غزوات النبی ﷺ میں خلقِ عظیم ( غزوہ حدیبیہ )

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ), حصہ 3

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
433
غزوات النبی اللہ میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
خاطر ترک رضائے خویش کی فتح تھی اور یہ فتح حصول مقصد کی فتح تھی اور فتح مکہ بھی اس میں شامل اور
اس کے ذیل میں آتی ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا روشن فتح ہو سکتی ہے کہ انسان اپنے مقاصد میں بتمام
و کمال کامیاب ہو جائے۔حدیبیہ کے واقعات کا بغور مطالعہ کریں تو لازماً انسان اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ
اس موقع پر آپ کے سارے مقاصد بدرجہ کمال پورے ہو گئے۔آپ دشمن کی خونریزی سے بچنا چاہتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس خواہش کو معجزانہ
طور پر پورا فرمایا اور دشمن کے ہاتھ روک دیئے۔متعدد بار ایسے حالات پیدا ہوئے کہ جنگ کے شعلے
بھڑک اٹھنے کو تیار تھے مگر اللہ کی رحمت نے ہر بار اس کو ٹھنڈا کر دیا۔آپ صحابہ کو لڑائی سے باز رکھنا
چاہتے تھے اور اس مقصد میں بھی خدا تعالیٰ نے آپ کو کامیابی عطا فرمائی۔بارہا قریش کی طرف سے
ایسی اشتعال انگیزی کی گئی کہ صحابہ کٹ مرنے پر تیار ہو گئے اور ایسا جوش اور ولولہ دکھایا کہ دنیا کے کسی
دوسرے رہنما کیلئے اسے قابو میں رکھنا ممکن نہ ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ نے محمد مصطف مال کو ان کے مشتعل
جذبات پر کامل غلبہ عطا کیا اور آنحضور کے منشاء کے خلاف انہیں انگلی تک ہلانے کی توفیق نہ ملی۔آنحضور قریش مکہ سے صلح اور امن کے خواہاں تھے تا کہ جنوب کی طرف سے مطمئن ہو کر شمال
میں اٹھنے والے خطرات کے ساتھ یکسوئی سے نپٹ سکیں اور تا قریش امن کے ماحول میں ٹھنڈے دل
کے ساتھ اسلام کے پیغام پر غور کر سکیں۔پس آپ کو اس مقصد میں بھی مکمل کامیابی ہوئی اور خود
قریش ہی صلح کی پیشکش پر آمادہ ہو گئے۔آپ کو یقین تھا کہ آپ کا رویا ظاہری رنگ میں پورا ہوگا
خواہ جلد ہو یا بدیر چنانچہ اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ ہی کے ہاتھوں یہ پیشکش بھی کروادی کہ آئندہ سال آپ
بے شک آئیں اور تین دن قیام کر کے مناسک عمرہ ادا کریں ہماری طرف سے کسی قسم کا تعرض نہ کیا
جائے گا اور کوئی امن شکنی نہ ہوگی۔پس اسی معاہدہ نامہ صلح میں رویا کے ظاہری شکل میں پورا ہونے کے
آثار بھی رکھ دیئے۔معاہدہ صلح میں چند ایسی دل آزار باتیں جو قریش کے تفاخر کا باعث اور صحابہ کی عزت نفس کو
کچلنے کا موجب بنی ہوئی تھیں جب جذبات کی ہنگامہ آرائی کے بعد نسبتا پر سکون ماحول میں صحابہؓ نے
ان کو دیکھا تو اپنی جلد بازی پر نادم اور پشیمان ہوئے اور جان لیا کہ ہر معاملہ میں آنحضور کا ہی
فیصلہ درست اور مناسب اور برمحل تھا۔مثلاً آپ کا بلاتر دو سہیل بن عمرو کی یہ بات تسلیم فرمالینا کہ

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
434
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
معاہدہ میں محمد رسول اللہ نہیں بلکہ محمد بن عبد اللہ لکھا جائے نعوذ باللہ آپ کی رسالت کی ہتک یا صداقت
میں اشتباہ پیدا کرنے والی بات سمجھی گئی حالانکہ معاملہ برعکس تھا۔یہ تو آپ کی صداقت ہی کی ایک
مین دلیل تھی۔یہ مقام رسالت کو گرانے والی بات نہ تھی بلکہ آپ کی رسالت کے عز و شرف کو اور بھی
بڑھانے والا ایک ایسا واقعہ تھا جسے غیروں کی آنکھ بھی ہمیشہ احترم سے دیکھتی رہے گی۔یہ آپ کے
جذبہ حق و انصاف کی فتح تھی اور لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرۃ:۷۵۲) کے لازوال اصول پر عمل
پیرا ہونے کی ایک درخشندہ مثال
تھی۔یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جو ہمیشہ بین الاقوامی معاہدات اور بین المذاہب مصالحتوں کیلئے
مشعل راہ کا کام دیتارہے گا۔آپ نے اس دن قیامت تک آنے والی نسلوں کو یہ سبق دیا کہ اگر صلح و
امن کا قیام چاہتے ہو تو ایک دوسرے کے ساتھ معاملات طے کرتے ہوئے غلط بات کہے بغیر کم سے
کم قدر مشترک پر رضامند ہونا سیکھ جاؤ۔تَعَالَوْا اِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ
( آل عمران: ۲۵) کی ایک نئی تفسیر اس روز آپ نے ہمیں سکھائی۔واقعہ ابو جندل
صحابہ کی نظر میں معاہدہ کی یہ شرط بھی انتہائی ذلت آمیز تھی کہ جب قریش میں سے کوئی
مسلمان ہوکر رسول اللہ کی پناہ میں آجائے تو اس کے خاندان کی طرف سے مطالبہ ہونے پر آنحضور
اس بات کے پابند ہوں گے کہ اسے واپس کر دیں لیکن اگر مسلمانوں میں سے کوئی مرتد ہو کر اہل مکہ کی
پناہ میں چلا جائے تو مطالبہ کے باوجود اسے واپس نہیں لوٹا یا جائے گا۔اس شرط کے تسلیم کئے جانے پر
صحابہ مرغ بسمل کی طرح تڑپ اٹھے تھے اور ان کے تازہ زخموں پر نمک پاشی کا بھی عجیب رنگ میں
سامان پیدا ہوا۔عین اس وقت جب یہ شرط بھی زبانی طور پر طے پا رہی تھی اور دم تحریر میں نہ آئی تھی ،
نہ ہی معاہدہ پر فریقین کے آخری دستخط ہوئے تھے یہ عجیب واقعہ گزرا کہ حاضرین مجلس نے مکہ کی
جانب سے زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے پریشان حال ایک قیدی کو گرتے پڑتے اپنی
طرف آتے ہوئے دیکھا۔وہ سخت مفلوک الحال تھا۔اس کے بدن کا انگ انگ راستے کی صعوبت
اور زنجیروں کے بوجھ اور کٹاؤ سے دکھ رہا تھا۔کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ کب سے بھوکا تھا۔کوئی نہیں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
435
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
جانتا تھا کہ وہ کتنے عرصہ سے قید تھا اور قید کے دوران اس پر کیا کیا مظالم توڑے گئے ؟ وہ سلاسل میں
جکڑا ہوا ایک دیوانہ سا تھا جو بڑے کرب اور اضمحلال کے ساتھ چھوٹے چھوٹے صبر آزما قدم اٹھاتا ہوا
قریب تر آرہا تھا۔جب اس کا سرا پا روشن اور واضح ہوا تو تعجب سے سب نے دیکھا کہ وہ تو سفیر مکہ
سہیل بن عمروہی کا اپنا بیٹا تھا جسے خدا جانے کب سے محض اس جرم کی سزا میں عذاب دیا جار ہا تھا کہ وہ
