اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
215
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۳ء)
تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ
لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ
خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ
كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُونَ ( النور :۵۶)
اسلام کے تنزل کا آغاز خلافت راشدہ کی ناقدری سے ہوا۔یعنی اس آسمانی اور روحانی
قیادت کی ناقدری سے ہوا جو بجا طور پر سید ولد آدم کی جانشین تھی اور جس کے اس دنیا سے اٹھ جانے
کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی جانشینی کا مربوط سلسلہ وار اور مرکزی نظام اس دنیا سے اٹھ
گیا۔وہ برکتیں اٹھ گئیں جو اس نظام سے وابستہ تھیں، دین اسلام میں تمکنت باقی نہ رہی ،خوف نے
امن کی جگہ لے لی ، توحید خالص نا پید ہونے لگی اور وحدت ملی پارہ پارہ ہوگئی۔خلافت راشدہ کے
انقطاع کے ساتھ وہ فتنے موج در موج سرزمین اسلام میں داخل ہونے لگے جن کے بارہ میں پہلے ہی
سے مخبر صادق نے مسلمانوں کو خبر دار فرما رکھا تھا۔انوالہ کے ایک صحابی حضرت حذیفہ کو آنے والے فتنوں کے متعلق بہت جستجو رہا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
216
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
کرتی تھی چنانچہ اس ہولناک فتنہ کے متعلق بھی آپ ہی نے روایت کی ہے جس کے بارہ میں آنحضور
نے فرمایا کہ وہ سمندر کی موجوں کی طرح مواج ہوگا۔ایک مرتبہ اس موضوع پر گفتگو کے دوران حضرت عمرؓ سے انہوں نے بیان کیا کہ آنحضور
نے ان فتنوں کی راہ میں ایک بند دروازہ حائل ہونے کی بھی خبر دی تھی۔اس پر حضرت عمرؓ اس کا
مفہوم پا گئے اور پوچھا کہ
بتاؤ تو سہی کہ فتنوں کی یلغار سے پہلے یہ دروازہ کھولا جائے گا یا توڑا
جائیگا ؟ حضرت حذیفہ نے عرض کیا ، تو ڑا جائیگا۔اس پر حضرت عمرؓ نے بڑی
حسرت سے
فرمایا کہ اگر تو ڑا جائیگا تو پھر کبھی بند نہ ہوگا۔“
( بخاری کتاب الفتن باب الفنية التي تموج كموج البحر )
یہ بند دروازہ خلافت راشدہ ہی تھی جو کہ اسلام اور فتنوں کے درمیان بڑی مضبوطی کے
ساتھ حائل تھی۔افسوس کہ اس دروازہ پر پہلی چوٹ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں پڑی اور
خود آپ ہی کی ذات مبارک پر ایک سفاک خنجر کا حملہ وہ ضرب کاری ثابت ہوا جس نے اس مقدس
دروازہ میں پہلا شگاف ڈالا۔تفصیل اس واقعہ کی یہ ہے کہ ایک ایرانی مجوسی غلام ابولولو فیروز نے بعض دوسرے غلاموں
کے ساتھ مل کر آپ کے قتل کی سازش تیار کی اور ناراضگی کا بہانہ وضع کرنے کی خاطر آپ سے ایک دن
مطالبہ کیا کہ میرے مالک سے کہہ کر میرا مالکانہ بڑھوا دیجئے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب
وجہ پوچھی تو جواب تسلی بخش نہ پایا چنانچہ آپ نے انکار فرما دیا۔بات بہت معمولی تھی مگر گفتگو کے
دوران اس نے ایک ایسا فقرہ بولا جس کا مفہوم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سمجھے کہ یہ مجھے دھمکی
دیتا ہے۔چنانچہ آپ نے اپنے رفقاء سے
فرمایا کہ اگر شبہ کی بناء پر کسی کا قتل جائز ہوتا تو میں اسے اس
الزام میں
