فلسفه حج

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
ہو جاتے ہیں۔307
پھر قرآن کریم حج کے ایک اور مقصد کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرماتا ہے:
جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ
وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلَابِدَ ذلِكَ لِتَعْلَمُوا
اَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَانَّ اللهَ
بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَلِيمٌ (المائده: ۹۸)
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
کہ اللہ نے کعبہ یعنی محفوظ گھر کولوگوں کی دائمی ترقی کا ذریعہ بنایا ہے اور نیز حرمت والے
مہینے اور قربانی کو اور جن جانوروں کے گلے میں پٹہ ڈالا گیا ہو اور ان کو بھی۔یہ اس لئے کیا کہ تم جان لو
کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اللہ سب کو جانتا ہے۔یہاں جو بنیادی چیز بیان کی
گئی وہ ہے قِيمًا لِّلنَّاس کہ حج کولوگوں کے قیام کی خاطر بنایا گیا ہے یعنی حج میں وہ فلسفہ اور وہ
پیغام ہے کہ جس کو اگر بنی نوع انسان سمجھ جائیں تو انسانیت باقی رہ سکتی ہے۔انسان اس دنیا میں جی
سکتا ہے بطور انسان کے لیکن اگر اس فلسفہ کو بھلا دیا گیا تو پھر اس دنیا میں انسان بھی باقی نہیں رہے گا۔حج میں وہ پیغام ہے بنی نوع انسان کے لئے جس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں انسانیت کی حفاظت ہوگی۔بنی نوع انسان اس دنیا میں آزادانہ شرف انسانی کو قائم رکھتے ہوئے زندہ رہیں گے لیکن اگر اس پیغام
کو بھلایا گیا تو انسانیت اس صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔حج ہی کے ذریعہ اس انسانیت کا قیام ہے یہ کیسے ہے؟ بظاہر یہ عجیب بات نظر آتی ہے۔ہم تو
اب تک جتنی باتیں کرتے چلے آئے ہیں حج کے متعلق ان سب کا تعلق تو حقوق اللہ سے تھا حقوق
العباد کا تو وہاں بظاہر کچھ نظر نہیں آتا۔اپنے آپ کو ہر رنگ میں خدا کے سامنے پیش کر دینا۔اس مسئلہ کا
صلى الله
حل کہ قِيمًا لِلنَّاس کیسے ہو گیا حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ہمارے لئے کر دیا۔حج کے بعد حج جو
پیغام دیتا ہے بنی نوع انسان کو وہ پیغام یہ ہے کہ خدا سے ملنے کے بعد بنی نوع انسان کی طرف لوٹ
جاؤ۔اگر خدا کے حقوق ادا کرتے ہو تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خالق کے حقوق تو ادا کر رہے ہو اور مخلوق کے
حقوق بھول جاؤ۔دَنَا فَتَدَلَّى (النجم : 9) کا مضمون کامل ہو جاتا ہے حج کے پیغام میں۔چنانچہ حضرت محمد مصطفی لا الہ اس کا خلاصہ حجتہ الوداع کے موقعہ پر پیش کرتے ہیں۔مصلى الله

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
308
فلسفہ حج ۷۷۹۱
حجۃ الوداع کے موقعہ پر آپ نے جو حج کا پیغام، حج کا فلسفہ بیان
فرمایا اس پر آپ غور کریں تو حیران رہ
جائیں گے کہ تمام کی تمام باتیں بنی نوع انسان کے حقوق سے تعلق رکھتی ہیں وہاں عبادت کا کوئی ذکر
نہیں ہے۔مطلب تھا کہ عبادت تو تم کر چکے لیکن یہ نہ سمجھنا کہ انقطاع الی اللہ کا مطلب یہ ہے کہ بنی
نوع انسان کو بھول کر تم خدا میں غائب ہو جاؤ اور پھر بنی نوع انسان کی طرف توجہ ہی نہ کرو۔خدا میں
غائب ہونے کا وہ مطلب ہے جو میں نے کر کے دکھایا ہے۔مجھ سے زیادہ خدا کے کوئی قریب نہیں
تھا لیکن میں غائب نہیں ہوا اپنے بھائیوں سے۔میں تو ایسا دردمند ہوا، لوٹا واپس بنی نوع انسان کو
بلانے کے لئے ،ان سے پتھر کھائے ، ان سے ماریں کھائیں، ان کی گالیاں سنیں ، ہر دکھ جو ایک
انسان انسان کو دے سکتا ہے مجھے دیا گیا۔لیکن پھر بھی میں خدا سے غائب اس طرح نہیں ہوا کہ ان کو
بھول جاؤں، ان کی طرف لوٹا ، ان کی مصیبتیں برداشت کیں تکلیفیں برداشت کیں اور انہیں پیغام
دیتا رہا۔میں خون بہاتا رہا وہ خون لیتے رہے، میں گالیاں سنتار ہاوہ گالیاں دیتے رہے، میں پتھر کھاتا
رہا وہ پتھر مارتے رہے لیکن پھر بھی میں ان کو اس حال میں بلاتا رہا کہ میری جان ان کی راہ میں ہلکان
ہوئی۔خدا تعالیٰ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَّمْ يُؤْمِنُوا
بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا (الكيف :)
پھر فرماتا ہے:
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ) (الشعراء: ٢)
اے میرے پیارے محمد
ﷺ ! کیا تو ان لوگوں کی خاطر ہلاک ہو رہا ہے جو ایمان نہیں
صلى الة
لا رہے؟ اس لئے کہ ایمان نہیں لا رہے تو اپنے آپ
کو غم میں ہلاک کرتا چلا جارہا ہے!! یہ ہے وہ فلسفہ
حج جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفی ﷺ نے الوداعی خطبہ دیا آخری حج کے موقع
پر خطبہ فرمایا۔آپ دیکھیں میں نے اس میں سے چند اقتباسات لئے ہیں ان سب کا تعلق بنی نوع
انسان کے ساتھ ہے آپ فرماتے ہیں:
”اے لوگو میری بات کو اچھی طرح سنو کیونکہ میں نہیں جانتا کہ اس سال کے بعد کبھی بھی میں تم لوگوں
کے درمیان اس میدان میں کھڑے ہو کر کوئی تقریر کروں گا۔تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں کو خدا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
309
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
66
تعالیٰ نے ایک دوسرے کے حملے سے قیامت تک کے لئے محفوظ کر دیا ہے۔“
تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں کو خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے کے حملے سے قیامت تک کے لئے
محفوظ کر دیا ہے۔یہ ہے حج کا پیغام۔خدا تعالیٰ نے ہر شخص کے لئے وراثت میں اس کا حصہ مقرر کر دیا
ہے کوئی وصیت ایسی جائز نہیں جو دوسرے کے حق کو نقصان پہنچائے“
پھر
فرمایا:
( صحیح بخاری کتاب الحج باب خطبتہ ایام معنی )
”اے لوگو! تمہارے کچھ حق تمہاری بیویوں پر ہیں اور تمہاری بیویوں
کے کچھ حق تم پر ہیں۔یادرکھو کہ ہمیشہ اپنی بیویوں سے اچھا سلوک کرنا۔“
(سنن ترمذی کتاب الرضاع باب ما جاء فی حق المرأة على زوجها )
یہ فلسفہ حج ہے جس کی طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کی
نگہداشت تمہارے سپرد کی ہے۔عورت کمزور وجود ہوتی ہے اور اپنے حقوق کی خود حفاظت نہیں
کر سکتی تم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تو خدا تعالیٰ کو ان کے حقوق کا ضامن
بنایا تھا اور خدا تعالیٰ کے قانون کے ماتحت تم ان کو اپنے گھروں میں لائے تھے
پس خدا تعالیٰ کی ضمانت کی تحقیر نہ کرنا اور عورتوں کے حقوق ادا کرنے کا ہمیشہ
ہیں:
خیال رکھو۔“
کوئی پہلو حج کے فلسفہ کا جس کا بنی نوع انسان سے تعلق ہے آپ نہیں چھوڑتے فرماتے
اے لوگو تمہارے ہاتھوں میں ابھی کچھ جنگی قیدی بھی باقی ہیں"
خطبہ حج ہے آخری خطبہ ہے اور دیکھئے کس کس کے حقوق کا تصور دماغ میں ہے، کس کس کا
غم آپ کو کھائے جا رہا ہے:
بھی کچھ جنگی قیدی باقی ہیں میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ان کو وہی

فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
310
کچھ کھلانا جو تم خود کھاتے ہو اور ان کو وہی کچھ پہنانا جو تم خود پہنتے ہو۔اگر ان
سے کوئی ایسا قصور ہو جائے جو تم معاف نہیں کر سکتے تو ان کو کسی اور کے پاس
فروخت کر دو کیونکہ وہ خدا کے بندے ہیں اور ان کو تکلیف دینا کسی صورت میں
بھی جائز نہیں۔( مسند احمد بن حنبل جزء ۴ صفحہ ۳۶)
پھر فرمایا:
”اے لوگو جو کچھ میں تمہیں کہتا ہوں سنو اور اچھی طرح اس کو یا د رکھو
ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔تم سب ایک ہی درجہ کے ہو۔تم تمام
انسان خواہ کسی بھی قوم اور کسی حیثیت کے ہوانسان ہونے کے لحاظ سے ایک
درجہ رکھتے ہو۔“ ( سنن ترمذی کتاب التفسير القرآن باب ومن سورة التوبة )
پھر فرمایا:
و کیا تمہیں معلوم ہے کہ آج کونسا مہینہ ہے؟ کیا تمہیں معلوم ہے یہ
علاقہ کون سا ہے؟ کیا تمہیں معلوم ہے یہ دن کونسا ہے؟ لوگوں نے کہا ہاں اے
آقا! یہ مقدس مہینہ ہے، یہ مقدس علاقہ ہے اور یہ حج کا دن ہے۔“
ہر جواب پر رسول کریم اللہ فرماتے تھے:
جس طرح یہ مہینہ مقدس ہے، جس طرح یہ علاقہ مقدس ہے، جس
طرح یہ دن مقدس ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کی جان اور اس کے
مال کو مقدس قرار دے دیا ہے اور کسی کی جان اور کسی کے مال پر حملہ کرنا ایسا ہی
ہے ناجائز ہے جیسے کہ اس مہینے اور اس علاقے اور اس دن کی ہتک کرنا۔یہ حکم
آج کے لئے نہیں کل کے لئے نہیں بلکہ اس دن تک کے لئے ہے کہ تم خدا سے
جا کر ملو ( صحیح بخاری کتاب الحج باب خطبة الحج ایام منی )
پھر فرمایا:
دو
یہ باتیں جو میں تمہیں آج کہتا ہوں ان کو دنیا کے کناروں تک پہنچا
دو کیونکہ ممکن ہے جو لوگ آج مجھ سے سن رہے ہیں ان کی نسبت وہ لوگ اس پر زیادہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
311
فلسفہ حج ۷۷۹۱ء
عمل کریں جو مجھ سے نہیں سن رہے ( صحیح بخاری کتاب الحج باب الخطبة ایام منی)
یہ ہے حج کا آخری پیغام یہ ہے حقیقت فلسفہ حج کہ خدا کو جب تم کامل طور پر پالو گے تو اس
کی مخلوق سے کامل پیار کرنا پڑے گا۔یہ فلسفہ کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں کہ وہ معلوم کرے یہ
اسی معلم کتاب و حکمت کا کام تھا جس نے قرآن کی آیتیں بھی ہمارے سامنے پیش کیں اور پھر ان کی
حکمتیں بھی کھول کھول کر ہمارے سامنے بیان کیں اس پہلو سے جب میں نے اس واقعہ کو دیکھا تو
خدا گواہ ہے کہ جسم کا رواں رواں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت میں مست ہونے لگا۔بے اختیار
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ شعر زبان پر جاری ہو گئے :
يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةٌ
فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارِ كِي وَ جَنَا نِي
اے میرے آقا! تو اپنے محبت کی وجہ سے میرے جسم کے رویں رویں میں ، جوڑ جوڑ میں،
بند بند میں داخل ہو چکا ہے۔يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلَتَ مَحَبَّةٌ
فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارٍ كِي وَ جَنَا نِي
إني أرى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَدِّلِ
شَأْنًا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ
میں تیرے چہرے میں وہ شان دیکھتا ہوں، وہ روشنی اور چمک دیکھتا ہوں کہ جو انسانوں
کے چہروں سے بالا تر ہے عام انسانوں کے بس میں نہیں کہ وہ نو ر اپنے چہروں پر ظاہر کرسکیں۔جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَاَ
يا لَيْتَ كَانَتْ قُوةٌ الطَّيَرَانِ
آقا! میرا جسم شوق محبت میں تیری طرف اڑتا چلا آ رہا ہے اے کاش ! اس میں اڑنے کی
طاقت ہوتی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کیسا والہانہ عشق ہے یو نہی تو نہیں ہو گیا عشق !

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
312
فلسفہ حج ۷۷۹۱
اس لئے ہوا کہ آپ نے حضرت محمد مصطفی اللہ کے حسن کو دیکھا ان آنکھوں سے جن آنکھوں سے عام
انسان دیکھ نہیں سکتا؟ ہر فرمان کے پیچھے ایسی حکمتیں آپ نے پڑھیں جن کے نتیجہ میں عاشق ہونے
کے سوا چارہ ہی نہیں رہتا انسان کے لئے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
أَنْظُرُ إِلَيَّ بِرَحْمَةٍ وَتَحَنُنٍ
يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ
میرے آقا! میرے محبوب! میری طرف بھی تو محبت کی آنکھ سے دیکھ۔میری طرف بھی تو
رحمت کی نظر فرما۔میرے آقا! میں تو أَحْقَرُ الْعِلْمان ہوں۔غلاموں میں سب سے حقیر غلام ہوں
تیرے حضور عشق کے لحاظ سے۔تیرے مقابل پر کوئی اتنا نہیں بچھا جتنا میں بچھ چکا ہوں۔اخـــــرُ
الغِلْمَان کا یہ مطلب ہے کوئی تیرے عشق میں ایسا فنا نہیں ہوا آج تک جس طرح میں تیرے حضور
عشق میں فنا ہو چکا ہوں۔میری آنکھیں تیرے حضور بچھی ہوئی ہیں، میرا دل، میری روح ، میرے جسم
کا ذرہ ذرہ تیری محبت میں فنا ہے۔یہ کہنے کے بعد آپ فرماتے ہیں اور ایک دعا کرتے ہیں آئیے ہم
سب اس دعا میں شامل ہوں :
يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا
في هذه الدُّنْيَا وَبَعُثِ فَان
يارب صل علی نبیک دائماً
في هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثٍ ثَانُ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۹۱ - ۵۹۴)
کہ اے میرے رب اپنے اس نبی پر ہمیشہ ہمیش سلامتی بھیجتا چلا جا۔اس وقت تک بھی
جب تک یہ دنیا باقی رہے گی اور حج کا فلسفہ باقی رہے گا اور حج باقی رہے گا جب تک محمد مصطفی میلے کا
پیغام ہمیشہ ہمیش تک بنی نوع انسان
کو ہمیشہ ہمیش فوائد پہنچا تا رہے گا۔اس وقت بھی جب یہ سب دنیا
مٹ جائے تب بھی اے میرے آقا جہاں تک تیرے اس محبوب محمد کا تعلق ہے ہمیشہ ہمیش ان پر سلام
اور درود بھیجتارہ۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی