اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانی
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
255 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانی
( بر موقع جلسه سالانه ۶۵۷۹۱)
تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی :
وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ اِبْرهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ
وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَاِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ
الصَّلِحِينَ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةٌ أَسْلِمُ " قَالَ أَسْلَمْتُ
لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة : ۱۳۲،۱۳۱)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کا ذکر بڑے ہی پیار سے فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ کون احمق ہے اپنی جان کو ہلاک کرنے والا جو ابراہیم کے دین سے اعراض کرتا ہے ! وہ
اس دنیا میں بھی ہمارا ایک برگزیدہ شخص تھا اور آخرت میں بھی وہ صالحین میں شمار ہو گا۔وہ دین کیا ہے
جس کا اس پیار سے ذکر کیا گیا ہے؟ اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس کا خلاصہ یوں بیان فرمایا:
إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةٌ أَسْلِمُ ، قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ
کہ دیکھو اللہ نے اسے پکارا اور کہا اے ابراہیم! تو میرا ہو جا ،سب کچھ میرے سپرد
کر دے۔ابراہیم نے عرض کیا اے آقا! میں تو تیرا ہی ہوں ، میرا سب کچھ پہلے ہی تیرے سپرد ہے۔یہ ہے اسلام کی وہ حقیقی تعریف جو قرآن کریم سے ثابت ہے اور وہ اسلام جو ابراہیم نے اختیار
کیا۔لیکن یہ صرف زبانی اس کا دعوی نہ تھا، محض یہ کہہ دینے سے کہ میرا سب کچھ اے آقا تیرا ہو چکا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
256 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
سب کچھ اس کا نہیں ہو جاتا۔آزمائشوں میں سے گزارا جاتا ہے ، بڑے بڑے ابتلاء آتے ہیں ،
امتحان در پیش ہوتے ہیں پھر جو اس کا ہے جو حقیقی خدا کا ہے وہ چھن کر اور ابتلاؤں سے نکل کر نکھر کر
اور صاف ستھرا ہو کر اس کا ہو جاتا ہے۔ان ابتلاؤں کا ذکر قرآن کریم نے اسی سلسلے میں فرمایا کہ
ابراہیم نے جب اسلام قبول کر لیا اور سارے کا سارا اپنے رب کا ہو گیا تو اس کے بعد اس پر کیا
گزری؟ فرمایا:
قَالُوا حَرِقُوْهُ وَانْصُرُوا أَلِهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ
قُلْنَا يَنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرُ هِيمَ
(الانبیاء: ۹۶، ۰۷)
اس اسلام کی سزا ابراہیم کو یہ دی گئی کہ لوگوں نے شور مچا دیا حَرِّقُوهُ آگ بھڑ کا واور
ابراہیم کو اسمیں پھینک دو وَ انْصُرُوا الهَتَكُمُ اور اپنے معبودوں
کی فکر کرو، انکی مدد کر وا گر تم
کچھ کر رہنے والے ہو ورنہ ابراہیم کا دین تمہیں کھا جائے گا۔ہم نے اس کے مقابل پر یہ فرمایا:
قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرُ هِيمَ
اے آگ ! تو میری بندی ہے تو ابراہیم اور اسکے ماننے والوں
کو کچھ نہیں کہہ سکتی۔یہی وہ
ابتلاء ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام میں بھی ملتا ہے۔آپ
فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ ہمارے غلاموں
کی بھی غلام ہے“۔( تذکرہ صفحہ: ۴۲۳)
پھر ایک اور ابتلاء کا ذکر ہے فرمایا بعض ابتلاء تو مومنوں پر ایسے آتے ہیں جو دشمن ان پر وارد
کرتا ہے۔بعض ایسے ہیں جو عشق کے تقاضے سے خود بخود پیدا ہوتے ہیں۔مومن ان ابتلاؤں کی
تلاش میں رہتا ہے مانگتا ہے اے خدا! ہم سے قربانیاں لے رَبَّنَا آرِنَا مَنَا سِكَنَا اے خدا! ہمیں
ہماری قربان گاہیں دکھا جہاں ہم اپنا سب کچھ تیرے لیے فدا کر دیں۔اس قسم کے ابتلاؤں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
257 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
فَبَشَّرْنَهُ بِغُلْمٍ حَلِيْمٍ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ الشَّعْرَ قَالَ
يُيُنَيَّ اِنّى اَرى فِي الْمَنَامِ انّى اَذْبَحُكَ فَانْظُرُ
مَا ذَا تَرى قَالَ يَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ
الله مِنَ الصُّبِرِينَ (الصفت : ۱۰۲ ۱۰۳)
ہم نے ابراہیم کو ایک پاک غلام کی خبر دی تھی جو حلیم تھا۔جب وہ چلنے پھرنے کی عمر کو پہنچا،
اس کے ساتھ دوڑنے پھرنے لگا تو ابراہیم نے خواب میں یہ دیکھا اور اپنے بیٹے سے بیان کیا کہ اے
بیٹے ! میں دیکھ رہا ہوں خواب میں میں نے دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں بتا تیرا کیا خیال ہے
اس بارے میں؟ اس بیٹے نے عرض کیا یا بَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ تو بھی خدا کا ہے اور میں بھی خدا
ہی کا ہوں ، جو تجھے حکم دیا جائے ویسا ہی کر سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ تو یقیناً مجھے
صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔تو یہ دوسرا ابتلاء ہے جان اور مال کو خدا کی راہ میں حاضر کرنے کا
جو طوعی ہے، دشمنوں کی طرف سے وارد نہیں ہوتا۔کر سکتا
آنحضر کے زمانے میں یہ قربانیاں اپنی معراج کو پہنچیں اور ایک، دو یا تین کا تو
یہ سوال نہیں سینکڑوں ماؤں نے اپنے لعل خدا کے حضور قربان کر دیئے۔اموال
لٹا دیئے ، گلیوں
میں گھسیٹے گئے ، آگیں ان پر بھڑ کا ئیں گئیں۔طرح طرح کے مصائب اور عذاب جن کا تصور انسان
ہے ان پر وارد کئے گئے۔لیکن حضور اکرم کے تمام غلام یہی کہتے رہے کہ
سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ اے آقا ، اے
مہ! تو ہمیشہ ہمیں صبر کرنے والوں
میں سے پائے گا۔پھر یہ زمانہ آیا آج کا زمانہ جس میں حضورا کر کے فرزند جلیل ، آپ کا عاشق غلام اسی
پیغام کو لے کر اٹھا۔آپ سے بھی اللہ نے کہا اسلم اے میرے بندے ! تو بھی اپنے آپ کو میرے
سپرد کر دے۔آپ نے عرض کیا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِيْنَ میں ابراہیم کی طرح اور اپنے آقا
محمد مصطفی ﷺ کی طرح تیرا ہی ہو چکا ہوں۔وہ تمام ابتلاء ، وہ تمام امتحان جو ابراہیم پر گزرے یا اس
کے بعد بہت زیادہ شان اور وسعت کے ساتھ محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ماننے والوں پر گزرے ان
تمام میں سے جماعت احمد یہ بڑی شان اور بڑے فخر کے ساتھ اور اپنے سر خدا کے حضور جھکائے ہو
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
ئے گزرتی چلی آئی اور آج بھی گزر رہی ہے۔258 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
اس کی ابتداء کس طرح ہوئی ؟ سب سے پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی
ہیں اپنے آپ کو خدا کے سپرد کرنے والے۔آپ کے غلاموں میں سے اللہ تعالیٰ نے حضرت
خلیفہ اسی الاول کو یہ توفیق عطا فرمائی۔آپ یہ ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
” خدا تعالیٰ کے فضل وکرم نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔میرے ساتھ
تعلق اخوت پکڑنے والے اور اس سلسلہ میں داخل ہونے والے جس کو خدا
تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے، محبت اور اخلاص کے رنگ سے ایک عجیب
طرز پر رنگین ہیں۔نہ میں نے اپنی محنت سے بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص
احسان سے یہ صدق سے بھری ہوئی روحیں مجھے عطا کی ہیں۔“
فتح اسلام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۵۳)
اور پھر ذکر کرتے ہوئے آگے فرماتے ہیں کہ ان میں سے ایک خاص روح کا ذکر کرتا ہوں
اور وہ حضرت خلیفہ المسیح الاول حضرت حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ تعالیٰ تھے۔آپ کے خط کا
اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ دیکھو انکے اخلاص کا
نمونہ انہوں نے مجھے لکھا:
مولانا۔مرشد نا۔امامنا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و بر کاتہ۔عالی جناب
میری دعا یہ ہے کہ ہر وقت حضور کی جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان سے
جس مطلب کے واسطے وہ مجدد کیا گیا ہے وہ مطالب حاصل کروں۔اگر
اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفیٰ دے دوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا
رہوں یا اگر حکم ہو تو اس تعلق کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی
طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان دوں۔میں آپ کی راہ میں قربان ہوں۔میرا جو کچھ ہے میر انہیں آپ کا ہے۔حضرت پیر و مرشد میں کمال راستی سے عرض
کرتا ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں
مراد کو پہنچ گیا۔( فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه: ۶۳)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
259 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
یہ جو بارش کا ابتدائی قطرہ تھا ، خدا کے فضلوں کا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
دعاؤں کے طفیل اس دنیا کی اصلاح کے لئے نازل ہوا۔پھر یہ بارش شدت اختیار کر گئی اور بڑی
کثرت سے خدا نے خدا کی راہ میں قربانی کرنے والے سعید فطرت انسان مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو عطا کئے۔جماعت احمدیہ کی قربانیوں کا ذکر بہت ہی طویل ذکر ہے خلاصہ میں نے صرف
چند مثالیں چنی ہیں، مختلف انواع کی جو میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔صلى الله
قرآن کریم نے ابراہیمی قربانیوں کا وہ رنگ جو محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ماننے والوں
نے اختیار کیا تھا ، اسکا بارہا ذکر فرمایا ہے اور حدیث نبویہ اور تاریخ میں بھی بکثرت اسکی مثالیں ملتی
ہیں۔ایک چیز جو بڑی اہم ہے قربانیوں کے لئے قرآن کریم اسکا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ( آل عمران :۹۳)
خدا کی راہ میں ادنیٰ اور گھٹیا چیز نہیں فدا کیا کرتے۔جو بہترین تمہارا ہے جب تک تم وہ خدا
کی راہ میں نہ دو گے تم حقیقی نیکی کو نہیں پاسکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جماعت نے جو مالی قربانی کا آغا ز کیا
اس میں بکثرت ایسی مثالیں ملتی ہیں اور بعد میں پھر بہت ہی زیادہ ہوگئیں کہ جماعت احمدیہ کی عورتوں
نے جن کو سب سے زیادہ پیاری چیز زیور ہوتا ہے وہ اس طرح پھینکا ہے خدا کی راہ میں کہ اس کی کوئی
حقیقت نہیں تھی ، ان کی نظر میں ذرہ بھی وقعت نہیں رکھتا تھا۔اس کا قبول کئے جانا وقعت رکھتا تھا اس کا
گلے کا زیور بننا کوئی وقعت نہیں رکھتا تھا اور اس میں آغاز سب سے پہلے حضرت اماں جان رضی اللہ
تعالیٰ عنھا سے ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر ضرورت پیش
آئی۔آجکل تو لاکھوں مہمان کھاتے ہیں اور جماعت کو پتہ بھی نہیں لگتا۔اس سے بھی زیادہ آئیں تب
بھی جماعت برداشت کر سکتی ہے۔وہ ابتدائی دور ایسا تھا کہ ایک موقع پر جلسہ سالانہ کے مہمان آئے
اور ان کے لئے سالن کے پیسے نہیں تھے۔حضرت میر ناصر نواب صاحب نے عرض کیا حضور سے کہ
حضور ! کیا کیا جائے ، سالن کے پیسے نہیں ہیں ؟ آپ نے اماں جان کا ذکر کر کے فرمایا کہ بیوی
صاحبہ سے جا کے انکا زیور لے آؤ اور فروخت کر کے پیسوں کا انتظام کرو۔چنانچہ وہ زیور پہلا جو خدا
کی راہ میں خیرات کیا گیا اس دور میں وہ حضرت اماں جان کا تھا۔آپ نے وہ زیور فروخت کیا اور
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
260 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
رات مہمانوں نے سالن کھایا۔(اصحاب احمد جلد ۴ صفحہ: ۸۰۱) ان کو کیا پتہ تھا کہ یہ کیسا مبارک اور کیسا
مقدس سالن ہے جو آج کھایا جا رہا ہے۔دوسرا اسی غلام نے جس نے یہ روایت کی ہے ، حضرت منشی ظفر احمد صاحب، انہوں نے خود
یہ رنگ پکڑا۔حضرت مسیح موعود کو اشتہار کے لئے ضرورت پیش آئی ساٹھ روپے کی اور مثال سامنے تھی
گھر گئے جماعت سے ذکر بھی نہیں کیا اور اپنی بیوی کا زیور لیکر فروخت کیا اور ساٹھ روپے حضرت مسیح
موعودؓ کی خدمت میں پیش کر دیئے۔(اصحاب احمد جلد ۴ صفحہ: ۸۵،۷۵)
حضرت خلیفہ اسی الثانی نے اسی مثال کو زندہ کرتے ہوئے اپنے گھر میں بھی جاری فرمایا
اور پھر جماعت میں تو اس کثرت سے یہ مثالیں پھیل گئیں کہ انکا ذکر تفصیل کے ساتھ ہو ہی نہیں سکتا۔اخبار الفضل جاری کرنا تھا۔آج جو آپ پڑھتے ہیں بڑے شوق اور محبت کے ساتھ کوئی پیسہ پاس
نہیں تھا، کوئی مددگار ایسا نہیں تھا جو اتنی رقم خرچ کر سکے۔اپنی پہلی حرم حضرت سیدہ ام ناصر کے پاس
گئے اور انکا جو کچھ زیور تھا یہاں تک کہ اپنی بچی ناصرہ بیگم کے لئے جو انہوں نے زیور رکھا ہوا تھا وہ بھی
انہوں نے لے لیا اور یہ سارے کا سارا فروخت کر کے آپ نے الفضل کو جاری کیا۔حضرت خلیفہ
المسیح الثانی فرماتے ہیں کہ ہمیشہ مجھے یہ قربانی یا د رہتی ہے اور میرے دل میں ہمیشہ اس قربانی کی وجہ
سے انکا بڑا بھاری احترام رہتا ہے کہ جماعت کی ایک عظیم الشان ضرورت کو پورا کیا جو قیامت تک
کے لئے دور رس نتائج رکھتی ہے۔(سوانح فضل عمر جلد ۱ صفحہ: ۹۳۲، ۰۴۲) اب یہ تو ہیں چند ابتدائی ذکر
اب سنئے کہ ساری جماعت کی عورتیں کس طرح اس راہ میں اپنی جانیں اور زیور فدا کرتی رہیں۔مسجد برلن کی تحریک ہوئی۔حضرت
خلیفہ لمسح الثانی اس
کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
قادیان سے باہر کے خاص چندوں میں سب سے اول نمبر پر
کپتان عبد الکریم صاحب ہیں، سابق کمانڈرانچیف ہیں یہ ، ان کی اہلیہ کا چندہ
جنہوں نے اپنا کل زیور اور اعلیٰ کپڑے قیمتی خدا کی راہ میں دے دیئے ، ڈیڑھ
ہزار روپے بنا۔یہ دے کر انہوں نے ایک نیک مثال قائم کی ہے۔اسی قسم کے
اخلاص کی دوسری مثال چوہدری محمد حسین صاحب صدر قانون گوسیالکوٹ کے
خاندان کی ہے۔انکی بیوی ، بھاوج ، بہونے اپنے زیورات قریباً سب کے سب
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
261 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
اس چندے میں دے دیئے جنگی قیمت انداز ادو ہزار روپے تک پہنچی۔تیسری
مثال اسی قسم کے اخلاص کے نمونے کی سیٹھ ابراہیم صاحب کی صاحبزادی کی
ہے۔اس مخلص بہن نے اپنے کل زیورات جواند از ا ایک ہزار روپے کی قیمت
کے ہوں گے چندے میں دے دیئے۔چوتھی مثال اعلیٰ درجہ کے اخلاص کی
خان بہادر محمد علی خان اسسٹنٹ پولیس پولیٹیکل آفیسر چکدرہ کی ہے انکی اہلیہ اور
دختر نے اپناز یور جسکی قیمت انداز ایک ہزار روپیتھی ، چندہ میں دیا۔خان بہادر
صاحب کی اہلیہ نے تو اپنی مرحومہ دختر کا زیور بھی جو انہوں نے بطور یادگار رکھا
ہوا تھا وہ بھی اس راہ میں فدا کر دیا۔پانچویں مثال میاں عبداللہ سنوری ریاست
پٹیالہ کی بیوی اور بیٹی اور بہو کی ہے جنہوں نے بہت محدود ذرائع آمد کے باوجود
دوسوروپے سے اوپر چندہ بصورت نقد اور زیور دے دیا۔“
( الفضل یکم مارچ ۳۲۹۱ء)
پھر آپ فرماتے ہیں:
کہ یہ بھی ایمان کی علامت ہے کہ کئی لوگ لکھ رہے ہیں کہ آپ دعا
فرمائیں کہ میری بیوی چندہ دینے میں کمزوری نہ دکھا جائے۔پھر بعض لکھ رہے
ہیں کہ وفات یافتہ بیوی کی طرف سے بھی چندہ دینے کی اجازت دی جائے۔غرض یہ ایسا نظارہ ہے کہ جو اپنی نظیر نہیں رکھتا اور جس کا نمونہ صحابہ رضوان اللہ
علیھم کے زمانہ میں ہی پایا جاتا تھا۔“
حضرت منشی امام الدین صاحب ابتدائی صحابہ میں سے تھے۔جب مسجد فضل لندن
کی تحریک
ہوئی تو ان کی بیوی نے صرف ایک زیور والدہ مرحومہ کی نشانی کے طور پر جور کھا ہوا تھا وہ رکھ کر باقی
سارا زیورا اپنی خوشی سے پیش کر دیا۔اہلیہ ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب نے لندن مسجد کے لئے دس
اشرفیاں دیں۔یہ اہلیہ ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب مرحوم میری نانی تھیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ سب
لوگ جو اپنے والدین کا یا دادیوں کا یا نانیوں کا ذکر پڑھ رہے ہوں گے ہن رہے ہوں گے یا پڑھتے
ہوں گے، انکے فخر کی اصل وجہ یہ ہوگی، یہ نہیں کہ وہ خاندان
کتنا اونچا تھا ، یہ نہیں کہ انکے پاس اموال
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
262 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
کتنے تھے بلکہ ہمیشہ انکے لئے فخر کا معیار اب یہ بن جائے گا کہ ہماری نانی نے یہ دے دیا ، ہماری دادی
نے یہ دے دیا، ہمارے نانا نے یہ قربان کیا، ہمارے دادا نے یہ قربان کیا۔تو یہ جو فخر ہے کہ انہوں نے
دس اشرفیاں میری اُمی مرحومہ کی شادی کے لئے رکھی ہوئی تھیں وہ انہوں نے اس راہ میں قربان
کر دیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا :
” مرد اور عورت اور بچے سب ایک خاص نشہ محبت میں چور نظر آتے
تھے۔کئی عورتوں نے اپنے زیورا تار دیئے اور بہتوں نے ایک دفعہ چندہ دے
کر پھر دوبارہ جوش آنے پر اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دینا شروع کیا۔پھر
بھی جوش کو د بتانہ دیکھ کر اپنے وفات یافتہ رشتہ داروں کے نام سے چندہ دیا۔“
(تواریخ مسجد فضل لندن صفحه : ۲۲)
یہ تو قادیان کے قرب وجوار کا حال تھا۔دور کی جماعتیں بھی خدا کے فضل سے یہ نمونے دیکھ
کر اسی طرح آگے بڑھیں۔میں چند مثالیں پیش کر رہا ہوں سینکڑوں، ہزاروں مثالیں ہیں جن میں
سے صرف چند ایک اختیار کی گئیں ہیں۔ڈاکٹر شفیع احمد صاحب محقق دہلوی ایڈیٹر روز نامہ اتفاق دہلی لکھتے ہیں۔کس تفصیل سے
عورتوں نے قربانیاں دی ہیں وہ اندازہ کیجئے :
جمعہ کی نماز جماعت دہلی خاکسار کے دفتر میں پڑھتی ہے جواب
سڑک واقع ہے۔گزشتہ جمعہ کو خطیب نے حضرت اقدس کا خطبہ جو الفضل میں
چھپا ہوا تھا سنایا۔یہاں سوائے میری اہلیہ کے باقی تمام مرد تھے اور میں یہ سوچ
رہا تھا کہ بیگم سے نماز کے بعد کہوں کہ مسجد کے لئے آپ اپنی پازیب دے
دیں (جو پاؤں کا زیور ہوتا ہے )۔اتنے میں دروازہ کی کھٹکھٹاہٹ میرے کان میں
آئی اور میں گھر میں گیا جہاں وہ مصلے پر بیٹھی ہوئی خطبہ سن رہی تھیں اور انکی
آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔کچھ بات نہیں کی اور اپنے گلے سے پنچ لڑا طلائی
ہار جو غالبا تمیں روپئے کا تھا مجھے دے دیا۔“ (سوانح فضل عمر جلد ۲ صفحہ ۱۵۳)
مردوں
کی قربانیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں تھیں۔وہ میدان جہاد میں تو دیں اس کا بعد میں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
263 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
ذکر آئے گا لیکن مالی قربانی میں بھی مرد کسی سے پیچھے نہیں رہے تھے۔ان میں ایسے بھی تھے کہ جو نہایت
کمزور حالت میں تھے۔جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا دینے کے لئے یا بہت تھوڑا اندوختہ تھا وہ سب
انہوں نے خدا کی راہ میں فدا کر دیا۔قرآن کریم ایسے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ
وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (الحشر :۱۰) کہ میرے بندوں کا یہ حال ہے کہ صرف یہ نہیں کہ امیر ہی
ہوں
تو خدا کی راہ میں دیتے ہیں زیور والے ہی نہیں صرف قربانیاں کرتے۔جن کے پاس کچھ بھی نہیں
ہوتا وہ بھی جو کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں وہ پیش کر دیتے ہیں خدا کی راہ میں۔حضرت خلیفہ المسیح ایسے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ایسے ایسے لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی
ہے۔۔۔۔۔ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی حیثیت اور طا
قت سے زیادہ حصہ لیا ہے۔بعض لوگ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنا سارا اندوختہ
دے دیا ہے۔بعض ایسے ہیں جنکی چار چار پانچ پانچ روپیہ کی آمد نیاں ہیں اور
انہوں نے کمیٹیاں ڈال کر اس میں حصہ لیا۔یا کوئی جائیدادفروخت کر کے جو کچھ
جمع کیا ہوا تھا وہ سب کا سب دے دیا ہے۔“
فرماتے ہیں:
( خطبه جمعه فرموده ۱۴ دسمبر ۱۳۹۱، بحواله تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه ۹۳)
بعض مخلص ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنا سارا کا سارا اندوختہ دے
دیا تھا۔ایک نے لکھا دوسرے سال میں نے شرم کی وجہ سے بتایا نہیں تھا۔میں
نے اپنی کچھ اشیاء بیچ کر چندہ دیا تھا۔پھر تیسرے سال سب کچھ بیچ کر چندہ
دے چکا ہوں۔66
تقریر فرموده ۷۲ دسمبر ۳۳۴۹۱، بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه: ۷۳ ۸۳)
ہمارے سیالکوٹ کے ایک دوست مزدور ہوتے تھے ایک زمانے میں۔یہاں آج سٹیج پر
بیٹھے ہیں ابھی ملاقات ہوئی ہے، مزدوری کرتے تھے ، اتفاق سے مہینہ بھر سے انکی مزدوری نہیں ملی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
264 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
تھی۔تحریک جدید کا جب آغاز ہوا اور انہوں نے دیکھا کہ لوگ کس طرح قربانیاں کر رہے ہیں۔حسن
اتفاق سے اس سے ذرا پہلے ان کو بارہ دن کی مزدوری ملی تھی اور تمیں روپے کل ہوئے تھے۔دل چاہتا
تھا دوسرے گھر میں فاقے اور کمزوری کی حالت تھی۔آخر انہوں نے یہ کہا اپنے دل پر جبر کر کے کہ میں
یہ سمجھوں گا میں دس دن پیدا ہی نہیں ہوا تھا اور پہلے دس دن کی مزدوری میں خدا کی راہ میں دے دیتا
ہوں۔چنانچہ دس دن کے جو پچیس روپے بنے وہ انہوں نے خدا کی راہ میں دے دیئے اور دو دن کی
مزدوری گھر میں رکھ لی۔اللہ کا فضل پھر ان پر ایسا نازل ہوا کہ آج ان کا اکیلے کا تحریک جدید کا سالانہ
چندہ اٹھارہ سوروپے ہے۔اب سنئے کمزور ، غریب اور لاچار عورتوں کی قربانیاں جن کے پاس زیور نہیں تھے۔ایک
غریب اور ضعیف بیوہ جو افغانستان کی مہاجرہ تھی اور سوٹی لیکر بمشکل چل سکتی تھی۔خود چل کر آئی اور
حضور کی خدمت میں دو روپے پیش کر دیئے۔اس کا ذکر حضرت صاحب نے خود اپنے الفاظ میں بعد
میں کیا ہے۔پھر کئی ایسی عورتیں تھیں، بیوہ عورتیں جو بعض یتیم بچوں
کو بھی مزدوری کر کے پال رہی تھیں
مزدوری کر کے۔انکے پاس جو کچھ تھا وہ انہوں نے خدا کی راہ میں پیش کر دیا۔ایک عورت جس کے پاس تھوڑا سا زیور تھا وہ اس نے دیا پھر تسلی نہ ہوئی دوبارہ گھر گئی جو
برتن تھے وہ لے آئی اور وہ بھی حاضر کر دیئے۔اس کے خاوند نے کہا کہ زیورات دے چکی ہے یہی
کافی ہیں۔اس نے کہا خدا کی قسم میرے دل میں اتنا جوش ہے کہ بس چلے تو تجھے بھی بیچ کر سب کچھ خدا
کی راہ میں دے دوں۔یہ وہ کیفیت تھی غرباء عورتوں کی۔دل ٹھنڈے ہی نہیں ہوتے تھے ، دیتے چلے
جاتے تھیں۔برتن بیچ کے لیکن تسلی نہ ہوئی۔کہا خدا کی قسم اے خاوند ! میں تجھے بھی بیچ کر اپنا جو کچھ ہے
خدا کی راہ میں دینے کو تیار ہوں۔ایک غریب بھا گلوری عورت
تھی دو بکریاں تھیں صرف اس کے
پاس۔دو بکریاں
ہانکتی ہوئی حضرت خلیفتہ اسی کی خدمت میں
پہنچی کہ حضور یہ دو بکریاں ہی ہیں ان کو
قبول کرلیں۔حضرت علیہ اسیح (الثانی) لکھتے ہیں:
ایک پٹھان عورت جو نہایت غریب ، چلتے وقت بالکل پاس پاس
قدم رکھ کر چلتی ہے۔میرے پاس آئی اور اس نے دوروپے میرے ہاتھ پر رکھ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
265 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
دیئے۔اس کی زبان پشتو ہے اردو کے چند الفاظ ہی بول سکتی ہے۔اپنی ٹوٹی
پھوٹی زبان میں اپنے ایک ایک کپڑے کو ہاتھ لگا کر کہا کہ یہ دو پٹہ دفتر کا ہے یعنی
بیت المال نے مجھے صدقہ میں دیا ہے۔یہ پاجامہ دفتر کا ہے، یہ جوتی دفتر کی
ہے، میرا قرآن بھی دفتر کا ہے۔میرے پاس کچھ نہیں ہے۔میری ہر چیز بیت
المال سے ملی ہوئی ہے۔یہ دو روپے جو میرا سرمایہ حیات ہیں میں حضور کی
خدمت میں پیش کرتی ہوں اسے قبول فرما ئیں۔“
حضرت صاحب فرماتے ہیں:
66
اس کا ایک ایک لفظ ایک طرف میرے دل پر نشتر کا کام کر رہا تھا۔دوسری طرف میرا دل اس محسن کے احسان کو یاد کر کے جس نے ایک مردہ قوم
میں سے ایسی زندہ سرسبز روحیں پیدا کر دیں، شکر و اطمینان کے جذبات سے
لبریز ہو رہا تھا اور میرے اندر سے یہ آواز آرہی تھی کی خدایا تیرا یہ مسیح کس شان
کا تھا جس نے ان پٹھانوں کی جو دوسروں کا مال لوٹ لیا کرتے تھے کس طرح کا یا
پلٹ دی کہ وہ تیرے دین کے لئے اپنی ملک اور اپنے عزیز اور اپنے مال قربان
کر دینے کو نعمت تصور کرتے ہیں۔“ (سوانح فضل عمر جلد ۲ صفحہ: ۹۴۳، ۰۵۳)
یہ تو قربانیوں کے چند نمونے ہیں۔اموال ، زیورات کی اور بڑی بڑی جائیدادوں کی
قربانیاں ہوں یا پھٹے پرانے کپڑوں کی ، بکریوں کی قربانیاں ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ابتدائی
قربانیاں ہمیشہ کے لئے تاریخ احمدیت کا سرمایہ رہیں گی۔کروڑوں روپے تک اگر ہما را چندہ پہنچ چکا
ہے۔وہ دن آئیں گے اور دور نہیں کہ اربوں سے زیادہ آپ کا چندہ ہوگا لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ خدا
کی محبت اور پیار کی نظریں ان دو بکریوں کی مالکہ پر ہمیشہ پڑتی رہیں گی۔اس غریب پٹھانی کو خدا کا
پیار ہمیشہ نواز تارہے گا اور اس کے مقابل پر ان کروڑوں اور اربوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی جس کا جو
کچھ تھا وہ صدقے میں تھا اس میں سے بھی جو کچھ اس نے بچایاوہ خدا کے حضور پیش کر دیا۔لیکن یہ ایک
یا دو یا تین مثالوں کی بات نہیں ہے۔میں نے بڑی مشکل سے وقت کے لحاظ سے چند مثالیں چینی
ہیں۔ہزارہا ، لاکھوں مثالیں ایسی قربانیوں کی ہیں جن کا ذکر تاریخ احمدیت میں بھی نہیں ملے گا۔کسی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
266 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
لکھی ہوئی کتاب میں آپ کو نظر نہیں آئے گا مگر خدا کے علم میں وہ باتیں ہیں جنہوں نے خفیہ طور پر،
چھپ چھپ کر خدا کے حضور اپنی جان اور مال شار کیا۔اب میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ جانی قربانی کے لئے حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے
لوگوں کو بلایا، مالی قربانی کے لئے بھی بلایا اور اس کے لئے ایک پس منظر پیدا کیا۔یہ نہیں ہوتا کہ
قربانیوں کے لئے بلایا جائے اور آپ نے کہہ دیا اسلمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِيْنَ اور گھر بیٹھ رہے۔ان قربانیوں کے لئے تیاری کرنی پڑتی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
بہت سے لوگ نیکیوں سے اس لئے محروم رہ جاتے ہیں کہ وہ ماحول
پیدا نہیں کر سکتے وہ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جب کہا کہ قربانی کریں گے تو کر
لیں گے۔حالانکہ یہ صحیح نہیں۔مجھے ہزار ہا لوگوں نے لکھا ہے کہ ہم قربانی کے
لئے تیار ہیں اور جنہوں نے نہیں لکھا وہ بھی اس انتظار میں ہیں کہ سکیم شائع ہو تو
ہم سب کچھ نچھاور کر دیں۔مگر میں بتاتا ہوں کہ کوئی قربانی کام نہیں دے سکتی
جب تک اس کے لئے ماحول نہ پیدا کیا جائے۔یہ کہنا آسان ہے کہ ہما را مال
سلسلہ کا ہے مگر جب ہر شخص کو کچھ روپیہ کھانے پر اور کچھ لباس پر اور کچھ مکان کی
حفاظت یا کرائے پر اور کچھ علاج پر خرچ کرنا پڑتا ہے اور اس کے پاس کچھ نہیں
بچتا تو اس صورت میں اس کا یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے کہ میرا سب مال حاضر
حضور نے اس سلسلہ میں ایک تحریک شروع کی جس کا نام تحریک جدید ہے۔اس کے بڑے
تفصیلی مطالبات ہیں مثلاً سادہ زندگی اختیار کی جائے۔گھروں میں ایک کھانا کھایا جائے۔آپ نے
خود بھی گھروں میں ایک کھانا کھایا اور اس معیار تک پہنچا دیا کہ مجھے یاد ہے بچپن میں اتنا معمولی کھانا
ہوتا تھا کہ بعض دفعہ ہماری بہنیں روٹھ جایا کرتی تھیں ماں سے کہ ہم نہیں کھاتے یہ کھانا۔پانی ملا ہوا، کھلا
شور به لیکن آج وہ بلکہ قیامت تک انکی اولادیں فخر کریں گی کہ اللہ کی راہ میں ہم نے قربانیاں دی ہیں
تھا سب کچھ خدا کے اس خلیفہ کے پاس لیکن اپنے گھر کو انتہائی غربت کے ماحول میں سے گزار دیا۔کپڑے نہ بنانے کی تحریک تھی اور نہ بنائے جائیں۔خود دو سال تک جو تمیمیں پاس
تھیں انہی میں