غزوات النبی میں خلقِ عظیم (غزوہ احزاب )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
383
غزوات النبی اے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
پر مسلمانوں
کی عظیم فتوحات کی خبریں نور کی روشنائی سے جلی حروف میں لکھی ہوئی تھیں اور آئندہ آنے
والی نسلوں کے لئے ایک پیغام تھا کہ اے عظیم سلطنت کسری کے فتح کرنے والو! اور اے مشرقی
سلطنت روما کی بے پناہ طاقت زیروز بر کرنے والو! اور قسطنطنیہ کے سرخ محلات کے فاتحین ! اور اے
وہ فتح نصیب اسلامی لشکر ! جن کی یورش سے صنعاء کے قلعوں کے دروازے توڑے جائیں گے کبھی یہ
گمان نہ کرنا کہ یہ عظیم فتوحات تمہارے زور بازوؤں کا نتیجہ ہے۔نہیں نہیں ! یہ نتیجہ ہے میرے بندے
کے اس ایثار اور قربانی اور انکسار کا اور اس بے پناہ قوت برداشت کا جو احزاب کے پر آشوب
زمانہ میں اس نے دکھائی تھی۔غزوہ احزاب تاریخ عالم کے جس دور میں واقعہ ہے اس دور میں حجاز دنیا کے دیگر ممالک
کے مقابل پر ایک نہایت کمزور اور بے زور ملک تھا۔جس کا دنیا کے متمدن اور طاقتور ملکوں میں کوئی
شمار ہی نہ تھا۔اس حقیقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ذرا اندازہ کیجئے کہ پھر مسلمانوں کی کمزوری کا کیا عالم ہوگا
کہ مدینہ کے چھوٹے سے شہر میں عرب کے چند قبائل کے گھیرے میں آکر دنیاوی اعتبار سے کیسے
بے زور اور بے طاقت اور بے بس نظر آرہے ہیں ان عربوں کے مقابل پر بے بس نظر آرہے ہیں جو
خودا پنی ہمسایہ طاقتوں کے سامنے محض بے حیثیت اور عاجز اور ذلیل وخوار تھے۔جن کے شمال مغرب
میں قیصر کی بے پناہ قوت سر بفلک پہاڑوں کی طرح بلند تھی ، جن کے مشرق میں کسری کے محل آسمان
سے باتیں کر رہے تھے اور جن کے جنوب میں یمن کے محلات اپنے بلند و بالا کنگروں کے ساتھ عرب
کی پستی اور فلاکت اور نکبت کا مذاق اُڑا رہے تھے۔تو پھر کس قدر حیرت کا مقام ہے کہ جب
والے اپنے نڈھال جسم کو ایک مافوق البشر عزم اور ہمت کا سہارا دیئے ہوئے اس چٹان کی
طرف بڑھ رہے تھے تو خدائی تقدیر یہ اعلان کرنے کو تھی کہ اے میرے بندے! یہ چٹان کیا چیز اور اس
کی حیثیت کیا ! ہم یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ تیرے غلاموں کے پاؤں کی ٹھوکروں سے شمال و جنوب،
مشرق و مغرب کی دنیاوی طاقتوں کے بلند و بالا پہاڑ بھی ٹوٹ کر چکنا چور ہو جائیں گے۔ایک چٹان
کیا اور اس کی سرکشی کیا ! ہم تجھے وہ قوت اور عظمت اور ہیبت عطا کریں گے جو بڑے سے بڑے
سرکشوں کے سرخم کر دے گی اور پہاڑوں کے سینے چیر دے گی۔پس اے شمال و جنوب مشرق و مغرب

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
384
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
کے فاتح ! تجھ پر سلام ہو۔اے بے مثل مظفر و منصور! قیصر کے سرخ محلات کے دروازے تجھ پر کھولے
جاتے ہیں اور یمن اور کسری کے رفیع الشان قلعوں کی چابیاں تجھے سونپی جاتی ہیں۔خلق محمدی کا ایک اور حسین نظارہ
ذکر گزر چکا ہے کہ جب چٹان کے شق ہونے کا واقعہ گزرا تو آنحضور ﷺ اور آپ کے
صحابہ اس وقت تین دن کے فاقہ سے تھے۔اس وقت حالت یہ تھی کہ جب بعض صحابہ نے بھوک کی
حد سے بڑھی ہوئی تکلیف کی شکایت کی اور اپنے پیٹ سے کپڑا اُٹھا کر دکھایا کہ یا رسول
اللہ ! دیکھیں
کہ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہم پیٹ پر پتھر باندھے پھرتے ہیں تو آنحضور نے بھی
جواب میں اپنے پیٹ سے کپڑا اُٹھا کر دکھایا اور صحابہ نے دیکھا کہ آپ کے پیٹ پر تو ایک نہیں دو پتھر
بندھے ہوئے تھے۔(شمائل ترمذی)
نحو ضبط و تحمل اور صبر کا ایک شاہکار تھے۔پس اگر سائل کی تسلی مقصود نہ ہوتی تو
غالباً کبھی آنحضور اپنی اندرونی کیفیت سے دوسروں کو آگاہ نہ فرماتے لیکن آنحوی کے صبر
کے اس راز کو افشاء کرنے میں اللہ تعالیٰ کی تقدیر کام کر رہی تھی اور جو آنحضو کے بے پناہ حسن
