غزوات النبی میں خلقِ عظیم ( غزوہ احد )
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 4
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
353
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
سعادت نصیب ہوئی اسے ایسی جزاء دے کہ کبھی کسی امت کی طرف سے
کسی نبی کو نہ پہنچی ہو۔اے محبت عجب آثار نمایاں کردی
زخم ومرهم
و مرہم برہ یار تو یکساں کردی
تانه دیوانه شدم ہوش نہ آمد بسرم
اے جنوں گردے تو گردم کہ چہ احساں کر دی
( در مشین فارسی صفحه : ۲۱۷)
خون سے
لکھی جانے والی عشق کی لافانی داستانیں
جان نثاران محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضرت عبداللہ بن جحش آنحضور کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔سب جانتے ہیں کہ یہ رشتہ کوئی
ایسا رشتہ نہیں کہ فدائیت اور وارنگی کے تقاضے کرتا ہو۔یقین یہ حضور کی بے پناہ قوت حسن و احسان ہی تھی
کہ جس نے عبداللہ بن جحش کو عشق میں دیوانہ بنارکھا تھا شہید ہونے کا عزم کئے ہوئے جب وہ
میدان احد میں حاضر ہوئے تو سب سے پہلے آنحضور سے یہ عرض کیا ” پس اب خدا اور رسول سے
میری ایک گزارش ہے۔اللہ سے تو یہ ہے کہ اے اللہ! میں تیری پاک ذات کی قسم دیتا ہوں کہ کل کو
میری ضرور دشمنوں سے اس طرح مڈ بھیڑ ہو جائے کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں اور پھر میرے ٹکڑے ٹکڑے
کر دیں اور میرا مثلہ بھی کریں۔غرض پھر میں اس طرح مقتول ہو کر اور یہ ساری سختیاں جھیل کر تیری
ملاقات سے مشرف ہوں اور اس وقت تو مجھ سے پوچھے کہ یہ کیا حال بنارکھا ہے۔یہ ساری کارروائی
تیرے ساتھ کیوں ہوئی ؟ تو اس پر میں یہ عرض کروں کہ اے پروردگار! یہ سب باتیں میرے ساتھ محض
تیری وجہ سے ہوئی ہیں اور اے رسول اللہ ! آپ سے یہ گزارش ہے کہ میری شہادت کے بعد میرے
66
سب تر کہ کے مالک اور وارث آپ ہوں۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۸۷)
جس خدا نے عبداللہ بن جحش کی شہادت کی آرزو پوری کر دی اس کی رحمت سے کب بعید
ہے کہ شہادت کے بعد اسی طرح اس سے مکالمہ و مخاطبہ کرے جیسے اس کے دل کی تمنا تھی۔آنحضور کی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
354
غزوات
النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
خدمت میں حضرت عبداللہ بن جحش کی عرض و نیاز در اصل ان آیات قرآنی کی عملی تفسیر تھی جن میں
بار بار مومنوں کو اس طرف بلایا گیا کہ
وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ
(التوبہ: ۴۱)
b
پس خدا کے حضور اپنی جان پیش کرنے کے بعد آنحضور کی خدمت میں اموال پیش کرنے
میں عبد اللہ بن جحش کی حکمت یہ تھی کہ ان کے نزدیک انفاق فی سبیل اللہ کے آداب سے آنحضور سے
بڑھ کر اور کوئی واقف نہ تھا۔یعنی آپ کی تحویل میں جانے والا ایک ایک پیسہ، ایک ایک کوڑی راہ خدا
کے سوا کسی اور مقصد پر خرچ نہیں ہو سکتے تھے۔اسی طرح آنحضور کے قدموں میں سب اموال ڈال کر
وہ شہادت سے قبل یہ گواہی بھی دے گئے کہ راہ خدا میں سب سے بڑھ کر سب سے بہتر خرچ کرنے
والے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔پس اس امین کے سپر د یہ امانت کر کے وہ رخصت سے قبل ہر
ذمہ داری سے سبکدوش ہو گئے۔صحابہ کی سیرت کا یہ بھی ایک انداز تھا جو انہوں نے رسول اللہ سے سیکھا کہ کسی آیت کی تفسیر
اس طرح کرتے کہ خود اس کی تصویر بن گئے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ
بَارِكْ وَ سَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
حضرت عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ
حضرت عبدالمطلب کی اولاد کا آنحضور کی محبت میں سرشار ہونا اہل بصیرت کے لئے
آنحضور کی صداقت کی ایک ایسی دلیل ہے جس کی کوئی نظیر دنیا کے پردے پر نظر نہیں آتی۔ایک
پھوپھی زاد بھائی کا تذکرہ گزر چکا ہے۔اب ایک چازاد بھائی کا حال سنئے جو قبل ازیں جنگ بدر میں
شہید ہوئے تھے لیکن مضمون کی مناسبت سے اس واقعہ کا یہاں ذکر بے
محل نہ ہوگا۔میدان جہاد میں
زخم کھانے والے حضرت عبیدہ جنگ بدر کے پہلے مجاہد ہیں جن کی پنڈلی شیبہ کی تلوار سے کٹ گئی تھی۔اس حالت میں ان کو آنحضور کی خدمت میں پہنچایا گیا کہ کٹی ہوئی ٹانگ سے خون کا پھوارہ پھوٹ رہا
تھا حضور کے قدموں سے لپٹ کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرا شمار بھی شہیدوں میں ہوگا کہ نہیں آپ
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
355
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ احد )۹۷۹۱ء
نے فرمایا ہاں تم شہید ہو۔یہ سن کر طبیعت بشاش ہوگئی اور آنحضور کے ساتھ اپنی محبت پر ناز کرتے
ہوئے یہ عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کے چا ابو طالب اگر آج زندہ ہوتے تو یقینا انہیں آج اقرار کرنا
پڑتا کہ وہ شعر جو انہوں نے آپ کی تائید میں لکھے تھے وہ ان سے زیادہ مجھ پر صادق آرہے ہیں۔یہ
کہہ کر وہ اشعار پڑھے جو یہ تھے:
كَذَبْتُمْ وَبَيْتُ اللهِ تُخْلِى مُحَمَّداً
وَلَمَّا نُطَاعِـنْ دُوْنَهُ وَنُنَا ضِل
وَنُسْلِمُهُ حَتَّى نُصَرَّعُ حَوْلَهُ
وَنَذْ هَلُ عَنْ أَبْنَائِنَا وَالْحَلَائِل
کہ اے قریش !خدا کے گھر کی قسم تم یہ بات جھوٹ کہتے ہو کہ محمد کو اکیلا چھوڑ دیں گے
اور اس کی حمایت میں نیزہ بازی اور تیراندازی نہیں کریں گے۔بلکہ ہم تو ایسے زور کی حمایت کریں
گے کہ اسے بچاتے ہوئے ہم اس کے چاروں طرف قتل ہو ہو کر گریں گے اور اس کی حمایت میں اپنے
بال بچوں اور عورتوں کو بھی بھول جائیں گے۔شروح الحرب ترجمہ فتوح العرب صفحہ: ۷۲-۷۱ )
شاران محمد جو آنحضور کے بعد زندہ نہیں رہ سکتے تھے
مجاہدین اُحد میں کچھ تو وہ تھے جنہوں نے آنحضور کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان نچھاور
کر دی۔پس خدا نے ان کی قربانیوں کو قبول فرمایا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے لیکن کچھ ایسے
بھی تھے جن پر حضور کی شہادت کی خبر بجلی بن کر گری اور ان کے خرمن ہوش و حواس کو خاکستر کر گئی۔وہ
جیتے جی مردہ کی طرح ہو گئے اور غم وحزن کی تصویر میں بنے ہوئے ادھر ادھر پتھروں پہ بیٹھ رہے۔ایک تیسرا گروہ بھی تھا جس کا رد عمل کچھ اس طرح ظاہر ہوا کہ جینے سے نفرت ہوگئی اور دنیا
کی زندگی کے منہ پر تھوکتے ہوئے دیوانوں کی طرح باب شہادت کی طرف دوڑے۔انہوں نے بہت
تیزی کی اور عجلت سے کام کیا اور اس کے بند ہونے سے قبل وہ اس سے گزر کر اس ماوراء جہان میں پہنچ
گئے جہاں وہ سمجھتے تھے کہ آنحضور تشریف لے جاچکے ہیں۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
356
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
اللہ! اللہ ! تلاش حبیب میں دیوانوں کا یہ کیسا عجیب سفر تھا۔واقدی کا بیان ہے کہ احد کے
روز جس وقت مسلمانوں کی حالت خراب ہو گئی اور سب کے سب گھبرا کر بے اوسانی کی حالت میں
تتر بتر ہو گئے تو اس وقت حضرت ثابت بن دحداحہ آگے بڑھے اور زور زور سے کہنے لگے۔اے
انصار کی جماعت ! تم کدھر بھاگے جاتے ہو۔دیکھو میری طرف دیکھو، میں ثابت بن دحداحہ ہوں
اور میرے پاس آجاؤ۔اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے تو کیا ہوا خدا تو زندہ ہے اور وہ ہمیشہ ہمیش
قائم رہنے والا ہے جس کے لئے تم پڑنے کو آئے ہو۔سو تم اپنے دین کی حمایت میں جانبازی کرو خدا
ضرور تمہاری مدد کرے گا اور دشمنوں
پر تمہیں فتح دے گا۔چنانچہ چند آدمی انصار میں سے ان کی آواز سن
کر ان کے پاس آگئے اور انہیں چند آدمیوں کو لے کر مشرکوں پر حملہ کرنے کو تیار ہو گئے اور مشرکوں کی
طرف سے بھی ان کے مقابلہ کے واسطے ایک ہتھیار بند فرقہ آڈٹا جس میں ان کے بڑے بڑے سردار
شامل تھے۔حضرت دحدانہ اور جو جو فدائین ان کے ساتھ تھے وہ سب کے سب وہاں شہید ہو گئے کہا
جاتا ہے کہ یہ جنگ احد کے آخری شہداء تھے۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه ۳۷۳، ۳۷۴)
حضرت انس بن نضر جو انس بن مالک کے چچا تھے۔ان کی کیفیت راوی اس طرح بیان
کرتا ہے کہ احد کے روز جب مسلمان شکست کھا کر بھاگنے لگے تو ہم چند مسلمان اکٹھے بیٹھے ہوئے
تھے۔اسی عرصہ میں اتفاق سے انس بن نضر بن ضمضم بھی گزرے اور ہمیں بیٹھے ہوئے دیکھ کر فرمانے
لگے کہ تم جنگ سے کیوں بیٹھ رہے ؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو شہید ہو گئے ہیں۔اب ہم بھی لڑ کر کیا کریں۔یہ سن کر حضرت انس بن نضر فرمانے لگے کہ حضور کے بعد تم زندہ ہی رہ کر کیا
کرو گے۔پس اٹھ کھڑے ہو اور جس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مر مٹے ہیں تم بھی لڑ کر
اسی بات پر مرمٹو اور اپنی جان کھو دو۔یہ فرما کر انہوں نے جلدی سے اپنی تلوار اٹھالی اور مشرکوں پر بجانی
شروع کر دی یہاں تک کہ آخر کار خود بھی شہید ہو گئے ایسے حال میں کہ ان کے چہرے پر ستر زخم آئے
جس سے وہ پہچانے بھی نہ جاتے تھے۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه ۳۷۲، ۳۷۳)
حضرت عباس بن عبادہ نے جوش میں آکر اپنے سر سے خود کوا تار دیا اور اپنی زرہ کو بھی نکال
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
357
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
دیا۔پھر حضرت خارجہ سے کہنے لگے کہ اگر آپ کو میری زرہ اور میرے خود کی ضرورت ہو تو لے لیجئے۔حضرت خارجہ نے فرمایا کہ مجھے تو کچھ ضرورت نہیں اور جو کچھ آپ کی نیت ہے وہی میری بھی نیت ہے
غرض یہ سب کے سب اپنی اپنی زرہ وغیرہ سب چیزیں اتار کر اور سر بکف ہو کر مشرکوں کے ٹڈی دل میں
گھس گئے اور حضرت عباس بن عبادہ یہ بھی فرماتے جاتے تھے کہ اگر خدانخواستہ ہماری آنکھوں کے
سامنے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے تو ہم خدا کو کیا منہ دکھا ئیں گے اور اس کے سامنے کیا کہیں
گے؟ اور حضرت خارجہ ان کی تائید کرتے جاتے تھے۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۴۴)
پس ان دونوں کی دلی آرزو اللہ تعالیٰ نے پوری کر دی اور وہیں لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔سیرت ابن ہشام میں شہداء کی جو فہرست دی گئی ہے اس میں حضرت خارجہ کا ۴۱ واں نام ہے
اور حضرت عباس بن عبادہ کا ۵۲ واں نام درج ہے۔اللہ تعالیٰ ان عظیم شہداء کے انگ انگ پر بے شمار
حمتیں اور برکتیں نازل فرمائے اور تا ابد ہمارے محبوب آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں
ان کو جگہ دے کیونکہ دراصل یہ چاروں شہداء یعنی حضرت ثابت بن دحداحہ اور حضرت انس بن
نفر اور حضرت عباس بن عبادہ اور حضرت خارجہ بن زید اس لائق ہیں کہ حضرت محمد مصطفی کے فراق کا
شہید کہا جائے۔آنحضور کی شہادت کی خبر نے دنیا ان پر اندھیر کر دی تھی اور ہجر کی بے قراری انہیں
مزید اب یہاں ٹھہر نے نہ دیتی تھی۔پس اس سے زیادہ خوش نصیبی اور کیا تھی کہ شہادت کا باب ابھی کھلا
تھا اور یکے بعد دیگرے یہ کہتے ہوئے اس میں داخل ہوئے۔آنحضور کا ایک انقلاب آفرین اعلان
قرآن کریم کے اس ارشاد سے کون مسلمان واقف نہیں کہ ایک ایسا کڑا وقت بھی جنگ احد
میں آیا تھا کہ آنحضور دوڑتے ہوؤں کو پیچھے سے آوازیں دے کر بلا رہے تھے مگر کوئی مڑکر بھی نہ دیکھتا
تھا۔اس واقعہ نے ہمیشہ سیرت نگاروں کو سخت تعجب میں مبتلا کئے رکھا ہے کیونکہ بظاہر یہ بات اسوہ
صحابہ کے منافی نظر آتی ہے اور اگر قرآن کریم نے اس واقعہ کی تصدیق نہ کی ہوتی تو کسی مسلمان کا دل
اس کو قبول کرنے پر آمادہ نہ ہوتا۔یہاں یہ امر یا درکھنے کے قابل ہے کہ احد کے میدان سے جن
بھاگنے والوں کا ذکر ملتا ہے وہ کوئی منافق نہ تھے بلکہ ان میں بعض اعلیٰ پائے کے صحابہ بھی شامل تھے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
358
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
معلوم ہوتا ہے کہ کفار کا حملہ ہی اتنا شدید اور اچانک تھا کہ اس نے انہیں سراسیمہ اور حواس باختہ کر کے
رکھ دیا اور اس ریلے کے آگے وہ اس طرح بے بس و بے اختیار ہو گئے جیسے سیلاب میں تنکے بہہ جاتے
ہیں۔اس بات کا سب سے بڑا ثبوت کہ وہ عمد أ قصور وار نہ تھے بلکہ محض لغزش کے مرتکب تھے یہ ہے کہ
بعد ازاں آنحضور نے ان میں سے کسی کو سر زنش نہ فرمائی نہ ہی کسی قسم کی ناراضگی کا اظہار کیا۔حالات
ہی اچانک کچھ ایسے پیدا ہو گئے تھے کہ جن میں بڑے بڑے سور ماؤں کے قدم اکھڑ جاتے ہیں۔اپنی جگہ پر یہ سب درست ہے لیکن یہ سوال پھر بھی وہیں رہتا ہے اور ذہن کو ماؤف کئے دیتا
ہے کہ آخر ان کے لئے یہ کیسے ممکن ہو گیا کہ آنحضور کے بلانے کے باوجود دوڑے ہی چلے جائیں
اور مڑ کر بھی نہ دیکھیں۔بہت غور کے بعد میں اس قطعی نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ دراصل انہیں اس بات کا علم
ہی نہ ہوسکا کہ انہیں کون بلا رہا ہے؟ آنحضور زرہ پوش تھے اور آنکھوں کے سوا چہرہ مبارک نظر نہ
آتا تھا۔اسی طرح آپ کی آواز بھی زرہ کا پردہ حائل ہونے کے باعث پہچانی نہیں جارہی تھی چنانچہ
جیسا کہ حضرت کعب بن مالک کی روایت گزر چکی ہے انہوں نے بھی جب ڈھونڈتے ڈھونڈ تے آخر
آپ کو پالیا تو صرف آپ کی آنکھوں کی حسین چمک کی بدولت آپ کو پہچان سکے ورنہ اور کوئی
ذریعہ آپ کو پہچانے کا نہ تھا۔معلوم ہوتا ہے کہ آنحضور خود بھی اس راز کو پاگئے چنانچہ مسلمانوں پر قطعی طور پر یہ ظاہر کرنے
کے لئے کہ کون انہیں اپنی طرف بلا رہا ہے آپ نے ایک ایسا اعلان فرمایا جس کے بعد کسی غلط فہمی کا
سوال باقی نہ رہتا تھا کیونکہ یہ ایک اعلان تھا جو ہمارے محبوب آقا آنحضور کے سوا کسی اور زبان پر
زیب نہ دیتا تھا اور سننے والے عشاق کے لئے کسی شک کی گنجائش نہ چھوڑتا تھا کہ یہ خاص انداز محبوبی
میں بلانے والا کون ہے۔حضرت یعقوب بن عمر بن قتادہ بیان کرتے ہیں کہ جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
لڑائی کا بہت زور پڑ گیا اور سارے مشرک ایک دم آپ ہی پر ٹوٹ پڑے اور حضرت مصعب بن عمیر
اور حضرت ابو دجانہ جان پر کھیل کر حضور کی امداد کو حاضر ہوئے اور دشمنوں کو آپ کے پاس سے دم کے
دم میں رفع دفع کر دیا اور خود زخموں سے چور چور ہو گئے تو حضور نے مسلمانوں کو آواز دے کر یہ فرمایا
کہ اس وقت کون ہے جو مجھ پر اپنی جان نچھاور کرے؟ یہ آواز کیا تھی ایک صور پھونکا جارہا تھا۔جس
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
359
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
نے عاشقوں کو دیوانہ سا کر دیا۔انصار میں حضرت زیادہ بن سکن کے کانوں میں جب یہ آواز پڑی تو
انصار کی ایک ٹولی لے کر جن کی تعداد پانچ یا سات بیان کی جاتی ہے کودتے اور پھلانگتے ہوئے
حضرت محمد مصطفی کے حضور حاضر ہو گئے اور اس بے جگری سے آپ کے سامنے لڑے کہ دشمن کی ہر
یلغار کو بار بار پسپا کر دیا یہاں تک کہ زخموں سے چور چور ہو کر وہ سب کے سب میدان جہاد میں کٹ
کٹ کر گرے۔اتنے میں حضور کی دعوت عام پھیل گئی اور جس جس نے بھی سنی وہ دوڑتا ہوا حضور کی
طرف لپکا اور ایک بڑی جماعت جان شاروں کی آپ کے گرد اکٹھی ہوگئی اور دشمن کا حملہ کلیہ ناکام
و نا مراد بنادیا گیا۔رض
تب حضور اکرم نے صحابہ سے ارشاد فرمایا کہ جاؤ اور زیادہ کو میرے پاس لاؤ۔حضرت
زیادۃ کے سب ساتھی شہید ہو چکے تھے لیکن ان میں ابھی کچھ جان باقی تھی۔ہر چند کہ چودہ گہرے زخم
لگے تھے جن میں سے ہر ایک جان لینے کے لئے کافی تھا، خدا کی تقدیر نے ایک خاص مقصد کے لئے
ان کے چھلنی بدن ہی میں جان کو روک رکھا تھا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے جان نثار عاشق کو
اس فدائیت کی ایک جزاد نینی تھی اور جب تک یہ نہ ہو جا تا موت کور کے رہنے کا اذن تھا۔پس آنحضور
رض
کے حکم پر جب صحابہ نے زیادہ کے چور چور بدن کو حضور کے قریب ڈال دیا تو حضور نے فرمایا اسے
میرے اور قریب کرو۔صحابہ نے تعمیل ارشاد کی اور فرمایا اور بھی قریب کرو۔یہاں تک کہ جب وہ عین
قدموں میں لٹا دیئے گئے تو آنحضور نے اپنا پاؤں آگے بڑھایا اور فرمایا اس پاؤں پر اپنا سر رکھ دو۔پس
حضرت زیادہ نے اپنا سر آپ کے قدموں پر رکھ کر آخری سانس لیا اور جان جان آفرین کے سپرد
کردی۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۲۲۔۳۲۳)
اللہ ! اللہ کسی عاشق اور معشوق کے درمیان ایسا ناز و نیاز کا ماجرا پہلے کب آسمان کی آنکھ
نے دیکھا تھا۔حضور کی اس شان محبوبی کے شار، دلداری کی تو آپ نے حد کر دی۔کیسے اس جان نثار کی
دلی آرزو پوری کی ! کیسے اس وفا شعار سے وفا کی اور اپنے قدموں پر اس کا سر رکھ کر ہر سر بلند سے اس
سر کو بلند تر کر دیا۔بلاشبہ ہر دیکھنے والے کی آنکھیں ہزار حسرت سے اس شار محمد کو دیکھ رہی ہوں گی اور
ہر دل میں رشک کی آگ سی بھڑک اٹھی ہوگی کہ کاش اس سر کی بجائے ہمارا سران قدموں پر دھرا ہوتا۔لیکن حضور کے اس فعل کی حکمت اس سے کہیں زیادہ گہری تھی جو بظاہر دکھائی دیتی ہے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
360
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر آنحضور یہ جانتے تھے کہ قیامت کے روز ہر شہید اسی حالت میں اٹھایا جائے گا
جس حالت میں وہ جان دے گا۔پس حضور نے زیادہ کو جو جزا دی وہ دنیا کی ہی نہیں آخرت کی بھی
بہترین جزا دی تھی۔حضور یہ چاہتے تھے کہ قیامت کے روز ایک سراہاں وہ ایک زیادہ انصاری کا سر
میرے ہی قدموں پر زندہ کیا جائے اور میرے ہی قدموں پر زندہ کیا جائے اور میرے ہی قدموں پر
سے اٹھایا جائے۔اے احد کی زمین! تجھ پر نثار! تیری داستانیں لازوال ہیں۔تو نے شہیدوں کے
خون سے آسمان شہادت پر کیسے کیسے رنگ بھرے اور کیسے کیسے دل نواز نقش و نگار بنائے ہیں۔ایک عجیب ایفائے عہد اور آپ کی صداقت پر دشمن کی گواہی
ابی بن خلف ایک جنگجو مشرک تھا جس کا بیٹا غزوہ بدر میں قیدی بنایا گیا تھا۔وہ ایک مرتبہ
اپنے بیٹے کو رہائی دلانے کے لئے اور دیت کی رقم طے کرنے مدینہ آیا تو آنحضور سے کہا کہ میرا ایک
بڑا منہ زور اور تنومند گھوڑا ہے جسے میں اس نیت سے جو کھلا کھلا کر خوب ہٹا کٹا کر رہا ہوں کہ ایک دن
اس کی پیٹھ پر سوار ہو کر آپ کو قتل کروں۔آنحضور نے جوا با صرف اتنا فرمایا کہ انشاء اللہ میں ہی تجھے
قتل کروں گا اور حضور کا یہ قول اس کی تقدیر بن کر آسمان پر لکھا گیا۔جنگ احد کے اختتام پر جب دشمن
کے سیہ بادل چھٹ گئے اور میدان ٹھنڈا پڑ گیا تو آنحضور احد کے دامن میں ایک محفوظ مقام پر اپنے
صحابہ کے ساتھ کچھ عرصہ سستانے کے لئے ٹھہرے۔اچانک ایک سوار نمودار ہوا جو ایک خاص ارادہ
سے سر پٹ گھوڑا دوڑاتا ہوا اس طرف بڑھا چلا جارہا تھا۔دیکھا تو یہ ابی بن خلف تھا جو اسی گھوڑے پر
سوار آنحضرت کے قتل کی نیت سے بڑھا چلا آرہا تھا۔آنحضور کے گرد صحا بہ گھیرا باندھے کھڑے تھے
انہوں نے اجازت طلب کی کہ وہ اس حملہ آور کا کام تمام کردیں۔ہر چند کہ تمام دن کی خوفناک جنگ کے باعث حضور سخت تھکے ہوئے تھے ،سر زخمی تھا، چہرہ
زخمی تھا، دندان شہید ہو چکے تھے ، خون اتنا بہا تھا کہ کسی صورت تھمنے میں نہ آتا تھا ، پتھریلی زمین پر
گرنے کے باعث دونوں گھٹنے چوٹ کھائے ہوئے اور بری طرح چھلے ہوئے تھے۔آپ کی عمر اس
وقت چھپن برس تھی۔ہر چند کہ یہ تمام امور قدم تھامے ہوئے تھے۔آنحضور کے عزم کی ایک جنبش نے
یہ زنجیریں توڑ ڈالیں۔ایفائے عہد کا تقاضا ہر مصلحت اور مجبوری پر بلا تردد غالب آ گیا۔آپ نے
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
361
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
صحابہ کو اجازت نہ دی اور فرمایا میں خود اس کا مقابلہ کروں گا۔یہ کہہ کر حضور نے ایک نیزہ اٹھایا اور صحابہ
کا ہجوم چیرتے ہوئے اس کی طرف بڑھے۔صحابہ بیان کرتے ہیں کہ اس وقت آپ کے نیزے سے
ایک ایسی چمک سی پیدا ہوئی کہ جس طرح بجلی کے کڑکے سے اور ہماری یہ حالت ہوئی کہ جس طرح
بعض اوقات بجلی کی چمک سے اونٹ اس شدت سے کانپتا ہے کہ اس کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
ہمارے بدنوں پر بھی ایک کپکپی طاری ہو گئی۔آنحضور آگے بڑھے اور عین اس جگہ جہاں خود اور زرہ
ملتے تھے اس کی گردن پر نیزے کا وار کیا جس سے وہ چکرا کر گھوڑے کی پیٹھ پر دو تین بار گھوما اور گھوم کر
گر گیا۔اس کے پیچھے اس کے کچھ ساتھی بھی آرہے تھے جنہوں نے دوڑ کر اسے تھام لیا اور واپس لے
گئے۔لشکر میں پہنچ کر اس نے بہت واویلا کیا کہ میں مرا جاتا ہوں۔اس پر لوگوں نے اسے سمجھایا کہ
معمولی زخم ہے تو ہر گز اس سے نہیں مرے گا لیکن اس نے جواب دیا۔دیکھو محمد نے مجھ سے وعدہ کیا تھا
کہ تو میرے ہاتھوں قتل ہوگا پس اس کا وعدہ ضرور پورا ہوگا یہ تو پھر ایک زخم ہے خدا کی قسم اگر وہ میرے
منہ پر تھوک بھی دیتا تو میں ضرور مرجاتا۔چنانچہ وہ اس زخم سے جانبر نہ ہوسکا اور مکہ لوٹتے ہوئے
دوسرے یا تیسرے پڑاؤ پر مر گیا۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۳۵، ۳۳۶)
شام احد
دنیا کے شاعر شام تلج یا شام بیاسا کے حسن کی باتیں کرتے ہیں یا سندر بن میں ڈوبنے
والے سورج کے سندر سمے کے گیت گاتے ہیں لیکن میں آج آپ کو ایک حسین تر شام کے کچھ قصے
سناتا ہوں۔یہ ایک سوز و گداز میں ڈوبی ہوئی شام تھی جس کی شفق روتی ہوئی آنکھوں کی طرح گلابی تھی
اور بھیگی ہوئی پلکیں اپنے حسن میں یکتا تھیں۔یہ شام شام احد تھی جس میں ماتم بھی تھا اور ماتم پر سیاں
بھی۔جس میں بیمار عشق بھی تھے اور ناز و ادا کی تیمار داریاں بھی۔لیکن عجیب تر بات یہ تھی کہ وہ جس
کا دل سب سے زیادہ غم سے بھرا ہوا تھا وہی تھا جو سب کا غمگسار بھی تھا۔ہر ایک صاحب غم دلداری
کے لئے اس کے پاس آتا تھا اور وہ ایک عجیب شان محبوبی کے ساتھ ہر ایک کی دلداری کرتا تھا۔یہ وہ
شام تھی جب شفق شام نے عبادت کا ایک ایسا منظر دیکھا جو سورج سے بڑھ کر روشن تھا۔وہ ایک ایسی
شام تھی جس نے قیام نماز کا ایک ایسا نظارہ کیا کہ گردش لیل و نہار کو پھر قیامت تک نصیب نہ ہونا تھا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
شہداء کی تدفین
362
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
آئیے ! اب ہم شام احد کی کچھ باتیں کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ جب جنگ کے بادل
چھٹ گئے اور دشمن حضور کو ہلاک کرنے کی حسرت لئے ہوئے خائب و خاسر لوٹ گیا تو حضور کی یہ
شام کیسے بسر ہوئی؟
سب سے پہلے تو حضور نے اپنی نگرانی میں شہداء کی تدفین کا انتظام فرمایا۔یہ نظارہ بڑا پر درد
تھا لیکن خلق محمد سمی نے اس درد کو بھی ایک حسن کی چادر پہنا رکھی تھی۔آپ کی فطرت پھولوں سے زیادہ
لطیف اور معطر تھی اور کوئی ایک گھڑی بھی مہک اور خوشبو سے خالی نہ تھی۔تمام دن کی شدید تعب
اور تھکن اور زخموں کی کسک کے باوجود آپ نے شہیدوں کی تدفین میں کسی افرا تفری یا جلد بازی سے
کام نہ لیا بلکہ بڑی احتیاط کے ساتھ یہ معلوم کر کے کہ اس دنیا میں کون کس کے زیادہ قریب تھا جہاں
تک ممکن ہوا اقرباء اور محبت کرنے والوں کو ایک ساتھ دفن کرواتے رہے۔حضرت عمرو بن جموح کے
ساتھ ان کے برادر نسبتی عبد اللہ بن عمرو بن حرام کو یہ کہہ کر دفن فرمایا کہ دنیا میں دونوں بہت ہی عزیز
دوست تھے۔حضرت حمزہ کے ساتھ ان کے بھانجے عبداللہ بن جحش کو اکٹھا کیا۔(شروح الحرب ترجمہ
فتوح العرب صفحہ: ۳۵۵) اور جہاں دوسرا قرابت کا رشتہ نہ پایا وہاں حفظ قرآن کو ہی معیار قرابت
قرار دیا۔عربوں کے نزدیک ہم مشرب اور ہم پیالہ ہونا با ہمی قرب اور انس کی دلیل سمجھا جاتا تھا۔آنحضور نے ہم مشرب کہلانے کے لئے جو پیمانہ مقرر فرمایا وہ کتاب اللہ کا پیمانہ تھا۔یہ وہ پیمانہ نہ
تھا جس میں فرق کے ساتھ کلام الہی کی شراب بلتی تھی۔آپ نے حکم دیا جو شہداء حفظ قرآن میں ہم
مرتبہ ہوں یا قریب تر ہوں ان کو ایک ساتھ دفن کیا جائے۔بہترین ہمدردومونس
شہداء کی تدفین کی نگرانی کے ساتھ دکھیا دلوں کی غم خواری بھی فرماتے جاتے۔شہداء کے
وارثین کو بڑی ملائمت اور پیار اور حکمت عملی کے ساتھ ان کے پیاروں کی شہادت کی خبر دیتے۔آپ
کا انداز ایسا انوکھا تھا اور بات ایسی دل میں اترنے والی تھی کہ غم ناک خبر کی اطلاع کے ساتھ ساتھ دلجوئی
بھی ہوتی چلی جاتی تھی اور صبر نہ بھی آتا ہوتو محمد مصطفی کے انفاس قدسیہ کی برکت سے آہی جاتا تھا۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
363
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام کی شہادت پر اللہ تعالیٰ نے ان کی جو بندہ نوازی فرمائی۔اس کا ذکر ان کے بیٹے جابر بن عبد اللہ سے فرما کر ان کے زخم پر پھا یار کھ دیا بلکہ ایک عارضی غم کے بعد
ایک ایسی جاودانی خوشخبری عطا فرمائی جو بعد ازاں تادم مرگ ان کی خوشیوں کا سرمایہ بنی رہی۔وہ صحابہ یا صحابیات جن کے اقرباء میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوتی ان
کو ٹھہر ٹھہر کر اس انداز میں خبر دیتے کہ صدمہ یک لخت دل کو مغلوب نہ کر لے۔چنانچہ جس وقت حضور
کی خدمت میں حضرت عبداللہ کی بہن مسماۃ حمنہ دختر جحش حاضر ہوئیں تو آپ نے فرمایا اے حمنہ ! تو
صبر کر اور خدا سے ثواب کی امید رکھ۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کس کے ثواب کی؟ آپ نے
فرمایا اپنے ماموں حمزہ کی۔تب حضرت حمنہ نے کہا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ غَفَرَلَهُ وَ رَحِمَهُ
هَنِيئًا لَهُ الشهادة۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ اے حمنہ ! صبر کر اور خدا سے ثواب کی امید رکھ۔اس نے عرض کیا کہ یہ کس کے ثواب کی؟ آپ نے فرمایا اپنے بھائی عبداللہ کی۔اس پر حمنہ نے پھر
یہی کہا اناللہ وانا اليه راجعون۔غفر له ورحمه هنيئًا له الشهادة۔آپ نے فرمایا اے حمنہ !
صبر کر اور خدا سے ثواب کی امید رکھ۔انہوں نے عرض کیا حضور یہ کس کے لئے؟ فرمایا مصعب بن عمیر
کے لئے۔اس پر حمنہ نے کہا ہائے افسوس ! یہ سن کر حضور نے فرمایا کہ واقعی شوہر کا بیوی پر اتنابڑ احق ہے
کہ کسی اور کا نہیں مگر تو نے یہ ایسا کلمہ کیوں کہا؟ اس پر انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے اس کے
بچوں
کی یتیمی یاد آگئی تھی جس سے میں پریشان ہو گئی اور پریشانی کی حالت میں یہ کلمہ میرے منہ سے
نکل گیا۔یہ سن کر حضور نے مصعب کی اولاد کے حق میں یہ دعا کی کہ اے اللہ ! ان کے سر پرست اور
بزرگ ان پر شفقت اور مہربانی کریں اور ان کے ساتھ سلوک سے پیش آویں۔یتیموں کا والی
شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه : ۳۸۷، ۳۸۸)
یموں پر آپ اس درجہ شفیق تھے اور ان کی خبر گیری کا ایسا خیال رہتا تھا کہ سب محبت کرنے
والے غلاموں نے بھی آنحضور ہی کا رنگ پکڑ لیا اور مجاہدین اسلام کو یہ فکر نہ رہی تھی کہ پیچھے ان کی
اولادوں کا کیا بنے گا؟ یتیموں کے سر پر سے شفقت کا ایک سایہ اٹھتا تھا تو سوشفقت کے سائے اس کی
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
364
غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء
جگہ لینے کے لئے آگے آجاتے تھے۔ایک مرتبہ کسی نے حضرت ابو بکر کو اس حال میں دیکھا کہ زمین پر لیٹے ہوئے اپنی چھاتی
پر ایک بچی کو سوار کر رکھا ہے اور والہانہ اس سے پیار کر رہے ہیں۔اس نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو فرمایا
یہ مجھ سے بہتر ایک ایسے انسان کی بیٹی ہے جس کا نام سعد بن ربیع تھا اور جواحد کی جنگ میں شہید ہوا۔(سیرت النبی۔ابن ہشام صفحہ ۷۹ )
یہ وہی سعد بن ربیع ہیں کہ غزوہ احد کے دوران جن کی تلاش میں آنحضور نے ایک صحابی کو
بھجوایا تو وہ اس وقت جان بلب تھے اور ضعف کا یہ عالم تھا کہ یہ سننے کے باوجود کہ مجھے بلایا جارہا ہے
جواب دینے کی طاقت نہیں تھی۔تب اس پکارنے والے نے پکارا کہ اے سعد بن ربیع ! مجھے خدا کے
رسول نے تجھے ڈھونڈنے کے لئے بھیجا ہے۔اس فقرے کا اس کے منہ سے نکلنا تھا کہ نعشوں کے ایک ڈھیر میں ایک بدن نے شدید
جھر جھری لی گویا اس کی مختصر کا ئنات پہ ایک زلزلہ آ گیا ہے۔یہ سعد بن ربیع تھے جو آنحضور کا نام سن کر
برداشت نہ کر سکے تھے کہ لبیک کہے بغیر دم توڑ دیں۔چنانچہ راوی کہتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوت
کا آخری قطرہ تک سمیٹ کر بمشکل مجھے جواب دیا کہ بھائی آؤ میں ادھر ہوں آؤ اور میرے آقا کی
جناب میں میرا ایک پیغام تو لیتے جاؤ۔وہ پیغام یہ ہے کہ اللہ آپ کو بہترین جزا دے جو کبھی کسی امت
کی طرف سے اس کے نبی کو پہنچی ہواور صحابہ کو بھی میرا ایک پیغام دینا۔دیکھو! تمہارے جیتے جی اگر
دشمن رسول اللہ تک پہنچ گیا تو تم خدا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۸۹)
حضرت صفیہ سے صبر کا وعدہ لینا اور ان کے ساتھ حضرت حمزہ پر خاموش آنسو بہانا
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حمزہ سے جو پیار تھا اس کا اظہار ان الفاظ سے ہوتا ہے جو
احد کی شام آنحضور نے حضرت حمزہ کی نعش پر کھڑے ہو کر فرمائے۔آپ نے فرمایا اے حمزہ ! مجھے آج
جو غصہ ہے اور جو تکلیف تیرے مقتل پر کھڑے ہو کر پہنچی ہے اللہ آئندہ کبھی مجھے ایسی تکلیف نہ دکھائے
گا۔اس وقت آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ حضرت حمزہ کی بہن بھی یہ خبر سن کر وہاں چلی آئیں تو اس
خوف سے کہ کہیں صبر کا دامن ان کے ہاتھ سے نہ چھوٹ جائے پہلے تو آپ نے انہیں نعش دیکھنے کی