غزوات النبی میں خلقِ عظیم ( غزوہ احد )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
317
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
غزوات النبی میں خلق و
(غزوہ احد )
( بر موقع جلسہ سالانہ ۱۹۷۹ء)
وَكَأَيِّنْ مِنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبَّيُّوْنَ كَثِيرٌ ۚ فَمَا وَهَنُوْا
لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَا ضَعُفُوْا وَ مَا اسْتَكَانُوا
وَاللهُ يُحِبُّ الصَّبِرِينَ وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا
رَبَّنَا اغْفِرْ
لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا
وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (آل عمران: ۱۴۷- ۱۴۸)
ترجمہ: اور بہت سے نبی ایسے ( گزرے) ہیں جن کے ساتھ شامل ہوکر (ان کی )
جماعت کے بہت سے خدا پرستوں نے جنگ کی۔پھر نہ تو وہ اس ( تکلیف) کی وجہ سے جو انہیں اللہ
کی راہ میں پہنچی ست ہوئے نہ کمزوری دکھائی اور نہ تذلل اختیار کیا۔یقینا اللہ صبر کرنے والوں سے
محبت کرتا ہے۔سوائے اس کے انہوں نے کچھ (بھی) نہ کہا کہ (اے) ہمارے رب ہمارے قصور بخش اور
اعمال میں ہماری زیادتیاں معاف فرما دے اور ہمارے قدموں کو مضبوط کر اور کافروں کے خلاف
ہماری مدد کر۔اس پر اللہ نے انہیں دنیا کا بدلہ (بھی) اور آخرت کا بہترین بدلہ (بھی) دیا۔اللہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
محسنوں سے محبت کرتا ہے۔318
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
حقیقت تو یہ ہے کہ آنحضور کی سیرت کا موضوع ایک بے کنار سمندر ہے۔جس کا سفر کبھی
مکمل نہیں ہوسکتا۔آپ کی سیرت
کا ہر واقعہ تہ بہ تہحسن اپنے اندر رکھتا ہے۔اس لئے کئی بار بھی اگر
ایک ہی واقعہ کو دہرایا جائے تو غور کرنے سے سیرت کا کوئی نہ کوئی پہلو سامنے آجاتا ہے۔گویا آنحضور
کی ذات پر یہ شعر خوب صادق آتا ہے کہ
جب بھی دیکھا ہے تجھے عالم نو دیکھا ہے
مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا
یعنی اے ہمارے محبوب ہم نے تو ہر دفعہ تجھے ایک نئی شان اور نئی آن بان کے ساتھ جلوہ گر
پایا۔ہر بار تجھے دیکھنے پر حسن کا ایک نیا عالم دیکھا۔تیری سیرت کے بے کنار سمندر میں مشتاق آنکھوں
کا سفر کبھی ختم نہیں ہوسکتا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سپہ سالار کی حیثیت سے
پیشتر اس سے کہ غزوات کے شدید آزمائشوں کے دوران آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے خلق عظیم کا روح پرور تذکرہ کیا جائے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان حالات پر کچھ نظر ڈالی جائے
جن میں آپ کو یہ جنگ لڑنی پڑی اور آپ کی ان استعدادوں کا بھی کچھ ذکر چلے جو ایک عظیم
سپہ سالار کی حیثیت سے اس غزوہ کے دوران اس شان سے ابھر کر سامنے آتی ہیں کہ دیکھنے والے کی
نظر کو خیرہ کر دیتی ہیں اور تعجب سے نگاہ اس حیرت
انگیز وجود کو دیکھتی ہے جو اول و آخر ایک مصلح تھا جسے
جنگ سے کوئی سروکار نہ تھا۔لیکن جب حالات کی مجبوری نے اسے جنگ کے میدان میں لا کھڑا کیا
تو اس میدان میں بھی سیادت کی ایسی نرالی شان اس سے ظاہر ہوئی جو معجزے سے کم نہیں۔ہجرت کے تیسرے سال کا ذکر ہے، شوال
کا مہینہ تھا ، چاند اپنی بارہ منزلیں طے کر چکا تھا
کہ اچانک یہ خوفناک خبر اہل مدینہ کو ملی کہ کفار مکہ کا ایک زبر دست لشکر جو قریش کے چوٹی کے لڑنے
پر مشتمل ہے مدینہ پر حملہ کی غرض سے سر پر آپہنچا ہے۔تحقیق پر معلوم ہوا کہ یہ لشکر تین ہزار
جوانوں پر مشتمل ہے جو ہر طرح کے ہتھیاروں سے آراستہ ہیں اور جنگ بدر کی ذلت ناک شکست کا
والوں پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
319
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