کے بعض اور پہلوؤں سے بھی پردہ اُٹھانے والی تھی اور ہمیشہ کے لئے بنی نوع انسان پر یہ روشن کر دینا
چاہتی تھی کہ کیوں خدا کا بندہ جو اپنے رب کو ہر دوسرے وجود بلکہ ساری کائنات سے زیادہ پیارا
ہے اور کیوں یہ خارق عادت معجزہ اس کے ہاتھ پر بار بار ظاہر ہوتا ہے کہ قوانین قدرت اس کی مرضی
کے تابع کر دیئے جاتے ہیں؟
جس وقت آنحضور ﷺ کی ضربات سے چٹان ٹوٹنے کا معجزہ ظہور میں آیا
رت جابر بھی وہاں موجود تھے۔جب آپ کو پتہ چلا کہ آنحضور نے تین دن سے کچھ نہیں کھایا اور
آپ کے پیٹ پر پتھر بندھے ہوئے ہیں تو وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ
! مجھے اجازت دیجئے گھر جا کر کچھ کھانے کا بندوبست کروں۔چنانچہ آپ نے اجازت دے دی۔کہتے
ہیں میں نے گھر آکر بیوی سے کہا کہ میں نے آنحضر کی ایسی حالت دیکھی ہے کہ میں اس پر
صبر نہیں کر سکا۔کیا کچھ کھانے کو ہے؟ میری بیوی نے جواب دیا۔کچھ جو ہیں اور یہ بکری کا بچہ ہے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
385
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
چنانچہ میں نے اسے ذبح کیا، جو پیسے، آٹا گوندھا اور ہانڈی چولہے پر چڑھا دی۔جب آٹا روٹی پکانے
کے قابل ہو گیا اور ہانڈی چولہے پر پکنے کے قریب ہو گئی تو میں آنحضر ﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوا اور عرض کیا۔آپ ایک دو آدمی ساتھ لے کر تشریف لے آویں ، کچھ کھانا تیار کیا ہے۔آپ نے
پوچھا کتنا کھانا ہے؟ میں نے آپ کو تفصیل بتائی۔آپ نے فرمایا بہت ہے۔پھر آپ نے فرمایا اپنی
بیوی کو جا کر کہو کہ وہ نہ چولہے سے ہنڈیا اتارے اور نہ تنور سے روٹی نکالے۔پھر آپ نے مہاجرین
اور انصار کو کہا چلو جا کر کھانا کھا آئیں جابر نے ہماری دعوت کی ہے۔جب مجھے اس کا علم ہوا تو بہت
گھبرایا اور بیوی سے کہا خدا تیرا بھلا کرے آنحضرت ﷺ کے ساتھ تو مہاجر اور انصار سب آگئے ہیں
اب کیا بنے گا؟ میری بیوی نے پوچھا کیا حضور نے جب تم سے کھانے کی تفصیل پوچھی تھی تو تم نے
بتا دیا تھا میں نے کہا ہاں سب کچھ بتا دیا تھا۔اس نے کہا تو پھر گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔بہر حال
حضور نے لوگوں کو کہا اندر آجاؤ لیکن بھیٹر نہ کرنا۔پھر آپ نے روٹی توڑی اور اس پر گوشت ڈالا
اور ہنڈیا اور تنور کو ڈھانپ دیا۔آپ اس سے کچھ کھانا لیتے اور اپنے ساتھیوں کے سامنے رکھتے۔اس
طرح روٹی توڑ توڑ کر اس پر سالن ڈالتے گئے اور لوگوں کو کھلاتے گئے۔یہاں تک کہ سب سیر ہو گئے
اور ابھی کافی کھانا بچا ہوا تھا آپ نے فرمایا تم خود بھی کھاؤ اور بطور تحفہ دوسروں
کو بھی بھیجو کیونکہ بھوک
نے لوگوں کوستا رکھا ہے۔( بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق)
سیرت محمدی کا یہ واقعہ نہایت لطیف اخلاقی تعلیم کا حامل ہے جس کا باریک نظر سے مطالعہ
ضروری ہے۔دراصل آنحضو کے حسن سیرت کا محض سرسری نظر سے احاطہ ہو ہی نہیں سکتا۔بلکہ
قرآن کریم کے معارف کی طرح آپ کی سیرت کے بھی بہت سے بطون ہیں اور ہر پردہ کے پیچھے
حسن کا ایک نیا جہان روشن دکھائی دیتا ہے۔سیرت محمدی کے علاوہ اس واقعہ میں صحابہ کی فدائیت اور
ایمانی کیفیت کے بھی بڑے دلنشین پہلو نظر آتے ہیں۔جہاں ایک طرف آنحضر ا یہ پسند نہیں فرماتے تھے کہ اجتماعی تکلیف کے وقت اپنے
نفس کو دیگر صحابہ پر کسی نوع کی کوئی ترجیح دیں بلکہ وہاں اپنی تکلیف کا حال بھی ان سے مخفی رکھتے تھے۔دوسری طرف صحابہ کی حالت یہ ھی کہ اپنا سب آرام لٹا کر اور جان فدا کر کے بھی اگر آنحضور کو
کوئی آرام پہنچا سکتے ہوں تو ایسا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔خادم اور مخدوم کے تعلقات

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
386
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
کا یہ اسلوب حسن معاشرت کی جان ہے اور ہر زمانہ کے انسان کے لئے اس میں سبق ہے۔اگر اس
صورت حال کو مزید غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ دراصل صحابہ کی فدائیت ان کی ذاتی صفت نہ
تھی بلکہ ایک صفت منعکہ تھی یعنی آنحضور کی اس شفقت کا پر تو تھی جو دراصل آپ ہی کی ذات سے
پھوٹتی اور صحابہ کی جانب بہتی تھی جس کا قرآن کریم ان الفاظ میں ذکر فرماتا ہے:
عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ
رَءُوفٌ رَّحِيمُ (التوبه : ۱۲۸)
یعنی اس رسول پر بہت شاق گزرتا ہے کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچے۔پس تمہارے دکھ یہ اپنی
جان پر لے لیتا ہے۔دیکھو یہ مومنوں سے کیسی رافت اور رحمت کا سلوک کرنے والا ہے۔یہ
صلى الله
آنحضور کی رافت اور رحمت ہی تھی جس نے صحابہ کے دلوں کو اپنی محبت میں ایسا فریفتہ کر رکھا تھا
کہ وہ پکھل پگھل کر آپ کے قدموں میں بہنے کے لئے مچلا کرتے تھے۔حضرت جابر نے بھی اس جذبہ سے مجبور ہو کر اپنے گھر کی ساری پونجی آنحضوں کے
قدموں میں ڈال دی لیکن یہ ناممکن تھا کہ وہ رؤف رحیم آقا شدید فاقہ کشی کے ان سخت ایام میں اپنی
بھوک مٹانے کے لئے چل پڑتا جبکہ دیگر ساتھی اسی طرح بھوک سے بلک رہے ہوتے۔چونکہ محمد
مصطفة صلى الله
کا خدا سب سے بڑھ کر اپنے بندے کی فطرت اور اداؤں سے واقف تھا اس لئے اس
نے بھی اس موقع پر ایسے پیار اور قرب کا اظہار فرمایا کہ دل پھڑک اٹھتا ہے۔جب جابر نے اطلاع
صلى الله
دی کہ حضور کھانا تیار ہے چند دوسرے خدام کو بھی ساتھ لے چلیں۔تو آنحضور ﷺ نے معا یہ سوال
کیا کہ کتنا کھانا ہے؟ کھانے کی تفصیل سن لینے کے بعد یہ جان کر کہ بمشکل چند بھو کے لوگوں کے لئے
کافی ہو سکتا تھا۔آپ کا یہ فرمانا کہ بہت ہے اور ساتھ ہی سارے لشکر اسلام کو دعوت عام دے دینا کہ
چلو چلیں جابر نے ہماری دعوت کی ہے آپ کے ایثار اور توکل علی اللہ کی ایک حیرت انگیز مثال ہے۔آپ جب اپنے رب کی خاطر ایثار اور توکل کا یہ عجیب نمونہ دکھا رہے تھے تو یوں لگتا ہے کہ
زمین و آسمان کا مالک اس وقت آپ کو یہ بشارت دے رہا تھا کہ اے میرے بندے! تو کھانے کی
مقدار کیوں پوچھ رہا ہے؟ میں جانتا ہوں جو تیرے دل میں ہے۔پس تجھے بشارت ہو کہ کھانا اتنا ہے
کہ جو اس وقت تک ختم نہ ہوگا جب تک تیرا اور تیرے محبوب غلاموں کا پیٹ نہ بھر جائے۔اس وقت

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
387
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
سے تقدیر کا سب انداز ہی بدل جاتا ہے۔اب جابر مہمان اور آنحضور میزبان بنے والے تھے۔فرماتے ہیں میرے آئے بغیر نہ آئے کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ہنڈیا سے ڈھکنا اٹھایا جائے۔گویا وہ
گھر اللہ کے حکم سے آپ کے تصرف میں دے دیا گیا تھا اور آپ کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ اپنی
مالکیت اور رزاقیت کی ایک نئی شان دکھانا چاہتا تھا۔سارے واقعہ پر دوبارہ گہری نظر ڈال کر دیکھ
لیجئے آنحضور ﷺ کا سب انداز صاحب خانہ کا سا نظر آئے گا۔چنانچہ آخر پر جب سب لشکر سیر
ہو چکا اور ابھی بہت سا کھانا بچا ہوا تھا تو آپ نے جابر اور ان کی اہلیہ سے فرمایا کہ تم بھی کھاؤ اور
لوگوں کو بھی تحفہ کے طور پر بھیجو کیونکہ بھوک نے لوگوں کو ستارکھا ہے۔ادنی سی عقل رکھنے والا بھی دیکھ
سکتا ہے کہ جو کھانا ایک بھو کے لشکر کی یلغار کے بعد بھی بچ گیا تھا یقیناً وہ بکری کا ایک لیلا اور جو کا
تھوڑ اسا آٹا تو نہ تھا جو جابر کی ملکیت تھا بلکہ آسمان سے اترا ہوا وہ مائدہ تھا جو آنحضور ﷺ اور آپ
کے ساتھ کے درویشوں کے لئے اتارا گیا تھا۔دوسرا دور
صلى الله
نظیم کی آمد اور محاصرہ
شدید تکلیفوں کا یہ دور جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں یہ تو ابھی آغاز کی باتیں تھیں اور آئندہ سخت
تر پیش آنے والی تکالیف کے لئے گویا تیاری کا زمانہ تھا۔یہ محض تصرف الہی تھا کہ خندق کی تکمیل سے
پہلے دشمن وہاں نہیں پہنچ سکا لیکن جو نہی خندق مکمل ہوئی مختلف سمتوں سے بیابانی غولوں کی طرح دشمن
کے دستے مدینے کے شمال اور مغرب اور جنوب میں اترنے شروع ہوئے۔ان میں کفار مکہ بھی تھے
جن کے سینوں میں حسد کی آگ بھڑک رہی تھی اور بنونضیر بھی جو اپنی شرمناک جلا وطنی کی بناء پر انتقام
کی آگ میں جل رہے تھے۔اور ان دونوں دشمنوں کے حلیف وہ متعدد بدو قبائل تھے جو اپنی وحشت
اور جاہلیت اور بربریت میں شہرت یافتہ تھے اور تہذیب اور انسانیت اور شرافت اور عفو سے عاری
بھو کے صحرائی بھیڑیوں کی طرح حملہ کرنا ان کی سرشت میں داخل تھا۔یہ سب غول بیابانی ہولناک کالی گھٹاؤں کی طرح امڈ کر آئے اور مدینہ کے مشرقی افق کو شمال
تا جنوب تاریک کر دیا۔یہ گھٹا ایسی تھی جس میں ظلمتیں بھی تھیں اور رعد و برق کے کڑ کے بھی لیکن

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
رحمت کے پانی کی کوئی بوند نام کو ن تھی۔388
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
اواخر فروری میں اس لشکر جرار نے جس کی تعداد بارہ سو مسلمان مجاہدین کے مقابل پر کم و
بیش ہیں چھپیں ہزار تھی ، مدینے کو مشرقی جانب سے شمال تا جنوب اپنے گھیرے میں لے لیا۔یہ لشکر
تین فوجوں میں بٹا ہوا تھا۔لشکر کا ایک حصہ جو بنی غطفان پر مشتمل تھا عینیہ بن حصن فرازی کی سرکردگی
میں تھا۔لشکر کا دوسرا حصہ جو بنو اسد پر مشتمل تھا کی کمان طلحہ کر رہا تھا اور لشکر کا تیسرا حصہ جو قریش کے
قبائل پر مشتمل تھا اس کی کمان ابوسفیان کے ہاتھ میں تھی جو سالا راعظم بھی تھا۔جب سرداران لشکر نے مسلمانوں کے اور اپنے درمیان خندق کو حائل دیکھا تو ایک ایسی
جنگی حکمت عملی اختیار کی جو مسلمانوں کے لئے انتہائی پریشان کن اور اعصاب شکن بن گئی اور لمبے
عرصہ تک کسی بھی فوج کے لئے اسے برداشت کرنا ممکن نہ تھا۔مسلمان چونکہ سخت تھکے ہوئے ، کم تعداد
اور فاقوں کے ستائے ہوئے تھے اس لئے کفار مکہ نے موقع محل کے مطابق جو جنگی منصوبہ بنایا اس کے
خد و خال یہ تھے:
اول : جب تک فاقوں سے تنگ آکر مسلمان یا مر نہ جائیں یا ہتھیار نہ ڈال دیں محاصرہ قائم رکھا
جائے۔دوم : خندق کے کمزور حصوں کی نشاندہی کر کے مسلسل ان پر حملے کئے جائیں تا کہ اگر کسی جگہ سے
خندق کو پاٹا جاسکے تو عام ہلہ بولنے کے لئے راستہ صاف ہو جائے۔سوم : بہترین سواروں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں خندق کے تنگ حصوں کو پھلانگ کر مسلمانوں کی
چوکیوں پر حملہ کرتی رہیں۔چهارم مختلف وقتوں میں مختلف سمتوں سے ہونے والے یہ حملے دن کے علاوہ رات کو بھی جاری رکھے
بائیں تا کہ مسلمانوں کو کسی وقت بھی چین نصیب نہ ہو۔اپنے ایجنٹوں اور منافقوں کے ذریعہ ان میں انتہائی حوصلہ شکن باتیں پھیلائی جائیں اور
آنحو کے خلاف یہ زہریلا پروپیگنڈا کیا جائے کہ فتح و نصرت اور غلبہ کے جو وعدے تم سے
صلى الله
کرتا رہا ہے سب جھوٹے ہیں۔عرب کے چند قبائل کے مقابلہ کی تو طاقت نہیں اور سلطنت روما اور
ایران کی فتوحات کی باتیں کر رہا ہے۔یہ ففتھ کالم (Fifth Column) پروپیگنڈا جس کا قرآن

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
389
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
کریم میں بھی ذکر ملتا ہے، جنگ عظیم ثانی کے نازی طریق جنگ سے بہت ملتا جلتا تھا اور بلا شبہ کسی
دشمن کی کمر توڑنے کے لئے اس سے زیادہ زبر دست حربہ نہیں سوچا جا سکتا۔ہتھیار کیسے ہی کیوں نہ
ہوں اگر ہمت ہی کی کمر ٹوٹ جائے تو سپاہی لڑ نہیں سکتا اس لئے کسی حملہ آور کے لئے اس سے بہتر اور
کیا طریق جنگ ہو سکتا ہے کہ لڑائی کے بغیر ہی دشمن کو زیر کر لیا جائے۔ششم : یہ کہ یہودی قبیلہ بنو قریظہ سے ساز باز کی جائے کہ وہ مسلمانوں سے اپنے عہد و پیمان توڑ دیں
اور جب کفار کا لشکر ایک عام یلغار کرے تو یہودی مسلمانوں کی پشت پر سے حملہ آور ہوں۔آنحضور کی صداقت کا ایک روشن ثبوت
عرب سرداران نے اس خطر ناک سکیم پر آغاز ہی سے عمل شروع کر دیا جس سے مسلمان
مجاہدین کی مشکلات اور تکالیف میں بے پناہ اضافہ ہو گیا اور سب سے زیادہ ان مصائب کا اثر حضرت
محمد مصطفی ﷺ کی ذات پر پڑا۔حیرت ہوتی ہے کہ بظاہر اس ناممکن بو جھ کو آپ نے کیسے اُٹھائے رکھا
اور کیوں آپ کے پائے عزم و ثبات میں ایک ادنی سی لغزش بھی نہ آئی۔آپ کی بے مثل قوت کا راز
در اصل تعلق باللہ اور دعاؤں میں تھا۔آپ مسلسل دردناک دعاؤں کے ذریعہ اپنے رب کے حضور
گریہ وزاری کرتے رہے اور اسی سے مدد مانگتے رہے۔بظاہر امید کی کوئی بھی تو کرن دکھائی نہ دیتی
تھی اور دنیا کے پیمانوں سے جانچا جائے تو ایک ہی دن میں سارالشکر اسلام مایوسی کا شکار ہو جانا
چاہئے تھا۔جس لشکر کے آب و دانا کی یہ کیفیت ہو کہ دشمن کے محاصرہ سے پہلے ہی تہی دامن اور فاقہ
مست ہو چکا ہو ایسے قومی اور ہولناک محاصرے کے وقت اس کی کیا حالت ہوسکتی ہے؟ پھر منافقین کا
باتیں بنانا اور طعن و تشنیع کی چھریاں چلانا اور کمزور ایمان والوں کی یہ حالت کہ خوف و ہراس سے
صلى الله
آنکھیں پتھرا رہی ہوں اور موت کی سی غشی طاری ہو، آنحضور ﷺ اور آپ کا صبر ہی تو تھا جو ایسے میں
مومنوں کی ڈھارس بنا ہوا تھا۔اور یہ آنحضور ﷺ کی صداقت پر غیر متزلزل ایمان ہی تو تھا جس سے
وہ زندگی کی قوت پارہے تھے۔ہم بلا خوف وتر دید کہ سکتے ہیں کہ جب سے دنیا بنی ہے کبھی کسی نبی کی
صداقت پر ایمان لانا ایسا دشوار نہیں ہوا جیسا احزاب کے پر خطر ایام میں محمد مصطفیٰ کی صداقت پر
ایمان لانا تھا۔اور کبھی کسی نبی کی صداقت کو ایسا امتحان پیش نہیں آیا جیسا آنحوم کی صداقت کو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
390
غزوات النبی اے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
احزاب کے پر ستم ایام میں۔کیا پہلے بھی کبھی آسمان کی آنکھ نے ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھا تھا کہ چند
نحیف و نزار فاقہ کش درویشوں کے درمیان جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوں۔اُن کا نبی اُن
سے شرق و غرب ، شمال و جنوب کی فتوحات کے وعدے کر رہا ہو اور سننے والوں کے دل حیرت و
استعجاب میں ڈوب جانے اور بے یقینی اور بے اطمینانی کا شکار ہونے کی بجائے یقین اور ایمان میں
پہلے سے بھی بڑھ جائیں۔وہ پہلے سے بڑھ کر اپنے آقا کی صداقت کے قائل ہو جائیں اور ایسے
پر جوش نعرہ ہائے تکبیر سے اس کی صداقت کی گواہی دیں کہ عرش کے کنگرے بھی لرز نے لگیں۔مومنوں کی اس عجیب جماعت کو ہم کیا نام دیں اور کس لقب سے پکاریں۔کیا وہ ایک
دیوانوں کی جماعت تھی یا حد سے بڑھے ہوئے عشاق کا ایک گروہ یا مئے عرفان و ایمان میں مست
ہوش و خرد سے بے نیاز لافانی لوگ تھے جو اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی اس عالم بقا میں بستے تھے۔میں تو کہتا ہوں کہ تینوں نام اُن پر سجتے تھے۔وہ اس خطہ سماوی کے باشندے تھے جہاں
جنون اور عشق اور فنافی الرسول اور فنافی اللہ کی سرحدیں ملتی ہیں۔لیکن اک ذرا ٹھہرو اور سوچو کہ یہ
مصطف صلى الله
انہوں نے کیسے حاصل کیا اور یہ قوت انہوں نے کہاں سے پائی؟ بلاشبہ یہ کرشمہ حضرت محمد مصنف میں سے
کی صداقت ہی کا تو تھا۔مومنوں نے آنحضور کو ہر حال میں ہر آزمائش میں ہمیشہ سچا پایا تھا اور جانتے
تھے کہ آپ کی صداقت ایک لازوال اور اٹل حقیقت ہے جو سورج سے بڑھ کر روشن اور یقینی ہے۔بھلا کبھی راتوں نے بھی سورج کے وجود کو مشکوک کیا ہے ؟ یا سیاہ بادلوں کے لائے ہوئے گھپ
اندھیروں نے بھی کبھی مہر تاباں کے بارہ میں وسوسے پیدا کئے ہیں۔پس درحقیقت صحابہ کا غیر متزلزل ایمان آنحضور ﷺ کی لازوال صداقت کا ہی ایک پر تو
تھا جس کی ضو پاشی ان کے دلوں سے منعکس ہو کر ہمیں ان کے نور ایمانی کی صورت میں نظر آتی
ہے۔لاریب آپ کی صداقت ہی توانائی کا وہ ابدی سرچشمہ تھی جس سے صحابہ کے ایمان زندگی کی
قوت پا رہے تھے۔پس اے سچائی کے شہزادے! تجھ پر سلام، اے صادقوں کے قافلہ سالار! تجھ پر
درود، تجھ سا نہ کوئی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا۔محاصرہ کے ساتھ ساتھ جوں جوں غزوہ احزاب کی تلخیاں بڑھیں۔آنحضور ﷺ کی
ذمہ داریاں بھی اسی نسبت سے بڑھنے لگیں۔دن اور رات کوئی لمحہ بھی مسلمانوں پر چین اور سکون کا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
391
غزوات النبی اے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
نہیں آتا تھا۔دو تین میل لمبی خندق پر کسی وقت کسی جگہ بھی دشمنوں کے تازہ دم دستے باریاں بدل بدل
کر حملے کرتے تھے اور مسلمانوں کو ہر وقت چاک و چوبندان سے حفاظت پر مامور رہنا پڑتا تھا اور ہر
خطرے کے وقت وہ آنحضور کی طرف دوڑتے تھے۔آنحضو ﷺ ہمہ وقت ان کی نگرانی فرماتے،
ان کو ہدایت دیتے ، ان کی ڈھارس بندھاتے۔تمام اطلاعات اور تمام ہدایات کا مرکز آپ کی ذات
تھی۔پس دوسرے صحابہ کو تو کچھ آرام کا وقت میسر آ بھی جاتا مگر آپ کا دل تو ساری سرحد پر صحابہ
کی ہر ٹولی کے ساتھ اٹکا ہوا تھا۔خطرہ جگہیں بدلتا ہوا اصحابہ کی جس ٹولی پر بھی منڈلاتا ، دن ہو یا رات
آپ اس سے براہِ راست متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے۔ہر چند کے آپ کی روح ذکر الہی میں مستغرق
یاریگا نہ میں نہاں در نہاں۔انسانی دست برد سے محفوظ ایک اور ہی عالم میں بستی تھی لیکن جسم تو بہر حال
تقاضائے بشریت سے مجبور تھا اور ہر دکھ اور تکلیف کو اسی طرح محسوس کرتا تھا جیسے دوسرے انسانوں
کے جسم بلکہ سب دوسروں سے بڑھ کر حساس تھا اس لئے میں سوچتا ہوں کہ ان دنوں کی تلخیاں آپ
نے کس مافوق البشر صبر کے ساتھ برداشت کیں کہ صبر ایوبی آپ کے صبر کے سامنے پھیکا دکھائی دیتا
ہے۔میں سوچتا ہوں کہ جب شدید اور سخت سردی اور دن رات کی تھکن آپ کے بدن کی نس نس کو
ستاتی تھی تو آپ کا کیا حال ہوتا ہوگا۔میں سوچتا ہوں کہ جب نیند کی پیاسی آنکھیں حد برداشت سے
بڑھ کر بوجھل ہو جاتی تھیں تو آپ کسی اپنی عزم کے ساتھ پلکوں کو چومتی ہوئی نیند کو جھٹک دیا کرتے
تھے۔آپ کی ذات وصفات کے بارہ میں قرآن کریم کی یہ گواہی کیسی بچی لیکن دردناک ہے کہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے آپ اپنے نفس پر بڑا ہی ظلم کرنے
والے تھے۔مصائب کی ان طویل گھڑیوں میں آپ کے آرام کے بارہ میں بہت کم ذکر ملتا ہے۔ایک
روایت میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ آپ اتنا تھک گئے کہ سخت مجبور ہو کر چندلمحوں کے لئے ستانے کو
لیٹ گئے ایسے مختصر سے آرام کے اور بھی کئی وقت آئے ہوں گے لیکن مشکل یہ تھی کہ گھڑی گھڑی کی
پر خطر خبر میں لئے ہوئے صحابہ آپ کے پاس پہنچ جایا کرتے تھے اور وہ بھی کیا کرتے اور جاتے تو
صلى الله
کہاں جاتے؟ چین دل، آرام جان پاتے تو کہاں پاتے ؟ ایک در مصطفی ﷺ ہی تو تھا جسے دن رات
کھٹکھٹایا جا رہا تھا پس آرام کی چند گھڑیاں بھی دراصل آپ کو میسر نہ آتی تھیں۔لیکن ایک موقع پر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
392
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۱۰۸۹۱
پ کی آنکھ لگی تو حضرت ابو بکر اور حضرت
عمرؓ ہتھیار بند آپ کے پہرے پر کھڑے ہو گئے تا کہ
کوئی آپ کے آرام میں مخل نہ ہونے پائے۔یہ بھی ایک عجیب نظارہ تھا مائیں بچوں کے لئے جاگا
کرتی ہیں شاید کبھی ایسا بھی واقعہ گزرا ہو کہ کوئی ماں اپنے بیمار بچے کے لئے اتنا جاگی ہو اتنا جاگی ہو کہ
آخر سخت مجبور ہو کر اس کا سر تکیہ پر ڈھلک جائے اور بیمار بچہ اس کی حفاظت کے لئے اُٹھ بیٹھے کہ کہیں
کوئی نادانی سے شور کر کے اسے جگا نہ دے۔وہ وقت کچھ اس قسم کا تھا کہ صحابہ کی خاطر دن رات
جاگنے والا وجو دسویا ہوا تھا اور صحابہؓ اس کی نیند کی حفاظت کر رہے تھے۔جوں جوں وقت گزرتا گیا آپ کے بوجھ بڑھتے رہے اور مشکلات میں اضافہ ہوتا
چلا گیا۔ہر چند کہ صحابہ کی روحیں مستعد تھیں مگر جسم کمزور تھے اور شب وروز کی محنت شاقہ اور پریشانی
نے انہیں اس قدر نڈھال کر رکھا تھا کہ دن رات خندق کی نگرانی اور حفاظت کا کام ان کی طاقت سے
بڑھتا جارہا تھا اور طاقت تھی کہ ساعت بساعت گھٹتی چلی جارہی تھی۔محاصرہ کے آخری ایام میں تو ایسی
راتیں بھی آئیں کہ خود آنحضوں کو پر خطر مقامات کی حفاظت کے لئے جانا پڑتا ور نہ وہ جگہیں
صلى الله
حفاظت سے خالی رہ جاتیں۔ایک مرتبہ ایسی ہی ایک رات کو آنحضور تھکاوٹ سے چور ہو کر ذرا
ستانے کے لئے خیمے میں واپس آئے تو ایک صحابی نے موقع غنیمت جانا اور ہتھیار بند ہو کر آپ کے
خیمہ کے باہر کھڑے ہو گئے تا کہ چند لمحے حضور کی دربانی کی سعادت حاصل ہو جائے۔لیکن آنحضور
بیدار تھے اسکی آہٹ سن کر پوچھا کون ہے؟ اس نے جواب دیا میں ہوں یا رسول اللہ !۔آپ
کے خیمہ کا پہرہ دینے آیا ہوں۔آنحضور ﷺ نے فرمایا میرا پہرہ چھوڑ و فلاں مقام پر خندق بغیر نگرانی
کے ہے اور اس طرف سے خطرہ پیش آسکتا ہے اس لئے تم وہاں جا کر نگرانی کرو۔( صحیح بخاری کتاب الجھا دو السير باب الحراسة في الغزو فی سبیل اللہ )
اس واقعہ سے جہاں یہ پتا چلتا ہے کہ آنحضور ہمہ وقت تمام حالات سے باخبر رہتے
تھے وہاں صحابہ کی نا گفتہ بہ حالات کا اندازہ ہوتا ہے۔آپ کا اس مقام خطر سے واقف ہونے کے
با وجود کسی کو وہاں مقرر نہ کرنا ہی بتاتا ہے کہ آپ کے نزدیک مجاہدین اتنے تھک چکے تھے کہ اس وقت
ان میں سے کسی کو مقرر فرما نا طاقت سے بڑھ کر تکلیف دینے کے مترادف تھا۔عین ممکن ہے کہ اس
وقت خیمہ کی تنہائی میں آپ اسی بارہ میں مصروف دعا ہوں کہ اے میرے آقا! میں تنہا رہا جاتا ہوں خود

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
393
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
اپنی طرف سے کوئی مددگار بھیج دے۔لیکن یہ دعا ان لفظوں میں
کی گئی ہو یا نہ کی گئی ہو آپ کا رب ہر
وقت آپ کے حال سے باخبر تھا۔پس آپ کو اس فکر میں غلطاں پا کر کہ خندق کا ایک حصہ حفاظت
سے خالی پڑا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک مددگار آپ کو مہیا فرما دیا۔یہ امر بھی نظر انداز کرنے کے لائق نہیں
کہ اس کمر توڑ دینے والی تھکاوٹ کے وقت اس رضا کار کو کیسے ہمت پڑی کہ از خود آپ کے خیمہ کی
حفاظت کے لئے حاضر ہو جائے۔دراصل یہ اسی عشق کا کرشمہ تھا جو دیوانگی کی حد تک پہنچا ہوا تھا ورنہ
کسی فرزانہ کا یہ کام نہ تھا۔صحابہ پر وہ دن ایسے سخت اور بوجھل تھے کہ تاریخ اسلام میں اس کی کوئی مثال نظر نہیں
آتی۔وہ جان نثار جو آنحضور کی ایک جنبش لب پر سو جانیں نچھاور کرنے کو تیار رہا کرتے تھے ان کی
لاغری کا اب یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ آنحضور نے رات کو ایک اہم کام کے لئے صحابہ کو آواز دی
مگر کسی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔آپ نے نام لے لے کر ابو حذیفہ کو بلایا مگر کامل سکوت طاری
رہا۔آخر حضور خود تلاش کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچے جہاں ابو حذیفہ لیٹے ہوئے تھے اور
پاؤں سے ان کے جسم کو جنبش دے کر فرمایا ابو حذیفہ ! اس وقت انہوں نے عرض کی جی یا رسول اللہ !
میں حاضر ہوں۔آپ نے فرمایا کیا تم میری آواز نہیں سن رہے تھے جب میں تمہیں بلا رہا تھا ؟ انہوں
نے عرض کی یا رسول اللہ! اس تو رہا تھا لیکن سردی کی شدت اور نقاہت کا عالم تھا کہ جواب دینے کی بھی
طاقت نہ تھی۔یقیناً حد سے بڑھی ہوئی بے بسی اور نا طاقتی ہی مانع ہوگی ورنہ یہ صحابہ تو وہ تھے جن کا
گزشتہ کردار ہمیں بتاتا ہے کہ جان کنی کی حالت میں بھی جب رسول خد کا نام لے کر ان کو بلایا
گیا تو جان کا آخری قطرہ لبوں تک آ گیا اور سوکھے ہوئے ہونٹوں سے سرگوشی کرتی ہوئی یہ آواز اٹھی
کہ میں حاضر ہوں۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۹۷، ۴۹۸)
پس خود آنحو کی آواز سن کر صحابہ کا خاموش رہ جانا بتا رہا ہے کہ بشری طاقت سے
معاملہ تجاوز کر چکا تھا۔آنحو ما ابو حذیفہ کو ایک اہم مشن پر دشمنوں کے لشکر میں بھیجنا چاہتے
تھے۔آپ کے ارشاد پر جس طرح بھی بن پڑا ابو حذیفہ اٹھ کھڑے ہوئے اور وہ بیان کرتے ہیں کہ
اٹھ تو میں کھڑا ہوالیکن جان مجھ میں اس وقت پڑی جب آنحضور ﷺ نے میرے لئے دعا کی۔اس
وقت خدا جانے مجھ میں کہاں سے طاقت آگئی، نہ کمزوری کا احساس باقی رہا نہ سردی کا آزار۔پس وہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
394
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۱۰۸۹۱
ہلکے پھلکے قدموں سے رواں دواں خندق کو عبور کر کے دشمن کے کیمپ میں جا پہنچے اور حالات معلوم
الله
کرنے کے بعد اسی رات واپس آکر آنحضور ﷺ کی خدمت میں رپورٹ پیش کی۔اس واقعہ پر غور
کرنے سے ہمہ وقت آنحضور کی بیدار مغزی اور قائدانہ فرائض کی ادائیگی کا بھی پتا چلتا ہے اور
نا قابل بیان جسمانی محنت اور بے مثل عزم و ہمت کا بھی۔یہی وجہ ہے کہ تمام محاصرہ کے دوران دشمن
نے آپ کو کبھی کسی پہلو سے غافل نہ پایا۔آنحضور کی حیرت انگیز فراست کا بھی اس واقعہ سے پتا چلتا ہے کہ دشمن کی خبر لانے
کے لئے وہ وقت منتخب کیا جب سارے دن کے مقابلہ کے بعد صحابہ اس قدر تھکے ہوئے تھے کہ دشمن
کی نظر میں یہ بعید از احتمال تھا کہ ایسے مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لانے کو آسکتا ہے۔پس ابوسفیان
نے گورسمی احتیاط تو کی لیکن ابو حذیفہ ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن خبر حاصل کرنے میں کامیاب
ہو گئے۔وہ خبر یہ تھی کہ مدینہ کے جنوب مغرب میں بسنے والے یہودی قبیلہ بنو قریظہ نے مسلمانوں کے
ساتھ اپنے عہد و پیمان تو ڑ کر کفار کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دشمن کی سب سے خطر ناک چال اور بنو قریظہ کی غداری
ہجرت مدینہ کے آغاز ہی میں جن یہودی قبائل سے آنحو ں کا صلح اور امن کا معاہدہ
ہوا تھا ان میں سے دو قبیلے تو پہلے ہی غداری کر کے اپنے کئے کی سزا پا چکے تھے بس ایک قبیلہ بنو قریظہ
ابھی تک کچھ نہ کچھ اپنے عہدو پیمان پر قائم تھا۔حملہ آور لشکر کے سرداروں نے جب اس قبیلہ کو بھی
مسلمانوں سے غداری پر آمادہ کر لیا تو مسلمانوں کی دفاعی صلاحیت کو بظاہر نا قابل تلافی نقصان
پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔کفار کی طرف سے کامیاب گفت وشنید کا کارنامہ کی بن اخطب نے
سرانجام دیا جو اس یہودی قبیلہ بنونضیر کا سردار تھا جسے عہد شکنی اور آنحضور پر قاتلانہ حملہ کرنے کی
سازش کے نتیجہ میں کچھ عرصہ پہلے مدینہ سے نکال دیا گیا تھا۔یہ معاہدہ اتنا خطر ناک تھا کہ اگر اس پر
عمل درآمد ہو جاتا تو خدا تعالیٰ کی غیر معمولی تقدیر کے سوا کوئی طاقت بھی مسلمانوں کو کلیۂ نیست و نابود
ہونے سے بچ نہ سکتی تھی۔لومڑی کی طرح عیار اور بھیڑیے کی طرح سفاک دشمن کا یہ سب سے کاری
وار تھا جو مسلمانوں پر کیا لیکن عمد امسلمانوں کے عذاب کو لمبا کرنے کی خاطر یا بنو قریظہ کو تیاری کا موقع

·

آج 10 میں سے 10 باقی