قتل کروادیتا کہ اس نے مجھے قتل کی دھمکی دی ہے۔افسوس کہ اس تنبیہ کے باوجود اس کی نگرانی
کا کوئی انتظام نہ کیا گیا اور ۳۶ / ذوالحج ۲۳ ہجری بمطابق ۴ رنومبر ۶۴۴ ء اس وقت جبکہ حضرت عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز فجر کی امامت فرما رہے تھے، ابولولو مسجد میں داخل ہوا اور پے در پے آپ پر خنجر
کے چھ وار کئے جن سے زخمی اور نڈھال ہو کر حضور و ہیں جائے نماز پر گر پڑے اور اپنے ہی خون کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
217
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
سیلاب میں نہا گئے۔پیشتر اس کے کہ اس ظالم کے کوئی ہاتھ روکتا، یہ واقعہ گزر چکا تھا تاہم نہتے نمازی
خنجر بکف فیروز پر ٹوٹ پڑے اور اپنے آقا کے قاتل کو بھاگ نکلنے کی اجازت نہ دی لیکن اس کشمکش
میں سات دوسرے صحابہ رضوان اللہ علیہم شہید ہو گئے اور چھ شدید زخمی ہوئے لیکن بالآخر ا سے مغلوب
کر لیا گیا، اس وقت اس نے اپنے سینہ میں خنجر گھونپ کر خود کشی کر لی۔تاریخ الخلفاء صفحه ۳۳، تاریخ الخمیس جلد دوم صفحه ۳۸)
تیسرے روز حضرت عمرؓ بھی رحلت فرما گئے اور اس طرح شاران خلافت محمدیہ کا یہ پہلا
قافلہ آٹھ سعید روحوں پر مشتمل ملاً اعلیٰ میں اپنے رب اور آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قدموں میں حاضر ہو گیا۔۴ رنومبر کا یہ دن بلا شبہ اسلام کی تاریخ کا سب سے زیادہ تاریک اور سب سے زیادہ
پر درد اور پر آلام دن تھا۔یہ اس لئے کہ اس دن اسلام پر آنے والے ہولناک مصائب کا آغاز ہوا، یہ
اس لئے کہ اس دن اس دروازہ پر ضرب کاری لگی جو اسلام اور موج در موج فتنوں کے درمیان حائل
تھا۔یہی وہ دن تھا جو خلافت راشدہ کے اختتام کا آغاز بنا، یہی وہ دن تھا جو حضرت عثمان اور حضرت علی
کرم اللہ وجہہ کی شہادتوں کا پیشرو بنا اور بلا شبہ کر بلا کے دردناک واقعہ نے اسی دن کے منحوس پیٹ
سے جنم لیا۔ایک کربلا ایک آفت ! نہیں نہیں ہزاروں لاکھوں کروڑوں آفات سینکڑوں کر بلائیں اسی
دن کی کوکھ سے پیدا ہوئیں۔اس دن نے شکوہ کیا کہ خلافت راشدہ محمدیہ کی حفاظت کا کماحقہ انتظام
نہیں ہے، اس دن نے شکایت کی کہ خلافت حقہ کی جیسا کہ حق تھا قدرشناسی نہیں کی گئی، اس دن نے
یہ الزام دیا کہ خلیفۃ الرسول کے خلاف سازشوں کا بر وقت ازالہ نہیں کیا گیا۔انگلی اٹھا کر اس دن نے
وہ پر غدر ایام دکھائے کہ جب حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کے خلاف سازشوں
کو پنپنے کی اجازت ملنی
تھی اور اس حد تک برداشت کیا جانا تھا کہ پانی سر سے گزر جائے پھر اس دن نے بڑی حسرت کے
ساتھ وہ ٹوٹا ہوا دروازہ دکھایا جس کی راہ سے فتنوں کا سیلاب سرزمین اسلام میں داخل ہونا شروع
ہو گیا تھا اور جس نے مستقبل قریب میں امن کے محافظ اس مقدس دروازہ کو کلیہ اکھاڑ پھینکنا تھا۔پس
ایسا ہی ہوا اور یکے بعد دیگرے اسلام کے تین خلفاء راشد سید ولد آدم کے دین کی حفاظت اور خدمت
کرتے ہوئے شہید ہوئے۔امن اور خالص توحید کا دور ختم ہوا اور بلاؤں اور کر بلاؤں کا دور شروع

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
218
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
ہوا، بادشاہت نے خلافت کی جگہ لے لی اور شرک نے تو حید کو بے دخل کرنا شروع کیا ،ملت واحدہ
فرقوں میں بٹنے لگی اور دین اسلام کی وحدت پارہ پارہ ہوتی رہی۔کوئی نہیں تھا جو اس انتشار کو روک
سکے۔شیعہ اور سنی ، خارجیہ اور مرجیہ، معتزلہ اور انکی شاخ در شاخ تقسیمیں ، اہل عدل اور اہل حکم،
قدریہ اور شنو یہ جمیہ اور وادیہ معطلہ - شیعوں کی اندرونی سیمیں : اثنا عشریہ، اسماعیلیہ، طبعیہ ،
حشیشین ، دروزی، کرامطی۔اہل سنت
کی فقہی تقسیمیں مالکی ، شافعی، حنفی، جنبلی۔پھر ہندوستان کے
پیداوار فرقے : بریلوی، دیوبندی، چکڑالوی۔غرضیکہ آنحضور ﷺ کا پیارا دین واحد بٹتے بٹتے ۷۲
فرقوں میں تقسیم ہو گیا۔ادھر دین اسلام پر یہ گزر رہی تھی ادھر دنیائے اسلام کا حال بھی سن لیجئے کہ مسلمانوں کی شرق
تا غرب پھیلی ہوئی عظیم سلطنت ایک دو تین خلافتوں میں بٹتی ہوئی آخر بیسیوں چھوٹی چھوٹی بے زور اور
بے ہمت ریاستوں میں تبدیل ہو گئی۔ان میں سے کچھ تو ابتک اس حال میں زندہ ہیں کہ اپنی حفاظت
اور بقا کے لئے کبھی مشرق کی طرف دوڑتی ہیں اور کبھی مغرب کی آغوش میں جابیٹھتی ہیں، دونوں ہی
وقت ان کے ہاتھ میں کشکول ہوتا ہے اور کچھ ایسی ہیں جو آزاد حیثیت سے زندہ نہ رہ سکیں اور غیروں
کی غلامی کا جوا پہن کر حقیر غلامانہ زندگی پر راضی ہوگئیں۔کچھ سلطنتیں ایسی مٹیں کہ ان کا نشان تک باقی
نہ رہا نہ غلامی کا سوال رہا نہ آزادی کا جھگڑا اور اس طرح انکی صف لپیٹ دی گئی کہ محاورۃ نہیں بلکہ
فی الحقیقت نام کا بھی مسلمان اس خطہ پر نظر نہ آتا تھا جس پر اس نے آٹھ سو سال تک بڑی شان اور
بڑے جلال اور بڑی تمکنت کے ساتھ حکومت کی تھی۔پین کی سرزمین وہی بدقسمت سرزمین ہے
جہاں مسلمانوں کے خاموش مقابر اور شاندار مساجد اور بڑے بڑے عالیشان قلعے بھی ملتے ہیں لیکن نہ
تو کوئی مجاور نظر آتا ہے نہ کوئی نمازی نہ قرآن خوان نہ نگران نہ محافظ۔یہ ایسا کیوں ہوا ؟ صرف اس لئے اور صرف اس لئے کہ خلافت راشدہ کا نظام ہمارے ہاتھ
سے جاتارہا۔یہ وہ نظام تھا جس میں اسلام اور ملت اسلامیہ کی جان مضمر تھی۔یہی وہ حصن حصین تھا جو
اسلام کو سب آفات سے بچائے ہوئے تھا جب اس قلعہ کا دروازہ سر ہوا تو مسلمانوں اور اسلام پر جو
کچھ گزری اس کا جائزہ لیتے ہوئے مشہور مسلمان مفکر جمال الدین افغانی فرماتے ہیں :
ر
ملت اسلام کی مثال ایسی تھی جیسے قوی الجثہ صحیح المزاج جسم عظیم ہوتا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
219
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
ہے پھر اس کو بیماریاں لاحق ہوئیں اور اس کے اجزاء کی پیوستگی میں تفرق و انحلال
پیدا ہونے لگا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ سارا جسم پارہ پارہ ہوکر تحلیل
ہو جائے۔یہ ضعف و انحلال اس وقت سے شروع ہوا جب رتبہ علمیت رتبہ
خلافت سے جدا ہوا۔خلفاء راشدین رضی اللہ نھم علم اور خلافت کے جامع تھے
لیکن عباسی خلفاء شرف علم اور تفقہ فی الدین اور اصول و فروع میں اجتہاد کے
مرتبہ سے اتر کر محض نام کی خلافت پر قانع ہو گئے۔خلفاء کی اس بے مائیگی نے
بکثرت مذاہب پیدا کر دئیے یہاں تک کہ جب تیسری صدی ہجری شروع
ہوئی یہ اختلافات اس قدر شاخ در شاخ ہو چکے تھے کہ اس کی مثال کسی دین
میں نہیں ملتی۔ایک طرف یہ ہوا تو دوسری طرف عیش کی فراوانی اور عقل و عزم کی
قلت نے وحدت خلافت کو تقسیم کر ڈالا۔بغداد میں عباسیوں کی خلافت قائم تھی
کہ مصر ومغرب میں فاطمیہ کی خلافت اور اندلس اور اس کے اطراف میں امویہ
کی خلافت قائم ہوگئی۔اس تقسیم و تجزی نے کلمہ امت کو پراگندہ اور اجماع
واتفاق کو گروہ گروہ کر دیا۔۔۔۔۔۔۔اختلافات کی شدت ان کے نیزے آپس ہی میں توڑ رہی تھی کہ چنگیز
خان کا ظہور ہوا۔چنگیز خان اور اس کی اولا د تیمور لنگ اور اس کے احفاء یکے بعد
دیگرے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے اور اتنا قتل کیا کہ ذلیل کر دیا۔اسقدر ذلیل کیا
کہ وہ خود اپنی ہی نگاہ میں اپنے نفس کے سامنے ذلیل ہو گئے۔شیرازہ ملت
ورق ورق ہو گیا۔بادشاہوں اور عالموں کے ربط کے لکھے ٹوٹ گئے۔انفرادیت نے اس شدت سے سراٹھایا کہ ساری امت فرد فرد ہوگئی۔“
(مسلمانوں کا انحطاط وجمود اور اسکا سبب، از مقالات جمال الدین افغانی صفحہ اکا، ۱۷۳)
پھر کہتے ہیں:
" کیا تم نے اس امت کو دیکھا ہے جو پہلے کسی شمار میں نہیں تھی پھر وہ
عدم کی اندھیری کو چاک کر کے باہر نکلی اور جب باہر نکلی تو اس شان سے کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
220
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیلۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
ہر شخص اس کا حامی بن گیا، جس کا نقشہ حیرت انگیز ، جس کے ارکان مضبوط ، جس
کی عمارت مستحکم، جس کی دیوار میں بڑی زبردست ، جس کے اطراف شجاعت
کی فصیل کھینچی ہوئی تھی، جس کے صحن میں اترنے والی آفتیں بے اثر ہو جاتی
تھیں، جس کے مدبروں کے ہاتھوں مشکل عقدے حل ہوتے تھے، جس کے شجر
عزت کی جڑیں مضبوط اور شاخیں خوب پھلی پھولی تھیں، جس کی حکومت دور
ونزدیک سب پر پھیلی ہوئی تھی ، جس کی عظمت کا سکہ ہر طرف چلتا تھا، جس کا
کلمہ سب پر چھایا ہوا تھا اور جس کی قوت درجہ کمال تک پہنچ چکی تھی۔۔۔گویا وہ
عالم کی روح مد برتھی اور عالم اس کے لئے جسم اور اسکے تحت کام کرنے والا۔ان تمام ترقیوں کے باوجود اس قوم کی عمارت کمزور ہوگئی ، اس کے نظم
ونسق میں انتشار پیدا ہو گیا، خواہشات نے اسمیں پھوٹ ڈالدی، اس میں اتحادو
اتفاق باقی نہ رہا، اس کا شیرازہ بکھرنے لگا ،مضبوط گر ہیں کھلنے لگیں ، تعاون و
توافق کا دستہ ٹوٹ گیا۔۔۔۔امت میں یہ مرض اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ وہ
ہلاکت کے قریب پہنچ گئی ہے اور اپنے بستر مرگ پر وہ ہر ظالم کا شکار اور ہر درندہ
کا نوالہ بن گئی ہے۔“
امت کا ماضی حال اور اسکی بیماریوں کا علاج از مقالات جمال الدین افغانی ، صفحہ ۱۲۱- ۱۲۳)
اس در دوالم کی کہانی کو بعد کے شعراء نے بھی بیان کیا۔اس وقت تک یہ درد اور بھی بڑھ چکے
تھے۔کچھ ان کی زبانی بھی سن لیجئے۔علامہ حالی فرماتے ہیں:
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پر دیس میں وہ آج غریب الغرباء ہے
وہ دین ہوئی بزم جہاں جس سے چراغاں
اب اسکی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے

اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
221
جو دیں کہ ہمدرد بنی نوع بشر تھا
اب جنگ و جدل چار طرف اس میں بپا ہے
