اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانی

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
267 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
گزارا کیا اور کپڑے نہ بنائے۔زیورات جو تھے وہ قربان کرنے کے لئے ارشاد فرمایا اور آئندہ بنانے
سے روک دیا۔گوٹا کناری سے بھی کہا کہ شادیوں پر بالکل معمولی چند ایک گوٹا کناریاں لگا لوور نہ خدا
کی راہ میں سادگی کی زندگی اختیار کرو۔ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالنے کے لئے فرمایا۔خود
ٹوکریاں ڈھو ئیں مٹی کی ،ساتھ مل ملکر مزدوری کی لوگوں کے سامنے ، جماعت میں ایک عجیب جوش پیدا
ہو گیا۔ہر طرف وقار عمل وقار عمل شروع ہو گیا، فرمایا امیر آدمی ہو خدا کی راہ میں دیتے ہو لیکن حرص
پوری نہیں ہو سکتی تمہاری جب تک خود اپنے خون پسینے کی اس طرح کمائی پیش کرو جس طرح مزدور پیش
کرتا ہے۔اپنے ہاتھ سے کچھ بناؤ اور بیچو۔خود عطر بنانا شروع کیا اور ایک دفعہ ایک عورت نے ذکر کیا
کہ حضور میں نے تو اس طرح کپڑے سیئے اور دیا تو آپ نے فرمایا میں بھی پیچھے نہیں ہوں۔میں نے
عطر بنا کر اور بیچ کر جو کچھ تھا وہ خدا کی راہ میں پیش کیا ہے۔اطاعت کی ایک عظیم الشان روح پیدا کر دی اور ایک ایسی جماعت بنائی، ایسا پس منظر پیدا
کر دیا کہ آج جو دور دور سے مغرب اور مشرق سے سعید روحیں آپ آتی ہوئی دیکھ رہے ہیں اس کے
پس منظر میں وہ ساری قربانیاں ہیں۔انکی تفصیل کبھی بیان ہو ہی نہیں سکتی اور ان قربانیوں کا مقصد کیا
تھا ؟ مقصد مزید قربانیاں کرنا تھا۔یہ نہیں تھا کہ اپنی ذات میں وہ قربانیاں نہیں تھیں۔منتہی نہیں
تھیں یہ۔یہ وہ ذریعہ تھیں وہ سواریاں تھیں جن پر چڑھ کر پھر مجاہدین اسلام نے جا کر اپنی جانیں خدا
کی راہ میں پیش کرنی تھیں۔آپ کو اس قدر شوق تھا خدا کی راہ میں جماعت کا ہر فردشامل ہو جائے
کہ آپ کو خیال آیا کہ بعض لولے لنگڑے، بیمار بچارے جو شامل نہیں ہو سکتے کسی کام میں،حسرت
کرتے ہوں گے کہ خدا ہمیں بھی توفیق دے۔ان کو بھی آپ نے خوشخبری دی۔آپ نے فرمایا :
پس وہ لولے لنگڑے اور پانچ جو دوسروں کے کھلانے سے کھاتے
ہیں۔جو دوسروں کی امداد سے پیشاب یا پاخانہ کرتے ہیں اور وہ بیمار اور مریض
جو چار پائیوں پر پڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش ہمیں بھی طاقت ہوتی اور ہمیں
بھی صحت ہوتی تو ہم بھی اس وقت دین کی خدمت کرتے۔ان سے میں کہتا
ہوں کہ ان کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے دین کی خدمت کرنے کا موقع پیدا کر دیا
ہے۔وہ اپنی دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور چار پائیوں پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
268 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
پڑے پڑے خدا تعالیٰ کا عرش ہلائیں تا کہ کامیابی اور فتمندی آئے۔“
الفضل مؤرخہ ۹ دسمبر ۴۳۹۱ بحوالہ تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه ۲۲)
وہ گریہ وزاری کرنے والے آج بھی جماعت میں موجود ہیں۔لوگوں کو نظر نہیں آتے لیکن
بیمار ، اپاہج ، لولے لنگڑے، بستروں پر پڑے ہوئے راتوں کو کروٹیں بدل بدل کر خدا کے حضور دعا
صلى الله
کرتے ہیں کہ اے آقا ! تیرے محمد مصطفی ﷺ کا دین دنیا میں پھیل جائے۔اس روح کو دیکھتے ہوئے
ایک سکھ مصنف نے جماعت احمدیہ کا ذکر کیا اور بڑا خراج عقیدت پیش کیا۔وہ کہتا ہے:
ترک خواہشات کی سپرٹ ( Spirit) ان کے خلیفہ نے جس تدبر
اور دانائی سے ان کے اندر پھونک دی ہے وہ قابل صد ہزار تحسین و آفرین
ہے۔اور ہندوستان میں آج صرف ایک خلیفہ قادیان ہی ہے جو سر بلند کر کے
کہہ سکتا ہے کہ اس کے لاکھوں مریدا ایسے موجود ہیں جو اسکے حکم کی تعمیل کے لئے
حاضر ہیں اور احمدی نہایت فخر سے کہتے ہیں کہ انکا خلیفہ نہایت معاملہ فہم ، دور
اندیش اور ہمدرداور بزرگ ہے۔“
اس سکھ کی نظر تو صرف ہندوستان پر پڑی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساری دنیا میں کوئی
جماعت فخر کے ساتھ ان قربانیوں کو پیش نہیں کر سکتی جو جماعت احمدیہ نے حضرت امام جماعت احمدیہ
کے ارشاد پر پیش کیں اور پیش کرتی چلی جارہی ہے۔جانی قربانی بھی شروع ہوتی ہے ان اموال کی قربانی کے بعد اور یہی مقصد تھا۔اس سلسلہ
میں حضرت خلیفہ المسیح نے لوگوں کو اپنی طرف بلایا۔فرمایا:
فوراً جلد سے جلد ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو سلسلہ کے لئے
اپنے وطن چھوڑ دینے کے لئے تیار ہوں۔اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالنے کے
لئے تیار ہوں اور بھو کے پیاسے رہ کر بغیر تنخواہوں کے اپنے نفس کو تمام تکالیف
66
سے گزارنے پر آمادہ ہو جائیں۔“
پھر فرمایا:
اگر اس قسم کے لوگ سلسلہ احمدیہ میں پیدا ہو جا ئیں تو ہماری فتح یقینی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
269 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
اور قطعی ہے کیونکہ اس وقت یہ سوال ہی نہیں ہوگا کہ انکو سلسلہ کی طرف سے
ملتا کیا ہے؟ بلکہ وہ خدا کے دین کی اشاعت کے لئے دیوانہ وار نکل کھڑے
ہونگے اور ہر قربانی کے لئے شرح صدر سے تیار ہونگے۔انہیں اگر پہاڑوں کی
چوٹی سے اپنے آپ کو گرانے کے لئے کہا جائے گا تو وہ ہر پہاڑ پر سے گرنے
کے لئے تیار ہو جا ئیں گے۔انہیں اگر سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے کہا
جائے گا تو وہ سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔“
ایسے لوگ خدا نے آپ کو عطا کئے ، ایسے جنہوں نے اپنی ساری زندگیاں خدا کی راہ میں
پیش کر دیں، جن کو سلسلہ نے ہمیشہ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایسے بھی تھے شروع شروع میں جو
راز خود نکل کھڑے ہوئے اس تحریک کا سن کر۔ان کا ذکر کرتے ہوئے بڑے پیار سے حضرت خلیفہ
المسیح الثانی نے کئی جگہ مختلف خطبات میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔ان میں سے ایک ولی داد خان تھے۔افغانستان کی سنگلاخ زمین میں جہاں پہلے بھی
احمدیت عظیم شہادت کا خون چکھ چکی تھی۔یہ وہاں نکل کھڑے ہوئے۔شروع میں چند ماہ تک سلسلہ
نے ان کو گزارہ دیا۔پھر وہ صورت پیدا نہیں ہوئی۔اپنے طور پر یہ دوائیاں بیچ کر کام کرتے رہے اور
کچھ عرصہ کے بعد اسی سرزمین میں شہید ہو گئے۔ایک اور دوست تھے عدالت خان صاحب ایک نو جوان ضلع جہلم کے۔ان کو حضرت خلیفہ
المسیح کا پیغام سن کر، ان بیچاروں کو پتہ نہیں تھا پاسپورٹ لینے کا وغیرہ۔یہ بھی سیدھا افغانستان پہنچے
شوق شہادت لئے ہوئے کہ سب سے زیادہ مشکل سرزمین جہاں مجاہدین کی امنگیں پوری کی جاتی ہیں
وہ افغانستان ہے۔وہاں گئے ، جاتے ہی حکومت نے ان کو قید کر لیا۔قید کی مشقتوں میں اتنی تبلیغ کی کہ
اندر لوگ احمدی ہونے شروع ہو گئے۔نتیجہ حکومت نے تنگ آ کر انکو دوبارہ ہندوستان کی سرحد میں
دھکیل دیا۔واپس آتے ہی ایک اور نو جوان کو تیار کیا اور کہا آؤ ہم اب چین چلتے ہیں، ترکستان کی
طرف نکل کھڑے ہوتے ہیں اور کشمیر کے راستے ان کو لے گئے۔وہ تعلیم یافتہ تھے اورمحمد رفیق ان کا
نام تھا۔انہوں نے تو پاسپورٹ وغیرہ بنوالیا۔ان کے پاس کچھ نہیں تھا اور یہ کشمیر کی سرحد سے جب
گزرنے لگے تو پھر پکڑے گئے واپس دھکیل دیئے گئے۔کشمیر میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگے کہ جب داؤ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
270 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
لگے گا میں چلا جاؤں گا۔نمونیہ ہوا۔اخلاص کا یہ عالم تھا کہ جماعت کو کہا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ میں بیچ
جاؤں تو کوئی غیر احمدی مباہلہ کرنے والا اٹھالاؤ۔میں احمدیت کی صداقت پر اس سے مباہلہ کروں گا
اور کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ میں مرجاؤں۔چنانچہ مباہلہ کرنے والا تو کوئی نہیں ملا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس
اخلاص کو دیکھتے قبول کرتے ہوئے ان کو بچا لیا۔پھر دوبارہ بیمار ہوئے۔ڈبل نمونیہ اچانک ہوا ، سرحد
پر بار بار جا کر کوشش کیا کرتے تھے اور وہیں شہید ہو گئے۔اس قسم کے نوجوان ایک دو نہیں بیسیوں ہیں
جو نکل کھڑے ہوئے اور خدا کی راہ میں بڑی تکلیفیں اٹھا ئیں۔پھر وہ آگے آئے جنہوں نے ساری
زندگیاں بلا چون و چرا خدا کے حضور پیش کر دیں۔ان میں سے سینکڑوں ہزاروں ہیں سب کی مثالیں
پیش کی جاسکتیں۔چند ایک کی مثالیں حضرت خلیفہ اسی نے جن کا بڑے پیار سے ذکر کیا ہے،
میں پیش کرتا ہوں :
حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس
رض
ان کے متعلق آپ فرماتے ہیں:
”ہمارے کئی مبلغ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ سال تک بیرونی
ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کرتے رہے اور وہ اپنی نئی بیا ہی ہوئی بیویوں کو پیچھے
چھوڑ گئے۔ان عورتوں کے اب بال سفید ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنے
خاوندوں
کو کبھی یہ طعنہ نہیں دیا کہ انہیں شادی کے معا بعد چھوڑ کر لمبے عرصہ کے
لئے باہر چلے گئے تھے۔ہمارے ایک مبلغ مولوی جلال الدین صاحب شمس
ہیں۔وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے تھے۔انکے
واقعات سنکر انسان پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔ایک دن انکا بیٹا گھر آیا اور اپنی
والدہ سے کہنے لگا کہ اماں ابا کسے کہتے ہیں؟ سکول میں سارے بچے ابا ابا کہتے
ہیں ہمیں تو پتہ نہیں کہ ابا کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ وہ بچے تین تین چار چار سال کے
تھے جب حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور
66
اس وقت واپس آئے جب وہ جوان ہو چکے تھے اور بیوی بوڑھی ہو چکی تھی۔“

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
مولوی نذیر احمد صاحب مبشر :
271 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
ان کا ذکر کرتے ہوئے (حضور) فرماتے ہیں:
" آج کل گولڈ کوسٹ میں کام کر رہے ہیں، یہاں گو جماعتیں پہلے
سے قائم ہیں مگر وہ اکیلے کئی ہزار کی جماعت کو سنبھالے ہوئے ہیں۔پھر انکی
قربانی اس لحاظ سے بھی خصوصیت رکھتی ہے کہ وہ آنریری طور پر کام کر رہے
ہیں۔جماعت انکی کوئی مدد نہیں کرتی۔وہ بھی سات آٹھ سال سے اپنے
عزیزوں اور رشتہ داروں سے جدا ہیں بلکہ تبلیغ پر جانے کی وجہ سے وہ اپنی
( منکوحہ ) بیوی کا رخصتا نہ بھی نہیں کرا سکے، (الفضل یکم اکتو بر ۱۳۹۱ء)
نکاح ہوا ہے اور رخصتانہ سے پہلے حکم آیا ہے کہ چلے جاؤ اور اٹھ کر نکل کھڑے ہوئے۔حکیم فضل الرحمن صاحب:
آپ کے متعلق فرماتے ہیں حضرت خلیفہ امسیح الثانی:
نو سال سے تبلیغ کے لئے گئے ہوئے ہیں۔انہوں نے شادی کی
اور شادی کے تھوڑے عرصہ کے بعد ہی انہیں تبلیغ کے لئے بھجوا دیا گیا۔وہ ایک
نوجوان اور چھوٹی عمر کی بیوی کو چھوڑ کر گئے تھے مگر اب وہ آئیں گے ، (ابھی
آئے نہیں تھے نو سال تک ) تو انہیں ادھیڑ عمر کی بیوی ملے گی۔یہ قربانی کوئی
معمولی قربانی نہیں ہے۔“ (الفضل یکم اکتوبر ۱۳۹۱ء)
حکیم صاحب کو ہمیں بھی دیکھنے کی توفیق ملی۔وہاں افریقہ میں اس قدر مشکل حالات میں
انہوں نے کام کیا کہ جب واپس آئے تو بہت کمزور اور بوڑھے ہو چکے تھے۔بچے جوان ہو گئے تھے،
بیوی بوڑھی ہو چکی تھی۔وہ چند سال ہی یہاں آ کے زندہ رہے۔خدمت دین کرتے ہوئے ہی یہیں
آ کر فوت ہوئے۔مولوی غلام حسین صاحب ایاز :
یہ ملایا گئے۔انتہائی تکلیف کے حالات میں شروع میں ان کو کچھ گزارہ ملا بعد میں وہ بھی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
272 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
نہیں مل سکتا تھا۔اتنی تکلیفیں انہوں نے اٹھا ئیں ہیں احمدیت کے لئے کہ آپ ان کا تصور بھی نہیں
کر سکتے۔حالت یہ تھی کہ اسلام کو پھیلانے کا جوش ایسا تھا کہ لوگوں میں تبلیغ کرتے ، وہ ان کو مار مار کر
ادھ موا کر کے گلیوں میں پھینک دیا کرتے تھے۔رات کتے زخم چاٹتے رہتے تھے انکے۔صبح اٹھتے ،
اپنے زخم بینچ کر پھر تبلیغ اسلام میں مصروف ہو جاتے۔سالہا سال کی دکھوں کی زندگی ہے جس میں سے
کچھ باتیں کہی گئی ہیں کچھ ان
لکھی ہیں، ان کہی ہیں جن کو صرف خدا جانتا ہے۔حضرت مولوی رحمت علی صاحب:
آج ہی آپ نے انڈو نیشیا کے ایک بڑے ہی ہمارے جلیل القدر بزرگ کی تقریر سنی تھی
انگریزی میں۔یہ پھل کن قربانیوں کے ہیں؟ ان کی طرف بھی تو دیکھئے ! کہنا تو آسان ہے کہ ساری
دنیا میں تبلیغ ہورہی ہے، اسلام پھیل رہا ہے لیکن کس طرح پھیلا ؟ کس طرح
وہ تبلیغ شروع ہوئی ؟ کس
لمبی قربانی کے نتیجے میں یہ شیریں انشمار جماعت احمدیہ کو ملے؟ انکی طرف بھی نگاہ کیجئے۔مولوی رحمت
علی صاحب کے متعلق حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ذکر فرمایا کرتے تھے دوباتوں کا۔بچہ انکا چھوٹا تھا جب
آپ چلے گئے۔جب باقی اردگرد کے باپ باہر جاتے اور بچوں کے لئے تحفہ لایا کرتے تو یہ اپنی ماں
کے پاس جا تا بچہ اور رو کر کہتا کہ ہمارے ابا کب آئیں گے۔وہ کیوں کچھ ہمارے لئے نہیں لاتے ؟
حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ان کی ماں کی بسا اوقات آواز بھر جاتی تھی اور اپنی دانست میں
جس طرف انڈونیشیا ہوتا تھا اس طرف اشارہ کر کے کہہ دیا کرتی تھی کہ تیرے ابا وہاں بہت اچھے کام
پر گئے ہوئے ہیں۔دوسری بات انکے متعلق حضور نے بیان کی وہ بھی عظیم الشان ہے۔جب مولوی
رحمت علی صاحب کو بہت لمبے عرصے کے بعد حضور نے واپس بلانے کا فیصلہ کیا تو یہی بوڑھی بیوی جس
نے عملاً بیوگی کی زندگی اختیار کی، جس کی آنکھوں کے سامنے بچوں نے یتم کی حالت میں زندگی بسر کی
تھی۔خوشی سے دوڑتی ہوئی شکریہ ادا کرنے نہیں آئی کہ شکر ہے آپ نے آخر میرے خاوند کو بلا لیا۔بلکہ
روتی ہوئی یہ عرض کرنے گئی کہ اے امام ! تیرا احسان ہے ہم پر کہ خدا کے دین کی خاطر تو نے قربانیاں
لیں۔میری ایک ہی خواہش تھی اور اسے بھی پورا کر دیجئے۔میری خواہش یہ ہے کہ اب میرا خاوند مجھے
سے جدا رہ کر دین اسلام کی خدمت میں ہی باہر مر جائے۔میری اب یہ خواہش ہی نہیں رہی کہ وہ واپس

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
273 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
آئے۔چنانچہ حضرت خلیفۃ المسیح نے اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے ان کو دوبارہ باہر بھجوادیا۔واپس
یہاں آ کر فوت ہوئے لیکن حضرت صاحب نے ان
کو دوبارہ تبلیغ کے لئے بجھوا دیا تھا۔یہ وہ قربانیاں ہیں جو میں نے چند مثالیں بیان کی ہیں۔ان کے علاوہ ایک قربانیوں کا
پس منظر ہے جو واقفین کی بیویوں اور بچوں کی زندگیوں میں ہمیں یہاں ملتا ہے۔سینکڑوں، ہزاروں
سلسلے کا کام کرنے والے ایسے ہیں جن کو بہت معمولی گزارے ملتے ہیں۔جن کی بیویاں اور بچے پیچھے
رہ کر انتہائی تکلیف کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہیں۔صبر اور شکر اور رضا کے سوا انکے پاس کچھ نہیں
ہے۔انکی قربانیاں کسی مورخ نے لکھی نہیں ہیں۔انکے حالات پرتفصیلی نظر ڈالیں تو مجھے Keats کاوہ
شعر یاد آ جاتا ہے۔جو اس نے ایک خاموش تصویر کو دیکھ کر کہا تھا جس میں ایک بنسری بجانے والا
بنسری بجارہا ہے لیکن اس کی آواز نہیں آرہی۔اس نے اس تصویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
Heard melodies are sweet
But those unheard are sweeter
Therefore ye soft pipes play on
(Ode on a Grecianurn by John Keats)
کہ وہ نغمات جو سنے جاسکتے ہیں وہ بہت میٹھے ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی نغمات ہیں جو کبھی
سے نہیں جائیں گے۔وہ ان سے بھی زیادہ میٹھے ہیں۔اس لئے اے خاموش نغمہ سرا ! تو یہ نغمے سنائے
چلا جا خواہ کوئی سنتا ہے یا نہیں سنتا۔ان عورتوں سے، ان بچوں سے، ان بیٹیوں سے، ان ماؤں سے
جماعت احمد یہ یہ کہتی ہے کہ اے خاموش نغمہ سر اؤ ! تم ان درد کے نغمات کو الاپتے رہو اپنی خاموش
زبان میں۔تاریخ احمدیت ان کی تفصیل بیان کرے یا نہ کرے تمہیں اس سے غرض نہیں۔یہ جو کچھ
قربانیاں تھیں تم نے اپنے خدا کی خاطر کیں اور خدا دلوں کی گہرائیوں پر نظر رکھتا ہے۔وہ تمہارے ہر
خون کے اس قطرے سے واقف ہے جو خدا کے دین کی خاطر تم نے بہایا۔وہ ہر اس آنسو کے قطرے
سے واقف ہے جو اپنے خاوندوں کے ہجر میں تم نے زمین پر گرائے۔تمہاری خاموش گریہ وزاری کو وہ
جانتا ہے۔تمہارے بچوں کی تکلیفوں کو وہ جانتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ کس دکھ اور مصیبت میں تم نے یہ
زندگی بسر کی ہے۔اس لئے اے خاموش نغمہ سرا ؤ ! تم دنیا سے بے نیاز اپنے اس خدا کے حضور اپنے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
274 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
آنسو بہاتے رہو کہ قیامت کے دن تم ہی وہ سرفراز ہو گے جو مد مصطفی ﷺ کے قدموں میں سب سے
پہلے درود کے پھول نچھاور کرنے کے لئے پیش کئے جاؤ گے۔بے انتہا قربانیاں ہیں یہ ایسی جن کا کوئی تفصیلی ذکریا اشاریہ بھی بعض جگہ آپ کو نہیں ملے
گا۔ایک مبلغ کی بیوی چند دن ہوئے میرے پاس آئی۔کچھ تکلیفیں تھیں ، کچھ ضرورتیں تھیں ان
کی۔تو بڑی شرم کے ساتھ آہستہ سے کچھ انہوں نے بیان کیں۔مانگنے والی بات نہیں کی کچھ اور مدد
جس طرح خاوند ، سہارا دینے والا نہ ہو تو انسان کہتا ہے کہ مجھے یہ کام کروا دو وہ کام کروا دو۔میں نے
ان
کو کہا کہ مبلغ یعنی خاوند کے جو باپ ہیں وہ بھی کچھ کمائی کرتے ہیں آخر تمہیں اس کا بھی سہارا ہوگا۔اب یہ سنئے ذرا اس باپ کی مثال۔جو بیٹا باہر گیا ہوا ہے اور جس کے بچے اس باپ کے سامنے تکلیف
اٹھا ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا وہ باپ ! وہ تو ایسا ہے کہ جو کچھ کماتا ہے خدا کی راہ میں پیش کر دیتا ہے۔ایک آنہ بھی ان بچوں پر خرچ نہیں کرتا۔وہ کہتا ہے اللہ تعالیٰ جب تک میرے اعضاء میں طاقت ہے،
جب تک میں کچھ کماؤں گا جس طرح میں نے بیٹا خدا کی راہ میں دیا ہے۔میرا مال بھی خدا کی راہ میں
ہے۔سب کچھ خاموشی کے ساتھ وہ خرچ کرتا چلا جاتا ہے۔یہ ان کہی بات تھی ایک اتفاقا مجھے معلوم
ہوئی۔سینکڑوں ہزاروں ایسی مثالیں ہونگی جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کبھی نہیں کہی جائیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسے قربانی کرنے والوں کے متعلق رویا میں یہ
خوشخبری دکھائی گئی تھی۔آپ فرماتے ہیں:
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک وسیع جگہ میں ہوں اور وہاں
ایک چبوترہ ہے کہ جو متوسط قد کے انسان کی قمر تک اونچا ہے اور چبوترہ پر ایک لڑکا
بیٹھا ہے جس کی عمر چار پانچ برس کی ہوگی اور وہ لڑکا نہایت خوبصورت ہے اور چہرہ
اس کا چمکتا ہے اور اس چہرہ پر ایک ایسا نور اور پاکیزگی کا رعب ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ انسان نہیں ہے۔اور معا د یکھتے ہی میرے دل میں گزرا کہ وہ فرشتہ
ہے۔تب میں اس کے نزدیک گیا۔اور اس کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا۔جو پا
کیزگی اور صفائی میں کبھی میں نے دنیا میں نہیں دیکھا۔اور وہ نان تازہ بتازہ تھا اور
چمک رہا تھا۔فرشتہ نے وہ نان مجھ کو دیا اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
275 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
درویشوں کے لئے ہے۔اس خواب کے گواہ شیخ حامد علی۔۔۔۔ہیں۔اور یہ
اس زمانے میں خواب آئی تھی جبکہ نہ میں کوئی شہرت اور دعویٰ رکھتا تھا اور نہ
میرے ساتھ کوئی جماعت درویشوں کی تھی۔مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ
جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنادیا ہے
اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اورا قارب سے علیحدہ
ہو کر اور اپنی طرز زندگی کو سراسر مسکینی اور درویشی کی طرف تبدیل دیگر قادیان
میں میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہو گئے ہیں۔“
تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۵۱ صفحه : ۱۶۲ - ۳۶۲)
تو یہ وہی درویش ہیں جن کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ
کی طرف سے ایک شیریں نان کا تحفہ عطا ہوا۔اب میں دوسری قسم کی قربانیوں کا کچھ مختصر تذکرہ کرتا ہوں۔میں نے آپ سے بیان کیا تھا
کہ ایک قربانی کی قسم ابراہیمی اسلام کے بعد یعنی اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة :۱۳۲) کہنے
کے بعد یہ ہوتی ہے کہ خود انسان جس طرح کہ میں نے یہ مثالیں بیان کیں ہیں اپنے شوق سے اپنے
جذبے کے ساتھ اپنی جان، مال خدا کی راہ میں فدا کرتا چلا جاتا ہے۔ایک وہ قربانیاں ہوتی ہیں جوان
پر ٹھونسی جاتی ہیں۔انہیں بھی وہ بڑی خوشی کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔ان قربانیوں
کو اللہ تعالیٰ نے
آگ سے مثال دے کر بیان کیا ہے جیسا کہ فرمایا
قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ
(الانبیاء: ۹۶)
میرے ان بندوں کو ان کے اسلام کی یہ سزادی جارہی ہے کہ انکے لئے آگ بھڑ کا ؤ ، جلاؤ
ان کو کیونکہ جب تک تم آگ سے ان کو خاکستر نہیں کرو گے ان کا ایمان دلوں سے ضائع نہیں ہوسکتا۔ان لوگوں کے متعلق جو مختلف ادوار ہیں وہ بڑی تفصیل سے قرآن میں بیان ہوئے ہیں کہ کس قسم کی
تکلیفوں میں سے یہ گزرتے ہیں۔آگ کی طرف جب لے جایا جاتا ہے کبھی اس کی گرمی ابتداء
میں ان
کو پہنچتی ہے، وہ دھواں دیکھتے ہیں ، آگ کا جلتا ہوا نظارہ دیکھتے ہیں پھر آخر آگ میں ڈال بھی
دیا جاتا ہے۔ان کی مختلف Stages قربانیوں کی قرآن میں بھی بیان ہیں اور حدیث میں بھی کثرت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
276 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
سے انکا ذکر ملتا ہے۔ایک ابتدائی سٹیج(Stage) جس میں سے ساری جماعت گزرتی ہے کوئی نہیں
بچتا وہ یہ ہے:
اِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوْا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَرُوْنَ وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى
اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِيْنَ وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ
هَؤُلَاءِ لَضَاتُونَ (المطففين : ۳۰ - ۳۳)
کہ وہ لوگ جو جرم کیا کرتے تھے۔وہ میرے ان بندوں سے تمسخر کرتے تھے جو ایمان لے
آئے وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ه جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو
آنکھیں مارتے ہوئے گزرتے تھے کہ دیکھو یہ مرزائی کتا یہ کافر، یہ محمد، یہ دجال، پاگل ہو گیا ہے کس کو
قبول کر لیا ہے وَ اِذَا انْقَلَبُوا اور ایسا مزہ لیتے تھے وہ اس چھیڑ چھاڑ میں کہ بھولتے نہیں تھے، سارا
رستہ چسکا لیتے ہوئے جاتے تھے یہاں تک کہ إِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ
انْقَلَبُوا فَكِھیں کہ جب وہ اپنے گھروں میں پہنچتے تھے تو اسی تمسخر کی کیفیت کے ساتھ پہنچ کر
گھر میں جا کر بیان کیا کرتے تھے۔بڑا لطف آیا آج ! اس طرح ایک احمدی بچہ تھا، اس طرح ہم
نے اس کو چھیڑا ، اس طرح احمدی بڑا تھا، اس طرح احمدی عورت تھی ہم نے مرزائن کہہ کر اس کے
دل کو دکھایا۔یہ تمسخر کیا، یہ مذاق کیا وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَادُّونَ منہ بھر کر
بڑی عالمانہ زبان میں کہتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں ان بندوں کو اِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَاتُونَ یہی گمراہ
ہیں یہی گمراہ ہیں۔تو یہ ایک عمومی ابتلاء ہے آگ کی تیاری کا جس میں سے ساری جماعت گزرتی
ہے۔کوئی ایک بھی خدا کا مومن بندہ یہ کہہ کر کہ میں اپنے رب پر اور وقت کے امام پر ایمان لے آیا اس
سزا سے بچ نہیں سکتا۔ایک احمدی بچہ بھی نہیں ہے جس نے اپنی زندگی میں کبھی اس قسم کے دکھ نہ
اٹھائے ہوں۔پھر یہ سزا جو ہے کچھ آگے بڑھتی ہے۔بدن تک پہنچتی ہے۔تمسخر جو ہے وہ ایذا رسانی میں
تبدیل ہونا شروع ہوتا ہے۔اس قسم کا ایک واقعہ بڑا پیارا واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی میں ہمیں ملتا ہے۔سیالکوٹ جب آپ تشریف لے گئے تو مولوی برہان الدین صاحب جو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
277 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
آپ کے بڑے مشہور بزرگ صحابی تھے آپ کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے۔جس طرح حضور
پر بعض دفعہ راکھ پھینکی جاتی تھی ، طرح طرح کے ایذاء دینے کے لئے۔حضور کے اس غلام
پر
بھی کھڑکی سے کسی عورت نے راکھ پھینکی ، گھر کا کوڑا کرکٹ اور راکھ۔حضور تو آگے نکل گئے پیچھے
مولوی برہان الدین تھے ساری انکے سر پر پڑی۔سر اٹھا کر کہا۔” پاراے مائے پا۔پا اے مائے پا“
اے اماں یہ راکھ بہت پیاری ہے پھولوں سے بڑھ کر ہے مجھے ڈالتی چلی جا، ڈالتی چلی جا۔( تاریخ
احمدیت جلد ۳ صفحه : ۶۲۴) یہ وہ جذبہ تھا جس کے ساتھ احمدیوں نے ان قربانیوں کو قبول کیا۔سیالکوٹ میں ہی جلسہ تھا۔جلسے کے بعد مولوی برہان الدین صاحب باقی لوگوں سے بچھڑ
کر ذرا الگ ہوئے۔لوگوں نے پکڑ لیا ان کو اور یہ جو خواہش تھی ناں کہ خدا کی راہ میں مجھے اور اس قسم
کی قربانیاں نصیب ہوں وہ اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی ہیں۔پکڑ کر گو برگلی سے اٹھا کر انکے منہ میں
گوبر ڈالنا شروع کیا۔اس کے جواب میں آپ نے جو کہا وہ یہ تھا او بر ہاناں! ایہ نعمتاں
کتھوں! ( تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحه: ۶۲۴) اللہ تیری شان جس طرح ابو ہریرہ نے کہا تھا ”بخ بخ
ابو ھریرہ“ کیا شان ہے ابو ہریرہ تیری ! وہ شان تو کسریٰ کے رومال ملنے کے نتیجے میں انہوں نے
دیکھی تھی۔یہ شان ایک گلی کے گوبر کے نتیجہ میں مسیح موعود کا غلام دیکھ رہا تھا۔کہاں تیرہ سوسال کا عرصہ
گزر گیا، صحابہ آئے اور خدا کی راہ میں قربانیاں پیش کر کے چلے گئے۔نہ مسیح موعود آتے نہ یہ نعمتیں
ہمیں نصیب ہوتیں کہ خدا کے رستے میں گوبر ہمارے منہ میں ڈالا جا رہا ہے۔یہ وہ ایک معمولی سی
مثال ہے۔سینکڑوں ہزاروں ایسے تھے جو ان تکلیفوں میں سے گزر رہے تھے، مقاطعے ہوئے ان کے،
گھروں میں قید کر دیا گیا۔چھوٹے بچوں کو عذاب دیا گیا۔آج جو آپ تکلیفیں دیکھ رہے ہیں کوئی نئی
بات تو نہیں ہے۔صرف آج کا زمانہ تو ان کے لئے مخصوص نہیں ہے۔جس دن مسیح موعود کے غلاموں
نے ساتھ ملکر یہ آواز دی تھی کہ ہاں ہم تیری راہ میں حاضر ہیں، جو کچھ تجھے حکم دیا گیا ہے ہمارے
ساتھ کر، تو ہمیں صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔اس دن سے انکے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔۱۹۰۵ء میں بریلی کے ہمارے ایک بزرگ تھے۔انہوں نے اس زمانے میں ایک اشتہارشا
ئع کیا۔مجھے کچھ عرصہ پہلے لائبریری میں دیکھنے کا موقع ملا۔کہتے ہیں کہ سخت تپش کے دن ہیں۔مئی،
جون ، جولائی کا مہینہ، تین مہینے ہو گئے ہیں ، نہ پنکھا ہے لیکن ہم صحن میں اس لئے نہیں سو سکتے کہ پتھراؤ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
278 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء
کیا جا رہا ہے ہمارے اوپر اور پتھراؤ کے نتیجے میں رات گرمی میں سوتے ہیں، خاکروبوں وغیرہ کو منع کر
دیا گیا ہے کہ ہمارے گھروں میں داخل ہوں اور بچے جو ہیں وہ سکول جانے سے محروم ہیں۔نکلتے ہیں
گلیوں سے، پانی بند ہے۔جب ہم دور سے کہیں سے پانی لانے کی کوشش کرتے ہیں رستے میں محنت
کے بعد لمبے عرصے کے بعد جب گھر پہنچنے لگتے ہیں تو بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک آدمی نے دیکھ لیا
اور ہاتھ مار کر بالٹی ہاتھ سے گرادی۔ترستے ہوئے بچے پانی کو پیچھے پیاسے کے پیاسے رہ جاتے
ہیں۔پس یہ وہ عظیم الشان قربانیاں ہیں جو جماعت احمدیہ نے خدا اور اس کے دین کی خاطر
کیں۔ابھی حال ہی میں جن مصائب میں سے جماعت ساری گزری ہے۔آگ کا جو نظارہ آپ
نے دیکھا اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ پر فضلوں کی بارش کی بالآخر وہ آپ کے سامنے
ہے۔لیکن ایک بات صرف کہہ کر میں اس تقریر کو ختم کرتا ہوں کہ اس کے نتیجے میں خدا نے اپنے فضلوں
کی بے انتہاء بارشیں برسائی ہیں ان سب کا ذکر تو بہت تفصیلی ہے۔صرف اس بات کو ملحوظ رکھے کہ
واشنگٹن سے لے کر ماسکوتک اور لندن سے لیکر ٹوکیو تک کوئی ایک بھی ملک ایسا انہیں رہا جہاں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام نہ پہنچایا گیا ہو اس کے نتیجے میں۔ان کے ریڈیو، ان کے
ٹیلیویژن ، ان کے اخبارات سارے وقف تھے ، آپ کے درد کے تذکروں کے لئے نہیں مسیح موعود
کے پیغام کے لئے ، یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے۔تفصیل سے انہوں نے بڑی دیانت اور صداقت
کے ساتھ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو ساری دنیا میں پھیلایا۔مجھے اس پر وہ واقعہ یاد آ گیا کہ جب قیصر کے دربار میں ابوسفیان کو حاضر کیا گیا آنحضرت
کے متعلق پوچھنے کے لئے ، وہ ابھی مسلمان نہیں ہوا تھا۔باہر نکلا تو اس نے بڑی حسرت سے کہا
کہ دیکھو مکہ کا ایک یتیم ، اس کی خبر کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔آج قیصر کے دربار میں اسکی باتیں
ہونے لگیں۔میں نے سوچا کہ مکہ کے اس یتیم کے غلام کے غلاموں کی بات آج کہاں سے کہاں
جا پہنچی ہے۔سب دنیا کے درباروں میں ان کے تذکرے ہورہے ہیں۔کوئی دنیا کا ملک ایسا نہیں جو
محبت اور پیار کے ساتھ ان کی قربانیوں کا ذکر نہیں کر رہا اور کوئی دنیا کا ایسا ملک نہیں جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام دنیا میں نہیں پھیلا رہا۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ
مُحَمَّد كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔

آج 10 میں سے 10 باقی