غزوات النبی میں خلقِ عظیم (غزوہ احزاب )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 3

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
395
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
دینے کے لئے اس معاہدہ پر عمل درآمد کچھ دنوں کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔حالات کے اس نئے رخ نے کفار کو دوہرا فائدہ پہنچایا۔ایک تو محاصرے کی طوالت ویسے
ہی مسلمانوں کی کمزوری میں اضافہ کر رہی تھی دوسرے خندق کی حفاظت کرنے والے مجاہدین کے لئے
مسلمان خواتین اور بچوں کی حفاظت کا ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا جو پہلے اس لئے محفوظ سمجھے جارہے تھے
کہ ان کے اور دشمن کے درمیان لشکر اسلام صف آرا تھا جسے کلیۂ پامال کئے بغیر دشمن ان تک نہیں پہنچ
سکتا تھا۔لیکن بنوقریظہ اور مسلمان خواتین کی جائے قیام کے درمیان کوئی روک نہ تھی۔علاوہ ازیں خود
مسلمان لشکر کی پشت بھی بنو قریظہ کی طرف سے غیر محفوظ ہو گئی اور ان کی طرف سے مسلمانوں پر
اچانک پشت کی طرف سے حملہ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔پس اس خطر ناک صورتحال کے پیش نظر
آنحو نے دودستے جن کی تعداد تین صد اور دوصد بیان کی جاتی ہے خندق پر لڑنے والی فوج
سے الگ کر کے ان دونئی ضرورتوں پر مامور فرما دیئے۔گویا بارہ سو کی بجائے اب خندق کی حفاظت
کرنے والی فوج کی تعداد صرف سات سو رہ گئی۔مسلمانوں پر یہ ایک ایسا ہولناک وقت تھا کہ اس کے تصور سے بھی دل پر لرزہ طاری ہو جاتا
ہے۔ایک طرف ہلاکت اور تباہی کی قوتوں میں اضافہ ہوتا چلا جار ہا تھا تو دوسری طرف دفاعی طاقت
ڈوبتی ہوئی نبضوں کی طرح کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی جا رہی تھی۔آخر اس بظاہر بے جوڑ اور
بے توازن مقابلے کا کیا انجام تھا۔آخر کیوں دیکھنے والی آنکھوں نے اس انجام کو نہیں دیکھا جو آہستہ
لیکن یقینی اور مضبوط قدموں کے ساتھ ان کی طرف بڑھ رہا تھا۔دیکھا اور ضرور دیکھا لیکن زاویہ نگاہ کے فرق کے ساتھ۔دیکھنے والوں کی آنکھیں دو
گروہوں میں بٹی ہوئی تھیں جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف مستقبل کو قریب آتے ہوئے دیکھ رہے
تھے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے ان دونوں
قسم کی دیکھنے والی آنکھوں کا ذکر ہمیشہ کے لئے محفوظ
کر دیا ہے۔کچھ آنکھیں تو وہ تھیں جو محض ظاہری حالات پر نظر رکھتے ہوئے جو کچھ دیکھ رہی تھیں انہی
کے الفاظ میں یہ تھا:
إِذْ جَاءُ وَكُمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ
الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُوْنَا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
396
غزوات
النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
هُنَالِكَ ابْتِيَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا وَإِذْ يَقُولُ
الْمُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا
اللهُ وَرَسُولُةَ إِلَّا غُرُورًا وَإِذْ قَالَتْ طَابِفَةٌ مِّنْهُمْ
يَاهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوْا ۚ وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ
مِنْهُمُ النَّبِى يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ
إنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا (الاحزاب ۱۱ ۱۴)
ترجمہ: وہ وقت جب دشمن تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نشیب کی طرف سے بھی تم پر
چڑھ آیا تھا اور جب آنکھیں خوف و ہراس سے ٹیڑھی ہو رہی تھیں اور دل دھڑکتے ہوئے حلق تک
آگئے تھے اور تم اللہ تعالیٰ کے متعلق طرح طرح کے گمان کرنے لگے تھے۔اس وقت مومن ایک بڑی
آزمائش میں سے گزر رہے تھے اور شدید زلزلے کے جھٹکوں میں مبتلا کئے گئے۔وہ وقت جبکہ منافق
اور دلوں کے بیمار یہ کہنے لگے کہ خدا اور رسول نے ہم سے محض ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا اور ایک گروہ ان
میں سے یہاں تک کہنے لگا کہ اے مدینہ والو! تمہارے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں پس مرتد ہو جاؤ۔اور ایک
گروہ ان میں سے یہ کہہ کر نبی سے اجازت مانگنے لگا کہ ہمارے گھر دشمن کی زد میں ہیں حالانکہ وہ گھر
دشمنوں کی زد میں نہ تھے اور محض فرار کا ارادہ کر رہے تھے۔اس مہیب دور میں جبکہ دشمن کی بڑھتی ہوئی طاقت کے ساتھ ساتھ دفاع کی ذمہ داریاں
بٹ رہی تھیں اور عقب میں پیدا ہونے والے یہودی خطرہ کے علاوہ منافقین اور کمزور ایمان والے
کھلم کھلا ساتھ چھوڑنے لگے تھے حقیقتا مسلمانوں کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرکنے کا سا عالم تھا۔قرآن کریم نے ان حالات کو شدید زلزلے کا نام دے کر اس تمام کیفیت کو بیان کر دیا جو مومنوں پر گزر
رہی تھی لیکن ایسے خوفناک حالات میں جبکہ گویا زمین تہ و بالا ہورہی تھی ، اوپر سے چھتیں گر رہی تھیں اور
نیچے سے زمین پھٹ رہی تھی مومنوں کی آنکھیں جس مستقبل کو قریب تر آتے ہوئے دیکھ رہی تھیں وہ
ان حالات کے طبعی اور منطقی نتیجہ سے بالکل مختلف تھا۔اس وقت ایمان کی بصیرت سے منور آنکھوں
نے جو کچھ دیکھا وہ خدا تعالیٰ کی شہادت کے مطابق یہ تھا:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
397
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
وَلَمَّارَاَ الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا
اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا
شمن
اِيْمَانًا وَتَسْلِيمَاتٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا
اللهَ عَلَيْهِ ۚ فَمِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ
يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۲۳ - ۲۴)
ترجمہ: اور جب حقیقی مومنوں نے حملہ آور لشکروں کو دیکھا تو کہا یہ تو وہی (لشکر ) ہیں جن کا
اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے بالکل سچ بولا تھا۔اور ان کو
اس واقعہ نے ایمان اور اطاعت میں اور بھی بڑھایا ( کمزور نہیں کیا)۔ان مومنوں سے کچھ لوگ ایسے
ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا سچا کر دیا۔پس بعض تو ایسے ہیں جنہوں نے
اپنی نیت کو پورا کر دیا ( یعنی لڑتے لڑتے مارے گئے ) اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو ابھی
انتظار کر رہے ہیں اور اپنے ارادہ میں کوئی تزلزل انہوں نے نہیں آنے دیا۔وہ وعدہ جسے مومنوں نے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا تھا ان کے دل پہلے سے بڑھ کر
ایمان اور یقین سے بھر گئے وہی وعدہ تھا جس کا وعدہ سورۃ ص میں جو مکی سورتوں میں سے ہے ان
الفاظ میں ملتا ہے:
جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوم مِّنَ الْأَحْزَابِ (ص: ٢١)
ایک (غیر متقی) منظم لشکر ( کی ہم خبر دیتے ہیں جو محمد ﷺ کے مقام پر حملہ کرے گا
مگر ) آخر وہاں سے بھاگ جائے گا۔اور دوسری جگہ سورۃ القمر میں بھی بیان ہوا:
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَثُونَ الدُّبُرَ ( القمر : ٢٤)
دشمن کی جمعیت شکست کھا کر پیٹھ پھیرتی ہوئی بھاگ کھڑی ہوگی۔سیہ وہ وقت تھا کہ بے اختیار مَتی نَصْرُ الله کی آوازیں مومنوں کے دلوں سے بلند
ہو رہی تھیں کہ اے ہمارے آقا ! ہم یقین تو رکھتے ہیں کہ تیرے وعدے ضرور پورے ہوں گے اور
تیری نصرت ضرور آئے گی لیکن کب آئے گی وہ نصرت؟ کہ اب صبر کی طاقت نہیں رہی۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
398
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
یہ وہ وقت تھاجب تقدیر الہی مستقبل سے پردہ اٹھانے ہی والی تھی اور أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ
قریب کا وعدہ پورا ہونے کو تھا۔اس دور میں آنحضور کے
کردار کو دیکھ کر قرآن کریم کی اس آیت کی طرف ذہن منتقل ہو جاتا ہے کہ
اِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ
فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ
اِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا (الاحزاب : ۷۳)
یعنی ہم نے کامل شریعت اور عظیم اخلاقی ذمہ داریوں کی امانت کو زمین و آسمان کے سامنے
حتی کہ پہاڑ صفت اور مضبوط ہستیوں کے سامنے بھی رکھا لیکن وہ ڈر گئے اور اس بات پر آمادہ نہ ہوئے
کہ اس بوجھ کو اٹھا لیں تب انسان کامل یعنی ہمارا بندہ محمد ﷺ ) آگے بڑھا اور اس امانت کو اٹھا لیا۔یقیناً وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کی خاطر اپنے نفس پر بہت ظلم کرنے والا اور اس ظلم کے نتائج سے
بے پرواہ اور بے نیاز تھا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے آنحضور کے عظمت کردار کی جو تصویر کھینچی ہے وہ آپ کے
کردار کے ہر پہلو پر ہمہ وقت صادق آتی ہے۔آپ کی ذمہ داریوں نے سینکڑوں ہولناک بھیس
بدلے اور کئی ڈرانے والے لباسوں میں آپ کے سامنے آئیں لیکن کبھی آپ ان سے ادنی سا بھی
خائف نہ ہوئے اور ادائیگی فرض کے ضمن میں آپ نے ایسے ایسے بوجھ اٹھا لئے کہ بڑے سے بڑے
با حوصلہ اور با ہمت کہلانے والے بھی ان کے تصور سے پیچھے ہٹ جاتے۔اقتضائے وقت اور خلق مصطفوی کا ایک عجیب تصادم
میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ جنگوں کے دوران آنحضو کے کردار کو عام دنیا کے
جرنیلوں کے پیمانوں سے ناپنا محض ایک حماقت اور جہالت ہے۔آپ تو میدان روحانیت اور کارزار
اخلاق کے سپہ سالار تھے پس اخلاق کی اعلیٰ قدروں کو بچانے کی خاطر جسم و جان کے ادنی تقاضوں کی
آپ نے
کبھی پرواہ نہ کی۔مورخین ہمیں بتاتے ہیں کہ ایک مرتبہ کفار کی حملہ آور پارٹیوں میں سے ایک
گھڑ سوار پارٹی گھوڑے دوڑا کر خندق پھلانگنے میں کامیاب ہوگئی لیکن ان کو یہ جسارت بہت مہنگی
پڑی۔ان کو شاید یہ غلط فہمی تھی کہ بھوک اور سردی اور مشقت کا شکار ہوکر صحابہ میں لڑنے کی سکت باقی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
399
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
نہ ہوگی لیکن ان آگ کے بیٹوں کو یہ گمان بھی نہ ہو سکتا تھا کہ صحابہ کس چکنی مٹی کس طین لا زب کے
بنے ہوئے ہیں جو آگ میں پڑ کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو کر نکلتی ہے۔پس بہت جلد ان کو منہ کی کھانی
پڑی اور اپنی جواں مردی کی لاشیں پیچھے چھوڑتے ہوئے جب وہ عجلت میں خندق عبور کر کے واپس
ہونے لگے تو ان میں سے ایک سوار کا گھوڑا خندق میں گر پڑا اور گھڑ سوار جو پہلے ہی زخمی تھا اس حادثہ سے
جانبر نہ ہو سکا۔اس شخص کا نام نوفل بن عبداللہ تھا اور یہ قبیلہ بنی مخزوم کا رئیس تھا۔اس خبر سے کفار کے
کیمپ میں سراسیمگی پھیل گئی اور یہ خوف لاحق ہو گیا کہ کہیں مسلمان شہدائے احد کی بے حرمتی کا بدلہ لینے
کی خاطر اس مقتول سردار کے ناک کان کاٹ کر اس کا حلیہ نہ بگاڑ دیں۔اگر ایسا ہوتا تو گویا اس کے
سارے قبیلہ کی ناک کٹ جاتی۔چنانچہ عرب سرداروں نے آنحضو کی خدمت میں یہ پیغام بھجوایا
کہ اگر آپ اس سردار کی لاش بغیر چہرہ بگاڑے ہمیں واپس لے جانے دیں تو ہم اس کے بدلے ایک سو
اونٹ دینے کے لئے تیار ہیں باوجود اس کے کہ سو اونٹ ایک ہزار آدمیوں کے لئے دس دن کی خوراک
مہیا کر سکتے تھے آنحضور ﷺ نے بلا توقف اس پیش کش کو یہ کہ کر ٹھکرا دیا کہ ہم نہ تو مردوں کے چہرے
بگاڑتے ہیں نہ لاشوں کی قیمت وصول کرتے ہیں لہذا تم ویسے ہی اس لاش کو اٹھا کر لے جاؤ۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۹۷)
ذرا سوچئے تو سہی کیا کوئی دنیاوی جرنیل ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے دے سکتا تھا؟ عام دنیا
کے دستور اور اخلاقی معیار سے دیکھا جائے تو اس میں کوئی اخلاق سے گری ہوئی بات نظر نہیں آتی کہ
دشمن از خود اپنی ایک لاش کے بدلے کوئی قیمت پیش کرے اور سخت ضرورت مند دفاعی فوج اسے قبول
کر لے۔پس اگر آنحضو سے اس پیش کش کو قبول فرما لیتے تو وہ ناقدین بھی جو آپ ﷺ کی صف
میں نمایاں ہیں آپ ﷺ پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہ کر سکتے لیکن آنحضوﷺ کا اخلاقی معیار اتنا
لطیف اور اعلیٰ اور ارفع تھا کہ دنیاوی اخلاق کی میزان پر تولا نہ جا سکتا تھا۔تقویٰ کی باریک راہوں کا یہ
عظیم معلم جسم و جان کی حفاظت سے کہیں زیادہ مومنوں کے اعلیٰ اخلاق
کا محافظ اور نگہبان تھا۔پس
جب بھی اخلاقی قدروں اور جسمانی مفادات کا تصادم ہوا آپ نے بلا استثناء اخلاقی قدروں کی
چوکھٹ پر جسم و جان کو قربان ہونے دیا۔جنگ کے دوران ایک دن حملہ اتنا شدید ہو گیا کہ مسلمانوں کی بعض نمازیں وقت پر ادا نہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
400
غزوات النبی اے میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
ہو سکیں جس کا آنحضور کو اتنا صدمہ ہوا کہ آپ نے فرمایا۔خدا کفار کو سزا دے،انہوں نے ہماری
نمازیں ضائع کیں۔۔۔۔آنحضرت کے اخلاق پر ایک بہت بڑی روشنی پڑتی ہے اور معلوم ہوتا ہے
کہ دنیا میں سب سے زیادہ عظیم ترین چیز آپ کے لئے خدا تعالیٰ کی عبادت تھی جبکہ دشمن چاروں
طرف سے مدینہ کو گھیرے ہوئے تھے ، جبکہ مدینہ کے مرد تو الگ رہے عورتوں اور بچوں کی جانیں بھی
خطرہ میں تھیں ، جب ہر وقت مدینہ کے لوگوں کے دل دھڑک رہے تھے کہ دشمن کسی طرف سے مدینہ
کے اندر گھس نہ جائے اس وقت بھی آنحضور ﷺ کی خواہش یہی تھی کہ خدا تعالیٰ کی عبادت اپنے
وقت پر عمدگی کے ساتھ ادا ہو جائے۔نعیم بن مسعود کا جنگ احزاب میں کردار
ایک چھوٹی سی بات جسے بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا )
بنو قریظہ کی غداری اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے خطرناک حالات کے ذکر میں
ایک ایسے واقعہ کا ذکر نہایت ضروری ہے جو اکثر تاریخی کتب نے غلط طور پر بیان کیا ہے اور یہودی
خطرہ کے ملنے کا تمام تر سہرا خواہ مخواہ ایک شخص نعیم بن مسعود کے سر پر باندھ رکھا ہے۔صرف یہی نہیں
بلکہ ان کے کردار پر بھی ایک تہمت کا سایہ سا ڈال دیا ہے کہ گویا آپ نے اس خطرہ کو ٹلانے
کے لئے خود نعیم کو ہدایت فرمائی تھی کہ ہیر پھیر اور چال بازی کے ذریعہ دشمنوں میں پھوٹ ڈال دے
حالانکہ قطعی تاریخی شواہد سے ثابت ہے کہ ہرگز ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور آنحصول ہر گز کسی چال
بازی کے نہ محتاج تھے، نہ ملوث ہو سکتے تھے، نہ ہوئے۔صلى الله
قصہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ نعیم بن مسعود جو بنو غطفان کی شاخ بنوا مجمع کا ایک فرد تھا، اگر چہ
حملہ آور لشکر میں شامل تھا لیکن دل سے مسلمان ہو چکا تھا۔وہ خفیہ طور پر آنحضوں کی خدمت میں
حاضر ہوا، اپنی خدمات پیش کیں۔اس پر آنحو ں نے یہ فرما کر کہ لڑائی میں دھوکے سے کام لیا
جاتا ہے اسے نعوذ باللہ مسلمانوں کی خاطر چال بازی کرنے کا اشارہ کیا۔چنانچہ اس نے ایسی چالا کی
کی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دشمنوں کی صفوں میں پھوٹ ڈال دی۔(۱) وہ پہلے تو یہودی قبیلہ بنو قریظہ کے پاس گیا اور انہیں کفار کی بدعہدی کا خوف دلا کر اس

