فہرست افتتاحی خطابات جلسہ ہائے سالانہ

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ), حصہ 42

خطابات طاہر جلد دوم
500
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
اور آپ کے سامنے جو ر تایا خوف کھاتا تھا اس
کو تسلی دیا کرتے تھے کہ مالک ایک ہی ہے اور بادشاہ وہی ہے۔ایک حدیث اسی تعلق میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے آنحضرت
اپنی بیویوں کے درمیان باریاں تقسیم کیا کرتے تھے اور اُن میں عدل فرماتے اور یہ دعا بھی
کرتے "اے اللہ ! یہ میری تقسیم ہے اس چیز میں جس کا میں مالک ہوں“۔یعنی ظاہری طور پر جو بھی
عدل کا تعلق ہے وہ میں بہر حال روا رکھتا ہوں۔باریاں مقرر ہیں ، ہر ایک کو برابر حصہ دیتا ہوں، یہ تو وہ
چیز ہے جس کا میں مالک ہوں لیکن ” جس چیز کا میں مالک نہیں بلکہ تو مالک ہے اُس بارہ میں مجھے
ملامت نہ کرنا۔(ابو داؤد کتاب النکاح حدیث نمبر : ۱۸۲۲)
صلى الله
اب اس سے مراد یہ ہے کہ دل کا تعلق جہاں تک ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا اختیار ہے دل کو
چاہے جس کی طرف زیادہ پھیر دے جس کی طرف چاہے کم پھیر دے۔تو آنحضرت ﷺ کا مطلب
یہ تھا کہ میں اگر کسی سے طبعی اور زیادہ محبت کرتا ہوں تو اس میں میرا قصور کوئی نہیں۔میں تو تیرا ادنی چاکر
ہوں
اور تیرے ہاتھ میں میرا دل بھی ہے جس طرح سب دنیا کے دل ہیں لیکن ظاہری انصاف کا جہاں
تک تعلق ہے وہ میں ہر طرح سے پورا کرتا ہوں۔اسی تعلق میں ایک حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺہ جب
نماز سے فارغ ہوتے اور سلام پھیر دیتے تو یہ ذکر کرتے۔اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک
نہیں ، وہی بادشاہ ہے، وہی مستحق حمد وثنا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔اے میرے
اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو رو کے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔کسی مالدار اور طاقتور کو اس کا مال اور اس کی طاقت تجھ سے نہیں بچاسکیں گے اور
نہ ہی کوئی فائدہ دے سکیں گے“۔(مسلم کتاب الصلوۃ باب حدیث :۹۳۳)
اب ایک اور آیت کریمہ ہے سورۃ المائدہ کی ۱ ویں آیت أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ
السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قدیر کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔وہ جسے چاہتا ہے
عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
501
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
اس ضمن میں ایک حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے۔عبد اللہ بن مسعودؓ
بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ:
میں دوزخیوں میں سب سے آخر پر دوزخ سے نکلنے والے کو جانتا
ہوں۔یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کا نظارہ دکھایا ہے۔” نیز اہل جنت میں سے سب
سے آخر پر جنت میں داخل ہونے والے کو بھی جانتا ہوں“۔یہ دونوں ایک ہی
چیز کے دورخ ہیں۔جو دوزخ میں سب سے آخر پر نکلے گا وہی جنت میں سب
سے آخر پر داخل ہو گا۔پس جب وہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا، جب وہ
دوزخ سے نکلے گا تو رینگتے ہوئے نکلے گا۔جب وہ جنت کی طرف لے جایا جائے
گا تو اُسے خیال پیدا ہو گا کہ وہ بھر چکی ہے۔پھر وہ واپس لوٹ جائے گا اور اللہ تعالیٰ
سے عرض کرے گا کہ اے میرے رب ! میں نے اُسے بھری ہوئی پایا ہے۔پھر اللہ
تعالیٰ اُسے فرمائے گا کہ جا اور جنت میں داخل ہو جا۔تجھے دنیا کے برابر نیز اس
سے دس گنا مزید دیا جاتا ہے۔راوی کہتے ہیں کہ یا حضور نے فرمایا تھا کہ تجھے دنیا
سے دس گنا بڑھ کر دیا جاتا ہے۔تب وہ شخص کہے گا کہ اے اللہ! تو مالک الملک
ہے، میر امذاق تو نہ اڑا۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ اس پر آنحضرت سے
بھی ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے دانت مبارک نظر آنے لگے۔حضور نے
فرمایا پھر کہا جائے گا کہ یہ شخص اہل جنت میں سے سب سے کم درجہ پر ہے کیونکہ
سب سے آخر پر داخل ہوا ہے۔(مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر: ۲۷۲)
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام الحکم ۳۱ راگست کے حوالہ سے فرماتے ہیں:
دنیا کی گورنمنٹ کبھی اس امر کا ٹھیکہ نہیں لے سکتی کہ ہر ایک بی اے
پاس کرنے والے کو ضرور نوکری دے گی۔مگر خدا تعالیٰ کی گورنمنٹ کامل
گورنمنٹ اور لا انتہا خزائن کی مالک ہے، اُس کے حضور کوئی کمی نہیں۔کوئی عمل
کرنے والا ہو وہ سب کو فائز المرام کرتا ہے اور نیکیوں اور حسنات کے مقابلہ میں
بعض ضعفوں اور سقموں کی پردہ پوشی بھی فرماتا ہے“۔(الحکم ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحہ ۲۰)

خطابات طاہر جلد دوم
502
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نوکری کرو گے تو اس کے ہاں جو بھی تم درجہ پاؤ گے مثلاً اس دنیا میں
بی۔اے، ایم۔اے وغیرہ ہوتے ہیں خدا کے حضور تم جو بھی ڈگری پاؤ گے اس کے بعد نوکری کی فکر نہیں
رہے گی۔تم اسی مقام پر اللہ کے نوکر رکھ لئے جاؤ گے۔ایک سورۃ الاعراف کی ۵۹ اویں آیت ہے۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ اِنّى رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعًا الَّذِى
لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ
فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُتِيَ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ
وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
تو کہہ دے کہ اے انسانو ! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کے قبضے میں
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی
ہے۔پس ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی امی پر جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا
ہے اور اُسی کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔لوگوں کو کہہ دے کہ میں خدا کی طرف سے تم سب کی طرف بھیجا گیا
ہوں وہ خدا جو بلا شرکت الغیر کی آسمان اور زمین کا مالک ہے، جس کے سوا اور
کوئی خدا اور قابل پرستش نہیں۔زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔پس اس خدا پر اور
اس کے رسول پر جو نبی امی ہے ایمان لاؤ۔وہ نبی جو اللہ اور اس کے کلموں پر
ایمان لاتا ہے اور تم اس کی پیروی کرو تا تم ہدایت پاؤ“۔(براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۶۷،۵۶۶)
اسی تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں۔جو مختلف قوموں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ، سوچو تو سہی کس قدر
کامل اور زبر دست قومی کا مالک ہو گا۔اب آنحضرت ﷺ تمام قوموں کی اصلاح کے لئے بھیجے گئے ہیں جو اول و آخر تمام دنیا پر
پھیلی ہوئی ہیں جن میں سے مشرق بھی ہے اور مغرب بھی۔تو آنحضرت ﷺ پر یہ ذمہ داری بے انتہا

خطابات طاہر جلد دوم
503
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
تھی اور اسی ذمہ داری کے متعلق قرآن کریم اشارہ کرتا ہے کہ أَنْقَضَ ظَهْرَكَ (الم نشرح ۴) اس
ذمہ داری نے تیری کمر توڑ دی ہے۔اتنا بوجھ تو نے اٹھا لیا اپنے سر پر۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں کامل قومی کا مالک تھا۔صلى الله
اب رسول اللہ ﷺ اور آپ کی جماعت کی طرف غور کرو تو پھر کیسا
روشن طور پر معلوم ہوگا کہ آپ ہی اس قابل تھے کہ محمد نام سے موسوم ہوتے اور اس
دعوی کو جیسا کہ زبان سے کیا گیا تھا کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعًا
اپنے عمل سے بھی کر کے دکھاتے۔چنانچہ وہ وقت آگیا کہ اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
اس میں اس امر کی طرف صریح اشارہ ہے کہ آپ اس وقت دنیا میں آئے جب
دِین اللہ کو کوئی جانتا بھی نہ تھا اور عالمگیر تاریکی پھیلی ہوئی تھی اور گئے اس
وقت کہ جبکہ اس نظارہ کو دیکھ لیا کہ یدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا “۔( الحکم ۷ ارجنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
تو انشاء اللہ آنحضرت ﷺ کے قدموں کی برکت سے آپ بھی اس جلسہ کے اختتام پر یہی
نظارہ ایک دفعہ پھر دیکھیں گے کہ يَدْخُلُونَ فِی دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا گویا فوج در فوج لوگ
دین اللہ یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہو رہے ہوں گے۔ایک اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے۔آنحضرت ﷺ کے ظہور کے وقت تبلیغ عام کا دروازہ کھل گیا تھا
اور آنحضرت ﷺ نے خود اپنے ہاتھ سے بعد نزول اس آیت کے کہ
قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمُ جَمِيعَا دنیا کے بڑے
بڑے بادشاہوں کی طرف دعوتِ اسلام کے خط لکھے تھے ، کسی اور نبی نے
غیر قوموں کے بادشاہوں کی طرف دعوت دین کے ہرگز خط نہیں لکھے کیونکہ وہ دوسری
قوموں کی دعوت کے لئے مامور نہ تھے۔یہ عام دعوت کی تحریک آنحضرت ﷺ کے
ہاتھ سے ہی شروع ہوئی“۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ: ۷۶۔۷۷)

خطابات طاہر جلد دوم
504
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
تو یہ دیکھ لیں کہ یہ ایسی کامل دلیل ہے آنحضرت ﷺ کے سب دنیا کو مخاطب کرنے کی کہ
اس زمانہ میں مشرقی حکومتوں کے سربراہوں کو بھی آپ نے خط لکھے اور روم کے بادشاہ کو جو مغرب کا
حاکم تھا اس کو بھی خط لکھے اور دنیا میں کوئی ایک نبی بھی ایسا نہیں جس نے دنیا کے بادشاہوں کو مخاطب
کر کے خط لکھے ہوں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کی خاص شان ہے کہ آنحضرت ﷺ کو وہ خط لکھنے کی تو فیق عطا
فرمائی۔خط بالکل سادہ تھے۔بسم اللہ سے شروع ہوتے تھے اور سادہ سی دعوت عام تھی کہ قبول کرلو۔أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا “
تم اسلام قبول کر لو تمہیں بھی سلامتی عطا کی جائے گی۔تو ان چھوٹے سے
تھوڑے سے لفظوں میں بے انتہا رعب تھا۔یہاں تک کہ ایک بادشاہ نے جب یہ خط دیکھا تو اس کو
چوما اور تخت سے نیچے اتر آیا۔پس آنحضرت ﷺ کے تھوڑے الفاظ میں بھی بہت رُعب تھا اور
صداقت کی بات ہوتی تھی جو دل سے نکلتی تھی اور دل پر اثر کرتی تھی۔اب سورۃ التوبہ کی ۱۱۶ ویں آیت ہے اِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
يُحْيِ وَيُمِيْتُ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيْ وَلَا نَصِيْرِ یقینا اللہ ہی ہے جس کی
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے اور تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی
دوست اور مددگار نہیں۔ایک اور آیت ہے سورۃ بنی اسرائیل کی ۱۲ اویس وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ
وَلِيُّ مِنَ الذُّلِ وَكَثِرُهُ تَكْبِيرًا اور کہ کہ تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے کبھی کوئی بیٹا
اختیار نہیں کیا اور جس کی بادشاہت میں کبھی کوئی شریک نہیں ہوا اور کبھی اُسے ایسے ساتھی کی ضرورت
نہیں پڑی جو گو یا کمزوری کی حالت میں اُس کا مددگار بنتا۔اب یہ کمزوری کی حالت میں اس کا مددگار بننا، اس کا معنی یہ ہے کہ بعض دفعہ انسان دوست
بناتا ہے اس لئے کہ مشکل وقت میں وہ کام آئے گا مگر اللہ تعالیٰ جب دوست بناتا ہے تو اس لئے کہ کسی
دوسرے کو جس کو دوست بناتا ہے اس کے مشکل وقت میں اس کے کام آئے۔تو گویا اس کا دوست
بنانا کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جس شخص کو دوست بناتا ہے اس کی کمزوری کے پیش نظر اس کا خیال
رکھتا ہے اور اس کا ولی بن جاتا ہے۔اس کے بعد آخر پر ہے اور تو بڑے زور سے اُس کی بڑائی بیان
کیا کر۔

خطابات طاہر جلد دوم
505
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اُس کا کوئی بیٹا نہیں اور اس کے ملک میں اُس کا کوئی شریک نہیں
اور ایسا کوئی اس کا دوست نہیں جو درماندہ ہو کر اُس نے اس کی طرف التجا
کی۔(ست بچن ، روحانی خزائن جلده اصفحه: ۲۲۸)
اب یہی بات جو میں بیان کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا کوئی دوست نہیں پکڑا کہ اللہ تعالیٰ،
نعوذ بالله خود در ماندہ ہو کر اس کی مدد چاہے بلکہ وہ جب درماندہ ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کی ولایت کی تشریح کرتے ہوئے مزید فرماتے ہیں:
"خدا کی ولایت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ اس کو کوئی ایسی احتیاج ہے
جیسے ایک انسان کو دوست کی ہوتی ہے یا ڈر کرکسی کو اپنا دوست بنالیتا ہے بلکہ اس
کے معنے ( ہیں ) فضل اور عنایت سے کسی کو اپنا بنا لیتا ہے اور اس سے اس شخص کو
فائدہ پہنچتا ہے نہ کہ خدا کو“۔(البدرجلد ۳ نمبرا ابتاریخ ۱۶/ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۳)
دو آیات کریمہ سورۃ الفرقان سے لی گئی ہیں:
تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ
نَذِير ان الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ
وَلَدًا وَّ لَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ
شَيْءٍ فَقَدْرَهُ تَقْدِيرًا ) ( الفرقان :٣:٣)
بس ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تا کہ وہ سب
جہانوں کے لئے ڈرانے والا بنے۔وہی جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کوئی بیٹا
نہیں اپنایا اور نہ بادشاہت میں کوئی اس کا شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اسے ایک بہت
عمدہ اندازے کے مطابق ڈھالا۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔لَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ

خطابات طاہر جلد دوم
506
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرً ا یعنی اس کے ملک میں کوئی اس کا شریک نہیں۔وہ
سب کا خالق ہے اور اس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے کہ ہر ایک چیز کو
ایک اندازہ مقرری پر پیدا کیا ہے کہ جس سے وہ تجاوز نہیں کرسکتی بلکہ اس اندازہ
میں محصور اور محدود ہے“۔(پرانی تحریریں۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۸)
پس ہر چیز کی ایک ایسی لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره: ۲۸۷) والی کیفیت
پیدا ہوتی ہے کہ ہر چیز کی ایک حد وسعت ہے۔اس وسعت سے وہ آگے بڑھ نہیں سکتا اور جو کسی کو
پابند کرتا ہے لازماً اس کی پابندی، پابند کرنے والے کی طرف بھی اشارہ کر رہی ہے۔کسی نے پابند کیا
ہے تو اس
کو پابند ہونا پڑا۔اس ضمن میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
د یعنی زمین اور آسمان اور جو کچھ اُن میں ہے سب خدا تعالیٰ کی ملکیت
ہے کیونکہ وہ سب چیزیں اُسی نے پیدا کی ہیں اور پھر ہر ایک مخلوق کی طاقت اور کام
کی ایک حد مقرر کر دی ہے تا محدود چیزیں ایک محد دپر دلالت کریں۔( جو حد لگاتا
ہے اس پر جس پر حد گتی ہے وہ دلیل بن جاتا ہے کہ مجھ پر کوئی حد لگانے والا ہے۔تو
ہر چیز کی ایک حد مقرر کر دی ہے۔جو خدا تعالیٰ ہے۔سو ہم دیکھتے ہیں کہ جیسا کہ
اجسام اپنے اپنے حدود میں مقید ہیں اور اس حد سے باہر نہیں ہو سکتے ، اسی طرح
ارواح بھی مقید ہیں اور اپنی مقررہ طاقتوں سے زیادہ کوئی طاقت پیدا نہیں کر
سکتے۔(چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ ، صفحہ: ۱۷)
اب سورۃ الحشر کی ایک آیت ہے۔هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ
الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَثِرُ سُبْحْنَ اللهِ
عَمَّا يُشْرِكُونَ (الحشر (٢٣)
وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ بادشاہ ہے، پاک ہے،سلام ہے۔امن
دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے والا ہے (اور ) کبریائی والا ہے۔

خطابات طاہر جلد دوم
507
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔وہ خدا بادشاہ ہے جس پر کوئی داغ عیب نہیں۔یہ ظاہر ہے کہ انسانی
بادشاہت عیب سے خالی نہیں۔اگر مثلاً تمام رعیت جلا وطن ہو کر دوسرے ملک کی
طرف بھاگ جاوے تو پھر بادشاہی قائم نہیں رہ سکتی“۔(ایسا بادشاہ کس پر
حکومت کرے گا۔''یا اگر مثلاً تمام رعیت قحط زدہ ہو جائے تو پھر خراج شاہی
کہاں سے آئے اور اگر رعیت کے لوگ اس سے بحث شروع کر دیں کہ تجھ میں
ہم سے زیادہ کیا ہے تو وہ کونسی لیاقت اپنی ثابت کرے“۔پس دنیا کے بادشاہوں سے اس قسم کے سوال ہوتے ہیں۔آج کل بھی پاکستان میں جو
حکومت کے مخالف ہیں وہ یہی سوال کر رہے ہیں کہ مشرف صاحب! آپ میں ہم سے زیادہ کیا بات
ہے۔آپ اس قابل نہیں کہ ہمیشہ کے لئے صدر بنیں۔ہم بھی تو قابلیت رکھتے ہیں۔تو یہ سوال بھی
بادشاہوں سے ہوتے رہتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کی بادشاہی ایسی نہیں ہے۔وہ ایک دم میں تمام ملک کو فنا کر
کے اور مخلوقات پیدا کرسکتا ہے“۔(اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد اصفحه۳۷۳)
اب یہ جو بات ہے اور مخلوق پیدا کر سکتا ہے، یہ بھی بہت گہری حکمت کی بات ہے اور قرآن
کریم میں اس کا ذکر موجود ہے اور کئی دفعہ موجود ہے کہ اگر اللہ چاہے تو اے خلق خدا تم سب کی صف
لپیٹ دے اور تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق لے آئے جو پھر تم سے بہتر ثابت ہوگی اور ایک جگہ تو فرمایا ہے
اگر ایسا ہو تو ایسا ہوسکتا ہے لیکن دوسری جگہ فرماتا ہے کہ ایسا ہوگا اور جب اللہ چاہے گا وہ تم لوگوں کی
صف لپیٹ دے گا اور ایک تم سے بہتر مخلوق دنیا میں لے آئے گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام
کا تمام کلام قرآنی آیات
کی تفسیر میں ہے اور قرآنی آیات کے عین مطابق ہے۔ایک سورۃ الجمعہ کی آیت جو جماعت احمدیہ میں بار ہا تلاوت کی جاتی ہے: يُسَبِّحُ لِلهِ مَا
في السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ اللہ ہی کی تسبیح
کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔وہ بادشاہ ہے، قدوس ہے، کامل غلبہ والا (اور )

خطابات طاہر جلد دوم
508
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
صاحب حکمت ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تشریح میں فرماتے ہیں۔زمین کے پات پات اور ذرہ ذرہ کی نسبت قرآن شریف میں
موجود ہے کہ ہر ایک چیز اُس کی اطاعت کر رہی ہے، ایک پتا بھی بجز اُس کے
امر کے گر نہیں سکتا اور بحجز اُس کے حکم کے نہ کوئی دوا شفا دے سکتی ہے اور نہ کوئی
غذا موافق ہوسکتی ہے“۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۳۲)
اب یہ جو سوال ہے کہ ایک پتا بھی بغیر اس کے حکم سے گر نہیں سکتا اس سے یہ مراد نہیں ہے
کہ ہر پتا کوگرنے کا حکم ملتا ہے۔مطلب یہ ہے کہ ہر پتا خدا تعالیٰ کی تقدیر کے تابع ہے اور اس کے اندر
جو بھی کمزوری پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں وہ آخر گر جاتا ہے وہ ایک قانون قدرت کے تابع ہے
جس کو وہ ٹال نہیں سکتا۔پس ہر پتا اسی کے حکم کے مطابق یا اس کی اجازت کے ساتھ گرتا ہے، اسی کے
قانون کے تابع ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔کوئی دوا شفا نہیں دے سکتی جب تک اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو۔کوئی غذا موافق نہیں ہو سکتی
جب تک اللہ کی مرضی نہ ہو۔اب دیکھیں کتنی اچھی سے اچھی غذائیں ہیں بعض لوگوں کو موافق ہی نہیں
آتیں۔بعض لوگ بے حد امیر اور اعلیٰ سے اعلیٰ غذاؤں کو خرید کر استعمال کرنے کی طاقت رکھتے ہیں مگر
معدہ ہی اجازت نہیں دیتا۔صرف وہی پر یا اُبلے ہوئے چاولوں پر گزارہ کر لیتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی
شان ہے کہ اس
کی تخلیق میں سے جتنی بھی کھانے کی چیزیں ہیں جب تک اذن نہ ہو اُس وقت تک
کوئی شخص ان سے پورا استفادہ نہیں کر سکتا اور ان کا لطف نہیں اٹھا سکتا، اپنے زور سے نہیں کر سکتا۔ایک آدمی بیمار ہو جائے تو وہ انگور جولوگوں کے لئے بہت نعمت سمجھے جاتے ہیں وہ اس
کی متلی کا موجب
بن جاتے ہیں۔وہ برداشت ہی نہیں کر سکتا۔انگور کا نام تک لو تو اس کو گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے تو یہ
سب خدا تعالیٰ کی شان ہے کہ اس کے اذن اور حکم کے بغیر اس کی پیدا کردہ غذائیں اپنی ساری لذتیں
کھو دیتی ہیں جب اللہ تعالیٰ کا اذن نہ ہو اور ساری لذتیں بحال ہو جاتی ہیں جب اللہ کا اذن ہو۔پھر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” پہاڑوں اور زمین کا ذرہ ذرہ اور دریاؤں اور سمندروں کا قطرہ

خطابات طاہر جلد دوم
509
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
قطرہ اور درختوں اور بوٹیوں کا پات پات اور ہر یک جز اُن کا اور انسان اور
حیوانات کے کل ذرات خدا کو پہچانتے اور اس کی اطاعت کرتے ہیں اور اُس
کی تحمید و تقدیس میں مشغول ہیں۔اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا يُسَبِّحُ لِلہ
مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ “ (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفه ۳۳)
اب یہاں قابل غور بات یہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات کو غور سے
پڑھنا چاہئے تب سمجھ آتی ہے۔یہاں مَن فِي السَّموت نہیں فرمایا۔وہ آیت پیش کی ہے جس
میں مَا فِي السَّمواتِ ہے اور ھا“ جو ہے بے جان چیزوں کے متعلق بولا جاتا ہے تو صافي
السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے خواہ وہ تمہیں بے جان دکھائی
دیتا ہو یا جاندار ہر صورت میں وہ اللہ تعالیٰ کی تحمید و تقدیس میں مشغول ہے۔اگر چہ تمہیں ان کی تحمید و
تقدیس کی سمجھ نہیں آتی۔ایک سورۃ التغابن کی دوسری آیت ہے:
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ
الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ ہی کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔اسی کی بادشاہت ہے
اور اُسی کی سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ اس ضمن میں فرماتے ہیں۔لوگ یا تو اس واسطے کسی کی فرماں برداری کرتے ہیں کہ وہ پاک اور
مقدس ہے۔یا اس لئے کہ وہ بادشاہ ہے اگر نافرمانی کریں گے تو سزا دے گا یا
اس واسطے کہ وہ ہمارا محسن ہے ہم پر انعام کرتا ہے اس لئے اس کی اطاعت
ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت کی طرف اپنی انہی تین صفتوں کا ذکر فرما کر
بلاتا ہے لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ملک بھی اسی کا اور سب خوبیوں کا سرچشمہ بھی وہی اور ہر چیز پر قادر بھی وہی،
وہی پیدا کرنے والا ، وہی نگرانِ حال۔پس عبادت کے لائق بھی وہی۔اگر تم
کسی کی اس لئے اطاعت کرتے ہو کہ وہ حسن رکھتا ہے۔تو یا درکھو تمام کائنات

خطابات طاہر جلد دوم
510
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
کے حسن کا سر چشمہ تو وہی ذات بابرکات ہے۔کوئی خوبی اگر کسی میں ہے تو اس کا
پیدا کرنے والا وہی اللہ ہے۔اسی طرح اگر تم کسی کی اس لئے اطاعت کرتے ہو
کہ وہ حسن ہے تو سب محسنوں سے بڑا محسن تو اللہ ہے جس نے تمہارے محسن کو
بھی سب سامان اپنی جناب سے دیا اور پھر اس سامان سے تمتع حاصل کرنے کا
موقعہ اور قومی بھی اسی کے دیئے ہوئے ہیں۔اگر کسی کی طاعت اس لئے کرتے
ہو کہ وہ بادشاہ حکمران ہے تو تم خیال کرو اللہ وہ احکم الحاکمین ہے جس کا احاطہ
سلطنت اس قدر وسیع ہے کہ تم اس سے نکل کر کہیں باہر نہیں جاسکتے۔“
چنانچہ فرماتا ہے: يُمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ
أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا
لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَنِ (الرحمن : ۳۴)
یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے۔جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو
پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت قر ضروری ہے‘ تحمید الا زبان جلد نمبر ۵ صفی ۱۳۶۹)
اس آیت کی تشریح حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہاں نہیں فرمائی۔محض
اس کا ذکر کیا ہے اور اس کا معنی بہت قابل غور ہے۔میں پہلے بھی کئی بار بیان کر چکا ہوں کہ زمین کے
احاطہ سے تو لوگ باہر جاسکتے ہیں راکٹس جاتے ہیں ، چاند پر بھی پہنچے ہیں، Mars تک بھی پہنچے ہیں
اور اس سے آگے بھی سفر کر رہے ہیں لیکن اقطارِ السّمواتِ وَالْأَرْضِ آسمانوں اور
زمین کی حدود سے باہر نہیں جاسکتے، کلیہ ناممکن ہے۔اِلَّا بِسُلْطن سلطان کہتے ہیں غالب دلیل
کو۔پس غالب دلیل کے ذریعہ اب سائنسدان جب دور دراز کی خبر میں لاتے ہیں۔کوئی بیس ملین
سال سے چلی ہوئی روشنی کی باتیں کرتے ہیں تو کسی دلیل کی بناء پر کرتے ہیں اور غالب دلیل ان کی
صداقت کا اعلان کر رہی ہوتی ہے۔پس زمین و آسمان کی بادشاہت سے ان کی حدود سے کوئی تجاوز
نہیں کر سکتا مگر ایک سلطان کے ذریعہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہو۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔۱۸۶۸ ء یا ۱۸۶۹ء میں یہ الہام ہوا۔

خطابات طاہر جلد دوم
511
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2001ء
تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا
یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔(تذکرہ: ۸)
ایک دفعہ مولوی محمد حسین بٹالوی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مناظرہ مقرر ہوا
اور جو باتیں اس نے کیں وہ آپ کو ٹھیک لگیں۔وہ قرآن وحدیث کے مطابق تھیں۔تو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر کوئی تعرض نہیں کیا اور تسلیم کر لیا اور اُٹھ کر آگئے۔محمد حسین بٹالوی
کے جومرید تھے انہوں نے شور مچادیا کہ مرزا ہار گیا اور کوئی بھی اس کی بن نہیں پڑی مگر آپ چونکہ حق
پرست تھے اس لئے حق بات آپ
کو تسلیم کرنی پڑی اور آپ نے تسلیم کر لی۔اتنی بات جو اس نے کہی
تھی وہ ضرور بچی تھی۔اس کے متعلق الہام ہوا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈ میں گئے“۔اللہ تعالیٰ نے
فرمایا تم نے میری خاطر ایک حق بات کو قبول کیا ہے اور لوگوں کی تضحیک کا نشانہ بنا ہے اور
کچھ پروا نہیں کی تو اب میں تجھے اتنی عزت دوں گا تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے
بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔پھر فرمایا :
پھر ” بعد اس کے عالم کشف میں وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر
سوار تھے۔چونکہ خالصاً خدا اور اس کے رسول کے لئے انکسار اور تذلل اختیار کیا
گیا اس لئے اس محسنِ مطلق نے نہ چاہا کہ اس کو بغیر اجر کے چھوڑے“۔( براہین احمدیہ ہر چہار صص روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۲۲ حاشیه در حاشیه )
ایک اور جگہ بادشاہوں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔" مجھے اللہ جل شانہ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور
ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا اور مجھے اس نے فرمایا ہے کہ میں
تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے“۔( برکات الدعار وحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵)
پھر ایک اور جگہ تجلیات الہیہ میں آپ فرماتے ہیں:۔عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے
اور کہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں پر تیری اطاعت کا جوا اٹھائیں گے اور خدا

·

آج 10 میں سے 10 باقی