فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)
فهرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
نمبر شمار افتتاحی خطاب فرموده
1
2
3
عنوان
26 دسمبر 1982ء نار بدلہی یقیناً شکست کھائے گی, نور مصطفوی یقیناً کامیاب ہوگا۔26 دسمبر 1983ء نفرتوں کی آگ جتنی چاہو بھڑ کا وہمارے صبر کو تمہاری آگ جلا نہیں سکے گی۔5اپریل 1985ء وہ ساری طاقتیں جو ہمیں منتشر دیکھنا چاہتی تھیں وہ آپ انتشار کا شکار ہوئیں۔4 25 جولائی 1986 ء دنیا میں خدمت اسلام کا سہرا جماعت احمدیہ پاکستان کے سر ہے۔ما
5
صفحہ
نمبر
1
19
31
101
123
31 جولائی 1987 ء | سوسائٹی میں ہر طرف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام شروع کریں۔226 جولائی 1988ء مباھلہ کے نتیجہ میں ظاہر ہو نیوالے عظیم الشان نشانات کا تذکرہ، اسلم قریشی کی بازیابی 139
اله
7
11 اگست 1989ء پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر اور احمدیوں کے صبر کے نمونے
278 جولائی 1990ء پاکستانی قوم امام وقت کی تکذیب سے تو بہ کرے تو یہ ملک بچ جائے گا۔9 26 جولائی 1991ء
10
محمد رسول اللہ ﷺ کا معراج در اصل حمد کا معراج ہے۔26 دسمبر 1991ء قادیان میں تاریخی جلسہ سالانہ سوسال پورے ہونے پر مبارکباد
157
179
209
233
11 31 جولائی 1992 ء توحید کو پکڑو اور توحید کے دامن سے وابستہ ہو جاؤ اس کے سوا کوئی نجات کی راہ نہیں 267
12 29 جولائی 1993ء تقومی کو پکڑ لو، تقویٰ کو پکڑ لواگر تمہیں تقویٰ نصیب ہو جائے تو سب کچھ نصیب ہو جائے 291
13 29 جولائی 1994ء جس کا نام خدا نے محمد رکھا کسی کی کیا مجال کہ اس کی توہین کر سکے۔323
371
14 28 جولائی 1995 ء آپ ایسی نئی یو نائیٹڈ نیشن کو جنم دیں گے جو اللہ اور محد کی یو نائیٹڈ نیشن ہوگی
15 26 جولا ئی 1996ء توحید کی راہ ہی صراط مستقیم ہے۔محمد مصطفی " کی محبت کے پیامبر بن کر آگے بڑھیں 391
16 25 جولائی 1997 ء لیکھر ام اور ضیاء الحق کی موت احمدیت کی سچائی پر گواہ ہے۔17 31 جولائی 1998ء تمام دنیا کولا الہ الا اللہ کے نعروں سے بھر دیں۔جماعت کی ترقی کی خوشخبری
18 30 جولائی 1999ء مباہلہ کے نتیجہ میں ملنے والی فتوحات۔ایک سال میں ایک کروڑ سے زائد احمدی ہونا
417
447
467
نمبر شمار افتتاحی خطاب فرموده
عنوان
19 28 جولائی 2000ء ۱۹۰۰ ء کے الہامات آج بھی بڑی شان سے پورے ہورہے ہیں۔20
20
24 راگست 2001 ء سو سال پہلے کی تاریخ حیرت انگیز رنگ میں اس دور میں دہرائی جارہی ہے۔صفی نمبر
481
499
21 | 26 جولائی 2002 ء اللہ تعالیٰ ہر حال میں اپنے نو کو کمال تک پہنچائے گا گر چہ مخالف کراہت ہی کریں۔517
نوٹ :۱۹۸۴ء میں جلسہ سالانہ بوجوہ منعقد نہیں ہو سکا تھا۔
خطابات طاہر جلد دوم
1
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
نارِ بولی یقیناً شکست کھائے گی
نور مصطفوی یقیناً کامیاب ہوگا۔افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی ربوہ)
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔۱۹۸۲ء کو احمدیت کی تاریخ میں ایک خاص امتیازی مقام بھی حاصل ہے اور وہ یہ مقام ہے
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو پہلا ماموریت کا الہام ہوا وہ ۱۸۸۲ء میں
ہوا تھا گویا ماموریت کے دعویٰ سے لے کر اب تک پورے سوسال ہو چکے ہیں اور اسی سال خدا تعالیٰ
کی تقدیر نے جماعت احمدیہ کو تجدید عہد بیعت کی بھی توفیق عطا فرمائی۔ہر آغاز کے ساتھ کچھ اُمیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں اور کچھ درد انگیز کہانیاں بھی۔ہر آغاز