انتقام لینے کے لئے اس نیت سے گھر سے نکلے ہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کو کلیہ نابود کر دینے کے بعد
ہی وہ واپس لوٹیں گے۔بکثرت اونٹوں کے علاوہ دو سو بہترین جنگی گھوڑے بھی ان کے ساتھ تھے
جنہیں خاص اسی مقصد سے تربیت دے کر خوب تیار کیا گیا تھا۔اس لشکر کی کمان ابوسفیان کے ہاتھ میں تھی جس کے نائبین میں افق حرب پر ابھرنے والا
ایک ایسا جو ہر قابل بھی تھا جسے آج ہم اللہ کی تلوار خالد بن ولیڈ کے نام سے جانتے ہیں۔لیکن جن
دنوں کی ہم بات کر رہے ہیں ان دنوں ابھی یہ تلوار مالک حقیقی کے ہاتھ میں نہیں بلکہ خداوندان باطل
اہل ھبل کے ہاتھ میں تھی۔لشکر کفار کے دائیں بازو کے سالا راس نوجوان خالد کی بعد کی زندگی پر نظر
ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایسی حیرت
انگیز جنگی استعدادوں کا مالک تھا کہ کم ہی ماؤں نے دنیا میں
ایسے بچے جنے ہیں جو اس جیسے فنون حرب کے دھنی ہوں۔خالد بن ولید ایک پیدائشی سپہ سالار تھے جو
فن حرب کی حیران کن استعدادیں لے کر پیدا ہوئے اور ان تمام قائدانہ صلاحیتوں سے نوازے گئے
جن کی میدان جنگ میں کسی قائد کو کسی رنگ میں ضرورت پیش آسکتی ہے۔تمام زندگی خالد کو کوئی
مد مقابل ایسا نہ ملا جوان کی حیرت انگیز شاطرانہ جنگی چالوں کو سمجھ سکا ہو۔خالد میدان جنگ میں مہروں
کی ایک ایسی بساط سجاتے تھے جسے کوئی مدمقابل مات نہ دے سکا۔بلاشبہ اگر انصاف کی نظر سے دیکھا
جائے تو تاریخ عالم میں خالد کا ہم پلہ جرنیل شاذ ہی کوئی پیدا ہوا ہوگا۔عظیم سلطنت روما اور عظیم تر فارس
کے بڑے بڑے آزمودہ کا راور کہنہ مشق جرنیلوں نے جب خالد سے زور آزمائی کی، اپنی بے پناہ
شان و شوکت اور لشکر آرائی کے باوجود وہ خالد کی قیادت میں لڑنے والی مٹھی بھر فوج کے ہاتھوں ذلت
آمیز شکست کھانے پر مجبور ہوئے۔جب تک وہ زندہ رہا حرب کی دنیا میں اس جیسا کسی نے کوئی اور نہ
دیکھا۔جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوا تو جریدہ عالم پر اپنی بے مثل سپہ گری کا ایسا نقش ثبت کر گیا
جو دائمی اور انمٹ ہے۔بے شک تاریخ عالم پر نظر دوڑا کر دیکھیں اس جیسا زیرک اور حوصلہ مند
اور جنگ کی باریک در بار یک حکمتوں کو سمجھنے والا شاید ہی کوئی دکھائی دے جو بار بار بے سروسامانی اور کم
مائیگی کی حالت میں دنیا کی عظیم طاقتوں سے ٹکرایا ہو اور ہر بار ان کی عظیم پر ہیبت جمعیتوں کو
ذلت ناک شکست دے کر پراگندہ اور پریشان نہ کیا ہو۔خالد کی یہ سب تعریف درست اور بے خطا
ہے، اس میں مبالغہ کا کوئی عنصر شامل نہیں مگر ایک بار ہاں اس کی ساری زندگی میں صرف ایک باراس

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
320
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ابھرتے ہوئے جرنیل کا مقابلہ دنیا کے کسی جرنیل سے نہیں بلکہ اللہ کے ایک بندے اور اس کے رسول
محمد سے ہوا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو دنیائے حرب کا نہیں بلکہ امن کی دنیا کا شہزادہ تھا۔اسے
شمشیر وسنان اور تیر و تفنگ سے کوئی علاقہ نہ تھا۔وہ دنیا میں محض اپنے رب
کا نور پھیلانے اور اس کی
محبت کے لافانی گیت گانے کے لئے آیا تھا۔وہ اس لئے آیا تھا کہ اس کی رحمت کے سائے افق تا افق
محیط ہو جائیں اور کل عالم کے شرقی اور غربی ، کالوں اور گوروں کو اپنی رحمت کے پر امن اور ٹھنڈے
سائے تلے لے لے۔معرکہ احد کا دن خالد کی زندگی کا وہ سب سے تاریک دن تھا جب اس کا مقابلہ
رب جلیل کے بندہ جلیل محمد مصطفی سے احد کی سنگلاخ سرزمین پر ہوا۔اس روز اس کی حکمت اور تدبیر کا
سارا تانا بانا ٹوٹ کر بکھر گیا۔اس کی ہر مخفی تدبیر اللہ کے اس ذکی و فہیم بندے پر روز روشن کی طرح
عیاں ہو گئی جو بظاہر انسان کی آنکھ سے دیکھتا تھا لیکن فی الحقیقت اسے خدا کا نور بصیرت عطا ہوا تھا۔بلاشبہ خالد کو اپنی ساری زندگی کسی کے ہاتھوں کبھی ایسی ذلت اور خواری نصیب نہ ہوئی کہ
