غزوات النبی میں خلقِ عظیم (غزوہ احزاب )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
371
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
لذ
غزوات السبھی یہ میں خلق
میں خلق عظیم
(غزوہ احزاب)
( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۸۰ء)
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ
اِذْ جَاءَ تُكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَ جُنُودًا
لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًان
صلى الله
(الاحزاب : ۱۰)
مختلف قسم کے اخلاق کو پر کھنے کے لئے مختلف قسم کی کسوٹیاں ہوتی ہیں۔بعض اخلاق اگر آرام
و آسائش کی کسوٹی پر پرکھے جاتے ہیں تو بعض اخلاق مصائب و آلام اور کڑی آزمائش کی کسوٹی پر۔ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ایک عجیب اور منفردشان کے انسان تھے جن کی
ذات میں ہر قسم کے اخلاق حسنہ روشنی کے مختلف رنگوں کی طرح جمع تھے۔ان اخلاق حسنہ کے باہمی
امتزاج اور توازن ہی کا نام نور محمد ہے جو روشنی کے ایک موجیں مارتے ہوئے سمندر کی طرح آپ
کی ذات کے کوزے میں بند تھا اور سورج کی طرح روشن تھا۔اس نور کی کرنیں بڑے وفور اور جوش اور
قوت کے ساتھ آپ کی ذات سے پھوٹ کر عالم اخلاق کی شش جہات کو روشن کر رہی تھیں اور آج
بھی کر رہی ہیں۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
372
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم (غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
وہ سب اخلاق جو پیارے اور حسین کہلاتے ہیں وہ آپ میں جمع تھے اور سب اخلاق جو
کر یہ المنظر اور مکروہ دکھائی دیتے ہیں آپ کا وجود ان سے کلیۂ پاک اور خالی تھا۔آپ کے اخلاق کا ہر رنگ پیارا تھا لیکن بڑی ہی پیاری بات جو آپ کے تمام اخلاق میں
یکساں اور برابر نظر آتی ہے وہ ان کی وفا تھی۔آپ یہ سن کر شاید تعجب کریں گے کہ میں یہ کیا بات کہہ رہا
ہوں اخلاق اور وفا۔کیا کبھی اخلاق بھی با وفا ہوئے ہیں؟ ہاں ہاں ہوتے ہیں کبھی اخلاق بھی با وفا ہوا
کرتے ہیں۔میرے آقا ﷺ کے اخلاق کو دیکھو وہ تو سبھی با وفا تھے، تمام تر سرا پا باوفا۔کبھی کسی انسان کے اخلاق نے اس سے ایسی وفا نہیں کی جیسی ہمارے آقا و مولا کے اخلاق
نے آپ سے وفا کی کبھی کسی حال میں بھی تو آپ کو نہ چھوڑا۔کبھی کسی آزمائش کے وقت بھی آپ
سے جدا نہیں ہوئے۔آپ کے وہ اخلاق بھی بڑے باوفا تھے جو عموماً غربت اور افلاس میں تو دوستی کا دم بھرتے
ہیں لیکن فراخی اور آسائش کے وقت اس طرح ساتھ چھوڑ جاتے ہیں جیسے کبھی واقف اور آشنا ہی نہ
تھے۔آپ کے وہ اخلاق بھی حد درجہ با وفا تھے جو آسائش اور آرام کے وقت ہر کسی کے سکھ کا ساتھی
بننے کے لئے آدھمکتے ہیں لیکن مصائب اور آلام کے وقت ساتھ نہیں دیتے اور اس طرح آنکھیں
پھیر لیتے ہیں جیسے پہلے کبھی ملے ہی نہ ہوں۔یا جیسے پرندہ گھونسلے کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دے۔عموماً یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ امن کے زمانہ میں بڑے بڑے با اخلاق کہلانے والے شائستہ لوگ جب
جنگ کے حالات سے دو چار ہوتے ہیں تو ان کے اخلاق کا کہیں نام ونشان باقی نہیں رہتا۔یہی حال
قوموں کا ہے۔ہم نے بڑی بڑی با اخلاق کہلانے والی مہذب قو میں دیکھی ہیں جن کو جنگ کی
آزمائش نے وحشی درندوں میں تبدیل کر دیا اور ان کے تمام اخلاقی ضابطے ٹوٹ کر چکنا چور ہو گئے اور
ایسی سفا کی اور بہیمیت ان سے ظاہر ہوئی گویا وہ انسانیت کے ملمع میں چھپے ہوئے ہولناک درندے
تھے جو وحشی بھی تھے اور کمینے بھی ، جو سفاک بھی تھے اور ذلیل بھی۔تہذیب اور تمدن اور انسانیت کا جو
