غزوات النبی ﷺ میں خلقِ عظیم ( غزوہ حدیبیہ )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
409
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
غزوات النبی میں خلق عن
(غزوہ حدیبیہ )
بر موقع جلسه سالانه ۱۹۸۱ء)
تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی:
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ
ذَنْبُكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ
صِرَاطًا مُسْتَقِيمَان وَيَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا
لف
(اصح:۴۲)
ترجمہ : ہم نے تم کو ایک کھلی کھلی فتح بخشی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تیرے متعلق کئے گئے
وہ گناہ بھی جو پہلے گزر چکے ہیں ڈھانک دے گا اور جواب تک ہوئے نہیں (لیکن آئندہ ہونے کا
امکان ہے ) ان کو بھی ڈھانک دے گا اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور تجھے سیدھا راستہ دکھائے
گا۔اور اللہ تیری شاندار مد دکرے گا۔فتح حديبيه
آج سے ۱۳۵۵ سال قبل حدیبیہ کے مقام پر جو ماجرا گز را عموماً مورئین اسے صلح حدیبیہ
کے نام سے یاد کرتے ہیں لیکن میں اس کا ذکر فتح حدیبیہ کے عنوان کے تحت کروں گا کیونکہ اس واقعہ کو

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
الله
410
غزوات النبویہ میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
خدا تعالیٰ نے اسی نام سے موسوم فرمایا ہے۔چنانچہ سورہ فتح کی آیات میں جن کی میں نے تلاوت کی
ہے حدیبیہ کی وادی میں ہونے والے اس عظیم الشان
واقعہ کو فتح مبین کا نام دیا گیا۔آج کی تقریر بھی جو
غزوات نبوی اور آنحضرت کے خلق عظیم کے عنوان کے تحت کی جارہی ہے سلسلہ وار مضمون کی
ایک کڑی ہے جو گزشتہ چار سال سے جاری ہے۔آج میں فتح حدیبیہ کے تاریخ ساز لمحات کے دوران
آنحضور ﷺ کے خلق عظیم اور بے مثل قائدانہ صلاحیتوں سے متعلق کچھ گفتگو کروں گا۔فتح مکہ تاریخ اسلام میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور تاریخ کا مطالعہ کرنے
والا ہر قاری یقینا اس امر سے اتفاق کرے گا کہ فتح مکہ دراصل فتح حدیبیہ ہی کا ایک ذیلی عنوان ہے اور
اسی کے طبعی نتیجہ کے طور پر رونما ہونے والا ایک واقعہ ہے کیونکہ دراصل حدیبیہ کے میدان ہی میں فتح
ملکہ کی قطعی داغ بیل رکھ دی
گئی تھی۔ہر چند کہ مضمون
کا تعلق تاریخی نقطہ نگاہ سے اس غزوہ کی تفاصیل بیان کرنا نہیں بلکہ محض اس
دوران ظاہر ہونے والے خلق محمدی کے دل نواز جلووں پر گفتگو کرنا ہے مگر بات کو سمجھانے کیلئے
ضروری ہے کہ کسی حد تک وہ پس منظر بھی پیش کیا جائے جس کے جلو میں نور مصطفوی ایک منفردشان
کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔پس منظر
یہ سن چھ ہجری کا واقعہ ہے غزوہ احد کو تین سال گزر چکے تھے۔عرب کی فضا بظاہر خاموش اور
پر سکون تھی لیکن اسلام کے خلاف فتنے اندر ہی اندر پنپ رہے تھے اور کسی بھی وقت شمال اور جنوب کی
سمتوں سے سراٹھانے کو تیار تھے۔شمال کی جانب سے سب سے بڑا خطرہ خیبر اور اس کے ماحول میں
بسنے والے یہود کی طرف سے تھا جو مشرکین عرب کے ساتھ اپنی ساز باز میں ناکامی کے بعد اب
قسطنطنیہ کی عظیم عیسائی سلطنت کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہے تھے اور اندر ہی اندر سازش کی
ایک ہولناک کھچڑی پک رہی تھی۔پس کسی بھی وقت سلطنت روما کی عظیم طاقت کی پشت پناہی کے
ساتھ قبائل یہود مدینہ کے شمال کی جانب سے مسلمانوں کے لئے ایک مہیب خطرہ بن سکتے تھے۔جنوب کی طرف سے آنے والا خطرہ قریش مکہ کی سر پرستی میں پرورش پا رہا تھا جو بعض جنگجو
مشرک قبائل عرب میں ایک دفعہ پھر اپنا رسوخ بڑھا کر ان کو اسلام کے خلاف ایک فیصلہ کن جارحانہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
411
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
کارروائی کے لئے تیار کر رہے تھے چنانچہ بنو بکر کے علاوہ انہوں نے عرب کے مشہور تیرانداز اور
بے جگری سے لڑنے والے احا بیش کے ساتھ بھی دوستی کی پینگیں بڑھانی شروع کر رکھی تھیں۔اہل مدینہ ان دبے ہوئے طوفانوں کے وجود سے بے خبر اپنے روزمرہ کے کاموں میں
مصروف پرسکون زندگی بسر کر رہے تھے لیکن ان میں ایک شب بیدار صاحب بصیرت وجود ایسا بھی تھا
جو اللہ تعالیٰ کے نور سے دیکھتا تھا اور کوئی ظاہری حجاب اس کی دور رس باریک بین نگاہ کی راہ میں حائل
نہیں ہوسکتا تھا۔آپ ان دونوں خطرات سے خوب باخبر تھے لیکن آپ ﷺ کا دستور زندگی یہ تھا کہ
وحی الہی کی ہدایت کے بغیر نہ تو کوئی فیصلہ فرماتے نہ کوئی اقدام کرتے۔پس گو نور بصیرت ہر لمحہ بھڑک
ٹھنے کے لئے تیار تھا لیکن نور اللہ کے اس جلوے کا منتظر تھا جو آپ کے ہر فیصلہ اور ہر اقدام کو
نُورٌ عَلَى نُورِ بنا دیا کرتا تھا۔ی انہی دنوں کی بات ہے کہ خیر الماکرین یا عالم الغیب خدا کا فیصلہ ایک رات عجیب رنگ
میں ظاہر ہوا اور مسلمانان مدینہ کو اس فیصلہ نے حیران کر دیا۔رویا کی صورت میں وحی الہی نازل ہوئی
اور آنحضور کو یہ خوشخبری عطا کی گئی کہ مسلمان سرمنڈاتے اور بال کتراتے ہوئے مسجد حرام میں
داخل ہورہے ہیں اور بیت اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔پس اس وحی سے یہ استنباط کرتے ہوئے کہ حج
بیت اللہ کی جو خوشخبری دی گئی ہے وہ اسی سال پوری ہوگی آپ نے اہل اسلام میں یہ منادی فرما دی کہ
حج بیت اللہ اور عمرہ کی تیاری کریں اور اچانک اس اعلان کے ساتھ مدینہ کی فضا گہما گہمی سے گونج اٹھی
اور ہر طرف ذوق و شوق کے ساتھ بیت اللہ کی زیارت کی تیاری ہونے لگی۔السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه: ۵۱، ۵۲)
جلد ہی خدا کے درویشوں
کا یہ قافلہ اللہ کی محبت میں سرشار سرتاج عشاق کی قیادت
میں مکہ کی جانب روانہ ہوا۔تلواروں کے سوا جو عربوں کے لباس کا حصہ تھیں کوئی سامان جنگ ساتھ نہ
تھا کسی مقابلہ کا وہم وگمان بھی کسی دل میں نہ گزرا تھا۔ہاں زادراہ اور قربانی کے لئے ستر اونٹ ساتھ
تھے۔یہ قافلہ بڑے ذوق وشوق کے ساتھ مکہ کی طرف جارہا تھا۔ذوالحلیفہ کے مقام پر جو مدینہ سے
ایک منزل کے فاصلے پر ہے آنحضوں اور آپ کے غلاموں نے قدیم دستور کے مطابق احرام
باندھا اور اونٹوں کے پہلو قربانی کی علامت کے طور پر داغ دیئے اور لبیک اللھم لبیک کا عاشقانہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
412
ورد کرتے ہوئے ایک بار پھر بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے۔پہلا دھکا
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
پہلا شدید دھکا ان کی امیدوں کو اس وقت لگا جب مکہ سے دو منزل کے فاصلے پر عسفان
کے مقام پر ان کو معلوم ہوا کہ قریش مکہ ہر قیمت پر انہیں حج اور عمرہ سے روکنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور
اس غرض سے خالد بن ولید اور عکرمہ کی قیادت میں ایک دستہ مسلمانوں کے پڑاؤ کے بالکل قریب پہنچ
چکا ہے جس میں دو سوفن حرب میں طاق گھوڑ سوار نوجوان بھی شامل ہیں۔وہ ہر طرح کے ہتھیاروں
سے لیس یہ عزم کر کے گھروں سے نکلے ہیں کہ خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے لیکن مسلمانوں کو مکہ
کی سمت آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔یہ خبر جہاں مسلمانوں کی غیرت ایمانی کے لئے ایک تازیانہ کا کام کر گئی اور وہ جان پر کھیل کر
بھی اپنے مقصد کو حاصل کرنے پر آمادہ ہو گئے وہاں اس خبر نے آنحضور ﷺ کے قلب صافی پر ایک
بالکل مختلف اثر دکھایا۔آپ نے پیش آمدہ حالات کا بڑی طمانیت کے ساتھ جائزہ لے کر ایک فیصلہ کیا
جو صحابہ کے فیصلہ سے بالکل مختلف تھا اور اہل قافلہ سے یہ سوال کیا کہ کیا کوئی ہے جو مجھے ایسے راستہ
سے مکہ پہنچا دے جو کشت و خون کی راہ سے نہ گزرے اور حریف سے لڑے بغیر ہم منزل مقصود تک پہنچ
سکیں؟ حاضرین مجلس میں سے ایک نے حامی بھری اور اپنے کمال فن کا اس طرح مظاہرہ کیا کہ ساحلی
راستہ سے مغرب کی طرف گریز کرتے ہوئے صحرائی ٹیلوں اور گھاٹیوں کے بیچ سے راہ بتا تا ہوا
مسلمانوں کے قافلہ کو مد مقابل کی آنکھ سے صاف بچا کر لے گیا اور جب تک یہ قافلہ مکہ کے جنوب
میں حدیبیہ کی وادی تک نہ پہنچ گیا خالد بن ولید اور عکرمہ کو اس کی کانوں کان خبر نہ ہوئی۔(السیرۃ الحلبیہ
جلد ۳ نصف اول صفحه : ۵۴-۵۸) قدوسیوں کے اس قافلہ کو پڑاؤ کی تیاریوں میں مصروف چھوڑتے
الله
ہوئے ہم ذرا ایک لمحہ توقف کر کے اطمینان سے آنحوی کے اس فیصلہ پر غور کرتے ہیں کہ کیوں
آپ نے صحابہ کے جوش و خروش کو نظر انداز کرتے ہوئے حملہ آور دشمن سے مقابلہ کرنے کی بجائے
انحراف کا طریق اختیار فرمایا۔بات یہ تھی کہ آنحضور جو فلسفہ شریعت کے راز دان تھے خوب جانتے تھے کہ حج
بیت اللہ اور جنگ و جدال دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتیں۔پس چونکہ یہ سفر قتال کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
413
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
نیت سے نہیں بلکہ خالصہ حج بیت اللہ کے قصد سے اختیار کیا گیا تھا اس لئے لڑائی کے ساتھ ہی یہ مقصد
فوت ہو جاتا اور یہ سارا سفر بے کار جاتا۔پس دشمن سے پہلو بچا کر گزر جانا کوئی جنگی چال نہ تھی بلکہ
مقصد اعلیٰ کی حفاظت کے لئے ایک نہایت حکیمانہ فیصلہ تھا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مکہ کے اتنا قریب پہنچ کر آپ حدیبیہ کے مقام پر کیوں ٹھہر گئے
اور رکے بغیر کیوں نہ مکہ میں داخل ہو گئے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ دراصل حدیبیہ کے مقام پر پڑاؤ
ڈالنے کا فیصلہ آپ کا اپنا نہیں تھا بلکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے انگلی اٹھا کر آپ کو وہاں قیام پر مجبور کر دیا۔ہوا یوں کہ حدیبیہ پہنچ کر آپ کی اونٹنی بیٹھ گئی اور کسی طرح اٹھنے پر آمادہ نہ ہوئی۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳
نصف اول صفحہ: ۶۰) قافلہ میں شامل بعض اصحاب نے اسے شگون سمجھا مگر آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ
نہیں ! اس اونٹنی کو اسی خدا نے بٹھایا ہے جس نے اصحاب فیل کو مکہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔اس جزوی مماثلت کے بیان سے صحابہ پر یہ واضح کرنا مقصود تھا کہ تمہیں خونریزی سے مکہ میں داخل
ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن بلا شبہ اپنے رب کی زبان کو جس طرح آنحضور ﷺ سمجھتے
تھے اور کون سمجھنے کی مقدرت رکھتا تھا۔پس آپ کا اس وادی میں قیام کا فیصلہ فرمانا تقدیر الہی کے تابع
ایک فعل تھا۔اس قافلہ میں چونکہ غیر مسلم عرب قبائل کے بعض نمائندگان بھی شریک تھے اس لئے ہو
سکتا ہے کہ ان میں سے کسی کے دل میں شبہ گزرتا کہ آنحضور ﷺ کا یہ فیصلہ تقدیر الہی کے نتیجہ میں نہیں
بلکہ محض ایک اتفاقی حادثہ یا شگون ہے۔پس بہت جلد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے کی تائید