کے ساتھ قربانیوں کی کچھ ایسی داستانیں بھی وابستہ ہوتی ہیں کہ زندہ قوموں کا فرض ہے کہ گاہ بگاہ اُن
داستانوں کو دُہراتے رہا کریں۔کسی نے کہا ہے:
زنده خواهی داشتن گر داغہائے سینہ را
گاہے گاہے بازخواں آں قصہ پارینہ را
یا
گاہے گاہے باز خواں آں دفتر پارینہ را
کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اپنے سینوں کے داغوں کو ہمیشہ زندہ رکھو اور روشن رکھ تو کبھی کبھی
خطابات طاہر جلد دوم
له
2
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
پرانے قصہ ہائے درد بھی دہراتے رہا کرو۔اصلى الله
اس پہلو سے جب میں نے آغاز احمدیت پر غور کیا تو میرا ذہن معاً آغاز اسلام کی طرف
منتقل ہو گیا کیونکہ نور کا اصل چشمہ جو گل عالم کے لئے پھوٹا تھا اس کا آغاز تو حضرت محمد مصطفی ہے کی
ذات سے ہی ہوا۔اس لئے میں نے سوچا کہ درد کی وہ کہانیاں کیوں نہ بیان کروں جو آغاز اسلام سے
وابستہ ہیں۔نور کی باقی ساری شکلیں تو اُسی ایک شکل سے پھوٹ رہی ہیں جیسے درخت کی شاخیں ایک
ہی تنے سے پھوٹا کرتی ہیں۔چنانچہ اس جہت سے جب میں نے غور کیا تو مجھے یہ احساس ہوا کہ نور کے آغاز کے وقت
دنیا کی ایک عجیب متضاد کیفیت ہو جایا کرتی ہے۔ایک طرف تو عقلوں کو جلا دی جاتی ہے اور ٹورعلی
ٹور کا منظر ہوتا ہے اور دوسری طرف سوچ بچار کی ساری قو تیں مفلوج ہو جاتی ہیں افکار بگڑ جاتے ہیں،
نظریات بگڑ جاتے ہیں قلبی رجحانات بگڑ جاتے ہیں، اعمال بگڑ جاتے ہیں۔اس دوسرے منظر
(Phenomenan) کو پہلے سے کوئی بھی مناسبت نہیں ہوتی۔یہاں تک کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا
قرآن کریم کی یہ آیت اپنی پوری شان کے ساتھ اطلاق پارہی ہے کہ ہم نے انسان کو اَحْسَنِ تَقْوِیمِ
صلى الله
بنایا ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ پھر اس کو أَسْفَلَ سفلین کی طرف لوٹا دیا۔تو آنحور
کے زمانہ میں یہ دو مناظر بڑی نمایاں اور امتیازی حیثیت سے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوئے
نظر آتے ہیں۔ایک طرف اسفل سفلین کا منظر ہے اور دوسری طرف أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ کا
منظر ہے۔میں اس مضمون کا آغاز تعاون کے دو تصورات پیش کر کے کرنا چاہتا ہوں۔تعاون کا ایک وہ
تصور ہے جو حضرت اقدس محمد وحی الہی کے مطابق پیش فرمارہے تھے اور اس کے مقابل پر تعاون
کا ایک وہ تصور تھا جو کفارِ مکہ پیش کر رہے تھے۔ان دونوں کو دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ ایک ہی
وقت میں ایک ہی آب و گل سے پلنے والے، ایک ہی روشنی اور ایک ہی ہوا میں سانس لینے والے
وجودوں کے تصورات میں زمین و آسمان کا فرق پڑ گیا۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے یہ اعلان فرمایا۔قُلْ يَاهْلَ الْكِتُبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا
وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ
خطابات طاہر جلد دوم
3
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
بَعْضًا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا
بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (آل عمران : ۶۵)
کہ اے اہل کتاب ! میں تمہیں ایک ایسے کلمہ کی طرف بلا تا ہوں جو تمہارے اور ہمارے
درمیان مشترک ہے۔معاشرہ کی اصلاح اور زمانہ کے دُکھ دُور کرنے کے لئے سب سے بہتر اصول
یہی ہے کہ مشترک قدروں
کو پکڑا جائے اور اختلافی باتوں کو پس پشت ڈال دیا جائے اور جہاں تک
صلى الله
تعاون کا تعلق ہے وہ مشترک قدروں ہی میں ہو سکتا ہے۔پس آنحضور ﷺ نے یہ اعلان فرمایا کہ
آؤ جس خدا کو تم بھی واحد خدا مانتے ہو اُسی خدا کی طرف میں تمہیں بلا تا ہوں۔اختلاف مذہب اپنی
جگہ لیکن یہ قدر مشترک ہمیں ایک تعاون کی طرف ضرور بلا رہی ہے۔تعاون کا یہ تصور آپ نے اللہ تعالیٰ
کی وحی کے مطابق پیش فرمایا اور پھر فرمایا: وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدہ : ۳) تم کوئی
بھی مذہب رکھتے ہو اس سے کوئی غرض نہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ خدا کو واحد سمجھتے ہو یا نہیں سمجھتے لیکن نیکی
پر تو تعاون
کرو کیونکہ نیکی کا تعاون تو تمام انسانوں کے درمیان ایک قدر مشترک ہے۔احادیث سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ تعاون کی اس اپیل کے جواب میں کفارِ مکہ نے تعاون
کی ایک عجیب راہ اختیار کی۔اُن کے تعاون کا بگڑا ہوا اتصور یہ تھا کہ قدر اشتراک میں تعاون نہیں بلکہ
قدر اختلاف میں تعاون ہونا چاہئے۔کچھ ہم تمہارے خدا کی عبادت کرتے ہیں کچھ تم ہمارے خداؤں
کی عبادت کرو۔کچھ تم اپنے بیچ کو مانو کچھ ہمارے جھوٹ کو مانو اور اسی طرح ہم بھی کچھ تمہارے بیچ کو
مانیں گے کچھ اپنے جھوٹ کو مانیں گے۔تعاون کا یہ ایک عجیب وغریب بگڑا ہوا تصو ر تھا۔ایک ہی
وقت میں مکہ سے تعاون کے یہ دو اعلانات ہورہے تھے۔پھر اس متضادصورت حال کا ایک عجیب منظر یہ نظر آتا ہے کہ عرب کی واضح اکثریت نے یہ
فیصلہ کیا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ماننے والوں کے دین کا نام ہم رکھیں گے کیونکہ ہم
واضح عددی اکثریت رکھتے ہیں۔یہ ہمارا حق ہے کہ ہم ان کے دین کا نام رکھیں اور جہاں تک
علوس
آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلاموں کا تعلق ہے ان
کا یہ نظریہ تھا کہ حضرت محمد مصطفی ہے اور آپ
کے غلاموں
کو یہ بھی حق نہیں کہ اپنے دین کا نام رکھیں۔چنانچہ اس جرم میں ان کو طرح طرح کی
خطابات طاہر جلد دوم
4
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
اذیتیں دی جاتی تھیں کہ تم اپنے آپ کو مسلمان کیوں کہتے ہو اور ان کا نام صابی رکھا گیا چنانچہ
ابوامامہ باصلی نے جب اسلام قبول کیا اور اپنی قوم کی طرف واپس لوٹے تو روایت آتی ہے کہ اُن کی
قوم نے اُن سے کہا بلغنا انك صبوت الى هذا الرجل کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ تو صابی ہو
گیا ہے۔(المستدرک للحاکم جلد ۴ صفحه : ۳۶۸) با وجود اس کے کہ مسلمان اقلیت جانتی تھی کہ ہمارا مسلمانی
کا دعوئی ان کو پسند نہیں پھر بھی وہ اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتے رہے۔اسی طرح حضرت ثمامہ
بن اثال کو رسول کریم ﷺ نے خوشخبری دی اور حکم دیا کہ وہ عمرہ کریں۔جب وہ مکہ آئے تو لوگوں
نے ان کو کہا صابی ہو گئے ہو؟ انہوں نے کہا نہیں نہیں میں تو محمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مسلمان
ہوا ہوں۔( بخاری کتاب المغازی حدیث نمبر : ۴۰۲۴)
حضرت ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ جب میرے باپ عمر مسلمان ہوئے انہوں نیکہا اے
قریش ! تم میں سے کون ہے جو میری اس بات کا اعلان لوگوں میں کر دے کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں۔انہیں
بتایا گیا کہ جمیل بن معمر میں یہ خوبی ہے کہ وہ بات سنتے ہی مشتہر کر دیتا ہے۔چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
جمیل کے پاس تشریف لے گئیاور اس کو بتایا کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں۔وہ اس وقت اٹھا اور اپنی چادر گھسیٹتے