غازہ سا انہوں نے چہروں پر مل رکھا تھا جب جنگ کی تند ہواؤں نے اس پاؤڈر کو اڑا دیا تھا تو ایسے
مکروہ اور ذلیل وخوار چہرے برآمد ہوئے جو آج کے انسان کی نسبت قدیم زمانہ کے بھیانک
جانوروں کے چہروں سے زیادہ مشابہ تھے۔جس کسی نے بھی جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
373
غزوات النبی اے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
حالات دیکھے یا پڑھے یا سنے ہوں وہ بلا شبہ گواہی دے گا کہ میں جو کچھ کہ رہا ہوں مبالغہ سے پاک
عین حقیقت ہے۔جرمن فسطائیوں نے خود اپنے ہی بھائی بند سفید فام یورپین لوگوں سے جو کچھ کیا
کوئی ڈھکی چھپی راز کی بات نہیں۔اور ایشیا کی مہذب قوم جاپان نے اپنے ایشیائی بھائی انڈونیشیا
کے
باشندوں سے جو شرم ناک اور ظالمانہ سلوک روا رکھا اس کی یادیں آج بھی ان لوگوں کو لرزہ بر اندام
کر دیتی ہیں جو اس بھیا نک دور سے گزرے تھے۔بلا شبہ جاپانی تسلط کا وہ ہولناک دور تمام ہو چکا ہے
لیکن اس کا منحوس ڈراؤنا سایہ ہمیشہ انڈونیشیا کی تاریخ پر ایک بھیانک خواب کی طرح مسلط رہے
گا۔پس وہ لوگ جو گزشتہ دو عالمی جنگوں کی تاریخ سے کسی قدر واقف ہیں خوب جانتے ہیں کہ ان عالمی
جنگوں نے کل عالم میں انسانی اخلاق کے کھوکھلے پن کا ڈھنڈورا پیٹ دیا اور تمام جہان میں انسانی
تہذیب و تمدن کی ایسی پردہ دری کی کہ اس دور کا متمدن انسان حیوانوں کی دنیا میں وہ سراُٹھا کر چلنے
کے قابل نہ رہتا۔مصلى الله
لیکن ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق زمانے کے نشیب وفراز اور
حالات کی سختی اور نرمی اور وقت کے گرم و سرد سے آزاد تھے اور کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی آپ کے
اخلاق کریمانہ نے آپ کا ساتھ نہ چھوڑا۔دولت اور غربت ، طاقت اور کمزوری ، امن اور جنگ ہر قسم
کے تغیرات آپ کی زندگی نے دیکھے لیکن اخلاق حسنہ کا رنگ بدلتے نہ دیکھا۔آنحضو کو جتنے بھی غزوات پیش آئے ان میں سے ہر غزوہ نے اخلاق حسنہ کو ایک
نئے رنگ میں نکھار کر پیش کیا۔یوں تو ہر میدان کارزاران لشکروں کے لئے جو مقابلہ کمزور ہوں صبر
اور ہمت اور مردانگی اور شجاعت کا امتحان لے کر آتا ہے اور آزاد بلند ہمت ماؤں کے بیٹے ہی ان
امتحانوں میں کامیاب ہوا کرتے ہیں۔لیکن آنحضور ﷺ کے غزوات ان امتحانوں کے سوا بھی کچھ
امتحان لایا کرتے تھے جو اخلاقی آزمائش کے ایسے کڑے امتحان ہوتے کہ عبادالرحمن کے سوا کوئی ان
امتحانوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔پس جب ہم آنحضور ﷺ کے غزوات کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہر گز یہ مقصد نہیں کہ فنون
جنگ کے اعتبار سے آپ کی ایسی شاندار جنگی حکمت عملی کو ابھار کر پیش کیا جائے جس کے سامنے دنیا
کے دوسرے بڑے بڑے جرنیلوں کے چہرے پھیکے اور ماند پڑے ہوئے دکھائی دینے لگیں۔مانا کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
374
غزوات النبی یہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۶۰۸۹۱
یہ بھی سچ ہے اور اس پہلو سے بھی آپ کو دنیا کے عظیم جرنیلوں پر فوقیت حاصل ہے لیکن یہ تو محض ایک
ضمنی اور ثانوی اور ادنی سی بات ہے۔آنحضوﷺ کی شان ہرگز اس امر پر مبنی نہیں کہ آپ نے فنون
جنگ کے اعتبار سے سپہ سالاری کے عظیم کارنامے سرانجام دیئے۔آپ کی شان تو اس امر میں مضمر ہے
بلکہ ظاہر و باہر اور نصف النہار کے سورج کی طرح روشن ہے کہ آپ مکارم الاخلاق پر فائز تھے اور
اخلاقی فتوحات کی وہ بلند چوٹیاں آپ نے سرکیں جن کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے سے پگڑی گرتی ہے۔جنگ احزاب بھی انہی آزمائشوں کی ایک کڑی تھی جن میں آپ کے بلند اخلاق بشدت
آزمائے گئے۔یہ ایک ایسا امتحان تھا کہ ایمان اور روحانیت اور اخلاقیات کی دنیا پر گویا ایک زلزہ سا
طاری ہو گیا اور اس زلزلے کے متواتر شدید سے شدید تر جھٹکے ایسے آئے کہ غیر مسلم اہل مدینہ تو
در کنار نسبتاً کمزور ایمان والے مسلمانوں کی اساس میں بھی دراڑیں پڑ گئیں اور بعض بظاہر بڑی بڑی
مظبوط عمارتیں بھی منہدم ہو کر سطح زمین سے پیوست ہو گئیں۔اہل اسلام کی کائنات پر فی الحقیقت یہ
وقت ایک ایسے ہی ہولناک زلزلہ کے مشابہ تھا جس کے جھٹکے بار بار محسوس ہوں اور ہر بار پہلے سے
بڑھ کر خطر ناک شدت کے ساتھ۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم اس کا ذکر فرماتے ہوئے ایک ہولناک
زلزلے کی ہی مثال دیتا ہے:
هُنَالِكَ ابْتُلِلَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالَّا شَدِيدًا
(الاحزاب : ۱۲)
اگر چہ جنگ احزاب کی تفاصیل بیان کرنا تو میرے موضوع میں شامل نہیں لیکن اس موقع پر
الله
آنحو کے بے نظیر کردار کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ صبر آزما حالات بیان کئے جائیں
جن سے آپ کے اخلاق حسنہ کو دو چار ہونا پڑا۔اس غزوہ کا پس منظر یہ ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر اگر چہ کفار مکہ کے مقابل پر مسلمانوں کو
بہت زیادہ تکلیف اٹھانی پڑی لیکن اس کے باوجود قریش مکہ اور ان کے سردار اس احساس سے
بے چین تھے کہ انہیں جنگ احد کا کوئی بھی ٹھوس فائدہ نہیں پہنچا اور جنگی مصلحتوں اور منفعتوں میں سے
کچھ بھی تو حاصل نہ ہوا۔ان کا اصل مقصد تو اسلام کی بیخ کنی اور توحید کا خاتمہ کرنا تھا لیکن جنگ احد
کے بعد بھی مسلسل اسلام ترقی پذیر رہا بلکہ پہلے سے بڑھ کر تیز رفتاری کے ساتھ اہل عرب میں نفوذ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
375
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
کرنے لگا۔پس قریش مکہ لِيَغِیظُ بِهِمُ الْكُفَّار کی اٹل تقدیر کے تابع پہلے سے بڑھ کر اسلام
کی ترقی پر حسد میں جلنے اور غیظ کھانے لگے۔قریش مکہ کے علاوہ ایک یہودی قبیلہ بنونضیر جسے عہد شکنی ، فساد، بے حیائی اور آنحضو
کے خلاف اقدام قتل کے نتیجہ میں مدینہ سے نکال دیا گیا تھا اپنی اس جلا وطنی کے نتیجہ میں اسلام کا پہلے
سے بھی کہیں بڑھ کر دشمن ہو چکا تھا اسی انتقام کی آگ میں جلتا ہوا اس قبیلہ کا سردار حیی بن اخطب
مسلسل قبائل عرب اور اہل مکہ کو آنحو اور اسلام کے خلاف اکساتا رہتا تھا۔پس اس معاند کی
اشتعال انگیزی نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اہل مکہ اور ان کے حلیف اسلام دشمن قبائل بنو غطفان ،
بنو اسد، بنو سلیم ، بنومزہ، بنو اسعد وغیرہ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ ایک ایسا عظیم الشان لشکر لے کر
مدینہ پر حملہ آور ہوں جس کے مقابلہ کی مسلمانوں میں تاب نہ ہو۔یہ منصوبہ انتہائی خطر ناک تھا جس کا
مقصد یہ تھا کہ عرب کی سرزمین سے مسلمانوں اور اسلام کو کلیتہ نا پید کر دیا جائے۔مختلف گروہوں یعنی احزاب پر مشتمل یہ عظیم لشکر جس کی تعداد دس اور پچیس ہزار کے درمیان
بتائی جاتی ہے سامان جنگ سے پوری طرح لیس ہو کر مدینہ پر حملہ آور ہوا۔چونکہ ان گروہوں کے
علاقے مدینہ سے مختلف سمتوں اور فاصلوں پر واقع تھے اس لئے ایک منصوبہ کے تحت یہ ایسے مختلف
وقتوں میں روانہ ہوئے کہ مدینہ کے قریب احد کی وادی کے گردو پیش یہ سب گروہ تقریباً ۲۰، ۲۵/
فروری ۶۶۲۷/ شوال ۵ ہجری تک جمع ہو گئے۔اس خوفناک منصوبہ کا دائرہ چونکہ بہت وسیع تھا اور
مدینہ کے شمال میں مدینہ کے جنوب میں مکہ تک پھیلا ہوا تھا اس لئے اس کا پردہ اختفاء میں رکھنا ناممکن
تھا۔چنانچہ غالباً جنوری کے اواخر تک کسی وقت آنحضو کو بھی اس منصوبہ کی اطلاع مل گئی۔یہ
صلى الله
اطلاع ملتے ہی آنحضور ﷺ نے صحابہ سے مشورہ فرمایا کہ اس انتہائی خوفناک حملہ سے کیسے نپٹا جاسکتا
ہے تو حضرت سلمان فارسی نے یہ تجویز پیش کی کہ مدینہ کی شمالی اور مشرقی جانب چونکہ قدرتی دفاع
سے خالی ہے اور اس طرف سے کوئی لشکر بلا رو کے ٹو کے شہر میں داخل ہوسکتا ہے اس لئے اہل فارس
کے طریق کے مطابق اس طرف خندق کھودی جائے تاکہ دشمن کو اپنی بے پناہ عددی برتری سے فائدہ
اٹھانے کا موقع نہ ملے اور مسلمانوں پر یک دفعہ یلغار نہ کر سکے۔آنخصوصی نے اس تجویز کو پسند
فرمایا اور خندق کی نشان دہی فرما کر بلاتا خیر اس کی کھدائی کا کام شروع کروا دیا۔یہ خندق تقریباً ۲۱ دن

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
376
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
میں مکمل ہوئی۔اس کی لمبائی ڈیڑھ میل سے ساڑھے تین میل تک بیان کی گئی ہے۔لیکن میرے
نزدیک تین میل والی روایات زیادہ قابل قبول ہیں کیونکہ مدینہ کے نقشہ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے
که اگر کم و بیش تین میل خندق نہ کھودی جاتی تو خندق کی کھدائی کا مقصد ہی فوت ہو جاتا اور میل ڈیڑھ
میل کا ایسا کھلا راستہ دشمن کو میسر آجاتا جس پر سے ہیں پچیس ہزار کی فوج آسانی سے گزر کر بیک وقت
یلغار کر سکتی تھی۔تین ہفتہ کا یہ عرصہ جس میں خندق کھودی گئی آنحضور ﷺ اور صحابہ کرام رضوان
اللہ علیہم کی
زندگی پر جسمانی لحاظ سے سخت ترین دور تھا۔مرد، عورتیں اور ایسی عمر کے بچے ملا کر جو کچھ نہ کچھ کام کے
صلى الله
قابل تھے صحابہ کی کل تعداد تین ہزار کے لگ بھگ تھی۔آنحضور ﷺ نے یہ تمام مردوزن ، بوڑھے
اور بچے خندق کی کھدائی کے سلسلہ میں مختلف کاموں پر لگا دیئے۔ہلکے کام عورتوں اور بچوں کے سپرد
تھے اور کھدائی اور مٹی اٹھانے کا کام مردوں کے سپر د تھا۔آپ نے کام کرنے والوں کو دس دس کی
ٹولیوں میں تقسیم فرما کر ہر ٹولی کے سپر د تقریباً بیس گزلمبی اور چار گز چوڑی زمین کر دی جہاں انہوں نے
اپنے حصہ کی خندق بنانی تھی۔شدید مشقت اور فاقہ کشی
مسلمانوں پر یہ وقت بہت بھاری تھا۔وقت تھوڑا اور کام بہت زیادہ تھا۔معلومات کا کوئی
ایسا ذریعہ ایسا نہ تھا کہ دشمن کے پہنچنے کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے اس لئے اس بے یقینی کی کیفیت نے اور
بھی اضطراب بڑھا دیا تھا۔زمین سخت اور سنگلاخ تھی۔آلات پورے میسر نہ تھے۔کدالوں اور
پھاوڑوں کی اتنی کمی تھی کی بنو قریظہ سے کرائے پر حاصل کئے گئے تب بھی ضرورت پوری نہیں ہوسکی۔مٹی دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے نگاریاں اور ٹوکرے بھی بالکل نا کافی تعداد میں تھے۔پس صحابہؓ
اپنی چادروں میں بھر بھر کر مٹی خندق سے نکال کر باہر پھیلاتے رہے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی
اپنے کھیسوں میں مٹی بھر بھر کر لے جانے کے کام پر مامور تھے۔آنحضور ﷺ کی نگرانی میں دن رات
اللہ کے مزدوروں کا یہ گروہ خندق کھودنے میں مصروف تھا۔آنحضور محض نگرانی کے فرائض ہی
سرانجام نہیں دے رہے تھے بلکہ دوسرے محنت کشوں کی طرح اپنے مولا کے در کے ایک مزدور بنے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
377
غزوات النبی ہے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
ہوئے اہل بیت کے ساتھ اپنے حصہ کی زمین کی کھدائی فرمارہے تھے۔میں سوچتا ہوں کہ ایسے معزز مزدور دنیا میں ایک ہی بار ظاہر ہوئے جن کی صفوں میں سب دنیا کا
سردار ایک عام مزدور کی طرح محنت کر رہا تھا۔اور سب جفا کشوں سے بڑھ کر جفاکشی کے جو ہر دکھا رہا تھا۔b
آسمان کی آنکھ نے ایسا نظارہ پہلے کب دیکھا تھا کہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةً
(الفتح ۳۰) محمد اللہ کا رسول اور وہ خوش نصیب جو اس کے ساتھ تھے یعنی عباد الرحمن کے یہ گروہ
جو تخلیق کائنات کا خلاصہ تھے۔وہ جن کی خدمت پر زمین و آسمان کو اور ہر اس چیز کو جوان کے درمیان
ہے مسخر کیا گیا تھا خود اپنے رب اور اپنے خالق کے حضور اپنی زندگی کی ساری کائنات مسخر کئے ہوئے
سخت جان جوکھوں کی مزدوری میں مصروف تھے۔یہ وہ دن تھے جب تسخیر کائنات کا مضمون اپنے کمال
کو پہنچا۔یہ وہ ایام تھے جب مزدوری کے ادنی کام کو وہ شرف نصیب ہوا کہ قیامت تک مزدور سخت
مشقت کی گلیوں میں بھی سر اٹھا کر چلے گا اور مزدوری ذلت و نکبت کا نہیں بلکہ عزت و شرف کا نشان بنی
رہے گی۔یہ کوئی عام معمولی محنت کام نہیں تھا، کوئی ایسا وقار عمل نہیں تھا کہ کچھ سفید پوش نصف گھنٹے یا
گھنٹے کے لئے مٹی کھود نے یا اُٹھانے کا کام کر کے وقار عمل کی عظمت کا احساس لئے ہوئے گھروں کو
سدھاریں اور سارے گھر کو فخر سے بتائیں کہ جی ہم وقار عمل سے آ رہے ہیں اور پھر کئی دن تک
ہاتھوں کے چھالے سہلاتے رہیں۔یہ تو ایک ایسی سخت جانی کی مزدوری تھی کہ کوہ کن فرہاد کے قصے
اس کے سامنے ایک لغو اور کھوکھلا افسانہ دکھائی دیتے ہیں۔دن رات کی اس شدید محنت پر بھوک نے ایک الگ آفت ڈھا رکھی تھی۔اول تو ان دنوں
مسلمانوں کی معاشی حالت ویسے ہی بہت کمزور تھی اوپر سے دفاعی مصروفیات نے روز مرہ کے تجارتی
کاروبار بند کر دیئے تھے۔علاوہ ازیں بکثرت ان میں ایسے غریب محنت کش صحابہ شامل تھے جن کی
معیشت روز مرہ کے ہاتھ کی کمائی پر منحصر تھی۔پھر ایک لمبے نامعلوم عرصہ تک پھیلے ہوئے پیش آمدہ
گھیراؤ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا اس لئے جس گھر میں تھوڑا بہت ذخیرہ تھا وہ بھی آئندہ سخت تر وقتوں
کے لئے بچا کر رکھا جا رہا تھا۔غرضیکہ حال یہ تھا کہ ایک طرف تو محنت کی غیر معمولی شدت، دوسری
طرف خوراک کی غیر معمولی کمی ، اوپر سے موسم سخت سردی کا اور کھلے میدان میں خیمہ کشی جبکہ بہتوں کو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
378
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
تن ڈھانپنے کو پورے کپڑے بھی میسر نہ تھے۔غرض یہ کہ آنحضور ﷺ اور آپ کے صحابہ پر ایسی طویل
اذیت ناک گھڑیاں کبھی نہیں آئیں جیسی غزوہ احزاب کے پر آشوب زمانہ میں۔جسمانی مشقت اور شدید بھوک کے اس ہولناک ابتلاء میں آنحضور سب دوسروں
سے بڑھ کر تکلیف اُٹھانے والے تھے اور سب دوسروں سے بڑھ کر ان آزمائشوں سے آپ کامیاب
و کامران ہو کر نکلے۔اس ضمن میں دو حیران کن مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ہوکر
خندق کی کھدائی کے دوران مسجد زباب کے پاس جو پارٹی خندق کھود رہی تھی اس میں
حضرت سلمان فارسی بھی شامل تھے۔آپ انتہائی مضبوط جسم کے مالک تھے اور بڑے جفا کش
تھے۔یہی وجہ ہے کہ گروہ بندی کے وقت انصار اور مہاجرین دونوں کی خواہش تھی کہ وہ ان میں شمار
کئے جائیں
اور دونوں اپنے اپنے حق میں دلائل پیش کر رہے تھے لیکن آنحضور ﷺ نے بڑی محبت اور
شفقت سے ان کے متعلق فرمایا سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ که سلمان تو ہمارا ہے اور اہل بیت میں سے
ہے۔( تاریخ طبری جلد ۲ صفحه ۹۱، شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۹۲، ۴۹۳) یہ تو خیر ایک ضمنی بات
تھی ، میں یہ بتا رہا تھا کہ اس کھدائی کے دوران ایک ایسی سخت چٹان نمودار ہوئی کہ کسی صورت سے
ٹوٹنے کا نام نہ لیتی تھی۔حتی کہ حضرت سلمان جیسے غیر معمولی مضبوط انسان کی ضربیں بھی محض بے
کار ثابت ہوئیں۔آخر عاجز آکر اس گروہ نے آنحوی ﷺ کی خدمت میں پیغام بھیجا جس کا ذکر
الله
سیرت النبی ترجمه تاریخ طبری میں ان الفاظ میں آتا ہے:
"
پھر اللہ عزوجل نے خندق کے اندر ایک چکنا سفید بڑا پتھر ظاہر
کر دیا۔اس سے ہمارے اوزار ٹوٹ گئے اور ہم اس کے اُکھاڑنے سے تنگ
ہو گئے۔ہم نے کہا سلمان ! تم رسول اللﷺ کے پاس اوپر جاؤ اور ان کو اس
کی اطلاع کرو تا کہ وہ ہمیں اس پتھر سے ذرا ہٹ جانے کی اجازت دیں کیونکہ
اس سے بہت ہی کم فرق پڑے گا۔یا وہ اس کو نکالنے کا حکم دیں تو ہم ویسا کریں
گے۔ہم اسے پسند نہیں کرتے کہ آپ کے خط سے سر موتجاوز کریں۔سلمان
خندق کے اندر سے چڑھ کر رسول اللﷺ کے پاس آئے۔آپ اس وقت
ترکی خیمہ میں بیٹھے تھے۔سلمان نے کہا یا رسول
اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
379
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
شار ہوں۔خندق میں ایک بہت بڑا سفید سخت اور چکنا پتھر نکل آیا ہے۔اس سے
ہمارے اوزارٹوٹ گئے۔ہم اس کے کھودنے سے تنگ آگئے ہیں اس پر کچھ اثر
ہی نہیں ہوتا۔اب جیسا ارشاد عالی ہو ، ہم آپ کے خط سے سرمو تجاوز کرنا پسند
نہیں کرتے۔رسول اللل سلمان کے ساتھ خود خندق میں اترے۔آپ
کے آتے ہی ہم بقیہ نو آدمی خندق کے اوپر آگئے۔رسول اللہ
ﷺ نے سلمان
کے ہاتھ سے کدال لی اور اس سے پتھر پر ایک ضرب ماری جس سے وہ ٹوٹ گیا
اور اس میں سے بجلی کی ایک ایسی چمک نکلی جس سے تمام مدینہ روشن ہو گیا۔وہ
روشنی اس قدر تیز تھی کہ یہ معلوم ہوتا تھا کہ اندھیری کوٹھڑی میں روشن چراغ
ہے۔رسول اللﷺ نے تکبیر فتح کہی پھر مسلمانوں نے بھی تکبیر کہی۔دوسری
مرتبہ آپ نے اس پر ضرب ماری جس سے اس میں اور شگاف پڑ گیا اور ایسی بجلی
کی سی روشنی ہوئی جس سے تمام مدینہ روشن ہو گیا۔معلوم ہوتا تھا کہ اندھیری
کوٹھڑی میں چراغ روشن ہے۔آپ نے تکبیر فتح کہی تمام مسلمانوں نے تکبیر
کہی اور اب تیسری مرتبہ آپ نے دست مبارک سے اس پر ضرب ماری اور اس
مرتبہ اسے بالکل توڑ ڈالا۔تو پھر اس میں سے حسب سابق بجلی کی چمک ہوئی
جس سے تمام مدینہ روشن ہو گیا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ تاریک کوٹھڑی میں چراغ
روشن ہو گیا۔رسول اللہ نے تکبیر کہی مسلمانوں نے بھی تکبیر کہی پھر سلمان
کا ہاتھ پکڑ کر خندق کے اوپر چڑھ گئے۔“
66
( تاریخ طبری جلد ۲ صفحه : ۹۲)
اس چھوٹے سے واقعہ کو مختلف زاویوں سے دیکھنے سے آنحضور ﷺ کے خلق عظیم کے
مختلف پہلو نظر کے سامنے آتے ہیں۔سب سے پہلے تو تعجب ہوتا ہے کہ اس انتہائی جسمانی محنت اور فاقہ کشی کے زمانہ میں
آنحو کے دل میں کیسا غیر معمولی عزم اور ذمہ داریوں کا احساس تھا کہ یہ اطلاع ملنے پر کہ
ایک سخت چٹان کسی کوشش سے بھی ٹوٹنے میں نہیں آتی۔آپ اطلاع دینے والے کو یہ جواب نہیں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
380
غزوات النبو اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۱۰۸۹۱
دیتے کہ اے مسلمان ! تم تو اسلامی لشکر کے مضبوط ترین مجاہد ہو اور تمہاری جفاکشی کے چرچے عام
ہیں۔اگر تمہاری ضربوں سے بھی چٹان نہیں ٹوٹی تو میں کیا کر سکتا ہوں اس جگہ کو چھوڑ کر خندق کا راستہ
بدل دو اور چٹان کے پہلو سے ہو کر گزر جاؤ نہیں! بلکہ ایک نہایت بلند پایا منتظم کی حیثیت سے آپ
موقع پر جا کر صورت حال کا جائزہ لینا ضروری سمجھتے ہیں۔صرف جائزہ لینا ہی ضروری نہیں سمجھتے بلکہ
خود چٹان کو توڑنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ فرما لیتے ہیں۔یہ فیصلہ ان حالات میں کوئی معمولی ہمت کا
کام نہ تھا۔مسلسل فاقوں اور محنت شاقہ کے ان ایام میں سردی بھی غضب کی پڑ رہی تھی۔جن لوگوں کو
سخت سردی میں بھوک کی سختی اور اس کے ساتھ جسمانی محنت کا کچھ تھوڑا سا بھی تجربہ ہو وہ اندازہ لگا سکتے
الله
ہیں کہ اس وقت انسان کی نفسیاتی کیفیت کیا ہوتی ہے۔پس یہ واقعہ آنحضور کے آہنی عزم پر بھی
روشنی ڈالتا ہے اور اس احساس ذمہ داری پر بھی اور اس حقیقت پر بھی کہ ادائیگی فرض کی خاطر آپ آپنی
جان کو اور اپنی ذات کو شدید سختی اور مشقت میں ڈالنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے تھے۔پس میں تو جب اس وقت کا تصور کرتا ہوں کہ کیسی شدید جسمانی اذیت اور تکلیف کی حالت
صل الله
میں آنحضو سے اس چٹان کی طرف بڑھ رہے تھے ، وقار اور صبر اور ضبط کا پیکر بنے ہوئے۔جب
آپ کے قدم خندق کے اس حصہ کی طرف اُٹھ رہے تھے تو اللہ تعالیٰ اس وقت کیسی محبت اور پیار کی
نظروں سے آپ کو دیکھ رہا ہوگا اور کائنات کے ذرے ذرے کے دل سے یہ آواز اُٹھ رہی ہوگی کہ
دیکھو اس انسان کامل کو دیکھو! کیسے کیسے بوجھ اٹھانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے!
ایک اور پہلو سے جب ہم اس واقعہ کو دیکھتے ہیں تو اپنے رب پر آپ کے حیرت
انگیز تو کل
اور یقین کامل کا ایک حسین نظارہ سامنے آجاتا ہے۔آپ جانتے تھے کہ آپ کی مرضی خدا کی مرضی اور
آپ کا ارادہ خدا کا ارادہ بن چکے ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے مشن میں ناکام
رہنے دے۔آپ ہمہ تن ہمہ وقت دعا تھے۔میں سوچتا ہوں کہ اس وقت آپ کے دل کی گہرائیوں
سے کیا کیا کہی یا ان کہی دعائیں اُٹھ رہی ہوں گی۔زبان حال تو یقیناً یہ کہتی سنائی دیتی ہے کہ اے
میرے رب ! میرے ہم و غم اور جسمانی آزار تجھ سے بڑھ کر اور کوئی نہیں جانتا، میری جسمانی کمزوری
اور فاقہ کشی سے پیدا ہونے والی نقاہت کے راز تجھ سے بڑھ کر کس پر روشن ہیں ! تو جانتا ہے کہ میں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
381
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
الاول
دن کو بھی مصروف رہتا ہوں اور راتیں بھی تیرے حضور جاگ کر کاٹتا ہوں اور چندلمحوں کی پرسکون
نیند سے بھی محروم ہوں۔پھر بھی میرے آقا! یہ امت مسلمہ جس کی سرداری تو نے مجھے بخشی ہے اس کی
ہر ذمہ داری کو میں فقط اور فقط تیری رضا کی خاطر اُٹھاتا چلا جارہا ہوں اور اُٹھاتا چلا جاؤں گا۔یہ دعا ئیں خواہ کچھ بھی ہوں عالم الغیب خدا آپ کے حال سے خوب باخبر تھا وہ جانتا تھا کہ
جب مجاہدین خندق کو بھوک ستاتی ہے تو سب سے بڑھ کر بھوک کی تکلیف میں اس
کا بندہ مبتلا
ہوتا ہے۔وہ جانتا تھا کہ جب مومن مشقت اُٹھاتے ہیں تو سب سے بڑھ کر مشقت اٹھانے والا اس کا
بندہ ہوتا ہے اور خوب جانتا تھا کہ جب نیند کے چندلحات کے لئے مومنوں کی آنکھیں ترس
رہی ہوتی ہیں تو سب سے بڑھ کر نیند کا ستایا ہوا اس کا بندہ موم ہوتا ہے۔ان حالات میں جب
کوئی فاقہ زدہ آنحضوﷺ کی طرف سائلا نہ نظروں سے دیکھتا ہوگا، جب کوئی تھکا ہارا آنحضو
سے آرام کی اجازت مانگتا ہوگا، جب کوئی رتجگوں سے تنگ آیا ہوا حضور تیل سے سونے کی رخصت
صلى الله
چاہتا ہو گا، جب کوئی تھکا ہوا جسم سخت کاموں میں آنحضو سے مدد کا طالب ہوتا ہوگا اور آنحضور
خود اپنی بے آرامی اور اپنے فاقوں اور اپنی جسمانی اذیت کا راز سینے میں چھپائے ہوئے اس نسبتاً
کم مصیبت زدہ کی ہمدردی اور غم خواری فرماتے ہوں گے اور اس کا بوجھ ہلکا کرنے کی سعی فرماتے
ہوں گے تو کائنات کا ذرہ ذرہ آپ پر درود اور سلام بھیجتا ہوگا اور زمین و آسمان بیک زبان یہ گواہی
دیتے ہوں گے کہ دیکھو اپنے خدا کی خاطر اس کی مخلوق کے سارے بوجھ اُٹھانے والا وہ آ گیا جس کی
وقت کو ازل سے انتظار تھی۔وہ جس کی نظیر نہ پہلے تھی نہ آئندہ ہوگی۔یہ کیسے ممکن تھا کہ ان آڑے
وقتوں میں آپ کا رب اپنے اس بے مثل بندے کی مدد کے لئے خود عرش سے زمین پر نہ اتر آتا کہ
اے میری خاطر سب ناممکن بوجھ اُٹھانے والے ! میں تیری خاطر تیرے سب بوجھ اُٹھالوں گا اور ہر
ناممکن کو ممکن کر دکھاؤں گا، تو میرا ہے اور میں تیرا ہوں۔میری ساری کائنات اور اس کے تمام مخفی
قوانین تیرے لئے مسخر کر دیئے گئے ہیں۔واقعاتی شہادت ہمیں بتا رہی ہے کہ ایسا ہی ہوا اور آنحضو جب خندق میں اتر کر اس
چٹان تک پہنچے اور اسے توڑنے کے لئے کدال اُٹھایا تو وہ اٹوٹ چٹان جس پر سلمان فارسی جیسے
گرانڈیل انسان کی پے در پے ضربات نے کوئی ادنی سا اثر نہ دکھایا آنحضور کی ایک ضرب سے

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
382
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
اس کا سینہ شق ہو گیا اور ایک شعلہ بلند ہوا جس سے سارا ماحول روشن ہو گیا۔پھر دوسری مرتبہ آپ نے
ضرب لگائی اور پھر چٹان کے ٹوٹنے کے ساتھ ایک اور شعلہ بلند ہوا جس سے سارا ماحول روشن
ہو گیا۔پھر تیسری مرتبہ آپ نے ضرب لگائی اور ایک اور ماحول کو روشن کر دینے والا شعلہ بلند ہوا اور
چٹان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گئی اور صحابہ کے لئے ایسی نرم اور عاجز ہوگئی جیسے ریت کا بے جان تو دہ
ہو۔اس واقعہ میں غلامان حل کے لئے قیامت تک کے لئے یہ سبق ہے کہ اگر تم محض خدا کی خاطر
اس پر تو کل کرتے ہوئے بظاہر اپنی طاقت سے بھی بڑھ کر بوجھ اٹھانے کے لئے آگے بڑھو گے تو خدا
خود تمہارے بوجھ اُٹھا لے گا اور تمہارے نحیف اور کمزور بازوؤں کو وہ طاقت بخشے گا کہ بڑی بڑی
مضبوط چٹانوں کا سینہ چیر دیں۔تمہارا خدا خود تمہارا کفیل ہو جائے گا اور تمہاری دعاؤں کو قبولیت کا وہ
معجزہ عطا کرے گا جو ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔ایک عظیم الشان جزا
ان کے نام اور وقار کی عظمت کے لئے جب خدا تعالیٰ نے اس چٹان کو پارہ پارہ
کر دیا تو بات یہیں ختم نہیں ہو گئی اور آنحضوں کی قربانی اور ایثار اور عزم اور تو کل کی صرف یہی جزا
نہ تھی ، یہ تو محض ایک ابتدائی علامت تھی۔حضرت عمرو بن عوف روایت کرتے ہیں کہ آنحضور
چٹان کو تو ڑ کر خندق سے باہر تشریف لائے تو دوران گفتگو صحابہ سے فرمایا بے شک جب میں نے پہلی
ضرب لگائی اور اس سے روشنی نمودار ہوئی تو اس کی چمک میں حیرہ کے قصور اور کسریٰ کی سرزمین کے
شہر دکھائے گئے اور بشارت دی گئی کہ ان پر میری امت کو اقتدار بخشا جائے گا۔دوسری ضرب لگانے
پر جو روشنی نمودار ہوئی اس کی شو میں روم کے سرخ محلات دکھائے گئے اور جبرائیل نے مجھ کو خوشخبری
دی کہ ان پر بھی میری امت فتح یاب ہوگی۔تیسری مرتبہ جو میں نے ضرب لگائی اور اس سے روشنی
نمودار ہوئی اس مرتبہ بھی مجھے اس کی چمک دھمک میں صنعاء کے محلات دکھائے گئے اور خوشخبری دی گئی
کہ ان پر بھی تیری امت کو غلبہ عطا کیا جائے گا۔اس روایت سے صاف ظاہر ہے کہ چٹان کے شق ہونے کا معجزہ محض ایک کھڑکی کی حیثیت
رکھتا تھا جو مسلمانوں کے خوش آئند مستقبل کی جانب کھولی گئی تھی جو اس افق کی جانب کھولی گئی تھی جس

آج 10 میں سے 10 باقی