فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 43

خطابات طاہر جلد دوم
512
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
انہیں برکت دے گا ( تجلیات الهیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ حاشیه )
اب ایک ۴ جولائی ۱۸۹۸ء کا الہام ہے اور بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ جب یہ الہام میں
نے پڑھا تو میرا پرانا تجربہ یہی ہے کہ جب ۱۸۹۸ء کا الہام ہو تو ۱۹۹۸ء میں وہ ضرور پورا ہو جاتا ہے۔یعنی سو سال کے بعد یہ تاریخ دہرائی جاتی ہے اور وہ الہام یہی ہے۔میں تجھے برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے“۔( یہ بار بار الہام ہوا ہے اور اس موقع پر یہ جولائی ۱۸۹۸ ء کا ہے۔)
یہ وہ ستر ہے جو مہدی اور عیسی کے نام کی نسبت مجھ کو الہام الہی سے کھلا اور پیر کا
دن اور تیرھویں صفر ۱۳۱۶ ھ تھا اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جبکہ یہ الہام
ہوا۔( ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ: ۳۹۸)
اب میں نے پتا کیا ہے تو واقعہ ۱۹۹۸ء کو بیس بادشاہ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں پر میرے غور سے جو بات ثابت ہوئی وہ بالکل یہی ہے
کہ سوسال پہلے جو الہام ہوئے تھے پورے سو سال کے بعد وہ اسی شان سے پورے ہوئے ہیں۔اب
اس کے متعلق میں نے قطعی شہادت لی ہے کہ ۱۹۹۸ء کو بیس بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی غلامی میں داخل ہوئے ہیں۔پھر ایک الہام ہے۔حُكْمُ اللهِ الرَّحْمَنِ لِخَلِيفَةِ اللَّهِ السُّلْطَان يُؤْتَى لَهُ
الْمُلْكُ الْعَظِيمُ وَتُفْتَحُ عَلَى يَدِهِ الْخَزَائِنُ وَتُشْرِقُ الْأَرْضُ بِنُورِ
رَبِّهَا ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ وَفِي أَعْيُنِكُمُ عَجيبٌ۔اربعین نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۳۸۴٬۳۸۳)
اس کا ترجمہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ کرتے ہیں۔” خدائے رحمان کا حکم ہے اس کے خلیفہ کے لئے جس کی آسمانی
بادشاہت ہے۔اس کو ملک عظیم دیا جائے گا اور خزانے اس کے لئے کھولے جائیں
گے اور تمام زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اُٹھے گی۔یہ اللہ کا فضل ہے اور
تمہاری نگاہ میں عجیب“۔

خطابات طاہر جلد دوم
513
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
پس یہ ملک عظیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت کا عام ہونا ہے جو مشرق اور مغرب
میں پھیل رہی ہے اور اس کے عظیم الشان نظارے انشاء اللہ اس جلسہ کے آخر پر آپ دیکھیں گے۔ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام آریوں کا بادشاہ بھی ہے۔آپ
تحریر فرماتے ہیں۔جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنوں انتظار کرتے ہیں
وہ کرشن میں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے بار
بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے
آریوں کا بادشاہ“۔( تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۲۲٬۵۲۱)
۱۱ جون ۱۹۰۶ ء کا ایک الہام ہے۔مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور ان کی
تعظیم ملوک اور ذوی الجبروت کرتے ہیں۔( اب کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہم مقبول