اس کی ہر ماہرانہ چال کو سمجھ کر اس سے بہتر چال چل دی گئی ہوا اور نمایاں عددی اکثریت اور غالب
عسکری قوت کے باوجود وہ آخری غلبہ سے محروم کر دیا گیا ہو۔سب سے اہم اور بنیادی اور سخت حیران کن بات جو آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکمت
عملی کی تھی وہ میدان جنگ کے انتخاب سے تعلق رکھتی ہے۔میدان کا تعجب انگیز انتخاب
مکه، مدینہ کے جنوب میں تقریباً اڑھائی صد میل کے فاصلہ پر واقع ہے اور بظاہر عقل یہی
تقاضا کرتی ہے کہ مکہ سے مدینہ پر حملہ کرنے والا لشکر جنوب کی جانب سے مدینہ پر حملہ کرے گا لیکن
حملہ آور قریش سرداروں نے جن کے فیصلوں میں خالد بن ولید ایسے زیرک ماہر حرب کی رائے کو بڑا
دخل تھا ، مدینہ کے قریب پہنچ کر سیدھا اس کی طرف بڑھنے کی بجائے اسے اپنے بائیں ہاتھ چھوڑ دیا
اور مشرق کی طرف سے بڑھتے ہوئے تقریباً چار میل شمال میں پہنچ کر احد پہاڑ کے قریب پڑاؤ کیا۔اس میدان
کو منتخب کرنے کی وجوہات کی تفصیلی بحث تو تاریخ میں نہیں ملتی ہاں اس امر کا ذکر ضرور آتا
ہے کہ لشکر کفار جہاں تھا وہاں انصار کی کھیتی باڑی کے میدان بھی تھے اور کفار کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
321
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ان کھیتوں کو اجاڑے جانے کی خبر سے اہل مدینہ مجبور ہو جائیں کہ شہر سے باہر نکل کر کفار کے منتخب کردہ
میدان میں ان کا مقابلہ کریں۔مسلمانوں کو اپنے شہر سے چند میل کے فاصلے پر نکل کر لڑنے پر مجبور
کرنے میں بعض گہری فوجی چالیں مخفی تھیں اور متعدد فوائد حاصل ہونے کی توقع تھی اور حکمتوں کے
علاوہ غالباً ایک یہ بھی حکمت ان کے پیش نظر تھی کہ اس پوزیشن میں لڑنے سے کفار کے بھاگ اٹھنے
کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونی تھی۔جنگ بدر کی شدید ہزیمت کی یاد بھی کفار کے دلوں میں تازہ تھی۔اگر ان کے منہ مدینہ کی
طرف ہوتے اور مکہ عقب میں ہوتا۔تو جیسا کہ جنگ بدر میں ہوا پیچھے فرار کی کھلی راہ دیکھ کر اس بات کا
پورا احتمال تھا کہ مسلمانوں کے شدید جوابی حملے سے بوکھلا کر ایک دفعہ پھر مشرکین مکہ راہ فرار اختیار
کرنے میں جلدی کرتے لیکن مدینہ کو سامنے رکھ کر اور احد پہاڑ کو اپنی پشت پر رکھ کر یہ احتمال کم ہو جاتا
تھا۔مسلمان فوج سامنے ہونے کی صورت میں ان کو مغلوب کئے بغیر مکہ کی طرف بھاگنا ممکن نہ تھا
اور اگر مسلمان مغلوب ہو جاتے تو فرار کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی تھی۔اس سے بڑھ کر فائدہ یہ تھا کہ مسلمانوں کو مدینہ سے اتنے فاصلے پر آکر لڑنا پڑتا تھا کہ
میدان جنگ مدینہ سے ملحق بھی نہ تھا اور اتنی دور بھی نہیں کہ اگر خطرہ در پیش ہو تو بھاگ کر مدینہ جانے
کا خیال ہی دل میں پیدا نہ ہو سکے۔اس صورتحال کے نتیجہ میں کفار کا یہ تخمینہ لگانا بعید از قیاس نہیں تھا
کہ اگر مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ جائیں اور بھاگتے ہوئے مدینہ میں داخل ہوں تو کفار سپاہی بھی ان
کے ساتھ ہی حملہ کرتے ہوئے مدینہ میں داخل ہو سکتے تھے اور مدینہ کی چھتوں پر جو پتھر اس خیال سے
جمع کئے گئے تھے کہ اگر دشمن شہر میں داخل ہو تو اس پر عورتیں اور بچے شدید پتھراؤ کریں گے وہ مقصد
مسلمانوں کو حاصل نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ جب دشمن کی فوج دفاعی فوج کے ساتھ ملی جلی شہر میں داخل
ہو رہی ہو تو اس پر پتھراؤ کرنا ممکن نہیں رہتا۔دوسرا امکانی فائدہ کفار کو یہ پہنچ سکتا تھا اور غالبا یہی ان کا اصل مدعا تھا کہ وہ مسلمانوں کا مکمل
گھیراؤ کرنا چاہتے تھے۔ان کے پاس دو سو گھوڑے تھے جب کہ مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے
تھے۔پس اگر مسلمان مدینہ سے تین چار میل شمال کی جانب آکر لڑتے تو ان کے اور مدینہ کے درمیان
اتنا فاصلہ رہ جاتا کہ ان کا عقب محفوظ نہ رہتا اور اہل مکہ کا گھوڑ سوار جنگی دستہ جب چاہتا بجلی کی سی تیزی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
322
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
کے ساتھ ان کے عقب میں پہنچ کر ان کو مکمل گھیرے میں لے لیتا۔لازما گھوڑ سوار دستہ کا یہ حملہ
مسلمانوں کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔پس غالب گمان یہی ہے کہ ان کا دراصل یہی
مقصد تھا۔اگر چہ جس طرح وہ چاہتے تھے یہ مقصد بعینہ اسی طرح ان کو حاصل نہ ہو سکا لیکن شروع
جنگ ہی سے خالد بن ولید کا بار بار گھوڑ سوار دستوں کے ساتھ مسلمانوں کے عقب میں پہنچنے کی کوشش
کرنا صاف بتا رہا ہے کہ میدان کے اس انتخاب میں کفار کا اولین مقصد یہی تھا کہ مسلمانوں پر عقب
سے حملہ کیا جائے اور خالد بن ولید ہی اس سکیم کے بانی مبانی تھے کیونکہ شروع سے آخر تک یہ دھن
جنون کی طرح انہی پر سوار رہی۔بہر حال سالاران کفار نے اپنی دانست میں میدان کا ہر پہلو سے بہترین انتخاب کیا لیکن
آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فراست کے سامنے ان کی یہ تدبیرا کارت گئی۔کوئی شخص یہ سوچ بھی نہ
سکتا تھا کہ کسی شہر کا کوئی دفاع کرنے والا ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اپنے شہر کی سمت تو خالی چھوڑ دے
اور حملہ آور دشمن کے دوسری طرف جا کر ایسی پوزیشن اختیار کرے کہ اس کے اور اس کے شہر کے
درمیان دشمن حائل ہو جائے۔لہذا اسی خیال کو بعید از قیاس خیال کرتے ہوئے کفار مکہ نے احد کے
بالکل دامن میں اترنے کی بجائے اتنے فاصلے پر پڑاؤ کیا کہ ان کے اور احد پہاڑ کے درمیان اتنی کھلی
جگہ بچ گئی کہ جس میں بآسانی ایک اور لشکر بھی سما سکتا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب
جائزہ کے لئے نمائندہ بھیجا تو اس کی رپورٹ پر آپ نے یہ حیرت انگیز فیصلہ فرمایا کہ مدینہ کی سمت خالی
چھوڑ کر دشمن کے پر لی طرف پڑاؤ کیا جائے۔لیکن اس ارادہ کو آنحضور نے مدینہ سے رخصت ہوتے
وقت کسی پر ظاہر نہ فرمایا بلکہ کچھ راستہ طے کرنے کے بعد صحابہ سے یہ سوال کیا کہ کون ہے جو ہمیں ایسے
راستے سے دشمن کے پر لی طرف اُحد کے دامن میں لے جائے کہ دشمن کو اس کی خبر نہ ہو۔یہ تو وہی بتا سکتا ہے جو تمام دنیا کی جنگی تاریخ پر عبور رکھتا ہو کہ کیا کسی جگہ دنیا کے کسی جرنیل
نے بھی ایسا غیر معمولی فیصلہ کیا کہ اپنے شہر کے راستے دشمن کے لئے خالی چھوڑ کر اس کی پرلی طرف
اپنی فوج کو لے گیا ہو اور لطف یہ کہ یہ فیصلہ ہر لحاظ سے درست ثابت ہوا ہو اور کھلا ہونے کے باوجود وہ
شہر بھی دشمن کے حملہ سے محفوظ رہا ہو۔جب تک کوئی انتہائی باریک نظر سے اپنی اور دشمن کی فوج کی
تعیناتی کیفیات اور دیگر حقائق کا صحیح مطالعہ نہ کر چکا ہوا ایسا فیصلہ ناممکن ہے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
323
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے مجھے انسانی جنگوں کی تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔بظاہر یہ ایک خطرناک فیصلہ تھا۔لیکن بنظر غائر دیکھو تو دراصل یہی وہ فیصلہ تھا جس نے لشکر قریش کے
سب منصوبے خاک میں ملا دیئے اور جنگ کے شروع کے ایک دو گھنٹے ہی میں مسلمانوں کو ان پر ایک
نمایاں فتح حاصل ہوئی۔احد کی لڑائی سے پہلے تو کسی کے وہم وگمان میں بھی اس کی حکمتیں نہیں
آسکتیں تھیں۔لیکن اب جبکہ تاریخ نے بعد کے پیش آمدہ واقعات کھلی کتاب کی طرح ہمارے سامنے
رکھ دیئے ہیں صاف نظر آجاتا ہے کہ آنحضور کا یہ فیصلہ فن حرب کی حکمت عملی کی ایک ایسی درخشندہ
مثال ہے جس کی راہ میں اگر ایک اور نا گہانی روک حائل نہ ہو جاتی تو اس روز بغیر کسی قابل ذکر نقصان
کے مسلمانوں کو کفار پر ایک فتح نمایاں نصیب ہو جاتی۔احد کو اپنے عقب میں رکھ کر آنحضور نے اپنی مختصر فوج کو جو دشمن کے تین ہزار جوانوں کے
مقابل پر صرف سات صد تھی اور دوصد سواروں کے مقابل پر صرف دو سواروں پر مشتمل تھی۔جنگی
نوعیت کی متعدد فوقیتیں دلوا دیں۔اوّل: یہ فیصلہ کشتیاں جلانے کے مترادف حالات پیدا کر رہا تھا۔اس بات کا اعلان تھا کہ
مسلمانوں کے لئے دوران جنگ مدینہ میں بغرض پناہ داخل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔دوم : کفار کی سوار فوج کے لئے اپنی تیز رفتاری سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں کو گھیرے میں
لینے یا عقب سے حملہ کرنے کا امکان ختم ہو گیا۔صرف ایک درہ مسلمانوں کی پشت پر ایسا تھا جس کے
راستہ دشمن کے سوار مسلمانوں کے پیچھے سے حملہ آور ہو سکتے تھے لیکن وہاں آنحضور نے پچاس بہترین
تیراندازوں کا ایک دستہ حضرت
عبد اللہ بن جبیر کی قیادت میں اس ہدایت کے ساتھ متعین فرما دیا کہ تم
نے ہر قیمت پر اس درہ کی حفاظت کرنی ہے یہاں تک کہ اگر مسلمانوں
کو فتح بھی ہو جائے تب بھی اس
کی حفاظت کرنی ہے اور شکست ہو جائے تب بھی اس کی حفاظت کرنی ہے۔یہاں تک کہ آنحضور نے
اس دستے کو وہیں جمے رہنے اور وہاں سے کسی حالت میں نہ ملنے کی ایسی سخت تاکید فرمائی اور حکم دیا کہ
اگر تم یہ بھی دیکھو کہ مسلمانوں کی لاشوں کو کوے اور چیلیں نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں تب بھی اس درہ کو
نہیں چھوڑ نا اور جب تک میں خود اجازت نہ دوں یہاں سے نہیں ہٹنا۔آغاز جنگ ہی سے بار بار خالد
بن ولید کا اس درہ پر حملہ کر کے ان تیراندازوں کو مغلوب کرنے کی کوشش کرنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
324
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
شروع ہی سے خالد کی سکیم یہی تھی کہ مسلمانوں کے عقب سے ان پر حملہ کیا جائے اور اس دوطرفہ حملے
سے انہیں کلیہ نابود کر دیا جائے۔لیکن آنحضور کے انتخاب میدان اور تیراندازوں کی انتہائی برحل
تقرری کی بناء پر اس کی سب تدبیریں خاک میں مل گئیں۔سوم : ایک احتمال یہ ہو سکتا تھا کہ کفار مکہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر مدینہ پر حملہ آور ہو جاتے
مگر آنحضور جانتے تھے کہ اول تو مدینہ کی تنگ گلیوں میں اس طرح داخل ہونا کوئی آسان کام نہیں تھا
جب کہ چھتوں پر سے مسلمان عورتیں اور بچے پتھروں کی بارش برسا رہے ہوں۔دوسرے ایسی صورت
میں کفار مکہ خود دونوں طرف سے مصیبت سے گھر جاتے۔ایک طرف سے مدینہ ان پر پتھراؤ کر رہا ہوتا
تو دوسری طرف سے مسلمان اس کے عقب سے حملہ آور ہوتے۔آنحضور کو مسلمانوں کی حمیت اور
غیرت پر بھی کامل اعتماد تھا اور جانتے تھے کہ اگر دشمن نے مدینہ کی طرف بدارا دے سے نظر ڈالی تو
صحابہ پہلے سے بڑھ کر جوش کے ساتھ ایسی بپھری ہوئی شیرنی کی طرح اس پر حملہ کریں گے جس کے
بچوں کو خطرہ درپیش ہو۔پس جہاں آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس احتمال سے پوری طرح باخبر تھے کہ دشمن مدینہ کو
کھلا دیکھ کر اس پر حملہ کر سکتا ہے وہاں ایسی صورت میں اس سے مؤثر طور پر نپٹنے کے لئے بھی پوری
طرح تیار تھے اور ایک ذرہ بھی اس بات سے مرعوب نہ تھے کہ آپ کی قلیل جماعت دشمن کی کثیر فوج
کو کس طرح مدینہ پر حملہ سے باز رکھ سکے گی۔واقدی بیان کرتا ہے کہ جنگ احد کے فوراًبعد کفار کی
فوج میدان چھوڑ کر بظا ہر مکہ کی جانب کوچ کر گئی تو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد بن
ابی وقاص سے فرمایا کہ ذراتم جا کر ان کی خبر لاؤ کہ یہ کوچ کرتے ہیں یا ہمیں دھوکہ دے کر کوچ کے
بہانے سے مدینہ پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں اور اس ذات پاک کی قسم ہے کہ جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے اگر یہ لوگ مدینہ پر دھاوا کریں گے تو میں ان کے مقابلہ میں ضرور جاؤں گا اور انکی شرارت کا
بدلہ ان کو ابھی ہاتھوں ہاتھ چکا دونگا۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۹۵)
پس ۳۱ مارچ ۶۲۴ء کو بمطابق ۱۵ شوال ۲ ھ جب قلیل التعداد مسلمان فوج اور کفار کی
کثیر فوج میں ٹکر ہوئی تو آنحضور کے اس انتہائی مدبرانہ جنگی اقدام کی فوقیت خوب کھل کر سامنے آگئی
اور مسلمان اس یقین کی بناء پر خوب بے فکری اور بے جگری کے ساتھ دشمن پر حملہ آور ہوئے کہ ان کا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
325
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
عقب پوری طرح محفوظ تھا یعنی پیچھے سے حملہ کا کوئی خطرہ باقی نہ رہا تھا۔دوسری طرف کفار پر اپنی تدبیر
کی ناکامی سے مایوسی سی چھا گئی اور صحابہ کے شدید حملے نے بہت جلد ان کے قدم اکھیڑ دیئے۔افسوس کہ اس وقت درہ کے محافظین میں سے اکثر نے آنحضور کی واضح ہدایت فراموش
کر دی اور صحابہ کو فتح مند ہوتے اور دشمن کو شکست کھا کر بھاگتے ہوئے دیکھ کر ان پچاس تیراندازوں
میں سے چالیس درہ چھوڑ کر پیچھے اتر آئے اور ان کی یہ غلطی مسلمانوں کی فتح مبین کو ایسے پر خطر حالات
میں تبدیل کر گئی کہ اگر آنحضور کی قیادت کی سعادت انہیں نصیب نہ ہوتی تو یقیناً ان کی یہ عارضی فتح
ایک انتہائی ہولناک شکست میں تبدیل ہو جاتی اور وہ سب کے سب اس روز صفحہ ہستی سے نابود
کر دئیے جاتے۔ان حالات پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ جہاں مسلمانوں کی ابتدائی
فتح کلیه آنحضور کے حسن تدبر اور آپ کی بابرکت قیادت کی طرف انگلی اٹھارہی ہے وہاں یہ احتمال
شکست بھی آنحضور ہی کی عظمت کے گیت گا رہا ہے اور ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ بسا اوقات فتح وشکست
کا انحصار لڑنے والی سپاہ کے جوش اور ولولے اور مادی قوت سے کہیں زیادہ ایک عظیم سپہ سالار کی
حکیمانہ قیادت اور اس کی غلامانہ اطاعت پر منحصر ہوا کرتا ہے۔خصوصاً آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل
اطاعت تو مسلمان کی فلاح کے لئے ایسی ضروری ہے جیسے سانس زندگی کے لئے۔دیکھو! کس طرح
آپ کی اطاعت نے جو شاندار فتح عطا کی تھی چند لوگوں کی چندلحوں کی نافرمانی نے اسے کیسی
خوفناک شکست میں تبدیل کر دینے کے سامان پیدا کر دیئے۔لیکن حقیقی زندگی کا یہ حیرت انگیز ڈرامہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا۔ایک اور منظر سے بھی پردہ
اٹھنا ابھی باقی ہے جس میں ہم بظاہر انہونی بات کو ہوتا ہوا دیکھیں گے کہ صرف اور صرف ہمارے آقا
آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دم قدم کی برکت سے حالات نے ایک دفعہ پھر انقلابی پلٹا کھایا
اور یہ یقینی شکست ایک بین فتح میں تبدیل ہو گئی۔آپ بے شک تاریخ عالم کے سب اوراق کی ورق
گردانی کر کے دیکھ لیجئے آپ کو ایک بھی مثال ایسی نظر نہیں آئے گی کہ کسی کثیر التعداد جماعت کو کسی
قليل التعداد جماعت پر کامل غلبہ کے اتنے یقینی حالات میسر آگئے ہوں لیکن پھر بھی وہ فتح سے محروم
کر دی گئی ہو اور اس حال میں واپس لوٹے کہ گویا خائب و خاسر اور نامراد ہے اور انتقام کی آگ اسی
طرح اس کے سینہ میں بھڑک رہی ہو جیسے پہلے تھی۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
ہو
326
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
جنگوں میں
اونچ نیچ اور زیر و بم تو آتے ہی رہتے ہیں لیکن کم ہی کوئی مثال ایسی دکھائی دے
گی کہ ایک ایسی شاندار فتح جو مسلمانوں کو آغاز احد میں نصیب ہوئی ایک ایسی پر خطر اور پر آشوب
شکست میں بدلتی دکھائی دے کہ ابھی چند ہی لمحے قبل جو فوج اپنے کامل غلبہ کا جشن منارہی ہووہ
اچانک اس درجہ مغلوب اور بے بس اور پراگندہ اور بے ثبات ہو جائے کہ اس کے صفحہ ہستی سے کلیہ
نابود ہونے کا خطرہ درپیش ہو۔احد کے روز ایک ایسی ہی انقلابی تبدیلی رونما ہوئی جب اطاعت رسول کے طفیل حاصل
نے والی فتح چند افراد کی حکم عدولی کے باعث یکا یک ایک ایسی ہولناک شکست میں تبدیل
ہو جانے کوتھی جو تاریخ انسانی کا رخ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتی تھی۔اللہ کی تقدیر تو جو چاہے کر سکتی
ہے اور یہ اسی کی تقدیر تھی جس نے بالآخر ان حالات کا رخ پلٹ دیا لیکن اگر محض ایک مؤرخ کی آنکھ
سے دیکھا جائے تو ان نگہبانوں کی غلطی جنہوں نے آنحضور کی اجازت کے بغیر درہ کی حفاظت چھوڑ
دی تاریخ عالم کی سب سے زیادہ مہنگی اور ہلاکت خیز غلطی ثابت ہو سکتی تھی جس کے نتیجے میں اسلام
اور اہل اسلام صفحہ ہستی سے مٹ کر ایک قصہ پارینہ بن سکتے تھے اور دنیا ایک ایسی تاریک رات میں
ڈوب سکتی تھی جسے تا ابد پھر کوئی سورج روشنی بخشنے کے لئے طلوع نہ ہوتا۔ایک ایسی تاریک رات بنی
نوع انسان پر مسلط ہو جاتی جس کے چاند تارے بھی ہمیشہ کے لئے بجھ چکے ہوتے۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ان پچاس محافظین نے جب اپنے تئیں وہ مقصد پورا کر دیا
جس کی خاطر انہیں درہ پر مامور کیا گیا تھا اور دشمن کی یلغار کواپنے تیروں کی بوچھاڑ سے ناکام بنادیا
جب انہوں نے دیکھا کہ مسلمانوں
کو مکمل فتح نصیب ہو چکی ہے اور وہ مال غنیمت لوٹنے میں مصروف
ہیں ، جب انہوں نے محسوس کیا کہ اب مزید اس درّہ پر بے کارکھڑے رہنا ایک فعل عبث ہے تو ان
میں سے اکثر کے دل پھسل گئے اور اپنے سردار حضرت عبداللہ بن جبیر سے حجت کرنے لگے کہ اب
درہ چھوڑ کر نیچے اتر جانا چاہئے اور مال غنیمت میں حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے بہت سے دلائل دیئے
کہ آنحضور کا اصل مدعا تو پورا ہو چکا ہے اس لئے اب درّہ کو خالی چھوڑ دینا آپ کے منشاء کے خلاف
نہیں لیکن حضرت عبداللہ بن جبیر نے ان کی ایک نہ مانی اور اس تجویز کو یہ کہہ کر صاف ٹھکرادیا کہ یہ
آنحضور کی ہدایات کے صریح خلاف ہے۔افسوس کہ اجازت مانگنے والوں کے سر میں اس وقت کچھ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
327
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ایسا سودا سمایا کہ اپنے سردار کی اجازت کے بغیر ہی جگہ چھوڑ کر چلے گئے۔صرف چند جاں نثار اور وفا
کیش صحابہ اپنے سردار کے ساتھ اطاعت رسول کی برکت سے فوز عظیم پانے کے لئے پیچھے رہ گئے۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۰۷)
اس وقت اگر چہ کفار کی فوج میں ایک عام بھگڈ ریچ چکی تھی اور کیا پیادہ اور کیا گھوڑ سوار بھی
میدان چھوڑ کر بھاگ رہے تھے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ خالد کے دل کی یہ حسرت ابھی مایوسی میں نہیں
بدلی تھی کہ کسی طرح اسی درہ پر عبور حاصل ہو جائے جو فتح وشکست کا فیصلہ کن دروازہ بنا ہوا تھا۔خالد
خوب جانتا تھا کہ جب تک یہ دروازہ قائم ہے قریش حملہ آور فتح کے میدان میں قدم نہیں رکھ سکتے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھاگتے ہوئے بھی بار بار مڑ مڑ کر اس درہ پر لالچ بھری نگاہیں ڈال رہا تھا۔اچانک اس نے یہ دیکھا کہ درہ کے محافظین کی اکثریت جگہ خالی کر گئی ہے، اچانک اس کے دل کی مراد
بر آئی اور اس کی تیز عقابی نظر نے بھانپ لیا کہ جوابی حملہ کا وقت آپہنچا ہے۔سالاران جیش کی زندگی
میں شاذ ہی ایسے سنہری موقع آتے ہیں جیسے اس وقت خالد کو نصیب ہوا چنانچہ اس نے دفعہ اپنے
گھوڑ سوار دستے کا رخ پلٹ دیا اور اطاعت اور وفا کے پہلے حضرت عبداللہ بن جبیر اوران کے چند
ساتھیوں کو شہید کرتا ہوا مسلمانوں کی پشت پر حملہ آور ہو گیا۔یہ دیکھ کر کفار کی دوسری بھاگتی ہوئی فوج
بھی رک گئی اور معا پلٹ کر نئے سرے سے مسلمانوں پر حملہ آور ہوئی۔پس اچانک انہوں نے دونوں
طرف سے مسلمانوں کو بے خبری کے عالم میں جالیا۔یہ دو طرفہ حملہ ایسا شدید اور اچانک تھا کہ اس نے صحابہ کو صف بندی کا موقعہ ہی نہ دیا اور
بالعموم مسلمانوں کے پاؤں ایسے اکھڑے کہ پھر جمنے کا نام نہ لیتے تھے۔آنحضور بھی چند صحابہ کے
ساتھ میدان وغا کے وسط میں باقی لشکر سے کٹ کر الگ ہو چکے تھے۔اس وقت دشمن کا سارا زور آپ
کی ذات پر مرکوز ہو گیا اور چاروں طرف سے طوفانی لہروں کی طرح ایک کے بعد دوسری یلغار ہونے
لگی۔لڑائی کے میدان میں یہ حیرت انگیز ڈرامائی تبدیلی اگر چہ بڑے پر درد مناظر پیش کرتی ہے اور
عشاق رسول کے سینوں پر درد کے آرے چلانے لگتی ہے لیکن ساتھ ہی آنحضور کی عظمت اور رفعت
شان کے ایسے مناظر بھی دکھاتی ہے کہ نظر حیرت سے اس رفیع الشان وجود کو دیکھتی ہے جو ناممکن
الوجود دکھائی دیتا ہے لیکن عالم خلق میں اس سے بڑھ کر یقینی اور کوئی وجود نہیں۔وہ جن کی صفات

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
328
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
بشریت سے بالا نظر آتی ہیں لیکن درحقیقت وہ بشریت ہی کا معراج کامل تھا جونور میں مدغم ہو کر نو مجسم
بن چکی تھی۔لیکن فی الوقت ذکر آپ کی استعدادوں کا چل رہا ہے جو بحیثیت سپہ سالا راحد کے روز
آپ کے وجود باجود میں ایک امتیازی شان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔کسی سالارجیش کی استعدادوں
کے امتحان کا اصل وقت تو اس وقت آتا ہے جب جنگ کا پلڑا پورے بوجھ کے ساتھ دوسری طرف
جھک جائے اور اپنے پلڑے میں کچھ بھی وزن نہ رہے۔جب تمام حالات کی نظریں بدل جائیں اور
تمام موجبات مخالفانہ ہو جائیں۔ایسے وقتوں میں عموماً سپہ سالار کی عظمت اسی امر میں بیان کی جاتی
ہے کہ وہ سپاہیوں کی بھگدڑ سے بے نیاز تنہا میدان جنگ میں کود پڑے اور گوجسم پارہ پارہ ہو گیا ہولیکن
اپنے عزم آپنی پر خراش تک نہ آنے دے۔اسی قسم کے واقعات ہمیں انسانی جنگوں کی تاریخ میں
بار ہا ملتے ہیں لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی جرنیل اپنی جان کی بازی اس عزم اور
ہمت اور حکمت اور تدبر کے ساتھ لگا دے کہ میدان جنگ کی تقدیر بدل کر رکھ دے۔اس روز احد کے
میدان میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیادت میں یہی معجزہ رونما ہوا اور بڑی منفردشان کے ساتھ
رونما ہوا۔جیسے مخالفانہ حالات اچانک احد کے روز آنحضور کو پیش آئے ایسے حالات میں جنگ کی
تقدیر کو ایک بار پھر پلٹ دینا کوئی معمولی بات نہ تھی۔ذرا دیکھو تو سہی کہ اس وقت سرداران قریش کو مسلمانوں کے مقابل پر کیسی کیسی فوجی برتری
حاصل تھی۔وہ ایک ایسا موقع تھا کہ بڑے بڑے ماہرین حرب کی قیادت میں دوسو گھوڑ سوار، زرہ
پوش، نیزه بردار جوان اور تین ہزار شمشیر بکف آزمودہ کا رسپاہی ایک ایسی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹانے
اور نیست و نابود کرنے پر تلے ہوئے تھے جو تعداد میں ان سے بہت کم تھی، جو ہتھیاروں اور
ساز وسامان میں ان سے بہت کم تھی۔وہ کم تعداد اور کم سامان ہی نہیں تھی بلکہ اس کی جمعیت بھی ٹوٹ
کرایسی پراگندہ اور پریشان ہو چکی تھی جیسے چینی کا پیالہ ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔وہ تو ایسے بکھرے اور
پراگندہ ہو چکے تھے کہ بیشتر کو یہ بھی خبر نہ تھی کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کہاں اور کس حال میں ہیں؟
دشمن کے اس شدید جوابی حملہ کے وقت حضور کے گرد جو چند صحابہ رہ گئے تھے وہ بھی حملہ آور
دشمنوں سے نبرد آزما بسا اوقات دور دور تک نکل جاتے یا ان کے نرغے میں پھنس کر وہیں شہید

آج 10 میں سے 10 باقی