سُرمہ چشم آریہ
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرمه چشم آریہ
اس کو اپنے رنگ میں لے آتی ہے اسی طرح یہ بھی آتش محبت الہی کے ایک سخت استیلا ۵۹)
سے کچھ کچھ اس طاقت عظمی کے خواص ظاہر کرنے لگتا ہے جو اس پر محیط ہوگئی ہے سو یہ کچھ
تعجب کی بات نہیں کہ عبودیت پر ربوبیت کا کامل اثر پڑنے سے اس سے ایسے خوارق
ظاہر ہوں ۔ بلکہ تعجب تو یہ ہے کہ ایسے اثر کے بعد بھی عبودیت کی معمولی حالت میں کچھ
فرق پیدا نہ ہو کیونکہ اگر لوہا آگ میں تپانے سے کسی قدر خاصہ آگ کا ظاہر کرنے لگے
تو یہ امر سرا سر مطابق قانون قدرت ہے لیکن اگر سخت تپانے کے بعد بھی اسی پہلی حالت
پر رہے اور کوئی خاصیت جدید اس میں پیدا نہ ہو تو یہ عند العقل صریح باطل ہے سو فلاسفی
تجارب بھی ان خوارق کے ضروری ہونے پر شہادت دے رہے ہیں ۔ یہ افسانہ نہیں اس
پر عارفانہ روح لے کر غور کرو۔ کیا بد نصیب وہ شخص ہے جو اس کو افسانہ سمجھے اور غور نہ
کرے اس حالت خارقہ کو عارف کا دل جو مبدل ہے خوب شناخت کرتا ہے۔ دنیا اس
حالت سے غافل ہے اور انکار کرتی ہے پر وہ جو اس مرتبہ تک پہنچا ہے وہ اس یقینی
صداقت کے تصور سے سرور میں ہے۔ یہ تجلیات الہیہ کا ایک دقیق بھید ہے اور اعلیٰ درجہ کا
راز معرفت ہے اور انسانی روح کے تعلقات جو در پردہ وہ اپنے رب کریم سے نہایت
نازک اور لا یدرک طور پر واقعہ ہیں وہ اسی نقطہ پر آ کر کھلتے ہیں اور اسی نقطہ پر ایک
طرفۃ العین کے لئے بندہ کے ہاتھ خدا کے ہاتھ اور اس کی آنکھیں خدا کی آنکھیں اور
اس کی زبان خدا کی زبان کہلاتی ہے اور ربوبیت کی چادر ذرہ عبودیت پر پڑ کر اس کو
اپنے انوار میں متواری اور اپنی پر زور موجوں کے نیچے گم کر دیتی ہے۔ فلسفیوں کی پر غرور
روحیں اس انتہائی مرتبہ کے دریافت کرنے سے بے نصیب گئیں اور خدائے عز و جل نے
دل کے غریب اور سادہ لوگوں کو یہ حالتیں دکھا دیں اور ان پر وارد کر دیں۔ وَ ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ اب خلاصہ کلام یہ کہ خدائے تعالیٰ کی ذات میں بہت
سی عجائب رحمتیں اور بہت سی نادر وفاداریاں ہیں مگر کھلے کھلے طور پر انہیں پر ظاہر ہوتی
ہیں کہ جو لوگ اسی کے ہو جاتے ہیں اور اسی کے ہو رہتے ہیں اور اس ایک کے پانے
کے لئے بہتوں کی جدائی اختیار کرتے ہیں خاک میں گرتے ہیں تا وہ پکڑلے
سرمه چشم آریه
۲۰ نام و ننگ سب کھوہ دیتے ہیں تا وہ راضی ہو جائے رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا فِي
أَمْرِنَا وَ ادْخِلْنَا فِي عِبَادِكَ الْمُخْلَصِينَ آمِين۔
جنس نام و ننگ و عزت را از دامان ریختم یار آمیزد مگر باما به خاک آمیختم
دل و بدادیم از کف و جاں در رہے انداختیم از پئے وصل نگاری حیلہ ہا با نگیختم
اب ہم وہ مباحثہ مذہبی جو مابین ہمارے اور لالہ مرلید ھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر
کے بالمواجہ وقوع میں آیا ذیل میں درج کرتے ہیں۔
وہ یہ ہے۔
اعتراض از طرف لاله مرلید ھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر
میں نے اس وقت چھ سوال پوچھنے ہیں جن میں سے پہلا یہ ہے کہ اہل اسلام کا
عقیدہ ہے کہ نبی معجزے دکھلاتے رہے ہیں چنانچہ حضرت محمد صاحب نے چاند کے دو
ٹکڑے کر کے دونوں آستینوں سے نکال دیا۔ سو یہ امر قانون قدرت کے برخلاف ہے کہ
ایک شے ہزاروں میل لمبی چوڑی یا ہزاروں میل قطر والی چھ انچہ یا ایک فٹ کے سوراخ
سے نکل جاوے اور چاند جو ماہواری گردش زمین کے گرد کرتا ہے وہ اپنی گردش کو چھوڑ کر
ادھر ادھر ہو جائے جس سے انتظام عالم میں ہی فرق آجائے۔ اور پھر علاوہ اس کے سوائے
دو چار شخصوں کے کوئی نہ دیکھے۔ کیونکہ کسی ملک میں مثلاً ہندوستان چین برہما وغیرہ کی
تاریخوں میں اس کا کچھ ذکر نہیں پایا جاتا۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ یہ باتیں بالکل
بناوٹی ہیں اگر اصلی ہیں تو ان کا کیا ثبوت ہے۔ مرلی دھر
جواب از مؤلف رساله هذا
بسم الله الرحمن الرحيم
ماسٹر صاحب نے جو معجزہ شق القمر پر اعتراض کیا ہے کہ شق قمر ہونا خلاف عقل
سرمه چشم آریہ
ہے اور دوسرے یہ کہ آستین میں سے چاند کا دوٹکرے ہو کر نکل جانا صریح عقل کے ۶۱
برخلاف ہے۔ اس کے جواب میں واضح ہو کہ یہ اعتراض کہ کیونکر چاند دو ٹکرے ہو کر آستین
میں سے نکل گیا تھا یہ سراسر بے بنیاد اور باطل ہے کیونکہ ہم لوگوں کا ہرگز یہ اعتقاد نہیں ہے
کہ چاند دو ٹکرے ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آستین میں سے نکلا تھا اور نہ یہ ذکر
قرآن شریف میں یا حدیث صحیح میں ہے اور اگر کسی جگہ قرآن یا حدیث میں ایسا ذ کر آیا ہے
تو وہ پیش کرنا چاہیے۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ جیسے کوئی آریہ صاحبوں پر یہ اعتراض کرے
کہ آپ کے یاں لکھا ہے کہ مہان دیوجی کی لٹوں سے گنگا نگلی ہے۔ پس جس اعتراض کی
ہمارے قرآن یا حدیث میں کچھ بھی اصلیت نہیں اس سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی
کہ ماسٹر صاحب کو اصول اور کتب معتبرہ اسلام سے کچھ بھی واقفیت نہیں۔ بھلا اگر یہ
اعتراض ماسٹر صاحب کا کسی اصل صحیح پر مبنی ہے تو لازم ہے کہ ماسٹر صاحب اسی جلسہ میں وہ
آیت قرآن شریف پیش کریں جس میں ایسا مضمون درج ہے یا اگر آیت قرآن نہ ہو تو
کوئی حدیث صحیح ہی پیش کریں جس میں ایسا کچھ بیان کیا گیا ہو اور اگر بیان نہ کر سکیں تو
ماسٹر صاحب کو ایسا اعتراض کرنے سے متندم ہونا چاہیے کیونکہ منصب بحث ایسے شخص کے
لئے زیبا ہے جو فریق ثانی کے مذہب سے کچھ واقفیت رکھتا ہو باقی رہا یہ سوال کہ شق قمر
ماسٹر صاحب کے زعم میں خلاف عقل ہے جس سے انتظام ملکی میں خلل پڑتا ہے یہ ماسٹر
صاحب کا خیال سراسر قلت تدبر سے ناشی ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ جل شانہ جو کام صرف
قدرت نمائی کے طور پر کرتا ہے وہ کام سراسر قدرت کاملہ کی ہی وجہ سے ہوتا ہے نہ قدرت
نا قصہ کی وجہ سے یعنی جس ذات قادر مطلق کو یہ اختیار اور قدرت حاصل ہے کہ چاند کو دو ٹکرہ
کر سکے اس کو یہ بھی تو قدرت حاصل ہے کہ ایسے پُر حکمت طور سے یہ فعل ظہور میں لاوے کہ
