اسلام کا بطل جلیل
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
247
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
اور وہ ایک ہاتھ پر اٹھنا اور ایک ہاتھ پر بیٹھنا سیکھ گئے۔اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک جرنیل کی حیثیت سے جنگی حکمت عملی
کے موضوع پر روشنی ڈالتا ہوں۔یہ وہ زمانہ تھا کہ کیا یہود اور کیا عیسائی، کیا ہندو اور کیا سکھ ہر کس و ناکس
عالم و جاہل اٹھتا تھا اور اسلام پر لغو اعتراضات کی بوچھاڑ شروع کر دیتا تھا۔اسلام کے خلاف اسی نوع
کا نہایت دل آزار لٹریچر اس کثرت سے شائع کیا جارہا تھا کہ بلا مبالغہ مطبوعہ صفحات کی تعداد کروڑوں
تک جا پہنچتی ہے۔حکمت عملی کے ایک ہی وار سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان دونوں مسائل
کا علاج کر دیا۔آپ نے اسلام کے مدمقابل تمام مذاہب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ جب ہم
سب کے دعاوی میں یہ قدرے مشترک ہے کہ ہم اپنے اپنے دعوئی کے مطابق اپنے مذہب کی بنیاد
الہام الہی پر قرار دیتے ہیں تو کیا ہم پر یہ پابندی لازم نہیں کہ ہم اپنے مذاہب کی طرف صرف وہی
دعاوی اور خوبیاں کریں جن کی سند ہماری الہی کتب میں ملتی ہوں اور دوسرے کی طرف جو بات
منسوب کریں اسے بھی اس کی الہامی کتاب سے نکال کر دکھانے کے ذمہ دار ہوں۔یہ بظاہر سادہ اور
معمولی سی پیشکش تھی لیکن دشمنان اسلام کے لئے ایک ایسا لقمہ اجل ثابت ہوئی جو نہ اس سے اگلا جاتا
تھا نہ نگلا جاتا تھا۔لغو اعتراضات کا غوغا اور بے جا اعتراضات کا شور ان کے حلقوں میں پھنسنے لگا۔نہ
جائے رفتن رہی نہ پائے ماندن۔اسے قبول کرنا اس لئے مشکل تھا کہ بہت سی خوبیاں جو وہ اپنے
مذاہب کی بیان کرتے تھے اور بہت سے حسین دعاوی جو اپنے مذہب کی طرف منسوب کرتے تھے ان
کا کوئی ذکر ان کی الہامی کتاب میں موجود نہ تھا۔حقیقتاً وہ اسلامی تعلیم ہی کی چوری تھی مثلاً عیسائیت
ایک عالمگیر مذہب ہونے کا دعوی کر رہی تھی اور حضرت عیسی علیہ السلام کو تمام دنیا کے نجات دہندہ کے
طور پر پیش کیا جارہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ اصول کو تسلیم کرنے کی صورت میں
عیسائیت کا یہ دعویٰ بائبل سے نکال کر دکھانا پڑتا تھا جہاں ایسا کوئی بھی ذکر موجود نہیں۔لہذا کسی مزید
بحث کا سوال ہی باقی نہیں رہتا تھا۔اگر عیسائی اس پیشکش کو قبول نہ کرتے تو ان پر مدعی ست اور گواہ
چست ہونے کا محاورہ صادق آتا تھا۔آریہ مت پر اس اصول کو چسپاں کر کے دیکھیں کہ تو وہاں بھی یہی دلچسپ نقشہ نظر آتا ہے۔آریہ مت ہندوؤں کا وہ فرقہ ہے جو تو حید الہی کا قائل ہے ساتھ ہی یہ فرقہ چاروں ویدوں کے الہامی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
248
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ء
ہونے پر بھی ایمان رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ طریق فیصلہ کے مطابق جب
ویدوں پر نظر ڈالیں تو اول تا آخر شرک سے بھرے پڑے ہیں لہذا آریوں کا حق نہیں بنتا کہ وہ اپنی
الہامی کتب کی طرف خود ساختہ دعاوی منسوب کریں۔ان دونوں مثالوں پر نظر کرنے سے صاف کھل
جاتا ہے کہ دراصل قرآن کے پیش کردہ دو خوبصورت دعاوی چوری کر لئے گئے تھے اور چورا ایسے دلاور
تھے کہ دن دہاڑے چوری کا مال بغل میں دابے مالک سے لڑنے نکلے تھے۔کامیاب دفاع کے بعد شدید یلغار یہ بھی ایک عظیم جرنیل کی خصوصیت ہوتی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے فنِ جہاد کا یہ بہت اہم پہلو تھا کہ معاندین اسلام کے اعتراضات کا جواب
دیتے وقت اسے ایک حد تک ڈھیل دیتے چلے جاتے تھے کہ وہ ہر امکانی حملہ کر کے دل کی بھڑاس نکال
لے اور کوئی اعتراض نہ چھوڑے۔اس دوران اس کے ہر اعتراض در اعتراض کا ایسا مدلل اور مسکت
جواب دیتے کہ ہر پڑھنے اور سننے والے منصف مزاج شخص پر اعتراضات کی لغویت اور اسلامی تعلیم
کی حقانیت ثابت ہو جاتی تھی۔بالآخر جب معترض کے اعتراض کا ترکش خالی ہو جاتا تو اسلام کی
طرف سے دفعہ شدید الزامی جواب کی کارروائی فرماتے اور سنبھلنے کا موقع دیئے بغیر اسی قسم کے
ہتھیاروں سے اس پر سخت تر حملہ کرتے جس قسم کے ہتھیاروں سے اس نے اسلام پر حملہ کیا تھا۔چونکہ
دشمن اسلام کو زخم پہنچانے کے شوق میں پہلے ہی اپنے اعتراض کو غلط استعمال کر چکا ہوتا تھا اس لئے اس
کے خلاف یہی ہتھیار بہت زیادہ قوت اور کامیابی کے ساتھ کام کرتا تھا اور فرار کی تمام راہیں اس پر بند
ہو جاتی تھیں۔اس پہلو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کا مطالعہ غیر معمولی دلچسپی کا باعث
بنتا ہے۔مثال کے طور پر کثرت ازدواج پر دشمن اعتراض کرتا تھا۔اس کا بڑا سلجھا ہوا معقولی جواب
دینے کے بعد اور اس تعلیم کا فلسفہ اور حکمت سمجھانے کے بعد پھر معترض کے اپنے معتقدات کے پیش
نظر آپ ایسا الزامی جواب دیتے کہ اُسے منہ چھپائے نہ بنتی تھی۔معترض اگر عیسائی ہوتے تو انہیں
انبیاء بنی اسرائیل خصوصاً حضرت داؤد علیہ السلام کی بیویوں کی تعدا د یاد دلائی جاتی ، اگر ہندو ہوتے تو
حضرت کرشن کی سکھیوں کے ذکر کے ساتھ نیوگ کی تعلیم کا کچھ مزا ان کو چکھایا جاتا۔غرضیکہ ویسے ہی
ہتھیار زیادہ تیز اور زیادہ ناقابل تردید صورت میں حضور علیہ السلام اسلام دشمنوں کے خلاف
فرماتے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
249
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱
اس نوعیت کی اچانک اور بھر پور جوابی کارروائی کی دلچسپ مثال وہ ہے جو مباحثہ امرتسر میں
پیش آئی۔عیسائیوں نے آپ کے دعوی مسیحیت کے پیش نظر آپ کو مبہوت اور مغلوب کرنے کی خاطر
لولوں لنگڑوں، پیدائشی اندھوں اور برص والے مریضوں کا ایک جلوس آپ کے سامنے پیش کر دیا اور
اچانک یہ سوال کیا کہ اے مسیحیت کے دعوے دار! ہمارا مسیح تو لولوں ،لنگڑوں کو اچھا کر دیا کرتا تھا اور
پیدائشی اندھوں اور مبر وصوں کو بھی شفا بخشتا تھا اگر تو اپنے دعوی میں سچا ہے تو اپنے مسیحائی دم سے ان
کو اچھا کر کے دکھا تا کہ یک دفعہ فیصلہ ہو جائے۔آپ خاموشی سے مسکراتے رہے اور انہیں پوری طرح
سے موقع دیا کہ ہر پہلو سے بات مکمل کر لیں۔بظاہر یہ ایسا سخت حملہ تھا کہ دوست گھبرا گئے اور دشمن آپ
کی ذلت آمیز شکست کے تصور سے دل ہی دل میں مزے لینے لگا لیکن پیشتر اس کے کہ گھٹی گھٹی عیسائی
مسکراہٹیں اسلامی پہلوان کے پچھڑنے پر بے اختیار قہقہوں میں تبدیل ہو جاتیں آپ نے بڑے تحمل
سے مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ جو طاقتیں تم اپنے مسیح کی طرف منسوب کرتے ہو ہمارے
نزد یک یا تو وہ تاویل طلب ہیں یا قصے ہیں۔ہم تو اس مسیح کو جانتے ہیں جو روحانی بیماروں کو اچھا کرتا تھا
اور اسی قدر ہما را دعویٰ ہے لیکن ہم تمہارے بہت ممنون ہیں کہ تم نے ہمیں ایک تکلیف سے بچالیا۔جس
مسیح پر تم ایمان رکھتے ہو اس نے یہ بھی تو دعوی کیا تھا کہ ایک رائی کے برابر بھی اگر تم میں ایمان ہے تو تم
اگر پہاڑوں کو حکم دو گے تو وہ چل کر تمہارے پاس پہنچیں گے اور تمہارے اذن سے لولے لنگڑے اچھے
ہو کر چلنے لگیں گے اور جب تم کہو گے تو پیدائشی اندھے اور مبروص شفا پا جائیں گے۔پس بجائے اس
کے کہ ہم تمہارے ایمان کے امتحان کے لئے ان بیماروں کو اکٹھا کرنے کی تکلیف کرتے تم نے احسان
کیا کہ ہمارے لئے یہ موقع فراہم کر دیا۔پس آگے بڑھو اور اگر رائی کے برابر بھی تمہیں مسیح کی سچائی پر
ایمان ہے تو اپنے اذن سے ان بے چاروں کو اچھا کر دو۔چونکہ اپنے حملے کے وقت عیسائی اس بات پر
قائم ہو چکے تھے کہ مسیح کے اقوال ظاہری اور حقیقی معنی رکھتے ہیں کسی روحانی تاویل کے محتاج نہیں اس
لئے ظاہر ہے کہ ان کے لئے جواب کی کوئی صورت نہ بچی تھی۔حاضرین جلسہ کا بیان ہے اس اچانک
اور شدید تر جوابی حملے سے عیسائی پادریوں کے اوسان خطا ہو گئے اور ایک ہر اس ان پر طاری ہو گیا۔وہ
ان معذوروں، بے چاروں کو دھکے دے دے کر وہاں سے نکالنے لگے کہ جلد تر نظر سے دور ہوں اور ان
کی ذلت کے گھڑی کسی طرح ملے۔(جنگ مقدس روحانی خزائن جلد ۶ صفحه: ۱۵۰ - ۱۵۵)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
قومی شعار کے لئے غیرت
250
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
میدان جنگ میں سب سے زیادہ قابل حرمت شئے ایک غیور سپہ سالار کے لئے قومی علم
ہوتا ہے۔قومی علم کو سر بلند رکھنے کے لئے مسلمان افسران جیش نے حیرت انگیز فدائیت کے نمونے
اپنے پیچھے چھوڑے ہیں، ایک صحابی کے متعلق روایت ہے کہ جب آپ کا وہ ہاتھ کٹ گیا جس میں
آپ نے لشکر اسلام کا جھنڈا تھاما ہوا تھا تو گر نے سے پہلے آپ نے اسے دوسرے ہاتھ سے تھام لیا۔جب دوسرا ہا تھ بھی زخمی ہوا تو بھی اسے گرنے نہ دیا اور اس وقت تک اسے دانتوں میں دبا کر بلند رکھا
جب تک آپ کے قائم مقام نے یہ امانت سنبھال نہ لی تب آپ نے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے
جام شہادت نوش فرمایا۔( شروع الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۲۰)۔قومی علم سے بہت بڑھ کر، بہت بڑھ کر صحابہ رضوان اللہ علیھم کو حضرت رسول کر ے
کے لئے غیرت تھی۔آپ کے بدن
کو دشمن کی زد سے بچانے کے لئے ایسی فدائیت کے ساتھ اپنے
ہاتھ اور اپنے چہرے اور اپنی چھاتیاں تیروں اور شمشیروں کے سامنے پیش کرتے تھے کہ تاریخ عالم
میں ایسی والہانہ قربانی کی کوئی مثال نہیں۔اسلام کے بطل جلیل احمد مکی و مدنی ﷺ کے غلام حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو بھی سب سے بڑھ کر اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عزت و ناموس کے
لئے غیرت تھی۔یہ آپ کے عظیم جہاد کا نمایاں اور روشن پہلو تھا کہ جہاں کسی بد بخت دشمن نے
آنحضور کی ناموس اور عصمت اور حرمت پر کوئی ناپاک حملہ کیا آپ کا رد عمل اتنا شدید ہوا اور
تعاقب اتنا سخت اور قوی کہ ایک زلزلہ سابر پا ہو جاتا تھا اور دشمن اسلام کو عبرت ناک سزا دیئے بغیر آپ
کو دل کا چین اور آرام جان میسر نہ آتا تھا۔بسا اوقات جب معترض اسلامی تعلیم پر اعتراض کرتے
کرتے بد بختی سے آنحضرتﷺ کی مقدس ذات اور مطہر کردار پر حملے شروع کر دیتا یا ازواج
مطہرات کو طعن کا نشانہ بنانے کی شرارت کرتا تو حضور کا پر جلال رد عمل اور جوابی حملے کا کروفر دیکھنے
سے تعلق رکھتا تھا۔کوئی شیرنی اپنے بچوں کے لئے ایسانہ پھرتی ہوگی کسی غیرت مند بیٹے کو اپنی ماں کی
حرمت کی ایسی حیا نہ ہوگی کسی غیور جو ان کو اپنے باپ کے بالوں کی سفیدی کا ایسا پاس نہ ہو گا جیسے مسیح
موعود علیہ السلام کو اپنے آقا محمد رسول اللﷺ کی عزت اور ناموس کی غیرت تھی۔یکدفعہ پلٹ کر ایسا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
251
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱
شدید جوابی حملہ کرتے کہ دشمن کو ایک مرگی زدہ مریض کی طرح پچھاڑ کر پرے پھینکتا تھا۔مخالفین کی طرف سے آپ پر نا واجب سختی کا جو الزام لگایا گیا ہے وہ پیشتر ایسے ہی موقعوں
سے تعلق رکھتا ہے۔آپ مزاجاً بڑے حلیم، بڑے رؤوف اور رحیم تھے، دکھ دینے والوں سے درگزر
کرنے والے، خطا کاروں سے صرف نظر کرنے والے لیکن آنحضوری کے خلاف گستاخی کا جرم
آپ سے معاف نہیں کیا جاتا تھا۔سب ستم گوارا تھے یہ ایک ستم گوارا نہ تھا، سب ظلم برداشت تھے یہ
ایک ظلم برداشت نہیں تھا۔آپ کے صحابہ نے اس پہلو سے آپ کو جو پایا اور سمجھا اس کا اظہار اس
دلچسپ واقعہ سے ہوتا ہے، ایک مرتبہ کسی بد گودشمن نے آپ کی یعنی مسیح موعود کی شان میں گستاخی کی
تو اس وقت آپ کے ایک صحابی سے برداشت نہ ہو سکا اور جوابا اس نے بھی قدرے سختی کا برتاؤ کیا۔جب آپ کو اس کا علم ہوا تو اس جوابی سختی کوناپسند فرمایا اسے صبر اور برداشت کی تلقین فرمائی۔اس پر اس
نے مودبانہ یہ عرض کی یا حضرت جب آپ کے پیر یعنی محمد رسول ال پر کوئی حملے کرتا ہے تو آپ
سے تو برداشت نہیں ہوتا تو ہم کیسے برداشت کریں کہ آپ پر کوئی حملے کرے۔(سیرت طیبہ از حضرت
مرزا بشیر احمد ایم اے رضی اللہ عنہ صفحہ: ۲۹، ۳۰)
بسا اوقات ایسا ہوا کہ بعض بد زبان عیسائی دشمنوں نے آنحضور ﷺ اور آپ کے اہل بیت
کے کردار پر سخت نا پاک حملے کئے ایسے موقع پر آپ کی جوابی کاروائی حمیت اور حکمت عملی کی ایک حسین
امتزاج کی حیثیت سے قیامت تک سنہرے حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔اس سلسلے میں آپ
کی ایک عبارت پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے آپ فرماتے ہیں:
عیسائی مشنریوں نے ہمارے رسول اللہ کے خلاف بے شمار
بہتان گھڑے ہیں اور اپنے اس دجل کے ذریعے ایک خلق کثیر کو گمراہ کر کے
رکھ دیا ہے میرے دل کو کسی چیز نے کبھی اتنا دکھ نہیں پہنچایا جتنا کہ ان لوگوں کے
اس ہنسی اور ٹھٹھہ نے پہنچایا ہے جو وہ ہمارے رسول پاک ﷺ کی شان میں
کرتے رہتے ہیں ان کے دل آزار طعن و تشنیع نے جو حضرت خیر البشر کی ذات
والا صفات کے خلاف کرتے ہیں میرے دل کو سخت زخمی کر رکھا ہے۔خدا کی قسم
اگر میری ساری اولاد اور اولاد کی اولا د اور میرے سارے دوست اور میرے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
252
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱
سارے معاون و مددگار میری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیئے جائیں اور خود
میرے اپنے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور میری آنکھوں کی پتلیاں
نکال پھینکی جائیں اور میں اپنی تمام مرادوں سے محروم کر دیا جاؤں اور اپنی تمام
خوشیوں اور تمام آسائشوں
کو کھو بیٹھوں تو ان ساری باتوں کے مقابل پر بھی
میرے لئے یہ صدمہ زیادہ بھاری ہے کہ رسول اکرم پر ایسے نا پاک حملے
کئے جائیں۔پس اے میرے آسمانی آقا! تو ہم پر اپنی رحمت اور نصرت کی نظر
فرما اور ہمیں اس ابتلائے عظیم سے نجات بخش
( ترجمه از عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۱۵)
میں آخر پر صرف ایک دو اقتباس اس موضوع پر پیش کرتا ہوں کہ اس روحانی جنگ کا آخری
نتیجہ کیا نکلا؟ ایک وہ وقت تھا کہ عیسائی پادری یہ دعوے کر رہے تھے کہ صلیب کی چمک اب مکہ معظمہ
اور مدینہ میں بھی جا کر اپنی چمکار دکھائے گی۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اسلامی جہاد کا
آغا ز فر ما یا اس وقت سے آج تک آپ کے غلاموں کو صلیب کے توڑنے اور عیسائیت کو شکست دینے
کی جو تو فیق ملی اس کا اعتراف کرتے ہوئے آج کیا مسلمان اور کیا عیسائی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔یوسف سلیم چشتی کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں آپ فرماتے ہیں:
" آج بلا د مغرب میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں تبلیغی میدان پر
احمدی حضرات قابض ہیں۔یورپ اور امریکہ کے علاوہ ان کے مبلغین ان
علاقوں اور جزیروں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہے ہیں جن کا نام بھی ہمارے
عربی مدارس کے اکثر طلباء نے نہیں سنا ہوگا مثلاً ماریشس، نجی ٹرینیڈاڈ،
سیرالیون وغیرہ وغیرہ
اخبار الفتح قاہرہ لکھتا ہے:
”
میں نے دیکھا ہے کہ قادیانیوں نے تقریری اور تحریری
طور پر مختلف زبانوں میں اپنی آواز بلند کی ہے۔ایشیاء اور پورپ اور امریکہ اور
افریقہ میں ان کے تبلیغی مراکز قائم ہو گئے ہیں جو ہر طرح سے علمی اور عملی طور پر
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
253
اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ ء
عیسائیوں کے مشنوں کے ہم پلہ ہیں لیکن تاکید اور کامیابی کی رو سے ان میں اور
مسیحیوں میں کچھ بھی نسبت نہیں کیوں قادیانی اسلامی حقائق اور حکمتوں کی وجہ
سے عیسائیوں سے بدرجہا زیادہ کامیاب ہیں
مزید لکھا:
مسلمانوں پر واجب نہیں کہ اہل یورپ اور امریکہ کے ذہنوں سے
وہ فاسد خیالات درست کریں جو اسلام اور آنحضرت کے متعلق رکھتے
ہیں یقیناً واجب ہے اور مسلمانوں کے سلاطین ، علماء، اغنیاء اور فقراء کا فرض ہے
مگر کون ہے جو ان اوہام کو دور کرنے کے لئے جدو جہد کر رہا ہو؟ ہر گز کوئی نہیں۔صرف اکیلے احمدی ہیں جو اپنے اموال اور جانوں کو خدا کی راہ میں خرچ
کر رہے ہیں۔“
ہاں اگر مسلمانوں کے زعماء اور مصلحین کھڑے بھی ہوں اور چلاتے چلاتے ان کی آواز
بھرا جائے اور لکھتے لکھتے ان کے قلم ٹوٹ جائیں تب بھی وہ تمام اسلامی دنیا سے مال اور کارناموں
کے لحاظ سے اس کا دسواں حصہ بھی جمع نہیں کر سکتے جس قدر یہ چھوٹی سی مسیح موعود کی جماعت خرچ
کر رہی ہے۔