فلسفه حج

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
295
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
فلسفه حج
( بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۷۷ء)
تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَاذِنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ
ضَامِرٍ يَّأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ
لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُوْمَةٍ عَلَى
مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوْا مِنْهَا
وَاَطْعِمُوا الْبَابِسَ الْفَقِيرَ ثُمَّ ليَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا
نُذُورَهُمْ وَلْيَطَوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ (الحج: ۲۸-۳۰)
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں عظیم واقعہ کی طرف اشارہ
ہے جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے حج کے لئے لوگوں کو بلانے کا ارشاد
فرمایا۔اس آیت میں متفرق حج کے فلسفہ کے پہلوؤں کا ذکر ہے لیکن اس پہلے حصہ سے جس مضمون
کا تعلق ہے وہ بلانے کے نتیجہ میں جو نتیجہ ظاہر ہونا تھا اس وقت تک محدود ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَّأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کہ میں
تجھے حکم دیتا ہوں
کہ تو بلا اور تجھ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ تیری آواز بے کا رنہیں جائے گی۔لوگ والہانہ
جوش عشق کے ساتھ پیدل بھی اور ایسی سواریوں پر بھی دوڑتے ہوئے تیری طرف آئیں گے جن کو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
296
فلسفہ حج ۷۷۹۱
اس غرض سے دبلا کیا گیا ہو کہ وہ تیز چل سکیں۔یہاں سواری کا جو لفظ استعمال فرمایا اس سے مراد نہ گھوڑا ہے نہ اونٹ بلکہ ہر وہ سواری مراد
ہے جسے اس غرض سے ہلکا پھلکا اور چست بدن
کا بنایا گیا ہو کہ وہ تیز چل سکے۔پھر جو منظر کھینچا اس کے
چلنے کا وہ ایسا عجیب ہے کہ پرانی سواریوں پر بھی اطلاق پاتا ہے اور نئی سواریوں پر بھی اطلاق پاتا ہے
فرما ا يأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ فَجٍّ کا مطلب عربی لغت کے مطابق ہے مَشَى مُفَرِجًا
وَ فَا تِحا مَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ پر آتا ہے فَجَّ الشَّى أَى شَقَّها (القاموس المحیط زیر لفظ هذا) اس کا مطلب
یہ بنتا ہے کہ کوئی سواری ایسی تیزی کے ساتھ چلے کہ اپنے سامنے کی فضا یا مٹی یا پانی کو اس طرح چیرتی
ہوئی چلی جائے کہ اس میں گہری گھاؤ پڑ جائیں۔پس جیٹ ہوائی جہاز جب چلتا ہے تو وہ بھی فج
عمیق میں سے گزرتا ہوا آتا ہے۔وہ سٹیمر جو ہلکے بدن کا چست بدن کا تیزی کے ساتھ سمندر کی
لہروں کو پھاڑتا ہے وہ بھی فج عمیق میں سے گزرتا ہے اور وہ سواریاں جو زمین میں گہری لکیریں
ڈالتی ہوئی چلتی ہیں رفتار کے باعث وہ بھی فَج عمیق میں سے آتی ہیں۔تو قرآن کا یہ کیسا معجزہ ہے
کہ ہر زمانے کی سواریوں کا ان نہایت ہی پیارے مختصر الفاظ میں ذکر فرما دیا۔لیکن اس میں دراصل ولولہ اور عشق اور تیزی کی طرف اشارہ ہے اور حج کا فلسفہ اگر ایک لفظ
میں بیان
کرنا مقصود ہو تو وہ عشق ہی ہے۔جو مناسک حج میں ادا کئے جاتے ہیں جو حرکتیں انسان جا کر،
خدا سے محبت کرنے والے بندے اس کے ، عبادت کرنے والے کرتے ہیں وہ ساری نہ صرف عشق
بلکہ مجنونانہ عشق کی علامتیں ہیں۔تمدن کے کپڑے اتار دینا ، دو چادروں میں ملبوس ہو جانا، صحراؤں
میں جا کر ڈیرے ڈال دینے ، گھروں کے گرد گھومنا دیوانہ وار، پہاڑیوں کے درمیان سعی کرنا، سرمنڈا
