حقیقت نماز

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
207
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
عبادت کا عزم رکھتے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن
جانتے ہیں کہ تیری مدد اور تیرے سہارے کے بغیر یہ ممکن نہیں۔پس تجھ سے ہاں تجھ ہی سے مدد
چاہتے ہیں۔یہاں یہ یا درکھنا چاہئے کہ نماز کی بے ذوقی اور بے لطفی دور نہیں ہوسکتی جب تک نماز
میں عشق اور محبت کے جذبات پیدا نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا خود اُسی کی دی ہوئی
توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔چنانچہ سورہ فاتحہ میں جو دعا مانگی جاتی ہے اس کے دوسرے حصہ یعنی
صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا مطلب یہ بنے گا کہ اے اللہ ! ہمارے دل میں
سوز و گداز پیدا کر ، عشق و محبت کے شعلے بھڑ کا ! کچھ ہمیں بھی تو لطف آئے تیری عبادت کا۔بہت سنتے
ہیں کہ تیرے پیارے محمد عربی ﷺ نے تیری عبادت کے بہت لطف اٹھائے ، بہت سنتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لذتوں کا معراج بھی نماز ہی میں تھا۔پس اے محبوب از لی
وابدی! ہم پر بھی تو نظر عنایت ہو، ہم پر بھی کچھ نگاہ لطف ڈالی جائے! کیا بارا تیں دیکھنا ہی ہمارے
مقدر میں ہے اور کبھی خود دولہا نہیں بنائے جائیں گے؟ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اس مضمون کو مکمل
کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
نماز کیا چیز ہے؟ نماز اصل میں رب العزت سے دعا ہے جس کے
بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان مل سکتا ہے جب
خدا تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اس وقت اسے حقیقی سرور اور راحت ملے گی۔اس وقت سے اسے نمازوں میں لذت اور ذوق آنے لگے گا جس طرح
لذیذ غذاؤں کے کھانے سے مزا آتا ہے اسی طرح پھر گر یہ وبکا کی لذت آئے
گی اور یہ حالت جونماز کی ہے پیدا ہو جائے گی۔اس سے پہلے جیسے کڑوی
دواؤں کو کھاتا ہے تا کہ صحت حاصل ہو اسی طرح اس بے ذوقی نماز کو پڑھنا
اور دعائیں مانگنا ضروری ہیں۔اس بے ذوقی کی حالت میں یہ فرض کر کے کہ
اس سے لذت اور ذوق پیدا ہو ) یہ دعا کرے کہ اے اللہ ! تو مجھے دیکھتا ہے کہ
میں کیسا اندھا اور نا بینا ہوں اور میں اس وقت بالکل مردہ حالت میں ہوں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
208
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
میں جانتا ہوں کہ تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز آئے گی تو میں تیری طرف
آجاؤں گا اس وقت مجھے کوئی روک نہ سکے گالیکن میرا دل اندھا اور ناشناسا
ہے۔تو ایسا شعلہ نور اس پر نازل کر کہ تیرا اُنس اور شوق اس میں پیدا ہو جائے
تو ایسا فضل کرکہ میں نابینا نہ اٹھوں اور اندھوں میں نہ جاملوں۔جب اس قسم کی
دعا مانگے گا اور اس پر دوام اختیار کرے گا تو وہ دیکھے گا کہ ایک وقت اس پر ایسا
آئے گا کہ اس بے ذوقی کی نماز میں ایک چیز آسمان سے اس پر گرے گی
جو رقت پیدا کر دے گی۔“ (الحکم مؤرخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء)
قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اور آیات اور اس کی پیدا کردہ کا ئنات
پر غور کرتے رہنے سے عبادت کے قیام میں بڑی مددملتی ہے اور کوشش اور تکلیف کے بغیر ہی دل سے
ایسی بے اختیار اس کی حمد پھوٹتی ہے جیسے چٹانوں کا سینہ پھاڑ کر پہاڑی چشمے اہلنے لگتے ہیں۔چنانچہ
بڑی کثرت اور تاکید کے ساتھ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں تخلیق عالم، آفاق اور خود اپنے نفوس پر غور
کرنے کی تلقین فرماتا ہے اور قرآن صفات باری تعالیٰ کو اس حسین اور دلکش پیرائے میں بیان
فرماتا ہے کہ دل حمد و ثناء کے گیت گانے لگتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لئے بڑا پیار اور بڑا وقار دل
میں پیدا ہو جاتا ہے۔جولوگ زمین و آسمان کی پیدائش پر غور کرتے ہیں ان کے متعلق فرمایا کہ
بے اختیاران کی توجہ اپنے رب کی طرف پھر جاتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی آیات ان
کو یاد دلائی جاتی
ہیں تو تسبیح اور حمد کرتے ہوئے وہ سجدوں میں گر جاتے ہیں۔پھر نہ صرف یہ کہ عبادت ان پر گراں
نہیں گزرتی بلکہ فرمایا:
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا
وَطَمَعًا (السجده: ۱۷)
یعنی راتوں کو بھی ان کو خدا کی یا دستاتی ہے۔ان کے پہلو بستروں سے خود بخود جدا ہو جاتے
ہیں اور وہ اپنے رب کو خوف اور طبع کے ساتھ پکارتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ملفوظات جلد چہارم میں درج ہے کہ
عرب صاحب نے عرض کیا کہ میں نماز پڑھتا ہوں مگر دل نہیں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
209
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
ہوتا۔فرمایا ” جب خدا کو پہچان لو گے تو پھر نماز ہی نماز میں رہو گے“
( ملفوظات جلد ۲ صفحه : ۶۱۴)
خدا تعالیٰ کے لئے عظمت اور جوش اور غیرت بھی نماز میں لذت پیدا کرنے کے لئے
ضروری ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”جو لوگ خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال اور تقدیس کیلئے جوش نہیں
رکھتے ان کی نمازیں جھوٹی ہیں اور ان کے سجدے بے کار ہیں۔جب تک
خدا تعالیٰ کے لئے جوش نہ ہو یہ سجدے صرف جنتر منتر ٹھہریں گے۔“
( ملفوظات جلد اول صفحه : ۲۶۲)
غرض یہ کہ نمازیں بڑی محنت اور کوشش کے بعد ایک ایسی منزل میں داخل ہو جاتی ہیں جس
کے متعلق قرآن کریم یہ خوش خبری دیتا ہے کہ:
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِيْنَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمُ
خُشِعُونَ (المومنون : ۳۲)
یعنی اللہ تعالیٰ کے مومن بندے یقیناً نجات یافتہ ہیں جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار
کرنے کے عادی ہوچکے ہیں اور خاشعین کے زمرے میں داخل ہو گئے ہیں۔پھر چند آیات کے
بعد فرمایا وَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ) (المومنون (۰) یعنی یہ فلاح پانے والے
مومن اپنی نماز کی حفاظت پر ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔اس آیت کا حقیقی اطلاق آنحضرت ﷺ ہی پر ہوتا ہے۔پھر آپ کی پیروی اور آپ
ہی کی قوت قدسیہ کے طفیل یہ مقام خشوع آپ کے دوسرے غلاموں اور عشاق کو بھی نصیب
ہوا۔آنحضرت ﷺ کی نمازوں کی کیفیت کا کچھ اندازہ اس حدیث سے ہوسکتا ہے۔حضرت
صلى الله
عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ حضور ﷺ کی باری میرے ہاں تھی ایک تاریک رات کو حضور
نصف شب کے قریب اٹھے میرے دل میں نسوانی حسد کی وجہ سے یہ خیال پیدا ہوا کہ دیکھوں
حضور کہاں جاتے ہیں؟ حضور اٹھے اور سیدھے باہر ایک علیحدہ مقام میں تشریف لے گئے
اور نوافل پڑھنا شروع کر دیئے۔قیام اور رکوع کے بعد حضور سجدے میں گر گئے اس وقت آپ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
210
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
کا سینہ ہنڈیا کی طرح اہل رہا تھا اور حضور بار بار فرماتے تھے اللَّهُمَّ سَجَدَ لَكَ رُوحِی وَ
جَنَانِي اللَّهُمَّ سَجَدَ لَكَ رُوحِی وَ جَنَانِی اے میرے اللہ ! تیرے حضور میری روح بھی
سجدے میں ہے اور جسم بھی سجدے میں۔اے میرے اللہ ! تیرے حضور میری روح بھی سجدے
میں ہے اور جسم بھی سجدے میں ہے۔پس یہ مقام جو خشوع کا مقام ہے یہ نمازوں کا اعلیٰ معیار
کا ایک مقام ہے۔دوسری صفت نمازوں کی وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
(المومنون : ۱۰) کی بیان کی گئی ہے۔میں اب تیسرے مقام کا ذکر کرتا ہوں جو مقام لقاء ہے اور نمازوں کا مقصود ہے۔فلاح کے
اس رفیع الشان مقام کے بعد جسے قرآنی اصطلاح میں مقام خشوع اور مقام حفاظت کہا جاسکتا ہے
ایک اور بلند تر مقام بھی آتا ہے جو مقام لقاء کہلاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا ذکر قرآن کریم میں ان الفاظ
میں فرمایا ہے:
يَايُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلْقِيهِ
(الانشقاق:۷)
یعنی اے انسان جو لقاء باری تعالیٰ کے حصول کی خاطر کڑی محنت اور مشقت اٹھاتا رہا ہے
یا اٹھا رہا ہے آخر تو لقاء کا پھل پالے گا۔اس مقام پر پہنچ کر انسان محض گردو پیش پر غور اور فکر اور تدبر
کرنے کے نتیجہ میں ہی نہیں بلکہ خود ذاتی مشاہدے سے یہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ذاتی مشاہدہ اور تجربہ کی بناء پر ایسی نماز کی کیفیت ان الفاظ
میں بیان فرماتے ہیں:
انسان کی روح جب ہمہ نیستی ہو جاتی ہے تو وہ خدا کی طرف ایک
چشمہ کی طرح بہتی ہے اور ماسوا اللہ سے اسے انقطاع تام ہو جاتا ہے۔اس
وقت خدا تعالیٰ کی محبت اس پر گرتی ہے۔اس اتصال کے وقت ان دو
جوشوں سے، جو اوپر کی طرف ربوبیت کا جوش اور نیچے کی طرف عبودیت
کا جوش ہوتا ہے، ایک خاص کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام صلواۃ ہے۔پس یہی وہ صلوٰۃ ہے جو سیئات کو بھسم کر جاتی ہے اور اپنی جگہ ایک نور اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
211
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
چمک چھوڑ دیتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد اصفحہ: ۱۰۵)
قرآن کریم اس کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرماتا ہے:
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا
يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا (الكهف : (11)
یعنی جو کوئی بھی اپنے رب کی لقاء کی تمنا لئے ہوئے ہے اسے چاہئے کہ وہ عمل صالح
اختیار کرے اور اپنے رب کی عبادت کو ایسا خالص کر لے کہ اس میں شرک کی کوئی ملونی باقی نہ رہے
يعني لا اله الا اللہ کا جو اقرار انسان نے اپنی زبان سے کیا تھا جب کامل طور پر یہ اقرار اس کے افعال
میں نمودار ہو جائے اور اس کی عبادت زبان حال سے لا الہ الا اللہ کا ودر کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ اسے
خلعت لقاء سے نوازتا ہے۔یہاں یہ بات یادر کھنے کے لائق ہے کہ اس عظیم الشان ارتقاء کے بعد بلکہ اسی کے نتیجے
الله
میں حقیقت محمدی پیدا ہوتی ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا ظہور ہوتا ہے۔چنانچہ کلمہ طیبہ میں لا اله الا
اللہ کے بعد محمد رسول اللہ کا اقرار اسی حکمت اور فلسفے کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ کامل توحید
جب کمال نام کے ساتھ انسانی اعمال کے سانچے میں ڈھلتی ہے تو ان دونوروں کے اتصال سے خلق
آخر رونما ہو جاتی ہے اور اسی کا نام محمد رسول اللہ ہے۔یعنی ایک وجود جس نے لا اله الا اللہ کے مفہوم
کو کمال تام کے سے ساتھ اعمال کے سانچے میں ڈھالا اور گویا مجسم تو حید بن گیاوہ ایک اور صرف
ایک اور صرف ایک محمد رسول اللہ ہی ہے۔یہ وہ مقام ہے جس کے بعد آپ کو اس اعلان عام کا اذن
ملتا ہے:
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
(الانعام: ۱۶۳)
تو بنی نوع انسان سے کہہ دے کہ میرا الگ وجود مٹ گیا۔میں تو سرتا پا اپنے رب ہی کا
ہو چکا ہوں۔میری عبادتیں اور میری قربانیاں، میری زندگی اور میری موت تمام جہانوں کے رب اللہ
ہی کے لئے ہو چکی ہیں۔توحید کامل نے وصل تام پیدا کیا اور وصل تام نے دل کے ہر پردے کو چاک
کر دیا یہاں تک کہ حقیقت محمدی اس شان کے ساتھ ظاہر ہوئی کہ رب العرش نے آپ کو مخاطب

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
کرتے ہوئے فرمایا:
212
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ
(الفتح: 11)
E
یعنی اے محمد ! بیعت رضوان میں شامل ہونے والوں نے تیری نہیں اللہ کی بیعت کی ہے
تیرا وہ ہاتھ جو ان کے ہاتھوں پر ہے اللہ کا ہاتھ ہے۔پھر فرمایا:
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَى
(الانفال: ۱۸)
کہ اے
محمد امیدان بدر میں جب تو نے کنکریوں کی مٹھی کفار کی طرف پھینکی تو وہ تو نے
درمیں جب ونے کمر
نہیں بلکہ اللہ نے پھینکی تھی۔یہ آیات فی الحقیقت توحید کا معراج بیان کر رہی ہیں اور اسی ایک ازلی اور ابدی حقیقت کی
طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ اس درجہ توحید میں کامل ہوئے کہ غیر تو غیر خود اپنے
وجود کو بھی راہ خدا میں فنا اور کالعدم کر دیا پھر بعد اس ثناء کامل کے جو کچھ اس عبد کامل سے ظہور میں آیا وہ
خدا کی مرضی اور خدا کا فعل اور خدا کا جلال و جمال تھا۔وہ خدا تو نہ تھا مگر اس نے اپنے وجود کے ذرے
ذرے کو خدا کی تخت گاہ اور خدا کا عرش بنانے کے لئے اپنی ذات سے خالی کر دیا۔وہ خدا تو نہ
تھا مگر باخداوہ خدا ہی کی جلوہ گاہ تھا، وہ خدا ہی کی جلوہ گاہ تھاوہ خدا ہی کی جلوہ گاہ تھا۔الحضور اللہ نے قرآنی تعلیم کی روشنی میں اپنے رب سے حقیقت نماز کی معرفت حاصل
فرمائی اور نماز کی جو اعلیٰ اور ارفع تصویر قرآن نے کھینچی تھی اپنے عمل کے سانچے میں ڈھال لی۔اپنے
صحابہ کو بھی تلقین فرمائی اور ان کو اسی رنگ میں رنگین کر دیا۔یہاں تک کہ میدان بدر میں جب ان
صحابہ کی ہلاکت کا خطرہ تھا آنحضور نے اپنے رب سے یہ دعا کی کہ اللّهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ
الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدُ فِي الْاَرْضِ اَبَداً ( سنن ترندی کتاب
تفسیر القرآن باب من سورۃ الانفال ) کہ اے
اللہ ! عبادت کرنے والوں کا یہ وہ خلاصہ اور وہ روح ہے جو میں نے خالص تیری عبادت کے لئے تیار
کی ہے۔یہ وہ عابد بندے ہیں جن کی عبادت کے سامنے دوسری کوئی عبادت نہیں۔پس آج اگر بدر
کے میدان میں تو نے انہیں ہلاک ہونے دیا تو اے ہمارے معبود اور مسجود! گویا دنیا میں پھر تیری کبھی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
213
حقیقت نماز ۲۷۹۱ء
عبادت نہیں کی جائے گی۔پس اے احمدی نوجوانو اور بوڑھو اور بچو اور عور تو ! تم جو دنیا کی عظیم قوتوں سے نبرد آزمائی کے
لئے اس حال میں نکلے ہو کہ بڑے قلیل اور نحیف اور کمزور اور کم مایا ہو اور دنیا کی قوتوں کے سامنے
تمہیں اتنی بھی ظاہری حیثیت حاصل نہیں جتنی ہمالہ کی عظمتوں کے مقابل پر رائی کے ایک دانے
کو ہو سکتی ہے۔اگر تم چاہتے ہو کہ شکست دنیا کی عظمتوں کے مقدر میں لکھی جائے اور فتح تمہارے بجز
اور انکسار اور کم مائیگی کے حصے میں آئے تو اٹھو اور محمد عربی کی اس دعا کے مصداق ہو جاؤ جو بدر کے
میدان میں مانگی گئی تھی۔عبادت پر اس مضبوطی سے قائم ہو جاؤ اور اپنی نمازوں کو اس طرح سنوار
کر پڑھو کہ تم نماز کے دم سے قائم ہو اور نماز تمہارے دم سے قائم ہو۔اگر تم ایسا کر سکو اور خدا کرے کہ
تم ایسا کر سکو تو یقین جانو کہ آسمان پر روح محمد ایک دفعہ پھر تمہارے حق میں ، ہاں تمہارے حق میں یہ
دعا کرے گی کہ اللهُمَّ إِنْ أَهْلَكْتَ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ أَبَداً کہ اے اللہ ! تو
نے مسیح موعود کی اس جماعت کو اگر آج ہلاک ہونے دیا تو پھر کبھی دنیا میں تیری عبادت نہیں کی جائے
گی۔روح محمد تمہارے لئے یہ دعا کرے گی اور عرش کے کنگرے بھی اس کی تاثیر سے لرزنے لگیں
گے۔تم اس دعا کے بعد خدا کی حفاظت میں اور اس کے جلال اور پیار کی گود میں جا بیٹھو گے اور کوئی
نہیں دنیا میں جو تمہیں ہلاک کر سکے۔خدا کی عظمتوں کا سایہ تمہارے سر پر ہوگا اور تم عاجزوں کی ایک
نحیف اور کمزور اور بے کس اور بے سہارا جماعت نہیں رہو گے۔ہاں
دنیا کی عظیم نظر آنے والی طاقتیں
تمہارے مقابل پر کمزور اور نحیف اور بے سہارا ہو جائیں گی۔خدا کے جلال اور جمال کا مظہر بن کر تم
قوت اور شوکت کا ایک سیلاب بن کر نکلو گے جو شیطانی عظمتوں اور تکبر کے پہاڑوں کو تنکوں اور خس و
خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔اے خدائے عظیم کے مسکین بندو ! عبادت کے گر سیکھو اور اپنے عمل
کو خدا کی عبادت سے حسین بنالو۔اگر تم ایسا کرو تو تم عظیم ہو گے اور دنیا تمہارے سامنے ایسی ہوگی
جیسے کوہ ہمالہ کے مقابل پر رائی کا ایک حقیر اور کرم خوردہ دانہ۔پس اٹھو اور نماز کو قائم کرو اور مرد نہیں
جب تک تم اپنے رب سے راضی نہ ہو جاؤ اور تمہارا رب تم سے راضی نہ ہو جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی