غزوات النبی ﷺ میں خلقِ عظیم ( غزوہ حدیبیہ )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 2

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
421
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
کو اس اصول پر قربان کر دیا کہ سفیر کی حرمت کو بہر حال قائم کیا جائے گا خواہ اس راہ میں کیسی ہی قربانی
کیوں نہ دینی پڑے۔حضرت عثمان کے قتل کی خبر سے پہلے آپ کا جو رویہ تھا اس رویہ میں اور اس رویہ میں جو قتل
کی خبر کے بعد ظاہر ہوا یوں لگتا ہے جیسے مشرق و مغرب کا بعد ہے اور زمین و آسمان کا فرق پڑ چکا ہے۔ذرا غور فرمائیے کہ اس خبر سے پہلے آپ کو جنگ پر آمادہ کرنے کیلئے کیسے کیسے بیرونی اور
اندرونی دباؤ کا سامنا تھا جس کی آپ نے قطعا پرواہ نہ کی۔بیرونی دباؤ تو دشمن کی مسلسل اشتعال
انگیزی کی صورت میں تھا لیکن اس سے بڑھ کر آپ کے قلب صافی پر اثر انداز ہونے والا وہ اندرونی
دباؤ تھا جو صحابہ کے جوش جہاد کی صورت میں بڑے زور کے ساتھ طغیانی دکھا رہا تھا تن تنہا آپ ان
دونوں محاذوں پر بے مثل پامردی کے ساتھ جمے رہے اور آپ کے مستحکم ارادہ نے ایک انچ زمین بھی
نہ چھوڑی اور ہر اس دباؤ کو ر دفرما دیا جو جنگ کی طرف دھکیلنے والا تھا۔پھر دیکھو کہ اچانک یہ کیا انقلاب
آیا اور یک بیک رُت کیسی بدلی کہ جو نہی سفیر کے قتل کی خبر پہنچتی ہے امن کا رسول اور محبت کا سفیر ہر
دوسرے شخص سے زیادہ جنگ پر آمادہ اور مستعد ہو جاتا ہے۔آپ کا یہ انقلابی فیصلہ بلا شبہ اس حقیقت کا غماز تھا کہ آنحضور کے نزدیک عہدہ
سفارت کو غیر معمولی حرمت حاصل ہے اور سفیر کے قتل کو آپ ایک انتہائی بھیا نک انسانیت سوز جرم
تصور فرماتے تھے۔پس دشمنوں کا ہر دوسرا ذلت آمیز اور غیر شریفانہ حربہ جو کام نہ کر سکا آپ کے
سفیر کے قتل کی خبر نے وہ کر دکھایا۔بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ کے لئے اور برسر پیکار قوموں کی
رہنمائی کیلئے قیامت تک اس میں ایک سبق ہے مگر غیر قوموں سے ہمیں کیا شکوہ کاش مسلمان کہلانے
والے ہی اپنے محبوب آقا کی اس محبوب سنت کو حرز جان بنائے رکھتے۔کے اس اسوہ پر غور کرتے ہوئے میرا ذہن اس طرف بھی منتقل ہو گیا کہ آپ
کا اپنے سفیر کی حرمت کا اس قدر پاس کرنا در اصل صفات باری تعالیٰ کا ہی ایک عکس تھا۔آپ بہمہ
ذات وصفات خدا کے رنگ میں رنگین تھے۔آپ کی اپنی کوئی الگ ادا نہ تھی بلکہ اپنے مولیٰ ہی کے
ڈھنگ سیکھے تھے۔حدیبیہ کے مقام پر یہ سب الہی رنگ آپ ﷺ کی ذات میں ایک عجیب شان
دلر بائی کے ساتھ کبھی جمال بن کر ظاہر ہوئے کبھی جلال بن کر چمکے۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
422
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
خدا کی غیرت
میں نے سوچا کہ سفیر کی حرمت کا پاس بھی محمد مصطفی ﷺ نے اپنے رب ہی سے سیکھا تھا وہ
بھی تو اپنے سفیروں کی حرمت کیلئے بے مثل غیرت دکھاتا ہے۔اس خیال کے ساتھ ہی انبیاء کے
دشمنوں کی وہ ساری تاریخ ایک کھلی ہوئی کتاب کی طرح میری آنکھوں کے سامنے پھر گئی جو بڑے
بڑے مغرور اور سرکش بادشاہوں کے سر توڑے جانے کی خبر دیتی ہے اور بڑی بڑی عظیم قوموں کی
ہلاکت اور بربادی کی داستان بیان کرتی ہے۔جب کبھی ان بادشاہوں نے جن کے رعب اور ہیبت
سے زمین کا نیا کرتی تھی اللہ کے سفیروں اور اس کے در کے فقیروں کو حقارت سے دیکھا اور ان کو رسوا
کرنے کا ارادہ کیا تو اللہ کی غیرت اور جلال نے خود انہی کو ذلیل اور رسوا کر دیا، ان کی عزتوں کو خاک
میں ملا دیا اور ان کی سلطنتوں کو پارا پارا کر دیا۔ان کی عظمتوں کے پرزے اڑا دیئے گئے اور ان کے تکبر
ٹوٹ کر اس طرح ریزہ ریزہ ہو گئے جیسے کانچ کا برتن کوئی غضبناک ہاتھ کسی چٹان پر دے مارے۔وہی زمینیں جو کبھی ان کے ہیبت و جلال سے کانپا کرتی تھیں ان کے بد انجام کے نظارے سے لرز نے
لگیں۔میں نے آنحو ﷺ کے اسوہ پر غور کیا تو مجھے سمجھ آگئی کہ کیوں وہ بظا ہر عظیم تو میں تباہ کی گئی
ہیں جنہوں نے خدا کے پیغمبروں کے مقابلہ کی جسارت کی تھی؟ کیوں انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا اور
کیوں وہ خواب و خیال کی باتیں بن گئیں؟ ان کی جمعیتیں کام نہ آئیں اور ان کی کثرت نے ان کو کوئی
فائدہ نہ دیا۔وہ ہلاک کی گئیں مگر آسمان نے ان کے حال پر کوئی آنسو نہ بہایا۔وہ برباد کی گئیں مگر زمین
نے ان کی بربادی پر کوئی تاسف نہ کیا۔ہاں زمین و آسمان نے بیک آواز ان پر لعنت کی اور وقت نے
لعنت کی اس پھٹکار کو اس طرح محفوظ کر لیا کہ قیامت تک اس کی گونج سنائی دیتی رہے گی۔زمین کی
لعنت کی بازگشت آسمان سے اترتی رہے گی اور آسمان کی لعنت کی بازگشت زمین سے اٹھتی رہے گی اور
قرآن کی تلاوت کرنے والے ہمیشہ مسرت کے ساتھ ان کا ذکر کرتے ہوئے ان آیات کی تلاوت
کرتے رہیں گے:
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءِ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ
(الدخان: ۳۰)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
423
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
أوليكَ يَلْعَنُهُمُ اللهُ وَيَلْعَنُهُمُ التَّعِنُونَ ( البقرة : ٠٦) :
أُولَكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَبِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
(البقرة: ۱۶۲)
فَلَمَّا أَسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَهُمْ أَجْمَعِينَ
فَجَعَلْتُهُمْ سَلَفًا وَ مَثَلًا لِلْآخِرِينَ ) (الزخرف:۵۶-۵۷)
پس نوح کی قوم کا انجام میری آنکھوں کے سامنے آگیا اور لوط کی قوم پر دن رات برسنے
والے سنگریزے مجھے دکھائی دینے لگے۔عاد اور ثمود کی بربادی کے مناظر نے مجھے بے چین کر دیا اور
حسرت سے میں نے بنی آدم پر نظر ڈالی کہ آخر کب تک وہ خدا کے سفیروں کی بے حرمتی کی جسارت
کرتے رہیں گے۔میں کانپ اٹھا اس الہام کے تصور سے جو آج کے زمانہ کے انسان کیلئے عبرت اور
تذکیر کا عنوان بنا ہوا ہے:
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔“
( تذکره صفحه: ۱۴۸)
آئیے اب ہم ماضی کے عبرت کدوں اور مستقبل کے پُر خطر اور پر ہول مقامات سے واپس
حدیبیہ کے میدان کی طرف لوٹتے ہیں جہاں ہمارے آقا و مولیٰ اپنے سفیر کے قتل کی خبر پر صحابہ سے
بیعت لے رہے ہیں۔یہ بیعت ایسے گہرے خلوص اور جذبہ سے کی گئی کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور
رضا کی نظر پڑی اور ایسے پایہ قبولیت میں جگہ عطا کرتے ہوئے اس واقعہ کا ذکر فرمایا:
لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ
تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ
عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا (الفتح: ١٩)
یہ سب کچھ ہوا اور خبر کے ظاہر ہونے پر فیصلہ فرماتے ہوئے آنخصوص اگر چہ ہر امکانی
اقدام کیلئے پوری طرح تیار ہو چکے تھے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آنحضور ﷺ کی غیر معمولی بصیرت نے
اس امکان کا دروازہ ابھی بند نہیں فرمایا تھا کہ شاید یہ خبر جھوٹی ہو۔چنانچہ بیعت کے دوران عثمان کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
424
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
نمائندگی میں آپ کا اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ پر رکھتے ہوئے یہ فرمانا کہ میر بایاں ہاتھ عثمان کی
نمائندگی کر رہا ہے لہذا وہ بھی اس بیعت میں شامل ہے، صاف بتا رہا ہے کہ آنحضور کے نزدیک ان کی
زندگی کا امکان ان کے قتل کے احتمال کی نسبت زیادہ تھا ورنہ اس بیعت میں حضرت عثمان کو شامل
فرمانے کے
کوئی معنی نہیں بنتے۔یہ بیعت تو شہادت کے عہد کے طور پر لی جارہی تھی۔حضرت عثمان کی
شہادت کا اگر آپ کو یقین ہوتا تو ان کو اس بیعت میں شریک نہ فرماتے۔وہ جو پہلے ہی شہید ہو چکا ہو
اس نے شہادت کا از سر نو اقرار بھلا کیا کرنا تھا ! پس فکر و نظر قربان ہوں ان مقدس نگاہوں پر جو اللہ کے
نور سے دیکھا کرتی تھیں۔وہی ہوا جس کا آپ کو غالب گمان تھا اور بیعت رضوان کے تھوڑی دیر بعد
ہی حضرت عثمان بخیر و عافیت اپنے آقا کے قدموں میں لوٹ آئے۔شان دلنوازی
اپنے بائیں ہاتھ کو عثمان کا ہاتھ قرار دے کر خود اپنے ہی ہاتھ سے ان کی بیعت لینے کے
واقعہ میں ایک عجیب شان دلنوازی بھی پائی جاتی ہے۔دیکھو کیسی بندہ پروری ہے، کیسی شفقت اور
رحمت کا اظہار ہے، کیسی محبت ہے اپنے غلاموں سے، کیسا پیار ہے کہ اس عظیم الشان اور منفر د تاریخی
واقعہ پر جب خدا کے بے پایاں فضل اور مغفرت نے اس درخت اور اس کے گردو پیش اور ان سب کو
جو اس کے نیچے تھے ڈھانپ رکھا تھا اپنے اس غلام کو یا در کھا اور محروم نہ رہنے دیا جس نے مسلمانوں کی
نمائندگی میں اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا تھا۔اس غلام کو ذرا دیکھو کہ آقا نے کیسا اعزاز بخشا اور کیسے
خاک سے اٹھا کر ثریا سے ملا دیا! اس بندہ فانی کو کیسا آب حیات عطا کیا کہ زندہ جاوید کر دیا۔وہ جو
غیر حاضر تھا سب حاضر غلاموں سے آگے بڑھ گیا اور وہ ہاتھ جو بیعت نہ کر سکا تھا سب بیعت کرنے
والے ہاتھوں پر سبقت لے گیا۔وہ عجیب لمحات تھے کہ جب آسمان کی آنکھ نے یہ چکا چوند کرنے والا
نظارہ دیکھا کہ محمد مصطفی کا ایک ہاتھ تو اللہ کے ہاتھ کی نمائندگی کر رہا تھا اور دوسرا ہاتھ عثمان کے ہاتھ
کی۔آنحضور کی اس بندہ پروری کو دیکھ کر بے اختیار دل سے یہ صدا اٹھتی ہے کہ اے سب دلنوازوں
سے بڑھ کر دلنوازی کرنے والے آقا ! ہاں اے سب دلنوازوں سے بڑھ کر دلنوازی کرنے والے آقا!
دیکھ ہمارے سینوں میں جانیں تیرے قدموں پر شار ہونے کیلئے مچل رہی ہیں اور دل جوش محبت سے
دھڑکتے ہوئے ہنسلیوں سے ٹکرا رہے ہیں:

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
425
غزوات النبی میں خلق عظیم (غز ووحد بيه ) ۱۸۹۱ء
وَارَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرَ كُرْبَةٌ
وَارَى الْغُرُوبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ
آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه : ۵۹۰)
جیسا کہ بیان کر چکا ہوں بیعت رضوان کو ابھی کچھ دیر نہ گزری تھی کہ حضرت عثمان واپس
اہل ایمان کے قافلہ میں آملے۔رحمتوں کی بارش برسانے کے بعد فکر کے وہ سب بادل چھٹ گئے اور
گفت و شنید کا منقطع سلسلہ ایک بار پھر سے جاری ہو گیا۔اس مرتبہ قریش مکہ نے سہیل بن عمرو کو اپنا نمائندہ بنا کر بھیجا اور آنحضور ﷺ نے اسے
دیکھتے ہی حاضرین مجلس کو یہ خوشخبری سنائی کہ سهل امر کم یعنی اب آسانی کی صورت نکل آئی اور
آخر قریش صلح پر آمادہ ہو ہی گئے۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۱۳ نصف اول صفحہ: ۸۰)
اس گفت و شنید کے دوران صحابہ پر بار بار ایسے سخت ابتلا آئے کہ خدا تعالیٰ کے خاص فضل کا
ہاتھ ان کے دل نہ تھامے رکھتا تو وہ صبر کی بازی ہار جاتے۔عمومی گفتگو کے بعد فریقین کے مابین جو باتیں طے ہوئیں وہ اکثر و بیشتر اپنی ظاہری صورت میں
مسلمانوں کیلئے خفت اور کفار کیلئے فتح و شادمانی کا موجب نظر آتی تھیں اور خدا اور اس کے رسول کے
سوا کوئی نہ جانتا تھا کہ ان میں سے ہر خفت آمیز شرط کے اندر مستقبل کی فتح کی چابیاں چھپی ہوئی
ہیں۔معاہدہ صلح کی وہ شرائط جو مسلمانوں
کو انتہائی خفت آمیز معلوم ہو رہی تھیں اور وہ انہیں قبول کرنے