اس کے انتظام میں بھی کوئی خلل عائد نہ ہو اسی وجہ سے تو وہ سرب سکتی مان اور قادر مطلق
سرمه چشم آریہ
کہلاتا ہے اور اگر وہ قادر مطلق نہ ہوتا تو اس کا دنیا میں کوئی کام نہ چل سکتا۔ ہاں یہ
شناعت عقلی آریوں کے اکثر عقائد میں جا بجا پائی جاتی ہے جس سے ایک طرف تو ان کے
اعتقادات سراسر خلاف عقل معلوم ہوتے ہیں اور دوسری طرف خلاف قدرت و عظمتِ الہی بھی
جیسے روحوں اور اجزاء صغار عالم کا غیر مخلوق اور قدیم اور انادی ہونا اصول آریہ سماج کا ہے ۔
اور یہ اصول صریح خلاف عقل ہے اگر ایسا ہو تو پر میشر کی طرح ہر ایک چیز واجب
الوجود ٹھہر جاتی ہے اور خدائے تعالیٰ کے وجود پر کوئی دلیل قائم نہیں رہتی بلکہ کا روبار دین کا
سب کا اسب سب ا ابتر اور خلل پذیر ہو جاتا ہے کیونکہ اگر ہم سب کے سب خدائے تعالیٰ کی طرح
غیر مخلوق اور انادی ہی ہیں تو پھر خدائے تعالیٰ کا ہم پر کونسا حق ہے اور کیوں وہ ہم سے اپنی
عبادت اور پرستش اور شکر گزاری چاہتا ہے اور کیوں گناہ کرنے سے ہم کو سزا دینے کو طیار
ہوتا ہے اور جس حالت میں ہماری روحانی بینائی اور روحانی تمام قوتیں خود بخود قدیم
سے ہیں تو پھر ہم کو فانی قوتوں کے پیدا ہونے کے لئے کیوں پر میشر کی حاجت ٹھہری۔
غرض خلاف عقل بات اگر تلاش کرنی ہو تو اس سے بڑھ کر اور کوئی بات نہیں جو خدائے تعالیٰ
کو اول اپنا خدا کہہ کر پھر اس کو خدائی کے کاموں سے الگ رکھا جائے لیکن جو کام
خدائے تعالیٰ کا صرف قدرت سے متعلق ہے اس پر وہ شخص ا پر وہ شخص اعتراض کر سکتا ہے کہ اول
خدائے تعالیٰ کی تمام قدرتوں پر اس نے احاطہ کر لیا ہو۔ اور اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ
مسئله شق القمر ایک تاریخی واقعہ ہے جو قرآن شریف میں درج ہے اور ظاہر ہے کہ قرآن شریف
ایک ایسی کتاب ہے جو آیت آیت اس کی بر وقت نزول ہزاروں مسلمانوں اور منکروں کو
سنائی جاتی تھی اور اسی کی تبلیغ ہوتی تھی اور صدہا اس کے حافظ تھے مسلمان لوگ نماز اور
خارج نماز میں اس کو پڑھتے تھے پس جس حالت میں صریح قرآن شریف میں وارد ہوا کہ
چاند دو ٹکڑے ہو گیا اور جب کافروں نے یہ نشان دیکھا تو کہا کہ جادو ہے جیسے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - وَإِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا
سرمه چشم آریہ
وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِر لے تو اس صورت میں اس وقت کے منکرین پر لازم تھا ۶۳
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان پر جاتے اور کہتے کہ آپ نے کب اور کس
وقت چاند کو دو ٹکڑے کیا اور کب اس کو ہم نے دیکھا لیکن جس حالت میں بعد مشہور اور
شائع ہونے اس آیت کے سب مخالفین چپ رہے اور کسی نے دم بھی نہ مارا تو صاف
ظاہر ہے کہ انہوں نے چاند کو دو ٹکڑے ہوتے ضرور دیکھا تھا تب ہی تو ان کو چون و چرا
کرنے کی گنجائش نہ رہی غرض یہ بات بہت صاف اور ایک راست طبع محقق کے لئے
بہت فائدہ مند ہے کہ قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی جھوٹا معجزہ بحوالہ
اپنے مخالفوں کی گواہی کے لکھ نہیں سکتے تھے اور اگر کچھ جھوٹ لکھتے تو ان کے مخالف ہم
عصر اور ہم شہر اس زمانہ کے اسے کب پیش جانے دیتے ۔ علاوہ اس کے سوچنا چاہیئے کہ
وہ مسلمان لوگ جن کو یہ آیت سنائی گئی اور سنائی جاتی تھی وہ بھی تو ہزاروں آدمی تھے اور
هر یک شخص اپنے دل سے یہ محکم گواہی پاتا ہے کہ اگر کسی پیر یا مرشد یا پیغمبر سے کوئی امر
محض دروغ اور افترا ظہور میں آوے تو سارا اعتقاد ٹوٹ جاتا ہے اور ایسا شخص ہر ایک
شخص کی نظر میں برا معلوم ہونے لگتا ہے، اس صورت میں صاف ظاہر ہے کہ اگر یہ معجزہ
ظہور میں نہیں آیا تھا اور افتر محض تھا تو چاہیے تھا کہ ہزار ہا مسلمان جو آنحضرت پر
ایمان لائے تھے ایسے کذب صریح کو دیکھ کر یکلخت سارے کے سارے مرتد ہو جاتے
لیکن ظاہر ہے کہ ان باتوں میں سے کوئی بات بھی ظہور میں نہیں آئی پس اس سے ثابت
ہوتا ہے کہ معجزہ شق القمر ضرور وقوع میں آیا تھا ۔ ہر ایک منصف اپنے دل میں سوچ کر
دیکھ لے کہ کیا تاریخی طور پر یہ ثبوت کافی نہیں ہے کہ معجزہ شق القمر اسی زمانہ میں
بحوالہ شہادت مخالفین قرآن شریف میں لکھا گیا اور شائع کیا گیا اور پھر سب مخالف اس
مضمون کو سن کر چپ رہے کسی نے تحریر یا تقریر سے اس کارڈ نہ کیا اور ہزاروں مسلمان
اس زمانہ کی رویت کی گواہی دیتے رہے اور یہ بات ہم مکر رلکھنا چاہتے ہیں کہ قدرت
اللہ پر اعتراض کرنا خود ایک وجہ سے انکار خدائے تعالیٰ ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ
القمر : ۳۔۲
سرمه چشم آریه
کی قدرت مطلقہ کو نہ مانا جائے اور حسب اصول تناسخ آریہ صاحبان یہ اعتقاد رکھا جائے
کہ جب تک زید نہ مرے بکر ہرگز پیدا نہیں ہو سکتا۔ اس صورت میں تمام خدائی اس کی
باطل ہو جاتی ہے بلکہ اعتقاد صحیح اور حق یہی ہے کہ پر میشر کو سرب شکتی مان اور قادر مطلق تسلیم
کیا جائے اور اپنے ناقص ذہن اور نا تمام تجربہ کو قدرت کے بے انتہا اسرار کا محک امتحان نہ
بنایا جائے ورنہ ہمہ دانی کے دعوئی پر اس قدر اعتراض وارد ہوں گے اور ایسی خجالتیں اٹھانی
پڑیں گی کہ جن کا کچھ ٹھکانا نہیں ۔ انسان کا قاعدہ ہے کہ جو بات اپنی عقل سے بلند تر دیکھتا
ہے اس کو خلاف عقل سمجھ لیتا ہے حالانکہ بلند تر از عقل ہونا شے دیگر ہے اور خلاف عقل ہونا
شے دیگر ۔ بھلا میں ماسٹر صاحب سے پوچھتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس بات پر قادر رہتا یا
نہیں کہ جس قدر اب جرم قمری مشہود و محسوس ہے اس سے آدھے سے بھی کام لے سکتا اور
اگر قادر نہیں تو اس پر عقلی دلیل جو عند العقل تسلیم ہو سکے کون سی ہے اور کس کتاب میں لکھی
ہے تو جس حالت میں معجزہ شق القمر میں یہ بات ماخوذ ہے کہ ایک ٹکڑا اپنی حالت معہودہ پر
رہا اور ایک اس سے الگ ہو گیا وہ بھی ایک یا آدھ منٹ تک یا اس سے بھی کم ۔ تو اس میں
کون سا استبعاد عقلی ہے اور بفرض محال اگر استبعاد عقلی بھی ہو تو ہم کہتے ہیں کہ عقل ناقص
انسان کی ہر یک کام ربانی تک کب پہنچ سکتی ہے بھلا آپ ہی بتلا دیں کہ یہ مسئلہ جو آپ
کے اصول کے رو سے ستیارتھ پرکاش میں پنڈت دیانند صاحب نے لکھا ہے کہ روح
انسانی اوس کی طرح کسی گھاس پات وغیرہ پر گرتی ہے پھر اس کو کوئی عورت کھا لیتی ہے
اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے یہ کس قدر عقل کے برخلاف اور تمام اطباء اور فلاسفہ کی
تحقیق کے مخالف ہے کیونکہ ظاہر ہے کہ بچہ صرف عورت ہی کی منی سے پیدا نہیں ہوتا
☆
حاشیه لالہ مرلید ھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر نے چودھویں مارچ ۱۸۸۷۶ء کے جلسۂ بحث میں جس میں راقم رسالہ ہذا
کا حق تھا کہ پہلے اپنا اعتراض پیش کرے وقت کو ناحق ضائع کرنے کے لئے گیاراں مارچ ۸۲
سرمه چشم آریه
بلکہ عورت اور مرد دونوں کی منی سے پیدا ہوتا ہے اور اس کے اخلاق روحانی بھی صرف ۶۵
ماں سے مشابہت نہیں رکھتے بلکہ ماں اور باپ دونوں سے مشابہت رکھتے ہیں تو پھر یہ
اعتقاد کس قدر نا معقول اور خلاف عقل ہے کہ گویا ایک عورت کی غذا میں ہی وہ روح
مخلوط ہو کر کھائی جاتی ہے اور مرد اس سے محروم رہ جاتا ہے ۔ پھر سوچنا چاہیے کہ کیا
روح کوئی جسم کی قسم ہے کہ جسم سے مخلوط ہو جاتی ہے دیکھو کس قدر یہ اصول بعید از عقل
ہے۔ ماسوا اس کے زمین کے نیچے سے ہزاروں جانور زندہ نکلتے ہیں اور بہت سی
چیزوں میں سینکڑوں برسوں کے بعد کیڑے پڑ جاتے ہیں ان چیزوں میں کہاں سے
اور کس راہ سے روح آ جاتی ہے۔ غرض اگر آپ یہ دعویٰ نہ کرتے کہ جو امر بظاہر برتر
از عقل معلوم ہو وہ خدائے تعالیٰ کی قدرت سے بعید ہے تو ہمیں کچھ ضرور نہ تھا کہ آپ پر
بقیہ کے بحث کے متعلق ایک فضول جھگڑا شروع کر دیا اور چند سطر میں مندرجہ ذیل لکھ کر ۶۵
حاشیه اور ان پر اپنے دستخط کر کر جلسہ عام میں ایک بڑے جوش سے کھڑے ہو کر سنائیں
اور وہ یہ ہیں ۔
آج پہلے اس کے کہ میں کوئی نیا سوال پیش کروں مرزا صاحب کی پہلے
روز کی تقریر میں سے وہ حصہ جو انہوں نے فرمایا ہے کہ ستیارتھ پرکاش میں لکھا
ہے کہ روحیں اوس وغیرہ پر پھیلتی ہیں اور عورتیں کھاتی ہیں تو آدمی پیدا ہوتے
ہیں پیش کرتا ہوں یہ ستیارتھ پرکاش میں کسی جگہ نہیں اگر ہے تو ستیارتھ پرکاش میں
دیتا ہوں اس میں سے نکال کر دکھلا دیں تاکہ سچ اور جھوٹ کی برقی لوگ کر لیں ۔
۱۴ مارچ ۱۸۸۶ء ۔ مرلیدھر ڈرائنگ ماسٹر ۔
اس کے جواب میں اول تو میں نے یہ کہا کہ پہلے روز کی تقریر اسی روز کے ساتھ
ختم ہوئی۔ آپ پر لازم تھا کہ اسی روز جھگڑا شروع کرتے اب یہ کیونکر اس جلسہ بحث میں
سرمه چشم آریه
اعتراض کرتے لیکن اب تو ماسٹر صاحب آپ پر فرض ہو گیا کہ اول اپنے گھر کی باتوں کو ( جو
صریح خلاف عقل معلوم ہوتی ہیں ) عقل کے رو سے ثابت کر لیں پھر کسی دوسرے پر
اعتراض کریں بھلا جس حالت میں آپ کے نزدیک روح بھی ایک بار یک جسم ہے جو
اوس یعنے شبنم کی طرح ہو کر آسمان سے گہ اسے گرتی ہے تو آپ پر یہ بھی سوال وارد ہو گا کہ انڈے
میں جب بچہ مر جاتا ہے تو وہ کس راہ سے نکل جاتی ہے۔ اور پھر جب اس لاش یا میت میں
اندر ہی اندر کیڑے پڑ جاتے ہیں تو وہ کس راہ سے آتے ہیں پانی کے کیڑے اور ہوا کے
کیڑے اور پھلوں کے کیڑے کس اوس سے پیدا ہوتے ہیں ہر ایک منصف سمجھ سکتا ہے
کہ یہ بات کہنا کہ یہ امر خلاف عقل ہے اس شخص کے لئے حق پہنچتا ہے کہ جس نے اوّل
اپنے گھر کی صفائی کر لی ہو لیکن در حقیقت عقائد اسلام میں تو ایک بات بھی خلاف عقل
۲۶ بقیه تحریک کے لائق نہیں بلکہ از قبیل + مشتے کہ بعد از جنگ یاد آید ۔ ہے اگر آپ کو
حاشیه چار روز کی بات اب جا کر سوجھی ہے تو آپ بر وقت شائع کرنے اپنے مضمون
کے بطور خود لکھ دیں کہ یہ حوالہ غلط ہے۔ پھر دیکھا جائے گا۔ اور میں اب بھی
کتاب نکال کر دکھلا دیتا لیکن مجھے پتہ یاد نہیں اور نہ میں ناگری پڑھ سکتا ہوں یہ
سب عذرات سن کر ماسٹر صاحب نے سراسر مکابرہ کی راہ سے اسی پر ضد کرنا
شروع کیا کہ جب تک اس کا تصفیہ نہ ہولے دوسری گفتگو نہیں کر سکتے اس پر مولوی
الہی بخش صاحب وکیل نے بھی انہیں بہت سمجھایا کہ اس موقعہ پر گزشتہ قصوں کو
لے بیٹھنا بے جا ہے آج کے دن آج ہی کی بحث ہونی چاہیے بھلا اتنی بڑی
کتاب جس کا پتہ و مقام خاص یا د نہیں اگر کسی سے پڑھائی بھی جائے تو کیا دو
چار روز سے کم میں ختم ہو سکتی ہے اس کے جواب میں لالہ صاحب نے تند ہوکر ان
کو فرمایا کہ کیا آپ عدالتوں میں ایسی ہی وکالتیں کیا کرتے ہیں یہ رعایت کی
بات ہے غرض جب دیکھا گیا کہ خدا نے ماسٹر صاحب کی کچھ ایسی ہی سمجھ رکھی ہے
سرمه چشم آریه
پائی نہیں جاتی ۔ ہاں بعض امور دقیقہ برتر از عقول نا قصہ ہیں جو کمال معرفت کی حالت ۶۷
میں منکشف ہو جاتے ہیں مگر آپ کے مذہب میں تو ہزاروں باتیں خلاف عقل اور
خلاف شان الوہیت پائی جاتی ہیں تو پھر آپ دوسروں پر کیونکر اعتراض کر سکتے ہیں ۔
پس اسی قدر کافی ہے۔
ماسٹر صاحب کا جواب الجواب معہ اس کی رڈ کے
قوله مرزا صاحب میرے سے حدیث یا آیت مانگتے ہیں اور ساتھ ہی قرآن کی آیت
تحریر فرما کر اقرار کرتے ہیں کہ قمر کے دوٹکرے حضرت نے کئے۔
اقول صاحب من میں نے چاند کے دو ٹکرے ہونے پر تو آپ سے کسی آیت یا حدیث
بقیه کہ وہ بہر حال اپنے الٹے کو سیدھا اور دوسرے کے سیدھے کو الٹا خیال کرتے ہیں تو ۶۷
حاشیه قصہ کوتاہ کرنے کی غرض سے ان کو کہا گیا کہ جب ہم یہ بحث شائع کریں گے تو اس
مقام پر ستیارتھ پرکاش کا حوالہ بھی ضرور لکھ دیں گے چنانچہ ماسٹر صاحب نے جب
تک یہ اقرار تحریری نہ لکھا لیا تب تک صبر نہ آیا سو آج وہ روز ہے جو ہم اس وعدہ کو پورا
کریں اور دیکھیں کہ ماسٹر صاحب کس قدر انسانی غیرت کو کام میں لاکر شرمندہ اور
منفعل ہوتے ہیں ۔
لیکن اول اس بات کا کھول دینا از بس ضروری ہے کہ جس حالت میں ستیارتھ پرکاش
میں وہ مضمون جس کا حوالہ دیا گیا تھا صاف درج تھا تو پھر کیوں ماسٹر صاحب نے اس
کے اندراج سے صاف انکار کیا اور اس کے مطالبہ میں اس قدر بے جا ضد کی کہ بہت سے
وقت کو کھویا جس سے ہما راحق بالمقابل اعتراض کرنے کا بہت سا ضائع ہوا اس کا سبب
تین میں سے ایک ہے یا تو یہ کہ ابھی ماسٹر صاحب کو اپنے مذہب کی کتابوں کی کچھ خبر ہی
نہیں صرف دیکھا دیکھی بحث کرنے کا شوق ہو گیا ہے یا دوسرا سبب یہ بھی ہوسکتا ہے
سرمه چشم آریه
۶۸ کی سند نہیں مانگی بلکہ ایک ادنی استعداد کا اردو خوان بھی میرے جواب کو پڑھ کر سمجھ سکتا ہے کہ
میں نے تو آپ سے یہ ثبوت مانگا تھا کہ قرآن شریف یا حدیث میں کہاں لکھا ہے کہ چاند دو
ٹکڑے ہو کر زمین پر گر پڑا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آستینوں میں سے اس کو
نکال دیا سو آپ نے اس کا کچھ ثبوت نہ دیا۔
قوله میرا سوال تھا کہ جو بات خلاف قانون قدرت ہے ( یعنی شق القمر ) وہ کس طرح
ہو سکتی ۔
اقول بے شک اس قدر حصہ آپ کے سوال کا تو بہت صحیح اور درست ہے کہ خلاف
قانون قدرت از لی وابدی کوئی بات ظہور میں نہیں آتی لیکن ساتھ اس کے یہ دعوئی آپ
کا کہ اس قانون از لی وابدی پر انسانی عقل نے احاطہ تام کر لیا ہے اور پھر اس خیال باطل
۷۸ بقیه که خبر تو تھی لیکن خیانت کی راہ سے دوسروں کے بہکانے اور دھوکا دینے کے لئے
حاشیه ایک امر حق کو چھپانا چاہا ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس قسم کے جھوٹے اور لغو
مسائل کا حتی الوسع لوگوں کے روبرو ظاہر نہ کرنا پنڈت دیا نند کی طرف سے بطور
وصیت فہمائش ہے جس پر ان کے پیر و عمل کر رہے ہیں اور یہ آخری سبب قرین
قیاس ہے اور یہی وجہ تھی کہ ماسٹر صاحب نے اپنا تمام جوش اسی میں خرچ کیا کہ
ایسا نالائق مضمون اور ایسا باطل خیال ستیارتھ پرکاش میں ہرگز نہیں ہے اور نہ
پنڈت دیانند صاحب کی شان کے لائق ہے کہ ایسی احمقانہ باتیں ان کی قلم سے
نکلیں مگر شکر ہے کہ آخر چور پکڑا گیا ۔ اور اس جگہ ماسٹر صاحب کو بھی معلوم رہے کہ
پنڈت صاحب کی یہ ایک نئی غلطی نہیں بلکہ ان کی اکثر تحریر میں ایسی ہی ہیں کہ جن کو
غلطستان کہنا چاہیے اُن کی فطرت ہی کچھ ایسی واقعہ تھی کہ بار یک باتوں تک ان
کی عقل نہیں پہنچ سکتی تھی اور خالص اور مغشوش دلائل میں فرق نہیں کر سکتے تھے
ہاں بعض اوقات پیچھے سے وقت گزرنے کے بعد سمجھ بھی جاتے تھے کہ ہم سے
سرمه چشم آریه
کے رو سے شق القمر پر اعتراض کرنا یہ بالکل غلط اور سراسر سمجھ کا پھیر ہے عقلمندی یہ ہے کہ ۶۹
قانون قدرت جو ہنوز انسانی دفتروں میں غیر مکمل ہے اس کو ہمیشہ عجائبات جدید الظہو ر کا
تابع رکھنا چاہیے نہ یہ کہ جو عجائبات خواص عالم نئے نئے کھلتے جائیں ان کو باوجو د ثبوت
کے اس وجہ سے رد کر دیں کہ جو کچھ آج تک ہمیں معلوم ہے یہ اس سے زائد امر ہے۔
اس سے زیادہ تر کون سی فضول گوئی اور بے سمجھی ہو گی کہ اپنے چند روزہ اور محدود اور
مشتبه تجربه کو خدائے تعالیٰ کا مکمل قانون قدرت خیال کر بیٹھیں اور پھر جو آئندہ اسرار
کھلتے جائیں ان کو اس بنا پر خلاف قانون قدرت سمجھ لیں کہ وہ ہمارے معلومات
سابقہ سے زیادہ ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ نے اس رسالہ کے مقدمہ مذکورہ بالا کو
پڑھ کر سمجھ لیا ہو گا کہ قانون قدرت کیا چیز ہے اور کس حالت میں کسی امر کو کہہ سکتے ہیں
بقیہ غلطی ہوئی مگر وہ سمجھنا کچھ اپنی لیاقت سے نہیں بلکہ لوگوں کے اعتراضات بارش کی ۶۹
حاشیه طرح چاروں طرف سے برس کر متنبہ کرتے تھے اور اسی نقصان فہم کی وجہ سے
پنڈت دیا نند کا اپنی تمام زندگی میں یہ طریق رہا ہے کہ اول ایک بات کا دعویٰ کرنا
کہ یہ مسئلہ وید کا ہے اور ہمارے ویدوں میں یوں ہی لکھا ہے اور پھر اس کو کسی
رسالہ وغیرہ میں چھپوا دینا اور پھر جس وقت دانشمند لوگ اس پر اعتراض کر کے اس
کا باطل ہونا کھول دیں اور لاجواب کر دیں تو پھر اس مسئلہ سے گریز کر جانا اور یہ
عذر پیش کر دینا کہ جو کچھ لکھا گیا ہے وہ ہمارا قصور نہیں ہے بلکہ سہو کا تب ہے چنانچہ
پہلے انہوں نے اپنے ستیارتھ پرکاش میں جو وید بھاش کے مشتہر کرنے سے پہلے
لکھی گئی ہے صفحہ ۴۲ میں لکھا تھا کہ پتھروں میں سے جو کوئی جیتا ہو اس کا ترپن نہ
کرے اور جتنے مر گئے ہوں ان کا تو ضرور کرے اور اس پر چند فوائد اور دلائل بھی
بیان کئے تھے لیکن پھر مدت کے بعد انہوں نے اشتہار دیا کہ یہ سہو کا تب ہے۔
سرمه چشم آریه
۷۰ کہ یہ خلاف قانون قدرت ہے اور اگر آپ نے اب تک اس مقدمہ کو غور کر کے نہیں
دیکھا تو میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ آپ غور سے اس مفید مقام کو پڑھیں کیونکہ ان علمی
نکات کے جانے بغیر آپ قانون قدرت کی حقیقت نہیں سمجھ سکتے ۔
قوله شق القمر سے انتظام عالم میں فتور واقعہ ہو جاتا ہے۔
اقول اگر کسی کی خود اپنی ہی عقل میں فتور نہ ہو تو سمجھ سکتا ہے کہ کسی چیز کے ایک نئے
خاصہ کا ظہور میں آنا اس کے پہلے خاصہ کے ابطال کے لئے ایک لازمی امر نہیں ہے سواسی
قاعدہ کے رو سے دانشمند لوگ جو خدائے تعالیٰ کی عظیم الشان قدرا م الشان قدرتوں سے ہمیشہ ہیبت زدہ
رہتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ حکیم مطلق جس کی حکمتوں کا انتہا نہیں اس کی طرف سے
قمر و شمس میں ایسی خاصیت مخفی ہونا ممکن ہے کہ باوجود انشقاق کے ان کے فعل میں فرق
۷۰ بقیه گویا کا تب نے اپنی طرف سے ایک صفحہ معہ دلائل وفوائد لکھ مارا اور پنڈت
حاشیه صاحب سوئے رہے انہیں کچھ خبر نہیں ۔
پھر شاید عرصہ باراں سال کا یا کچھ کم و بیش ہوا ہوگا کہ پنڈت صاحب نے
ایک اشتہار اپنا دستخطی کا ہنپور میں مشتہر کیا تھا کہ اکیس شاستر ایشر کرت یعنی خدا کا کلام
ہے۔ پھر رفتہ رفتہ جیسے شاستروں کی خوبیاں پنڈت صاحب پر کھلتی گئیں ان کو انسان کا
کلام سمجھتے گئے یہاں تک کہ تھوڑے ہی عرصہ میں چار وید ایشر کرت رہ گئے اور باقی
سب انسانی کتا بیں ٹھہرائی گئیں پھر اس کے بعد ویدوں کا حصہ جس کو براہمن کہتے ہیں
ان کی نظر میں صحیح ثابت نہیں ہوا تو آخر اس کو بھی ایشر کرت سے باہر کر دیا اور صرف اس
کے دوسرے حصہ سنگتا ( منتر بہاگ ) کو الہامی سمجھا گیا۔ کاش پنڈت صاحب ایک دو
سال اور بھی جیتے تا ان نو خیال آریوں کو چاروں ویدوں سے بھی آزاد کر جاتے ۔
اتھرون وید کا قصہ تو جلد پاک ہو جاتا کیونکہ اس کی نسبت تو پہلے ہی بعض ہندؤں کا