اس حقیقت پر ایمان لے آیا کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کا بندہ اور رسول ہیں۔اس نے آتے ہی اپنا معاملہ حضور کی خدمت میں پیش کیا اور بڑے دکھ کے ساتھ اپنی درد
بھری کہانی بیان کر کے آنحضور سے امان چاہی لیکن پیشتر اس کے کہ آنحضور اس کو امان دیتے اس کا
باپ بیچ میں حائل ہو گیا اور بڑی سختی سے اس بات پر اصرار کیا کہ معاہدہ کی شرائط کے مطابق آپ کو
بہر حال اسے واپس لوٹانا ہوگا۔محدثین اور مؤرخین کے بیان کے مطابق صحابہ کی حالت اس وقت
ایسی تھی کہ اس نوجوان کے حال زار پر نظر ڈال کر بے حال ہوئے جاتے تھے۔کفار مکہ کی شقاوت کو
دیکھ کر ان کی آنکھوں میں خون اتر آیا۔ان کے تن بدن میں ایک آگ سی لگ گئی اور نگاہیں آتش
برسانے لگیں۔کسی مظلوم کی ہمدردی میں کم ہی کوئی قوم اتنی برافروختہ ہوئی ہوگی جیسے اس وقت صحابہ
برافروختہ تھے۔اس وقت وہ ایک ایسے آتش فشاں کی طرح تھے جو ہر لمحہ پھٹ پڑنے کیلئے تیار ہو اور
اس کے سینہ سے گہری گڑگڑاہٹ کی آوازیں سنائی دیتی ہوں۔لیکن محمد مصطفی ﷺ کا قوی ہاتھ اس
آتش فشاں کے دہانے پر اس کے ہر جذبۂ بے تاب کو دبائے ہوئے تھا۔دبے ہوئے غم وغصہ کی وجہ
سے جو اندر ہی اندرکھول رہا تھا۔صحابہ کے بدنوں پر ایک زلزلہ سا طاری تھا۔ان کا بس چلتا اور اختیار
ہوتا تو معاہدہ کی نامکمل تحریر کو چاک کر کے بھی ابو جندل کو بچالیتے۔وہ صاحب امر ہوتے تو اہل مکہ
کے ساتھ جنگ کر کے بھی ابو جندل کو بچالیتے۔ان کی کچھ پیش جاتی تو اپنی جانیں دے کر بھی اس
ایک مظلوم جان کو روک لیتے لیکن محمد مصطفی مال کے رعب و جلال اور روحانی دبدبہ کے سامنے ان کی
کچھ پیش نہ جاتی تھی۔آئیے اب دیکھیں کہ اس وقت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی کیا حالت تھی ؟ تخلیق
آدم کا وہ شاہکار ایک کوہ وقار بنا بیٹھا تھا۔غم اور غصہ سے مغلوب ہو کر اس کا بدن نہیں کانپا ، اس کے
ہونٹ نہیں کپکپائے، دیکھنے والوں نے اس کے جسم پر کوئی لرزہ طاری ہوتے ہوئے نہ دیکھا۔کون کہہ سکتا ہے کہ وہ دل زخمی نہ تھا ؟ کون گمان کر سکتا ہے کہ آپ کا سینہ اس مظلوم کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
436
غزوات النبویہ میں خلق عظیم (غز ووحد بيه ) ۱۸۹۱ء
حالت زار پر ہمدردی اور رحمت کے جذبات سے امڈ نہ آیا تھا ؟ کون تصور بھی کر سکتا ہے کہ اس دل کا
حال جو سارے جہانوں کیلئے رحمت تھا جو رؤف تھا رحیم تھا، جو اپنے غلاموں کے ساتھ ہر دوسرے
سے بڑھ کر پیار کرنے والا تھا ویسی شفقت تو کسی نے کبھی ما در مہربان سے بھی نہ دیکھی تھی جو اس سے
دیکھی۔لیکن آپ کے جذبات ہمیشہ اعلیٰ اصولوں کے تابع رہے اور انہیں مرضی خدا سے سرمو انحراف
کی تعلیم نہ تھی۔پس موجزن جذبات اور اعلیٰ اصولوں کی اس کشمکش میں اصولوں کی فتح ہوئی اور اپنے
جذبات کو ایک آہنی عزم کے ساتھ آپ نے زیر نگیں رکھا۔آپ نے بڑے تحمل اور بردباری کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا اور سہیل بن عمرو سے فرمایا
کہ ابھی تو معاہدہ کی تحریر پر دستخط نہیں ہوئے اس لئے اپنے بیٹے کو ساتھ لیجانے پر اصرار نہ کرو۔اس
نے کہا ہرگز ایسا نہیں ہو گا دستخط ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں یہ شرط ہمارے درمیان تقریباً طے شدہ تھی
اس لئے اے
محمد ! معاہدہ کی پابندی کا یہ آپ کا پہلا امتحان ہے۔دیکھو اس کے منہ سے یہ کیسی احمقانہ بات نکلی ! وہ جو تعلیم اخلاق کی الف ب نہ جانتا تھا استاد
کامل کا امتحان لینے کی باتیں کر رہا تھا لیکن آنحضور نے اس کی جہالت کو نظر انداز فرماتے ہوئے بڑی
نرمی کے ساتھ اسے
فرمایا سہیل جانے بھی دو، چھوڑو ان باتوں کو۔دیکھو اور نہیں تو میری خاطر ہی اتنی
الله
سی بات مان جاؤ کہ اپنے بیٹے کو میری امان میں آنے دو۔لیکن افسوس کہ آنحضور ﷺ کے دل جیتنے
والے انداز طلب نے بھی اس کے سینے کے پتھر پر اثر نہ کیا۔کاش وہ ایسا کرتا تو اس کے دنیا و آخرت
سنور جاتے۔یہ لمحہ تاریخ کے ان معدودے چند لحات میں سے ایک تھا کہ جب آنحضور نے کسی سے اپنی
ذات کا واسطہ دے کر کسی کے لئے رحم کی اپیل کی ہو لیکن اس نے نہ سمجھنا تھا نہ سمجھا۔پس آنحضور نے
مزید اصرار نہ فرمایا اور اس کے مؤقف کو تسلیم کر کے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ اہل ایمان کے
معاہدات کسی تحریر یا دستخط کے پابند نہیں ہوا کرتے بلکہ مومن کے منہ سے جو بات بھی نکل جاتی ہے وہی
پتھر کی لکیر اور لا زوال اور انمٹ تحریر بن جاتی ہے۔آنحضور" کیلئے جذبات کی ہر قربانی ممکن تھی لیکن یہ
ممکن نہ تھا بخدا یہ مک نہ تھا کہ معاہدہ شکنی کرتے ہوئے اپنے رحم و شفقت کے جذبات کی تسکین کرتے۔السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه: ۸۷، ۸۸)
جب یہ بات کھل گئی کہ ابو جندل کو بہر حال اپنے شقی القلب باپ کی حراست میں جانا ہوگا

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
437
غزوات النبے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
تو اپنے بھیا نک مستقبل کے خیال سے اس کے ہوش و حواس جاتے رہے اور ایک ایسی حرکت اس سے
سرزد ہوئی کہ عام حالات میں وہ کبھی ایسی حرکت نہ کر سکتا تھا۔اس نے یہ سمجھا کہ آنحضور تو مجھے پناہ
نہیں دیتے ہاں صحابہ کا یہ جھرمٹ جن کی آنکھیں میرے لئے اشکبار اور خون آلود ہیں شاید یہی مجھے
پناہ دے دیں۔پس اس نے آخری اپیل آنحضور سے نہیں بلکہ صحابہ سے کی اور بڑی گریہ وزاری کے
ساتھ ان کی منت کرنے لگا کہ دیکھو! اپنے مظلوم اور لاچار اور ستم رسیدہ بھائی کو بھیٹریوں کے منہ میں
واپس نہ بھیجو۔(السیرۃ الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه : ۸۸)
یہ ابوجندل کی کم فہمی تھی۔بھلا یہ کیسے ممکن تھا کہ صحابہ اپنے امام سے آگے بڑھ کر کسی کو
بچانے کی کوشش کرتے ؟ ان
کو تو تعلیم ہی پیچھے چلنے کی تھی؟ ان کی تو زندگی کا انحصار اس بات پر تھا کہ
قدم قدم محمد مصطفی کے پیچھے پیچھے چلیں۔پس کوئی ٹس سے مس نہ ہوا، کہیں کوئی حرکت نہ ہوئی۔ہاں
حضرت علیؓ کا قلم بو جھل دل کے ساتھ پھر حرکت میں آیا اور معاہدہ کی رکی رکی تحریر پھر سے چل پڑی۔تب آنحضور نے ابوجندل کو مخاطب کر کے
فرمایا جاؤ اور اللہ پر توکل رکھو وہ تمہارے لئے کوئی نجات کی
صورت نکالے گا۔ابو جندل چلے گئے لیکن ایک دل میں کھٹکنے والی بات پیچھے چھوڑ گئے۔اس بات کو پڑھ کر آج
بھی تعجب ہوتا ہے کہ آخر انہیں کیا سوجھی کہ آنحضور کو چھوڑ کر براہ راست صحابہ سے اپیل کرنے لگے؟
لیکن نہیں اس حالت میں یقیناً وہ بے بس اور بے اختیار تھے شاید مصائب کی شدت نے انہیں مختل
کر دیا تھا اور وہ بے سوچے سمجھے اس طرح ہاتھ پاؤں مار رہے تھے جیسے ڈوبتا ہوا تنکوں کا سہارا ڈھونڈتا
وصلى الله
ہے۔اگر سوچ کی ادنی سی قوت بھی ان میں ہوتی تو وہ یقینا جان لیتے کہ محمد سے بڑھ کر صحابہ نے
بھلا ان پر کیا رحم کرنا تھا؟ رحم کی تعلیم تو دبستان محمد ہی سے انہوں نے پائی تھی۔نرمی اور شفقت اور
رافت کے سبق تو خود آنحضور نے ہی انہیں پڑھائے تھے۔جب تک محمد مصطفی سال کے اعجاز نے
انہیں دل نہ عطا کئے ان کے سینوں میں بھی تو ویسے ہی پتھر دفن تھے جیسے اس کے باپ سہیل کے سینہ
میں تھا۔وہ بھول گیا کہ آج ان پتھروں سے جو رحمت کے چشمے پھوٹتے ہوئے اس نے دیکھے وہ
آنحضور کی لمس کا ہی تو کرشمہ تھا۔اسے یاد نہ رہا کہ یہ ہمدردی کے پتلے جنہیں آج وہ اصحاب محمد کی
صورت میں دیکھ رہا ہے کل تک وہی صحرائے عرب کے وحشی ہی تو تھے جو اپنی ہی معصوم بچیوں کو زندہ
الله

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
438
غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
در گور کر دیا کرتے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسوؤں کا ایک قطرہ تک نہ گرتا تھا۔ابوجندل کی اس نادانی پر کوئی شکوہ نہیں کیونکہ وہ اس وقت اپنے ہوش وحواس میں نہ تھے۔ہاں وہ ابو جندل اپنے ہوش و حواس میں نہ تھے جو ہاتھوں میں زنجیریں اور پاؤں میں بیڑیاں پہنے
ہوئے گرتے پڑتے واپس مکہ کی طرف جارہے تھے۔پس معاہدہ کی یہ شرط کہ قریش میں سے جو بھی مسلمان ہو کر محمد مصطفی ﷺ کی پناہ میں آنا
چاہے گا اسے واپس لوٹا دیا جائے گا صحابہ کے دل پر سب سے زیادہ شاق گزری اور اسے حد سے زیادہ
کمزوری اور ذلت کا نشان سمجھا گیا لیکن بہت جلد آنے والے دنوں نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ شرط صحابہ
کی کمزوری اور ذلت کا نہیں بلکہ قریش مکہ کی کمزوری اور ذلت کا نشان بنے والی تھی۔صلح حدیبیہ کو زیادہ
دیر نہ گزری کہ مکہ کے ایسے مظلوم مسلمان جنہیں مدینہ میں پناہ نہ مل سکتی تھی ابو بصیر کی سرکردگی میں جمع
ہونے لگے۔ابوجندل بھی انہی نوجوانوں میں سے ایک تھا جس کیلئے محمد مصطفی کی دعا سے خدا تعالیٰ
نے یہ سبیل نکالی تھی۔یہ مقام اس شاہراہ عرب پر واقع ہے جو مکہ سے گزر کر شام کی طرف جاتی ہے اور
دونوں کے درمیان تجارتی گزرگاہ ہے۔پس وہ نوجوان جو اسلام قبول کر لیتے وہ بھاگ کر اس مقام پر
جمع ہو جاتے اور قریش سے ان کے مظالم کا بدلہ اس طرح لیتے کہ جب موقع پاتے ان کے تجارتی
قافلوں کولوٹ لیتے۔نو مسلم مہاجرین کا یہ گروہ قریش مکہ کیلئے ایک مصیبت بن گیا کہ ان کے دل کا
چین اٹھ گیا اور راستے کا امن برباد ہو گیا۔مسلمانوں کیلئے تو حدیبیہ کی صلح حقیقہ امن کا پیغام لائی لیکن
قریش مکہ کیلئے بدامنی اور بے چینی کا ایک در کھول دیا جو دن بدن اور کشادہ ہوتا جارہا تھا۔پس وہی شرط
جسے صحابہ اپنی ذلت کا نشان سمجھے بیٹھے تھے دیکھتے دیکھتے کفار کی ذلت کا نشان بن گئی اور حد درجہ ذلیل
ہو کر اور گر کر خود انہی کو آنحضور سے یہ درخواست کرنی پڑی کہ خدا کیلئے معاہدہ کی اس شرط کو منسوخ
سمجھیں اور اپنے نومسلموں
کو اپنے پاس بلا لیں۔پس اس پہلو سے بھی صلح حدیبیہ آنحضور کیلئے محض
ایک صلح نہیں بلکہ فتح مبین ثابت ہوئی۔السيرة الحلبیہ جلد ۳ نصف اول صفحه: ۱۰۲ - ۱۰۵)
آخری بات
واقعات حدیبیہ کا بغور جائزہ لیں تو آخری بات یہی نظر کر سامنے آتی ہے کہ اگر چہ حدیبیہ کی

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
439
غزوات النبویہ میں خلق عظیم ( غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
جنگ تیروں اور تلواروں اور نیزوں اور برچھیوں سے نہیں لڑی گئی اور انسانی خون کا ایک قطرہ بھی اس
میں نہیں بہایا گیا تا ہم یہ ایک جنگ تھی جو بڑی شدت اور زور کے ساتھ انسانوں کے سینوں میں لڑی
گئی۔یہ جنگ نفس اور ضبط نفس کی جنگ تھی۔یہ جنگ رضائے خویش اور مرضی خدا کی جنگ تھی۔اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ کا حکم جاری تھا۔ہر طرف آرزوؤں کے سر کاٹے جارہے تھے اور امنگوں
کے سینے پھاڑے جارہے تھے۔بلاشبہ نفس انسانی کا اس موقع پر ایسا قتال ہوا کہ ہر طرف کشتوں کے
پشتے لگ گئے۔لیکن خدا کی قسم ! اس فتح مبین کا سہرا تمام تر محمدمصطفیٰ کے سر تھا۔یہ آپ ہی تھے جنہوں
نے بارہا گرتے ہوئے صحابہ کو سنبھالا اور لڑکھڑاتے ہوئے جسموں کو سہارا دیا۔یہ آپ ہی تھے جنہوں
نے ان کے اکھڑتے ہوئے قدموں کو ثبات بخشا اور گرتی ہوئی ہمتوں کو ابھارا، ہاں یہ آپ ہی تھے۔آپ نے دلوں کو ڈھارس دی تو دل سنبھلے، آپ نے حوصلہ دلایا تو حو صلے پیدا ہوئے ، آپ نے ان کی
روحوں کو ہلاکت سے بچایا اور ان کے ایمانوں کو نئی زندگی بخشی۔وہ غلام جنہوں نے یہ عہد کیا تھا کہ
اے اللہ کے رسول ! ہم تیرے آگے بھی لڑیں گے، تیرے پیچھے بھی لڑیں گے، تیرے دائیں بھی لڑیں
گے اور تیرے بائیں بھی لڑیں گے۔یہ کیسا دن طلوع ہوا کہ آج خدا کا وہی برگزیدہ رسول ﷺ ان
کے آگے بھی لڑ رہا تھا اور ان کے پیچھے بھی لڑ رہا تھا، ان کے دائیں بھی لڑ رہا تھا اور ان کے بائیں بھی
لڑ رہا تھا اور شیطانی وساوس اور تاریک گمانوں کے چوطرفہ حملہ سے ان کی حفاظت فرمارہا تھا۔بلا شبہ یہ آنحضور کی رفعت شان اور عظمت کردار کا ایک عظیم معجزہ تھا کہ ایک غیر متزلزل عزم
اور آہنی ارادہ کے ساتھ ان کے نفوس کی باگیں تھامے ہوئے تھے۔میدان اخلاق کا یہ بے مثل شہسوار اس روز ایک نئی شان اور نئی آن بان کے ساتھ جلوہ
گر ہوا۔پس تعجب نہیں کہ رب المجد للعلیٰ نے آپ کو عظیم الشان خلعتوں سے نوازا۔اکرام پر