الہی ہیں اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے موجود ہیں لیکن ان کی کوئی
نشانی ساتھ نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ جس کو ذوالجبروت قرار دے، بڑے بڑے
بادشاہ اس کے سامنے سر جھکاتے ہیں اور اس کی غلامی میں آنا اپنا فخر محسوس
کرتے ہیں پس ) ” مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور
ان
کی تعظیم ملوک اور ذوی الجبروت کرتے ہیں“۔یہاں جرمنی میں بھی میرے علم کے مطابق ایک بیچارہ دماغی فتور میں مبتلا شخص ہے جو
اپنے آپ کو زمانے کا مصلح سمجھتا ہے اور چار بھی اس کے مرید نہیں ہیں۔دو چار ایجنٹ ہوں گے
شاید با تیں کرنے والے لیکن ساری جرمنی کی جماعت گواہ ہے کہ ایک کوڑی کی بھی اس کی پرواہ کسی
کو نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس دعوی کے ثبوت میں یہاں وہ بادشاہ خدا
کے فضل سے آئے ہوئے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے اپنی گردن
اطاعت جھکا رکھی ہے۔ان پر کوئی غالب نہیں ہو سکتا ہے۔اور سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔فرشتوں کی کھینچی

خطابات طاہر جلد دوم
514
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
ہوئی تلوار تیرے آگے ہے“۔(تذکرہ صفحہ ۵۳۶)
اب یہ تو ملوکیت کے متعلق آیات اور الہامات کا میں ذکر کر رہا تھا۔اب میں کچھ مہمانوں کو
نصیحت کرنا چاہتا ہوں جودُور دُور سے یہاں آئے ہیں۔پہلی تو یہ ہے کہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور جہاں تک ہو سکے ذکر اللہ کیا کر یں۔باتیں کرنا
بھی ایک مجبوری ہے لیکن باتوں سے خیال پھر ذکر اللہ کی طرف جائے اور مسجد میں بیٹھ کر تو ذکر الہی
بہت ضروری ہے۔نمازوں کا التزام۔نمازوں کے علاوہ وقت میں خاموشی سے تسبیحات میں مصروف رہیں۔اب جو پہریدار ہوں اس وقت تو نماز میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن بہتر یہی ہے کہ ان کے لئے
باجماعت نماز کا انتظام کیا جائے اور انہی میں جو اس وقت نماز نہیں پڑھ سکتے کوئی ان کا امیر بن جائے
اور ان کا امام بن کر ان کی امامت کروائے۔تقاریر بڑی محنت سے تیار کی جاتی ہیں صرف میری نہیں بلکہ سلسلہ کے دوسرے علماء بھی
انشاء اللہ آپ کے سامنے تقریریں کریں گے تو آپ پوری توجہ سے اس طرح جس طرح میری تقریر
سنتے ہیں ان
کی تقریریں بھی سنیں اور ان کی محنت کو ضائع نہ جانے دیں۔سلام کو رواج دیں۔افسو السَّلام “ رسول
اللہ ﷺ کا حکم ہے، آتے جاتے ، چلتے
پھرتے سلام کیا کریں۔ہمارے حافظ محمد رمضان صاحب ہوتے تھے قادیان میں، ان کو بہت شوق تھا
پہلے سلام کرنے کا۔دُور سے بعض دفعہ کسی بکری کسی بھینس کی چاپ کی آواز آئے تو فوراً السلام علیکم
کہہ دیا کرتے تھے۔تو بعد میں کسی نے ان سے پوچھا کہ حافظ صاحب یہ کیا کرتے ہیں۔انہوں نے
کہا مجھے پتہ نہیں، مجھے اتنا پتا ہے کہ جو پہلے سلام کرتا ہے اس کو فائدہ ہوتا ہے۔تو مجھے پتہ نہیں لگتا ، دیکھ
نہیں سکتا کہ جانور ہے یا آدمی ہے چاپ سنتا ہوں تو میں سلام پہلے کر دیتا ہوں۔بڑوں سے ادب سے پیش آئیں اور چھوٹوں
کا خیال رکھیں۔عورتیں پردہ کا خیال رکھیں۔کھانا ضائع نہ کریں بلکہ کسی بھی قابل استعمال چیز کو ضائع نہ ہونے دیں۔اپنے برتن میں
اتنا ہی ڈالیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں اور برتن خالی کر دیا کریں۔جو برتنوں میں سے کھانا اٹھا کر پھینکا
