غزوات النبی میں خلقِ عظیم ( غزوہ احد )
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
329
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ہو جاتے۔حتی کہ آنحضور بعض اوقات بالکل اکیلے رہ جاتے یا صرف دو تین فدائی آپ کے ساتھ
ہوتے۔آنحضور کے چوگرد اس وقت جنگ نے ایسی ہولناک شدت اختیار کر لی تھی کہ کسی مددگار کا
آپ کے قریب پہنچنا یقینی موت کو دعوت دینے کے مترادف تھا۔احد کی سرزمین سے قریش حملہ
آوروں کی للکار اور بھری ہوئی قریش کی عورتوں کے رزمیہ اشعار سے ایک دہشت ناک شور بلند ہورہا
تھا۔یہ وہ عورتیں تھیں جن کے سینے جنگ بدر کے مقتولوں کی یاد میں جوش انتقام سے ہنڈیا کی طرح
اہل رہے تھے۔وہ یہ عزم لے کر نکلی تھیں کہ ان کا بس چلے تو غازیان بدر کے کلیجے نکال کر چہا جائیں۔خالد بن ولید کی قیادت میں دوسو جنگجو سواروں
کا دستہ مسلمانوں کی بکھری ہوئی پیادہ فوج کوگھوڑوں کے
سموں تلے روندنے اور نیزوں میں پرونے میں مصروف تھا۔ان کے بپھرے ہوئے جنگی گھوڑوں کے
ہنہنانے اور زمین پر ان کی ٹاپوں کی آواز سے ایک وحشت ناک آواز بلند ہورہی تھی۔ان سب
مصیبتوں پر سوا یہ کہ کسی دشمن نے اچانک بآواز بلند یہ نعرہ لگایا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مقتل
کر دئیے گئے۔اس شدید مصیبت کے وقت میں یہ اعلان مسلمانوں کے دلوں پر بجلی کی طرح
گرا اور مجاہدین کا وہ حصہ جو پہلے ہی خوفزدہ اور سراسیما ہو چکا تھا یہ سن کر میدان سے فرار اختیار کر گیا۔یہاں تک اس پر دہشت اور سراسیمگی کا عالم طاری تھا کہ قرآن کریم کے مطابق آنحضوران بھاگنے
والوں کو پیچھے سے بلاتے رہے لیکن انہوں نے مڑ کر نہ دیکھا۔عزم و حوصلہ اعلیٰ اخلاق ، بلند نظریات اور عظیم قائدانہ صلاحیتوں کی آزمائش کا یہی وقت
ہوا کرتا ہے جبکہ مصائب کی یورش بڑے بڑے صاحب عزم انسانوں کے حوصلے پست کر دیتی ہے
اور مصائب کی چکی ان کی ہمتیں نہیں ڈالتی ہے۔لیکن آنکھ تعجب سے اس بات کا نظارہ کرتی ہے اور عقل حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتی
ہے جب یہ دیکھتی ہے کہ سرداران ملکہ کو ان تمام جنگی فوقیتوں کے باوجود اور اپنی تمام بے پناہ
استعدادوں کے ہوتے ہوئے بھی ایک محمد مصطفی پر فتح نصیب نہ ہوئی۔ہاں وہ ایک ہی تو تھا میرا
محبوب آقا ، لا فانی رسول جو ابدی زندگی کا حامل تھا۔وہ ایک ہی تو تھا لا ثانی و تنہا احد کے میدان کا وہ
بے مثل دلیر، مرد کامل، بار ہارسالت کا جھنڈا بلند کئے ہوئے اس حال میں اکیلا پایا گیا کہ غل مچاتی
ہوئی مسرتوں نے ہر طرف سے اسے گھیرے میں لے رکھا تھا۔لیکن وہ آسیب بیابانی کی طرح واویلا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
330
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
کرتی ہوئی نا کام اور خائب و خاسر لوٹ جاتی ہیں۔مگر اس بطل جلیل ، مرد میدان عظیم خدا کے عظیم
بندے محمد کے عزم کولرزاں وتر ساں نہ کرسکیں۔وہ سر بفلک پہاڑوں کی طرح غیر متزلزل تھا۔اس کے
پائے ثبات لغزش کے نام سے نا آشنا تھے۔خوف وہراس اس کے قدموں کی ٹھوکر سے پارہ پارہ
ہو جاتے تھے۔وہ یکا و تنہا مہیب خطرات میں کھڑا ہوا مسکرانا جانتا تھا۔عکرمہ کا جوش انتقام اس کا کچھ
بگاڑ نہ سکا۔ابوسفیان کا غیظ و غضب جھاگ بن کر بکھر گیا۔خالد کی ساری کوششیں بے کار
گئیں، اس کی
ساری استعداد میں مفلوج ہوگئیں۔وہ اس حال میں میدان احد سے لوٹا کہ جنگ کے بنیادی مقاصد
میں سے کچھ بھی حاصل نہ ہو سکا تھا۔موت کی ان ہولناک یورشوں سے محمد مصطفی کا زندہ نکل آنا گویا
کفار کی سب امنگوں اور آرزوؤں کی موت تھی۔لشکر اسلام کا پھر اس طرح دب کر ابھر آنا اور بکھر کر مجمع
ہو جانا کہ میدان جنگ پر ڈوبتے دن تک وہی قابض رہے جب کہ بظاہر جیتا ہوا دشمن کوچ کر چکا تھا۔کبھی کسی نے ایسی فتح وشکست پہلے نہ دیکھی تھی۔پھر دیکھو کفار کی یہ کیسی فتح تھی کہ مسلمانوں کی مغلوب
فوج کفار کی جیتی ہوئی فوج کا تعاقب کرتی ہوئی کوسوں دور نکل جاتی ہے۔کئی منزلیں طے کرتی ہوئی
اس کا پیچھا کرتی ہے لیکن اس جیتی ہوئی فوج کو یہ حوصلہ نہیں ہوتا کہ مڑکر اس زخمی شکار کا قضیہ چکا سکے۔جسے وہ اپنی دانست میں ادھ موا کر کے پیچھے چھوڑ آئی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ جنگ احد کے دوسرے ہی روز آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنے زخمی
لشکر کو دشمن کے تعاقب کا حکم دینا ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ ہے کہ تاریخ عالم کی ورق گردانی کر کے
دیکھ لو تمہیں اس کی کوئی مثال نظر نہیں آئے گی۔جنگ و جدال کی دنیا میں حکمت و فراست اور جرات کا
یہ ایک ایسا شاہکا رہے جو تاریخ کے افق پر سورج کی طرح چمک رہا ہے۔تنہا ، روشن اور بے نظیر۔غزوہ احد کے حالات کا کسی قدر تفصیلی جائزہ آئندہ صفحات پر پیش کیا جارہا ہے۔قارئین !
جب ان واقعات سے گزر کر شام احد تک پہنچیں گے تو اس وقت اس امر کا جائزہ لینے کا صحیح موقع پیش
آئے گا کہ آنحضور کا یہ فیصلہ کس قدر حیرت انگیز اور عقل کے لئے لا نخیل تھا کہ آپ لشکر اسلام کو یہ حکم
صادر فرما دیتے ہیں کہ دشمن کا دور تک تعاقب کیا جائے گا۔لیکن کسی نئے سپاہی کو ساتھ شامل ہونے کی
اجازت نہیں دیتے فیصلہ یہ ہے کہ صرف وہی مجاہدین اس تعاقب میں حصہ لیں گے جو غزوہ احد میں
شرکت کر چکے تھے۔آنحضور کا یہ اقدام اس طرح باریک نظر سے تجزیہ کا محتاج ہے جس طرح بھنورا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
331
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
پھولوں سے چمٹ کر ان کے تہہ بہ تہہ حسن کا جائزہ لیتا ہے۔اس دن لڑائی کے اختتام پر حالت یہ تھی کہ ایک طرف تو مسلمان مجاہدین جسمانی طور پر ہی
نہیں جذباتی اور نفسیاتی طور پر بھی شدید زخمی تھے تو دوسری طرف لشکر کفار ایک ظاہری فتح کے باوجود
سخت نا کامی اور نامرادی کا احساس لئے ہوئے لوٹ رہا تھا۔جوں جوں کفار مکہ اس امر کا جائزہ لیتے
تھے کہ جنگ کے اختتام پر انہوں نے کیا پایا اور کیا کھویا تو پہلے سے بڑھ کر اس بات کے قائل ہوئے
جاتے تھے کہ عملاً ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آیا۔نہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنے میں کامیاب
ہو سکے نہ فتح مدینہ نصیب ہوئی ، نہ مسلمانوں کے اموال ان کے ہاتھ آئے اور نہ مسلمان عورتوں اور
بچوں کو لونڈیاں اور غلام بنا سکے۔ہر چند کہ مسلمان شہداء کی تعداد ان کے مرنے والوں سے زیادہ تھی
لیکن تنہا یہی فوقیت ان کے کھولتے ہوئے سینوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کافی نہ تھی۔پس غلبہ کا وقتی نشہ اتر جانے کے بعد جب ٹھنڈے دل سے انہوں نے اپنے نفع نقصان کا
جائزہ لیا تو احساس فتح احساس نامرادی میں بدل گیا اور اس نامرادی کی تلخی اس حد تک بڑھی کہ بالآخر
انہوں نے یہ تہیہ کر لیا کہ مسلمانوں پر ایک مرتبہ پھر شدید حملہ کیا جائے اور جب تک مدینہ مکمل طور پر فتح
نہ ہو جائے اور مسلمانوں کا پوری طرح استیصال نہ ہو جائے واپس مکہ نہ لوٹا جائے۔اس ارادہ کے
ساتھ انہوں نے چند منزلوں کے فاصلہ پر پڑاؤ کیا اور نئے حملہ کے بارہ میں باہم مشورے ہونے لگے۔اب دیکھو! کیا یہ حد سے زیادہ تعجب کی بات نہیں کہ جس دشمن کو نیم جان اور کمزور اور بد حال
سمجھ کر وہ اس کی قسمت کا آخری فیصلہ کرنے اور مکمل طور پر اُسے نابود کر دینے کے ہدارا دے لئے
ہوئے باہم مشوروں میں مشغول تھے وہی زخمی اور لا چار دشمن خود ایک شکاری کی طرح ان کے تعاقب
میں چلا آیا تھا اور کھلے میدان میں پڑاؤ کر کے ان کی واپسی کا منتظر تھا۔جنگ اُحد کے دوسرے ہی روز
آنحضور کا مجاہدین اسلام کو مجتمع کر کے دشمن کے پیچھے دُور تک نکل جانا اور تین دن ایک کھلے میدان
میں اس کے انتظار میں پڑاؤ کئے رہنا ایک ایسا واقعہ ہے جس پر غور کرنے سے آنحضور کی بصیرت
اور سیرت کے بعض نہایت لطیف اور دل نشین پہلو سامنے آتے ہیں۔ا۔مسلمانوں سے احساس شکست کو کلیۃ مٹانے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی اقدام ممکن نہ
تھا کہ انہیں بلا توقف از سرنو مقابلہ کے لئے میدان قتال میں لے جایا جائے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
332
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
۲۔تازہ دم نو جوانوں اور نئے مجاہدین کو ساتھ چلنے کی اجازت نہ دے کر آنحضور نے قطعی
طور پر یہ ثابت کر دیا کہ آپ ظاہری اسباب پر بھروسہ نہیں کرتے تھے بلکہ اپنے اس دعوی اور یقین میں
چے تھے کہ آپ کا اصل تو کل اپنے رب پر ہی ہے اور وہ یقینا آپ کی نصرت پر قادر ہے۔۔اس فیصلہ کے ذریعہ آپ نے اپنے ان صحابہ کی دلداری فرمائی جن کے پاؤں میدان
احد میں اُکھڑ گئے تھے اور ان پر اس مکمل اعتماد کا اظہار فرمایا کہ وہ درحقیقت پیٹھ دکھانے والے نہیں
تھے بلکہ اچانک ناگزیر حالات سے مجبور ہو گئے تھے۔جہاں تک میں نے تاریخ کا مطالعہ کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ انسانی جنگوں کی تاریخ میں
ایک بھی مثال ایسی نظر نہیں آتی کہ کسی جرنیل نے اپنی فوج پر اتنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہو جبکہ وہی
فوج صرف چند گھنٹے پہلے اُسے تنہا چھوڑ کر میدان سے ایسا فرار اختیار کر چکی ہو کہ چند جان شاروں کے
سوا اس کے پاس باقی کچھ نہ رہا ہو۔بلاشبہ ہر ایسے موقع پر ہمیں بالکل بر عکس معاملہ نظر آتا ہے اور یہی دیکھتے ہیں کہ بھاگے
ہوئے سپاہیوں پر نہ صرف یہ کہ اعتماد نہیں کیا جاتا بلکہ چن چن کر ان کو فوج سے الگ کر کے سزائیں دی
جاتی ہیں اور بھگوڑوں کی صف میں کھڑا کر کے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ تازہ دم نئے
سپاہیوں کو پیش آمدہ معرکوں میں شامل کیا جاتا ہے۔-۴۔یہ امر کہ آنحضور کا یہ سوفی صدی اعتماد درست تھا اور کوئی جذباتی فیصلہ نہ تھا اس بات
سے ثابت ہوتا ہے کہ بلا استثناء احد کے وہ سب مجاہدین پورے عزم اور جوش کے ساتھ اس انتہائی
خطر ناک مہم میں حضور کے ساتھ شامل ہوئے جن میں چلنے پھرنے کی سکت موجود نہ تھی اور کسی ایک نے
بھی یہ کہ کرمنہ نہ موڑا کہ یہ ہم خود کشی کے مترادف ہے اور یہ اعتراض نہ کیا کہ ایک دفعہ بمشکل جان بچانے
کے بعد پھر اس قومی اور جابر دشمن کے چنگل میں از خود پھنس جانا کہیں کی دانائی نہیں۔پیچھے ہٹنے کا تو کیا
سوال صحابہ کے جوش کا تو یہ عالم تھا کہ دوزخمی بھائیوں نے آپس میں یہ باتیں کیں کہ اگر چہ ہم سخت زخمی ہیں
اور چلنا تک دُوبھر ہے اور ہمیں اجازت بھی ہے کہ ہم پیچھے رہ جائیں لیکن چونکہ حضرت محمد مصطفی " کا ارشاد
کہ وہی مجاہدین دشمن کے تعاقب میں نکلیں جو غزوہ احد میں شامل تھے اس لئے پیچھے بھی نہیں رہا جاتا آخر
باہم مشورہ کے بعد انہوں نے یہی فیصلہ کیا کہ خواہ گرتے پڑتے ٹھوکریں کھاتے بھی جانا پڑے آنحضور
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
333
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔چنانچہ تاریخ میں لکھا ہے کہ وہ اس طرح حضور کے لشکر میں پیچھے پیچھے چلے
جارہے تھے کہ نسبت زیادہ زخمی بھائی جب اتنا لا چار ہو جاتا کہ ایک قدم اٹھانا بھی دوبھر ہو جاتا تو نسبتا کم زخمی
بھائی کچھ دُور اُسے پیٹھ پر لادے ہوئے لے جاتا۔غرضیکہ اسی طرح گرتے پڑتے وہ آنحضور کے پیچھے
پیچھے میدان جہاد میں پہنچ گئے۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۴۳، ۴۴۴)
دنیاوی جنگوں کی تاریخ میں آپ نے کئی ایسے واقعات پڑھے ہوں گے کہ ایک زخمی سپاہی
دوسرے زخمی ساتھی کے لئے بڑے ایثار کا نمونہ دکھاتا ہے اور اسے بچانے کے لئے خود اپنی جان
جوکھوں میں ڈالتا ہے لیکن کیا کبھی ایسا نظارہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک زخمی بھائی اپنے دوسرے زخمی
بھائی کو اس طرح پیٹھ پر لادے ہوئے موت سے دُور نہیں بلکہ موت کے منہ میں لئے جاتا ہو۔محض
اس لئے کہ اس کے محبوب سالار جیش کے منہ سے نکلا ہوا حکم لفظاً لفظاً پورا ہو۔پس آنحضور کے غلاموں نے آپ کے اعتماد کو جس طرح اپنے عمل سے سچا کر دکھایا اس سے
جہاں ان کی عظمت کردار کا پتہ چلتا ہے وہاں آنحضور کی بے خطا فراست کو بھی ایک عظیم خراج تحسین
ملتا ہے۔کبھی کسی آقا نے اپنے غلاموں کی مخفی قلبی کیفیات کو اس صفائی اور وضاحت کے ساتھ نہیں
جانچا جیسے آنحضور ﷺ نے اپنے غلاموں کے دلی حالات کو دیکھا اور سمجھا۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اُحد کے دوسرے روز ہی دشمن کے تعاقب کا فیصلہ اپنے
ساتھیوں پر ایک ایسا عظیم احسان ہے کہ کبھی کسی سالار نے اپنی فوج پر نہیں کیا کہ ان کے زخمی کردار
کو آن کی آن میں ایسی کامل شفا بخش دی ہو۔اللهم صلّ على محمد و علی ال محمد و بارک وسلم انک حمید مجید
۵۔بعد کے واقعات سے ثابت ہے کہ آنحضور کا یہ اقدام محض نفسیاتی اور اخلاقی فوائد کا
حامل ہی نہیں بلکہ فوجی نقطہ نگاہ سے بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوا اور اس سے دشمن ایک اور شدید تر حملہ
سے باز آ گیا بلکہ اس حال میں واپس لوٹا کہ فتح کی ترنگ کی بجائے بُری طرح مرعوب ہو چکا تھا۔پس
بغیر مزید نقصان کے آنحضور نے محض اپنی حکمت اور تدبر کے طفیل متعد عظیم الشان فوائد حاصل کئے۔تفصیل اس واقعہ کی یہ ہے کہ جب آنحضور حمراء الاسد میں دشمن کے انتظار میں خیمہ زن
تھے تو ادھر ابوسفیان کا لشکر کچھ دور روحاء کے مقام پر از سر نو حملہ کرنے کا عزم کئے ہوئے آخری
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
334
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
تیاریوں میں مصروف تھا۔اس اثنا میں روحاء کے میدان سے ایک شخص معبد خزاعی کا گزر ہوا جو
بنو خزاعہ سے تعلق رکھتا تھا اور آنحضور سے بہت متاثر تھا۔اس نے جب لشکر اسلام کا بے پناہ عزم و
حوصلہ دیکھا تو اس کے دل پر اس کا گہرا اثر پڑا چنا نچہ وہ وہاں سے سیدھا لشکر کفار کے پاس روحاء پہنچا
اور ابوسفیان کو متنبہ کیا کہ خبردار اس لشکر سے ہر قیمت پر اپنی جان بچاؤ جسے میں حمراء الاسد میں دیکھ کر آیا
ہوں۔ان میں عزم و ہمت اور جوش انتقام کے وہ آثار میں نے دیکھے ہیں کہ تم کسی طرح ان سے بیچ
نہیں سکو گے۔جب ابوسفیان نے یہ سن کر جواب دیا کہ ہم تو ان پر حملہ کرنے کا پختہ ارادہ کئے بیٹھے ہیں تو
معبد نے کہا میں ہر صاحب عقل کو اس سے باز رہنے کا مشورہ دیتا ہوں اور مزید کہا کہ محمد (مصطفی) کے
لشکر سے متاثر ہوکر میں نے کچھ اشعار بھی کہے ہیں جو تمہیں سنائے دیتا ہوں۔جو اشعار اس نے
پڑھے ان میں آنحضور اور آپ کے ساتھیوں کو دراز قد شریف الاصل شیروں سے تشبیہ دی اور کہا:
فَظَلْتُ عَدْواً أَظُنْ الْأَرْضَ مَائِلَةً
لَمَّا سَمِعُوا بِرَئيسٍ غِيرِ مَخُذُولٍ
فَقُلْتُ وَيْلٌ لِابْنِ حَرْبٍ عَنْ لِقَائِهِمْ
إِذَا تَغَطْمَطَتِ الْبَطْحَاءُ بِالْجِيْلِ
یعنی میں دراز قد شیروں کو دیکھ کر تیزی سے دوڑا اور اس وقت زمین مجھے ایک طرف جھکتی
ہوئی معلوم ہوئی جب میں نے ان کو ایک عظیم سردار کی معیت میں آگے بڑھتے دیکھا جو کبھی شکست
نہیں کھاتا۔تب میں نے کہا کہ ہلاک ہولڑائی کا بیٹا (ابوسفیان ) جب وہ تم جیسوں سے تصادم کرے۔یہ
بات میں نے اس وقت کہی جب بطحاء کی زمین ان جیالے گروہوں کی وجہ سے جوش سے بھری ہوئی تھی۔ابوسفیان نے جب معبد خزاعی کے یہ اشعار سنے تو اس کا دل ڈول گیا اور بالآخر باہم
مشوروں کے بعد سردار قریش نے خیریت اسی میں جانی کہ لڑائی کا ارادہ ترک کر کے مکہ کی طرف لوٹ
جائیں۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۴۹، ۴۵۰)
ہر چند کہ غزوات نبوی پر نظر ڈالنے سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی احسن بے مثل
استعدادوں پر بھی حیران کن روشنی پڑتی ہے جو بحیثیت ایک سالار عیش آپ کی ذات میں بد درجہ اتم
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
335
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
موجود تھیں لیکن آنحضور کی اوّل و آخر حیثیت ایک جنگی ماہر کی نہیں بلکہ ایک اخلاقی اور روحانی سردار کی
تھی جس کے ہاتھوں میں مکارم اخلاق کا جھنڈا تھایا گیا تھا۔اعلیٰ اخلاق کا جھنڈا بلند رکھنے اور بلند تر
کرتے جانے کے جس عظیم جہاد میں مصروف تھے وہ ایک مسلسل کبھی نہ ختم ہونے والا ایک ایسا مجاہدہ
تھا جو امن کی حالت میں بھی اسی طرح جاری رہا جیسے جنگ کی حالت میں ، دن کو بھی آپ نے اس علم
کی حفاظت کی اور رات کو بھی۔دشمن بارہا آپ کو اور آپ کے صحابہ کو شدید جسمانی ضربات پہنچانے
اور المناک چر کے لگانے میں کامیاب ہو جا تا رہا مگر اس علم اخلاق پر آپ نے کبھی ادنی سی آنچ نہ
آنے دی اور اس کو کوئی گزند نہ پہنچنے دیا۔اس وقت بھی یہ جھنڈا آپ کے مقدس ہاتھوں میں بڑی شان
کے ساتھ آسمانی رفعتوں سے ہمکنار تھا جب آپ کا بدن شدید زخموں سے نڈھال ہوکر احد کی پتھریلی
زمین پر گر رہا تھا۔اس وقت بھی یہ جھنڈا ایک عجب شان بے نیازی کے ساتھ آپ کے ہاتھوں میں لہرا
رہا تھا جب چاروں طرف صحابہ کے بدن کٹ کٹ کر گر رہے تھے۔پس خلق محمدی اور ان صحابہ کے
اخلاق کا جہاد جو آپ کے ساتھ تھے ، احد کے قتال کے شانہ بشانہ بڑی قوت اور زور کے ساتھ جاری
رہا اور فاتح اعظم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر بار ہر اخلاقی معر کے میں عظیم فتح نصیب
ہوئی۔ان ہولناک زلازل کے وسط میں سے ہو کر آپ بسلامت نکل آئے جو اخلاق کی بڑی بڑی
مضبوط عمارتوں کو بھی مسمار کر دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔پس آئیے اب ہم انتہائی صبر آزما اور سخت مشکل اور حوصلہ شکن حالات میں جو جنگ احد
میں پیش آئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے پیارے پر سکون اور پر وقار اخلاق کا کچھ نظارہ
کرتے ہیں:
عزم و ہمت کا پہاڑ جس کے پائے ثبات لغزش سے نا آشنا ہیں
کفار کے اچانک جوابی حملے نے جو سراسیمگی اور انتشار کی کیفیت پیدا کر دی اس کا سب
سے بڑا نقصان لشکر اسلام کو یہ پہنچا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا رابطہ کٹ گیا اور محض گنتی کے
چند آدمی تھے جو آنحضور کے ساتھ رہ گئے لیکن وہ بھی شدت جنگ کے باعث ہمہ وقت ساتھ نہیں رہ
سکتے تھے چنانچہ تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بعض اوقات آنحضور بالکل تنہا رہ جاتے تھے لیکن
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
336
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
خوف و ہراس کا سایہ بھی آپ کے پاس سے نہ گزرتا تھا۔کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ احد کے
روز جب مسلمان آنحضور کی جدائی کی بے چینی میں مبتلا ہو گئے تو سب سے پہلے میں نے ہی آنحضور کو
تلاش کیا آپ کا سر اور چہرہ چونکہ خود اور زرہ سے ڈھکا ہوا تھا اس لئے میں نے آپ کو آپ کی آنکھوں
کی چمک سے پہچانا۔معلوم ہوتا ہے آنحضور کی تلاش میں اس وقت متعدد صحابہ ادھر ادھر سرگرداں
پھر رہے تھے چنانچہ حضرت
علی کرم اللہ وجہہ کے متعلق بھی روایت ہے کہ جب آنحضور دشمن کی اچانک
یلغار کی بناء پر اکثر صحابہ کی نظر سے اوجھل ہو گئے اور یہ مشہور ہو گیا کہ آپ شہید ہو چکے ہیں تو اس
خبر سے حضرت علیؓ کے دل کی جو حالت ہوئی وہ نا قابل بیان ہے۔آنحضور کی تلاش میں اس طرح
ہر طرف بے محابا دوڑے کہ تن بدن کا ہوش نہ رہا۔کبھی شہداء کی لاشوں میں جگہ بہ جگہ حضور کا چہرہ
ڈھونڈتے پھرتے۔کبھی حملہ آور جتھوں کی صفیں چیرتے ہوئے آر پار گزر جاتے کہ شاید اس طرف
کہیں آنحضور پر نظر پڑ جائے۔بالآخر انہوں نے آنحضور کو وہاں پایا جہاں جنگ سب سے زیادہ
شدت کے ساتھ لڑی جارہی تھی۔آپ زرہ پوش تھے ،سر پر جو دتھا، ہاتھ میں کمان تھی کبھی تو حملہ
آوروں پر تیر برساتے کبھی پتھراؤ کرنے لگتے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی جب نگاہ پڑی تو اس وقت
حضور کنکروں کی ایک مٹھی بھر کر کفار کی ایک حملہ آور پارٹی کی طرف پھینک رہے تھے۔حضرت علیؓ نے
یہ حیرت انگیز ماجرا دیکھا کہ وہ حملہ آور کنکروں کی اس مٹھی سے ہی اس طرح پسپا ہو گئے جیسے ان پر
پتھروں کی بارش برسا دی گئی ہو۔اسی طرح یعقوب بن عمر بن قتادہ نے بیان کیا ہے کہ جنگ احد کے روز آنحضور کے حضور
تھیں آدمی ثابت قدم رہے تھے اور سب کے سب حضور سے یہی عرض کرتے تھے کہ ہمارا سر آپ کے
سر پر فدا ہو اور ہماری جان آپ کی جان پر قربان ہے اور آپ پر ہمارا سلام ہے مگر یہ سلام کچھ رخصت
کے لئے نہیں بلکہ محض برکت کے لئے ہے۔( شروح الحرب ترجمہ فتوح العرب صفحہ: ۳۲۳)
"
آنحضور کے ثبات قدم کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور راوی بیان کرتا ہے کہ صفیں بالکل ٹوٹ
پھوٹ گئیں اور مشرکوں نے اپنے عسکری نشان عزای بت کی دہائی ہے“ کے نعرے مارنے شروع
کر دئیے اور اپنے آدمیوں کو آواز دی کہ اے ھبل بت کی اولاد! دوڑو کہ خدا کی قسم بڑے گھمسان کی لڑائی
ہو رہی ہے۔راوی کہتا ہے کہ تمام مشرک اس وقت بہت جان تو ڑ کر لڑے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
337
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
بہت سخت اذیت پہنچائی مگر قسم ہے اس ذات پاک کی جس نے آپ کو دین حق دے کر بھیجا کہ باوجود
اس قدر اذیت کے میں نے آپ کو آپ کی جگہ سے ایک بالشت بھی ہٹتے ہوئے نہیں دیکھا۔آپ
بڑے استقلال کے ساتھ دشمنوں کے مقابلہ میں ڈٹے رہے اور مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ کبھی تو ان
کی کوئی جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو جاتی اور کبھی پھر متفرق ہو جاتی تھی اور اس
بیجان کی حالت میں میں نے حضور کو دیکھا کہ آپ اپنی جگہ پر جھے ہوئے کبھی تو مشرکوں پر اپنی کمان
سے تیر چلاتے تھے اور کبھی پتھر مارنے لگ جاتے تھے۔یہاں تک کہ مشرکوں کا جوش و خروش تھم گیا
اور وہ حملہ کرتے کرتے ٹھہر گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جوں کے توں اپنی اس چھوٹی سی
جماعت میں مشرکوں کے مقابلہ میں نہایت صبر و استقلال کے ساتھ ثابت قدم رہے اور ڈٹے رہے
اور باوجود ایسے زور شور کے حملہ کے آپ کے قدم میدان سے ذرا نہیں ڈگمگائے۔جو آدمی آپ کے
ساتھ ایسے نرغہ کے وقت میں صبر کے ساتھ بدستور ثابت قدم رہے وہ صرف چودہ آدمی تھے۔سات تو
مہاجرین میں سے تھے اور سات انصار میں سے تھے مہاجرین میں سے تو یہ تھے حضرت ابوبکر حضرت
عبدالرحمن بن عوف ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت سعد بن ابی وقاص ، حضرت طلحہ بن عبید اللہ
، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح اور حضرت زبیر بن العوام۔اور انصار میں سے حضرت حباب بن منذر،
حضرت ابودجانہ۔حضرت عاصم بن ثابت ، حضرت حارث بن معمر۔حضرت سہل بن حنیفہ اور حضرت
عمیر بن حضیر اور حضرت سعد بن معاذ ( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۲۱، ۳۲۲)
ہیجان خیز حالت میں انتہائی سکون کے ساتھ اپنے مٹھی بھر ساتھیوں کی قیادت
حضرت وہب بن قابوس" کو شہادت کی خوشخبری
جب ( کفار کی ) ایک جماعت مسلمانوں پر حملہ کرنے کو آگے بڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے مسلمانوں کی طرف خطاب کر کے فرمایا اس جماعت کا کون مقابلہ کرے گا ؟ اس پر حضرت
وہب بن قابوس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں کروں گا۔چنانچہ یہ اپنی تیر کمان لے کر کھڑے
ہو گئے۔اور اس جماعت پر اتنے تیر برسائے کہ ان کا منہ پھیر دیا اور آخر کار وہ عاجز ہوکر لوٹ گئے
اور حضرت وہب اپنی جگہ پر چلے گئے۔اس کے بعد پھر دوسری جماعت آئی اور اس کے لئے بھی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
338
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ اس کا مقابلہ کون کرے گا ؟ اس دفعہ بھی حضرت وہب بن
قابوس مزنی نے اپنے آپ کو پیش کیا کہ یا رسول اللہ ! اس سے بھی میں ہی نمٹ لوں گا۔یہ اپنی تلوار
لے کر کھڑے ہوئے اور ان کا قلع قمع کر کے رکھ دیا جس سے انہیں بھاگتے ہی بنا اور یہ ان کو بھگا کر
پھر اپنی جگہ چلے آئے پھر تیسری مرتبہ ایک اور مشرکوں کی جماعت آگے بڑھی اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے حسب دستور فرمایا کہ ان کے مقابلہ میں کون ڈٹے گا۔اس دفعہ بھی حضرت مزنی نے عرض کیا
کہ یارسول اللہ ! میں ڈٹوں گا۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اچھا اٹھ اور جنت کی بشارت لے۔چنانچہ یہ
نہایت خوشی خوشی یہ کہتے ہوئے کھڑے ہوئے کہ خدا کی قسم اب تو خود چین سے بیٹھوں گا اور نہ ہی
دوسروں کو چین سے بیٹھنے دوں گا اور ایک دم سے مشرکوں کے غول میں ان پر تلوار بجاتے ہوئے گھسے
چلے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مسلمانوں سمیت کھڑے ہوئے ان کی حالت کو دیکھ رہے
تھے۔یہاں تک کہ ان کے آخر تک پہنچ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے دعا کرتے تھے
اے اللہ ! ان کے حال پر اپنا فضل و کرم کر۔اس کے بعد حضرت وہب لوٹ کر پھر ان میں گھس گئے
اور ان کو چیرتے پھاڑتے ان کے آخر تک پہنچ گئے اور دیر تک ان کا برابر یہی حال رہا۔آخر دشمنوں نے
موقع پا کر ان
کو گھیر لیا اور ان کی تلواریں اور برچھے یکدم سے ان پر پڑنے لگے جس سے یہ بہت زخمی
ہوکر شہید ہو گئے۔چنانچہ لڑائی فرو ہونے کے بعد جب ان کے زخم گئے گئے تو وہ کل ہیں گھاؤ نکلے جو
برچھوں کے تھے اور سب کے سب ایسے نازک موقعوں پر لگے ہوئے تھے کہ جن کے زخمی ہونے کے
بعد آدمی کا جانبر ہونا مشکل و محال ہے اور ان کے شہید ہونے کے بعد ان کی لاش کا بری طرح مثلہ کیا
گیا تھا۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۶۷، ۳۶۷)
آنحضور جنگ کے حالات کا بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ جائزہ لے کرح
ضرورت اپنے چند ساتھیوں کو کبھی ایک حملہ آور گروہ کی طرف بھجواتے تو کبھی دوسرے کی طرف۔جب
اکیلے رہ جاتے تو خود تیر چلانے لگتے۔جب جاں نثاروں میں کوئی اپنا مشن پورا کر کے واپس آجا تا تو
آنحضور اس کی راہنمائی اور مددفرماتے۔خود اپنے ہاتھ سے تیرا ٹھا کر پکڑاتے۔تیرختم ہو جاتے تو دشمن
کے چلائے ہوئے تیر جو آپ کے چاروں طرف بکھرے پڑے تھے وہ اٹھا اٹھا کر اپنے معتمد
تیراندازوں کو پکڑاتے جاتے۔اگر کوئی تیر نہ ملتا تو دعائیں کر کے تیر اندازوں کے ہاتھوں میں کوئی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
339
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
سیدھی سی لکڑی ہی تلاش کر کے تھما دیتے اور آپ کی دعا کی برکات سے وہی لکڑی بہترین تیر کا کام
دے جاتی۔یہ صحابہ اگر چہ بار بار حملہ کر کے دور تک دشمن کی صفوں میں گھس جاتے لیکن یوں لگتا ہے کہ
آنحضور کا ہجر اور آپ کا فکران کو پھر کھینچ کر آنحضور کے قدموں میں لے آتا۔ان کے سینے اور ان کی
پیٹھیں آنحضور کے لئے سپر بن جاتیں۔معلوم ہوتا ہے کہ ان کے شوق شہادت پر آنحضور کی حفاظت کا
خیال اس قوت کے ساتھ غالب آچکا تھا۔کہ زخم پر زخم کھانے کے باوجود یہاں تک کہ بدن چھلنی
ہو گئے ان کی جان سینے میں انکی رہی۔آنحضور کے ان ذاتی محافظوں کا اتنے زخم کھا کر بھی بیچ رہنا
ایک حیرت
انگیز معجزہ ہے جو اس ارشاد باری تعالیٰ کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے:
لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَ مِنْ اَمْرِ اللهِ
(الرعد: ۱۲)
b
یعنی اس کے آگے اور پیچھے ایسے محافظ مقرر کر دیئے گئے ہیں جو باری باری اللہ کے حکم سے
اس کی حفاظت کرتے ہیں۔حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ بعض اوقات رسول خدا صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس جنگ میں سوائے میرے اور سعد کے کوئی بھی باقی نہ رہتا تھا۔( صحیح بخاری کتاب المناقب
باب ذکر طلحہ بن عبید اللہ ) انہی سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بچایا
(یعنی آپ کو تیروں سے بچانے کے لئے سپر بن گئے ) اور ہاتھوں سے اتنے تیر لگے کہ وہ لنجے
ہو گئے۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحہ: ۳۳۹ - ۳۴۰)
حضرت (ابو ) طلحہ نے اپنے سارے تیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پھیلا دیئے
کہ حضور ! دیکھئے میں اس قدر تیر چلاؤں گا اور یہ بڑے زبر دست تیرانداز تھے اور بلند آواز تھے چنانچہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لشکر میں اکیلے طلحہ کی للکار چالیس آدمیوں سے بہتر ہے اور ان
کے ترکش میں پچاس تیر تھے انہوں نے وہ سب تیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بکھیر
دیئے پھر چیخ مار کر کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! بس میری جان آپ پر قربان ہے اور ایک ایک تیر د مادم
چلانے لگے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پیچھے کھڑے ہوئے ان کے کندھے پر سے سر نکالے
جھانک رہے تھے کہ تیر کہاں جاتے ہیں اور کس کس کو لگتے ہیں؟ آخر جب تک ان کے تیرختم ہوئے یہی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
340
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
صورت رہی ختم ہونے کے بعد حضرت طلحہ حضور سے عرض کرنے لگے کہ یا رسول اللہ ! خدا مجھے آپ پر
قربان کرے بس اب آپ کیوں تکلیف فرماتے ہیں؟ میرے تیر تو ختم ہو گئے آپ ہٹ جائیں
اور آرام فرما دیں غرض حضرت طلحہ تو حضور سے یہ عرض کرتے جاتے اور حضور آپ کو ادھر ادھر سے کوئی
خشک لکڑی اٹھا دیتے تھے اور فرما دیتے تھے کہ لے اس کو مار۔چنانچہ ( ابوطلحہ ) اسی خشک لکڑی کو اپنی کمان
پر رکھ کر تیر کی جگہ مارتے تھے تو وہی بہترین تیر ہو جاتی تھی۔( شروح الحرب ترجمہ فتوح العرب صفحہ: ۳۲۶)
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب احد کا دن ہوا تو ( دیکھا ) لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
چھوڑ کر بھاگ گئے مگر ابو طلحہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آپ پر ایک ڈھال لگائے ہوئے تھے ابوطلحہ
ایسے تیرانداز تھے کہ ان کی کمان کی تانت بہت سخت ہوا کرتی تھی۔اس دن وہ دو یا تین کما نہیں توڑ چکے تھے
اور کوئی شخص تیروں سے بھرا ہوا ترکش لے کر نکلتا تو آنحضرت اس سے فرماتے یہ تیرا ابوطلحہ کے سامنے
ڈال دے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گردن اٹھا اٹھا کر دیکھتے تو ابوطلحہ کہتے تھے یا نبی اللہ! آپ پر
میرے ماں باپ فدا ہوں۔آپ گردن نہ اٹھا میں کہیں آپ کو کافروں کا تیر نہ لگ جائے۔میرا سینہ
آپ کے سینہ کے آگے ہے۔۔۔اور ابوطلحہ کے ہاتھ سے اس دن دو مرتبہ یا تین مرتبہ تلوارگر پڑی۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۲۵، ۳۲۶)
ابن اسحاق نے بیان کیا:
ابو دجانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک کر ڈھال بن گیا۔تیر پر تیر پشت پر کھاتا رہا۔بے شمار تیر اس کو لگے۔سعد بن ابی وقاص بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدافعت میں تیر چلا رہے
تھے۔آپ ( سعد بن ابی وقاص) نے کہا میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوئے مجھے
تیر تھماتے جارہے تھے کہ ارم فداک ابی و امی میرے ماں باپ تم پر قربان تیر چلاتے جاؤ۔یہاں تک کہ آپ نے مجھے ایک ایسا تیر دیا جس کا پھل نہ تھا۔اس کے باوجود فر مایا ارم بہ اس کو چلاؤ۔(سیرت ابن ہشام جزء ۴ صفحه : ۳۰)
یه ابودجانہ جن کا ذکر اس روایت میں آیا ہے وہی ہیں جن کو آنحضور نے خود اپنی تلوار
عنایت فرما کر ایک جاودانی اعزاز بخشا تھا۔اس تلوار کا جس شان کے ساتھ انہوں نے حق ادا کیا اس کا
تفصیلی ذکر احادیث اور کتب تاریخ میں ملتا ہے۔یہ حملہ کرتے ہوئے بسا اوقات دشمن کی صفیں چیرتے