ہوئے چل پڑا اور مسجد حرام کے پاس پہنچ کر قریش مکہ کے اندر یہ اعلان کیا کہ اے لوگو! عمر بن الخطاب
صابی ہو گیا ہے۔حضرت عمرؓ جو پیچھے کھڑے تھے انہوں نے کہا یہ جھوٹ بولتا ہے میں تو مسلمان ہوا
ہوں۔چنانچہ وہ تمام قریش مکہ جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے معا حضرت عمر پر پل پڑے اور جس طرح جو کچھ کسی
سے بن پڑا اس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس جرم کی سزا دینے کی کوشش کی۔(سیرت ابن ہشام)
حضرت ابوذر غفاری بیان کرتے ہیں کہ جب میں مسلمان ہوا تو میں پہلی مرتبہ جب مکہ آیا تو
اس خوف سے کہ اگر کسی طاقتور آدمی سے میں نے پوچھا تو کہیں وہ مجھے مارنے نہ لگ جائے۔میں نے
اپنی طرف سے ایک کمزور آدمی کو چنا اور اس سے دریافت کیا کہ وہ شخص کہاں ہے جس کو تم صابی کہہ کر
پکارتے ہو؟ ابوذر فر ماتے ہیں کہ اس نے میری طرف اشارہ کیا اور شور مچا دیا یہ صابی ہے، یہ صابی ہے۔اہلِ وادی مجھ پر ٹوٹ پڑے۔اینٹ، پتھر، روڑے اور ہڈیوں کے ساتھ مجھے اتنا مارا کہ میں ہوش وحواس
کھو کر جس طرف سر اٹھا بھاگ پڑا۔(مسلم کتاب الفضائل حدیث نمبر : ۴۵۲۰)
پس یہ دو متقابل مناظر بھی ہمیں نظر آتے ہیں۔جب قدریں بگڑ جاتی ہیں ، جب تصورات
خطابات طاہر جلد دوم
5
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
بدل جاتے ہیں، جب عقلوں پر پردے پڑ جاتے ہیں تو اس وقت نور نبوت کے مقابل پر کھڑے
ہونے والوں کی یہ کیفیات ہو جایا کرتی ہیں۔چنانچہ یہاں تک ظلم ہوا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی جا ہے اور
آپ کے ماننے والوں کو کلمہ پڑھنے سے روکا گیا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَإِذَا ذُكِرَ اللهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ
وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِيْنَ مِنْ دُونِةٍ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ (الزمر:۴۶)
کہ جب خدائے واحد کا ذکر اُن کے سامنے کیا جاتا ہے تو وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں
لاتے ان کے دل اس پر مشتعل ہو جاتے ہیں اور وہ نفرت کرنے لگتے ہیں اور اس بات کی اجازت نہیں
دیتے کہ خدائے واحد کا ذکر کیا جائے۔حضرت زبیر بن عوام قبیلہ اسد سے تعلق رکھتے تھے اور ایک
جوان مرد آدمی تھے۔جب وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر ایمان لائے اور کلمہ شہادت پڑھا تو
اس جرم میں ان کا ظالم چا ان کو چٹائی میں لپیٹ کر ان کے ناک میں آگ کا دھواں دیا کرتا تھا اور
تو بہ کے لئے اصرار کیا کرتا تھا لیکن وہ اسی حالت میں چٹائی میں لیٹے لیٹے بے ہوش ہو جایا کرتے تھے
مگر کلمہ کا انکار نہ کرتے۔( تاریخ دمشق لابن عسا کر جلد ۲۰ صفحه: ۲۵۸) حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
لو ہار تھے ایک غریب غلام تھے، تلواریں بنایا کرتے تھے۔جب آپ نے آنحضور ﷺ کی رسالت اور
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعلان کیا تو اس ”جرم“ میں ان کی مالکہ نے اُسی بھٹی سے جس کو وہ تایا کرتے
تھے لوہے کی گرم گرم سلاخیں نکالیں اور ان کے جسم کو اُن سے داغا اور اسی طرح کرتی رہی لیکن راوی
بیان کرتے ہیں کہ وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوئی۔کتاب بے ہوش تو ہو جایا کرتے تھے مگر
توحید باری تعالیٰ یا رسالت محمد مصطفی امیہ کا انکار نہیں کرتے تھے۔(اسد الغابہ جلد اصفحہ: ۶۷۵)
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ پہلے اسلام لانے والوں میں سے تھے اور ان مظلومین میں
سے تھے جن پر طرح طرح کے مظالم توڑے جاتے اور مجبور کیا جاتا کہ کسی طرح توحید باری تعالیٰ کا
انکار کر دیں۔ابو جہل کے متعلق آتا ہے کہ وہ آپ کو منہ کے بل گرا دیتا اور تیز دھوپ میں او پر چکی رکھ
دیتا تا کہ دھوپ اسے خوب گرم کرے اور کہتا محمد کے رب کا انکار کرومگر بلال نیم بیہوشی کی حالت میں
بھی یہی فرمایا کرتے۔احد احد، احد احد۔وہ ایک ہے، وہ ایک ہے،اس کا انکار میری زبان سے ممکن
نہیں اسی حالت میں آپ بسا اوقات بیہوش ہو جایا کرتے۔
خطابات طاہر جلد دوم
6
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارہ میں سیرت ابن ہشام میں آتا ہے بہت سیچے
مسلمان اور پاک دل انسان تھے۔ابو جہل کی طرح اُمیہ بن خلف بھی آپ کو باہر لے جاتا جس وقت
دو پہر کی چلچلاتی دھوپ میں ریت خوب گرم ہو جاتی تو پیٹھ کے بل آپ کو مکہ کی سنگریزہ زمین پر لٹا دیتا
تھا پھر کسی کو حکم دیتا کہ بڑا سا پتھر اٹھا کے لاؤ۔وہ پتھر آپ کے سینے پر رکھ دیتا۔پھر آپ سے کہتا تو اسی
حالت میں رہے گا یہاں تک کہ تو مر جائے یا محمد کا انکار کر دے مگر آپ اُس حال میں بھی یہی کہتے
احد احد، احد احد۔اس کے سوا اُن کی زبان سے اور کوئی کلمہ نہ نکلتا۔(سیرت ابن ہشام صفحہ: ۲۳۵)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابو بکر صدیق رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے کلمہ توحید پڑھا تو آپ تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔آپ نے تقریر میں اللہ
اور اس کے رسول پر ایمان لانے کی طرف لوگوں
کو بلا یا۔اس پر مشرکین مکہ حضرت ابو بکر پر ٹوٹ
پڑے۔عتبہ بن ربیعہ آپ کے نزدیک آیا اور دور نگدار جوتیوں کے ساتھ مارنے لگ گیا۔وہ جوتیوں
کے کناروں کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا تھا۔پھر حضرت ابو بکر کولٹا کر ان کے پیٹ پر گو دایہاں
تک کہ آپ کا منہ اور ناک پہچانا نہ جاتا تھا۔بنو تمیم آئے اور وہ ان کو کپڑے میں ڈال کر گھر لے
آئے۔لوگوں کو آپ کی موت میں کوئی شک نہ تھا۔آپ کے والد اور بنو تمیم آپ سے بات کرنے کی
کوشش کرتے رہے۔دن کے آخری حصہ میں جب آپ کو ہوش آیا تو آپ نے سب سے پہلی بات
یہ کی کہ پوچھا رسو کر یم ﷺ کا کیا حال ہے؟ اس پر وہ سارے ہمدرد آپ کو لعن طعن کر کے چھوڑ گئے
کہ اس کے دل سے تو محمد کی محبت نہیں نکلتی۔(سبیل الھدی والرشاد جلد ۲ صفحہ ۳۱۹)
پس دیکھئے زمانہ کی اقدار کیسی بگڑی ہیں اور کیسے دو متضاد وجود پیدا ہوئے۔ایک طرف
اصرار تھا کہ ہم کلمہ پڑھیں گے اور اس کے لئے ہر قربانی دیں گے اور دوسری طرف اصرار تھا کہ ہم ہر
قربانی لیں گے اور تمہیں کلمہ نہیں پڑھنے دیں گے۔اذان دینے سے بھی روکا گیا، اگر چہ شروع میں
اذان کا طریق رائج نہیں تھا لیکن اس وقت تکبیر سے روکا جا تا تھا۔جب اذان کا طریق شروع ہوا تو
اس وقت ایک روایت کے مطابق عروہ بن مسعود ثقفی حضرت رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوئے اور آپ سے اجازت چاہی کہ وہ اپنی قوم کی طرف لوٹ جائیں۔آنحضور ﷺ نے فرمایا میں
ڈرتا ہوں
کہ تمہاری قوم تمہیں قتل کر دے گی، تاہم آپ نے اجازت دے دی۔آپ قوم کی طرف
خطابات طاہر جلد دوم
7
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
لوٹے رات وہاں گزاری ، صبح سحری کے وقت اُٹھے۔جب فجر طلوع ہوئی تو اپنے گھر کے صحن میں
کھڑے ہو کر اذان دی۔اذان کی آوازسُن کر ایک بد بخت وہاں پہنچا اور پیشتر اس کے کہ آپ نماز
شروع کرتے تیر چلا کر آپ کو اذان دینے کے جرم میں شہید کر دیا۔عبادت سے بھی روکا گیا۔چنانچہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔أَرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَتی (العلق :۱۱،۱۰) کہ تم اس بد بخت کو نہیں
دیکھتے کہ جب میرا بندہ یعنی محمد یہ عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اس کو روکتا ہے۔روایت آتی ہے کہ یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب حضرت اقدس محمد نے سجدہ کی
حالت میں تھے اور ابوجہل نے آپ کی پیٹھ پراونٹنی کی بچہ دانی پھینک دی تھی اسی حالت میں آپ جب
سرنگوں تھے تو آپ پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ یہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم نے سجدہ ریز تھے اور آپ
کے گرد قریش بیٹھے ہوئے تھے۔عقبہ بن ابی معیط ذبح کردہ اونٹنی کی بچہ دانی لایا اور حضور کی پیٹھ پر
پھینک دی۔حضور اس بوجھ سے اپنا سر نہ اُٹھا سکتے تھے اس وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
تشریف لائیں اور آپ کی پیٹھ پر سے اس بچہ دانی کو ہٹایا۔حضرت عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ عبداللہ بن عمرو بن عاص سے
صلى الله
کہا! مجھے ان سختیوں کے بارہ میں کچھ بتاؤ جو آغاز اسلام میں کفار مکہ نے آنحضور ﷺ پر روا رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن حضور اکرم یہ کعبہ کے صحن میں نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہ بن معیط آ گیا۔آتے ہی آپ کے کندھے مبارک
کو پکڑا اور آپ کی گردن میں کپڑاڈالا اور اس شدت سے گل گھونٹا کہ
گویا دم ہی نکل جائے گا۔اس وقت حضرت ابو بکر آگے بڑھے اور عقبہ کے کندھے کو پکڑا اور کہا
ا تَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَقَدْ جَاءَ كُمْ بِالْبَيِّنَتِ (المومن : ۲۹) کہ اے
ظالم ! کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو صرف یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے اور اپنی صداقت کے
کھلے کھلے نشان لے کر آیا ہے۔مساجد سے بھی آپ کو روکا گیا اور آپ کے غلاموں کو بھی روکا گیا۔مساجد کی تعمیر کھلی جگہوں پر کرنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں تھا اپنے گھروں میں بھی لوگ مساجد تعمیر
کرنے سے روکے جاتے تھے۔یہاں تک کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک شخص کی پناہ
خطابات طاہر جلد دوم
8
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
ملی تو یہ اجازت ہوئی کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنائیں۔چنانچہ قرآن کریم ان لوگوں کے اس
رویہ کا ذکر ان الفاظ میں کرتا ہے۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى
فِي خَرَابِهَا أُولَبِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَابِفِينَ
لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِرى وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (البقرة: ۱۱۵)
یعنی اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو سکتا ہے جس نے اللہ کی مساجد سے لوگوں کو روکا کہ ان
میں اس کا نام لیا جائے اور ان کی ویرانی کے در پے ہو گیا۔ان لوگوں کے لئے یہ جائز نہ تھا کہ اس بارہ میں
دخل اندازی کرتے مگر ان کو تو یہ چاہئے تھا کہ خدا سے ڈرتے ڈرتے ایسے معاملات میں قدم رکھتے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ابتدائی ایام میں تکبیر تک کہنے کی اجازت نہیں تھی لیکن جب
مسلمانوں کی تعداد کچھ بڑھی اور تمہیں تک پہنچ گئی تو پہلی مرتبہ ہم نبوی میں حضرت ارقم نے اپنا گھر پیش
کیا جس میں آنحضور ﷺے اور آپ کے غلام اکٹھے ہو کر خفیہ خفیہ نمازیں پڑھا کرتے تھے۔جیسا کہ
میں بیان کر چکا ہوں حضرت ابو بکر کو یہ اجازت مل گئی تھی کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنائیں لیکن
وہاں بھی جب آپ قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور نماز پڑھتے تو لوگوں کی دل آزاری ہوتی۔چنانچہ روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو بکر گھر میں ہی اپنے رب کی عبادت کرنے لگے۔وہ اپنے گھر
کے سوا نہ نماز اعلانیہ پڑھتے تھے اور نہ تلاوت کرتے تھے۔پھر انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں ایک
چھوٹی سی مسجد بنائی مشرکین کی عورتیں اور ان کے بچے وہاں جمع ہو جاتے اور یہ نظارہ دیکھتے کہ آپ
تلاوت کرتے ہیں تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔اس بات کا اُن کے دل پر بڑا گہرا اثر
پڑتا چنانچہ قریش نے گھبراہٹ میں ابن دغنہ کو بلا بھیجا جس نے آپ کو پناہ دی تھی اور صحن خانہ میں مسجد
بنانے کی اجازت دی تھی۔اس نے بڑی سختی سے حضرت ابوبکر کومسجد اور نماز کے بارہ میں روکا۔کفار کے جذبات ، دل آزاری کے خیالی تصورات کو قبول کرنے کی طرف یہاں تک مائل
تھے کہ حیرت ہوتی ہے کہ وہ باتیں جن سے دلوں کو خوش ہو جانا چاہئے اور سینے کھل جانے چاہئیں ان
سے بھی ان کی دل آزاری ہوتی تھی۔چنانچہ قرآن کریم کی تلاوت سے وہ سخت دل آزاری محسوس
کرتے تھے۔قرآن کریم ان کے اس رجحان کو یوں بیان کرتا ہے۔
خطابات طاہر جلد دوم
9
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُنَا بَيِّنَتِ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا الْمُنْكَرَ
يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِيْنَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ أَيْتِنَا ( ج ۷۳)
اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیات پڑھی جاتی ہیں تو منکروں کے چہروں پر شدید نا پسندیدگی
کے آثار نظر آتے ہیں۔تو دیکھتا ہے کہ ناپسندیدگی سے ان کے چہرے بگڑ رہے ہیں۔قریب ہے کہ وہ
ان لوگوں پرٹوٹ پڑیں جو ان کے سامنے ہماری آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے سب سے پہلے مکہ کی
گلیوں میں تلاوت کے لئے مجھے منتخب فرمایا۔وہ کہتے ہیں ایک دن صحابہ حضور اکرم ﷺ کے گرد بیٹھے ہوئے تھے کسی نے کہا خدا کی
قسم ! قریش نے اس قرآن کو بلند آواز سے پڑھا ہوا کبھی نہیں سنا۔کون ہے جو آج ان کو بلند آواز سے
قرآن سُنا سکے۔اس پر کسی نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہئے جس کی کچھ ضمانت ہو۔جس کا خاندان بڑا ہو اور وہ اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں میں نے کہا
مجھے چھوڑو میں جا کر یہ فریضہ ادا کرتا ہوں۔چنانچہ آپ گئے اور مقام ابراہیم کے پاس ضحی کے وقت
پہنچے۔قریش اپنی اپنی مجالس میں تھے آپ نے بلند آواز سے قرآن
کریم پڑھنا شروع کیا۔مشرکین
متوجہ ہوئے اور کہنے لگے ام عبداللہ کے پوتے کی یہ جرات ! پھر کہا یہ کچھ حصہ اس وحی کا پڑھ رہا ہے جو
محمد گایا ہے چنانچہ مشرکین آپ کو مارنے لگ گئے اور خاص طور پر منہ اور ہونٹوں پر مارتے تھے۔یہاں
تک کہ وہ کہتے ہیں کہ پھر مجھے اتنادُ کھ پہنچا جتنا اللہ تعالیٰ نے میرے مقدر میں رکھا ہوا تھا۔پھر وہ اپنے
ساتھیوں میں واپس لوٹ آئے۔سارا چہرہ زخموں سے بھرا ہوا تھا۔صحابہ نے کہا ہم کہتے نہیں تھے ہم
تیرے بارہ میں ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا اللہ کے دشمن کبھی بھی میرے نزدیک آج سے زیادہ ذلیل
نہیں ٹھہرے۔تم اگر چاہو تو کل بھی میں ایسا ہی کروں گا۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسی قسم کی دل آزاری کا ایک اور واقعہ بیان کرتی ہیں کہ
جب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے محسن خانہ میں مسجد بنائی تو جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں
لوگوں کی دل آزاری ہونے لگی اور وہ شکوہ کرتے ہوئے ابن دغنہ کے پاس پہنچے تو ابن دغنہ حضرت ابو بکر کے
پاس آئے۔انہوں نے جو باتیں کیں حضرت عائشہ نے ان
کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔فرماتی ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
10
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
ابن دغنہ نے آتے ہی کہا کہ ابو بکر ! میں نے تمہیں اس لئے تو پناہ نہ دی تھی کہ تو میری قوم کو
دُکھ پہنچائے۔تو اتنادُ کھ پہنچا رہا ہے کہ اپنے صحن خانہ میں مسجد بنالی ہے اور تلاوت کرتا ہے۔حضرت
ابو بکر نے جواب میں اس سے کہا کہ میں تو اپنے رب کو یاد کرتا ہوں ، تلاوت کرتا ہوں میں تو کسی کو
دُکھ نہیں دیتا۔ہاں اگر تو یہ چاہتا ہے کہ میں تیری پناہ تجھ کو لوٹا دوں تو میں اس کام سے باز نہیں آؤں گا۔ہاں تیری پناہ تجھ کو لوٹا دوں گا۔اس پر ابن دغنہ نے کہا کہ ہاں میری پناہ مجھ کو واپس کر دے۔تب ابو بکر
نے کہا میں تیری پناہ تجھ کو واپس کرتا ہوں۔صلى الله
ایک طرف یہ کیفیت تھی۔دوسری طرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا رد عمل ان لوگوں
کے حق میں کیا تھا۔آپ کا اتنا بڑا حوصلہ تھا، ایسا وسیع دل تھا، ایسی ہمدردی کا جذ بہ آپ کے دل میں پایا
جاتا تھا کہ دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔دنیا کے تمام معاملات اور اخلاق میں عام لوگوں سے تو
در کنارا اپنے شدید دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا سلوک فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ ایک موقع پر ایک
یہودی کا جنازہ گزرا تو آنحضور یہ احتراماً کھڑے ہو گئے۔صحابہ نے سمجھا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں
کہ یہ کس کا جنازہ ہے۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! یہ تو یہودی کا جنازہ تھا۔آپ نے فرمایا ہاں مجھے
پتا ہے یہودی کا جنازہ ہے لیکن یہ رواداری کا تقاضا اور اخلاقی فرض ہے اس کے بغیر انسانیت کی
قدریں مکمل نہیں ہوتیں۔اس لئے آنحضور یہ اس علم کے باوجود یہودی کا جنازہ آنے پر احتراماً
کھڑے ہو گئے۔پھر آپ کے جذ بہ رواداری کا یہ حال تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق آپ نے اپنی قوم کو ہدایت دی کہ ٹھیک ہے میں افضل الانبیاء ہوں۔میں خاتم النبین ہوں
لیکن جب تم مجھے موسیٰ سے افضل کہتے ہو تو بعض لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس لئے میرے
اس حق کے باوجود لَا تُخَيَّرُونِى عَلى موسى ( بخاری کتاب الانبیاء باب وفات موسیٰ علیہ السلام )
مجھے موسیٰ پر فضیلت نہ دیا کرو۔مراد یہ تھی کہ یہود کے سامنے بلا وجہ اس ذکر کی ضرورت نہیں پھر
حضرت یونس بن متی ایک عام نبی ہیں نبیوں میں ان کا کوئی بہت بڑا مقام نہیں ہے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی برابری کریں لیکن اس کے باوجود بعض لوگوں کے دل میں حضرت یونس بن متی کی
بڑی قدرتھی اور بڑی محبت پائی جاتی تھی۔چنانچہ ان کے متعلق آنحضور ﷺ نے فرمایا۔مجھے یونس
بن متی پر فضیلت نہ دیا کرو۔