جاتا ہے یہ ایک بہت ہی بیہودہ رواج ہے۔آپ نے جہازوں میں سفر کر کے دیکھا ہوگا کتنا کھانا وہاں

خطابات طاہر جلد دوم
515
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
ضائع جاتا ہے اور وہ سارا ڈسٹ بنز (Dust Bins) میں پھینک دیتے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ
سمندری جہازوں میں بھی یہی دستور ہے۔ہوائی جہازوں میں بھی یہی دستور ہے۔اگر یورپ کا کھانا
اور امریکہ کا کھانا جو پھینکا جاتا ہے غریب ملکوں میں تقسیم ہو سکتا ہو تو پورے افریقہ کے لئے ایک سال
کی غذا کا موجب بن سکتا ہے۔تو دیکھو Waste نہ کئے جانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات
کا کتنا بنیادی فائدہ ہے۔لڑائی جھگڑوں سے پر ہیز رکھیں۔فضول بحثوں میں نہ الجھا کریں۔کارکنان سے تعاون کیا کریں۔جہاں تک حفاظت کا تعلق ہے اصل حفاظت تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے مگر میرا تجربہ ہے کہ جب
بھی کوئی جلسہ کا وقت قریب آنے والا ہولوگوں کو بڑی ڈراؤنی خوا میں آتی ہیں اور مجھے لکھ لکھ کر بھیجتے
ہیں کہ احتیاط کریں۔اب میری احتیاط اور کیا ہوسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہے جو حفاظت کرنے والا ہے۔مجھے قطعاً کوئی پروا نہیں کہ خدا کی راہ میں مجھے کیا در پیش ہو لیکن حفاظت کے لئے ایک اصول میں آپ
کے سامنے بیان کرتا ہوں۔ہر جلسے پر بیان کیا کرتا ہوں کہ ہر آدمی اپنے گرد و پیش پر گہری نظر رکھے
اور اگر کسی کو اجنبی دیکھے اور یہ محسوس کرے کہ اس اجنبی میں کچھ غیریت پائی جاتی ہے اس کی حرکتوں
سے لگتا ہے کہ خطرہ کا موجب ہو گا اس پر نظر رکھیں اس سے بہتر اور کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ہو سکتے
اپنے گرد و پیش پر نظر رکھیں اور خیال رکھیں کہ کسی قسم کی شرارت نہ ہونے دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسہ کی اغراض میں یہ بھی فرمایا ہے کہ باہمی مودت پیدا
ہو۔دور دور سے لوگ آتے ہیں اور آپ کے ملک میں اس وقت سب دنیا سے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔ان سے محبت اور پیار سے ملیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس حکم کی اطاعت کریں۔سفر کے متعلق بارہا میں کہہ چکا ہوں کہ احتیاط برتیں۔اگر نیند غالب ہو تو سفر نہ کیا کریں۔نوکری جانے کا بھی خطرہ ہو تو نوکری جانے دیں۔جان نہ جانے دیں اور ہمیں پھر اس کا دُکھ پہنچتا
ہے۔مرنے والا تو گزر جاتا ہے لیکن پچھلوں کو اس کا دُکھ پہنچتا ہے اس لئے بہت سی چیٹیں ایسی کاروں
کے سامنے لگائی جاتی ہیں کہ جس میں احتیاط سے سفر کرنے کی تاکید ہوتی ہے۔جو اللہ کی طرف سے
تقدیر ہو اس کا تو کوئی علاج نہیں۔کاریں پھسل بھی جاتی ہیں۔دوسرے ڈرائیوروں کی غلطی سے بھی فکر
لگ جاتی ہے۔تو جہاں تک تقدیر الہی کا تعلق ہے اس سے تو ہر گز لڑا نہیں جاسکتا لیکن جہاں تک احتیاط

خطابات طاہر جلد دوم
516
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
کا تعلق ہے ہر احتیاط اختیار کرنا انسان کا فرض ہے۔پھر اپنے معاملے کو تقدیر الہی پر چھوڑ دے۔اس کے بعد ایک آخری نصیحت یہ کرنی چاہتا ہوں کہ جرمنی میں امسال پہلی دفعہ انٹرنیشنل
جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا ہے اور بڑی کثرت سے بیرونی ممالک سے لوگ تشریف لائے ہوئے ہیں۔ان میں اکثر کے متعلق جو باہر سے تشریف لائے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ واپس اپنے ملکوں کو جائیں
