اسلام کا بطل جلیل
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
235
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
اسلام کا بطل جلیل
بر موقع جلسہ سالانه ۱۹۷۴ء)
تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ
أيتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ
كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ ﴿ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ) ( الجمع : ٣-٤)
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (القف: ١٠)
یہ دو آیات جو میں نے احباب کے سامنے تلاوت کی ہیں آنحضور ﷺ کی احادیث کی
روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ ان دونوں آیات کا تعلق ایک عظیم روحانی مصلح سے ہے جو ایسے زمانے میں
ظاہر ہوگا جب کہ دین اسلام کو دو پہلوؤں سے اس کی شدید ضرورت ہوگی۔ایک اندرونی خرابیوں کو
دور کرنے کے لئے چنانچہ یہ اپنی روحانی قوت سے ایسے سامان پیدا کرے گا کہ ایمان اگر ثریا پر بھی
جاچکا ہوگا تو اسے وہاں سے کھینچ لائے گا اور دوسرے اسلام کے غلبۂ نو کے لئے مسلمانوں کے پراگندہ
لشکر کو ازسر نو منظم کرنے کی خاطر یہ ظاہر ہوگا۔( صحیح بخاری کتاب التفسیر باب قولہ و آخرین منھم۔۔۔تفسیر
طبری زیر آیت و آخرین منھم۔۔۔میرے مضمون کا تعلق اس دوسرے حصہ سے ہے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
236
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مشن کوئی معمولی مشن نہ تھا۔آپ قرآن کریم کی اس
عظیم الشان پیشگوئی کو پورا کرنے کی غرض سے بھیجے گئے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین کو دوسرے
تمام ادیان پر غالب کر دیا جائے۔آپ ایسے وقت میں اس عظیم الشان مشن کو پورا کرنے کے لئے
تشریف لائے جب کہ بظاہر یہ دین سخت کسمپرسی کی حالت میں تھا اور اس دین کے فدائی اور حامی
شعراء اس کی موجودہ حالتِ زار پر نوحے لکھ رہے تھے۔ایک طرف ان کے سامنے آنحضوں اور
صلى الله
خلفاء راشدین کے زمانے کا وہ اسلام تھا جو غار حرا سے نور کے چشمے کی صورت پھوٹا تھا اور دیکھتے دیکھتے
ریگزار عرب کو اس نے جل تھل کر دیا کہ وہ موج در موج ایک سیل رواں کی صورت خاکنائے عرب کی
سرحدوں کو پھلانگتا ہوا۔قیصر و کسریٰ کے تخت و تاج اور ان کی بوسیدہ اور کرم خوردہ تہذیب کو خس و
خاشاک کی طرح بہا لے گیا۔مسلمان شعراء اور مفکرین کے سامنے ایک وہ روشن روشن منظر تھا اور ایک
یہ بھیانک تصویر کہ صدیوں کے مرے ہوئے بت پھر زندہ ہو گئے اور آب و آتش کے پرستاروں اور
پتھروں، سانپوں اور بچھوؤں کے پجاریوں کو یہ تاب اور یہ مجال ہوئی کہ بڑھ بڑھ کر للکارتے ہوئے
اسلام پر حملہ آور ہونے لگے۔جراتیں یہاں تک بڑھیں اور حوصلے ایسے بلند ہوئے کہ سیوا جی نے
راجا جے سنگھ کے نام اپنے خط میں لکھا:
”میری تلوار مسلمانوں کے خون کی پیاسی ہے۔افسوس صد ہزار
افسوس کہ یہ تلوار مجھے ایک اور ضرورت کے لئے مجھے میان سے نکالنی پڑی۔اسے مسلمانوں کے سروں پر بجلی بن کر گرنا چاہیے تھا جن کا نہ کوئی مذہب ہے
اور نہ انہیں انصاف کرنا آتا ہے۔میری بادلوں کی طرح گرجنے والی فوجیں
مسلمانوں پر تلواروں
کا وہ خونی مینہ برسائیں گی کہ دکن کے ایک سرے سے لے
کر دوسرے تک سارے مسلمان اس سیلاب خون میں بہہ جائیں گے اور ایک
مسلمان کا نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔“
( منقول از اخبار الجمیعہ دہلی۔بحوالہ سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ : ۱۵)
اس خط کو نقل کرتے ہوئے اے۔کے۔سور یہ لکھتے ہیں:
سیوا جی کی یہ الفاظ اس کے اصلی رنگ میں ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
237
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
اسلام کو مٹا کر اس ملک کا عام مذہب ہندو دھرم کو بنانا چاہتا تھا۔اس کی زندگی کا
سب سے بڑا مقصد یہی تھا کہ مسلمانوں کو حوالہ شمشیر و آتش کر کے ہندوستان
سے ان کا نام ونشان مٹادے۔“
( منقول از اخبار الجمیعہ دہلی۔بحوالہ سوانح فضل عمر جلد اول صفحہ: ۱۵)
ہندوؤں کے احیاء نو کی ایک تحریک آریہ سماج کے نام سے اٹھی جس کا اولین مقصد
ہندومت کو اسلام پر اس طرح غالب کرنا تھا کہ ہندوستان میں بھولے سے بھی کوئی مسلمان نہ ملے۔اس کے متعلق ذکر کرتے ہوئے اخبار پر کاش لکھتا ہے:
”ہندوستان میں سوائے ہندو راج کے دوسرا راج قائم نہیں رہ سکتا۔ایک دن آئے گا کہ ہندوستان کے سب مسلمان شدھی کے ذریعہ آریہ سماجی
ہوں جائیں گے۔یہ بھی ہندو بھائی ہیں آخر صرف ہندو ہی رہ جائیں گے یہ
ہمارا آدرش ہے یہ ہماری آشا ہے۔سوامی جی مہاراج نے آریہ سماج کی بنیا داسی
اصول کو لے کر ڈالی۔“
(پرکاش، لاہور ۳۴ را پریل ۱۹۲۵ء بحوالہ سوانح فضل عمر جلد اول صفحه: ۱۶)
ادھر ہندوؤں کی یہ کیفیت تھی ادھر پنجاب کی سرزمین میں سکھ راج نے مسلمانوں پر آفت
ڈھا رکھی تھی۔تلسی رام ایک ہندو مورخ اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ:
مسلمانوں سے سکھوں کو بڑی دشمنی تھی اذان یعنی بانگ با آواز بلند
نہیں ہونے دیتے تھے۔مسجدوں کو اپنے تحت میں لے کر ان میں گرنتھ پڑھنا
شروع کرتے اور اس کا نام موت کڑا رکھتے تھے۔“
انسائیکلو پیڈیا آف سکھ لٹریچر میں لکھا ہے:
سکھوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جذبہ بے پناہ تھا۔مسلمان مردوں عورتوں اور بچوں کو بے دریغ قتل کیا گیا۔ان کے گاؤں بالکل
66
تباہ کر دیئے گئے ، عورتوں کی بے حرمتی کی گئی اور ہزاروں مسجد میں جلا دی گئیں۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
238
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱
مسلمانوں کو ابھی تک وہ زمانہ نہیں بھولا جبکہ وہ سکھوں کی قوم کے
ہاتھوں ایک دہکتے ہوئے تنور میں مبتلا تھے اور ان کی دستِ تعدی سے نہ صرف
مسلمانوں کی دنیا ہی تباہ تھی بلکہ ان کے دین کی حالت اس سے بھی بدتر تھی دینی
فرائض کا ادا کرنا تو درکنار بعض آذان کے کہنے پر جان سے مارے جاتے تھے۔“
اس حالت زار کے وقت انگریزی حکومت نے مسلمانوں کو سکھوں کے ظلم و استبداد سے
نجات بخشی اور امن و امان کا دور دورہ ہوا لیکن افسوس کہ ان کے ساتھ عیسائیت کا پیغام مسلمانوں کی
تباہی کا پیغام بن کر آیا اور ہندوستان کی مذہبی دنیا میں ایک تلاطم بر پا کر دیا۔خصوصاً اسلام پر عیسائیت
کی طرف سے ایسے بھر پور حملے کئے گئے کہ ان کی یلغار کے چرچے ہونے لگے۔عیسائیت کو اس تیزی
سے ہندوستان میں کامیابی حاصل ہونے لگی کہ فتح کے نشے میں بدمست ہو کر عالمی شہرت کے مالک
عیسائی پادری یہ بلند و بانگ دعاوی کرنے لگے کہ :
دنیائے عیسائیت کا عروج آج اس درجہ زندہ حقیقت کی صورت
اختیار کر چکا ہے کہ اس درجہ عروج اس سے پہلے کبھی نصیب نہیں ہوا تھا۔ذرا
ہماری ملکہ عالیہ ملکہ وکٹوریہ کو دیکھو جو ایک ایسی سلطنت کی سر براہ ہے جس پر
کبھی
سورج غروب نہیں ہوتا۔دیکھو! وہ ناصرہ کے مصلوب کی خانقاہ پر کمال درجہ
تابعداری سے احتراما جھکتی ہے اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔۔۔۔۔دیکھو! جرمنی کے نوجوان قیصر کو جب وہ خود اپنے لوگوں کے لئے بطور
پادری فرائض سرانجام دیتا ہے اور یسوع مسیح کے مذہب یعنی دین عیسائیت سے
اپنی وفاداری کا اعتراف کرتا ہے۔مشرقی اقدار پر ماسکو کے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ
میں زار روس کو دیکھو کہ تاج پوشی کے وقت ابن آدم کے طشت میں رکھ کر اسے
تاج پیش کیا جاتا ہے یا پھر ایک مغربی جمہوریت کے صدر کے بعد دوسرے
صدر کو دیکھو ان میں سے ہر ایک عبادت کے نسبتا سادہ لیکن عمیق اسلوب میں
ہمارے خداوند کے ساتھ اپنی وفاداری اور تابعداری کا اظہار کرتا چلا جاتا ہے۔“
( بیروز لیکچر ز صفحه: ۱۹، ۲۰)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
239
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
مذہبی جنگ کے میدان میں یہ نقشہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میدان
کارزار میں قدم رکھا اور اس شان اور قوت اور فنی مہارت اور بے مثل فراست کے ساتھ اہل اسلام کی
کمان سنبھالی که گذشتہ تیرہ صدیوں میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔آپ کا جہاد فی سبیل اللہ بارگاہ الہی میں
اس حد تک مقبول ہوا کہ الہاماً آپ کو جرى الله في حلل الانبياء( تذکرہ صفحہ: ۶۳) کا لقب عطا کیا
گیا یعنی کہ فرمایا کیا کہ دیکھو کہ خدا کا پہلوان انبیاء کا لبادہ اوڑھے ہوئے میدانِ کارزار میں اترا ہے۔ایک عظیم سپہ سالار میں جو جو خوبیاں پائی جانی چاہئیں وہ آپ میں بدرجہ اتم موجود تھیں۔بڑا
دلچسپ اور طویل مضمون ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فنون حرب کو سمجھنے کے لئے گہرے
تحقیقاتی مطالعہ کی ضرورت ہے۔صرف تعارف کے طور پر چند ایک امور پر روشنی ڈالتا ہوں۔جنگ مادی ہو یا روحانی، روحانی ہو یا نظریاتی بنیادی ضرورت یہ ہوتی ہے کہ اچھی تیاری کی
جائے اس کے دو حصے ہیں۔پہلا حصہ اچھے ہتھیاروں کی فراہمی اور نئے ہتھیاروں کی ایجاد سے تعلق
رکھتا ہے اور دوسرا حصہ اپنی فوج کو عمدہ تربیت دینے سے تعلق رکھتا ہے جو فی ذاتہ ایک بڑا وسیع مضمون
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیونکہ ایک عظیم روحانی فوج کے سردار تھے جسے مادی ہتھیاروں سے
نہیں بلکہ روحانی ہتھیاروں سے دشمنانِ اسلام پر غلبہ پانا تھا۔لہذا اس جہاد کے لئے جس قسم کی تیاری
کی ضرورت تھی وہ آپ نے حد امکان تک فرمائی۔اس تیاری کے سلسلے میں آپ نے راہنمائی کے لئے سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی
تا قیامت باقی رہنے والی تعلیم اور ارشادات کو اپنا راہنما بنایا اور قدم قدم پر اللہ تعالیٰ کی ہدایت اور
روشنی پانے کے لئے اس کثرت سے اور ایسے گریہ وزاری سے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ کی خاص
نصرت اور تائید اس کوشش میں ہر گھڑی آپ کے ساتھ رہتی تھی۔یہی وجہ ہے کہ آپ کو اس مختصر زندگی
میں تنِ تنہا اسلام کی ایسی شاندار اور عظیم الشان خدمات کی توفیق عطا ہوئی کہ غیر بھی پکار اٹھے کہ
حضور ﷺ کے دور اول کے بعد تیرہ صدیوں میں کسی کو ایسی توفیق نہیں ملی۔اس سلسلے میں آپ کی
پہلی تصنیف براہین احمدیہ گویا اہل اسلام کا ایک جدید اسلحہ خانہ ثابت ہوئی اور ایسے نئے مؤثر اور
نا قابل تردید دلائل سے آراستہ تھی جن کے استعمال نے دشمن کے کیمپ میں ایک کھلبلی مچادی۔اپنوں
کو نئے حوصلے ، نئی جراتیں اور نئے اعتماد عطا کئے۔یہ وہی کتاب ہے جس کی اشاعت پر مولوی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
240
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
محمد حسین بٹالوی نے وہ تاریخی خراج عقیدت پیش کیا جو اس نوعیت کا ہے کہ اسلامی جہاد کا مورخ ہمیشہ
اسے دہراتا رہے گا۔مولوی صاحب موصوف نے فرمایا:
ہمارے رائے میں یہ کتاب اس زمانے میں اور موجودہ حالت کی
نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور
آئندہ کی خبر نہیں“۔اشاعۃ السنتہ جلدے نمبر ۶ صفحه: ۳۴۸ بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ا صفحه : ۱۷۲)
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے اس مشہور و معروف اعتراف حق کے بعد ہندوستان
کے ایک اور عالم دین صحافی کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں جن کی بزرگی اور علم وفضل کا شہرہ ہندوستان
کے طول وعرض میں پھیلا ہوا تھا۔جناب مولانا محمد شریف صاحب بنگلوری مدیر اخبار منشور محمدی،
براہین احمدیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اسلام سے کوئی حضرت جن کو
خدا نے دین کی تائید اور حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب ایسی تصنیف یا تالیف
کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو۔اور جس میں دلائل عقلیہ اور
براہین نقلیہ قرآن کریم کے کلام اللہ ہونے پر آنحضرت ﷺ کے ثبوت نبوت پر
قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے کہ یہ آرزو بھی بر آئی۔یہ وہی کتاب ہے جس کی تالیف
یا تصنیف کی مدت سے ہم کو آرزو تھی۔۔۔۔۔۔۔افضل العلماء فاضل جلیل
جرنیل فخر اہل اسلام ہند مقبول بارگه صمد جناب مولوی میرزا غلام احمد صاحب
رئیس اعظم قادیان ضلع گورداسپور پنجاب کی تصنیف ہے۔سبحان
اللہ کیا تصنیف
منیف ہے کہ جس سے دین حق کا لفظ لفظ سے ثبوت ہو رہا ہے۔ہر ہر لفظ سے
حقیت قرآن و نبوت ظاہر ہو رہی ہے۔مخالفوں کو کیسے آب و تاب سے دلائل
قطعیہ سنائے گئے ہیں۔دعویٰ ہی مدلل براہین ساطعہ ثبوت ہے۔مثبت بہ دلائل
قاطعہ ، تاب دم زدنی نہیں۔اقبال کے سوا چارہ نہیں۔ہاں انصاف شرط ہے ورنہ
کچھ بھی نہیں۔ایھا الناظرین! یہ وہی کتاب ہے جو فی الحقیقت لا جواب ہے۔“
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
241
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
منشور محمدی بنگلور ۲۵ / رجب المرجب ۱۳۰۰ھ۔بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اصفحہ : ۱۷۶)
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے اس رائے کا اظہار فرمایا تھا کہ آج تک تو یہ کتاب
لا جواب اور بے نظیر ہے آئندہ کی خبر نہیں مگر مولانا محمد شریف صاحب فرماتے ہیں:
”لا الہ الا اللہ حق اور محمد رسول اللہ برحق ہم تو فخریہ یہ کہتے ہیں کہ
جواب
ممکن نہیں ہاں قیامت تک محال ہے۔“
آپ کے اولین مد مقابل ، ہندو عیسائی اور سکھ تھے ان کے مقابل پر اسلام کی تائید میں جو
دلائل کا اندہ ہوا سیل رواں آپ کے قلم سے پھوٹا آج میں ان تینوں مذاہب سے متعلق آپ کے ان
میں سے ایسے تین دلائل نمونہ پیش کرتا ہوں جن کی دو امتیازی خصوصیات ہیں۔اول یہ کہ ان کی کوئی
نظیر آپ سے قبل کے علم کلام کی دنیا میں نہیں ملتی۔دوسرے یہ کہ یہ دلائل گہری تحقیق کا نتیجہ ہیں محض
منطقی نوعیت کے شعبدے نہیں گویا اس عصائے موسیٰ کے مشابہ ہیں جس کے سامنے شعبدہ بازی کے
سانپ رسیاں بن گئے تھے۔ہندومت کے مقابلے میں ہندو مذہب کے تمام فرقے اپنے اندرونی اختلافات کے باوجود
اس عقیدے اور دعوے میں متفق تھے کہ سنسکرت وہ واحد الہامی زبان ہے جس میں خدا تعالیٰ نے اپنے
رشیوں سے کلام کیا۔اس دعوے کے ثبوت میں وہ یہ مفروضہ بھی پیش کرتے تھے کہ سنسکرت دنیا کی وہ
قدیم ترین زبان ہے جو کسی دوسری زبان کی مرہونِ منت نہیں جب کہ دنیا کی تمام دوسری زبانیں
سنسکرت سے نکلی ہوئی ہیں۔پس ایک کامل زبان کی حیثیت سے سنسکرت ہی اس بات کی اہل تھی کہ
اس میں خدا کا کلام نازل ہو۔پس اس موضوع پر قرآن اور ویدوں میں سے در حقیقت کون سی کامل اور
الہامی کتاب ہے آپ کے اور ہندوؤں کے درمیان شدید معرکہ آرائی ہوئی۔ہندو دعاوی کی لغویت اور اسلامی نظریے کی حقانیت ثابت کرنے کے لئے آپ نے جو
سینکڑوں قوی دلائل پیش کئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ آپ نے گہری تحقیق کے بعد یہ ثابت فرمایا کہ
سنسکرت نہ تو دنیا کی پہلی زبان ہے نہ ہی الہامی زبان ہے نہ کوئی ایسی خوبی اپنے اندر رکھتی ہے کہ اسے
بهترین تو در کنار عام درجے کی اچھی زبان بھی سمجھا جائے۔اس کے برعکس عربی کے حسن و کمال اور
کمال حسن پر آپ نے ایک بے نظیر تحقیق فرمائی جس میں ثابت فرمایا کہ عربی نہ صرف ایک کامل زبان
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
242
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱
ہے بلکہ وہ پہلی زبان ہے جسے خدا تعالیٰ نے الہاما انسان کو سکھایا اور دنیا کی تمام دوسری زبانیں اسی
زبان سے نکلیں اور اسی کی بگڑی ہوئی صورتیں ہیں۔پھر آپ نے یہ بھی ثابت فرمایا کہ سنسکرت بھی عربی
ہی سے نکلی ہے لیکن جن ہاتھوں میں اس نے پرورش پائی وہ اتنے بھونڈے اور بے سلیقہ تھے کہ نقل کی
بھی عقل نہ رکھتے تھے لہذا اسنسکرت عربی کی بگڑی ہوئی صورتوں میں ایک بہت ہی ادنی اور ذلیل مقام
کھتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ہندومت کے رہنماؤں کے درمیان وید یا قرآن کی
فضیلت کے موضوع پر جو طویل معر کے ہوئے ان میں سے صرف ایک نمونہ میں نے سامعین کے
سامنے پیش کیا ہے۔اس طویل معرکہ آرائی کا نتیجہ بالآخر کیا نکلا؟ وہ مجھ سے نہیں بلکہ ایک ہندوراہنما کی
زبان سے سنئے۔کتاب ”ہندو دھرم اور اصلاحی تحریکیں“ کے مصنف اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے:
آریہ سماج کا مسلمانوں کے ایک تبلیغی گروہ یعنی قادیانی فرقے
سے تصادم ہو گیا۔آریہ سماج کہتی تھی کہ وید الہامی ہے اور سب سے پہلا آسمانی
صحیفہ ہے اور مکمل گیان ہے۔قادیانی کہتے تھے کہ قرآن شریف خدا کا کلام ہے
اور حضرت محمد خاتم النبین ہیں۔اس کد و کاوش کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی عیسائی اور
مسلمان اب مذہب کی خاطر آریہ سماج میں داخل نہیں ہوتا۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دوسرے اہم مخاطب بلکہ اہمیت کے لحاظ سے
اولین مخاطب کہنا چاہئے عیسائی تھے جن کے مذہب کی بنیاد ہی اس عقیدے پر تھی کہ حضرت مسیح علیہ
السلام ما فوق البشر طاقتوں کے حامل تھے اور ابدی زندگی اور رفع الی السماء کے دو ایسے امتیازی
نشانات ان کو عطاء ہوئے کہ کبھی کسی بشر اور رسول کو یہ نشانات عطا نہیں ہوئے۔بدقسمتی سے چونکہ
مسلمان بھی یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اپنے خا کی جسم کے ساتھ آج تک زندہ آسمان
پر بیٹھے ہیں لہذا اس دلیل کا کوئی شافی جواب ان کی پاس نہیں تھا۔حضرت مسیح کا بن باپ کے پیدا ہونا
مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافے کر رہا تھا۔عیسائی پادری الوہیت مسیح کی تائید میں دلائل کی یہ
تثلیت پیش کیا کرتے تھے کہ دیگر بشر رسولوں سے ممتاز، غیر طبعی زندگی پانے والے، جسم سمیت آسمان
کی طرف پرواز کر جانے والے وہ روحانی وجود جن کی پیدائش ابنائے آدم کی لمس سے پاک تھی، جن
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
243
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
میں خدا نے خود اپنی روح کو پھونکا، جسے تم خود روح اللہ تسلیم کرتے ہوا گر وہ خدا کا بیٹا نہیں تھے تو اور کیا
تھے؟ اس دلیل کے مقابل پر دیگر علماء سخت عاجز تھے اور آج تک عاجز ہیں۔عیسائی پادریوں کے اس
ہتھیار سے زخمی ہو کر لاکھوں مسلمان اسیر عیسائیت ہو گئے اور کسی میں طاقت نہ تھی کہ اس ہتھیار کی
ہلاکت آفرینی کا مقابلہ کر سکے۔تب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جرى الله في حلل
الانبیاء تشریف لائے ، اپنے ہاتھوں میں علم اسلام
کو تھاما اور خدا سے خبر پا کر یہ پر شوکت اعلان کیا کہ
مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے۔یہ اعلان عیسائی کیمپ پر ایک آسمانی بجلی بن کر گرا اور اس
عظیم انکشاف نے یک دفعہ میدان کارزار کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیاوہ جو حملہ آور تھے شدید تر حملوں کی زد
میں آگئے ، وہ جو پسپا کر رہے تھے پسپا ہوئے ، اسیران صیادر ہا ہوئے اور صیاد دام اسیری میں الجھ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس برہان قاطعہ کو اس شان اور قوت کے ساتھ استعمال
فرمایا اور ایسے تابڑ توڑ حملے عیسائیت پر کئے کہ صلیب کی گویا کمر توڑ کر رکھ دی۔یہ محض ایک دعوی نہیں،
عیسائیت کوشکست دینے کی خاطر فقط ایک منطقی حربہ نہیں تھا جسے کسی ہوشیار مناظر نے اپنی اعلی مہارت
سے بیٹھے بیٹھے گھڑ لیا ہو یہ مذہبی اور علمی دنیا کا ایک عظیم انکشاف تھا اس کے آگے اور پیچھے دائیں اور
بائیں ٹھوس نا قابل تردید شہادتوں کے کڑے پہرے تھے۔اس انکشاف کی تائید میں آپ نے بائبل کو
گواہ ٹھہرایا تو قدیم اور جدید صحیفے ورق در ورق وصال ابن مریم کی گواہی دینے کے لئے چل پڑے۔آپ نے تاریخ عہد عیسوی کو گواہ ٹھہرایا تو تاریخ عہد عیسوی دست بستہ شہادت کے لئے آگے بڑھی۔آپ نے عقل انسانی اور علوم ظاہری کو شہادت کے لئے پیش کیا تو عقلی اور سائنسی دلائل ہجوم در ہجوم
دوڑے چلے آئے اور گروہ در گروہ نعرہ زن ہوئے کہ عیسی ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے۔آپ
نے قرآن سے فیصلہ چاہا تو سنو کہ میں محکم آیات کی عدالت عالیہ نے وفات مسیح پر اپنی مہر ناطق ثبت
فرمائی۔محض یہ کہہ دینا کہ عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ایک معمولی اور آسان سی بات نظر آتی ہے
لیکن ذرا اس طرف بھی نگاہ فرمائیے کہ دنیا کی دوسب سے بڑی مذہبی قوموں کے ایسے مسلمہ (عقیدہ)
کے بر عکس اعلان کرنا جس پر وہ صدیوں سے جسے بیٹھے تھے کوئی معمولی ہمت کا کام نہ تھا۔کہنے کو تو یہ
آسان بات تھی لیکن ذرا غور فرمائیے کہ تمام ہمعصر علماء اسلام کے متفق علیہ عقیدہ کو قرآن و حدیث کے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
244
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
قطعی دلائل سے غلط ثابت کرنا بھی کیا کوئی آسان بات تھی؟ کیا یہ آسان بات تھی کہ عہد نامہ قدیم ہی
سے نہیں بلکہ عہد نامہ جدید کی رو سے بھی وفات مسیح کو ثابت کیا جائے جسے حیات مسیح کی واحد سند کے
طور پر پیش کیا جاتا تھا عیسائیت کے خلاف آپ کے پیش کردہ سینکڑوں دلائل میں سے ایک دلیل تھی۔عقل دنگ رہ جاتی ہے یہ سوچ کر کہ اس ایک دلیل کے پیچھے تحقیق اور جستجو پر آپ کو کتنی محنت شاقہ خرچ
کرنی پڑی ہوگی اور کتنی راتوں کے دیئے آپ نے جلائے ہوں گے۔مذہبی اور تاریخی، علمی
اور عقلی عقلی اور نقلی سینکڑوں تائیدی دلائل آپ کی پیش کردہ اس ایک دلیل کے آگے اور پیچھے چپرا
کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔پس یہ جدید اور بے مثل نظریاتی ہتھیار جو آپ نے لشکر اسلام کو عیسائیت پر یلغار کے لئے
فراہم کیا تائید غیبی اور نصرت الہی کا ایک انقلاب آفریں چمکتا ہوا اعجاز تھا صرف اسی ایک مسئلے پر آپ
کی تحقیق کی وسعت اور جستجو کا انہاک ملاحظہ فرمائیے کہ مختلف پہلوؤں سے وفات مسیح کے سینکڑوں
دلائل پیش کرنے پر ہی بات ختم نہیں فرمائی بلکہ پہلے تو عیسائیت کے مصنوعی خدا کو آسمان سے زمین پر
اتارا اور پھر مریم کے بیٹے اس حقیقی عیسی کی تلاش شروع فرما دی جو خدا کا ایک مقدس رسول تھا اور بنی
اسرائیل کی طرف سے اپنے رب کا پیغام لے کر آیا تھا یعنی اس حقیقی رسول کی تلاش شروع کی جس کی
شخصیت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ایک فرضی عیسیٰ آسمان پر جا بیٹھا تھا اور وہ خود واقعہ صلیب کے بعد سے
عملاً گوشہ گمنامی میں پڑا ہوا تھا اور انیس سو سال سے کچھ پتا نہ تھا کہ اس سخت مظلوم نبی پر کرب و بلائے
صلیب کے بعد کیا گزری اور وہ کس حال میں کہاں گیا ؟ بڑا مشکل کام تھا بڑا ہی مشکل کام تھا۔جب
سے دنیا بنی ہے گمشدگان کی تلاش بھی بنی آدم کو رہی ہے لیکن جب سے دنیا بنی ہے کسی تلاش کرنے
والے کو ایسی کٹھن مہم در پیش نہ آئی ہوگی کہ انیس سو سال سے پہلے کے ایک گمشدہ وجود کو تلاش کرے۔عقل انسانی اسے ناممکن اور محال قرار دیتی ہے لیکن سنو اور اپنے رب کی تکبیر کرو کہ حمد مصطفیٰ
احمد م کا غلام اسلام کا بطل جلیل آگے بڑھا اور اس ناممکن کام کوممکن کر کے دکھا دیا اور اس
مظلوم نبی کے مدفن اور آخری آرام گاہ کو تلاش کر لیا جو انیس صدیاں قبل اپنی قوم کے ظلم وستم سے تنگ
آکر اور دکھوں والی صلیب کے چنگل سے رہائی پاکر ایک چشموں والی پر امن پہاڑی وادی کی طرف
ہجرت کر کے چلا گیا تھا۔بلاشبہ یہ تحقیق اور دریافت کی دنیا کا ایک عظیم شاہکار تھا۔اس وقت سے لے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
245
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
کر کہ جب حضرت
مسیح ناصری علیہ السلام کو صلیب سے اتارا گیا اس وقت تک کہ جب خدا نے آپ کی
روح کو اپنی ابدی جنتوں کی طرف بلایا مسیح محمدی نے آپ کے سفر ہجرت کی ہر منزل سے پردہ اٹھایا ، ہر
سنگ میل کو دریافت کیا اور صدیوں کی خاک تلے دبے ہوئے ان نقوش پا کو اجاگر کیا جو مظلوم
مہاجرین کا ایک قافلہ فلسطین سے جنت کشمیر کی طرف ہجرت کرتے ہوئے تاریخ کی مدفون راہوں پر
چھوڑ آیا تھا۔اللہ اللہ کیا شان ہے اس تحقیق کی ! اللہ اللہ کیا شان ہے اُس احمد مکی کی جس کی
غلامی کا دم بھر کر قادیان میں یہ عارف ربانی پیدا ہوا۔عیسائیوں اور ہندؤوں کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سکھ مت کے نسبتاً محدود
محاذ پر بھی اسلام کی شاندار نمائندگی فرمائی۔اس موقع پر بھی آپ کی یہ امتیازی شان قائم رہتی ہے کہ
غیر مذاہب کے ساتھ اسلام کے مقابلے میں آپ بڑی گہری تحقیق اور جستجو کے بعد بین اور قاطع دلیل
کا ایک ایسا نیا ہتھیار دریافت کرتے ہیں جس کی نظیر پہلے کوئی نہیں ملتی اور جو دشمن اسلام کو ایک دفعہ
حیران اور مبہوت کر دیتا ہے۔جس کی قوت ضد اور تعصب کے خوفوں کو توڑتی اور جس کی لطیف آگ
پوشیدہ سروں کو دو نیم کرتی ہوئی دلوں سے گزر جاتی ہے۔اب ذرا دیکھئے کہ سکھ مت پر دین اسلام کو غالب کرنے کے لئے آپ نے کیسا لطیف اور
اچھوتا انکشاف فرمایا کہ نام نہاد سکھ مت کے بانی حضرت گرو بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ تو خود ہی مسلمان
تھے بلکہ محمد عربی کے عشق میں گرفتار اور اسلام کے جان نثار خادموں میں سے تھے۔ان کی طرف کوئی نیا
مذہب منسوب کرنا سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ظاہر بات ہے کہ اگر سکھ مت کے بانی کو ہی محمد رسول
کا ایک ادنی غلام اور سچا مسلمان ثابت کر دیا جائے تو پیچھے سکھ مت کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سکھ مت کی علیحدہ مذہبی حیثیت کے خلاف بکثرت دوسرے دلائل
پیش کرنے کے علاوہ الہام الہی کی روشنی میں وہ سر بستہ راز دریافت فرمالیا جو حضرت بابا نانک کے
مسلمان ہونے کا ایک ناقابل تردید ثبوت فراہم کرتا تھا۔صلى الله
العروسة
حضرت بابا نانک علیہ الرحمہ کا مقدس چولہ حضرت بابا صاحب کی ایک متبرک یادگار کے طور
پر ڈیرہ بابا نا تک میں محفوظ چلا آتا ہے اور ہر سال صرف ایک بار بڑی حزم واحتیاط کے ساتھ باہر نکالا
جاتا ہے۔سکھوں کا یہ عقیدہ تھا کہ گرو با نا نک سے اللہ تعالیٰ نے مخفی الہامی زبان میں کلام فرمایا جو اس
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
246
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
چولے پر من وعن درج ہے لیکن اس آسمانی زبان کا علم کسی دوسرے انسان
کو نہیں دیا گیا لہذا قیامت
تک اب ایک سربستہ راز رہے گا۔ان بے چاروں کو کیا خبر تھی کہ علیم وخبیر خدا اس سر بستہ راز کو قادیان
کے ایک عاشق اسلام پر آشکار کرنے والا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سکھوں کو سراسیمہ و
مبہوت کر کے رکھ دیا جب آپ نے یہ حیرت انگیز انکشاف فرمایا کہ چولہ بابا نانک پر کلمہ طیبہ سورهٔ
فاتحه، درود شریف اور بعض آیات قرآنیہ کے سوا کچھ اور درج نہیں اور مخفی وہ الہامی زبان جس میں یہ
مقدس کلام درج ہے قرآن کی زبان یعنی عربی ہے۔یہ اعلان کیا تھا گویا سکھوں کے لئے ایک بم کا
دھما کہ تھا جس پر پنجاب کی دھرتی ہل گئی۔میں نے عرض کیا ہے کہ اور بہت سے دلائل میں سے ایک
دلیل یہ تھی لیکن ذرا اس دلیل کی قوت اور شوکت ملاحظہ فرمایئے کہ مقابل کو جڑوں سے اکھیڑ کر پچھاڑ دیا
پھر ندرت دیکھئے کہ جب سے سکھ مت کا ایک الگ وجود بنا ہے سکھوں نے اسلام کی تاریخ میں نہ کبھی
ایسا ہتھیار دیکھا تھا ، نہ سنا تھا ، نہ ہی ایسا ہتھیار چلانے والا کبھی ان کے مد مقابل آیا تھا۔جیسا کہ پہلے
عرض کر چکا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ دلائل محض منطقی جمع خرچ نہیں ہوتے تھے
ٹھوس حقیقتوں کے بچے اور پکے گواہ اپنے ساتھ رکھتے تھے۔حضرت مسیح موعود نے جب یہ انکشاف
فرمایا کہ چولہ باوانا نک پر کلمہ طیبہ اور آیات قرآنیہ لکھی ہیں اور ساتھ ہی چولہ باوا نا نک کی وہ تصویر بھی
شائع فرمائی جو بڑی حکمت اور کوشش سے حاصل کی گئی۔۔جہاں تک تربیت یافتہ روحانی فوج کی تیاری کا تعلق ہے قادیان دیکھتے دیکھتے فدائیان
اسلام کی ایک الگ چھاؤنی بن گیا جہاں جان و مال کی نذر لئے ہوئے مجاہدین اسلام دور نزدیک سے
کھنچے چلے آتے ہیں اور حضوڑ سے تربیت پا کر اعلائے کلمہ اسلام کے لئے چاروں سمت نکل کھڑے
ہوتے تھے۔آپ نے ان میں اپنے مقصد کی عظمت اور سچائی کا کامل یقین پیدا کیا ، آپ نے ان کے
اندر اپنے مقصد کا عشق اور والہیت کا تعلق قائم کیا ، آپ نے انہیں دلائل کے ہتھیاروں کا بہترین
استعمال سکھایا اور فنون حربیہ روحانیہ کی بے مثل تربیت دی۔آپ نے ان کے حوصلے ثریا کی طرف بلند
کر دیئے اور دشمنوں کے حوصلے ایسے پست کہ گویا تحت الٹری میں گرے ہوئے ہوں۔آپ نے ان
میں کامل نظم و ضبط پیدا کیا اور کامل نظریاتی وحدت پیدا کی یہاں تک کہ ان کے دلوں کی دھڑکنیں ہم
آہنگ ہو گئیں اور لاکھوں جسموں میں گویا ایک دل دھڑکنے لگا۔آپ نے انہیں اطاعت کا سلیقہ سکھایا