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
401
غزوات النبی یہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۶۰۸۹۱
بات پر آمادہ کر لیا کہ ابوسفیان سے مطالبہ کریں کہ جب تک ستر معروف صاحب حیثیت آدمی بطور یر غمال
ہمارے سپرد نہیں کرو گے ہم تم پر اعتماد نہیں کر سکتے اور لڑائی میں تمہارے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔(۲) دوسری طرف ابوسفیان سے جا کر کہا کہ یہودی تم سے دھوکا کر رہے ہیں تم ان کو فوری
حملہ کا پیغام دوتو دیکھو گے کہ وہ حملہ پر آمادہ ہونے کی بجائے تم سے بر یغمالیوں کا مطالبہ کریں گے۔چنانچہ یہود کی طرح ابو سفیان بھی اس کی باتوں میں آ گیا اور جب یہود کو فوری حملہ کا پیغام
بھیجا تو انہوں نے جوابا ستر یر غمالیوں کا مطالبہ کر دیا۔تب ابوسفیان نے سوچا کہ واقعی نعیم ٹھیک ہی کہتا
تھا اور جب اس نے یرغمالی دینے سے انکار کر دیا تو یہود نے بھی سوچا کہ واقعی نعیم سیج ہی کہتا تھا۔اس
طرح انہوں نے لڑائی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا اور مسلمانوں کا خطرہ ٹل گیا۔(السیرۃ الحلبیہ مترجم اردو زیر غزوہ خندق ، جلد ۲ صفحہ: ۳۸۳۔۳۸۶)
یہ بچوں والی کہانی بیان کر کے مورخین یہ تاثر دیتے ہیں کہ گویا مسلمانوں کی بلا ٹالنے اور
جنگ احزاب کی تقدیر بدلنے میں سب سے بڑا کردار نعیم نے ادا کیا۔اور وہ بھی ایسی چالاکی سے جو
اگر جھوٹ نہیں بھی تھی تو جھوٹ کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ضرور گھوم رہی تھی۔معاذ اللہ من ذلک۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔یہ واقعہ محض ایک قصہ، ایک کہانی، ایک افسانہ ہے جس کا حقیقت حال سے کوئی بھی تعلق
نہیں اور اس روشن اور صاف اور پاکیزہ الہی تدبیر پر سایہ ڈالنے کے مترادف ہے جو اللہ تعالیٰ نے
صلى الله
اپنے محبوب بندے محمد مصطفی کے لئے اور آپ کے اصحاب کے لئے اختیار فرمائی۔ذراسی تلاش کے ساتھ انہی تاریخی کتب سے وہ پختہ روایات بھی مل جاتی ہیں جو اس
سارے قصہ کو جھٹلا رہی ہیں اور معمولی غور وفکر اور چھان بین سے روایات کی اندرونی شہادتیں بھی اس
مفروضہ کے خلاف ناقابل تردید دلائل پیش کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اصل واقعات اختصار کے ساتھ پیش کرتا ہوں :
اوّل: جب پہلے پہل کیی بن اخطب بنو قریظہ کو پھسلانے کے لئے ان کے پاس پہنچا
ابھی نعیم کا کوئی ذکر اذکار بھی مسلمانوں نے نہیں سنا تھا کیونکہ نعیم اس واقعہ کے بہت بعد آنحضور کی
خدمت میں آیا ہے ) تو سب تاریخیں متفق ہیں کہ بنو قریظہ اس پر اعتماد نہیں کر رہے تھے اور بڑی طویل
بحث
و تمحیص اور تحفظات کے سوال اٹھا کر بڑی دیر بعد مسلمانوں سے غداری پر آمادہ ہوئے:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
402
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
قال موسى بن عقبه و امر کعب بن اسد بنو قريظه حي بن اخطب
ان يا خذ لهم من قريش و غطفان رهائن۔تكون عند هم لئلا
ينا لهم ضيم انهم رجعوا ولم يناجزوا محمداً قالواو تكون
الرهائن سبعين رجلا من اشرا فهم فنا زلهم حتى على ذالك۔فعند ذالک نقضوا العهد و مزقوا الصحيفة التي كان فيها
العقد الا بنى سعنة اسد و أسيد وثعلبه فانّهم خرجوا الى رسول الله
صلعم۔(البداية والنهاية لابن كثير تي يمس من الهجرة النبوية غزة خندق ، جزء ۴ صفحه : ۱۰۳)
ابن کثیر لکھتے ہیں کہ اس وقت یہود نے یہ مطالبہ کر دیا تھا کہ کفار اس امر کی ضمانت کے طور پر
کہ وہ مسلمانوں کو مکمل طور پر کچلے بغیر واپس نہیں جائیں گے اپنے ستر بڑے آدمی بنو قریظہ کے پاس
بطور یر غمال رکھوائیں۔چنانچہ کی بن اخطب نے گر کر اس مطالبہ کو منظور کر لیا۔یہ روایت نعیم والے قصہ کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ یرغمالیوں کا مطالبہ تو
خود یہودیوں کی طرف سے ابتداء ہی میں کیا گیا تھا نہ کہ کسی نعیم کی لگائی بجھائی کے نتیجے میں۔دوم: کسی مرفوع متصل روایت میں یہ ذکر نہیں ملتا کہ آنحضور نے نعیم کو دھوکہ سے
مسلمانوں کی مدد کرنے کا ارشاد بھی فرمایا ہو۔اسماء الرجال کی مستند کتاب ” اسد الغابہ میں خود نعیم کے
بیٹے کی اپنے باپ سے جو روایت درج ہے اس میں تو مضمون ہی بالکل مختلف بیان ہوا ہے۔اس کی رو
سے نعیم جب آنحضور کی خدمت میں مخفی طور پر حاضر ہوا تو یہ عرض کی کہ میں مسلمان ہوتا ہوں :
واستاذن النبي ان يخذل الكفّار
یعنی آنحصوں سے اس امر کی اجازت چاہی کہ وہ کفار سے الگ ہو جائے یا ان کی مدد
صلى الله
سے ہاتھ کھینچ لے اس کے جواب میں آنحضور ﷺ نے فرمایا۔خَذَلٌ مَا اسْتَطَعْتَ فَإِنَّ
الْحَرْبَ خُدُعَة۔یعنی جہاں تک تیرا بس چلے ان سے الگ رہ لڑائی کے دوران چالیں چلی ہی
جاتی ہیں۔(اسد الغابہ ذکر نعیم بن مسعود )
اس روایت سے تو یہ پتا چلتا ہے کہ نعیم نے محض اپنی ذات کے بارہ میں کفار سے علیحدگی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
403
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
مانگی تھی اور آنحضور نے مناسب حال مشورہ دے دیا۔اس میں نہ تو کسی دھو کے کا ذکر ہے نہ مسلمانوں
کے لئے کوئی مدد مانگی گئی ہے بلکہ نصیحت صرف اتنی ہے کہ اپنی ذات کو خطرے میں نہ ڈالنا اور احتیاط
اور ہوشیاری سے کام لینا۔سوم : نعیم کے بارہ میں واقدی کا بیان یہ ہے کہ نیم دراصل ابوسفیان کا خفیہ ایجنٹ تھا جسے
مسلمانوں کے لشکر کی خبریں لانے پر مقرر کیا گیا تھا۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۵۰۱) قرائن
بتاتے ہیں کہ یہی بات درست ہے ورنہ نعیم کو دونوں لشکروں کے درمیان آنے جانے کا موقع مل ہی
نہیں سکتا تھا۔پس یہ الگ بات ہے کہ الٹی تقدیر کے مطابق ابوسفیان نے ایسا آدمی چن لیا ہو جسے وہ
اپنا ایجنٹ سمجھ رہا ہو لیکن دل سے وہ شخص مسلمان ہو کر اہل اسلام کا مفادعزیز رکھتا ہو۔بہر حال نعیم کے
بارہ میں واقدی کا بیان دوسرے مورخین کی نسبت زیادہ قرین قیاس اور معقول نظر آتا ہے۔اس بیان
کی روشنی میں جب ہم آنحضو کے جواب پر دوبارہ غور کرتے ہیں تو وہ ایک نہایت فصیح و بلیغ
ذو معنی کلمہ معلوم ہوتا ہے۔آنحضور ﷺ کی نہایت تیز فراست کے لئے اس احتمال کو بھانپ لینا ہرگز
مشکل نہ تھا کہ نعیم مسلمانوں کی خبریں حاصل کرنے کے خاطر بھی یہ چال چل سکتا ہے کہ خود کو مسلمان
ظاہر کرے ورنہ وہ مسلمانوں کے لشکر میں با آسانی آجانہ سکتا تھا۔اگر نعیم اسلام قبول کر کے اسلامی
لشکر میں ہجرت کر کے آجا تا تو بظاہر شبہ کی کوئی بات نہ تھی لیکن اسلام قبول کرنے کے باوجود لشکر کفار
میں رہنا اور بحیثیت مسلمان کفار کے لشکر میں آنے جانے کی سہولت بھی حاصل کر لینا ، ایسے حالات
ہیں جو نعیم کو جاسوسی کے لئے بہترین موقع فراہم کر سکتے تھے اور قطعی طور پر ایسے شخص کے بارہ میں یہ علم
نہیں ہو سکتا کہ وہ دراصل کس کا جاسوس تھا ؟ اگر کفار کا مزید جاسوس بننا تھا تب بھی اس نے یہی کرنا تھا
کہ آنحضور کے سامنے آکر خود کو مسلمان ظاہر کرتا۔اگر واقعہ مسلمان ہو کر کفار کے لشکر کی جاسوسی کرنی
تھی تب بھی مسلمان ہونا ضروری تھا۔پس محض اس کا آنحضور کے سامنے اسلام کا اقرار کرنا اسے یہ
اہلیت نہیں دیتا کہ آنحضور اُس پر فوراً مکمل اعتماد کر کے اپنی طرف سے جاسوس بھی مقرر فرما دیتے ہاں
یہ امر کہ آنحضور کی سنت میں داخل تھا کہ مشکوک حالت میں بھی اسلام کا دعویٰ کرنے والے کا
مسلمان ہونا منظور فرما لیتے تھے اس لئے آپ کا نعیم کے ساتھ یہ سلوک تعجب انگیز نہیں۔پس آپ کا