گے۔خصوصاً مغربی ممالک سے جو آئے ہوئے ہیں ان کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ جرمنی میں ٹھہریں اور
جہاں تک پاکستان سے آنے والوں کا تعلق ہے میں نے اپنی ملاقاتوں کے دوران ان سے دریافت
کیا ہے بلا استثناء ہر ایک نے یہ کہا کہ ہم جلسہ کے بعد واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا
خاص فضل ہے کہ جماعت کو اس بات کا احساس ہے۔مگر اگر کسی کے دماغ میں یہ فتور ہو کہ ویزا میں
نے اپنی کوشش سے حاصل کیا ہے اور میں یہاں رہ کر اسائکم لے سکتا ہوں
تو یہ بالکل غلط ہے۔ہرگز
جماعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔خواہ وہ اپنی کوشش سے لیا گیا ہو یا جماعت کی گارنٹی سے لیا گیا ہو جو
بھی جرمنی میں اس سال اس جلسہ پر آیا ہے اس کا لازمی فرض ہے کہ وہ جلسہ کے بعد اپنی قانونی حدود
کے اندر رہتے ہوئے واپس اپنے ملک میں چلا جائے۔جتنے دنوں کی اجازت ملی ہے جرمن حکومت کی
طرف سے یہ حکومت کا احسان ہے اور اس احسان کی ناشکری ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے جماعت
کے وقار کو اور نیک نامی کو بہت دھچکا لگتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے مگر
اگر خدانخواستہ فرض کریں اتفاق سے کوئی ایسا حادثہ ہو جائے تو اس کے لئے میرے پاس اور تو کوئی
ذریعہ نہیں صرف یہ کہ سکتا ہوں کہ یا جرمنی سے چلے جاؤ یا جماعت سے باہر چلے جاؤ اور ایسے موقعہ پر
جب کہ جماعت کی ساکھ کا سوال پیدا ہوتا ہے اگر آپ جرمنی سے باہر نہیں جائیں گے تو ہمیشہ کے لئے
جماعت سے باہر نکلیں گے۔بعد میں اس کی معافیاں مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس صورت میں ہم
ہرگز معاف نہیں کریں گے کہ آپ نے حکومت کو دھوکہ دیا اور جماعت کی ساکھ بگاڑ دی۔اب اس مختصر
خطبہ کے بعد میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں۔(دعا) امین

خطابات طاہر جلد اول
517
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
اللہ تعالیٰ ہر حال میں اپنے نور کو کمال تک پہنچائے گا
رجہ مخالف کراہت ہی کریں۔افتتاحی خطاب جلسه سالانه ۲۶ / جولائی ۲۰۰۲ ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔آج کا یہ خطبہ جس کے ساتھ جماعت احمد یہ انگلستان کے جلسہ سالانہ کا افتتاح بھی ہو رہا
ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفت النور کے مضمون پر ہی مشتمل ہوگا۔اس صفت کا تذکرہ گزشتہ چند خطبات سے جاری ہے اور آئندہ بھی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے
گا یہ ذکر چلتا رہے گا۔اللہ تعالیٰ سورۃ الصف کی آیت نمبر 9 میں فرماتا ہے : يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا
نُوْرَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ وہ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ کی
پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کافر
نا پسند کریں۔حضرت زھری بیان کرتے ہیں کہ مجھے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ انہوں
نے دوسرا خطبہ سنا جو آپ نے منبر پر بیٹھ کر آنحضرت یہ کی وفات کے اگلے روز ارشاد فرمایا تھا۔تو یہ بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سنت ہے کہ بیٹھ کر خطبہ پڑھیں ،سو میں بھی آج بیٹھ کر ہی
خطبہ پڑھ رہا ہوں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تشہد پڑھی جبکہ ابو بکر بالکل خاموش تھے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ

خطابات طاہر جلد اول
518
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
صلى الله
مجھے امید تھی کہ رسول اللہ ﷺ زندہ رہیں گے اور ہم سب کے بعد وفات پائیں گے۔پس اگر محمد مفوت
ہو گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان ایسا نور رکھ دیا ہے کہ اس کے ذریعے تم ہدایت پاتے رہو
صلى الله
گے۔اللہ تعالیٰ نے محمد کو راہنمائی بخشی تھی کیونکہ ابو بکر رسول کریم ﷺ کے ساتھی اور غار میں بھی آپ
کے ساتھ دوسرے فرد تھے۔پس وہ یقینا تمہارے امور کے متعلق مسلمانوں میں سب سے زیادہ اہل
ہیں پس اُٹھو اور ان کی بیعت کرو۔اس سے قبل ثقیفہ بنی ساعدہ میں ایک گروہ آپ کی بیعت کر بھی چکا
تھا۔چنانچہ عام لوگوں کی بیعت منبر پر ہوئی۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دن رات
ختم نہیں ہوں گے یعنی قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ لات و عزمی کی پھر پرستش کی جائے گی۔میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! جب قرآن شریف کی یہ آیت اتری کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے
رسول کو ہدایت دی اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ وہ تمام دینوں پر اس دین کو غالب کرے خواہ
مشرک اسے ناپسند ہی کریں“۔تو میں یہ خیال کرتی تھی کہ یہ غلبہ مکمل اور دائی ہے۔آپ نے فرمایا:
غلبہ جب تک خدا چاہے گا رہے گا، پھر خدا تعالیٰ خوشگوار ہوا چلائے گا اور وہ شخص جس کے دل میں رائی
کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا وفات پا جائے گا اور صرف وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی
بھلائی نہیں۔وہ اپنے آباؤ اجداد کے مشرکانہ دین کی طرف لوٹ جائیں گے اور پھر لات و عزمی کی
دوبارہ پرستش شروع ہو جائے گی۔(مسلم کتاب الفتن : ۵۱۷۴)
علامہ ابن حیان سورۃ الصف کی آیت يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ
کے متعلق لکھتے ہیں کہ ابن عباس کو ابن زید نے کہا کہ اطفائے نور سے مراد یہاں یہ ہے کہ وہ
قرآن کا ابطال کریں گے اور اس کی تکذیب فوری طور پر کرنا چاہتے ہیں۔سُدی کہتے ہیں کہ وہ اسلام
کو کلام کے ذریعہ رڈ کرنا چاہتے ہیں۔ضحاک کہتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلا
پھیلا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہلاکت چاہتے ہیں۔ابن انبار کہتے ہیں کہ وہ اپنی تکذیب کے
ذریعے اللہ تعالیٰ کے دلائل کو باطل کرنا چاہتے ہیں۔ابن عباس نے اس آیت کا شان نزول یہ لکھا ہے کہ وحی الہی چالیس دن تک موقوف رہی
تھی۔تو کعب بن اشرف نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہود یو! خوشخبری ہو کہ اللہ نے محمد کے نور کو جو اس پر

خطابات طاہر جلد اول
519
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
نازل ہوا کرتا تھا بجھا دیا ہے، اس نور کو مکمل نہیں کرنا چاہتا۔اس پر رسول اللہ یہ غمزدہ ہو گئے چنانچہ یہ
آیت نازل ہوئی اور وحی الہی کا سلسلہ پھر جاری ہو گیا۔(بخاری کتاب بدء الخلق حدیث نمبر : ۶۹۹۹)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے
بجھا دیں۔یعنی بہت سے مکر کام میں لاویں گے مگر خدا اپنے نور کو کمال تک پہنچائے
گا اگر چہ کافر لوگ کراہت ہی کریں۔( نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۵۲۶)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ :-
ناعاقبت اندیش نادان دوستوں نے خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کی قدر
نہیں کی بلکہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ یہ نور نہ چمکے۔یہ اس کو چھپانے کی کوشش کرتے
ہیں مگر وہ یادرکھیں کہ خدا تعالیٰ وعدہ کر چکا ہے۔(الحکم مورخہ، ارمئی ۱۹۰۲ء صفحہ ۵)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-
اس آیت میں تصریح سے سمجھایا گیا ہے کہ مسیح موعود چودھویں
صدی میں پیدا ہوگا کیونکہ اتمام نور کے لئے چودھویں رات مقرر ہے“۔اب منظوم کلام کا ترجمہ ہے :-
صلى
الله
(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۷ صفحه ۱۲۴)
اے میرے دل ! محمد ﷺ کو یاد کر جو ہدایت کا سرچشمہ ہے اور دشمنوں
کو فنا کرنے والا ہے۔۔۔وہ اللہ کا نور ہے جس نے علوم کو نئے سرے سے زندہ کر
دیا ہے۔۔۔آج کمبینہ کوشش کرتا ہے کہ اس کی ہدایت کو بجھا دے اور ٹھنڈا کر دے
اور اللہ اس کے نور کو ظاہر کر دے گا کسی نہ کسی دن خواہ مدت لمبی ہی ہو
جائے۔(کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد نمبرے صفحہ ۷۰، قصائد احمدیہ صفحہ : ۲۶،۲۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید اپنے عربی کلام میں فرماتے ہیں :
" کیا تو اس نور کو بجھاتا ہے جس کے ظہور کا ارادہ ہو چکا ہے۔تیرا
دونوں جہانوں میں ستیا ناس ہو اور نور تو میں روشن ہی رہے گا۔اور میں دیکھتا ہوں

خطابات طاہر جلد اول
520
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
کہ تیرا سارے کا سارا منصوبہ برباد ہو گیا ہے۔اور میرا رب ہر اس امر کی پردہ دری
کرتا ہے جسے تو چھپاتا ہے۔علام الغیوب خدا تجھ کو بتائے گا کہ جو کچھ تو چھپاتا
رہا ہے اور وہ تیرے سامنے اس کو ظاہر کر دے گا جس کا تو آج انکار کر رہا
ہے۔( قصائد الاحمدیہ صفحہ: ۴۱ و ۴۸)
حضرت شیخ محمد اسماعیل صاحب سرساوی بیان فرماتے ہیں کہ :
”ایک دفعہ کا ذکر ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نماز
ظہر سے فارغ ہو کر مسجد مبارک میں ہی تشریف فرما ہوئے اور آپ نے دائیں
ہاتھ میں اپنی پگڑ مبارک ( پگڑی مبارک ) کا شملہ پکڑ کر اپنی پیشانی مبارک پر
رکھ دیا اور خاموش ہو کر بیٹھ گئے جیسے کوئی کسی گہری فکر میں ہو اور میں نے آپ
کے پیر مبارک دبانے شروع کر دیئے اور آپ کے خدام بھی آپ کی طرف منہ
کر کے خاموش ہوئے بیٹھے رہے۔پانچ سات منٹ خاموشی ہی رہی۔آپ
نے حضرت خلیفہ اول کو مخاطب ہو کر فرمایا : مولوی صاحب ! افسوس آتا ہے اس
نازک وقت کو بھی علماء نے نہ دیکھا کہ ہر طرف سے اسلام پر دشمنان اسلام نے
تیر چلا کر اسلام کو زخمی کر دیا اور اسلام کے پاک اور مصفا منور چہرہ پر داغ لگا کر
بھونڈے سے بھونڈے اعتراض کر کے لوگوں کو دکھلا رہے ہیں اور ان
اعتراضوں کی وجہ سے سینکڑوں معمر مولوی اور مسلمان اسلام سے روگردانی
کر کے دوسرے مذہب میں داخل ہو چکے ہیں اور خود اسلام کو گندے سے
گندے اعتراضوں سے بد نام کر رہے ہیں۔افسوس ہے ان علماء پر کہ
انہوں نے اس وقت کے حالات پر بھی غور نہ کیا۔اے غافلو ! تم نے تو اسلام کی
خبر بھی نہ لی۔کیا خدائے تعالیٰ بھی تمہاری طرح سے ہی غافل تھا جو وہ اسلام کی
خبر نہ لیتا۔وہ غفلت سے پاک ہے اس لئے عین وقت پر خبر لی اور مجھے آسمانی
پانی پلا کر اسلام کی حفاظت کے لئے بھیجا ہے تا میرے ذریعہ اپنے اسلام کو زندہ
کرے اور تمام مذاہب پر اسلام کی برتری کو ظاہر کرے اور وہ اب میری ہی

خطابات طاہر جلد اول
521
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
تائید کرے گا اور تمہاری روکوں کو وہ خود دور کر دے گا اور مجھے میرے مقصد میں
اُسی طرح کامیاب کرے گا اور مجھے ایسے ایسے مخلص بندے عطا کرے گا جو
میرے مقصد کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے اور میں نہیں کہتا بلکہ خدا خود بار
بار مجھے تسلی دیتا ہے اور جو میں نے کہا ہے یہ اُسی کا کہا ہوا میں نے کہا ہے۔پس
جو پانی مجھے پلایا گیا ہے وہی پانی میرے مخلص دوستوں
کو بھی پلائے گا اور میرے
مقصد کو جو پورا کریں گے اللہ تعالیٰ ان کی بھی تائید کرے گا اور کامیابیوں پر
کامیابیاں ان کو عطا کرے گا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کو پورا کرنے والے
ہوں گے۔“
وو
اے غافلو ! تم بے شک زور لگا لو خدا نے بھی اب یہی ارادہ کیا
ہے کہ میرے ذریعہ سے اسلام کو زندہ کرے اور تمام مذاہب پر اسلام کو غلبہ دے۔کون ہے جو خدائے قادر کے ارادے کو بدل دے۔میں سچ سچ کہتا ہوں خدائے
قادر کا اب یہی ارادہ ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب پر اسلام کو غالب کرے۔میں نے
تمام مذاہب کے پیروؤں کو دعوت دی کہ آؤ اپنے اپنے مذہب کا مقابلہ اسلام کے
ساتھ کر ومگر کوئی مقابلہ پر نہیں آیا۔دنیا دیکھ لے گی اسلام ہی کے ذریعہ سے دنیا
میں امن قائم ہو گا۔اے نادانو! تم نے مجھے اسلام
کا دشمن قرار دیا میں تو اسلام کا ادنیٰ
خدمت گزار ہوں اور آنحضرت علیہ کا ادنی غلام ہوں۔میں اس مقدس کی
خوبیوں کو دنیا کے اندھوں کو دکھلا کر اس پاک کے چہرہ کو منور کر کے دکھلانے کے
لئے بھیجا گیا ہوں۔اس سورج کے سامنے میں ایک ذرہ ہوں وہ میرا مطاع ہے۔میں اس پاک کا مطیع ہوں۔اسی کے نور سے مجھے خدائے تعالیٰ نے منور فرمایا میں
اس پاک کی ہمسری کس طرح کر سکتا ہوں، ہاں میں نبی ہوں۔میری نبوت اسی
پاک نبوت (کے) ظاہر کرنے کے لئے ہے۔میں اس کا ظل ہوں۔ظل اپنے
اصل سے جدا نہیں ہوسکتا۔(رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۶ صفحه ۸۶ تا ۸۹)

خطابات طاہر جلد اول
522
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
فارسی منظوم کلام کا ترجمہ :
جو میری روشنیوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں مجھے اس کا خوف نہیں بھلاوہ نور کب چھپ سکتا ہے
جو خدا نے میری فطرت کو بخشا ہے۔ان کے شور و غوغے سے میرے دل کو گھبراہٹ نہیں۔صادق کبھی
بز دل نہیں ہوتا خواہ قیامت کو دیکھے۔مارچ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عربی زبان میں ہونے والے ایک لمبے
الہام سے متعلقہ حصہ کا ترجمہ پیش کرتا ہوں :
”ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔لوگ
چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اس نور کو نہیں
چھوڑے گا جب تک پورا نہ کر لے اگر چہ منکر کراہت کریں۔ہم عنقریب ان
کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے۔جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ
ہماری طرف رجوع کرے گا تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔آپ کو عربی میں ایک الہام ہوا:
( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اول صفحه ۲۶۶ حاشیه در حاشیه نمبرا)
ان کو کہہ دے کہ اے منکر و! میں صادقوں میں سے ہوں اور کچھ
عرصے کے بعد تم میرے نشان دیکھو گے۔ہم انہیں کے
ارد گر داور خود انہیں میں
اپنے نشان دکھائیں گے۔حجت قائم کی جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہو گی۔خدا تم
میں فیصلہ کر دے گا۔وہ کسی جھوٹے حد سے بڑھنے والے کا رہنما نہیں ہوتا۔چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر خدا اُسے پورا کرے گا اگر چہ منکر
لوگ کراہت ہی کریں۔ہمارا ارادہ یہ ہے کہ کچھ اسرار تیرے پر آسمان سے
نازل کریں اور دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے
لشکروں کو وہ باتیں دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔وہ خدا جو رحمان ہے
اور اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا ہے کہ اس کو ایک ملک
عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم و معارف اس کے ہاتھ پر کھولے جائیں گے

خطابات طاہر جلد اول
523
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2002ء
اور زمین اپنے رب کے نور سے روشن ہو جائے گی۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور
تمہاری آنکھوں میں عجیب“۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد نمبر ۳ صفحہ ۵۶۶)
س و
الهام ۱۸۹۳ء بَشْرَ نِي رَبِّي وَ قَالَ:
انِّي سَأَوْتِيكَ بَرَكَةً وَأُجْلِيَ آنُوارَهَا حَتَّى يَتَبَرَّكَ بِثِيَابِكَ الْمُلُوكُ
وَالسَّلاطِينُ۔میں تجھے برکت دوں گا اور اس کے انوار کوروشن کروں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔( تذکرہ:۱۹۴)
۱۸۸۲ء کے عربی الہام سے کچھ حصے کا ترجمہ :
خدا عرش پر سے تیری تعریف کر رہا ہے ہم تیری تعریف کرتے
ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی
پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کر لے
اگر چہ منکر کراہت کریں۔ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈالیں گے جب
خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرے گا تو کہا جائے گا
کہ کیا یہ سچ نہ تھا جیسا کہ تم نے سمجھا۔( تذکرہ صفحہ ۳۷، ۳۸)
۱۹۰۰ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوعربی میں ایک اور الہام ہوا:
” یہ تیرے رب کی رحمت سے ہے۔وہ اپنی نعمت کو تجھ پر پورا کرے گا
تا کہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔اللہ تعالیٰ کئی معرکوں میں تیری نصرت کرے گا اور
اللہ اپنا نور پورا کرے گا اگر چہ کافر نا پسند کریں اور وہ مکر کرتے ہیں اللہ انہیں ان کے
مکر کی سزا دے گا اور اللہ سب سے بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔دیکھ اللہ تعالیٰ کی رحمت
تجھ سے قریب ہے اس کی مد تجھ سے قریب ہے۔( تذکرہ صفہ ۳۰۱)
1900ء کا الہام ہے انِّی حَاشِرِ كُلَّ قَوْمٍ يَّاتُونَكَ جُنُبًا
وَإِنِّي أَنَرْتُ مَكَانَكَ تَنْزِيلٌ مِّنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ۔میں
ہر یک قوم میں سے گروہ کے گروہ تیری طرف بھیجوں گا۔میں نے تیرے مکان
کو روشن کیا۔یہ اس خدا کا کلام ہے جو عزیز اور رحیم ہے۔(تذکرہ صفحہ : ۳۲۰)

·

آج 10 میں سے 10 باقی