قیام نماز

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
291
قیام نماز ۶۷۹۱ء
چنانچہ آنحضرت ﷺ کا یہی دستور تھا آپ ہمیشہ اپنے بچوں کو اپنی بیویوں کو نماز کے بعد خود
زیادہ عبادت کرتے تھے کچھ دیر کے بعد جگا دیا کرتے تھے کہ وہ بھی شامل ہوں نماز میں حضرت علیؓ کو ،
حضرت فاطمہ کو اور مومنوں کو نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: اللہ اس خاوند پر رحم کرتا ہے جو
خاوند نماز پڑھتا ہے اور نماز پڑھنے کے بعد اپنی بیوی کو بھی جگاتا ہے اور بیوی اگر نہیں اٹھتی تو اس کے منہ
پر چھینٹے دیتا ہے کہ وہ ان چھینٹوں کی وجہ سے اٹھ جائے اور پھر وہ نماز میں اس کے ساتھ شامل ہو جاتی
ہے۔فرمایا اللہ اس بیوی پر رحم کرے گا جس کا خاوندست ہے وہ اٹھتی ہے اور وہ اپنے خاوند کے منہ پر
چھینٹے دیتی ہے اور پھر اس کو بھی نماز میں شامل کر لیتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی طریق تھا۔آپ نماز کو اتنی اہمیت دیتے تھے کہ
گھر میں نماز قائم رہی ہمیشہ قائم رہی آپ کی وفات تک اور آپ کے بعد آپ کی اولاد میں ایسی شان
کے ساتھ قائم رہی ہے کہ وہ نمونہ جن لوگوں کو یاد ہے وہ جانتے ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ مُحَافِظِينَ نماز
کے محافظ بن کر وہ سارے کھڑے ہو گئے تھے۔حضرت اماں جان کو جس طرح نماز سے محبت تھی اور وقت پر نماز پڑھنے کی محبت تھی اس کا
ذکر خود مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہتے ہیں بشیر اول جب فوت ہو رہے تھے، نزع کی حالت تھی
نماز کا وقت ہو گیا اور میرے گھر سے اس کو چھوڑ کر نماز کے لئے کھڑی ہوگئیں اور ذرا پرواہ نہیں کی۔جب نماز پڑھ لی اطمینان کے ساتھ تو پوچھا کیا حال ہے؟ میں نے کہا وہ فوت ہو چکا ہے تو بڑے صبر
کے ساتھ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہا اور میرا دل اس یقین سے بھر گیا کہ خدا اس کی اس نیکی
کو ضائع نہیں کرے گا اور اس کے بعد وہ بیٹا ضرور آئے گا جس کا مجھے وعدہ دیا گیا ہے چنانچہ اس کے
ایک مہینے کے بعد مصلح موعود مرزا محمود احمد پیدا ہوئے۔( ملفوظات جلد ۲ صفحہ: ۳۹۲، ۳۹۳)
یہ نماز کو قائم کرنا اور اس کی طرف توجہ کرنا آپ کی اولادوں کے لئے ہونا ضروری ہے یہ
برکتیں آپ کی ضائع نہیں جائیں گی آپ کی نسلوں میں منتقل ہوں گی۔نیک لوگ پیدا ہوں گے اس
کے نتیجہ میں۔اس لئے اگر آپ کو اپنی اولاد سے محبت ہے اگر آپ کو سلسلہ کے مستقبل سے محبت ہے تو
نمازوں
کو قائم خود بھی کریں اور اپنے اہل و عیال کو بھی قائم کرائیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ
عنہ بہت کم بچوں کو مارا کرتے تھے مگر مجھے یاد ہے کہ جتنی دفعہ بھی مارا ہے نماز نہ پڑھنے پر اور کئی دفعہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
292
قیام نماز ۶۷۹۱ء
حضور یہ کیا کرتے تھے کہ نماز پڑھ کے آئے اور گھروں کا چکر لگایا۔کوئی بچہ کھیل رہا تو اس کو بلا لیا کبھی
سمجھایا بعض دفعہ اکٹھے چار پانچ بچے پکڑ لئے ایک لائن میں کھڑا کیا اور ان کو سزا دی۔تو اول تو سزا کی
ضرورت نہیں ہوتی تھی حضور کی ناراضگی ایسی تکلیف دہ چیز تھی سب کے لئے سب احباب جماعت
کے لئے کہ وہی بڑی سزا ہو جایا کرتی تھی مگر بڑی پابندی کے ساتھ حضور ہمیشہ اپنے اہل وعیال کو نماز پر
قائم فرماتے رہے۔آنحضر ﷺ نے اپنی نصائح میں کوئی کسی کے لئے ایسا بہانہ نہیں رہنے دیا کہ وہ نماز
با جماعت کو قائم نہ کر سکے۔ایک جگہ حضور سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ! میں اکیلا ہوں سفر پر تو پھر
میں نماز با جماعت کس طرح قائم کروں آپ نے فرمایا کہ اگر تم اکیلے ہوتو اذان دو۔اذان کو سن کر اگر
کوئی شخص کوئی راہی، کوئی مسافر تمہارے ساتھ شامل ہو گیا تو ویسے ہی تمہاری با جماعت نماز ہوگئی
لیکن اگر کوئی نہ شامل ہوا تو تم تکبیر کہو اور باجماعت نماز پڑھاؤ خدا کے فرشتے اتریں گے اور تمہارے
ساتھ اس نماز کو باجماعت کر دیں گے۔( صحیح بخاری کتاب الاذان باب رفع الصوت بالنداء) احمدی
زمینداروں کو چاہئے کہ وقت ہو، ہل چھوڑ دیں اور باجماعت نمازیں پڑھیں۔آپ کو مسجدوں کا شکوہ
ہے۔مسجدوں کا کیا شکوہ کہ مسجدیں نہیں مل رہیں، محمد مصطفی کے لئے تو خدا نے ساری زمین کو مسجد بنادیا
ہے۔رسول الل فرماتے ہیں میری خاص شان میں سے ایک یہ شان ہے کہ ساری زمین میرے
لئے مسجد بنادی گئی۔( صحیح بخاری کتاب الصلوۃ باب قول النبي جعلت لى الارض مسجداً)
الله
پس اے احمدی ! تجھ سے کوئی مسجد نہیں چھین سکتا قیامت تک تجھے یہ شکوہ نہیں ہوسکتا کہ
ہمارے لئے مسجد نہیں تھی باجماعت نماز پڑھنے کے لئے۔جہاں دو گز زمین میسر ہو وہاں نماز
با جماعت کرالیا کریں اور یہ جماعت خدا کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہوگی۔حضرت رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایک گڈریہ سے بڑا پیار کرتا ہے۔بڑی
محبت سے اس کو دیکھتا ہے اس کی کیا عادت ہے؟ اس کی عادت یہ ہے کہ بھیڑیں چراتے ہوئے جب نماز کا
وقت آتا ہے تو وہ اذان دیتا ہے اور پھر تکبیر کہتا ہے اور پھر اکیلا با جماعت نماز پڑھتا ہے اللہ کہتا ہے رسول
صلى الله
ال کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ دیکھو میرے اس پیارے بندے کو تو دیکھو! کس طرح نماز قائم کر رہا
ہے اور صرف اس لئے کہ مجھ سے ڈرتا رہتا ہے۔(سنن نسائی کتاب الاذان باب الاذان لمن يصلى وحده )

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
293
قیام نماز ۶۷۹۱ء
کس پیار سے ، کس محبت سے آنحضرت یہ ذکر فرماتے ہیں اور آپ کو نماز کی طرف بلاتے ہیں۔پانچ وقت مسجد سے اذانوں کی آواز میں بلند ہوتی ہیں لیکن بعض دفعہ دل خون ہو جاتا ہے دیکھ کر کہ
احمدی ان عظیم الشان دعاوی کے باوجود یہ لوگ بچے بھی واقعی محبت رکھتے ہیں محمد مصطفیٰ سے ورنہ کیوں
اتنی قربانیاں دیں۔محض لاعلمی میں محض غفلت کی وجہ سے بعض والدین کی تربیت کی کمزوری کی وجہ
سے اس فریضہ سے غافل ہو جاتے ہیں کھڑے ہیں باتیں کر رہے ہیں خیال ہی نہیں آرہا کہ خدا ان کو
اپنی طرف بلا رہا ہے۔اس لئے میں آپ کو دوبارہ تاکید آیہ عرض کرتا ہوں میرے پاس الفاظ نہیں کہ
جن کے ذریعہ میں آپ کو سمجھا سکوں کہ اس کی کتنی اہمیت ہے۔دل میرے ہاتھ میں نہیں ہیں۔دل تو
کسی کے ہاتھ میں نہیں سوائے خدا کے لیکن اس کے حضور ہم عرض تو کر سکتے ہیں روروکر کہ اے خدا !
ہمارے اندر اپنے فضل سے جس طرح تو نے فرمایا تھا اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم
عبادت کرنا چاہتے ہیں اپنے فضل سے قائم فرما دے۔ہمارے دلوں کو پھیر دے ہمارے دلوں میں
اس کی اہمیت کو راسخ کر دے۔کوئی شخص ہم میں بے جماعت نماز پڑھنے والا نہ ہو۔مسجد سے اذان ہو
تو جوق در جوق دوڑتے ہوئے لوگ مسجدوں کی طرف جایا کریں۔احمدیت کی شان جس طرح
نظریات میں ہے اس طرح اعمال میں ظاہر ہوا ایسا حسین معاشرہ ہم دنیا میں قائم کر دیں کہ یہ معاشرہ خود
کہے کہ یہ ہیں غلام محمد مصطفیٰ " کے ، ان کے سوا اور کوئی غلام تمہیں اس شان کا نہیں نظر آسکتا۔دیکھئے احمدیت کی زندگی مسجدوں سے وابستہ ہے ،احمدیت کا مستقبل مسجدوں سے وابستہ
ہے، احمدیت کا اطمینان ، احمدیت کا سکون مسجدوں میں لٹکا ہوا ہے، وہ دل جو مسجدوں سے لٹکے رہتے
ہیں ان دلوں کے لئے خدا تعالیٰ نے اطمینان اور سکینت کی ضمانت دے دی ہے۔پس مسجدوں کی
طرف جائیں۔یہ وقت ایسا ہے کہ جس کے لئے ساری قوم کو جد و جہد کی ضرورت ہے۔مجھے بعض دفعہ جنگ حنین کا وہ واقعہ یاد آ جاتا ہے جب کہ وقتی طور پر بعض دفعہ ایک کمزوری
آجاتی ہے مسلمانوں میں میدان جنگ میں بھی پاؤں اکھڑ جاتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر یہ
کمزوری ہے تو وقتی ہے انشاء اللہ۔جماعت بڑی شان اور قوت کے ساتھ اس کمزوری کو دور کرے گی۔مجھے واقعہ یہ یاد آتا ہے کہ جنگ حنین کے وقت ایک دفعہ وقتی طور پر صحابہ کے پاؤں اکھڑ گئے اور
صلى الله
محمد مصطفی قریباً تنہا رہ گئے ایک دو صحابی پاس تھے۔اس وقت آنحضرت ﷺ نے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
294
قیام نماز ۶۷۹۱ء
حضرت عباس سے کہا کہ ان کو آواز دو کہ اے انصار اوراے مہاجرین ! خدا کا رسول تمہیں اپنی طرف
بلاتا ہے۔جب یہ آواز ان کے کانوں میں پڑی تو صحابہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری منہ زور اونٹنیاں یا منہ زور
گھوڑے جو مڑتے نہیں تھے جب ہم ان کو موڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تو ان کی گردنیں اپنی
تلواروں سے کاٹ دیں اور چھلانگیں مار کے دوڑتے ہوئے محمد مصطفی کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔(سیرت النبی له لابن هشام جزء ۵ صفحه ۱۳ باب غزوہ حنین فی سنة ثمان بعد الهجرة)
پس اے مسیح موعود کی قوم ! اے محمد مصطفیٰ کے غلامو! آج میں آپ
کو یہ آواز پہنچارہا ہوں
قرآن اور خدا کے رسول کی کہ خدا کا رسول تمہیں عبادت کے لئے بلا رہا ہے، اگر تمہارے نفسانی
خواہشات کی اونٹنیاں اور تمناؤں کی سواریاں تمہارے قابو میں نہیں رہیں، اگر ان کی گردنیں خمیدہ نہیں
ہوتیں مڑتی نہیں اس طرف تو کاٹ دیجئے یہ گردنیں ، اپنی خواہشات پر چھری پھیر دیجئے دوڑتے
ہوئے اَللَّهُم لبیک اللھم لبیک کہتے ہوئے مسجدوں کو آباد کیجئے کہ انہیں سے احمدیت کی
آبادی ہے، انہیں سے آپ کے گھروں کی آبادی ہے، انہیں سے عاقبت میں آپ پر رحمت کا سایہ ہوگا
اس کے سوا کوئی فضل کا دروازہ نہیں ہے۔یہی عبادت کی راہ ہے جو نعمتوں کے عظیم الشان شاہراہ پر
آپ کو ہمیشہ کے لئے جاری کر دے گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔(آمین)

آج 10 میں سے 10 باقی