اکرام کیا اور انعام پر انعام فرمایا اور پیار کا ایسا اظہار کیا کہ کسی آقا نے کسی پیارے غلام سے کیا ہوگا۔وہ
آپ سے ایسا راضی ہوا کہ آپ کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیا اور آپ کی بیعت کو اپنی بیعت قرار دیا۔پھر سب سے اول فتح مبین کی خوشخبری کیلئے آپ ہی کو چنا اور اس خطاب میں کسی دوسرے کو
شریک نہ کیا۔اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا یعنی اے ہمارے بندے! ہم نے یہ فتح مبین تجھے
عطا کی ہے پس دوسرے سب جشن منانے والے تیرے ہی واسطہ اور تیرے ہی وسیلہ سے اس میں

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
شریک ہوں گے۔440
غزوات النبی اے میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء
پھر یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ حج جو دنیا کی نظر نے تجھے کرتے ہوئے نہیں دیکھا خدا کی نظر
نے دیکھا اور اسے قبول کیا اور اس شان سے قبول کیا کہ کبھی کوئی حج ایسا قبول نہیں ہوا نہ آئندہ ہوگا۔قبولیت حج کے نشان کے طور پر دوسرے سب حجاج کے تو پچھلے سب گناہ بخشے جاتے ہیں لیکن خدا نے
آپ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ
نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ
یعنی اے ہمارے بندے ! ہم نے تیری پچھلی لغزشیں بھی معاف فرما دیں اور اگلی لغزشیں
بھی معاف فرما دیں۔پس رب العزت کی نگاہ میں تیرا ماضی بھی پاک اور بے داغ ٹھہرا اور تیرا
مستقبل بھی پاک اور بے داغ ٹھہرا۔قیامت تک ظاہر بین آنکھوں کے لئے اس میں یہ سبق ہے کہ
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ رضائے باری تعالیٰ کی خاطر نہ کئے ہوئے حج بھی کئے ہوئے ہر دوسرے حج
پر سبقت لے جاتے ہیں۔چشم بصیرت سے ذرا دیکھو تو سہی کہ آغاز بیت اللہ سے لے کر اس دنیا کے
انجام تک کروڑوں اربوں انسانوں نے حج کیا اور حج کرتے رہیں گے۔حجاج کے بڑے بڑے
قافلے طواف کرتے ہوئے اللہ کے گھر کے گرد گھومے اور گھومتے رہیں گے لیکن خدا کی قسم ! کسی حج
کرنے والے کالج ایسا قبول نہیں ہوا نہ ہو گا جیسا کہ محمد مصطفی ﷺ کا وہ حج جو بظاہر آپ نہ کر سکے۔یہ وہ حج تھا جو مکہ میں نہیں بلکہ حدیبیہ کے میدان میں کیا گیا۔یہ حج وہ تھا جس کے دوران بیت
اللہ مکہ
میں نہیں بلکہ حدیبیہ کی وادی میں دکھائی دیا۔یہ وہ دن تھا جب رب کعبہ اپنی تمام شان اور تمام
رعنائیوں کے ساتھ اس مقام پر جلوہ نما ہوا جہاں محمد اور اصحاب محمد خیمہ زن تھے۔ہاں یہ وہی دن تھا
جب عرش خداوندی اس زمین پر اتر آیا جو آسمانوں سے بلند تر اور روشن تر تھی۔جہاں قلب مصطفوی
نور ازل کی تخت گاہ بنا ہوا تھا۔جہاں روح محمد عشق کا یہ سرمدی نغمہ الاپتے ہوئے طواف کر رہی تھی۔لیک اللَّهُمْ لَبّیک لَا شَرِيكَ لَكَ لَبِّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكِ۔لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّیک۔(ماہنامہ خالد اپریل ۱۹۸۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی