غزوات النبی میں خلقِ عظیم ( غزوہ احد )
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 5
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
365
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
اجازت نہ دی لیکن جب انہوں نے صبر کا وعدہ کیا تو اجازت فرما دی۔حضور کے ارشاد پر روکنے والوں
نے جب حضرت صفیہ کا راستہ چھوڑ دیا تو وہ حضرت حمزہ کے مقتل پر حاضر ہوئیں اور شیر خدا
اور شیر رسول اپنے پیارے بھائی کی لاش اس حالت میں سامنے پڑی دیکھی کہ ظالموں نے سینہ پھاڑ
کر کلیجہ نکال لیا تھا اور چہرے کے نقوش بھی بری طرح بگاڑ دیئے تھے۔ہر چند کہ سینہ غم سے بیٹھا جاتا
تھا۔حضرت صفیہ اپنے صبر کے وعدہ پر قائم رہیں اور ایک کلمہ بے صبری کا منہ سے نکلنے نہ دیا۔لیکن
آنسوؤں پر کسے اختیار تھا۔اِنَّا لِلہ پڑھا اور روتے روتے وہیں بیٹھ گئیں۔حالت یہ تھی کہ غمزدہ خموش
آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگی ہوئی تھی۔راوی کہتا ہے کہ آنحضور بھی پاس بیٹھ گئے۔آپ کی
آنکھوں سے بھی بے اختیار آنسو جاری ہو گئے۔جب حضرت صفیہ کے آنسو مدھم پڑتے تو حضور کے
آنسو بھی مدھم پڑ جاتے۔جب حضرت صفیہ کے آنسو تیز ہوتے تو آنحضور کے آنسو بھی تیز ہو جاتے۔چند منٹ اسی حالت میں گزرے۔( شروح الحرب ترجمہ فتوح العرب صفحہ: ۳۸۴۔۳۸۶۔السیرۃ الحلبیہ ذکر
غزوة احد جلد ۲ صفحہ: ۲۰۶ ۲۰۷) پس آنحضور اور اہل بیت کا نوحہ ان چند خاموش آنسوؤں کے سوا
اور کچھ نہ تھا اور یہی سنت نبوی ہے۔مدینہ میں داخل ہونے کا منظر
آپ مدینہ میں اس حال میں داخل ہوئے کہ تمام مدینہ ماتم کدہ بنا ہوا تھا اور گھر گھر سے
شہدائے احد کی یاد میں نوحہ گروں کی آوازیں بلند ہورہی تھیں۔حضور نے سنا تو بڑے درد سے فرمایا اما
حمزة فلا بواكى لۂ یعنی حمزہ کو تو کوئی رونے والا نہیں۔ہاں حمزہ کو رونے والا ہو بھی کون سکتا تھا
کہ اہل بیت کو تو صبح و شام صبر کی تلقین ہوا کرتی تھی۔حضرت حمزہ کی بہن ایک صفیہ تھیں جن کو بھائی
سے شدید محبت تھی مگر آنحضور خود بخش دکھانے سے قبل ان سے صبر کا وعدہ لے چکے تھے۔بہر حال حضور
کے اس درد بھرے فقرے کو جب بعض انصار نے سنا تو تڑپ اٹھے اور گھروں کی طرف دوڑے
اور بیبیوں کو حکم دیا کہ ہر دوسرا ماتم چھوڑ دو اور حمزہ پر ماتم کرو۔دیکھتے دیکھتے ہر طرف سے حمزہ کے لئے
آہ و بکا کا ایک شور بلند ہوا اور ہر گھر حمزہ کا ماتم کدہ بن گیا۔( شروح الحرب ترجمہ فتوح العرب صفحہ: ۴۱۴)
انصار بیبیاں حمزہ کے نوحے پڑھتی اور آنسو بہاتی۔آنحضور کے رحمت کدہ پر اکٹھی ہو گئیں۔آنحضور
نے شور سن کر باہر دیکھا تو انصار بیبیوں کی ایک بھیڑ لگی ہوئی تھی۔حضور نے ان کی ہمدردی پر ان کو دعا
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
366
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
دی اور شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ مردوں پر نوحہ کرنا جائز نہیں۔پس اس دن سے نوحے کی رسم
متروک کر دی گئی۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحہ: ۴۱۶)
آنحضور کے قدموں پر ہماری جانیں شمار ہوں۔کس شان کا معلم اخلاق تھا جو روحانیت
کے آسمان سے ہمیں دین سکھانے نازل ہوا۔کیسا صاحب بصیرت اور زیرک تھا یہ نصیحت کرنے والا
جس کی نظر انسانی فطرت کے پاتال تک اتر جاتی تھی۔اگر اس وقت آنحضور انصار بیبیوں کو نوحہ
کرنے سے منع فرما دیتے جب وہ اپنے شہیدوں
کا نوحہ کر رہی تھیں تو شاید بعض دلوں پر یہ شاق گزرتا
اور یہ صبر ان کے لئے صبر آزما ہو جاتا لیکن دیکھو کیسے حکیمانہ انداز میں آپ نے پہلے ان کے ماتم کا رخ
اپنے چا حمزہ کی طرف پھیرا اور پھر جب نوحہ سے منع فرمایا تو گویا اپنے چچاکے نوحہ سے منع فرمایا۔اللہ
کا انتخاب اللہ ہی کا انتخاب ہے۔دیکھو اپنی مخلوق کے لئے کس شان کا نصیحت کرنے والا بھیجا جو انسانی
فطرت کی باریکیوں اور لطافتوں سے خوب آشنا تھا اور اپنے غلاموں کے لطیف جذبات کا کیسا خیال
رکھنے والا تھا۔آنحضور کی ان حسین اداؤں پر جب نظر پڑتی ہے تو دل سینے میں اچھلتا اور فریفتہ ہونے
لگتا ہے اور بے اختیار دل سے یہ آواز اٹھتی ہے کہ ہماری جانیں ہمارے اموال ہماری اولادیں
تیرے قدموں کے نثار، ان گلیوں کے نثار جو خوش بختی سے تیرے قدم چھوتی تھیں۔اے اللہ کے
رسول! تجھ پر لاکھوں درود اور کروڑوں سلام ! اے وہ کہ جس کے حسن واحسان کا سمندر بے کنارا
اور اتھاہ اور لافانی ہے۔اے اللہ کے رسول ! تجھ پر لاکھوں درود اور کروڑوں سلام۔زمین و آسمان کے
واحد و یگانہ خدا کی قسم !ازمین و آسمان میں اس کی تمام مخلوق میں تو واحد اور یگانہ ہے۔تجھ سا نہ کوئی تھا،
نہ ہے، نہ ہوگا۔غلام نوازی
ایسے رؤوف و رحیم کہ اپنے سے بڑھ کر اپنے غلاموں کا خیال رہتا تھا۔حضرت ابوبکر
فرماتے ہیں کہ جب احد کے روز میں حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارکہ میں حاضر
ہوا تو آپ نے فرمایا اے ابو بکر تو اپنے چچا زاد بھائی کی ملاقات اور عیادت کو جا۔لہذا میں آپ کے حکم
کے بموجب طلحہ بن عبید اللہ کے پاس آیا تو ان کا یہ حال تھا کہ خون تو ان کا سارا بہہ گیا تھا۔اور وہ بہت
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
367
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ احد )۹۷۹۱ء
ناتواں اور بے ہوش ہورہے تھے اس لئے میں نے ان کے منہ پر پانی چھڑکنا شروع کیا یہاں تک کہ
وہ ہوش میں آگئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ میں نے کہا
خیریت سے ہیں اور مجھے حضور نے ہی تمہارے پاس بھیجا ہے۔سن کر وہ ذرا خوش ہوئے اور بولے خدا
کا شکر ہے۔ہر مصیبت کے بعد آسانی ہو جاتی ہے۔شروع الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۴۰، ۳۴۱)
آنحضور کا کوئی فعل تصرف الہی سے باہر نہ تھا چنا نچہ اس واقعہ میں تصرف الہی نمایاں طور پر
کارفرما نظر آتا ہے آنحضور کا حضرت ابو بکر کو طلحہ بن عبید اللہ ) کی عیادت کے لئے بھجوانا آ۔کا ایک ایسا بر حمل اور بر وقت اقدام تھا جو طلحہ کی جان بچانے کا موجب ہو گیا۔جیسا کہ حضرت ابوبکر
کی روایت سے ظاہر ہے۔حضرت طلحہ کی بے ہوشی پر بھی آنحضور ہی کا فکر غالب تھا۔آنکھ کھلتے ہی یہ
پوچھا کہ حضور اکرم کا کیا حال ہے؟ اس انتہائی کمزوری کی حالت میں کہ جسم تیروں سے چھلنی تھا
اور اس چھلنی جسم کے ہر زخم سے خون بے روک ٹوک بہہ نکلا تھا ایسی بے ہوشی اکیلی ہی موت کی نیند
سلانے کے لئے کافی ہوتی ہے لیکن اس نحیف جان
کو تو یہ غم بھی لگا ہوا تھا کہ آنحضور کا خدا جانے کیا
حال ہوگا۔یہ سب باتیں ایسی تھیں کہ گویا حضرت طلحہ اپنے مرنے کے سب سامان کئے پڑے تھے
لیکن یہ مژدہ جانفزا جو سنا کہ آنحضور خیریت سے ہیں تو لبوں سے جان پھر دل کی طرف لوٹ آئی
اور دل جو خون سے خالی ہو چکا تھا آنحضور کی محبت کی قوت سے پھر چلنے لگا۔آخری فتح
احد کے روز آپ کی آخری مصروفیت عبادت الہی کا قیام تھا۔یہ آخری جھنڈا تھا جو اس روز
آپ نے بلند کیا اور ایسا بلند کیا کہ عبادت الہی کا جھنڈا ہر دوسرے جھنڈے سے
بلند تر اور بالا اور ارفع
ہوکر آسمان روحانیت پر لہرانے لگا۔نماز کو کبھی اپنے قیام کے لئے شاید ایسی سخت آزمائش پیش نہ آئی
ہو جیسی شام اُحد کو پیش آئی۔تمام دن کی شدید محنت اور مشقت اور جانکا ہی کے سبب جسم تھکاوٹ کے
غلبے سے مٹی ہوئے جاتے تھے تس پر کاری زخموں نے ایک الگ آفت ڈھار کھی تھی۔بوٹی بوٹی اذیت
میں مبتلا تھی لیکن دیکھو ایسے حال میں بھی آنحضور نے نماز کو قائم کیا۔راوی بیان کرتا ہے کہ احد میں
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
368
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے اور زخمی ہونے کے بعد سواری پر حضور اپنے
دولت خانہ پہنچ گئے مگر وہاں جا کر خود بخود گھوڑے سے اتر نہ سکے۔اس لئے لوگوں نے آپ کو اٹھا کر
اتارلیا اور میں (ابوالخذری) حضور کے دونوں رانوں کو دیکھتا تھا۔ان کی کھال چھلی ہوئی اور سکڑی ہوئی
تھی اور حضور دونوں سعد ( یعنی سعد بن عبادہ اور سعد بن معاذ ) پر سہارا لگائے لگائے اپنے دولت خانہ
میں تشریف لے گئے۔پھر شام کے وقت جب غروب آفتاب ہو گیا اور حضرت بلال نے اذان دی تو
حضور اسی طرح دونوں سعد پر سہارا لگائے لگائے باہر تشریف لائے اور پھر دوبارہ اسی طرح اندر
تشریف لے گئے اور میں نے یہ بھی دیکھا۔لوگ مسجد میں بیٹھے آگ جلائے ہوئے اپنے اپنے زخموں
کو سینک رہے تھے اور داغ دے رہے تھے یہاں تک کہ جب شفق غائب ہوگئی تو حضرت بلال نے
عشاء کی اذان دی مگر دیر تک حضور باہر تشریف نہ لائے اور حضرت بلال آپ کے دروازے پر بیٹھے
رہے جب ایک تہائی رات گزر چکی تو حضرت بلال نے آواز دی کہ حضور جماعت تیار ہے نماز کے
لئے تشریف لائے چنانچہ آپ اس وقت سوتے سے اٹھ کر باہر تشریف لائے تو میں نے دیکھا کہ آپ
بہت آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے تھے پھر آپ نے نماز پڑھی۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۳۲)
آج کے تن آسان نوجوان جو ساحل ساحل چلنا جانتے ہیں اور اسلام کے مزے کناروں پر
سے ہی لوٹنے کے عادی ہوچکے ہیں ذرا اس وقت کی تصویر ذہن میں جما کر دیکھیں اور سوچیں تو ان
کے وہم وگمان سے بھی یہ اندیشہ نہیں گزر سکتا کہ اس شام مسجد نبوی میں مغرب اور عشاء کی نمازیں
با جماعت ادا کی گئی ہوں گی۔لیکن ذرا محمد مصطفیٰ کو تو دیکھو کہ کس طرح اپنی ساری قوتیں سمیٹ کر اس
گرتی پڑتی نماز کوکھڑا کیا اور ہر دوسرے جھنڈے سے یہ جھنڈا بلند تر کر دیا۔ہر چند کہ آپ کے قدم اس
کوشش میں تکلیف اور نقاہت سے لڑکھڑا رہے تھے عبادت الہی کے قدموں میں آپ نے کوئی
کمزوری اور کوئی نقاہت اور کوئی لڑکھڑاہٹ نہ آنے دی۔یہ تھے ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کر نیوالوں کے سرتاج جن کے
قدم رفعت مآب تھے۔سب رفیع الشان جنتیں جن کے پاؤں کے نیچے تھیں۔دنیا کے پہاڑ اور بلند
چوٹیاں، ظاہری چاند ستاروں کی رفعتیں اور سات آسمانوں کے دور از قیاس افق آنحضور کی روحانی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
369
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
رفعتوں کے مقابل پر ادنیٰ اور حقیر اور پست دکھائی دیتے ہیں۔آپ کی پرواز حدود کائنات سے
پرے تک تھی اور عرش الہی آپ کا دل ہی تو تھا جس پر خدا اپنی پوری شان کے ساتھ ممکن ہوا۔یہ تھے
محمد مصطفیٰ سب نبیوں کے سردار جن پر عرش کا خدا پیار کی نگاہیں ڈالتا تھا اور اس کا ذکر اپنے لافانی کلام
میں محفوظ فرماتا تھا:
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ
بَيْنَهُمْ تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا
(الفتح: ۳۰)
يَارَبٌ صَلِّ عَلَى نَبِيَّكَ دَائِماً
فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثِ ثَانِ
(ماہنامہ خالد جون، جولائی ۱۹۸۰ء)