میں ایک ایسا چمکتا ہوا نشان ظاہر ہوا جو تو ہمات کے اندھیروں کو روشنی میں بدلنے والا تھا۔ہوا یوں کہ
حدیبیہ کا کنواں جس کی طرف وہ میدان منسوب ہوتا ہے وہاں پانی کے حصول کا واحد ذریعہ تھا لیکن
اس میں پانی اتنا تھوڑا تھا کہ چند آدمیوں کی ضرورت کا کفیل بھی نہ ہوسکا اور کنواں سوکھ گیا۔اس پر صحابہ
پریشان ہوئے کہ پانی کے بغیر زندہ کیسے رہیں گے؟ آنحضور ﷺ سے جب اس پریشانی کا ذکر کیا
گیا تو آپ نے دعا کے ساتھ اپنے ترکش سے ایک تیر نکال کر دیا کہ اس کنوئیں کی تہہ میں اسے گاڑ
دو۔چنانچہ اس ارشاد کی تعمیل کی گئی اور مسرت بھری حیرت سے سب
نے یہ ماجرا دیکھا کہ جہاں تیرگاڑا
گیا وہیں سے پانی کا بھر پور چشمہ ابل پڑا جو اہل قافلہ کی تمام ضروریات کا کفیل ہو گیا۔(السیرۃ الحلبیہ
جلد ۳ نصف اول صفحه : ۶۰)
صل الله

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
414
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
گفت و شنید
حدیبیہ میں پڑاؤ چند روز جاری رہا۔اس دوران قریش مکہ کے ساتھ گفت و شنید ہوتی رہی
جس کا آغاز اہل مکہ کی طرف سے ہی ہوا۔انہوں نے تین قاصد بنام بدیل بن ورقاء، مگر ز بن حفص
اور جلیس کو یکے بعد دیگرے اس غرض سے بھیجا کہ مسلمانوں کی قوت اور آنے کے اصل مقصد کا جائزہ
لے کر کفار مکہ کو رپورٹ کریں۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۶۲ - ۶۴) دوسرے اگر بس چلے تو
ڈرا دھمکا کر اس قدر مرعوب کر دیں کہ وہ مکہ میں داخل ہونے کا ارادہ ترک کر کے از خود ہی الٹے پاؤں
واپس لوٹ جائیں۔آنحضوں کی بے مثل فراست کا یہ کرشمہ تھا کہ ہر آنے والے کے مزاج کے
مطابق طرز عمل اختیار فرماتے اور بجائے اس کے کہ وہ آنحضور ﷺ کو واپس لوٹ جانے پر آمادہ
کرنے میں کامیاب ہوتے خود ہی آنحضور ﷺ کے نہایت حکیمانہ طرز عمل سے متاثر ہو کر یہ یقین
لئے ہوئے واپس لوٹتے کہ آپ کے ساتھ قریش مکہ زیادتی کر رہے ہیں اور آپ ﷺ کو بیت اللہ
کے طواف سے روکنا نہ تو قرین مصلحت ہے نہ قرین انصاف۔قریش ان قاصدوں کا جواب سن کر یخ پا
ہو جاتے ، انہیں برا بھلا کہتے ، ان پر آوازے کستے اور یہ عجیب قصہ ان کی سمجھ میں نہ آتا کہ کیوں ان
کے سب سفیر اس حال میں واپس لوٹتے ہیں کہ ان کی بجائے محمد مصطفی ﷺ ہی کے وکیل بن چکے
ہوتے ہیں اور الٹا قریش مکہ کو سمجھانے لگتے ہیں۔قریش کا تیسرا قاصد جلیس جو عرب کے ان مشہور تیرانداز قبیلوں کا سردار تھا جو احا بیش
کہلاتے تھے ، جب حدیبیہ کے قریب پہنچا تو آنحضور اللہ نے اس کے مزاج کو سمجھتے ہوئے صحابہ کو
ہدایت فرمائی کہ فوری طور پر قربانی کے اونٹوں کو ہانک کر اس کے سامنے کر دو تا کہ ہم تک پہنچنے سے
صلى الله
حبل الله
پہلے وہ ان اونٹوں کو دیکھ لے۔آنحضور ﷺ کا یہ اقدام ایسا مؤثر ثابت ہوا کہ بخاری کی روایت کے
مطابق اس نے صحابہ کی قربانیوں کو دیکھا اور صحابہ کو لبیک کرتے سنا تو اس نے بے اختیار ہو کر کہا
سبحان اللہ یہ تو ایسے چہرے ہی نہیں جنہیں خدا کے گھر سے روکا جائے چنانچہ وہ آنحضور ﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوئے بغیر ہی لوٹ گیا اور واپس جا کر قریش پر سخت اظہار افسوس کیا کہ حج کعبہ سے
تم ان لوگوں کو روکتے ہو جو ہر گز لڑائی کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ کثیر تعداد میں قربانی کے لئے اونٹ لیکر
آرہے ہیں۔یہ بات سن کر حسب سابق قریش نے اس پر بھی آوازے کسنے شروع کر دیئے اور یہاں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
415
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
تک کہا کہ اجڈ آدمی تم ان باتوں کو کیا سمجھو آخر تم برو ہی نکلے۔اس سلوک سے جلیں بھی سخت مشتعل
ہو گیا اور اس نے کہا میں نے تم سے ہر گز کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا کہ محمد (ﷺ) کو حج کعبہ کرنے سے
روکنے میں تمہاری مدد کروں گا پس میرا تم سے کوئی تعلق نہیں اور میں اپنے تمام قبائل کو لے کر اس معاملہ
سے الگ ہوتا ہوں۔قریش نے اس دھمکی پر پشیمان ہو کر اسے تو منت سماجت سے بہلا پھسلا کر ٹھنڈا
کیا اور اپنی طرف سے سفارت کا حق ادا کرنے کے لئے بہتر آدمی کی تلاش کرنے لگے۔چنانچہ ان کی
نظر انتخاب عروہ بن مسعود پر پڑی۔پہلے تو عروہ گزشتہ سفیروں کے ساتھ قریش کی بدسلوکی کا حال دیکھ
کر سفارت پر آمادہ نہ ہوا لیکن جب قریش نے اسے یقین دلایا کہ وہ ہرگز اس سے کوئی ناپسندیدہ
سلوک نہیں کریں گے تو وہ بالآخر مان گیا۔عروہ نے اپنی دانست میں قریش کی سفارت کا خوب حق ادا کیا لیکن سب سفیروں سے
زیادہ احمقانہ بات اسی کو سو جھی۔چنانچہ آنحضور ﷺ کو خائف کرنے کے لئے بڑے ہمدردانہ رنگ
میں یہ سمجھانے لگا کہ قریش لاکھ دشمن ہو چکے ہوں آخر آپ ہی کا خون ہیں۔یہ مختلف انواع کے لوگ
جو آج آپ کے گردا کٹھے ہیں کل کلاں جب آپ کا ساتھ چھوڑ دیں گے تو بالآخر آپ کو قریش ہی کی
طرف لوٹنا پڑے گا اس لئے قریش کی بات ماننے میں آپ ہی کی بھلائی ہے۔یہ احمقانہ بات عروہ کے
منہ سے سن کر صحابہ کے تن بدن میں آگ لگ گئی لیکن ان کے دل کی ترجمانی کسی قدر تحمل کے ساتھ
حضرت ابو بکر نے کی اور اسے بتایا کہ یہ وہم دل سے نکال ڈالو کہ محمدمصطفی ﷺ کے غلام محمد مصطفیٰ
ابوبکر
کو بھی کسی حال میں بھی چھوڑ سکتے ہیں۔حضرت ابو بکر صدیق “ کے اس حوصلہ شکن جواب کے
علاوہ عروہ کی آنکھوں نے کچھ اور نظارے بھی دیکھے جنہوں نے اس کے خیالات کو یکسر بدل دیا۔تعجب خیز نظارے
السيرة الحلبه جلد ۳ نصف اول صفحه: ۶۴۶۲
عربوں کی عادت کے مطابق وہ دوران گفتگو بار بار اپنا ہاتھ آنحضور کی ریش مبارک
کی طرف بڑھاتا تھا لیکن ہر مرتبہ اس کی اس حرکت پر پاس کھڑے ہوئے مغیرہ بن شعبہ اس کے بازو
کو جھٹک دیتے تھے۔مغیرہ کی طرف سے یہ سلوک اس کے لئے خاص طور پر تعجب کا موجب بنا کیونکہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
416
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غز واحدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
مغیرہ کے اسلام لانے سے قبل عروہ نے ان پر اتنا بڑا احسان کیا ہوا تھا کہ ان کے دس مقتولوں کا خون
بہا خود اپنی جیب سے ادا کر کے ان کی جان بچائی تھی۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۶۷)
اس کے علاوہ عروہ نے بڑے تعجب سے یہ عجیب نظارہ بھی دیکھا کہ آنحضوں جب کلی
بھی فرماتے تو صحابہ اسے زمین پر گرنے نہ دیتے اور والہانہ آگے بڑھ کر اپنے ہاتھوں میں لے لیتے
پھر اس تبرک کو چہرے اور سینے پر مل کر دل ٹھنڈا کرتے۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۷۰)
پس دوران گفتگو بظاہر تو وہ سخت گیر رہا لیکن اندر ہی اندر آنحضو کی عظیم شخصیت سے
بے حد متاثر ہو چکا تھا اور سمجھ چکا تھا کہ باہم دگر برسر پیکار رہنے والے مختلف قبائل عرب کا اس طرح
ایک قالب اور ایک جان ہو کر ایک انسان پر پروانوں کی طرح جان نچھاور کرنا کوئی معمولی واقعہ نہیں
چنانچہ اس نے قریش سے وہی بات کہی جو پہلے قاصد کہہ چکے تھے اور مزید اس پر ان تاریخی کلمات کا
اضافہ کیا کہ
”اے معشر قریش! مجھے کسریٰ اور قیصر اور نجاشی کے درباروں میں
بھی باریابی کا شرف حاصل ہو چکا ہے لیکن بخدا میں نے کبھی کسی فرمانروا کو اس
کی قوم میں ایسا محترم اور معزز نہیں پایا جتنا محمد ﷺ کو اپنی قوم میں۔پس تم جو
چاہو فیصلہ کر ولیکن یہ وہم دل سے نکال ڈالو کہ اس کے ساتھی کسی وقت بھی اس کا
ساتھ چھوڑ دیں گے“۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۷۰)
پہلا سفیر
مشرکین مکہ کی طرف سے پے در پے چار قاصدوں کے آنے کے بعد آنحضور ﷺ نے اپنا
قاصد مکہ بھجوانے کا فیصلہ فرمایا اور اس غرض سے ابن الحق کی روایت کے مطابق خراش بن امیہ خزاعی
کو اپنے تعلب نامی اونٹ پر سوار کر کے قریش کی طرف روانہ فرمایا۔اس واقعہ کی توضیح کرتے ہوئے مؤرخین لکھتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے یہ قدم اس لئے
الله
اٹھایا کہ غالباً آپ کو یہ شک گزرا کہ قریش کے سفیروں نے وہاں جا کر غلط قسم کی باتیں کر دی
ہوں گی لہذا مناسب تھا کہ خود آپ کا اپنا سفیر جاکر مسلمانوں کا اصل مدعا ان پر ظاہر

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
417
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
کرے۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: اے) میں سمجھتا ہوں یہ تو ضیح درست نہیں ہے کیونکہ
آنحضور کا نور بصیرت اس معاملہ میں کبھی دھوکہ نہیں کھا سکتا تھا۔آپ تو سفیروں کو گفت وشنید
سے پہلے ایک نظر دیکھ کر ہی یہ بھانپ لیتے تھے کہ یہ کس مزاج کے لوگ ہیں اور کیسی بات کریں گے؟
یہ کیسے ممکن تھا کہ گفت وشنید کے بعد بھی یہ اندازہ نہ فرماسکتے کہ وہ آنحضور ﷺ کے بارہ میں کیا تاثر
واپس لے کر جا رہے ہیں اور کفار مکہ سے جا کر کیا کہیں گے؟ دراصل آنحضوں نے اپنا سفیر ہر
صورت بھیجنا ہی تھا کیونکہ دشمن کے حالات اور اس کے حقیقی مقاصد اپنانمائندہ بھجوائے بغیر معلوم نہیں
ہو سکتے تھے۔سفیر بھجوانے میں تاخیر اور پہلے مسلسل قریش مکہ کو سفیر پر سفیر بھجوانے کا موقع دینا آپ کی
گہری فراست پر دلالت کرتا ہے۔آپ جانتے تھے کہ قریش مکہ غیظ وغضب میں بپھرے ہوئے ہیں
اور اس حد تک آپ کے عناد میں بڑھے ہوئے ہیں کہ سفارتی آداب کوملحوظ نہ رکھیں گے اور بعید نہیں کہ
آپ کے سفیر کو ہلاک کر دیں۔پس آنحضوں کا آخر پر سفیر بھجوانے کا فیصلہ دراصل اس بات کا
ثبوت تھا کہ آپ نے اندازہ لگایا کہ قریش کے چاروں سفیروں نے واپس جا کر بار بار آپ کے اور
آپ کے ہمسفر اہل قافلہ کے حق میں ایسی اچھی رائے کا اظہار کیا ہوگا کہ بہت حد تک قریش کا اشتعال
ٹھنڈا پڑ چکا ہو گا اور دماغ کم از کم اس حد تک ٹھکانے آچکے ہوں گے کہ وہ آنحضور ﷺ کے سفیر کو قتل
کرنے سے باز رہیں۔تاہم آپ نے مزید احتیاط کے طور پر ایک خزاعی صحابی کو سفیر بنایا کیونکہ قریش
کا پہلا سفارتی وفد خزاعی قبیلہ سے تعلق رکھتا تھا اور عرب مزاج کوملحوظ رکھتے ہوئے یہ امید رکھنا بے محل
نہ تھا کہ خزاعی قبیلہ کے لوگ اپنے ہم قبیلہ سے ہمدردی رکھیں گے جبکہ خودان سے بھی حسن سلوک کیا گیا
تھا۔اسی طرح احا بیش کے سردار کے نہایت متاثر ہو کر لوٹنے سے بھی آپ باخبر تھے اور سمجھ چکے تھے کہ
وہ مسلمانوں کا ہمدرد اور موید بن کر واپس لوٹا ہے۔اس پس منظر میں آپ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اب سفیر
بھجوانے میں کسی بڑے ضرر کا احتمال نہیں۔پیش آمدہ حالات سے پتہ چلتا ہے کہ کسی قدر تاخیر کے ساتھ اپنا سفیر بھجوانے کا فیصلہ انتہائی
دانشمندانہ اور برمحل تھا کیونکہ مزاج نسبتاً درست ہونے کے باوجود قریش کے عناد کا عالم اب بھی یہ تھا
کہ انہوں نے آپ کے سفیر کو سخت بے عزت کیا اور مزید تذلیل اور اظہار جہالت کے طور پر آنحضور
کی اس اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں جو آپ نے از راہ شفقت اپنے سفیر کو عنایت فرمائی تھی۔بعید

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
418
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
نہ تھا کہ اس حالت طیش میں وہ سفیر کو بھی گزند پہنچا دیتے لیکن اللہ تعالیٰ نے احاجیش کو ان کی مدد کے
لئے کھڑا کر دیا اور وہ کفار مکہ اور سفیر محمد مصطفیٰ " کے درمیان حائل ہو گئے۔آنحضور ﷺ کو اس بدخلقی اور جہالت سے بہت رنج پہنچا لیکن آپ کے خلق عظیم اور
رحمت اور شفقت کا یہ عالم تھا کہ جب اس دوران کفار مکہ کے چالیس سردار پکڑے گئے جو بری نیت
سے مسلمانوں کے کیمپ کے گرد چکر لگا رہے تھے تو آپ نے ان سے کوئی باز پرس نہ فرمائی اور معاف
فرماتے ہوئے آزاد کر دیا حالانکہ وہ محض رہزن ہی تو تھے کوئی سفارتی حرمت انہیں حاصل نہ تھی۔السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۷۹)
دوسرا سفیر
P
پہلے سفیر کی ناکام واپسی کے بعد آپ نے دوسرے سفیر کے طور پر عمر بن خطاب کا انتخاب
فرمایا۔حضرت عمرؓ نے اس انتخاب سے یہ مسیح اندازہ لگایا کہ آنحضور کے ذہن میں سفیر کی حرمت
و خیریت کی فکر غالب ہے اور مجھے اس لئے منتخب فرما ر ہے ہیں کہ میرے ہم قبیلہ بنو عدی میری حفاظت
کے ضامن ہو جائیں گے۔پس حضرت عمرہؓ نے عرض کی کہ یارسول اللہ! ان دنوں مکہ میں بنو عدی
موجود نہیں جو میری حفاظت کے ضامن ہوں۔پس میں یہ مشورہ عرض کرتا ہوں کہ موجودہ حالات میں
عثمان سے بہتر اور کوئی سفارت کیلئے موزوں نہیں۔عمرؓ کا یہ مشورہ آنحضو کو پسند آیا اور آپ
نے بلاتر در عثمان غنی کو سفیر بنا کر اہل مکہ کی طرف روانہ فرمایا۔دراصل ذاتی طور پر حضرت عثمان
کے اہل مکہ پر اتنے احسانات تھے کہ اہل مکہ کی طرف سے کم سے کم خطرہ اگر کسی کو در پیش ہوسکتا تھا تو
وہ حضرت عثمان ہی تھے۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۷۱ ، ۷۲ ) چنانچہ یہی ہوا کہ مکہ میں داخل
ہوتے ہوئے پہلا قریش سردار جو آپ کو ملا اس نے ذاتی طور پر آپ کو امان دے دی اور بلاخوف و
خطر آپ نے سفارت کے فرائض سرانجام دیئے۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ: ۷۲ ) یہی نہیں
بلکہ اہل مکہ نے تو اس حد تک آپ کی عزت افزائی کی کہ خود بھی یہ پیشکش کی کہ اگر تم خود بیت اللہ کا
طواف کرنا چاہتے ہو تو ہماری طرف سے اجازت ہے لیکن محمد ﷺ کو ہم اجازت نہیں دے سکتے۔لیکن حضرت عثمان نے فرمایا کہ ہرگز ممکن نہیں کہ اپنے آقا کے بغیر عثمان اکیلا ہی طواف کرے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
419
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
السيرة الحلبيه جلد ۳ نصف اول صفحه: ۷۳) بہر حال گفت و شنید جاری رہی لیکن کفار کسی حالت میں بھی
آنحضو اور آپ کے قافلہ کو عمرہ اور حج کی اجازت دینے پر آمادہ نہ ہوئے۔تا ہم حضرت عثمان
کی سفارت کلیہ رائیگاں نہ گئی اور قریش اس حد تک نرم ضرور پڑ گئے کہ صلح پر آمادہ ہو جائیں۔بیعت رضوان
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان کولمبی بحث و تمحیص میں اتنی دیر ہوگئی کہ وہیں رات پڑ گئی اور
واپسی کا وقت نہ رہا پس اس روز آپ واپس نہ آسکے۔ایک تو ویسے ہی اس تاخیر سے تشویش لازمی تھی
اوپر سے کسی نے یہ غلط خبر اڑا دی کہ حضرت عثمان کو شہید کر دیا گیا ہے۔مسلمان جو پہلے ہی زخم خوردہ
اور کبیدہ خاطر تھے اس قدر اس خبر سے برافروختہ ہوئے کہ غم و غصہ سے بے قابو ہوئے جاتے تھے۔آنحضو کو اس خبر کی صداقت پر گو یقین تو نہ تھا مگر اس کے درست ہونے کے احتمال سے بھی
آپ اتنا ملول خاطر ہوئے کہ دوران سفر کسی اور چیز نے آپ کو اتنا دکھ نہ پہنچایا تھا۔اس موقع پر آپ
نے ایک تاریخی عہد پر صحابہ سے بیعت لی کہ عثمان کے خون کا بدلہ لئے بغیر ہرگز وہاں سے واپس نہیں
لوٹیں گے اور دشمن کو پیٹھ نہ دکھا ئیں گے خواہ ایک ایک مسلمان اسی میدان میں شہید ہو جائے۔(السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحہ : ۷۳ - ۷۵) پس تاریخ اسلام کے فلک پر کہکشاں کی طرح چمکنے والا
وہ جنت کا راستہ جسے بیعت رضوان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اس موقع پر تعمیر ہوا۔ایک درخت کے
نیچے ایسی حالت میں آنحو اللہ نے تمام صحابہ سے بیعت لی کہ ہر دل پھڑک رہا تھا اور ہر جان شوق
شہادت میں سینے سے باہر ہوئی جاتی تھی۔در اصل حضرت عثمان کا پیچھے رہ جانا اور غلط خبر کا مشہور ہو جانا بھی ایک عظیم آسمانی تدبیر کی
کڑیاں تھیں کوئی اتفاقی حادثات نہ تھے۔چنانچہ یہ دلخراش خبر صحابہ کے تو دونوں جہان سنوار گئی اور ایسی
برکتیں ان کو نصیب ہوئیں کہ شاید ہی کوئی خوشخبری ان کے حق میں ایسا معجزہ دکھا سکتی۔اس واقعہ کا بیعت رضوان پر منتج ہونا ایک اتنا بڑا روحانی فائدہ ہے کہ تاریخ میں اس کی کوئی
مثال نظر نہیں آتی۔بنی آدم کی تاریخ میں نہ کبھی پہلے ایسی بیعت لی گئی اور نہ آئندہ کبھی لی جانی تھی کہ
جس کے بارہ میں عرش کا خدا یہ گواہی دے رہا ہو کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
420
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللهِ فَوْقَ
أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَنْ نَّكَتَ فَإِنَّمَا يَنْكُتُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ
أَوْ فِى بِمَا عُهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيْهِ أَجْرًا عَظِيمًا
(الفتح: 1)
یقیناً یہ لوگ جو تیری بیعت کر رہے ہیں دراصل خدا کی بیعت کر رہے ہیں۔اللہ کا ہاتھ ان
کے ہاتھوں پر ہے۔پس جو کوئی اس عہد کو توڑے گا وہ اپنے ہی مفاد کے خلاف ایسا کرے گا اور جو اس
عہد کو ایفا کرے گا اسے اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرمائے گا۔اس عظیم روحانی فائدہ کے علاوہ بعض ضمنی فوائد بھی اس بیعت کے حاصل ہوئے۔مثلاً یہ کہ
صحابہ کو اپنے سینوں کے دبے ہوئے غم و غصہ کو کسی حد تک نکالنے کا موقع مل گیا اور یہ موقع بھی مل گیا کہ
صلى الله
من حیث
الجماعت عروہ بن مسعود کے اس ناپاک الزام کا منہ توڑ دیں کہ نعوذ باللہ صحابہ آنحضور کو
اکیلا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔سفیر کی حرمت کا سبق
بیعت رضوان کے واقعہ میں سفیر کی حرمت کا جو عظیم الشان سبق ہمیں ملتا ہے اسے عموماً
مؤرخین نے نظر انداز کر دیا ہے حالانکہ بین الاقوامی تعلقات میں آنحضور ﷺ کے اسوہ کا یہ پہلو ایک
ایسی درخشندہ مثال ہے جو قیامت تک قوموں کے لئے نور اور ہدایت کا موجب بنی رہے گی۔اپنے
سفیر کے قتل کی خبر پر آنحضور ﷺ کا جنگ پر آمادہ ہو جانا کوئی معمولی بات نہ تھی۔آپ کے دل و
دماغ پر تو اس وقت حج بیت اللہ کا عشق اس حد تک مستولی تھا کہ کسی قیمت پر بھی جنگ و جدال میں الجھ
کر حج بیت اللہ سے محروم نہیں رہنا چاہتے تھے۔اس اعلیٰ مقصد کے لئے آپ نے بڑی سے بڑی
قربانی دی۔ہر دباؤ کو برداشت کیا لیکن آپ کے اس فیصلہ میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی کہ جنگ نہیں ہوگی ،
نہیں ہوگی نہیں ہوگی۔پہلے کبھی آپ پر جنگ کے لئے ایسا دباؤ نہیں پڑا تھا جیسا اس وقت پڑا اور کبھی
آپ نے جنگ سے اس شدت کے ساتھ احتراز نہیں فرمایا تھا جیسا اس وقت فرمارہے تھے۔ہاں
جب سفیر کی حرمت کا سوال سامنے آیا تو آپ نے بلاتر درد اپنا فیصلہ تبدیل فرما دیا اور ہر دوسری مصلحت

آج 10 میں سے 10 باقی