کی بجائے کٹ مرنے کو ترجیح دیتے تھے وہ یہ تھیں:
اس سال مسلمان بغیر حج اور عمرہ کے واپس لوٹ جائیں ہاں آئندہ
سال دوبارہ آئیں لیکن اس دفعہ بھی صرف تین دن مکہ میں قیام کی اجازت
ہوگی۔تا اختتام معاہدہ قریش اور مسلمانوں کے درمیان صلح رہے گی لیکن اس
دوران اگر کفار میں سے کوئی شخص مسلمان ہو کر مدینہ کی طرف ہجرت کر جائے تو
عندالمطالبہ اسے کفار کو واپس کرنا پڑے گا۔ہاں اگر کوئی مسلمان مرتد ہو کر کفار
سے جاملے تو اسے مسلمانوں کو واپس نہیں کیا جائے گا۔“
السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه : ۸۵،۸۴)

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
426
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
,,
آج ہمیں یہ حقیقت نہیں بھلانی چاہئے کہ صحابہ لا کھ مومن سہی آخر ا نہی عربوں میں سے تو
آئے تھے جو اپنی عزت نفس پر ایک ادنی سی آنچ بھی نہ آنے دیتے تھے۔وہی آزاد صحرائی خون ان کی
رگوں میں بھی گردش کر رہا تھا جو ذراسی سبکی کے تصور سے بھی کھولنے لگتا تھا۔ان کے دلوں سے بھی
ویسے ہی تیل کے چشمے اہلتے تھے جو تحقیر کی ایک ذراسی چنگاری سے آتش جوالہ بن کر بھڑک اٹھتا تھا۔پس کیا یہ حضور اکرم کی عظمت و جلال کا معجزہ نہیں تھا کہ ان کی غیر تیں کفار مکہ کی کند چھریوں سے ذبح
کی گئیں مگر انہیں پھڑکنے کی بھی اجازت نہ تھی۔ان بظاہر ذلت آمیز شرائط پر مستزاد یہ کہ صلح نامہ کی تحریر کے دوران سہیل بن
عمر وآنحضور ﷺ سے مسلسل بدخلقی کا مظاہرہ کرتا رہا۔چنانچہ جب اسلامی دستور کے مطابق
سرنامہ پر بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ “ لکھا گیا تو اس نے سختی سے کہا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ “ کیا ہے؟ میں تو باسمک اللهم لکھواؤں گا۔چنانچہ
صلى الله
آنحضوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو اس کے مطابق تحریر کا ارشاد فرمایا۔پھر جب یہ لکھا گیا کہ
یہ معاہدہ محمد رسول اللہ اور سہیل بن عمرو کے درمیان ہے تو اس نے کہا اگر ہم تجھے اللہ کا رسول مانتے تو
اس جھگڑے کا موقع ہی کیا تھا اس لئے رسول اللہ کا لفظ کاٹ کر سیدھا سادہ محمد بن عبداللہ لکھو۔سیرت
نگار لکھتے ہیں کہ اس موقع پر بھی آنحو ں نے اس کی بات تسلیم فرمائی اور علی کو محمد رسول
اللہ کاٹ
کر محض محمد بن عبداللہ لکھنے کا ارشاد فرمایا۔اس وقت صحابہ کے دل کی جو کیفیت تھی اس کا کچھ اندازہ اس
امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت علی جو اطاعت کا پتلا اور فنا فی الرسول تھے کامل فرمانبرداری کے
با وجود حضور کے اس ارشاد کی تعمیل سے قاصر رہے۔ان کے ہاتھوں میں اس بات کی سکت ہی نہ رہی
کہ محمد رسول اللہ کے الفاظ کاٹ کر محمد بن عبداللہ لکھیں۔ان کی کیفیت دیکھ کر آنحضور نے انہیں کچھ
نہیں کہا، کوئی شکوہ نہیں کیا، کسی خفگی کا اظہار نہیں فرمایا۔خاموشی سے ہاتھ بڑھا کر وہ تحریر لے لی اور
اپنے دست مبارک سے رسول اللہ کا لفظ کاٹ کر محمد بن عبداللہ لکھ دیا۔السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه: ۸۲ ۸۳)
بعض مؤرخین کے نزدیک یہ آنحضور کا معجزہ تھا کہ امی ہوتے ہوئے بھی اپنا نام لکھ دیا۔بعض کہتے ہیں کہ رسالت کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں چونکہ دستخطوں کی ضرورت پیش آتی تھی لہذا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
427
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
کوئی تعجب کی بات نہیں کہ آپ نے اپنا نام لکھنا سیکھ لیا ہو۔لیکن یہ بحث ایک ثانوی حیثیت رکھتی ہے
یہاں صرف یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ شرائط صلح تو پہلے ہی مسلمانوں کو سخت خفت آمیز دکھائی دے رہی
تھیں اوپر سے سہیل بن عمرو کی بدتمیزی اور گستاخی نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔یہ نظارہ ان کی بے قراری
کو اور بھی بڑھا رہا تھا کہ آنحضور سہیل کی سختی کا جواب سختی سے نہیں دیتے بلکہ اس کی ہر ناواجب حرکت
کو برداشت فرمارہے ہیں اور ہر نا حق مطالبے کو بھی قبول فرماتے چلے جارہے ہیں۔آپ حق پر ہیں
اس
قسم کے واقعات نے حضرت عمر فاروق کے زخموں پر تو ایسی نمک پاشی کی کہ تڑپ اٹھے
اور مزید صبر کا یارا نہ رہا۔پس حضرت ابوبکر صدیق کو ایک طرف لے جا کر ان سے پوچھا کہ بتائیں
کیا ہم حق پر نہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں ہم حق پر ہیں۔پھر پوچھا کہ بتائیں کیا محمد مصطفی اللہ کے رسول
الله
نہیں؟ انہوں نے کہا ہاں محمد رسول اللہ بے شک اللہ کے رسول ہیں۔تب حضرت عمرؓ نے
بے قرار ہو کر کہا کہ بتائیں پھر ہم اس کے باوجود یہ ذلتیں کیوں برداشت کر رہے ہیں؟ حضرت ابوبکر
نے سمجھایا اور فرمایا:
یقیناً آپ خدا کے رسول ہیں اور آپ کا رب آپ کو ہر گز نہیں
چھوڑے گا وہی آپ کا مددگار ہوگا پس آپ کی رکاب کو مضبوطی سے تھامے
66
رکھو۔خدا کی قسم آپ حق پر ہیں۔“
مگر عمر بن خطاب کو قرار نصیب نہ ہوا اور اس امر سے باز نہ رہ سکے کہ اس قسم کی گفتگو خود
آنحضرت ﷺ سے بھی کریں۔(السیرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه : ۸۱،۸۰)
صل الله
ہر چند کہ وہ وقت آنحو پر بہت بھاری تھا اور صحابہ کے غم وحزن اور ان کی غیر متوقع
طرز عمل سے آپ کو بہت دکھ پہنچا لیکن آپ نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا اور عفو اور درگذر سے کام لیا،
حضرت عمرؓ کو کوئی سرزنش نہ فرمائی ، تعجب کا اظہار تک نہ کیا کہ اے عمر مجھ سے یہ تو کہہ رہا ہے!
آپ کے دل کی کیفیت آپ کے آسمانی رازداں کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا لیکن افسوس کے ساتھ
تعجب تو فرماتے ہوں گے کہ وہ عمائدین جو دست و بازو تھے۔نہیں نہیں ! وہ غلام جو پاپوش اٹھانے کو بھی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
428
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
سعادت جانتے تھے آج غم و حزن اور احساس خفت نے ان کو اس حال تک پہنچا دیا کہ نہیں سوچتے کہ
وہ کیا کہہ رہے ہیں اور نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔لیکن آنحضوں نے عمرہ سے کوئی تعرض نہ
فرمایا ہاں درد میں ڈوبی ہوئی آواز میں صرف اتنا کہا کہ عمر میں یقینا اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں اور
ہر گز اس کے منشاء کی خلاف ورزی نہیں کروں گا اور میں اس سے امید رکھتا ہوں کہ وہی میری حفاظت
کرے گا۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه : ۹۲ ۹۳ - تاریخ طبری جلد ۲ صفحه : ۱۲۲)
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دردوکرب کی وہ شیخ جو سوال بن کر حضرت عمر کے دل سے نکلی
دوسرے بہت سے سینوں میں بھی کھٹی ہوئی تھی۔اگر چہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جن جذبات کو عمر
نے زبان دی تھی وہ صرف ایک عمر ہی کے جذبات نہیں بلکہ اوروں کے بھی تھے اور سینکڑوں سینوں میں
اسی قسم کے خیالات ہیجان بپا کئے ہوئے تھے لیکن حضرت عمر نے جو ان کے اظہار کی جرات کی یہ ایک
ایسی چوک ہو گئی کہ بعد ازاں عمر بھر حضرت عمرؓ اس سے پشیمان رہے۔بہت روزے رکھے بہت
عبادتیں کیں۔بہت صدقات دیئے اور استغفار کرتے ہوئے سجدہ گاہوں
کو تر کیا لیکن پشیمانی کی پیاس
نہ بجھی۔حدیبیہ کا اضطراب تو عارضی تھا جسے بہت جلد آسمان سے نازل ہونے والی رحمتوں نے طمانیت
میں بدل دیا مگر وہ اضطراب جو اس بے صبری کے سوال نے عمر کے دل میں پیدا کیا وہ ایک دائمی
اضطراب بن گیا جس نے کبھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑا۔ہمیشہ حسرت سے یہی کہتے رہے کہ کاش میں
نے آنحضور سے وہ سوال نہ کیا ہوتا۔( تاریخ طبری جلد ۲ صفحہ: ۱۲۴)
بارہا میں یہ سوچتا ہوں کہ بستر مرگ پر آخری سانسوں میں حضرت عمرؓ جب لَالِی وَلَا عَلَى
کا ورد کر رہے تھے کہ اے خدا میں تجھ سے اپنی نیکیوں کا بدلہ نہیں مانگتا تو میری خطائیں معاف کر دے تو
سب خطاؤں سے بڑھ کر اس ایک خطا کا تصور آپ کو بے چین کئے ہوئے ہوگا جو میدان حدیبیہ میں
آپ سے سرزد ہوئی۔صلح نامہ کی تحریر کے دوران صحابہ کی بے چینی اور دل شکستگی کا عالم دیکھ کر آنحضور کے دل کی
کیفیت کا راز آپ کے آسمانی آقا اور بے حد محبت کرنے والے رفیق اعلیٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا
لیکن ان تین سادہ سے جملوں میں جو عمر کے جواب میں آپ کی زبان مبارک سے نکلے آپ نے غور
کرنے والوں کیلئے بہت کچھ فرما دیا۔۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
429
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
آپ کا یہ فرمانا کہ میں خدا کا بندہ اور اس کا رسول ہوں اور اس کی مرضی کے سوا کچھ نہ
کروں گا آپ کی صداقت کی عظیم الشان دلیل ہے۔صحابہ کے سخت زخمی دل اور پُر ہیجان جذبات
ایک طرف تھے جو آنحضور ہی کی صداقت کو ثابت کرنے کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے
کیلئے مچل رہے تھے اور دوسری طرف مرضی مولی تھی جو حج بیت اللہ کے قصد کے بعد ہر قسم کے جنگ و
جدال سے روکے ہوئے تھی۔پس آپ نے اس امر کی ذرہ بھی پرواہ نہ کی کہ دشمن آپ کی بظاہر نا کام
واپسی پر کیا کیا پھبتیاں نہ کسے گا۔آپ اس امر کو بھی خاطر میں نہ لائے کہ صحابہ کے دل پر کیا بیتے گی
اور خفت سے اندر ہی اندر وہ کس طرح کٹ رہے ہوں گے۔آپ اول و آخر اپنے مولیٰ کے بندے
اور اسی کے رسول تھے اور خدا کی مرضی کے مقابل پر کل مخلوق کی مرضی بھی آپ کے سامنے کوئی حقیقت
نہ رکھتی تھی۔پھر آپ کا یہ فرمانا بھی کتنا معنی خیز اور کتنا لرزا دینے والا اعلان تھا کہ میں اپنے مولیٰ ہی
سے حفاظت کی امید رکھتا ہوں۔گویا سب پر برملا یہ واضح فرما دینا چاہتے تھے کہ ہر چند کہ تم لوگوں سے
وفا کی امید ہے لیکن اے صحابہ کے گروہ! میرا سہارا تم نہیں ہو بلکہ صرف اور صرف میرا خدا ہے۔یہ
اعلان تھا اس اٹل حقیقت کا کہ آپ نے جس خدا کا ساتھ اس شدید آزمائش کے وقت میں بھی نہیں
چھوڑ اوہ ہر گز آپ کا ساتھ کسی مشکل کے وقت بھی نہیں چھوڑے گا۔قربانیاں دینے اور سر منڈانے کا ارشاد
معاہدہ صلح لکھا گیا اور کفار کا وفد فتح کا گمان لئے ہوئے اس حال میں کہ دل میں شہنائیاں
بج رہی تھیں واپس لوٹ گیا اور صحابہ کا یہ عالم کہ ایک فرضی شکست کے احساس سے نڈھال غم واندوہ
میں ڈوبے ہوئے پڑے تھے اور نہیں جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں کیسی عظیم اور روشن اور کھلی کھلی
فتح سے ہمکنار فرمایا ہے۔اس وقت آنحضوں نے بآواز بلند یہ اعلان فرمایا کہ اٹھو اور قربانیاں دو
اور سر منڈواؤ اور بال تر شواؤ۔یقین نہیں آتا مگر یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ اس مقدس آواز کوسن کر ایک
صحابی نے بھی حرکت نہ کی اور کسی بدن میں جنبش نہ آئی۔آنحضور نے دوسری بار پھر اسی ارشاد کی تکرار
فرمائی لیکن وہی پہلے کا سا سکوت طاری رہا پھر تیسری دفعہ آنحضور ﷺ نے بلند تر آواز میں وہی
ارشادد ہرایا کہ اٹھو اور قربانیاں دو اور سرمنڈوا ؤ اور بال تر شوا ؤ لیکن سرتا پا غم کی تصویر بنے ہوئے صحابہ
میں کوئی جنبش نہ ہوئی۔

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
430
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم ( غزوه حد بی ) ۱۸۹۱ء
اللہ ہی جانتا ہے کہ آنحضور پر وہ گھڑی کیسی کڑی ہوگی۔تاریخ ہمیں صرف یہ بتاتی ہے کہ
آنحضور خیمہ میں داخل ہوئے اور ام سلمہ سے مخاطب ہو کر بڑے درد کے ساتھ اس انہونی بات
کا تذکرہ فرمایا۔اس پر ام سلمہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ غم نہ کریں صحابہ نا فرمان نہیں ہیں بلکہ
شدت غم سے مغلوب ہو چکے ہیں پس آپ باہر تشریف لے جائیں اور قربانی کریں پھر دیکھیں کہ
صحابہ آپ کو دیکھ کر کس طرح پیروی کرتے ہیں۔چنانچہ آنحضور نے اس مشورہ کو قبول فرماتے
ہوئے ایسا ہی کیا۔آنحضور کو تن تنہا قربانی کرتا ہوا دیکھ کر صحابہ پر ایک بجلی سی گری گویا تن مردہ میں
جان پڑ گئی۔وہ میدان خفتگان ایک میدان حشر میں تبدیل ہو گیا جیسے صور پھونکا جا چکا ہو۔ہر طرف
بھگدڑسی مچ گئی اور صحابہ بے محابا قربانیوں کی طرف دوڑے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے
لگے اور اچانک اس پر سکون اور جامد و ساقط میدان میں ہر طرف ایک شور قیامت برپا ہو گیا۔ذبح ہوتی
ہوئی قربانیوں کے شور اور صحابہ کی تسبیح وتحمید نے فضا میں ایک غلغلہ سا مچا دیا۔اس واقعہ کے بارہ میں
صحابہ روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے سر اس تیزی اور جوش کے ساتھ مونڈنے لگے کہ
احتمال تھا کہ کہیں گردنیں ہی نہ کائی جائیں۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه: ۹۲، ۹۳- تاریخ طبری
جلد ۲ صفحه: ۱۲۴) یہ سب کچھ ہوا اور خوب خوب تلافی مافات ہوئی لیکن بایں ہمہ آج تک وہ تو قف اور
تامل دلوں میں کھٹکتا ہے جو صحابہ نے آنحضور کے ارشاد کی تعمیل میں دکھایا اور تین مرتبہ کے بنکر ارفرمان
رسول کے باوجود اس پر عملدرآمد سے کیسے قاصر رہے۔پر
چودہ سو برس ہونے کو آئے لیکن آج بھی جب انسان اس واقعہ کو پڑھتا ہے تو عقل گنگ
ہو جاتی ہے اور سوچ کی طاقتیں ماؤف ہونے لگتی ہیں کہ چند ثانیوں کیلئے ہی سہی لیکن یہ ممکن کیسے ہوا
صلى الله
کہ اطاعت کے پہلے وہ جان نثار صحابہ جو محمدمصطفی میت کے خفیف اشاروں پر تن من دھن کی بازی لگا
دیتے تھے اور مال وزرلٹا دیتے تھے اس جان و دل سے پیارے آقا کی آواز سن کر بھی ان سنی کیسے
کر رہے تھے؟ وہ لوگ تو آسمان اسلام کے روشن ستارے تھے جن کی روشنی ایک عالم کیلئے ہدایت کا
موجب بننے والی تھی۔ان میں ولی بھی تھے اور ولیوں کے سرتاج علی بھی۔ابوبکر و عثمان اور عمر بھی
تھے۔ان میں صالح بھی تھے اور شہید بھی اور صدیق بھی۔انعام یافتہ بندگان خدا کا وہ ایک برگزیدہ
گر وہ تھا جن کا مثل دنیا نے کبھی نہیں دیکھا تھا پھر ان سب سے یہ کیا ظاہر ہوا کہ آج تک عقل حیران

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
431
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
اور فکر سر گرداں ہے۔دل پریشان ہو جاتا ہے اس نظارے سے۔تاریخ اسلام کے یہ چندلحات تو قف
ایک عقدہ لا نخل کی طرح سوچ و بچار کی قوتوں کو مفلوج کئے دیتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے
محمد مصطفی ﷺ کے وقت کے سوا اس میدان میں ہر دوسرا وقت ٹھہر گیا تھا اور آنحضور کے دل کی
دھڑکن کے سوا ہر دوسرے دل کی دھڑکن رک چکی تھی۔علي
مؤرخین اور اصحاب سیر نے آنحضور ﷺ کے ارشاد کی تعمیل میں صحابہ کے توقف اور تامل
کے جواز میں بہت کچھ لکھا ہے۔محدثین نے بھی تو جیہات پیش کی ہیں لیکن بات دراصل یہی ہے کہ وہ
منزل ہی بہت کڑی تھی اور وہ امتحان ان کی حد استعداد سے باہر تھا۔یہ وہ کٹھن مہم تھی جومحمد مصطفیٰ کے
سوا اور کوئی سر کرنے کی طاقت نہ رکھتا تھا۔یہ وہ حد فاصل تھی جو محمدمصطفیﷺ کو ہر دوسری مخلوق سے
جدا کرتی تھی۔آپ نے قدم اٹھایا تو قدم اٹھے۔آپ آگے بڑھے تو آگے بڑھنے کے حوصلے پیدا
ہوئے۔صالحین اور شہداء اور صدیقوں کا ہی کیا ذ کر اگر وہ محفل نبیوں سے بھی بھی ہوتی تو بخد امحمد مصطفیٰ"
ان سب میں منفرد اور ممتاز اور ارفع اور بالا تر رہتے اور اطاعت خداوندی کے اس امتحان میں آپ کا
تخت سب سے اونچا بچھایا جاتا۔جہاد فی سبیل اللہ کا یہ ایک خاص اور منفرد مقام تھا۔دیکھو راہ قتال میں بھی احد کے وہ چند
دردناک لمحات آئے تھے جب قرآن کریم کے بیان کے مطابق دشمن کی یلغار نے مسلمانوں کے
پاؤں اکھاڑ دیئے تھے اور وہ اس حال میں دوڑے چلے جاتے تھے کہ پیچھے رسول خدا تنہا میدان جہاد
میں کھڑے انہیں اپنی طرف بلا رہے تھے۔پھر یہ اسوہ نبی ہی تو تھا جس نے دوڑتے ہوؤں کو روکا اور
گرتوں کو تھام لیا۔حدیبیہ کا واقعہ راہ سلوک میں ایسا ہی ایک وقت تھا۔پس تعجب کا کیا مقام اور وجہ جواز کی کیا
ضرورت ہے؟ ایک دفعہ نہیں بارہا آپ کی زندگی میں ایسے تاریخ ساز لمحات آئے کہ تنہا آپ نے
کھوئی ہوئی بازیوں کو جیتا اور دشمن کی جیتی ہوئی بساط کو اس پر الٹ دیا۔بار ہا آپ نے مہیب خطرات
کے رخ پلٹے اور تنگ اور تاریک راہوں کو کشادہ اور روشن کیا اور خود آگے قدم بڑھایا تب آپ کے
غلاموں کو یہ توفیق نصیب ہوئی کہ آپ کے نقوش پا کو چومتے ہوئے آگے بڑھیں۔پس یہ تھا ہمارا آقا محمد مصطفیٰ " منفرد اور تنہا، ممتاز اور اکیلا میدان وغا کی ہر بازی جیتنے والا وہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
432
غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
محبوب سبحانی جومیدان و فامیں بھی ہر دوسرے پر سبقت لے گیا۔انعام حدیبیہ
میدان حدیبیہ میں آپ کی تقلید میں جو ظاہری قربانیاں دی گئیں وہ تو محض علامتیں تھیں
اصل قربانیاں تو عزت نفس اور جذبات کی وہ قربانیاں تھیں جن کی گردن پر رضائے باری تعالیٰ کی
خاطر سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر آنحضور ﷺ نے مضبوط اور نہ لرزنے والے ہاتھوں کے
ساتھ چھری پھیری اور انہیں تڑپنے کی بھی اجازت نہ دی۔یہی وہ قربانیاں تھیں جو بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوئیں اور اس شان سے مقبول ہوئیں کہ
اس کی کوئی مثال انسانی تاریخ میں نظر نہیں آتی۔حدیبیہ سے واپسی پر سورہ فتح کے نزول نے آنحضور ﷺ اور آپ کے صحابہ پر فضل و اکرام کا ایک
نیا باب کھولا۔مقام محمد مصطفی ﷺ کو ایک نئی شان اور نئی آن بان کے ساتھ ظاہر کیا اور حدیبیہ کی صلح کو۔فتح مبین قرار دے کر یہ راز مسلمانوں پر کھولا کہ یہ کوئی گراوٹ کی صلح نہ تھی بلکہ ایک کھلی کھلی فتح تھی جس
کے بطن سے آئندہ عظیم الشان فتوحات نے جنم لینا تھا۔اس سورۃ نے مسلمانوں کو یہ نوید سنائی کہ
درخت کے نیچے حدیبیہ کے مقام پر جو فدائیت اور وفا کی بیعت انہوں نے محمد مصطفی میل کے ہاتھ پر
کی تھی وہ رب العزت کی نظر میں مقبول ہوئی۔خدا ان سے راضی ہوا اور مستقبل قریب میں انہیں فتح
کی بشارت دیتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ أَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا کے الفاظ میں جس فتح کا ذکر ہے وہ فتح مکہ ہے جو
مسلمانوں کو سب فتوحات سے زیادہ مرغوب تھی۔چنانچہ اس موقع پر جمع کا صیغہ استعمال فرما کر سب
صحابہ کو اس میں شریک کیا لیکن وہ دوسری فتح جس کا سورہ فتح کی پہلی آیت میں ذکر کیا گیا ہے اور فتح
مبین قرار دیا گیا اور اس کی بشارت دیتے ہوئے صرف رسول کریم ﷺ کو مخاطب فرمایا گیا ہے۔إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مبینا (الفتح (۲) یہ فتح کیا تھی یہ کھلی کھلی اور روشن روشن فتح جو خاص ذات
مصر سے منسوب کی گئی اور جس میں آپ کے ساتھ اور کوئی شریک نہ تھا مگر آپ کے وسیلہ سے
یہ فتح آپ کی عظمت کردار، آپ کے خلق عظیم، آپ کی روحانی قوتوں کی فتح تھی۔یہ فتح مرضی خدا کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی