قیام نماز
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
279
قیام نماز ۶۷۹۱ء
قیام نماز
بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۷۶ء)
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
نماز قائم کرنے کے متعلق قرآن کریم میں بیسیوں آیات ہیں جو اس مضمون کو مختلف
رنگ میں بیان کرتی ہیں اور انسانی فطرت پر جو چیزیں بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں ان کو ملحوظ رکھتے
ہوئے مختلف رنگ میں اس مضمون کو مختلف جگہ بیان فرمایا گیا ہے۔لیکن ان سب آیات کی کنجی
سورہ فاتحہ میں ہے اور ان تمام مضامین کا خلاصہ سورۂ فاتحہ کی ایک آیت میں درج ہے
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ:۵) اے آقا ! ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں لیکن یہ
توفیق نہیں پاسکتے جب تک تو مدد نہ فرمائے۔اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اس لئے تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحہ (1) اس عبادت کے نتیجہ میں جو انعامات اللہ تعالیٰ نے
مقرر فرمائے ہیں ان کا ذکر اس اگلی آیت میں کر دیا کہ جب اس رنگ میں ان شرائط کے ساتھ تم
عبادت کو قائم کرو گے تو پھر اگلی دعا بے اختیار زبان حال سے تمہارے دلوں سے اور تمہارے جسم کے
ذرے ذرے سے یہ نکلے گی کہ اے خدا ! اب اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہاں اب ہم حق
دار ہو گئے ہیں کہ اس راہ پر ہمیں چلا دے جن پر تمام انعام پانے والے چلتے رہے اور سب نبیوں کے
سردار حضرت محمد مصطفی ملا نے جس راہ کو مکمل فرمایا اور جس انعام کو مکمل کیا۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں سب سے پہلا سبق تو ہمیں یہ ملتا ہے کہ ہم عبادت کو قائم نہیں کر سکتے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
280
قیام نماز ۶۷۹۱ء
جب تک کہ شرک سے بکلی پاک نہ ہوں، صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور کسی کی نہیں کرتے
صرف تیری عبادت کرنا چاہتے ہیں اور دوسرا یہ کہ اس میں ایک بجز کا مضمون ہے کہ
اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ عبادت کا ارادہ تو ہے صرف تیری کرنا چاہتے ہیں لیکن تیری مدد کے بغیر یہ حاصل
نہیں ہوسکتا ، تو مدد فرمائے گا تو ہم عبادت کریں گے۔تیسرا مضمون خصوصیت کے ساتھ اس میں یہ
درج ہے کہ عبادت کرنا کوئی آسان کام نہیں نماز قائم کرنے کا مفہوم اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں بیان ہوا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں کہ قائم کرنے سے اس طرف اشارہ ہے کہ نماز
گویا بار بار گری پڑتی ہے، کھڑی نہیں ہو سکتی ، خیالات، توہمات ،خواہشات ، دنیا کے دھندے، دنیا کی
فکریں بار بار حائل ہوتی ہیں دنیا کے کام روک بن جاتے ہیں۔وقت کا خیال کہ وقت کہیں اور ہم نے
دینا ہے، وہ رستہ میں کھڑا ہو جاتا ہے۔بار بار گرتی ہے اور بار بار نماز میں ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے
خدا! قائم تو کرنا چاہتے ہیں پر تیری مدد کے بغیر قائم نہیں ہوگی۔اس کو کھڑا کرنے میں تو ہماری مددفرما۔دوسرا اس میں یہ مفہوم بیان ہوا کہ یہ وہ دروازہ ہے جس کے رستہ سے داخل ہو گے تو
انعامات پاؤ گے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم کہنے کا حق ہی نہیں ہے تمہیں جب تک پہلے
عبادت کو قائم نہ کر لو۔عبادت قائم کرو گے تو پھر وہ شاہراہ تمہارے لئے کھلی ہے جس پر نبیوں نے قدم
مارے اور جس کو محمد مصطفی ﷺ نے آکر کامل فرمایا اور ایک عظیم شاہراہ کے طور پر ہمارے سامنے کھلا
کر دیا۔سورہ فاتحہ میں اس مضمون کو بیان کرنے میں ایک اور لطیف اشارہ اس بات کا موجود ہے کہ
دنیا میں راہ گذر بھی ہوتے ہیں پگ ڈنڈیاں بھی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ سڑکیں بنی
شروع ہو جاتی ہیں۔پھر ان سڑکوں کو پختہ کیا جاتا ہے، پھر بڑی سڑکوں میں تبدیل کر دیا جاتا ہے لیکن
جب سب سے بڑا انسان زمانہ کا اس سڑک کو مکمل کر دیتا ہے تو پھر اس کے ذریعہ اس کا افتتاح کروایا
جاتا ہے تو یہ دروازہ جو عبادت کا اس راہ سے پہلے کھڑا ہے اس کا آغاز ان معنوں میں حضرت محمد مصطفیٰ
نے آ کر کیا۔آپ ہی کے ذریعہ یہ افتتاح ہوا، سڑک تو پہلے بھی تھی لیکن مکمل نہیں تھی اس شان
کے ساتھ نہیں تھی۔عبادتوں کا دروازہ تو شروع میں بھی تھا لیکن ایسا کامل اور اتنا وسیع اور اتنا شاندار اور
اتنا بلند دروازہ نہیں تھا۔محمد مصطفی می ظاہر ہوئے اور سورہ فاتحہ کے ذریعہ، اس چابی کے ذریعہ اس
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
281
قیام نماز ۶۷۹۱ء
دروازے کو کھول دیا اور ہمیشہ کے لئے یہ دروازہ ہمارے سامنے کھلا ہے لیکن غور کی بات یہ ہے کہ کتنے
ہیں ہم میں جو سروں کو جھکاتے ہوئے کبھی رکوع کرتے ہوئے کبھی سجدہ کرتے ہوئے اس دروازہ
کے احترام کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس سڑک میں داخل ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کا بہت بلند دعوی ہے اتنا بلند کہ اس سے پہلے اس کائنات میں ایسا بلند دعوئی
نہیں کیا گیا آنحضرت کی غلامی میں تمام غیر ادیان پر ہم نے غالب آنا ہے، تمام مشکلات کے
پہاڑ کو سر کرنا ہے ہماری کچھ بھی حیثیت نہیں جب تک اس کامل عجز کے ساتھ ہم عبادت کے ڈھنگ
نہیں سیکھیں گے ہمیں کوئی بھی ترقیات نصیب نہیں ہوسکتیں۔اس نکتہ کو اگر آپ نے بھلا دیا تو پھر
دائیں اور بائیں تو بھٹکتے رہیں گے لیکن اس دروازے سے داخل ہو کر وہ ترقیات نہیں پاسکیں گے جس
کا وعدہ اگلی آیت میں کیا ہے۔اس لئے یہ بہت ہی اہم مضمون ہے اور بہت ہی قابل فکر مضمون ہے۔حقیقت یہ ہے کہ سینکڑوں احمدی دل ہیں جو دردمند ہیں، خون ہورہے ہیں اس غم میں کہ جماعت احمد یہ
کی نئی نسل عبادت کا حق ادا نہیں کر رہی۔عبادت جو فرض ہے ، جو ظاہری برتن ہے وہ بھی پوری طرح
مکمل نہیں کیا جارہا، یہ خیال کہ غیروں سے ہم بہت بہتر ہیں، یہ خیال کہ دوسروں کے مقابل پر ہماری
مسجد میں زیادہ آباد ہیں یہ تسلی بخش خیال نہیں ہے۔اس سے اطمینان نہیں ہوسکتا ہمارے سامنے اسوہ غیر
نہیں ہیں کہ جس کو دیکھ کر ہم یہ کہیں کہ ان سے ہم بہتر ہیں۔صلى الله
ہمارے سامنے تو اسوہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ ہیں اور اس کے بعد حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں اور آپ کے صحابہ نہیں۔انہوں نے جس طرح عبادت کا حق ادا کیا
اگر ہم اس طرح نہ کریں گے تو ہم ناکام رہنے والوں میں سے ہوں گے۔حضرت
خلیفہ المسیح الثانی
نے ایک موقع پر فرمایا کہ دوسروں سے بہتر ہونے کا خیال کیا مطلب؟ اگر پانچ بھی احمدی ایسے ہیں جو
نماز با جماعت نہیں ادا کر تے تو یہ قابل فکر بات ہے اور ساری جماعت کے لئے تشویش کا مقام ہے۔اس لئے اس اعلیٰ مقصد کو پیش نظر رکھ کر ان عاجزانہ باتوں کو سنیں جو میں آپ کی خدمت میں عرض
کرنے لگا ہوں۔قرآن کریم میں جس کثرت سے نماز کا ذکر ہے اس کی تفاصیل کا تو موقع نہیں۔میں سب
سے پہلے نماز با جماعت کے متعلق حضرت رسول اکرم ﷺ کا اسوہ تھوڑے سے عرصہ میں بیان کروں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
282
گا اس کے بعد دوسرے مضمون کی طرف آؤں گا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ
وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكُوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا الله *
قیام نماز ۶۷۹۱ء
فَعَسَى أُولَيْكَ أَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ (التوبه : ۱۸)
کہ مسجدوں کو آباد کرنے کا دعویٰ تو غلط بات ہے لیکن فی الحقیقت صرف وہی لوگ مسجدوں کو
آباد کرتے ہیں جو اللہ پر کامل ایمان لاتے ہیں ، یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں، نماز کو اس کے تمام
فرائض اور شرطوں کے ساتھ قائم کرتے ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں اور سوائے خدا کے کسی اور سے نہیں
ڈرتے أو ليكَ اَنْ يَكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ یہی لوگ ہیں اور صرف یہی ہیں جو اس بات
کے حق دار ہیں اور قریب ہے کہ ان کو ہدایت دی جائے۔آنحضرت نے نہایت ہی پیارے انداز میں مختلف رنگ میں نماز با جماعت کو قائم
کرنے کی نصائح فرمائیں۔ایک موقع پر فرمایا کہ دیکھو جو شخص صبح بھی مسجد کی طرف چلتا ہے، جو شخص
رات بھی مسجد کی طرف چلتا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنت میں میں نے اس کے لئے مہمانی تیار
کر کے رکھی ہے ، میں اس کا مہمان نواز بنوں گا۔( صحیح بخاری کتاب الاذان باب فضل العشاء في
الجماعۃ ) اس لئے جن لوگوں کو بھی یہ توقع ہے، یہ امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اس پر ہو اس کو یہ
بات مد نظر رکھنی چاہئے۔پھر آپ نے سات باتیں بیان فرما ئیں، فرمایا کہ دیکھو ایک وقت ایسا آنے
والا ہے جب کہ خدا کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔بے قرار ہوگا سارا زمانہ، ساری کائنات
بے قرار ہوگی۔تمام انسان جمع ہوں گے۔خدا جن لوگوں پر اپنا رحمت کا سایہ فرمائے گا ان میں ایک وہ
لوگ ہوں گے جن کا دل مسجد میں اٹکا رہتا ہے۔کام میں بھی مصروف ہوتے ہیں تو توجہ مسجد کی طرف
ہوتی۔نا ہے۔کب وقت آئے نماز کا تو پھر ہم خدا کے حضور حاضر ہو جائیں؟ ( صحیح البخاری کتاب الاذان
باب من جلس في المسجد ينتظر الصلاة ) تو اگر آپ کے دل مسجد میں اسکے ہوئے ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری
ہے سب سے زیادہ سچ بولنے والے کی طرف سے خوشخبری ہے کہ آپ کو قیامت کے بے سایہ دن کی
کوئی فکر نہیں کیونکہ خدا کا سایہ آپ کے اوپر ہوگا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
283
قیام نماز ۶۷۹۱ء
پھر آپ کو نماز با جماعت کے متعلق اتنا اہتمام تھا اور آپ سمجھتے تھے کہ نماز قائم ہی نہیں
ہوسکتی جب تک باجماعت ادا نہ ہو اور مساجد میں جا کر ادا نہ ہو۔ایک موقع پر عبداللہ ابن مکتوم جو
اندھے تھے وہ حاضر ہوئے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ ! میں اندھا ہوں نظر نہیں ہے۔مدینہ کی سڑکوں پر
گڑھے بھی ہیں یہاں جانور کتے وغیرہ بھی پڑ جاتے ہیں مجھے اجازت ہے کہ میں گھر پہ پڑھ لیا
کروں۔آنحضرت ﷺ بہت شفیق تھے پہلا تاثر یہ ہوا کہ ہاں تمہیں اجازت ہے لیکن اصل شفقت
روحانی تھی جسمانی نہیں تھی چنانچہ فورا آپ نے پوچھایہ تو بتاؤ کہ حَيَّ عَلَى الصَّلوۃ اور حَيَّ عَلَى
الفلاح کی آواز سنتے ہو۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ !ہاں سنتا ہوں آپ نے کہا پھر اجازت نہیں
ہے۔جب سنتے ہو تو جایا کرو اس حال میں بھی جایا کرو۔( صحیح مسلم کتب المساجد ومواقع الصلوۃ باب يجب
اتيان المسجد على من سمع النداء )
کوئی کہہ سکتا ہے کہ دوسروں کو کہہ دیا، تکلیف اٹھا رہا ہے کوئی اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟
آپ کا اپنا اسوہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔آخری بیماری تھی اتنی تکلیف میں تھے حضور کہ
بار بار
غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور نے پوچھا کہ نماز کا وقت ہو گیا
ہے؟ کیا لوگ انتظار کر رہے ہیں؟ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! نماز کا وقت ہوا ہے اور لوگ انتظار کر رہے
ہیں۔فرمایا پانی لاؤ ، پانی سے غسل فرمایا اور بے ہوش ہو گئے۔پھر آنکھ کھلی پھر فرمایا لوگ انتظار کر رہے
ہیں ؟ یا رسول اللہ! انتظار کر رہے ہیں۔پانی لاؤ پانی لایا گیا حضور نے غسل کیا اور پھر نا طاقتی کی وجہ
سے بے ہوش ہو گئے۔پھر آنکھ کھلی پھر فرمایا بتاؤ لوگ انتظار کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ !
انتظار کر رہے ہیں وقت ہے نماز کا۔آپ نے کہا پانی لاؤ پھر غسل فرمایا اور پھر اس ناطاقتی کی وجہ سے
بے ہوش ہو گئے چار مرتبہ ایسا کیا تب فرمایا کہ جاؤ ابو بکر کو کہہ دو کہ وہ نماز پڑھادے۔حضرت عائشہ
نے عرض کیا یا رسول اللہ بڑے نرم دل ہیں کس طرح اس مقام پر کھڑے ہوں گے جس پر آپ کھڑا
ہوا کرتے تھے روتے روتے نماز ان کی خراب ہوگی، نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔آپ نے فرمایا تم تو
یوسف کی بہنیں ہو جس طرح میں کہتا ہوں کرو۔ابوبکر کو حکم دو کہ وہ نماز پڑھائے۔ایک اور روایت
میں آتا ہے کہ جب حکم دے دیا تو پھر طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو آپ نے کہا کہ آؤ مجھے مسجد کی طرف لے
کے چلو۔دو آدمیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا حضور اس طرح روانہ ہوئے کہ حضرت عائشہ فرماتی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
284
قیام نماز ۶۷۹۱ء
ہیں کہ در داور تکلیف کی وجہ سے پاؤں گھسٹ رہے تھے برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ زمین پر قدم اپنا
بوجھ اٹھائے، گھسٹتے ہوئے گئے اور اس طرح مسجد میں جا کر آپ نے حضرت ابو بکر کے ایک طرف
بیٹھ کر نماز اس طرح پڑھائی کہ نماز آپ پڑھانے لگے اور ابو بکرہ تکبیر کہنے لگے۔(صحیح بخاری کتاب
الاذان باب انما جعل الامام لیوتم بہ ) ایک اور روایت میں آتا ہے کہ آخری دیدار میں نے رسول کریم
کا مسجد میں اس طرح کیا کہ حضور بیمار تھے اور نماز نہیں پڑھا سکتے تھے۔حضور دو آدمیوں کے
کندھے پہ ہاتھ رکھ کے مسجد کی طرف آئے، پردہ اٹھایا اور نمازیوں کو نماز پڑھتے دیکھا۔اس محبت سے
دیکھا چہرے پر ایسی بشاشت پیدا ہوئی وہ کہتے ہیں چاندنی رات تھی میں کبھی چاند کو دیکھتا تھا کبھی محمد
مصطفی کے چہرے کو دیکھتا تھا اور خدا کی قسم محمد مصطفیٰ" کا چہرہ زیادہ خوبصورت اور حسین نظر آ رہا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کے کامل غلام ، عاشق کامل ، آپ کا وصال بھی
اسی حالت میں ہوا۔روایت میں آتا ہے جب ذرا روشنی ہوگئی۔( یہ آخری لمحات ہیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ) جب ذرا روشنی ہوگئی تو حضور نے پوچھا کیا نماز کا وقت ہو گیا ؟ عرض کیا گیا حضور !
ہو گیا۔اس پر حضوڑ نے تیم فرمایا اور لیٹے لیٹے ہی نماز شروع کر دی۔اٹھنے کی طاقت نہیں تھی اسی
حالت میں غشی طاری ہوگئی اور نماز پوری نہ کر سکے۔تھوڑی دیر بعد پھر حضور نے
فرمایا کیا نماز کا وقت
ہو گیا ؟ عرض کیا گیا حضرت! ہو گیا تو آپ نے پھر تیم فرمایا اور نماز پڑھی لیکن غشی طاری ہوگئی اور نماز
پوری نہ کر سکے۔اسی حالت میں بار بار تیم کرتے ہوئے اور عبادت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود
"
علیہ الصلوۃ والسلام کی روح اپنے اللہ کے حضور حاضر ہوگئی۔( تاریخ احمدیت جلد ۳ صفحہ: ۵۵۳)
یہ وہ ہمارے سامنے اسوہ ہیں، یہ وہ نمونے ہیں جن کی ہم نے پیروی کرنی ہے۔کتنے ہیں
ہم میں جو اس خیال کے ساتھ مسجدوں کو آباد کرتے ہیں؟ کتنے ہیں جو یہ فکر نہیں کرتے کہ اپنے گھروں
کو آباد رکھ کر ، خدا کے گھر کو ویران کرنا بہت ہی بڑا گناہ ہے۔سب محبت کے دعوے جھوٹے کرنے والی
بات ہے۔ایسے انسان کی زبان کو زیب ہی نہیں دیتا کہ وہ یہ کہے کہ میں خدا سے پیار کرتا ہوں۔کون
ہوسکتا ہے جو خدا سے سچی محبت رکھتا ہو ، پانچ وقت اذان کی آوازیں سنے اور پھر مسجد کو چھوڑ دے اور
اپنے گھر میں بیٹھ کر رونقیں لگائے۔یہ احمدیوں کو زیب نہیں دیتا۔آپ میں سے جس تک بھی یہ بات
پہنچتی ہے میں عرض کروں گا کہ جب واپس جائیں تو اپنے گھروں میں اس بات پر نگران ہو جائیں۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
285
قیام نماز ۶۷۹۱ء
مائیں بچوں پر نگران ہوں، باپ بیٹوں پر نگران ہوں اور بیویوں پر نگران ہوں، بیویاں بھی باجماعت
پڑھ سکتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جب نماز کا یہ میدان ایسا خطر ناک حالت میں پہنچ چکا ہو کہ جب
قیام نماز کی غیر معمولی ذمہ داری جماعت پر عاید ہو تو ایسے موقع پر عورتوں کو بھی یہ کہنا چاہئے کہ وہ
با جماعت نماز پڑھیں۔قادیان میں مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک موقع پر نماز کی
اہمیت کو قائم کرنے کے لئے مستورات کو یہ حکم دیا۔ہمارے گھر مجھے یاد ہے مہینوں مہینوں باجماعت
نماز ادا ہوتی رہی۔کبھی میری والدہ کبھی کوئی اور اکثر کوئی دوسری عورت ہوتی تھی غالباً استانی میمونہ وہ
نماز پڑھایا کرتی تھیں اور باقی سب مستورات اکٹھی ہو کر پیچھے پڑھا کرتی تھیں۔عجیب رونق لگی ہوتی
تھی ہمیشہ باجماعت نماز ہو رہی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا اپنا حال یہ تھا کہ ایک دفعہ مجھے یاد
ہے بہت بیمار تھے مسجد میں نہیں جاسکتے تھے۔نقرس کی بہت تکلیف تھی تو ہم بچے کچھ حاضر تھے خدمت
میں آپ نے فرمایا کہ میں نماز پڑھاتا ہوں تم میرے پیچھے کھڑے ہو جاؤ اور وہیں بیٹھے بیٹھے نماز
باجماعت پڑھائی اور فرمایا کہ باجماعت نماز اس طرح بھی ہو سکتی ہے امام کھڑا نہ ہو سکتا ہوتو بیٹھ کر
پڑھا سکتا ہے۔ہم نے جو حالات دیکھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تربیت یافتہ لوگوں کے ان
کا نمونہ میں بتاتا ہوں۔نواب محمد عبد اللہ خان صاحب، مجھے یہ بات بڑی ہمیشہ ان کی پسند رہی اور
ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ بیمار ہو گئے دل کی تکلیف تھی ، کرسی پر بیٹھ کے چلتے تھے مسجد تک نہیں پہنچ سکتے تھے تو
درخواست کر کے محلے والوں سے اپنے گھر میں مسجد بنالی۔پانچ وقت با قاعدہ پردہ کروا کر اپنے گھر
میں وہیں نماز با جماعت کا اہتمام کیا کرتے تھے اور بچوں کو ساتھ شامل کیا کرتے تھے۔(اصحاب احمد
جلد ۱۲ صفحہ: ۱۵۲) تو یہ وہ طریق ہے جس کے اوپر ہمیں قائم ہونا ہے اور قائم کرنا ہے۔اب میں آپ کے سامنے آنحضرت ﷺ کی کچھ کیفیت عرض کرتا ہوں عبادتوں کیکہ
کیفیت کیا ہوتی تھی؟ قرآن کریم میں جو آیات ہیں عبادت کرنے والوں کے متعلق اور مختلف کہ کس
طرح لوگ نماز قائم کرتے ہیں ان سب کا مرکزی اشارہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طرف ہے یہ آپ
یا درکھیں اور حضور ﷺ کی طرف اشارہ ہے اور آپ کے ماننے والوں ، آپ کے پیچھے چلنے والوں کی
طرف اشارہ ہے اس سوسائٹی کے نقشے کھینچے ہوئے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
286
قیام نماز ۶۷۹۱ء
اِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ
وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِيْنَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ
قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ
فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( آل عمران : ۱۹۱ ۱۹۲)
کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے میں
عقل مندوں کے لئے یقیناً کئی نشان موجود ہیں۔جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر اللہ کو یاد
کرتے رہتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش کے بارے میں غور و فکر سے کام لیتے ہیں اور کہتے
ہیں اے ہمارے رب ! تو نے اس عالم کو بے فائدہ پیدا نہیں کیا۔پس تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا
اور ہماری زندگی کو بے مقصد بننے سے بچالے۔آنحضرتﷺ کے متعلق روایت آتی ہے حضرت عبدالرحمن بن عوف کی روایت ہے کہ
ایک صحابی نے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھا۔رات نماز کے بعد کچھ دیر آرام
فرمایا پھر اٹھے اور باہر نکل کر اُفق کو دیکھا اور اس آیت کی تلاوت فرمائی اور خدا کو یاد کرنے لگے کہ زمین
و آسمان میں نشانات ہیں اللہ کے اور پھر نماز شروع کر دی۔پھر کچھ دیر آرام فرمایا، پھر آنکھ کھلی اور پھر
اسی طرح باہر نکل گئے اور افق کو دیکھ کر اس آیت کی تلاوت فرمانے لگے اور پھر نماز شروع کر دی پھر
کچھ دیر آرام فرمایا پھر باہر نکل آئے اور آسمان کو دیکھ کر اپنے رب کے نشانات کو یاد کرنے لگے پھر
نماز پڑھی اور پھر کچھ دیر آرام فرمایا۔تین مرتبہ ایک رات میں اس طرح ہوا۔( صحیح مسلم کتاب صلوٰۃ
المسافر وقصرها باب الدعا فی الصلوة الليل وقيامه )
پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا
وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ تَتَجَافَى
جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (السجدة :١٦ - ١٧)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
287
قیام نماز ۶۷۹۱ء
ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو ان کے متعلق یاد دلایا جاتا ہے تو
وہ سجدہ کرتے ہوئے زمین پر گر جاتے ہیں اور اپنے رب کی تعریف اور تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں
کرتے اور ان کے پہلوان کے بستروں سے الگ ہو جاتے ہیں اور اپنے رب کو اس کے عذابوں سے
بچنے کے لئے اور اس کی رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے پکارتے ہیں۔اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا
ہے
اس میں سے خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔پہلو تو اس دنیا میں دوسرے لوگوں کے بھی الگ ہوا کرتے ہیں۔بدوں کے بدی کے لئے،
نیکوں کے نیکی کے لئے مگر جس شان سے جس بے قراری سے سجدوں میں گرنے کے لئے گریہ وزاری
کے لئے میرے آقا محمد مصطفی ﷺ کے پہلو بستر سے الگ ہوا کرتے تھے نہ پہلے کبھی دنیا میں ایسا
دیکھا گیا اور آپ کے غلاموں کے سوا اس کی مثال اور بھی کہیں کوئی نظر نہیں آسکتی۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک دفعہ رات میری آنکھ کھلی میں نے
محمد مصطفی ﷺ کو بستر پر نہیں پایا۔عورت کی فطرت ہے خیال پیدا ہوا کہ شاید کسی اور گھر چلے گئے ہوں
تو تلاش کے لئے بے قرار ہو کر باہر نکلیں۔ایک قبرستان کے پاس حضور کو اس حال میں پڑے دیکھا
کہ وہ کہتی ہیں یوں لگتا تھا جس طرح چوغہ اتار کے کوئی پھینک دیتا ہے اس طرح بجز اور انکساری کے
ساتھ خدا کے حضور بچھے ہوئے ہیں۔ایک روایت میں ہے کہ جس طرح ہنڈیا ابلتی ہے اس طرح
حضور اکرم کے سینے سے آواز نکلی رہی تھی رونے کی ، اس طرح بے قراری کے ساتھ خدا کے
حضور وہ عبادت کر رہے تھے۔(سنن ترمذی کتاب الصوم عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باب ما جاء فی لیلتہ
النصف من شعبان ) حضرت مغیرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت اس قدر عبادت کیا کرتے تھے کہ
عبادت میں کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے تھے۔آپ کی یہ حالت دیکھ کر آپ سے کہا
گیا کہ حضور! اس قدر کیوں تکلیف فرماتے ہیں جب کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو گنا ہوں سے محفوظ
کر دیا ہے۔تو آپ نے فرمایا میں اس کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ اس نے تو اتنا احسان کیا ہے۔تو میں
اس احسان کا شکریہ نہ ادا کروں۔( صحیح بخاری کتاب الجمعہ باب قیام النبی اللیل حتی تورم قد ماہ) یہی وہ
مضمون ہے جس کو آپ کے عاشق کامل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس طرح بیان فرمایا
کہتے ہیں:
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
288
لَهِ فِي عِبَادَةِ رَبِّهِ عَلَى مِرْجَلٍ
وَفَاقَ قُلُوبَ الْعَالَمِينَ تَعَبُّدا
وَتَوَرَّمَتْ قَدَ مَاكَ لِلَّهِ قَائِمًا
وَمِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعُنَا تَعَبُّدا
کرامات الصادقین ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۹۰-۹۳)
قیام نماز ۶۷۹۱ء
وہ وجود ایسا تھا کہ عبادت کے وقت اس کے سینے سے درد کے ساتھ اُبلتی ہوئی ہنڈیا کی
طرح آواز آیا کرتی تھی فَاقَ قُلُوبَ الْعَالَمِینَ تمام انسانوں کے تمام جہانوں کے دلوں پر وہ ایک
دل عبادت میں سبقت لے گیا۔پھر بے اختیار مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں میرے آقا! میرے
محبوب ! تَوَرَّمَتْ قَدَ مَاكَ لِلَّهِ قَائِمًا تیرے پاؤں سوجا کرتے تھے اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر
وَمِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعُنَا تَعَبُّد ا ہم نے تو تیرے جیسا عبادت کرنے والے آدمی کے متعلق سنا
بھی نہیں کبھی۔سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔یہ وہ حضور اکرم ﷺ کا نمونہ تھا جو ہمارے لئے ہمارے سامنے قائم ہے ہمیشہ کے لئے۔اس نمونہ کو جماعت قائم نہیں کرے گی تو جماعت زندہ نہیں ہوسکتی۔اس نمونہ کو آپ قائم کریں تو آپ
کی چند ہزاروں
کی تکبیریں نہیں ساری کائنات کی تکبیر آپ کے ساتھ ہوگی۔ذرہ ذرہ کا ئنات کا اللہ
کا نام بلند کرے گا آپ کے ساتھ اور کوئی دنیا کی طاقت آپ کو مٹا نہیں سکتی۔حضرت رسول اکرم ﷺ کے نمونہ کو صحابہ نے جس طرح پکڑا اس کی حالت یہ تھی کہ ایک
دفعہ آنحضر ﷺ کے وصال کے بعد حضرت ابوالدردائے بڑی غم اور بے قراری کی حالت میں گھر
میں داخل ہوئے ام الدرداء نے پوچھا کہ کیا غم پہنچا ہے آپ کو؟ کیا تکلیف ہوگئی ؟ انہوں نے کہا مجھے
تو یاد ہی نہیں کہ رسول اللﷺ کے زمانہ میں کوئی کوئی شخص بے جماعت نماز پڑھا کرتا ہو۔سارے
اکٹھے تمام کے تمام باجماعت پڑھا کرتے تھے۔( کسی ایک کو دیکھ لیا ہو گا گلیوں میں پھرتا ہو نماز کے
وقت ایسی بے قراری دل میں پیدا ہوگئی۔مسجد کا شوق ،مسجد کی محبت ایسی تھی ایک دفعہ رسول کریم
مسجد میں آئے تو ایک رسی بندھی ہوئی دیکھی دو پولوں (ستونوں ) کے درمیان۔آپ نے کہا یہ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
289
قیام نماز ۶۷۹۱ء
ری کیسی ؟ عرض کیا گیا کہ حضرت زینب کی رسی ہے وہ رات اتنی لمبی عبادت کرتی ہیں مسجد میں آکے
کہ وہ تھک کر گرنے والی ہو جاتی ہیں سہارے کے لئے رسی پاس رکھی ہوئی ہے۔تب آنحضرت سے
نے فرمایا کہ نہیں یہ مناسب نہیں ایسی تکلیف جو طاقت سے بڑھ کر ہے اس کی خدا اجازت نہیں دیتا اور
وہ رسی کھلوا دی۔( صحیح بخاری کتاب الجمعة باب ما يكره من التشديد في العبادة )
تہجد میں آنحضرتﷺ نے نماز شروع کی تو صبح کی نماز کا تو الگ سوال ہے تہجد کے وقت
باجماعت نمازیں شروع ہو گئیں۔ترک فرما دیں اس خیال سے کہ امت اس کو فرض نہ سمجھ لے لیکن محبت
صحابہ کی مسجد سے یہ تھی۔ایک دفعہ صحابہ حاضر ہوئے بعض اور نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کہ جو اہل
ثروت ہیں یہ تو لے گئے بازی ہم پر۔بڑے فکر میں ہیں ہم۔ان کو خدا نے دولتیں دی ہیں ہم کیا
کریں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کیوں کیا ہوا ؟ بتاؤ تو سہی انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! دیکھیں
ہم بھی نماز پڑھتے ہیں وہ بھی نماز پڑھتے ہیں اور روزے ہم بھی رکھتے ہیں وہ بھی رکھتے ہیں لیکن
زکوۃ وہ دیتے ہیں ہم دے نہیں سکتے غریب آدمی ہیں۔خدا کی راہ میں وہ خرچ کر سکتے ہیں ہم نہیں
کر سکتے وہ تو لے گئے بازی ہمارے اوپر۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دیکھو دیکھو میں تمہیں ایک ترکیب
بتا تا ہوں اس پر عمل کرو تو جو تم پر بازی لے گئے ہیں ان سے جاملو گے یا اور تمہارے بعد تم سے پھر کوئی
نہیں مل سکتا۔آپ نے فرمایا نماز کے فوراً بعد مسجد سے نہ نکلا کرو ۳۳ دفعه سبـحـان الـلـه ۱۳ دفعه
الحمد للہ اور ۳۴ دفعہ اللہ اکبر کہا کرو انہوں نے شروع کر دیا۔اب دیکھئے وہاں کی امیر
سوسائٹی کا کیا حال تھا؟ میں یہ بتا رہا ہوں نمازیں کوئی غریبوں
کی چیز نہیں تھیں بلکہ ایک دوسرے پر ہر
طبقہ سبقت لے جاتا تھا۔امیر بھی اور غریب بھی، بچہ بھی اور بوڑھا بھی۔جب امیروں نے یہ سنا تو
انہوں نے بھی یہی کام شروع کر دیا پھر وہ شکایت لے کر حاضر ہو گئے یا رسول اللہ ! اب ہم کیا کریں
کوئی اور ترکیب بتائیں۔آپ نے کہا اللہ کا فضل ہے کہ میں اس کو روک نہیں سکتا اگر امیروں پر خدا کا
یہ فضل ہے کہ دنیا کی دولتیں ہوتے ہوئے بھی روحانی دولتیں ڈھونڈ رہے ہیں میں کیسے ان کو روک
دوں۔( صحیح بخاری کتاب الاذان باب اذا کان بین الامام و بین القوم حائط اوسترۃ ) یہ وہ سوسائٹی تھی جو
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
290
قیام نماز ۶۷۹۱ء
حضرت محمد مصطفی ﷺ نے قائم فرمائی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
الصَّالِحُونَ الْخَاشِعُونَ لِرَبِّهِمُ
الْبَاتِتُونَ بِذِكْرِهِ وَبُكَــاء
سر الخلافہ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه : ۳۹۷)
کہ یہ وہ لوگ تھے جو نیک تھے اور اپنے رب کے حضور خشوع کے ساتھ جھکا کرتے تھے
الْبَائِتُونَ بِذِكْرِهِ وَبُكاء راتوں
کو اٹھ کر خدا کا ذکر کیا کرتے تھے اور روتے ہوئے ذکر کرتے تھے یہ
وہ لوگ تھے جو حضرت محمد مصطفی اے نے اپنے پیچھے چھوڑے۔لیکن صرف خود نماز قائم کرنا کافی نہیں ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں اس طرف بھی اشارہ ہے
کہ نہ صرف یہ کہ ہم با جماعت عبادت کرتے ہیں تیری قومی طور پر ہم تیری عبادت کریں گے بلکہ اس
کو قومی عبادت قائم رکھیں گے۔اے خدا! محمد مصطفی سے کی جماعت سے تجھے ایاک اعْبُدُ کی آواز
نہیں آئے گی عبادت کرنے والے یکتا اور تنہا نہیں رہیں گے ،ساری قوم پکارے گی کہ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ ، إِيَّاكَ نَعْبُدُ اے خدا ! یہ ساری قوم تیری عبادت کر رہی ہے اور اس کا طریق کیا
ہے اس کا طریق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں بیان فرماتا ہے کہ اس کو رائج کرو، اپنے گھروں میں رائج
کر و خود نصیحت کرو، اپنے بیوی بچوں کو سمجھاؤ جب تک تم یہ نہیں کرو گے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا مقام تمہیں
حاصل نہیں ہوسکتا۔گھروں کے ذریعہ ہی قوم بنا کرتی ہے۔بعض لوگ خود نماز پڑھ لی بچے سوئے
ہوئے ہیں چلو کوئی بات نہیں رہنے ہی دو۔آرام کر رہے ہیں۔آرام نہیں کر رہے ان کو آپ سردی سے
بچا نہیں رہے ان
کو تو آپ آگ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔یہ رحم نہیں ہے یہ ظلم ہے اس لئے اس بات
کو مدنظر رکھیں قرآن کریم فرماتا ہے حضرت اسماعیل کا ذکر کرتے ہوئے:
وَكَانَ يَأْمُرُ اَهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ وَكَانَ عِنْدَ
رَبِّهِ مَرْضِيَّان (مریم: ۵۶)
اس کی شان دیکھو کہ وہ خود ہی نماز نہیں پڑھتا تھا بلکہ اپنے اہل وعیال کو بھی نماز اور زکوۃ کی
تاکید کیا کرتا تھا وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِيَّا یہ بات اس کی اللہ کو بہت پسند تھی بہت پیارا وجود تھا
وہ خدا کی نظر میں۔