دولت ہے نہ عزت نہ فضیلت نہ ہنر ہے
اک دیں ہے باقی سو وہ بے برگ و نوا ہے
بگڑی ہے کچھ ایسی کہ بنائے نہیں بنتی
ہے اس سے یہ ظاہر کہ یہی حکم خدا ہے
کشتی امت کے نگہبان
فریاد ہے
بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا
ہے
تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں کوئی
ہاں اک دعا تیری کہ مقبول خدا ہے
(مسدس حالی صفحہ ۱۱۷- ۱۲۰ )
پھر کہتے ہیں:
پھر اک باغ دیکھے گا اجڑا سراسر
جہاں خاک اڑتی ہے ہر سو برابر
نہیں تازگی کا نہیں نام جس پر
ہری ٹہنیاں جھڑ کیں جس کی جل کر
نہیں پھول پھل جس میں آنے کے قابل
ہوئے روکھ جس کی جلانے کے قابل
یہ آنحضرت کی قوم کے حالات بیان ہورہے ہیں۔کہیں تازگی کا نہیں نام جس پر
ہری ٹہنیاں جھڑ گئیں جس کی جل کر
نہیں پھول پھل جس میں آنے کے قابل
ہوئے روکھ جس کے جلانے کے قابل

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
222
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
چمن میں ہوا آچکی ہے خزاں کی
پھری ہے نظر دیر سے باغباں کی
صدا اور ہے بلبل نغمہ خواں کی
کوئی دم رحلت ہے اب گلستاں کی
تباہی کے خواب آرہے ہیں نظر سب
مصیبت کی ہے آنے والی ہے سحراب؟
ڈاکٹر اقبال نے ان حالات کو ان الفاظ میں بیان کیا:
شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود
ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود؟
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تم مسلمان بھی ہو
ہاتھ بے زور ہیں ، الحاد سے دل خوگر ہیں
امتی باعث رسوائی پیغمبر ہیں
بت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیں
تھا براہیم پدر اور پسر آزر ہیں
بادہ آشام نئے بادہ نیا تم بھی نئے
حرم کعبہ نیا بت بھی نئے تم بھی نئے
جن کو آتا نہیں دنیا میں کوئی فن تم ہو
نہیں جس قوم کو پروائے نشیمن، تم ہو
بجلیاں جس میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہو
بیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن، تم ہو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
223
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
ہو نکونام جو قبروں کی تجارت کر کے
کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے؟
(جواب شکوه، با نگ در از کلیات اقبال ص ۱۸۱، ۱۸۲، ۱۸۴)
اسلام کے تنزل کے مضمون پر نثر میں بھی اور نظم میں بھی بہت کچھ لکھا گیا۔لیکن اس مضمون
میں آخری بات وہی ہے جو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے ایک شعر میں بیان فرما دی ہے۔آپ
فرماتے ہیں:
کربلا ایست سیر ہر آنم
صد
حسین است در گریبانم
( در تمین فارسی صفحه: ۲۴۸)
اسلام کے دکھوں کا حال مجھ سے پوچھو تمہیں تو ایک کر بلا کی خبر ہے مگر میں تو ہر لحہ ایک نئی
کر بلاد یکھتا ہوں اور میرے گریبان میں سو حسینوں کا دکھ گر یہ کناں ہے۔تنزل کا وہ سایہ جو خلافت راشدہ کے آخری ایام میں گہرا ہونا شروع ہوا بالآخر ایک مکمل
رات کی تاریکی میں بدل گیا۔اور تیرہویں صدی کے آغاز تک تو یہ تہہ بہ تہ ظلمتوں اور سخت در سخت
اندھیروں میں بدل چکا تھا اور بڑی شدت سے حساس مسلمانوں کے دل میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کیا
نجات کی کوئی راہ باقی ہے؟ کیا کبھی صبح صادق طلوع ہوگی بھی کہ نہیں ؟ اب امت مسلمہ کے لئے سوال
اچھے یا برے حال میں زندہ رہنے کا نہیں تھا بلکہ زندگی اور موت کا سوال بن چکا تھا۔اب سوال یہ
تھا کہ To be or not to be کیا ہم باقی رہیں گے بھی یا نہیں ؟ سوال اب یہ تھا کہ روٹھی ہوئی
خلافت راشدہ کو پھر سے کیسے منایا جائے؟ وہ کون سے تدبیر کی جائے کہ یہ آسمان سے پھر زمین پر اتر
آئے۔ظاہر ہے کہ جس خلافت کو تیرہ سو سال کی زمینی کوششوں کے نتیجے میں قائم نہ کیا جاسکا اس
انتہائی ادبار اور حد سے گزرے ہوئے تفرقہ کے وقت مسلمانوں کا ازخودا کٹھے ہوکر ایک خلیفہ راشد کا
انتخاب کرنا ناممکن تھا اور بفرض محال وہ ایسا کر بھی لیتے تو اس بات کی کیا سند تھی کہ اس انتخاب کے نتیجے
میں خلیفہ بننے والا واقعی رسول اللہ کا حقیقی جانشین بھی ہوگا؟
آنحضرﷺ کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا اور آپ کا خلیفہ بنانے کا حق بھی صرف اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
224
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
صرف خدا ہی کو ہے پس وہ خلافت جو خدا نے قائم فرمائی اور بندوں کی نالائقی کے ہاتھوں اس دنیا سے
اٹھ گئی ،ممکن نہیں تھا، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس خلافت کو دنیا کے وہ بندے جو ان مقامات سے بہت
زیادہ ادنیٰ حالتوں تک پہنچ چکے ہیں جن مقامات پر وہ لوگ کھڑے تھے جن سے خلافت روٹھی تھی ، وہ
اپنے ہاتھوں سے دوبارہ اس خلافت محمدیہ کو قائم کر دیں۔صرف اور صرف ایک راہ تھی چنانچہ طبعاً
نگاہیں آسمان کی طرف اٹھنے لگیں اور جوں جوں وہ صدی ڈھلتی گئی جس کے وقت کے آخر میں متفرق
حدیثوں کی رو سے امام مہدی کے ظہور کی خبر دی گئی تھی۔کروڑ ہا منتظرین مسیح و مہدی کی بے چینی و
بے قراری میں اضافہ ہوتا رہا اور بے کلی حد سے بڑھ گئی۔رات بہت طویل ہو چکی تھی اور سفیدی صبح
طلوع ہوتی نظر نہ آتی تھی۔اس وقت عالم اسلام میں چیخ و پکار اور آہ و بکا کا ایک شور بلند ہوا اور سب
نے بے تابی سے منت وزاری سے گریہ کر کے اپنے رب کے حضور دعائیں کیں ، مناجات کیں کہ اے
خدا! بھیج اب اس امام کو جس کی اس امت کو خوشخبری دی گئی تھی۔مشہور اہلحدیث رہنما نواب صدیق حسن خان نے لکھا، کچھ حدیثیں بیان کر کے کہتے ہیں :
میں کہتا ہوں کہ اس حساب سے ظہور مہدی کا شروع تیرھویں
صدی پر ہونا چاہئے تھا۔مگر یہ صدی پوری گزرگئی ، مہدی نہ آئے ، اب چودھویں
صدی ہمارے سر پر آئی ہے،۔۔۔۔شاید اللہ تعالیٰ اپنا فضل و عدل اور رحم وکرم
فرمائے ، چار چھ برس کے اندر مہدی ظاہر ہو جاویں۔۔۔۔۔اب یہ صدی
چودہویں شروع ہے، ہر طرف سے آواز فتنہ فساد نے کانوں کو بھر دیا ہے دیکھئے
66
یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے۔“
پھر کہتے ہیں:
اقتراب الساعۃ صفحہ ۲۱ مصنفہ ابوالخیرسید نور الحسن خان)
بلا سے کوئی ادا انکی بدنما ہو جائے
کسی طرح سے تو مٹ جائے ولولہ دل کا
کہاں کہاں میں بچاؤں کہاں کہاں دیکھوں
ہے خارزار محبت میں آبلہ دل کا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
225
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
مدد کرے اثر بے کسی و تنہائی
ہے آج لشکر غم سے مقابلہ دل کا
زیادہ مت دل مضطر کو بے قرار کرو
ز میں نہ لوٹ دے اک دن زلزلہ دل کا
اقتراب الساعۃ صفحه ۳۳، ۲۲۴ )
مشہور سجادہ نشین خواجہ حسن نظامی نے ممالک اسلامیہ کی سیاحت کے بعد لکھا:
ممالک اسلامیہ کے سفر میں جتنے مشائخ اور علماء سے ملاقات ہوئی
میں نے انکو امام مہدی کا بڑی بے تابی سے منتظر پایا۔شیخ سنوسی کے ایک خلیفہ
سے ملاقات ہوئی انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اسی ۱۳۳۰ھ میں
امام محدوح ظاہر ہو جائیں گے۔“
اهل حدیث ۲۶ / جنوری ۱۹۱۲ء بحوالہ موعود اقوام عالم از مولا نا عبدالرحمن مبشر صفحه : ۳۹)
شیعوں کے ایک مشہور عالم نے اپنے امام مہدی کو مخاطب کرتے ہوئے یہ فریاد کی :
شعار
بیا اے امام ہدایت
که بگذشت غم از انتظار
حد
زروئے ہما یوں بیفکن نقاب
عیاں ساز رخسار چون آفتاب
بروں آئے زمنزل
اختفاء
نمایاں کن آثار مهر
آثار مهر و وفا
(مستطاب روضتہ الاحباب از سید جمال الدین عطاء اللہ بن سید غیاث الدین فضل اللہ۔بحوالہ الصراط السوی فی احوال المهدی از مولوی سید محمد سبطین )
یعنی اے امام صداقت شعار ! آ کہ انتظار کا غم حد سے بڑھ گیا ہے، اپنے مبارک چہرے
سے پردہ اٹھا اور سورج جیسا چہرہ ظاہر فرما۔پوشیدہ جگہ سے باہر آ اور محبت اور وفا کے آثار ظاہر فرما۔ایک اور مسلمان شاعران الفاظ میں اپنے رب کے حضور مناجات کرتے ہیں:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
226
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
اب دعا کہ اے مالک
آپکا جو غضب تھا آنے کا
ہو چکا
نہیں
بھیج
امتحان صبر ورضا
وقت آزمانے کا
اب امام مہدی کو
بتا بلانے کا
یا طریقہ بتا
اے امام الزماں کہاں ہیں آپ
کچھ بتا دیجئے
ٹھکانے
کا
جلد آجائے جو بھی آنا ہے
اب گیا وقت آنے آنے کا؟
دیکھئے جہان
ہے
مشتاق
آپ کو آنکھوں
بٹھانے کا
پر
موعود اقوام عالم از مولانا عبدالرحمن مبشر صفحه ۲ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
لیکن افسوس کہ وقت کے تقاضوں کے باوجود، قرآن کے حتمی وعدہ کے باوجود کہ تمہیں یقیناً
خلافت عطا کی جائے گی ، آنحضرت ﷺ کی عظیم خوشخبریوں کے باوجود، ان منتظرین مسیح و مہدی کے
لئے کوئی آنے والا نہ آیا۔ان کی دانست اور تصور کے مطابق نہ تو کوئی آنے والا آسمان سے اترانہ زمین
سے ظاہر ہوا۔ایسا کیوں ہوا؟ سوال یہ ہے کہ خدا اور رسول کے وعدے آخر کیوں پورے نہ ہوئے؟
در اصل اس کی وجہ یہ ہے کہ انکا مہدی اور مسیح کا تصور ان کے قرآنی تصور سے ہٹ چکا تھا
اور آنحضرت ﷺ کے عمل اور سنت سے پرے نکل گیا تھا۔ان کو انتظار ہوئی ایک ایسے خونی مہدی کی
جو ایک روز اچانک ظاہر ہو کر اپنی تلوار سے دشمنان اسلام کا قلع قمع کر دیں گے اور توپ اور تفنگ اور
جیٹ طیاروں کے راکٹ اور بمبار طیاروں کے برستے ہوئے بم اور آتشیں راکٹ برسانے والے
میزائل اور پہاڑوں کی طرح عظیم الہئیت طیارہ بردار جہاز اور ایٹمی اسلحہ سے لیس آبدوز کشتیاں اور
ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مار کرنے والے ہولناک ہتھیار، غرضیکہ یہ تمام ہلاکت اور نار
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی