اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
227
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیلۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
جہنم برسانے والی مشینیں امام مہدی کی تلوار کی چھنا چھن اور پے در پے ضربوں سے ٹکڑے ٹکڑے
ہو جائیں گی اور اچانک یہ امام آخری الزمان اعلان کرے گا کہ اے مفلس و بے کس اور اے بے
زوروز رمسلمانوں! اے دین و دنیا سے عاری اور اسلام سے دور فسق و فجور کی راہوں میں بھٹکنے والو! جو
آج تک مغرب کی ترقی یافتہ قوموں کے رحم و کرم اور ان سے ملنے والی امداد پر زندہ تھے، اٹھو اور انکی
تباہ شدہ سلطنتوں پر قبضہ کر لو۔میرے دست و بازو نے ان کو تمہارے لئے مغلوب و مفتوح اور خائب
وخاسر کر دیا ہے۔اسی طرح ان کو انتظار تھی ایک ایسے مسیح کی جو دو ہزار برس قبل طبعی موت وفات پا کر اپنے
رب کے حضور حاضر ہو چکے تھے۔ان کو انتظار تھی کہ وہ آسمان سے ظاہر ہوں اور ان کے لئے وہ کرشمے
دکھا ئیں جن کرشموں کا تصور بھی ایک معقول انسان کے لئے مضحکہ خیز ہے۔مسلمانوں کے ادبار اور تنزل کے انتہا کے وقت ظاہر ہونے والے آسمانی مصلحین کا یہ وہ
تصور تھا جسے مسلمان علماء ، صوفیاء اور مشائخ دل و دماغ میں سمائے اور سینوں سے چپکائے ہوئے بیٹھے
تھے کہ اچانک قادیان کی ایک گمنام بستی سے ایک پر شوکت آسمانی آواز بلند ہوئی اور اس نے
مسلمانوں کو ایک نیا مکتب فکر عطا کیا۔اس کا لب لباب یہ تھا کہ جب سے دنیا بنی ہے اور جب سے
پیغمبری اور رسالت کا سلسلہ شروع ہوا ہے آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ بگڑے ہوئے مذاہب یا
مذاہب کے بگڑے ہوئے متبعین کی اصلاح کرنے میں علماء یا صوفی یا مشائخ یار بی یا راہب یا فقیر یاسن
سادھو کی کوششیں کامیاب ہوئی ہوں۔قرآن کریم جو تاریخ مذاہب میں ہمیں بتاتا ہے اس میں ایک بھی استثناء نہیں بلکہ اس کے
برعکس بار بار اس امر کی تنبیہ ملتی ہے کہ جب بھی مذہبی قوموں پر اد بار آیا اس کے بڑے لوگ اور مہنت اور
ربی اور راہب اور مشائخ خود ان خرابیوں کے ذمہ دار تھے۔ان سے اصلاح کی توقع تو در کنار یہ تو
اصلاح کی ہر اس کوشش کے اولین دشمن نکلے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے براہ راست فرمائی گئی۔پس ہر وہ
شخص نادان یا شیخی خوردہ ہے جو اس طفلانہ ذہن میں مبتلا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمت اور قوت
اور ہدایت اور اذن پائے بغیر کوئی مولوی یا پیر فقیر محض اپنے علم اور تدبر اور کوششوں کے ذریعہ کسی بھی بیمار
امت کی روحانی اصلاح میں کامیاب ہو سکتا ہے۔پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئندہ کبھی ایسا نہیں ہوگا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
228
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
آدم کے بعد نوع آئے اور نوح کے بعد عاد کی طرف ھوڈ کو بھیجا گیا اور بگڑی ہوئی خمود کی
طرف صالح " مبعوث ہوئے ، قوم آزر کو ابراہیم نے توحید کا درس دیا اور ابراہیم کے بعد نسلاً بعد نسل
روحانی خلافت ان کی ذریت کو عطا ہوتی رہی۔جب سدوم اور گمارہ کی بستیوں میں گمراہی پھیلی تو اللہ
تعالیٰ نے کھلے کھلے انذار کے ساتھ لوظ کو بھیجا اور مدین کے بددیانت تاجروں کو شعیب نے ماپ تول
کے آداب سکھائے۔غرضیکہ ایک کے بعد دوسرا نبی آیا اور اپنے فرائض کو پورا کر کے چلا گیا۔ان میں
سے صاحب شریعت بھی تھے اور وہ بھی تھے جو پہلی شریعتوں کے تابع تھے اور یہ ایک لمبا سلسلہ آدم سے
حضرت محمد مصطفی میل تک پھیلا ہوا نظر آتا ہے۔لیکن اس طویل مذہبی تاریخ میں قرآن کریم ایک بھی
ایسے واقعہ کی خبر نہیں دیتا کہ خدا کی طرف سے بھیجے ہوؤں کے سوا کبھی کسی نے بگڑی ہوئی قوموں کی
اصلاح کی ہو۔پھر آقائے امت حضرت محمد مصطفی ﷺ نے بھی اصلاح امت کے لئے ایک آسمانی
مصلح ہی کی خبر دی تھی جس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اذن ہدایت پا کرامت کی اصلاح کرنا تھی۔لیکن جہاں تک مسلمانوں کے اس گروہ کا تعلق ہے جو آسمانی مصلحین کے انتظار میں بیٹھا ہوا
تھا، قادیان سے بلند ہونے والی اس آواز نے ان
کو بتایا کہ مہدی اور مسیح کا آنا تو برحق ہے لیکن منشاء نبوئی
نہ سمجھنے کے باعث جس صورت میں تم ان کے آنے کے منتظر ہو وہ سراسر عقل کے منافی ، تاریخ مذاہب
کے خلاف اور سنت اللہ اور سنت الرسول سے ٹکر انے والی ہے۔مذہبی قوموں کی تقدیر کبھی ایسے شعبدوں
سے نہیں بدلی۔کیسے ممکن ہے کہ مسلمان تو کتاب اللہ کی طرف پیٹھ پھیر کر ہر قسم کی بد عملی اور فسق و فجور میں
مبتلا ہو جائے ، وحدت ملی پارہ پارہ ہو چکی ہو، ان کا رسول زبان حال سے بارگاہ رب العزت سے شکوہ
کر رہا ہو کہ يُرَبِّ اِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ( الفرقان :۱۳) کہ اے
میرے رب! میری قوم نے میرے قرآن کو مہجور کی طرح چھوڑ دیا ہے۔تب ایسی صورت حال میں
یکا یک سنت انبیاء کے خلاف کوئی آسمانی وجود آسمان سے اترے یا زمین سے ظاہر ہو اور اس قوم کو
طویل اور مسلسل اور عظیم اور دردناک قربانیوں کی راہ دکھائے بغیر تن تنہا دنیا کی عظیم سلطنتوں کے تاج و
تخت کو پاؤں تلے روندتا ہوا گزر جائے یا وہ اکیلا اٹھے اور واشنگٹن اور ماسکو اور لندن اور پیکنگ کی
اینٹ سے اینٹ بجادے اور ان کے خزانوں کی چابیاں مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھما کر ان سے کہے
کہ اٹھو اور اب ان سلطنتوں پر حکومت کرو۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
229
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
کا ئنات کا سب سے بڑا معجزہ تو محمد عربی ﷺ نے دکھایا تھا اور وہ یہ تھا کہ دنیا کی ایک
ادنی اور حقیر اور ذلیل اور پسماندہ اور جاہل قوم کو قعر مذلت سے اٹھا کر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی حیران
نظر کے سامنے اوج ثریا پر جا بٹھایا تھا۔مگر اس بلندی سے پہلے انہیں بلندی کردار بخشی گئی تھی ، دنیا کی
بادشاہتوں سے قبل انہیں آسمان روحانیت کی بادشاہت عطا ہوئی تھی ، بندے پر حکومت سے پہلے
انہیں خدا کی بندگی کے آداب سکھائے گئے تھے۔یہ درست ہے کہ قیصر و کسریٰ کی شرق تا غرب پھیلی
ہوئی سلطنتیں ان کے گھوڑوں کے سموں تلے روندی گئیں۔اور یہ بجا ہے کہ ان کے ذخار خزانوں کی
چابیاں ان فاقہ مستوں کے ہاتھوں میں تھائی گئیں۔یہ درست ہے اور یہ بھی درست ہے کہ ابو ہریرہ
نے کسری کے جواہرات سے مزین ریشمی رومال پر تھوکا اور اپنے آقا محمد عربی ﷺ پر درود بھیجے لیکن
یہ درست نہیں، بخدا یہ درست نہیں کہ یہ معجزہ ان کی بے مثل قربانیوں اور محنتوں اور مشقتوں اور ایثار
کے بغیر ہی رونما ہو گیا ہو۔جس راہ پر انہوں نے قدم مارا وہ بلا شبہ آسمان کی رفعتوں کی جانب پھر اس سے بلند ہوتی
ہوئی ایک درخشندہ راہ تھی۔مگر خوب جان لو کہ وہ خون آشام وادیوں اور سنگلاخ چٹانوں اور بے آب و
گیاہ منزلوں سے ہو کر گزری تھی۔یہ وہ راہ تھی جو مکہ سے نکلی اور طائف کا منہ دیکھا اور شعب ابی
طالب کی فاقہ مست تنہائی میں سالہا سال تک قرار کیا۔یہ وہ راہ تھی کہ جو لوٹے ہوئے شہر بدر مظلوموں
کا قافلہ لئے ہوئے مدینہ کی طرف روانہ ہوئی اور پھر بدر کے میدان سے گزرتی ہوئی یہ احد اور حنین کی
قربان گاہوں تک جا پہنچی اور وہاں جان کے نذرانے پیش کئے۔اس راہ پر خندقیں واقع تھیں، اس راہ
میں جھلتے ہوئے صحرا پڑتے تھے، اس راہ پر وہ عبادتگاہیں تھیں جو راتوں کی گریہ وزاری اور مناجات
کے شور سے جاگ اٹھتی تھیں۔اس راہ پر وہ مسجد نبوی واقع تھی جس کے صحن میں فاقہ کش اصحاب الصفہ
نے درویشانہ ڈیرے ڈال رکھے تھے۔یہ وہ راہ تھی جس پر ظالم ڈاکے ڈالتے تھے اور سفاک قاتل
اندھے نہتے اور بے کس حفاظ قرآن کو تہ تیغ کیا کرتے تھے۔یہ وہ راہ تھی جس پر دن رات قرآن کی
تلاوت کرنے والے نیزوں کی انیوں میں پروئے جاتے تھے۔جہاں عزتیں لوٹی جاتی تھیں اور خون
ناحق کی ارزانی تھی۔اس راہ پر چلنے کی مد عربی اے نے دعوت دی تھی۔یہ وہ قافلہ تھا جس کے آپ
قافلہ سالار تھے۔یہ وہ معجزہ تھا جو آپ نے دکھایا۔پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اس راہ سے ہٹ کر بھی کوئی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
230
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
اور نجات کی راہ ہو؟
اسلام پہلے بھی زندہ ہوا تھا اور پھر بھی زندہ ہو گا۔کامل موت سے یہ کامل زندگی کا چشمہ پھر
بھی پھوٹے گا لیکن بعینہ اسی راہ پر چل کر جس پر اس آقائے دو جہان نے اپنی قوم کو چلایا اور ویسی ہی
دعاؤں سے قوت پا کر جو آپ نے رب العزت کی بارگاہ میں کیں۔کوئی مصلح ، اور خوب کان کھول کر
سن لو کہ کوئی مصلح اور کوئی ریفارمر اور کوئی معجزہ دکھانے والا اس معجزہ سے ہٹ کر اور اس معجزہ سے بڑھ
کر کوئی معجزہ امت محمدیہ کے لئے نہیں دکھا سکتا۔وہ رسول جسے تمام کائنات کے لئے اور تمام زمانوں
کے لئے خلیفتہ اللہ مقرر کیا گیا ممکن نہیں کہ اس کے نقوش پا کی پیروی کے بغیر کوئی اس کے مسند خلافت
پر متمکن کیا جائے اور ممکن نہیں کہ ایسے خلیفہ الرسول کی بعثت کے بغیر امت کے درد کا کوئی مداوا
ہو سکے۔پس قادیان سے اٹھنے والی اس آواز نے امت محمد ﷺ کو امت کے احیائے نو کا یہ
فلسفہ سمجھایا اور یہ ولولہ انگیز اعلان کیا:
سچائی کی فتح ہوگی اور اسلام کے لئے پھر اس تازگی اور روشنی کا دن
آئے گا جو پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ
پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے۔لیکن ابھی ایسا نہیں ضرور ہے کہ آسمان
اسے چڑھنے سے روکے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر
خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھو دیں اور
اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کریں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے
ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر
اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے۔پھر آپ نے فرمایا:
(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۱۰)
و ہی صبح صادق ظہور پذیر ہوگئی ہے جس کی پاک نوشتوں میں پہلے
سے خبر دے دی گئی تھی۔خدائے تعالیٰ نے بڑی ضرورت کے وقت تمہیں یاد
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
231
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
کیا۔قریب تھا کہ تم کسی مہلک گڑھے میں جا پڑتے مگر اس کے با شفقت ہاتھ
نے جلدی سے تمہیں اٹھا لیا سو تم شکر کرو اور خوشی سے اچھلو جو آج تمہاری زندگی
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه : ۱۰۴، ۱۰۵)
کا دن آگیا۔“
پھر فرمایا:
” اس صدی کے سر پر جو خدا کی طرف سے تجدید دین کے لیے آنے
والا تھا وہ میں ہی ہوں۔تاوہ ایمان جو زمین پر سے اٹھ گیا ہے اس کو دوبارہ قائم
کروں اور خدا سے قوت پا کر اسی کے ہاتھ کی کشش سے دنیا کو اصلاح اور تقویٰ
66
اور راستبازی کی طرف کھینچوں اور ان کی اعتقادی اور عملی غلطیوں کو دور کروں۔“
تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰)
پھر فرمایا:
”میرے بعد قیامت تک کوئی ایسا مہدی نہیں آئے گا جو جنگ اور
خونریزی سے دنیا میں ہنگامہ برپا کرے اور خدا کی طرف سے ہو۔اور نہ کوئی ایسا
مسیح آئے گا جو کسی وقت آسمان سے اترے گا۔ان دونوں سے ہاتھ دھولو یہ
سب حسرتیں ہیں جو اس زمانہ کے تمام لوگ قبر میں لے جائیں گے۔نہ کوئی مسیح
اترے گا اور نہ کوئی خونی مہدی ظاہر ہوگا۔جو شخص آنا تھا وہ آپکاوہ میں ہی ہوں
جس سے خدا کا وعدہ پورا ہوا۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ خدا سے لڑتا ہے کہ تو
نے کیوں ایسا کیا۔“
پھر فرمایا:
تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه : ۷۸)
کیوں عجب کرتے ہوگر میں آگیا ہو کر مسیح
خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ باد بہار
آسمان پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے
ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
232
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
کہتے ہیں تثلیث کو اب اہل دانش الوداع
پھر ہوئے ہیں چشمہ تو حید پر از جاں نثار
باغ میں ملت کے ہے کوئی گل رعنا کھلا
آئی ہے باد صبا گلزار سے مستانہ وار
اسمعوا صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح
نیز بشنو از زمین آمد
امام
کامگار
اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا
پھر خدا جانے کہ کب آئیں یہ دن اور یہ بہار
سر سے میرے پاؤں تک وہ یار مجھ میں ہے نہاں
اے مرے بد خواہ کرنا ہوش کر کے مجھ پر وار
وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم
اب بھی اس سے بولتا ہے جس وہ کرتا ہے پیار
میں وہ پانی ہوں کہ اترا آسماں سے وقت پر
میں ہوں وہ نور خدا جس سے ہوا حق آشکار
ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج
جس کی فطرت نیک ہے آئے گا وہ انجام کار
براھین احمدیہ جلد پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه: ۱۲۷-۱۳۷)
لیکن افسوس یہ مسیح زندگی کا پیغام دے کر چلا گیا۔امام مہدی ظاہر ہوا اور ہدایت کے سرچشمے
کھول گیا لیکن بعض بد قسمت دیکھنے کے باوجود ان دیکھوں کے طرح رہے اور معلوم ہونے کے
باوجود انجان بنے رہے۔وہ آج تک ان حسرتوں کا شکار ہیں، آج تک ان دکھوں نے ان کے دلوں کو
چھلنی کر رکھا ہے جن سے آپ نا آشنا ہیں۔آپ کے دل مسیح محمدی نے مسرتوں سے بھر دیئے
ہیں ، آپ کے دل امنگوں سے بھر دیئے گئے ہیں لیکن کروڑوں ایسے بد قسمت ہیں جنہوں نے اس مسیح
کو نہیں پہچانا اور آج تک ان کی گریہ وزاری کی آواز بلند ہورہی ہے اور وہ چیخ و پکار رہے ہیں۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
233
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
اخبار زمیندار لاہور نے لکھا:
وہ آواز آج بھی فضا میں گونج رہی ہے جو فاران کی چوٹیوں سے
بلند ہوئی اور دنیا کے ہر مظلوم کو سر بلند کر کے ہر سج رو ظالم کو راستی کی راہ پر چلنے پر
مجبور کرگئی۔سماج کو آج پھر ان کانوں کی احتیاج ہے جو اس آواز کو سن سکیں اور
اس پر لبیک کہیں پستیوں کو رفعتوں سے بدل دینے والا انقلاب آج اسی آواز پر
لبیک کہنے والے کی جنبش قدم کا منتظر ہے۔پھر ایک اور مسلمان عالم نے لکھا:
یا رسول اللہ ! اب عقل اور اسباب ظاہری کا سہارا جاتا رہا، قومی بے
کار ہو گئے ، ہمتیں پست ہو گئیں۔خونخواران تثلیث نے ان کو قعر مذلت میں اس
طرح دھکیل دیا کہ اب پھر ابھرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔اے نبی اللہ
بتائیے کہ شکستہ دل اور زخموں سے چور امت اپنے درد کی دوا کہاں پائے گی اور
کیونکر امام موعود علیہ السلام کے حضور اپنی فریاد پہنچائے گی۔اب دل کے زخم کی
تپش اور سوزش نا قابل اظہار ہو چکی ہے۔66
کاش انہیں نور بصیرت عطا ہوتا ! وہ اس درجہ محرومیوں اور حسرتوں اور اندھیروں میں نہ
بھٹکتے پھرتے اور اسلام میں احیائے نو کی اس عظیم تحریک میں شامل ہو کر جو مسیح دوران نے ان کے
لئے جاری کی ، خدمت دین کی حسرتیں دل کھول کر پوری کر لیتے۔پس اے خلافت محمدیہ کے جاں نارو! جو شمع خلافت محمدیہ کے گرد آج اس میدان میں
پروانوں کی طرح جمع ہوئے ہو، اس عظیم روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والی اے سعید روحو! جو
زمین کے کناروں سے اس مرکز خلافت میں جمع ہوئی ہو، تمہیں تو وہ بستان احمد کے گل بوٹے ہو جن کی
سر بلندی اور شادابی کی خوشخبریاں مسیح موعود نے دنیا کو دیں۔وہ تم ہو جن پر نسیم رحمت پھر سے چلی ہے
اور وقت خزاں میں جن پر عجب طرح کی بہار آگئی ہے۔تم اسی خزاں رسیدہ چمن سے پھوٹنے والی
نو بہار شاخیں ہو جن کے روکھ دنیا کی نظر میں جلانے کے قابل ہو چکے تھے۔سوسنو اور خوب اچھی طرح
اسے اپنی عقل و فراست کی گانٹھوں میں باندھ کر محفوظ کر لو کہ تمہاری یہ شادابی اور تمہاری یہ۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
234
اسلام کی نشاۃ ثانیہ خلیفۃ الرسول سے وابستہ ہے ۳۷۹۱ء
بہار نو تمہاری کلیوں کا چٹکنا اور شگوفوں کا پھوٹنا اور گلہائے رنگارنگ میں تبدیل ہوتے رہنا یہ سب سرتا پا
خلافت محمدیہ کے دم قدم کی برکت سے ہے۔یہ نعمت تمہیں ہجر کی تیرہ طویل دردناک اور صدیوں کی
گریہ وزاری کے بعد نصیب ہوئی ہے۔اب اسے سر آنکھوں پر بٹھانا، اب اس نعمت کو سر آنکھوں پر
بٹھانا ، سینہ سے لگانا اور اپنے بچوں اور اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں اور اپنے باپوں اور اپنے ہر دوسرے
پیارے سے ہزار بار بڑھ کر عزیز رکھنا۔تمہارے احیاء اور تمہاری بقاء کی تمام کنجیاں خلافت میں رکھ دی
گئی ہیں۔سب تدبیریں قیامت تک کے لئے خلافت سے وابستہ ہو چکی ہیں۔امت مسلمہ کی تقدیر
اس نظام سے وابستہ ہے اور تمہاری غیر متناہی عظیم شاہراہ اس در سے ہو کر گزرتی ہے جسے خلافت
را شدہ محمد یہ کہا جاتا ہے۔جان دے کر بھی اس نعمت کی حفاظت کرو اور ایک کے بعد دوسرے آنے
والے خلیفہ راشد سے انصار کی زبان میں ہمنت عرض کرو کہ اے خلیفتہ الرسول! ہم تمہارے آگے بھی
لڑیں گے اور ہم تمہارے پیچھے بھی لڑیں گے، ہم تمہارے دائیں بھی لڑیں گے اور ہم تمہارے بائیں
بھی لڑیں گے اور خدا کی قسم ، خدا کی قسم اب قیامت تک کسی دشمن کی مجال نہ ہوگی کہ مد عربیﷺ کی
خلافت کو بری نظر سے دیکھ سکے۔