فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ
خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 2
خطابات طاہر جلد دوم
11
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
جہاں تک آنحضور ﷺ کی مسجد کا تعلق تھا ایک طرف تو لوگ مسلمانوں کی مسجدیں ویران کر
رہے تھے۔اُن کو اپنی مسجدوں میں بھی نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے لیکن آپ کا اُسوہ حسنہ یہ تھا کہ دس
ہجری میں جب نجران کے عیسائیوں کا وفد حاضر ہوا جو ساٹھ سواروں کے قافلہ پر مشتمل تھا۔وہ لوگ
عصر کے وقت مسجد نبوی میں پہنچے اُس وقت اُن کی نماز کا وقت تھا۔حضرت نبی کریم اللہ نے ان کو
عیسائی طریق پر نماز پڑھنے کی مسجد نبوی کے صحن میں اجازت دے دی۔چنانچہ انہوں نے اپنے قبلہ کی
طرف منہ کر کے نماز پڑھی۔بعض مسلمانوں نے ان کو مسجد نبوی کے صحن میں عبادت کرنے سے روکنا
چاہا تو آنحضور ﷺ نے ان کو منع فرمایا۔اس طرح طائف بنو ثقیف کا ایک وفد آنحضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ مشرک
لوگ تھے۔آپ نے اُن کو مسجد نبوی کے صحن میں خیمہ زن ہونے کی اجازت مرحمت فرمائی۔اس پر بعض
صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ! کیا ارشاد الہی میں نہیں آتا کہ اِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ (التوبه: ۲۸)
کہ مشرکین تو نجس لوگ ہیں۔آپ کی مسجد اور مشرکین یہاں آ کر خیمے لگائیں۔یہ تو مسجد کو نا پاک کر
صلى الله
دیں گے۔آنحضور ﷺ نے بہت پیارا جواب دیا۔آپ نے فرمایا شرک کی نجاست خدا کی زمین کو
ناپاک نہیں کیا کرتی وہ اپنے ہی وجود کو نا پاک کیا کرتی ہے۔(احکام القران جلد ۳ صفحہ ۱۶)
حج سے بھی مسلمانوں کو روکا گیا۔چنانچہ قرآن کریم میں اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
الَّذِي جَعَلْنَهُ لِلنَّاسِ سَوَاءَ الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ وَمَنْ
يُرِدْ فِيْهِ بِالْعَادِ بِظُلْمِ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (امج :٢٢)
کیا ہو گیا ہے ان لوگوں کو۔یہ بیت الحرام سے روکنے لگے ہیں جو تمام بنی نوع انسان کے درمیان ہم
نے برابر بنایا ہے لیکن اس کے باوجود اگر الحا داور ظلم کی راہ سے یہ روکیں گے تو ہم ان کو متنبہ کرتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو عذاب الیم یعنی درد ناک عذاب دیا جائے گا۔پھر فرماتا ہے:
خطابات طاہر جلد دوم
12
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ
الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنَّ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ
وَلكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ) (الانفال: ۳۵)
ان
کو کیا ہوگیا ہے۔یہ اس غلط انہی میں مبتلا ہیں کہ باوجود اس کے کہ مسجد حرام یعنی خانہ کعبہ سے لوگوں کو
روک رہے ہیں پھر بھی اللہ ان کو عذاب نہیں دے گا۔حالانکہ وہ درحقیقت اس کے متولی نہیں۔خدا کے
نزدیک اس کے متولی صرف وہی ہیں جو متقی ہیں لیکن افسوس کہ اکثر لوگ ان باتوں کو نہیں جانتے۔یہاں تک نظریات میں اختلاف ہوا کہ دوسروں کے گھروں کو بھی اپنے گھر بنا کر رہنے کی
اجازت نہ دی گئی۔یعنی عددی اکثریت کا عجیب قسم کا دعویٰ تھا کہ نہ تمہیں اپنے مذہب کا نام رکھنے کی
اجازت ہے۔نہ تمہیں اپنے خدا کی عبادت کا حق ہے نہ تمہیں اپنی عبادت گاہیں بنانے کی اجازت ہے
اور جو تم نے اپنے گھر تعمیر کئے ہیں وہ بھی تمہارے نہیں ہیں۔اُن پر بھی ہمارا حق ہے تمہاراحق نہیں۔چنانچہ اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوْا فِي
سَبِيلِى وَقْتَلُوا وَقُتِلُوْا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ
وَ لَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ ثَوَابًا
مِنْ عِنْدِ اللهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ (آل عمران : ۱۹۲)
که محمد مصطفی میں ہے اور آپ کے ساتھی وہ لوگ ہیں جن کو خدا کی خاطر ہجرت اختیار کرنی پڑی اور ان کو
اپنے گھروں سے نکال دیا گیا۔عبدالله ذو البجادين۔یتیم تھے ، اپنے چچا کے ہاں پلے وہ ان پر احسان کرتا رہا لیکن جب
اس کو یہ خبر ملی کہ عبداللہ نے حضرت محمد مصطفی اللہ کے دین کی اتباع کر لی ہے تو اس حالت میں اُن کو
گھر سے نکال دیا کہ ان کے تن بدن پر کپڑے بھی نہ تھے۔وہ اپنی ماں کے پاس آئے اور اس سے
ایک چادر مانگی اور اس کے دوٹکڑے کئے۔ایک تہ بند بنایا اور ایک او پر قمیض کے طور پر اوڑھنے کے
لئے لے لیا اور یہی اُن کی جائیداد تھی جسے لے کر وہ خوش و خرم حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں حاضر
خطابات طاہر جلد دوم
13
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
ہونے کے لئے چلے گئے۔(اسد الغابہ جلد ۳ صفحہ: ۱۲۳_۱۲۲)
جب ابن دغنہ نے حضرت ابو بکڑ سے پناہ واپس لے لی اور ان کے لئے کوئی چارہ کار نہ
رہا۔ان کو اتنے دکھ دیئے گئے کہ وہ وہاں رہ نہیں سکتے تھے اس وقت حضرت ابو بکر کہیں جارہے تھے تو
ابن دغنہ کی نظر ان پر پڑی۔معلوم ہوتا ہے پرانے تعلقات تھے جذ بہ رحم لوٹ آیا۔اس نے کہا ابو بکر تم
کہاں چلے ہو؟ آپ نے فرمایا میری قوم نے مجھے نکال دیا ہے۔انہوں نے مجھے تکلیف اور دُکھ دینے
میں انتہا کر دی ہے۔( بخاری کتاب الحوالات حدیث نمبر ۲۱۳۴۰)
حضرت عبید اللہ بن جحش مشرکین مکہ کے ظلم و ستم سے تنگ آکر آنحضور کی خدمت
میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت عطا فرمائی۔چنانچہ یہ
مہاجرین کا پہلا قافلہ تھا جو اپنے گھروں سے نکالا گیا۔(الاستعباب فی معرفۃ الاصحاب جلد ۳ صفحہ: ۱۴)
حضرت اسامہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ جب فتح مکہ کے روز آنحضور بڑی شان و شوکت
کے ساتھ مکہ میں واپس لوٹے تو کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ اپنے گھر میں قیام فرمائیں
گے؟ آپ نے فرمایا عقیل نے (یہ آپ کے چچا زاد بھائی تھے ) میرے لئے کون سا گھر چھوڑا ہے؟
( بخاری کتاب الحج حدیث نمبر : ۱۳۸۵) یعنی میری ہجرت کے بعد میرے رشتہ داروں نے میری ساری
جائیداد بیچ باچ کر کھالی ہے۔اب مکہ میں میرے لئے کوئی ٹھکانہ نہیں۔صلى الله
پھر یہ معاملہ یہاں تک آگے بڑھا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ماننے والوں کو اپنی منکوحہ
بیویاں رکھنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا۔اپنے بچوں کو اپنے پاس رکھنے کے حق سے بھی محروم کر دیا
گیا اور زبردستی طلاقیں دلوائی گئیں۔وہ کہتے تھے چونکہ تم لوگ صابی ہو گئے ہو نعوذباللہ من ذالک
اس لئے تمہارا اب اپنی بیویوں پر کوئی حق نہیں رہا۔یعنی نہ مکانوں پر حق رہا، نہ اپنی بیویوں پر حق رہا، نہ
تجارتوں پر حق رہا، نہ اپنی ذات پر حق رہا۔یہ حق بھی نہیں کہ ہم اپنے آپ کو کیا کہیں۔یہاں تک حد کر
دی کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو اپنا ذاتی نام رکھنے کے حق سے بھی محروم کر دیا اور کہا گیا تم اپنے آپ کو
محمد کہتے ہو۔یہ تو بڑا پیارا نام ہے یہ تو بڑا اچھا نام ہے۔تمہیں کیا حق ہے کہ تم ایسا نام رکھو۔ہم تمہارا
نام رکھیں گے اور مذمم “ نام رکھا۔نعوذ باللہ من ذالک۔( بخاری کتاب المناقب حدیث نمبر : ۳۲۶۸)
پس جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جب حالت یہاں تک پہنچ گئی کہ بیویوں کو خاوندوں سے
خطابات طاہر جلد دوم
14
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
الگ کر دیا گیا تو حضرت اُم سلمہ کہتی ہیں کہ جب ابوسلمہ نے مدینہ جانے کا فیصلہ کر لیا تو انہوں نے
اپنے اونٹ کو خوب کھلا پلا کر موٹا کیا اور مجھے اس پر سوار کیا، ساتھ ہی میرے بیٹے سلمہ کو سوار کیا۔پھر ہم
اونٹ لے کر چل پڑے۔جب بنو عبد اللہ بن عمر بن مخزوم نے دیکھا تو ہماری طرف لپکے اور ابوسلمہ
سے کہا تیری ذات تو ہم سے جدا ہو سکتی ہے لیکن ہماری ساتھن کو کہاں لے کر جارہا ہے۔یہ کہہ کر
انہوں نے اونٹ کی نکیل ان کے ہاتھ سے چھین لی اور مجھے پکڑ لیا اور مجھے میرے خاوند سے الگ کر دیا
اور اس کو اکیلے ہجرت کی اجازت دی۔اس پر بنی عبد الاسد غصہ میں آگئے اور وہ سلمہ کی طرف آتے
ہوئے یہ کہنے لگے کہ خدا کی قسم ! ہم اپنے بیٹے اس عورت کے پاس نہیں رہنے دیں گے۔یعنی بیوی کو یہ
حق نہیں تھا کہ وہ خاوند کے ساتھ جا سکے اور بیٹیوں کو یہ حق نہیں تھا کہ وہ ماں کے پاس رہ سکیں۔یہ تمام
حقوق تلف ہو چکے تھے۔چنانچہ وہ کہتی ہیں میرا بیٹا بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔میرا حال اس وقت یہ تھا
کہ میں ہر صبح کو باہر نکل جایا کرتی اور ویرانوں میں بیٹھ کر سارا دن روتی رہتی یہاں تک کہ شام ہو
جاتی۔اسی حالت میں سال یا سال کے قریب عرصہ گزر گیا۔آخر بنو مغیرہ میں سے میرے چچا زاد
بھائیوں میں سے ایک شخص کو مجھ پر ترس آگیا اور اُس نے مجھے اجازت دے دی کہ میں اپنے
خاوند کے پاس چلی جاؤں (سیرت ابن ہشام صفحہ ۳۳۳) پس بگڑی ہوئی قدروں کا یہ بھی حال تھا کہ
بیویاں رکھنے کے حق سے خاوند محروم ہو گئے اور بچے رکھنے کے حق سے مائیں محروم ہو گئیں اور مائیں
رکھنے کے حق سے بچے محروم کر دئیے گئے۔حضرت رقیہ بنت حضرت رسول اللہ اللہ کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔قریش مکتبہ کے
پاس گئے اور ان سے کہا کہ تم رقیہ بنت محمدیہ کوطلاق دے دو۔ابوجہل نے کہا میری راتوں کی نیند حرام
ہوگئی ہے جب تک تم اس لڑکی کو طلاق نہیں دے دیتے اس وقت تک مجھے چین نہیں آئے گا۔چنانچہ مکتبہ
اس دباؤ کے نیچے آ کر حضرت رقیہ کو طلاق دینے پر راضی ہو گیا۔(سیرت ابن ہشام صفحہ ۴۴۴۰)
پھر جب یہ سب چیزیں حضرت محمد مصطفی حملے اور آپ کے غلاموں کو دین اسلام سے ہٹا
نہ سکیں اور وہ استقامت کے بہترین نمونے دکھاتے رہے تب کفار مکہ نے یہ سوچا کہ مسلمانوں کو الگ
کر کے ایک وادی میں قید کر دیا جائے۔ان کا اس طرح سوشل بائیکاٹ کیا جائے کہ ان کے لئے خود
زندہ رہنا ناممکن ہو جائے۔چنانچہ اس واقعہ کا ذکر مختلف تاریخوں میں بڑی تفصیل سے ملتا ہے کہ کس
خطابات طاہر جلد دوم
15
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
طرح مشکل حالات میں صحابہ نے شعب ابی طالب میں شدید بھوک اور پیاس کی اذیتیں برداشت
کرتے ہوئے وقت گزارا ہے۔اس کی کیفیت کو اس تھوڑے سے وقت میں بیان کرنا ممکن نہیں۔مختصراً
میں صرف یہ بیان کرتا ہوں کہ صحابہ کہتے ہیں اُس وقت ہماری یہ حالت تھی کہ کئی کئی وقت فاقے کر
کے ہوش نہیں رہتی تھی کہ کیا چیز کھانے کے قابل ہے اور کیا چیز کھانے کے قابل نہیں۔چنانچہ
حضرت سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہیں کہ بھوک سے میرا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ رات کو میں
چار ہا تھا تو میرے پاؤں کے نیچے کوئی نرم سی چیز آئی۔اب میں نہیں جانتا کہ وہ کیڑا تھا یا کوئی اور چیز
تھی۔اس وقت بھوک کا یہ عالم تھا کہ میں نے یہی سوچا کہ کھجور ہوگی۔چنانچہ اُٹھا کر میں نے اس طرح
گلے میں ڈالی کہ میرے منہ کو مس نہ کر سکے اور مجھے پتہ نہ لگ سکے کہ کیا چیز ہے۔وہ گلے میں گری اور
اندر چلی گئی۔وہ کہا کرتے تھے کہ مجھے آج تک پتا نہیں کہ میں کیا کھا گیا تھا۔پس یہ کیفیت تھی ان
مظالم کی جس کی داستان جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے تین سال پر پھیلی ہوئی ہے۔ان کی حالت یہ تھی
کر وہ شدید تکلیف میں باہر نکل کر بعض دفعہ پانی طلب کرنے پر مجبور ہو جایا کرتے تھے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو امامہ باہلی نے جب اسلام قبول کیا اور وہ اپنی قوم
کے پاس آئے اور ان کو تبلیغ کی تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا۔اس موقع پر انہیں سخت پیاس لگی انہوں
نے پانی طلب کیا تو ان کی قوم نے جواب دیا پانی سے تمہارا کیا تعلق۔پانی تو خدا کا پانی ہے تم پر حرام
ہے۔ہم ہیں خدا کے بندے تمہارا کیا تعلق خدا سے ہم تمہیں پانی نہیں دیں گے۔خواہ تو پیاسا مر
جائے۔(المستدرک للی کم جلد ۲ صفحہ ۶۴۲)
غرض ان تمام مظالم کی داستان بہت طویل ہے۔اس عرصہ میں آنحضرت صلی ہے کا
رد عمل کیا تھا اس کو ظاہر کرنے کے لئے میں نے ایک مختصر واقعہ کا انتخاب کیا ہے جس کو ابھی میں آپ
کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں۔مظالم کی داستان بہت طویل ہے۔اس کے جواب میں آنحضرت ہے
کے
دل کی کیا کیفیت تھی ہمارے لئے سب سے زیادہ قیمتی چیز یہی ہے۔اسی پر ہمیں نظر رکھنی چاہئے یہی
ہمارا مقصود متبوع ہے۔آنحضور کے دل کی کیفیت، مظلومیت کے دور میں یہ تھی کہ ایک دفعہ حضرت خباب بن
آرت آنحضور ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مسلمانوں کو قریش
خطابات طاہر جلد دوم
16
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
مکہ کے ہاتھوں اتنی تکالیف پہنچی ہیں۔اتنی تکالیف پہنچ رہی ہیں کہ اب تو حد ہوگئی ہے۔یا رسول الله ؟
آپ ان پر بددعا کیوں نہیں کرتے۔آپ نے جب یہ سُنا اس وقت آپ لیٹے ہوئے تھے جوش سے
اُٹھ کر بیٹھ گئے اور آپ کا چہرہ غصہ سے تمتمانے لگا۔آپ نے فرمایا دیکھو! تم سے پہلے وہ لوگ بھی
گزرے ہیں جن کا گوشت لوہے کے کانٹوں سے نوچ کر ہڈیوں تک صاف کر دیا گیا اور ایسے بھی تھے
جن کے جسم آروں سے چیر دیئے گئے لیکن انہوں نے اُف نہ کی۔دیکھو! خدا اس کام کو ضرور پورا
کرے گا جو کام اس نے میرے سپر د کیا ہے۔(بخاری کتاب المناقب باب مالقی النبی )
یہ تھا حضرت محمد مصطفی امیہ کا رد عمل۔یہی تربیت تھی جو آپ نے اپنے غلاموں کو دی اور
یہی رد عمل تھا جو حضرت محمد مصطفی اللہ کے غلاموں سے ظاہر ہوتا رہا۔چنانچہ حضرت خبیب بن عدی
کے متعلق حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ جب جان دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور تلوار اُن پر گر کران
کا سرتن سے جدا کرنے کو تھی تو کوئی گھبراہٹ نہیں تھی کوئی واویلا نہیں تھا ہاں دو شعر ان کی زبان پر
جاری ہوئے اور ہمیشہ کے لئے ان کی یاد کو بھی زندہ جاوید کر گئے۔انہوں نے قتل ہونے سے پہلے یہ
شعر پڑھے۔مَابَالَى حِينَ أَقْتَلُ مُسْلِمًا
عَلى أَيِّ شِقٍ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِى
وَ ذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِ لَهِ وَ اِنْ يَّشَا
يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شَلْوِ مُمَزَّعٍ
( بخاری کتاب الجہا دالسید حدیث نمبر : ۲۸۱۸)
کہ اے کفار ! میں تو اس بات کی بھی پرواہ نہیں کرتا کہ میں جب قتل کیا جاؤں گا تو کس پہلو پر گروں گا۔یعنی میری موت چونکہ خدا کی خاطر ہے اس لئے مجھے تو اتنی بھی پرواہ نہیں ہے کہ جب میرا سرتن سے
جُدا ہوگا تو میں کس کروٹ پر کروں گا۔خدا کی قسم یہ سب کچھ خدا کی خاطر ہو رہا ہے اور اگر وہ چاہے تو
میرے جسم کے ذرہ ذرہ کو برکتوں سے بھر دے۔یہ تھا حضرت محمد مصطفی امیہ کے غلاموں کا رد عمل اور
یہی ان
کو تعلیم دی گئی تھی۔پس آج آغاز اسلام کی باتیں کرتے ہوئے ہمیں درود بھیجنا چاہئے اس محسن اعظم پر جس
خطابات طاہر جلد دوم
17
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۲ء
b
کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ
کس شان کا وہ رسول تھا اور کس شان کے وہ غلام تھے جو آپ کے ساتھ تھے۔ان کی کیسی اعلیٰ تربیت
کی گئی اور انہوں نے تربیت کا کیسا پیارا رنگ پکڑا۔پس آؤ آج کی دعاؤں میں خصوصیت کے ساتھ ہم درود بھیجیں محسن اعظم محمد رسول اللہ نے پر
اور سلام بھیجیں روح بلالی پر اور سلام بھیجیں رُوح خباب پر اور سلام بھیجیں روح خبیب پر۔میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ دنیا ادھر سے اُدھر ہو جائے زمین و آسمان ٹل جائیں مگر یہ تقدیر نہیں بدل سکتی کہ
ہمیشہ ہر حال میں نار بولبھی یقیناً شکست کھائے گی اور نور مصطفوی یقینا کامیاب ہوگا۔کوئی نہیں جو بلالی
احد کی آواز کو مٹا سکے۔کوئی پتھر کوئی پہاڑ نہیں جو سینوں پر پڑ کر لا الہ کی آواز کو دبا سکے۔کوئی دُکھ اور
کوئی غم نہیں، کوئی صدمہ نہیں جو حمد مصطفی ﷺ کی صداقت کی شہادت سے کسی کو باز رکھ سکے۔یہ امر یقینا ہمیشہ ہمیش کے لئے زندہ اور قائم رہے گا۔محمد مصطفی ﷺ وَالَّذِينَ مَعَةً
غالب آنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں مغلوب ہونے کے لئے نہیں بنائے گئے۔
خطابات طاہر جلد دوم
19
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
نفرتوں کی آگ جتنی چا ہو بھڑ کا وہمارے صبر کو
تمہاری آگ جلا نہیں سکے گی۔افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِة
الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شَهِيدٌ إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ
يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِى
مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ : ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ
لَشَدِيدَة إِنَّهُ هُوَ يُبْدِي وَيُعِيدَةً وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُودَة
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُهُ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ (البروج ۹ تا ۱۷)
پھر فرمایا:۔یہ دور جس میں سے ہم گزر رہے ہیں اس دور کا انسان بڑا ہی بد قسمت ہے بعض لحاظ سے
اور بعض لحاظ سے خوش نصیب بھی ہے۔خوش نصیب تو اس لحاظ سے کہ یہ وہ دور ہے جس میں داعی
الی اللہ پیدا ہوا۔وہ موعود آیا جس موعود کی حضرت محمد مصطفی امیہ نے خبر دی تھی۔وہ آیا تا کہ زمانہ کو
ہلاکتوں سے بچائے وہ آیا تا کہ ان انسانوں کو جو اپنے رب کی طرف پیٹھ دکھا کر دور جا رہے تھے واپس
خطابات طاہر جلد دوم
20
20
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
اپنے رب کی طرف بلائے۔بڑا ہی خوش نصیب دور ہے جب ہم اس پہلو سے اس دور کا جائزہ لیتے ہیں
کہ ایک منادی الی اللہ پیدا ہو لیکن ایک اور پہلو سے جب ہم اس دور کا جائزہ لیتے ہیں تو بہت ہی
تکلیف دہ حالات سامنے آتے ہیں۔بہت کم ہیں وہ لوگ جن کو ابھی تک توفیق ملی ہے کہ وہ اللہ کی طرف
سے بھیجے ہوئے مصلح ، داعی الی اللہ اور نجات دہندہ کو پہچان سکیں اور باقی دنیا کا اس انکار کے نتیجہ میں جو
حال ہے وہ اتنا تکلیف دہ ہے اور روز بروز اس انکار کے نتیجہ میں خطرات اتنے بڑھتے چلے جارہے ہیں کہ
بعید نہیں کہ انسان خود دوسرے انسان کی ہلاکت کا سامان کرے اور ساری دنیا کو ایک عالمی جنگ کی لپیٹ
میں لے آئے جس کے بعد خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کس حال میں بچے کھچے انسان باقی رہیں گے۔آج یہ دنیا نفرتوں کی شکار ہے۔شمال جنوب سے نفرت کر رہا ہے اور جنوب شمال سے۔مغرب کو مشرق سے نفرت ہے اور مشرق کو مغرب سے اور پھر اپنے اپنے دائرہ میں یہ مزید نفرتوں میں
بٹے ہوئے ہیں۔مغرب کی تقسیمیں بھی نفرت کی بنا پر ہیں اور مشرق کی تقسیمیں بھی نفرت کی بنا پر
ہیں۔قومیں قوموں سے نفرت کر رہی ہیں اور ملک ملکوں سے اور ایسے ملک بھی ہیں جن میں ایک ہی
ملک کے باشندے دوسرے ملک کے باشندوں سے نفرت کر رہے ہیں۔ان سب نفرتوں کے نتیجہ میں
دنیا امن کی راہ تو نہیں دیکھ سکتی۔حقیقت یہ ہے کہ جنگ کی آگ دراصل پہلے سینوں میں بھڑ کا کرتی
ہے۔جب سینے جلتے ہیں تو وہی آگ ہے جو مختلف شکلیں اختیار کرتے ہی دوسرے انسانوں کو اپنی
لپیٹ میں لے لیتی ہے۔کبھی وہ زمین سے اٹھتی ہے کبھی آسمان سے برستی ہے۔نہ سمندر اس کی زد
سے محفوظ رہتے ہیں نہ خشکمیاں، نہ کوہ نہ گاہ ، ہر جگہ یہ آگ لیکتی ہے جو پہلے سینوں میں تیار ہوتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے جہاں آخری زمانہ کی تباہی کا نقشہ کھینچا وہاں سینوں ہی کو ذمہ دار قرار دیا اس
آگ کا جو آخری زمانہ میں انسان کو ہلاک کرنے کے لئے خود انسان اپنے ہاتھوں تیار کرے گا۔فرمایا
تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْدَةِ (الحمر :۸) یہ ایسی آگ ہے جو پھر دلوں پر واپس جھپٹے گی جن دلوں میں وہ
پیدا ہوئی تھی جن دلوں میں سے باہر آ کر اس نے خوفناک شکلیں اختیار کی تھیں۔پھر وہ واپس لیکے گی
اور انہی دلوں کو جلا کر رکھ دے گی جن دلوں سے یہ پیدا ہوئی تھی۔غرض اس نفرت کے نتیجہ میں اتنے
شدید خطرناک حالات ہیں کہ امن کے جتنے سانس بھی نصیب ہوں یہی غنیمت ہیں اور بظاہر اس خوفناک
انجام سے بچنے کی کوئی اور صورت نظر نہیں آ رہی جو اس وقت انسان
کو در پیش ہے۔ایک ہی صورت تھی اور
خطابات طاہر جلد دوم
21
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
وہ صورت وہی تھی جس کا میں نے ذکر کیا کہ منادی للايمان پر ایمان لایا جائے۔اللہ تعالیٰ
نے انسانیت کو بچانے کے جو سامان عطا فرمائے ہیں انہیں قبول کیا جائے ہم اپنے رب کی طرف
واپس لوٹ آئیں اس کے سوا اب بچنے کی اور کوئی صورت نہیں لیکن عجیب بات ہے کہ دعوت الی اللہ
کو بھی نفرت کے مارے ہوئے انسان نے مزید نفرت کی وجہ بنالیا محض اس لئے کہ کچھ لوگ اپنے
رب کی طرف بلا رہے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں ایک مصلح کو ، ایک
نجات دہندہ کو بھیجا محض اس وجہ سے اُن سے نفرت کی جاتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم اس کا ذکر
کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِة
الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شهيدة
کہ عجیب حال ہے انسان
کا کہ بعض لوگوں سے محض اس لئے بھی نفرت کر رہا ہے کہ وہ اپنے
رب پر ایمان لے آئے انہوں نے کوئی وجہ نفرت پیدا نہ کی ، انہوں نے کسی کے گھر لوٹے نہ کسی کو زندہ
آگ میں جلایا، نہ کسی پر وہ نا واجب حملہ آور ہوئے اور نہ کسی کو گالیاں دیں، نہ یہ تعلیم دی کہ ان کے گھر
لوٹو کہ یہ باعث ثواب ہو گا، نہ یہ کہا کہ فلاں کو قتل کرو تو تم جنت میں جاؤ گے۔وہ تو خالصہ اللہ کی خاطر
اس کے نام پر اس کی طرف بلانے والے تھے اس کے سوا کوئی وجہ نہیں ان سے نفرت کرنے کی لیکن
جب انسان نفرتوں کا شکار ہو چکا ہوتا ہے تو پھر اُسے یہ بات بھی قبول نہیں ہوتی کہ کوئی ہمیں نجات کی
طرف بھی بلائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔یہ وہ رب ہے جس کی خاطر ان سے نفرت کی جارہی ہے
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وہ تو زمین و آسمان کا مالک خدا ہے اس کی بادشاہت صرف
آسمان پر نہیں بلکہ زمین پر بھی ہے اس لئے یہ کیسے ممکن ہے کہ اس خدا کے بندوں سے نفرت کر کے
انہیں کوئی قوم ہلاک کر سکے۔پس آج دنیا میں جتنی بھی نفرتیں ہیں ان کے خلاف امن کو کوئی ضمانت نہیں ہاں ایک نفرت
ہے جس کے خلاف امن کی ضمانت ہے جس کے متعلق حتمی طور پر قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ ان
لوگوں
کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ وہ نفرت ہے جو محض اللہ کی خاطر بعض قو میں قبول کیا کرتی ہیں۔
خطابات طاہر جلد دوم
22
22
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو ان قوموں کو مٹادے گی جو محض اللہ کی رضا کی خاطر دنیا کو خدا کی طرف
بُلانے والی ہوتی ہیں۔انہی لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم ایک اور جگہ فرماتا ہے:
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (پاس:۶۳) کہ سُنو! خدا کے
بندے جو خدا کے ولی بن جاتے ہیں جو خدا کے دوست ہو جاتے ہیں۔اپنے رب سے پیار کرتے
ہیں، اپنے رب کی محبت کے گیت گاتے ہیں، اللہ کی محبت ہی ان کی زندگی بن جاتی ہے۔لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ اُن پر کوئی خوف نہیں ہے وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ اور کوئی ایسا وقت ان کی
زندگیوں میں نہیں آئے گا کہ وہ غم کریں اور پچھتائیں کہ کاش ہم نے یوں
نہ کیا ہوتا اور یوں کیا ہوتا۔آئندہ کے لئے بھی وہ فکروں سے آزاد ہیں اور ماضی سے متعلق بھی وہ فکروں سے آزاد ہیں اور ان کا
حال بھی پر امن ہے کیونکہ آسمان کا خدا اُن کو امن کی ضمانت دیتا ہے۔پس ساری دنیا کی نفرتوں میں سے سب سے زیادہ ممتاز نفرت جو جماعت احمدیہ کو دوسری ہر
جماعت سے الگ کر دیتی ہے وہ یہی نفرت ہے جو اللہ کی خاطر ہم سے کی جارہی ہے۔عجیب حالت ہے
کہ ہم اللہ کی خاطر اس نفرت کو برداشت کر رہے ہیں اور بعض لوگ
اللہ کی خاطر اس نفرت کو ہوا دے رہے
ہیں۔فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے وہی اَحكَمِ الحکمِینَ ہے اسی پر ہماری نظر ہے لیکن میں ان نفرت
کرنے والوں کو خوب کھول کر بتا دینا چاہتا ہوں کہ تم نفرتوں کی آگ جتنی چاہو بھڑ کا ؤ ہمارے صبر کوتمہاری
آگ جلا نہیں سکے گی۔بغض و عناد کے الاؤ روشن کرو جتنی تم میں ہمت ہے اس میں ایندھن ڈالو اور اسے
خوب بھڑ کا ولیکن میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ احمدی جو تم سے محبت کرتا ہے اس محبت پر تمہاری نفرت کی
آنچ نہیں آئے گی اور نہیں آئے گی اور نہیں آئے گی۔محبت زندہ کرنے کے لئے ہوتی ہے اور زندہ رہنے
کے لئے ہوتی ہے۔آج تک کبھی نفرت، محبت پر غالب نہیں آئی اس لئے میں اپنے سے نفرت کرنے
والوں کو یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ ہماری طرف سے تمہیں ہمیشہ امن نصیب رہے گا۔تمہارے دُکھ اُٹھا کر مرنے
والے آخری وقت میں ، آخری سانسوں میں تمہیں دعائیں دیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوں گے اور
مجھے یقین ہے کہ یہی دعائیں ہیں جنہوں نے تمہاری تقدیر بدلنی ہے اور تمہیں ہلاکتوں سے بچانا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ حضرت محمد مصطفی میں اللہ کے غلام نفرتوں سے خوف کھا جائیں اور ڈر جائیں
جبکہ موسیٰ علیہ السلام کے غلاموں نے تو ایسا نہیں کیا تھا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے غلاموں
کو یعنی اُن
خطابات طاہر جلد دوم
23
23
افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۱۹۸۳ء
ساحروں
کو جنہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا معجزہ دیکھ کر قبول کیا، جب فرعون نے یہ دھمکی دی کہ
میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ کر پھینک دوں
گا اور انتہائی دردناک عذاب دوں گاتم
کون ہوتے تھے کہ میری اجازت کے بغیر اس شخص پر ایمان لے آؤ جبکہ اس ملک کی عنان میرے ہاتھ
میں ہے، جبکہ میں بادشاہ ہوں اور میرے سوا اور کوئی بادشاہ نہیں۔جبکہ ساری طاقتیں میرے قبضہ میں
ہیں تم کون ہوتے ہو کہ مجھ سے پوچھے بغیر اس موسیٰ پر جس پر بہت تھوڑے آدمی ایمان لائے ہیں تم
ایمان لے آؤ۔اُن کا جواب کتنا پیارا اور کتنا عظیم الشان اور کیسا ابدی زندگی رکھنے والا جواب تھا جو کبھی
مر نہیں سکتا وہ جواب یہ تھا: لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبَّنَا مُنْقَلِبُونَ (الشعراء: ۵۱) کہ ہاں جو کچھ
ہے کرو ہمارا کوئی نقصان نہیں۔ہمارا نقصان ہو نہیں سکتا کیونکہ ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے
والے ہیں۔ادنیٰ حالت سے اعلیٰ کی طرف چلے جائیں گے۔برے حال سے اچھے حال کی طرف
منتقل ہو جائیں گے جس رب کی خاطر ہم جانیں دیں گے اسی رب کے حضور ہم نے حاضر ہونا ہے اس
لئے ہمیں کس بات سے ڈراتے ہو۔پس اگر موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے وقت کے جابر بادشاہ کو یہ جواب دیا تھا تو آج محمد مصطفی
کے غلاموں کا بھی یہی جواب ہے اور یہی جواب ہے اور یہی جواب ہے۔خدا کی قسم ! ہمارے بدنوں
کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں، انہیں کوؤں اور چیلوں کو کھلا دیا جائے ، ہمیں جلا کر خاکستر کر دیا
جائے اور ہماری راکھ کو سمندروں کے پانیوں میں بہا دیا جائے تب بھی ہمارے ذرہ ذرہ سے اللہ اور
اس کے رسول کی محبت کی آوازیں بلند ہوں گی۔یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنے رب کی طرف بلا نا بھول
جائیں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے رب کی طرف بلانا چھوڑ دیں، یہ تو ممکن نہیں، یہ تو ہمارے بس کی
بات نہیں۔یہ تکلیف ہمیں نہیں دی جاسکتی کیونکہ ہمیں اس
کی تعلیم نہیں ہے، یہ ہماری سرشت کے
خلاف ہے۔اللہ کی خاطر اللہ کی طرف بلانے والے لوگ دنیا کی دھمکیوں سے نہ کبھی پہلے ڈرے ہیں
نہ کبھی آئندہ ڈریں گے۔دیکھو! ہمارے آقا ومولا حضرت
محمد مصطفی یا اللہ نے ہمیشہ کے لئے یہ راستے
طے کر کے معین فرما دئیے۔خدا کی طرف بلانے سے آپ کبھی نہیں رکے۔انتہائی دُکھ آپ کو دئے
گے، انتہائی تکلیفیں آپ کو پہنچائی گئیں۔وہ جو سرور دو عالم تھا جس کی خاطر کا ئنات کو پیدا کیا گیا اس
حال سے ملکہ کی گلیوں سے گزرا کہ سر پر خاک اور راکھ پھینکی جاتی تھی۔دنیا نے اتنے دُکھ دئے ہمارے