یہ فرمانا کہ لڑائی میں چالیں چلی ہی جاتی ہیں خود نعیم کی طرف بھی تو اشارہ ہوسکتا ہے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
نعیم کا اصل کردار
404
غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۰۸۹۱ء
پس نعیم نے ان واقعات کے سلسلہ میں جو اصل کردار ادا کیا وہ صرف اتنا تھا کہ بعض
حالات سے اندازہ کر کے ابو سفیان کو یہ رپورٹ پہنچائی کہ بنو قریظہ نے کفار مکہ کے ساتھ غداری کا
فیصلہ کرلیا ہے۔بنو قریظہ کا عملاً جنگ میں شریک نہ ہونے کا اصل سبب
پس بنو قریظہ کا مسلمانوں سے بدعہدی کے باوجود کفار کے ساتھ آخری حملہ میں شریک نہ
ہونے کی اصل وجہ جو بھی تھی آنحضور کے کسی ایجنٹ کا بہر حال اس میں کوئی دخل نہ تھا جیسا کہ گزر چکا
ہے کہ بنو قریظہ نے حی بن اخطب سے پہلی ہی ملاقات میں یہ طے کر لیا تھا کہ ہم تمہارے ساتھ
شامل ہوکر مسلمانوں کے عقب سے حملہ تو کریں گے لیکن اس بات کی ضمانت کے طور پر کہ تم ہمیں
محمد کے رحم پر چھوڑ کر بھاگ نہ جاؤ گے اپنے ستر بڑے بڑے آدمی ہمارے سپر د کر دو۔جب
آنحضرت کو اس عہد شکنی کا علم ہوا تو ایک وفد یہود کو سمجھانے کی غرض سے سعد بن معاذ کی سرکردگی
صلى الله
میں بھیجا۔جس میں سعد بن عبادہ ، عبداللہ بن رواحہ کے ایک بھائی اور خوات بن جبیر شامل تھے۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۹۹)
حضرت سعد بن معاذ جو قبیلہ اوس کے سردار تھے اور اسلام سے پہلے یہودیوں سے ان کے
گہرے دوستانہ مراسم تھے ان کے بہت سمجھانے کے باوجود یہود نے ایک نہ مانی بلکہ سخت گستاخانہ
رویہ اختیار کیا اور صاف جواب دے دیا کہ ہمارا تمہارا معاہدہ ٹوٹ گیا ہے اور ان کے سامنے معاہدہ
نامہ منگوا کر چاک کر دیا۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۴۹۹ ، ۵۰۰ - السيرة الحلبیہ جلد دوم نصف آخر صفحه : ۳۶۸، ۳۶۹)
اس وفد نے واپس آکر حضور کی ہدایت کے پیش نظر اس بات کو کسی پر ظاہر نہ کیا بلکہ بصیغۂ
راز آپ کو اپنے مشن کی ناکامی کی اطلاع دی۔آنحو یا اس پر یہ خبر بہت شاق گزری کیونکہ یہود کی
یہ بد عہدی مسلمانوں کو تکلیف میں ڈال سکتی تھی۔آپ یہ خبر سن کر اپنا چہرہ ڈھانپ کر بڑے درد و کرب
کے عالم میں لوگوں سے الگ ہو کر اپنے خیمہ میں چلے گئے۔کچھ وقت بعد جو یقینا اللہ تعالیٰ کے حضور

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
405
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ۰۸۹۱ء
گریہ وزاری میں صرف ہوا ہو گا آپ باہر تشریف لائے اور بلند آواز سے نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے اور
فرمایا مسلمانو ! خوش ہو جاؤ! آنحضور ﷺ کے نعروں کے جواب میں تمام لشکر اسلام نے نعرہ ہائے
تکبیر بلند کئے اور ان کے حوصلے فرش سے عرش تک بلند ہو گئے۔واقدی کے بیان کے مطابق اس
وقت نعیم بن مسعود ابوسفیان کے ایجنٹ کے طور پر مسلمانوں میں موجود تھا پس یہ ہرگز بعید از قیاس نہیں
کہ نعیم نے ان نعرہ ہائے تکبیر سے یہ اندازہ لگایا ہو کہ یقیناً یہود مسلمانوں کی بات مان گئے ہیں اور کفار
سے پھر گئے ہیں۔ورنہ مسلمانوں کے لئے اتنی بڑی خوشی کی کوئی بات نہ تھی اور فوری طور پر ابوسفیان کو
جا کر یہ رپورٹ کر دی ہو۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۲ نصف آخر صفحه: ۳۶۸، ۳۶۹)
قطع نظر اس سے کہ نعیم کس کا ایجنٹ تھا اور دلی ہمدردی کس کے ساتھ تھی دونوں صورتوں میں
اس کے سوا وہ کچھ اور کر ہی نہیں سکتا تھا۔اگر مسلمانوں کا ہمدرد تھا تو بھی اس کی ہمدردی کا تقاضا تھا کہ
کفار کو فوری طور پر ایسی اطلاع دے جس سے وہ یہود کی طرف سے بدظن ہو جائیں۔اگر کافر کا ایجنٹ
تھا تب بھی ضروری تھا کہ فوراً ان کو مطلع کر دے کہ یہودی تمہیں دھوکا دے گئے ہیں۔پس یہ محض
نخوا کے نعرہ ہائے تکبیر کی برکت تھی جس نے نعیم کو وہ کام کرنے پر مجبور کر دیا جو
مسلمانوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔اس کے سوا وہ کچھ کر ہی نہ سکتا تھا۔بہر حال ابوسفیان کو جب یہود کی نیت پر شک پڑ گیا تو اس نے ایک وفد یہود کی طرف اس
مطالبہ کے ساتھ بھجوایا کہ ہم نے عام دھاوا بولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس لئے کل جب ہم سامنے سے
حملہ کریں تو تم معاہدہ کے مطابق پشت پر سے حملہ آور ہو جانا۔اس کے جواب میں انہوں نے یہ کہلا
بھجوایا کہ اول تو کل سبت کا دن ہے اس لئے کل ہمارے لڑنے کا سوال ہی نہیں۔دوسرے ستر
یرغمالیوں کی شرط بھی باقی ہے تم یہ شرط پوری کرو گے تو ہم اپنے حصہ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ابوسفیان چونکہ پہلے ہی بدظن ہو چکا تھا اس لئے ان کی طرف سے مایوس ہو گیا۔اس کے
بعد دو تین روز مسلسل کفار کی طرف سے خندق فتح کرنے کی بھر پور کوششیں شروع ہو گئیں اور ہر طرف
سے حملے ہونے لگے لیکن سر توڑ کوشش کے باوجود کفار اپنے ارادہ میں ناکام رہے اور کسی مقام پر بھی
خندق پر قبضہ نہ جما سکے۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل اور غیبی نصرت تھی ورنہ کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ اپنی
غیر معمولی طاقت اور عددی غلبہ کے باوجود وہ اپنے ارادہ میں ناکام رہے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
406
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ احزاب ) ۱۰۸۹۱
الله
ان انتہائی نازک ایام میں آنحضوں کا تمام تر انحصار دعاؤں پر تھا اور یہی وہ ہتھیار تھا جو
بالآخر کارگر ثابت ہوا اور سب دوسرے ہتھیاروں پر بازی لے گیا۔ان دنوں آپ کی جو دعائیں
منقول ہیں ان میں ایک بڑی پُر درد دعائی تھی :
يَا صَرِيخَ الْمَكْرُوبِيْنَ يَا مُجِيبَ الْمُضْطَرِيْنَ اِكْشِفُ هَمِّي وَغَمِّى
وَكَرْبِي فَإِنَّكَ تَرَى مَانَزَلَ بِي وَبِأَصْحَا بِي۔( السيرة الحلبيه مترجم جلد ۲ نصف آخر صفحه: ۳۸۱ - ۳۸۲)
ترجمہ: اے دیکھیوں کی دعا سننے والے، اے گھبراہٹ میں مبتلا لوگوں کی پکار کا جواب دینے
والے، میری گھبراہٹ کو دور کر کیونکہ تو ان مصائب کو جانتا ہے جو مجھے اور میرے ساتھیوں
کو در پیش
ہیں۔( بخاری کتاب المغازی۔باب الخندق)
ایک دوسری دعا:
اللَّهُم مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ
اهْزِمُهُمْ وَ انْصُرْنَا عَلَيْهِمْ وَزَلْزِلْهُمْ۔السيرة الحلبیہ مترجم جلد ۲ نصف آخر صفحه: ۳۸۱)
ترجمہ: اے اللہ ! جس نے مجھے پر قرآن نازل کیا ہے جو بہت جلدی اپنے بندوں سے
حساب لے سکتا ہے یہ گروہ جو جمع ہو کر آئے ہیں ان کو شکست دے۔اے اللہ ان کو شکست دے اور
ہمیں ان پر غلبہ دے۔ان کو اچھی طرح ہلا دے۔صلى الله
خصوصا بڑے سوز و گداز کے ساتھ دعائیں پڑھتے ہوئے دن رات مختلف کاموں
میں مصروف رہتے تھے اور منتظر تھے اور خوب جانتے تھے کہ کسی لمحہ بھی خدا تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت
آنے والی ہے۔وہ کب اور کیسے آئیگی کوئی نہیں جانتا تھا لیکن اس کے آنے میں آنحضور اور آپ کے
ساتھیوں کو ایک ادنی سا بھی شک نہ تھا۔آخر وہ لمحہ آن پہنچا جومحمد مصطفی ﷺ کی دعاؤں کی قبولیت کا
نشان تھا اور وہ رات آگئی جو سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ کا نظارہ دکھانے آئی تھی۔ہوا میں کچھ لہک، کچھ تیزی سی آنے لگی اور دیکھتے دیکھتے وہ ایک تیز و تند آندھی میں تبدیل
ہوگئی۔وہ آندھی کیا تھی ایک نمونہ قیامت تھا جس نے کفار کے لشکر میں ایک کھلبلی سی مچادی اور زلزلہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی