسے تاریکی کے بعد پھر آخر کار صبح نکلتی ہے تو پھر وہی روشنی دن کی
اپنی چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے۔سواس روحانی حالت کے مقابل پر نماز
فجر مقرر ہے۔اور خدا نے تمہاری فطرتی تغیرات میں پانچ حالتیں دیکھ کر پانچ
نمازیں تمہارے لئے مقرر کیں۔اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ یہ نمازیں خاص
تمہارے نفس کے فائدے کے لئے ہیں۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں
سے بچے رہو تو تم پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو کہ وہ تمہارے اندرونی اور روحانی
تغیرات کا ظل ہیں۔نماز میں آنے والی بلاؤں کا علاج ہے۔تم نہیں جانتے کہ
نیا دن چڑھنے والا کس قسم کے قضا و قدرتمہارے لئے لائے گا۔پس قبل اس کے
جو دن چڑھے تم اپنے مولیٰ کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لئے خیر و برکت
کا دن چڑھے۔“
کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ : ۶۹-۷۰)
نظام صلوٰۃ کا دوسرا جز و اذان ہے جس کی مدد کے بغیر بدلتے ہوئے اوقات کا اشارہ سمجھنا
اکثر انسانوں کے لئے ممکن نہیں۔دیکھئے ہم ہر روز سورج کو ڈھلتا ہوا اور پھر غروب ہوتا ہوا بھی دیکھتے
ہیں یہاں تک کہ یہ ہمیں رات بھر کے لئے اندھیروں کے سپرد کرتا ہوا رخصت ہو جاتا ہے لیکن کیا
واقعہ ہم ان بدلتے ہوئے اوقات کے پیغام کو سمجھ کر از خود اپنے خدا کو یاد کرنے لگتے ہیں؟ افسوس کہ
ایسا نہیں ہوتا۔صد افسوس کہ غافل انسان کا غافل ذہن جہل اور غفلت کے لحافوں میں پڑا سوتا رہتا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
198
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
ہے۔ہم صبح و شام اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔لیکن نہ تو صبح ہم میں سے اکثر کے لئے کوئی
پیغام لاتی ہے نہ شام۔پس اس انسانی کمزوری کے پیش نظر نظام صلوٰۃ کا دوسرا جز واذان کو مقرر کیا گیا
ہے جو غفلت کے پردوں کو چیرتی ہوئی ہمارے خوابیدہ احساس کو جگاتی اور مرتعش کر دیتی ہے۔نماز کی
لذت سے آشنا تو دنیا میں کم ملیں گے کیونکہ یہ ایک مشکل اور بلند تر مرحلہ ہے لیکن شاید ہی کوئی مسلمان
ایسا ہو جو اذان کی لذت سے آشنا نہ ہو۔غروب آفتاب جو دن کے کھوئے جانے کا ایک مبہم سا احساس
اور ایک غمگینی سی دلوں میں پیدا کرتا ہے تو اچانک مسجدوں سے بلند ہوتی ہوئی اللہ اکبر اللہ اکبر
کی آواز دلوں میں ایک لذت اور سرور پیدا کر دیتی ہے اور خواہ کوئی نماز پڑھنے والا ہو یا نہ پڑھنے والا
ہو ہر سننے والے کا ذہن اس طرف منتقل ہونے لگتا ہے کہ ہمارا ایک زندہ خدا ہے جس کی عبادت کی
طرف ہمیں مسجدوں میں بلایا جا رہا ہے۔اپنے
یہ تو غروب آفتاب کی کیفیت تھی اب ذرا پو پھوٹنے کا تصور کیجئے۔یہ وقت انسان کے لئے
ایک بالکل مختلف اور غروب آفتاب کی کیفیت کے برعکس پیغام لے کر آتا ہے۔نئے دن کی آمد آمدنئی
امنگوں اور نئی کوششوں کا مژدہ سناتی ہے لیکن اس وقت بھی غافل انسان کا غافل دل از خود ہی ا۔رب کی طرف منتقل نہیں ہو جاتا ہے۔آنکھ کھلتی ہی ہے تو کہ دل کہتا ہے عمل کا وقت ابھی شروع نہیں ہوا،
اس وقت اک پر درد اور پر شوکت آواز فضا کے پردوں کو سرسراتی دل کی گہرائیوں سے گزر جاتی ہے۔الله اكبر الله اكبر الله اكبر الله اكبر، اشهد ان لا اله الا الله ، اشهدان لا
اله الا الله، اشهدان محمد ارسول الله ، اشهدان محمدا رسول الله
تب کچھ خوش نصیب اس آواز کو سن کر نیند کو خیر آباد کہتے ہوئے اپنے پہلوؤں کو بستر سے
الگ کر دیتے ہیں اور کچھ دوسرے اپنی بے عملی پر افسوس کرتے ہوئے پھر نیند کی آغوش میں جاسوتے
ہیں۔لیکن نمازی ہو یا غیر نمازی دونوں صورتوں میں اذان اپنا کام کر ہی جاتی ہے اور بدلتے ہوئے
وقت کے بدلتے ہوئے احساس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی یاد کو اس طرح ملا دیتی ہے جیسے دودھ میں رس
گھول دیا گیا ہو۔یہ اذان کا محض ایک ظاہری اثر ہے جو بسا اوقات کا فر کو بھی اسی طرح متاثر کر جاتا ہے جیسے
مومن کو اور اگر اذان دینے والا خوش الحان ہو تو شاید ہی کوئی انسان ہوگا جو بدلتے ہوئے وقت اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
199
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
اذان
کے مترنم الفاظ کی ہم آہنگی اور ہمسری سے
متاثر نہ ہو۔لیکن اذان کے اندر اور بھی گہرے معانی
اور معارف پوشیدہ ہیں۔انسان غروب آفتاب کو دیکھتا ہے اور دنیا کی بے ثباتی کا اثر اس پر پڑتا ہے اور معاذ ہن اس
طرف منتقل ہوتا ہے کہ خدا پر کوئی غروب نہیں اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔دن چھوٹا
تھا تو بھی ختم ہوا۔بڑا تھا تو بھی ختم ہوا، ہر چیز محدود اور فانی ہے مگر اللہ اللہ ! ہمارا رب غیر محد دو اور لافانی
ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔پس غم اور خوشی خوف اور اطمینان، امید و بیم ، فراق
و وصال تنگی اور خوشحالی مصروفیت اور فراغت غرضیکہ کسی حال میں بھی انسان ہو سورج اس پر طلوع
ہونے کو ہو یا غروب ہونے کو ہو ، روشنی جا چکی ہو یا آرہی ہو ، اندھیروں کا خوف غالب آجائے یا شفق
صبح خود اعتمادی بحال کر رہی ہو ہر حال میں اللہ اکبر اللہ اکبر کی آواز اس کے لئے ایک نیا پیغام لے کر
آتی ہے۔عارف ربانی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ لطیف نکتہ بیان فرماتے ہیں کہ
اذان کی ابتداء بھی اللہ سے ہوتی ہے اور اس کا اختتام بھی اللہ پر ہے۔اس میں اس امر کی طرف اشارہ
ہے کہ ہر تغیر کی ابتداء بھی اللہ ہی ہے اور انتہاء بھی اللہ ہی پر ہوگی اور وہ ہر چیز پر محیط ہے۔صلوۃ کا تیسرا جز و وضو ہے۔اذان میں جو توجہ خدا کی طرف مبذول کروائی تھی بالآخر وہ
نمازی بندوں کے ذہن پر غالب آگئی اور جی دنیا کے کاموں سے چھوٹنے لگا اور خدا تعالیٰ کے لئے دنیا
کے دھندوں سے الگ ہو جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس کے دربار میں جانا ہے جو سب سے بڑا ہے
اسی نسبت سے جسمانی پاکیزگی، یکسوئی اور روحانی پاکیزگی کی ضرورت ہے۔نجاست اور غلاظت تو
مؤمن کے بدن سے پہلے ہی الگ تھی اب وضو اس کے ذہن میں روحانی پاکیزگی کا تصور پیدا کرتا ہے
اور انسان اپنی روح کو استغفار کے پانی سے دھوتا ہوا اور ذکر الہی کرتا ہوا آخر مسجد میں خدا کے دربار
میں حاضر ہو جاتا ہے۔آئیے اب ہم مسجد کی طرف چلتے ہیں جہاں نمازی بالآخر ظاہری اور باطنی تیاریاں مکمل
کر کے اپنے رب کی عبادت کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔زیر لب دعا کرتے ہوئے مسجد کے ہر
دروازے سے کچھ نمازی داخل ہورہے ہیں جو اپنے سے پہلے پہنچے ہوؤں کو سلام پہنچا کر با ادب قطار
در قطار بیٹھنے لگتے ہیں۔امیر اور غریب ، سردار اور غلام کا کوئی فرق نہیں جو پہلے ہے سو پہلے ہے اور جو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
200
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
بعد میں ہے سو بعد میں۔ایک باقاعدہ دستور اور نظم وضبط کی راجدھانی ہے۔یہ خاموش ذکر الہی میں
مصروف نمازی اچانک ایک بار پھر الله اکبر الله اکبر کی آواز سن کر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔اذان میں جس خدا کی تکبیر بلند کرتے ہوئے مسجد کی طرف بلایا تھا اب اقامت الصلواۃ کی تکبیر انہیں
اس کے دربار میں بالآ خر صف آراء ہونے کا اذن دیتی ہے اور امام کی آواز ایک دفعہ پھر اللہ اکبر کا
اعلان کر کے نماز کا آغاز کرتی ہے۔اب نمازی جس منزل میں قدم رکھتا ہے یہ کامل تبتل کی منزل ہے یعنی دنیا سے بکلی کٹ
کراب وہ اپنی تمام تر توجہات کو اپنے رب کی طرف پھیر دیتا ہے۔اللہ اکبر کے پہلے پیغام نے اس
کی توجہ دنیا کی ظاہری بڑائیوں سے ہٹا کر جس خدائے اکبر کی طرف مبذول کروائی تھی اب امام کی
تکبیر نے اسے اسکی چوکھٹ تک پہنچا دیا۔یہ وہ مقام ہے جہاں ہر دوسرا تصور اور ہر دوسرا خیال وجود
اس کے دل و دماغ سے محو ہو کر محض اور محض اللہ تعالیٰ کی کبریائی کا کامل تصور اس کے وجود کے ذرے
ذرے پر مسلط ہو جاتا ہے۔یہی وہ نماز ہے جو قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے مومن بندوں پر فرض کرتا ہے
اور جو نیکیوں کا معراج ہے۔یہی وہ نماز ہے جو پیدائش عالم اور پیدائش جن وانس کا مقصود ہے۔یہ نماز
اگر درست اور کامل اور قائم ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کا مادی بندہ اس کا روحانی بندہ بن جاتا ہے اور ظاہری
عبد حقیقی عبودیت کا جامہ پہن لیتا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ ہم میں سے کتنے ہیں جو نماز کی اس حقیقت
کو سمجھتے ہیں اور جیسا کہ حق ہے اسے قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟
نماز کی سب سے پہلی خصوصیت قرآن کریم یہ بیان فرماتا ہے کہ اسے محض ادا نہیں کیا جاتا
بلکہ قائم کیا جاتا ہے چنانچہ ابتدائے قرآن ہی میں فرمایا :
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ )
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ
مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ) (البقرة :٢/٣)
یعنی متقی وہ لوگ ہیں جو غیب پر ایمان لاتے ، نماز کو قائم کرتے اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا
کیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔آئیے اب ہم دیکھیں کہ نماز کو قائم کرنے سے کیا مراد ہے اور
کیوں
نماز ادا کرنے کا حکم دینے کی بجائے نماز قائم کرنے کا محاورہ بار بار استعمال ہو رہا ہے؟

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
201
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
پس جاننا چاہئے کہ اقیموا الصلواۃ کا اول مفہوم یہ ہے کہ نماز کو باجماعت ادا کرو۔یہی
وجہ ہے کہ اکثر مقامات پر جہاں قیام الصلوۃ کا ارشاد ہے جمع کا صیغہ استعمال فرمایا گیا ہے۔سب
مسلمانوں
کو نماز قائم کرنے کا اجتماعی حکم دیا گیا ہے اگر یہ ضروری نہ ہوتا تو نہ تو مساجد کی تعمیر کی ضرورت
تھی نہ ہی اذان میں تکرار کے ساتھ اس ارشاد کے معنی تھے کہ دوڑتے ہوئے نماز کی طرف چلے آؤ،
دوڑتے ہوئے کامیابی کی طرف چلے آؤ۔آنحضور ﷺ کا اسوہ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کو آپ کی تعلیم بھی یہی تھی کہ فرض
نماز پانچ وقت مساجد میں جا کر باجماعت ادا کی جائے۔چنانچہ آپ اس بارہ میں اس حد تک تاکید
فرماتے تھے کہ ایک نابینا کو بھی جسے رستے کی خرابی کی وجہ سے ٹھوکریں کھاتے ہوئے مسجد میں آنا پڑتا
تھا نماز گھر میں پڑھنے کی اجازت نہ دی اور یہ معلوم ہونے پر کہ اذان کی آواز اس کے کانوں تک پہنچتی
ہے ٹھوکریں کھاتے ہوئے بھی مسجد میں جا کر باجماعت نماز میں شامل ہونے کی تلقین فرمائی۔پس
اول مفہوم قیام صلوۃ کا اجتماعی معنی رکھتا ہے اور امت مسلمہ کو خبر دار کرتا ہے کہ جب تک باجماعت
عبادت نہیں کرو گے فرض عبادت ادانہ ہوگا۔اس پہلو سے جب ہم حقیقت نماز پر مزید غور کریں
تو ہمیں معلوم ہوگا کہ باجماعت نماز کے نظام میں امت مسلمہ کے لئے عظیم الشان مثالیں اور حکمتیں
پوشیدہ ہیں۔وقت کی مناسبت سے نہایت اختصار کے ساتھ ان مصلحتوں کا کچھ ذکر کرتا ہوں جو نماز
با جماعت کی ادائیگی سے وابستہ ہیں۔با جماعت نماز کثرت میں وحدت کا منظر پیش کرتی ہے اور امت محمدیہ کو کثیر ہو جانے کے
باوجود ایک ہو جانے کا سبق دیتی ہے۔باجماعت نماز ایک امام کی ہر وقت ضرورت کی یاد دلاتی ہے
اور بتاتی ہے کہ امت مسلمہ پر عاید کردہ فرائض کی ادائیگی امام کے بغیر ممکن نہیں۔باجماعت نماز یہ سبق
دیتی ہے کہ امام کی اطاعت ہر حال میں فرض ہے اور امت پر واجب ہے کہ اپنی ہر حرکت اور سکون
کو امام کی جنبش لب کے تابع کر لے۔امام کی اطاعت اس حد تک فرض کی گئی ہے کہ اگر کسی مقتدی کے
نزدیک امام سے غلطی بھی ہو گئی ہو تو محض ادب سے توجہ دلا نا فرض ہے اگر اس کے باوجود امام اپنے
فیصلے کو درست سمجھے تو اس کی اطاعت سے گریز کی اجازت نہیں۔کسی حرکت میں امام سے آگے نکلنے
اور پہل کرنے کی اجازت نہیں۔ساری جماعت کا رخ قبلے کی طرف رہتا ہے جس میں پجہتی اور یکسوئی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
202
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
کا سبق ہے۔صف بندی اور ایک ہی آواز پر اٹھنا اور بیٹھنا قومی نظم وضبط کے لئے بہترین نمونہ پیش
کرتے ہیں۔کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے میں اس بات کی تعلیم ہے کہ مومنوں کے دل باہم
ملے رہیں اور افتراق نہ ہو۔جہاں تک شرف انسانی کا تعلق ہے باجماعت نماز یہ سبق دیتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی نظر
میں سب انسان بحیثیت انسان برابر ہیں اور حسب و نسب ، جاہ و ثروت اور خاندان یا قوم کے لحاظ سے
کسی کو دوسرے پر فضیلت نہیں ہے۔امام کی پیروی کے وقت تکبیر اور تحمید اس بات کی طرف اشارہ کرتی
ہیں کہ امام کی بڑائی ذاتی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی کبریائی کے تابع ہے اور اس کی متابعت خدا تعالیٰ کے
احکام کے تابع ہے۔کبھی بلند آواز سے قراءت اور کبھی دل میں عبادت کے الفاظ دہرانے میں اس امر کی
طرف اشارہ ہے کہ ذکرائی نہ تو صرف اعلانیہ ہونا چاہئے نہ محض دل میں بلکہ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً
دونوں طرح اللہ تعالیٰ کی یاد ضروری ہے۔بلند آواز سے اللہ تعالیٰ کا ذکر قوم میں ذکر الہی کی یاد کو تازہ
رکھتا ہے اور خفیہ ذکر الہی ریا کاری کے خطرے سے بچاتا ہے۔باجماعت نماز فی ذاتہ بھی ایک اعلامیہ
ہے جو قوم کو مجموعی طور پر نماز قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔اگر مساجد میں جاکر پانچ وقت
باجماعت نماز پڑھنے کا نظام قائم نہ ہوتا تو نمازیوں کی جو تعداد مسلمانوں میں آج نظر آتی ہے یقیناً
شاید اس کا سوواں ( ۰۰اواں) حصہ بھی باقی نہ رہتی۔نیکی
با جماعت نماز کے کچھ تمدنی فوائد بھی ہیں مثلاً یہ ان بڑے لوگوں کو جنہیں قرآن کریم
”جن“ کی اصطلاح سے یاد کرتا ہے عوام الناس سے کٹ کر الگ رہنے کی اجازت نہیں دیتی اور اس
پہلو سے سوسائٹی کو غیر طبقاتی یعنی Classless بنادیتی ہے۔امراء مجبور ہو جاتے ہیں کہ کم از کم
روزانہ پانچ وقت اپنے خلوت خانوں سے نکل کر اپنے غریب بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے
ہوں اور ان کی تکلیف دہ حالات سے ذاتی طور پر واقف ہوں اور ہر کس وناکس کی رسائی کی
حد میں رہیں۔باجماعت نماز رہبانیت کے غلط تصور کو ختم کرتی ہے اور قومی نیکیوں میں حصہ لینے
پر انسان
کو مجبور کرتی ہے۔باجماعت نماز ستی اور غفلت کو دور کرتی ہے اور جسمانی پاکیزگی کا اعلیٰ
معیار قائم کرتی ہے۔نماز با جماعت یہ سبق بھی دیتی ہے کہ جب قومی اجتماعی فرائض ادا کئے جار ہے
ہوں تو انفرادی کاموں پر انہیں لازما فوقیت دی جائے گی۔مساجد میں جا کر پانچ وقت نماز با جماعت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
203
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
کے اہتمام کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ انسان اپنی پیدائش کے مقصود کو نہ بھولے اور دنیا کے
دھندوں کو ثانوی حیثیت دینے کا شعور اس میں بیدار ر ہے۔ان امور پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت باجماعت نماز کا قیام اور مسجدوں کی
آبادی قیام الصلوۃ کی حقیقت میں داخل ہے اور اس پر جتنا بھی زور دیا جائے کم ہے۔آنحضوع ہے
کے ارشادات اور سنت سے یہ ثابت ہے کہ مومن مردوں کے لئے شرعی عذر کے بغیر باجماعت نماز
صلى الله
سے غیر حاضر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔صبح اور عشاء کی نماز سے غیر حاضر ہونے والوں
کو آنحضوع ہے
نے منافق قرار دیا اور یہاں تک فرمایا کہ اگر اجازت ہوتی تو میں لکڑی کے گٹھے سروں پر اٹھوا کر ایسے
لوگوں کے گھروں تک پہنچتا اور ان کے گھروں کو آگ لگا دیتا۔( صحیح بخاری کتاب الاذان باب فضل العشاء
في الجماعة ) یہ قول کسی سخت دل انسان
کا نہیں بلکہ اس حلیم و کریم رشک انسانیت کا قول ہے جو مومنوں کے
لهُ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (التوبہ: (۸۲) اور کل جہانوں کے لئے رحمت تھا۔لازماً اس کا مطلب یہ
نکلتا ہے کہ آپ ان لوگوں کیلئے آخرت کے عذاب سے ڈرتے تھے اور یہ اظہار فرمانا مقصود تھا کہ
بہتر ہوایسے لوگ آخرت کی آگ کی بجائے اس دنیا ہی کی آگ میں جل جائیں۔دوسرا مفہوم اس
ارشاد نبوی کا یہ معلوم ہوتا ہے کہ جو گھر اس وقت آباد ہوں جب خدا کے گھروں کی آبادی کا وقت ہواس
سے بہتر ہے کہ وہ جل کر خاکستر اور ویران ہو جائیں۔احمدی مردوں اور احمدی عورتوں کے لئے جو عبادت کی مٹتی ہوئی رسوم کو تازہ کرنے کا عہد
لے کر اٹھے ہیں اس میں بھاری سبق ہے۔تاریخ اسلام سے ثابت ہے کہ جب تک امت مسلمہ نے
خدا کے گھروں یعنی مساجد کو آباد رکھا امت مسلمہ کے گھر آبادر ہے اور گلستان احمد پر بہا رہی بہا تھی
لیکن جب سے مساجد کو ویران چھوڑ کر گھروں کو آباد کیا گیا طرح طرح کی ویرانیوں اور ہلاکتوں نے
امت کو آگھیرا۔پس قیام نماز ہی میں امت مسلمہ کی زندگی اور جان ہے اور مساجد کی آبادی ہی سے
در حقیقت ہمارے گھروں کی آبادی ہے۔یہ ایک اجتماعی اور ملی فریضہ ہے جس میں ہم سب برابر کے
ذمہ دار اور برابر کے شریک ہیں۔پس احمدی مردوں اور خواتین کو چاہئے کہ اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ ہونے دیں۔وہ مرد
جو خود نمازی ہیں وہ اپنے گردو پیش اپنے بھائیوں اور بچوں اور دوستوں
کو تلقین کرتے رہیں اور چین

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
204
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
سے نہ بیٹھیں جب تک مساجد کی رونق قائم نہ ہو جائے۔وہ عورتیں جن پر مساجد میں پہنچنا فرض نہیں وہ
اپنے خاوندوں اور بچوں اور بھائیوں کو اوقات نماز میں گھروں میں نہ بیٹھنے دیں اور خود چین سے نہ
بیٹھیں جب تک کہ نمازوں کے اوقات میں ان کے اپنے گھر خالی اور خدا کے گھر آباد نہ ہوں۔اس
زمانے کا یہ ایک بڑا جہاد ہے۔پس احمدی خواتین اس وقت کو بھی یاد کریں جب تلوار کے جہاد میں ایک
موقع پر مسلمان مردوں کے پاؤں اکھڑ گئے تھے اور وہ اپنے خیموں کی طرف دوڑے چلے آرہے
تھے۔جانتی ہواے احمدی ماؤں اور بہنو! کہ ان مسلمان جیالیوں نے اس وقت کیا کیا جو خیموں
میں زخمیوں کی مرہم پٹی کے لئے کمر بستہ کھڑی تھیں؟ انہوں نے انہیں خوش آمدید نہیں کہا، انہوں نے
انکو سینے سے نہیں لگایا، ان کے قدم نہیں تھامے، ان کو آرام گاہوں کی طرف نہیں بلایا بلکہ بپھری ہوئی
شیر نیوں کی طرح ان پر حملہ آور ہوئیں اور اگر کوئی دوسرا ہتھیار ہاتھ نہیں آیا تو خیموں کے ڈنڈے
اکھاڑ لئے اور ان پر جھپٹ پڑیں اور کہا کہ جاؤ اے خدا اور رسول کے دشمنوں کو پیٹھ دکھانے والو! جاؤ
ہم تمہاری صورت تک سے بیزار ہیں۔جاؤ ہم نے تمہیں خدا کی راہ میں سر کٹوانے اور چھاتیوں پر زخم
کھانے کے لئے بھیجا تھا ، جاؤ یا تو راہ خدا میں شہید ہو جاؤ یا فتح کے بعد ہمیں منہ دکھانے کی جرات
کرنا۔اے احمدی خواتین ! مسجد میں تو کوئی تلوار نہیں چلتی ، سر نہیں اتارے جاتے ، بدن کے اعضاء
ایک ایک کر کے جسم سے جدا نہیں کئے جاتے ، نیزے چھاتیاں نہیں چھید تے ، تیر جسم چھلنی نہیں کرتے
پھر کیا احمدی ماؤں اور بہنو اور بیٹیو! تم اس حد تک عاجز اور دین خدا کے لئے حمیت سے خالی ہو کہ اس
پر امن اور طمانیت بخش جہاد کبیر کی خاطر بھی اپنے مردوں پر اپنے گھروں کے دروازے بند نہیں
کرتیں۔انہیں تو خدا کی ان محبت سراؤں کی طرف بلایا جا رہا ہے جہاں امن ہی امن ہے، جہاں امن
ہی امن ہے۔نماز یعنی قیام صلوۃ کے ایک معنی اس کی کیفیت کے لحاظ سے ہیں۔نماز خواہ انفرادی
ہو یا با جماعت اس کی کما حقہ ادائیگی کوئی آسان کام نہیں اور ہمارا روزمرہ کا تجربہ بتاتا ہے کہ بڑی
کوشش سے توجہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف لگانے کی کوشش کی جاتی ہے مگر بار بار مختلف خیالات اور افکار اس
میں خلل ڈال دیتے ہیں۔گو یہ نمازیں اس کمزور بیمار کی طرح ہیں جسے مضبوط سہارا دے کر کھڑا
کیا جائے ورنہ نڈھال ہو کر گر گر جائے اور خود اٹھنے کی سکت نہ ہو۔اس پہلو سے جب غور کریں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
205
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
تو پھر سمجھ آتی ہے کہ بار بار قرآن کریم نماز کھڑی کروہ نماز کھڑی کرو، نماز کھڑی کرو کی اس شدت سے
تاکید کیوں فرماتا ہے؟ بات ہی دارصل کچھ ایسی ہے کہ ہم میں سے اکثر کی نمازیں بے جان جسموں کی
طرح گری پڑی رہتی ہیں اور اگر اس قدر تا کید نماز کھڑی کرنے کی نہ ہو تو معاملہ ہاتھ ہی سے
جاتا رہے۔آج امت مسلمہ کی سب سے بڑی بد قسمتی یہی ہے کہ بہتوں نے تو نماز کی کوشش ہی ترک
کر دی اور زندگی کے اس سر چشمہ سے تعلق کو توڑ کر مردہ روحوں میں جا ملے لیکن کچھ وہ جو نماز پڑھتے
ہیں ان میں سے اکثر نماز کو قائم رکھنے سے بری طرح عاجز رہتے ہیں اور ان کی نمازیں ایک مردہ جسم
کی طرح ہوتی ہیں جس میں روح نہ ہو۔ایک خالی برتن جو نہ غذا رکھتا ہے نہ پانی ، ایک ایسا چھلکا ہیں
جس کے اندر سے رس اڑ چکا اور گودا سوکھ چکا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں:
وہ نماز جس کا ذکر قرآن میں ہے اور وہ معراج ہے۔بھلاان
نمازیوں سے کوئی پوچھے تو سہی کہ ان کو سورۃ فاتحہ کے معنی بھی آتے ہیں۔پچاس
پچاس برس کے نمازی ملیں گے مگر نماز کا مطلب اور حقیقت پوچھو تو اکثر بے خبر
ہوں گے حالانکہ تمام دنیوی علوم ان علوم کے سامنے بیچ ہیں۔بایں دنیوی علوم
کے واسطے تو جان توڑ محنت اور کوشش کی جاتی ہے اور اس طرف سے ایسی
بے التفاتی کہ اسے جنتر منتر کی طرح پڑھ جاتے ہیں۔“
( ملفوظات جلد ۵ صفحه: ۶۶۰)
پس نماز اس وقت فائدہ دیتی ہے جب وہ قائم اور زندہ ہو ورنہ اس کی حالت اس گلے
سٹرے پھل سے مشابہ ہوگی جو فرحت اور تازگی اور صحت بخشنے کی بجائے بسا اوقات انسان کو ہلاکت کی
طرف لے جاتا ہے۔ایسی مہلک نمازوں کے متعلق قرآن کریم ان الفاظ میں تنبیہ کرتا ہے:
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلَّيْنَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ
الَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
(الماعون : ۵-۸)
یعنی لعنت ہو ایسے نمازیوں پر لعنت ہو ایسے نمازیوں
پر جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔ان

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
206
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
لوگوں پر لعنت ہو جو دکھاوا کرتے ہیں اور سخت دل اتنے ہیں کہ اللہ کے ضرورت مند بندوں کی ادنیٰ
ادنی خدمت سے بھی عاری اور محروم رہتے ہیں۔پس افسوس کہ وہ چند لوگ جو نماز کے معنی بھی جانتے ہیں وہ بھی توجہ اور خلوص سے کما حقہ
اُسے قائم کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور جو کوشش کرتے ہیں ان کی نمازیں بھی کئی قسم کی
بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہیں اور وہ خوب جانتے ہیں کہ کوشش کی ابتداء اور اعلیٰ درجے کی نماز کے
درمیان کتنی مشکل اور صبر آزما منزلیں ہیں۔دنیا کے تفکرات، کاموں کے جھمیلے، سود و زیاں کے
جھگڑے، خلوص نیت سے کوشش اور مجاہدہ کرنے والوں
کو بھی آگھیرتے ہیں پھر ہوا و ہوس کے
بندوں
کا تو ذکر ہی کیا ؟ ان سے تو بقول اقبال یہ ماجرا گزرتا ہے کہ:
جو میں سر بسجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں
پس أَقِيمُوا الصَّلوةَ کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ نماز کو درست حالت میں نہایت توجہ سے
سنوار کر پڑھو اور ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اپنی نماز کو اس طرح کھڑا کرو جس طرح پھل دار درخت
کو نصب کیا جاتا ہے۔سب لوگ جانتے ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ پھل نہیں دینے لگ جاتا اور بڑی محنت
کی اور سالہا سال کی توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔حضور علیہ السلام اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
نماز اور روزہ کے برکات اور ثمرات ملتے ہیں اور اسی دنیا میں ملتے
ہیں لیکن نماز روزہ اور دوسری عبادات کو اس مقام اور جگہ تک پہنچانا چاہئے
جہاں وہ برکات دیتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد ۴ صفحہ: ۶۶۱)
حضور علیہ السلام نے جماعت کو بارہا اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اس مشکل کا حل بھی سورہ
فاتحہ میں نماز ہی میں موجود ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
(الفاتحہ: ۵-۷)
کی دعا اسی غرض سے سکھائی گئی ہے۔اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ اے آقا! ہم تیری اور صرف تیری

آج 10 میں سے 10 باقی