دینا، قربانی کرنا اور بار بار بڑے والہانہ عشق کے انداز کے ساتھ یہ کہنا لَبَيْكَ اللَّهُم لَبَّیک لَا
شَريكَ لَكَ لَبَّيْكَ والحَمدُ والنَّعْمَةُ لَكَ لَا شَرِیک لک کہ حاضر ہوں اے
میرے آقا! اے میرے رب ! میں حاضر ہوں۔تیرا کوئی شریک نہیں تجھ سا کوئی نہیں میں حاضر ہوں۔ہر تعریف تیرے لئے ہے۔ہر نعمت تجھ ہی سے ہے۔آقا تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں۔یہ
جذبات عشق اور دیوانہ وار وہاں گھومنا یہ سب کچھ عشق ہی کے تو مناظر ہیں۔ایسے عشق کے مناظر جس
کی کوئی نظیر دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس فلسفہ کو بیان کرتے

فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
297
ہوئے فرماتے ہیں: ( یہ سب کیا ہے عشق کے سواہاں والہانہ عشق کے سوا اور کچھ نہیں۔)
اسلام نے۔۔۔۔محبت کی حالت کے اظہار کے لئے حج رکھا ہے
خوف کے جس قدر ارکان ہیں وہ نماز کے ارکان سے بخوبی واضح ہیں کہ کس قدر
تذلل اور اقرار عبودیت اس میں موجود ہے اور حج میں محبت کے سارے ارکان
پائے جاتے ہیں۔بعض دفعہ شدت محبت میں کپڑے کی بھی حاجت نہیں رہتی۔عشق بھی ایک جنون ہوتا ہے کپڑوں کو سنوار کر رکھنا یہ عشق میں نہیں رہتا۔۔۔۔غرض یہ نمونہ جو انتہائے محبت کے لباس میں ہوتا ہے وہ حج میں موجود ہے۔سر
منڈا یا جاتا ہے، دوڑتے ہیں۔محبت کا بوسہ رہ گیا وہ بھی ہے جو خدا کی ساری
شریعتوں میں تصویری زبان میں چلا آیا ہے پھر قربانی میں بھی کمال عشق دکھایا
ہے۔“ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ: ۲۲۵)
پھر
فرمایا:
خانہ کعبہ کا پتھر یعنی حجر اسود ایک روحانی امر کے لئے نمونہ قائم کیا
گیا ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو نہ خانہ کعبہ بناتا نہ اس میں حجر اسود کھتا لیکن چونکہ
اس کی عادت ہے کہ روحانی امور کے مقابل پر جسمانی امور بھی نمونہ کے طور پر
پیدا کر دیتا ہے تا وہ روحانی امور پر دلالت کریں اسی عادت کے موافق خانہ کعبہ
کی بنیاد ڈالی گئی۔محبت کے عالم میں انسانی روح ہر وقت اپنے محبوب کے گرد
گھومتی ہے اور اس کے آستانے کو بو سے دیتی ہے۔ایسا ہی خانہ کعبہ جسمانی طور
پر محبان صادق کے لئے ایک نمونہ دیا گیا اور خدا نے فرمایا کہ دیکھو یہ میرا گھر ہے
اور یہ حجر اسود میرے آستانے کا پتھر ہے اور ایسا حکم اس لئے دیا کہ انسان
جسمانی طور پر اپنے ولولہ عشق اور محبت کو ظاہر کرے تو حج کرنے والے حج کے
مقام میں جسمانی طور پر اس گھر کے گردگھومتے ہیں ایسی صورتیں بنا کر کہ گویا خدا
کی محبت میں دیوانہ وار مست ہیں۔زینت دور کر دیتے ہیں، سر منڈا دیتے
ہیں، مجذوبوں کی شکل بنا کر اس کے گھر کے گرد عاشقانہ طواف کرتے ہیں اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
298
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
اس پتھر کو خدا کے آستانے کا پتھر تصور کر کے بوسہ دیتے ہیں۔یہ جسمانی ولولہ
روحانی تپش اور محبت پیدا کر دیتا ہے اور جسم اس کے گھر کا طواف کرتا ہے اور
سنگ آستانہ چومتا ہے اور روح اس وقت محبوب حقیقی کے گردطواف کرتا ہے اور
اس کی روحانی آشیانہ کو چومتا ہے۔کوئی مسلمان کعبے کی پرستش نہ حجر اسود سے
مرادیں مانگتا ہے بلکہ صرف خدا کا قرار دادہ ایک جسمانی نمونہ سمجھا جاتا ہے
و بس۔جس طرح ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں مگر وہ سجدہ زمین کے لئے نہیں ایسا
ہی یہ حجر اسود کو بوسہ دیتے ہیں مگر وہ بوسہ اس پتھر کے لئے نہیں پتھر تو پتھر ہے جو
نہ کسی کو نفع دے سکتا ہے نہ نقصان مگر اس محبوب کے ہاتھ کا ہے جس نے اس کو
اپنے آستانہ کے لئے نمونہ ٹھہرایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس فلسفہ عشق کا ذکر فرمایا یہ محض کوئی نظریاتی
بات نہیں محض کوئی فلسفہ نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں بعض ایسے واقعات ہیں جو ہمیشہ ہمیش کے لئے
بنی نوع انسان کے لئے عشق کے نمونوں کے طور پر ہمارے لئے محفوظ کر دیئے گئے ہیں۔قرآن کریم
ان واقعات کی طرف کہیں اشارہ ذکر فرماتا ہے اور کہیں تفصیل سے ان واقعات کا ذکر فرماتا ہے۔جب ہم ان واقعات پر نظر ڈالتے ہیں تب سمجھ آتی ہے کہ وہ کس قسم کا عشق ہے جس کا مطالبہ ہم سے کیا
جا رہا ہے۔وہ چند دن نہیں جو حج میں گزار کر ہم آجاتے ہیں بلکہ وہ تو ایک نمونہ ہے جس کے مطابق
ہمیں اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے۔چنانچہ اس واقعہ کا ذکر قرآن کریم سے جو ملتا ہے وہ حضرت ابرا ہیم
سے اس کا آغاز ہوتا ہے۔حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق آتا ہے کہ آپ اپنی ایک بیوی اور ایک بچے کو
لے کر خدا کی رضا کی خاطر اپنی رضا کی گردن پر اس کی چھری چلاتے ہوئے ایک ایسے بے آب و گیاہ
ویرانے کی طرف چلے آئے جہاں دنیا کے لحاظ سے رہنے کی کوئی صورت نہیں تھی آپ نے اللہ تعالیٰ
کے حکم کی بناء پر بیوی اور معصوم بچے کو ساتھ لیا جو بھی دودھ پیتا تھا اور وہ جگہ تلاش کی جہاں کسی زمانے
میں خانہ کعبہ کا آغاز کیا گیا تھا۔ایک ٹیلہ بن چکا تھا وہاں اس کے گردریت کا، ارد گرد ذرا گہری جگہ بن
گئی تھی۔آپ نے بڑی محنت سے اس کو تلاش کیا کشف کے مطابق اور وہاں اس خانہ کعبہ کی جگہ پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
299
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
اپنے بیوی اور بچے کو بٹھایا۔ایک مشکیزہ پانی کا وہاں رکھا، ایک کھجوروں کا تھیلا چھوڑا اور کچھ دیر کے
بعد چل پڑے۔ان کے چلنے کا انداز کچھ ایسا تھا کہ حضرت ہاجرہ پریشان ہوئیں، پیچھے پیچھے دوڑیں اور
کہا کہ ہمیں کہاں چھوڑ کر جاتے ہو؟ یہ پانی کا مشکیزہ گے دن چلے گا؟ یہ کھجور میں کب تک کام آئیں
گی؟ لیکن حضرت ابراہیم جو بہت ہی نرم دل تھے مڑ کر بھی نہ دیکھ سکے۔زبان سے کچھ کہنے کا تو سوال
ہی نہیں تھا۔آپ خاموش چلتے رہے وہ والہا نہ پیچھے دوڑتی رہیں۔کہتیں دیکھو! معصوم بچہ ہے اور میں
ہوں ہمیں کیوں چھوڑے جاتے ہو؟ آخر حضرت ہاجرہ کو خیال آیا کہ یہ نرم دل باپ خدا کے حکم کے
سوا یہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اتنا تو بتا دو کہ کیا یہ خدا کے حکم کے نتیجے میں ہے؟ اس وقت حضرت
ابراہیم نے صرف اتنا کہا ہاں۔حضرت ہاجرہ نے عرض کیا کہ اگر خدا کے حکم کے نتیجہ میں ہے تو ہمیں
کبھی ضائع نہیں کرے گا۔حضرت ابراہیم رخصت ہوئے۔حدیث میں آتا ہے کہ آپ ایک ایسی جگہ
پہنچ کر ثنیہ کے مقام پر جہاں سے وہ بچہ اور بیوی ان
کو دیکھ نہیں سکتے تھے، وہ ان کو نہیں دیکھ سکتے تھے
کھڑے ہوئے اور مڑ کر اس مقام کی طرف منہ کیا اور یہ دعا کرنی شروع کی:
رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ
عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ
أَفَبِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمُ وَارْزُقُهُمُ
مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ (ابراہیم: ۳۸)
اے ہمارے رب ! میں نے اپنی اولا د کو اپنی ذریت کو ایک ایسی وادی میں بسا دیا ہے جس
میں گھاس کا تنکا تک نہیں اگتا، تیرے مقدس گھر کے قریب۔اس لئے اے میرے آقا ! کہ تیری
عبادت کریں۔پس تو ہی لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کر دے۔وہ دوڑتے ہوئے ان کی طرف
چلے آئیں اور اے میرے آقا ! ان کو پھلوں سے رزق عطا فرما تا کہ وہ تیرے شکر گزار بندے بنیں۔یہاں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جو برکتیں
عطا فرمائیں وہ ظاہر ہیں ان کے ذکر کی ضرورت نہیں لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جانے کے
بعد جو واقعہ ہوا وہ یہ ہے کہ حضرت ہاجرہ تھوڑی دیر کے بعد پیاس کی شدت کے باعث اس حال
کو پہنچ
گئیں کہ دودھ پلانے کے لئے بھی بچے کے لئے کچھ نہیں تھا۔جب آپ کا دودھ بھی خشک ہو گیا اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
300
فلسفہ حج ۷۷۹۱
بچہ پیاس سے تڑپنے لگا تو بے قراری میں دوڑیں ، ایک پہاڑی ہے صفا اس پر چڑھیں ، دیکھا کہ کوئی
دور تک شاید آدمی نظر آئے کہیں سے کوئی سہارا مل جائے، کچھ نہیں تھا، واپس اتریں جب درمیان کے
حصے میں پہنچیں جو گہری ہے اس گھبراہٹ سے کہ جلدی جاؤں اس کی طرف وہاں سے دوڑنے لگیں ،
پھر پہاڑی آئی ، کمزور ہو چکی تھیں پھر آپ کی رفتار سست ہو گئی ،مروہ کی پہاڑی پر چڑھیں ، وہاں سے
دیکھا وہاں کوئی نہیں تھا پھر گھبراہٹ میں واپس دوڑیں کہ شاید پرلی طرف کوئی آدمی آچکا ہو۔اسی
طرح سات مرتبہ ہوا یہاں تک کہ جب آخری مرتبہ، ساتویں مرتبہ آپ پہاڑی کے اوپر تھیں تو آپ
کو ایک آواز سنائی دی، دوبارہ آواز سنائی دی۔آپ نے کہا اے آواز والے! کیا تو میری مدد بھی کرسکتا
ہے؟ اس وقت خدا کا فرشتہ ظاہر ہوا اور اس نے کہا اے ہاجرہ! تجھے کوئی فکر نہیں خدا نے تیری سن لی
ہے۔دیکھ جہاں تو نے اپنا بچہ رکھا ہوا ہے، ڈالا ہوا ہے اس طرف دیکھ۔وہاں آپ نے دیکھا تو فرشتہ
وہاں تھا اس نے زمین پر ایٹڑی ماری اور آب زم زم کا چشمہ پھوٹ پڑا۔آپ بے قراری سے اس
طرف دوڑیں اور اس چشمے سے چلو بھر بھر کر پانی لینے لگیں۔حضرت رسول کر یم ﷺ فرماتے ہیں کہ
اسماعیل کی ماں ہاجرہ اگر چلو نہ بھرتی تھوڑا اظرف نہ دکھاتی تو بہت بڑا اور پر زور چشمہ وہاں سے پھوٹ
پڑتا۔( صحیح بخاری کتاب المساقاة باب من رأى ان صاحب الحوض والقربۃ۔۔۔لیکن دراصل اس چشمہ میں
اشارہ تھا، بیت اللہ کے اندر فلسفہ اسلام ہے دراصل سارے کا سارا۔صلى الله
الله
بیت اللہ دراصل حضرت محمد مصطفی کے لئے ایک بنیاد کا کام دیتا تھا۔اس چشمے میں بھی
دراصل اس کوثر کی طرف اشارہ تھا جو آنحضرﷺ کو عطا ہونے والی تھی۔جس طرح جسمانی لحاظ
سے زندگی کے لئے وہاں ایک چشمہ پھوٹا اسی عرب کے صحرا سے ایک بے قرار روح نے خدا کے حضور
گڑ گڑانا تھا اور ایڑیاں رگڑنی تھیں وہ حضرت محمدمصطفی تھے۔ساری دنیا پیاس سے تڑپ رہی تھی
کہ ایک بوند پانی کی نظر نہیں آتی تھی روحانی دنیا میں تب محمد مصطفی ﷺ کی روح کی بے قراری کو دیکھ
کر تب آپ کی گریہ وزاری کو سن کر آسمان سے وہ رحمت کا چشمہ پھوٹاوہ عرفان کا چشمہ پھوٹا وہ سمندر
ظاہر ہوا جسے ہم قرآن کہتے ہیں۔یہی وہ دراصل کوثر ہے جس کے لئے آب زم زم ایک بنیاد اور ایک
اشارے کے طور پر تھا لیکن یہ کوثر ظرف کے مطابق عطا ہوا اور جس طرح حضرت محمد مصطفی کا
ظرف بے پناہ تھا ویسا ہی یہ کوثر بھی بے پناہ ہو گیا۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
301
فلسفہ حج ۷۷۹۱
اس کے بعد ایک دوسرا واقعہ قربانی کا واقعہ ہے جس کا بھی تعلق حضرت
ابراہیم علیہ الصلوۃ
والسلام اور آپ کے بیٹے اسماعیل سے ہے۔قرآن کریم اس کا ذکر ان الفاظ میں فرماتا ہے:
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعَى قَالَ يُنَيَّ إِنِّى أَرَى فِي الْمَنَامِ
انِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَابَتِ افْعَلْ
مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ فَلَمَّا
أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ وَنَادَيْنَهُ أَنْ يَابُرُ هِيمُ
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلُوا الْمُبِينُ وَفَدَيْنَهُ بِذِبْحٍ عَظِيْمِ
(الصافات: ۱۰۳ - ۱۰۸)
کہ جب حضرت اسماعیل علیہ السلام اس قابل ہوئے کہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
کے ساتھ دوڑنے پھرنے لگے، یہ اس زمانے کی بات ہے ابھی چھوٹی عمر تھی لیکن ساتھ دوڑ تے پھرتے
تھے گیارہ بارہ سال کی عمر میں۔حضرت ابرا ہیم بار بار دیکھنے کے لئے یہاں تشریف لایا کرتے تھے۔آپ نے رویا میں دیکھا قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس رؤیا کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے
ہوئے حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ اے میرے پیارے بیٹے ! میں نے ایک خواب دیکھی ہے اور وہ
خواب یہ ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں۔تو بتا تیرا کیا خیال ہے اس بارے میں؟ معصوم بچے نے کہا
اے میرے ابا افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ تو وہی کر جس کا تجھے خدا نے حکم دیا ہے سَتَجِدُنِي
اِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصّبِرِینَ تو اللہ کے فضل کے ساتھ اللہ نے چاہا تو مجھے صبر کرنے والوں
میں سے پائے گا۔تب حضرت ابراہیمؑ نے پیشانی کے بل اوندھا کر کے ان کو لٹا دیا اس طرح سے کہ
میں اس بچے کی گردن پر اس حال میں چھری پھیروں کہ وہ مجھے نہ دیکھ سکے اور میں اسے نہ دیکھ سکوں۔اس وقت خدا نے فرمایا وَ نَادَيْنَهُ أَنْ يَا بْرُ هِيمُ ہم نے کہا اے ابراہیم قَدْ صَدَّقْتَ
الرُّؤْيَا تو نے اپنی رویا پوری کر دی ہے كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ اس طرح ہم محسنوں کو
جزا دیا کرتے ہیں۔یہ جو قربانی کا واقعہ ہے اسی کی یاد میں وہ قربانیاں کی جاتی ہیں یہ یاد دلانے کے لئے کہ کس

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
302
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
طرح ابراہیم نے اپنے بچے کی گردن پر چھری پھیری تھی یا پھیر نے کے لئے تیار ہو گئے اور اتنا کامل عزم
ا
تھاوہ، باپ اور بیٹے دونوں کا کہ خدا تعالیٰ نے گواہی دی کہ تو نے اس خواب کو پورا کر دیا ہے۔ایک شعشہ
بھی وہم کا پیدا نہیں ہوسکتا تھا کہ وہ چھری نہ پھیر تی اس کی گردن پر اگر خدا کا یہ حکم نازل نہ ہوتا۔اس میں اشارہ ہے دراصل ان قربانیوں کی طرف جن کا آغاز حضرت محمد مصطفی امی نے
کرنا تھا۔ذبح عظیم میں وہ بکر انہیں مراد جو ظاہر ہوا اور اس کی گردن پر چھری پھیری گئی تھی۔بکرے
کو تو کوئی نسبت ہی نہیں تھی حضرت اسماعیل سے۔حضرت اسماعیل کے مقابل پر بکرے کو ذبح عظیم
کہنا تو بڑی عجیب بات نظر آتی ہے۔حضرت اسماعیل کے مقابل پر جو عظیم ذبیح کہلا سکتا ہے وہ محمد مصطفیٰ
کے سوا اور کوئی نہیں۔ساری عمر آپ کی روح خدا کے حضور ذبح ہوتی رہی بنی نوع انسان کی
محبت میں بھی اور خدا کی محبت میں بھی۔تمام عمر آپ کے جسم کا خون بھی بہا ان گلیوں میں خدا اور بنی
نوع انسان کی محبت میں اور آپ کی روح بھی فدا ہوتی رہی اور اس کے اوپر چھریاں چلتی رہیں صبر و
رضا کی۔صرف یہی نہیں بلکہ آپ نے ذبح عظیم کے طور پر وہ صحابہ پیدا کئے جنہوں نے اس قربانی
کو آگے چلایا اور محض اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش ہی نہیں کیا عملاً اپنی گردنیں خدا کی رضا کی
تلواروں کے سامنے اس طرح رکھیں کہ وہ ذبح کئے گئے میدانوں میں۔تاریخ اسلام سے ثابت ہے کہ جس طرح حضرت اسماعیل اور انکی بیوی اور ان کے بچے
سارے اس قربانی میں شریک تھے ایک ابراہیم اور ایک اسماعیل اور ایک ہاجرہ نہ رہی محمد صلی ہوتی ہے
نے سینکڑوں ابراہیم اور سینکڑوں ہاجر ائیں اور سینکڑوں اسماعیل پیدا کر دیئے۔ایسی مائیں تھیں جنہوں
نے سات سات بچے جنگ میں بھیجے اور دعائیں کرتی رہیں رورو کے خدا کے حضور کہ اے خدا! ایک
بھی بیچ کر واپس نہ آئے اور سارے تیرے حضور میں ذبح ہو جائیں۔ایسی بیویاں تھیں جنہوں نے
خاوندوں کو ان دعاؤں کے ساتھ اور ان تمناؤں کے ساتھ میدان جنگ میں بھیجا کہ میں دوبارہ اس
خاوند کا منہ نہ دیکھوں اور تیری راہ میں یہ کام آئے۔ایسے باپ تھے جنہوں نے بچوں
کو یہ دعائیں دیں
کہ جاؤ اور خدا کرے اور کاش ایسا ہو کہ تم خدا کی راہ میں شہید ہو جاؤ اور میں تمہارا دوبارہ منہ نہ
دیکھوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ذبح عظیم کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
مصلى الله
303
قَامُوا بِأَقْدَامِ الرَّسُولِ بِغَزْوِهِمْ
كَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوفِ فِي الْمِيْدَانِ
فَدَمُ الرّجال لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ
تَحتَ السّيُوفِ أُرِيقَ كَالْقُرُبَانِ
آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۹۱)
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
کہ محمد مصطفی کے صحابہ نے محمدمصطفی میت کے اقدام کے ساتھ آپ کے پیچھے پیچھے
غزوات میں اقدام کیا۔ایک ایسے عاشق کی طرح جو جلوہ عشق سے پاگل ہو چکا ہو۔اس حال میں وہ
میدانوں کی طرف نکلے کہ تم دیکھو گے کہ انسانوں کا خون ان کی سچائی کے باعث اس محبت کی سچائی
کے ثبوت کے طور پر جو انھیں خدا کے ساتھ تھی تلواروں کے نیچے اس طرح بہایا گیا جس طرح چھریوں
کے نیچے قربانیوں کی گردنوں کا خون بہتا ہے۔یہ وہ نقشہ ہے قربانیوں کا جسے اول دور میں واقعات کی دنیا میں پیش کیا جا چکا ہے اور اس
دور ثانی میں آپ ہیں جنہوں یہ نمونے پیش کرتے ہیں۔اے مسیح موعود کی جماعت! اے وہ جو حج سے
محبت کا دعویٰ رکھتے ہو! اے وہ جو یہ دعوی کرتے ہو کہ عشق و وفا کی کتنی ہی تصاویر ہم ماضی میں دیکھ چکے
ہیں انہیں ہم دوبارہ دہرائیں گے اور اپنی زندگیوں میں ان تصاویر کے نمونے بن کر دنیا کے سامنے پیش
کریں گے۔جنہوں نے تجدید عہد کی ہے، یہ ہے روح حج ، یہ ہے فلسفہ حج۔آج جو سینکڑوں ہزاروں
واقفین زندگی اور ان کی بیویاں اور ان کے بچے وادی ذی زرع میں رزق کے ظاہری انتظاموں
کے بغیر اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش کر رہے ہیں اور کرتے چلے جارہے ہیں یہ سارے اسی قربانی
کے مناظر ہیں۔یہی ہیں حج کے مقاصد جن کو جماعت احمد یہ اللہ کے فضل سے پورا کر رہی ہے اور انشاء
اللہ ہمیشہ پورا کرتی چلی جائے گی۔حج کے اندر ایک عظیم بات یہ ہے کہ چونکہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا نے یہ حکم
دیا تھا کہ سب دنیا کو اس طرف بلاؤ اس لئے خدا نے ہر دنیا میں ہر قسم کی قوموں اور عبادت کرنے
والوں کے کچھ نہ کچھ نمونے حج میں رکھ دیئے ہیں۔آپ کو سادھوؤں کا رنگ بھی یہاں نظر آجائے گا ، دو
کپڑوں میں ملبوس ،سر منڈائے ہوؤں کا رنگ بھی یہاں نظر آ جائے گا، بیٹھ کر عبادت کر نیوالوں کا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
304
فلسفہ حج ۷۷۹۱
رنگ بھی نظر آجائے گا ، دوڑ کر عبادت کرنے والوں کا رنگ بھی نظر آ جائے گا ، ہاتھ چھوڑ کر عبادت
کرنے والوں کا رنگ بھی نظر آجائے گا، ہاتھ باندھ کر عبادت کرنے والوں کا رنگ بھی نظر آجائے گا،
رکوع کرنے والوں کا بھی سجدہ کرنے والوں کا بھی ، جنگلوں میں دھونی رما کر بیٹھ جانے والوں کا بھی ،
پتھروں کے گرد گھومنے والوں کا بھی، پتھروں کو چومنے والوں کا بھی۔کوئی ایسا رخ کوئی ایسا رنگ دنیا
میں عشق اور عبادت کے اظہار کا نہیں ہے جو حج میں نہ پایا جائے۔دیکھیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے
کہ حج کا اصل مقصد بنی نوع انسان کو بالاخر اکٹھا کرنا تھا۔حج وحدت انسانی کا ایک عظیم درس ہے۔حج میں بنی نوع انسان اس طرح ایک ہو جاتے
ہیں کہ دنیا کے پردے پر ان کی کوئی مثال کہیں نظر نہیں آتی۔وہاں کالے بھی آتے ہیں اور گورے بھی
آتے ہیں۔سیاہ وسفید اور ہر رنگ کے انسان مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے اکٹھے ہوتے
ہیں۔امیر بھی اور غریب بھی مختلف زبانیں بولنے والے لیکن وہاں ایک زبان عربی چل رہی ہوتی
ہے۔ساری دعائیں، سارا اظہار عشق عربی میں ہو رہا ہوتا ہے۔کوئی فرق نہیں رہتا نہ کپڑے کا نہ کسی
اور رہن سہن کا۔سارے بنی نوع انسان خدا کے حضور ایک ہو جاتے ہیں۔اس سے بہتر اس سے زیادہ
پیارا بنی نوع انسان کے اکٹھے ہونے کا کوئی اور منظر آپ
کو دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گا۔اس کے علاوہ
لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ میں جن منافع کا ذکر تھا ان کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
حج تو ایک مذہبی عبادت ہے مگر اس میں میں روحانی فوائد کے علاوہ
ملی اور سیاسی غرض بھی ہے کہ مسلمانوں کے ذی اثر طبقے میں ایک بڑی جماعت
سال میں ایک جگہ جمع ہو کر تمام عالم کے مسلمانوں کی جماعت سے واقف ہوتی
رہے۔تمام عالم کے مسلمانوں کے حالات سے واقف ہوتی رہے اور ان
میں اخوت اور محبت ترقی کرتی رہے اور انہیں ایک دوسرے کی مشکلات سے
آگاہ ہونے اور آپس میں تعاون کرنے اور ایک دوسرے کی خوبیوں کو اخذ
کرنے کا موقع ملتار ہے“
پھر فرماتے ہیں:
حج سے مسلمانوں کے اندر مرکزیت کی روح بھی پیدا ہوتی ہے اور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
305
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
انہیں اپنی اور باقی دنیا کی ضرورتوں کے متعلق غور وفکر کرنے کا موقع مل جاتا ہے
اسی طرح ایک دوسرے کی خوبیوں کو دیکھنے اور ان کو اخذ کرنے کا موقع ملتا ہے۔“
حج کو مکہ میں کیوں مقرر کیا گیا؟ اس کا بھی ایک فلسفہ ہے۔دراصل بیت اللہ وہ پہلا گھر ہے
جو بنی نوع انسان کی خاطر خدا کی عبادت کے لئے بنایا گیا۔چنانچہ حج کا مضمون جہاں جہاں بھی قرآن
کریم میں بیان ہوا ہے وہاں یہ آپ عجیب بات دیکھیں گے کہ یــايــا الـذيــن أمنوايا يــا ايـهـا
المسلمون وغیرہ کا کہیں کوئی ذکر نہیں آتا ہر جگہ بنی نوع انسان کا الناس کے طور پر خطاب ہے مثلاً
فرمایا أَذِنْ فِي النَّاسِ بِالْحَج (الحج:۸۲) لوگوں کو حج کی طرف بلا۔پھر فرمایا جَعَلْنَهُ لِلنَّاسِ
سَوَاءَ الْعَاكِفُ فِيْهِ وَالْبَادِ (الحج: ۶۲) ہم نے اس کو سب لوگوں کے لئے برابر بنایا۔پھر
فرمایاتم افيْضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ (البقرة :٠٠٢) یہاں بھی النـاس کا ذکر
ہے۔پھر فرمایا اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ ( آل عمران:۷۹) پہلا گھر جو
لوگوں کے لئے یعنی لوگوں کے فوائد کے لئے عبادت کی خاطر بنایا گیا وہ اللہ کا گھر مکہ میں ہے۔پھر
فرمایا وَ اذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ (البقرۃ:۶۲۱) تو ہر جگہ الناس کا ذکر ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دراصل یہ وہ پہلا گھر ہے اور اس وقت یہ گھر بنایا گیا تھا جبکہ ابھی
مذہبی اور قومی تقسیمیں نہیں تھیں۔۔۔۔۔کسی کو کرشن نے کسی کو بدھ نے کسی کو اور دوسرے مذاہب
کے بانیوں نے بنایا لیکن ہر ایک کے ساتھ یا ہندو کا گھر ہو گیا یا بدھ کا گھر لگ گیا ساتھ یا زرتشت کا
یا پھر کنفیوشس کا۔اگر سب دنیا کو وہ اپنی طرف بلائیں تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ تو زرتشت کا گھر ہے
ہمیں اس سے کیا غرض؟ یا یہ تو بدھ کا گھر ہے ہمارا اس سے کیا تعلق؟ لیکن وہ ایک گھر جس کے
متعلق نہیں کہا جاسکتا کہ یہ فلاں کا گھر ہے اور یہ فلاں کا گھر ہے وہ وہ پہلا گھر ہی ہوسکتا ہے جب
کہ مذہب کی بنیاد ڈالی گئی تھی اور ابھی بنی نوع انسان مختلف مذاہب میں ہے نہیں تھے۔اسی گھر
کے ارد گرد وہ مذہب تعمیر ہونا تھا جو عالمی مذہب ہے اور اسی گھر میں رسول الناس نے پیدا ہونا تھا
جس کا یہ دعویٰ تھا کہ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف:۹۵۱) اس
لئے وہ ایک ہی جگہ ہے جہاں بنی نوع انسان کو اکٹھا کرنے میں کوئی حکمت نظر آتی ہے۔صلى الله
چنانچہ حضرت محمد مصطفی سے وہ رسول ہیں جو خانہ کعبہ کے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
306
فلسفہ حج ۷۷۹۱
بطور معراج پیدا ہوئے۔حج خود عبادت کا معراج ہے روحانی لحاظ سے بھی اور جسمانی لحاظ سے بھی جو
اس میں ارتقاء ملتا ہے اس پر اگر آپ غور کریں تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح رفتہ رفتہ حج اس
آخری مقام تک انسان
کو پہنچاتا ہے جو تمام عالم کو اکٹھا کرنے کا مقام ہے۔پھر قرآن میں جو عبادتیں ہمارے لئے مقرر فرمائی ہیں ان پر آپ غور کر کے دیکھیں آپ کو
صلى الله
معلوم ہوگا کہ عبادت کا آغاز فرد سے ہوتا ہے۔حضرت محمد مصطفی ﷺ نے بطور فرد کے عبادت کی۔صحراؤں میں جا کر ، غار حرا میں۔پھر وہ عبادت جہاں تک انسانی سوسائٹی کا تعلق ہے ترقی کرتے
ہوئے ایک اجتماعی رنگ اختیار کر گئی اور باجماعت نماز شروع ہوئی۔اس باجماعت نماز کا تعلق محلہ
سے ہے۔پھر یہ باجماعت نماز ترقی کرتی ہے اور جمعہ پر منتج ہو جاتی ہے اور جمعہ کا تعلق پورے شہر سے
ہے۔پھر یہ اور ترقی کرتی ہے اور عید پر جا کر منتج ہو جاتی ہے جس کا تعلق ایک بڑے علاقہ سے ہے۔پھر یہ ترقی کرتی ہے اور اس حج پر منتج ہو جاتی ہے جس کا تعلق ساری دنیا سے ہے اور تمام دنیا سے بنی
نوع انسان اس ایک مقام کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔اس چیز کی کوئی نظیر دنیا میں کسی اور جگہ
نہیں ملتی۔تو یہ ارتقاء عبادت کا حج پر جا کر جو ختم ہوتا ہے اس پر اگر آپ غور کریں تو اسی سے ثابت
ہو جاتا ہے کہ اسلام خدا کا پاکیزہ اور سچا اور آخری اور عالمی مذہب ہے۔انگریزی کا ایک محاورہ ہے
عیسائی دنیا کا کہ All Roads take to Rome کہ ساری سڑکیں روم ہی کی طرف جاتی ہیں۔حج اس محاورے کو کہانی بنا دیتا ہے۔واقعہ حج یہ ثابت کرتا ہے کہ اب تو ساری سڑکیں بنی نوع انسان
کی مکہ ہی کی طرف روانہ ہوں گی۔ایک سمندر بن جاتا ہے وہاں بنی نوع انسان کا۔مشرق اور مغرب،
شمال اور جنوب سے لوگ سڑکوں پر ، ہوائی جہازوں پر سمندر کے ذریعہ رواں دواں دریاؤں کی طرح
چلتے ہیں لیکن ایسے دریاؤں کی طرح جو پانی کی طلب میں جا رہے ہیں۔ایسے خشک ذرے کہہ لیں
آپ جیسے ریت کے ذرے بہہ رہے ہوں ایک طرف اس لئے کہ ان کی روحانی پیاس بجھ جائے اور
یہ ساری پیاس مکہ میں جا کر بجھتی ہے۔اس لئے اگر جج کو آپ دیکھیں تو دونوں باتیں اس میں پائی جاتی
ہیں عشق کے لحاظ سے کہ یہ عبادت کا معراج ہے کیونکہ عبادت کا منتہی عشق ہوا کرتا ہے۔اپنی ظاہری
بناوٹ کے لحاظ سے بھی یہ اپنی عبادت کا معراج ہے اور اس میں آکر تمام بنی نوع انسان اکٹھے

آج 10 میں سے 10 باقی