سُرمہ چشم آریہ

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سرمه چشم آریه
نہ آوے اسی کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ (1)
وَانْشَقَّ الْقَمَرُ کے نزدیک آگئی وہ گھڑی اور پھٹ گیا چاند۔ اس آیت کا یہ مطلب
ہے کہ روز ازل سے حکیم مطلق نے ایک خاصہ مخفی چاند میں رکھا ہوا تھا کہ ایک ساعت
مقررہ پر اس کا انشقاق ہوگا اور یہ ظاہر ہے کہ نجوم اور شمس اور قمر کے خواص کا ظہور ساعات
مقررہ سے وابستہ ہے اور ساعات کو حدوث عجائبات سماوی وارضی میں بہت کچھ دخل ہے
اور حقیقت میں قوانین قدرتیہ کا شیرازہ انہیں ساعات سے باندھا گیا ہے سو کیا عمدہ اور
پر حکمت اور فلسفیانہ اشارہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے آیت مندرجہ بالا میں فرمایا کہ چاند کے پھٹنے
کی جو ساعت مقرر اور مقدر تھی وہ نزدیک آ گئی اور چاند پھٹ گیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ اس آیت
کے آگے بھی فرماتا ہے وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا وا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ مُسْتَقِرُّ
بقيه
خیال ہے کہ وہ براہمن پشتک ہے اور تین ویدوں میں اس کا کہیں ذکر نہیں ۔ خیر یہ اے
حاشیہ جھگڑا ہمارے اس وقت کے بحث سے متعلق نہیں صرف یہ ظاہر کرنا تھا کہ پنڈت
دیانند قائم الرائے آدمی نہیں تھا اور فطرت سے ان کو ایک موٹی عقل ملی تھی جس کی وجہ
سے وہ دوسروں کی باتوں کو تو کیا سمجھتے اپنی رائے کے آخری نتائج سے بھی اکثر بے خبر
رہتے تھے یہی وجہ تھی کہ ان کے خیالات ایک ہی مرکز پر قائم نہیں رہ سکتے تھے ۔ اوائل
میں ان کی یہ رائے تھی کہ تناسخ باطل ہے چنانچہ یہ رائے ان کی ایک مرتبہ وکیل ہند
امرتسر میں بھی چھپی تھی پھر اسی اخبار میں لکھا تھا کہ اب پنڈت صاحب فرماتے ہیں
کہ اب میں نے عقیدہ تناسخ کو اختیار کر لیا ہے گو پہلے نہیں تھا پھر چاند پور کے مباحثہ
پر جو ان کی طرف سے ایک رسالہ نکلا تھا اس میں انہوں نے مکتی جاودانی کا صاف
اقرار کیا تھا چنانچہ اب تک رسالہ موجود ہے اور جب سوال کیا گیا کہ اگر مکتی جاودانی
ہے تو پھر روح کسی نہ کسی دن مکتی پا کر ختم ہو جائیں گے کیونکہ پرمیشر میں تو یہ قدرت
ا القمر : ٢
القمر : ۴

سرمه چشم آریه
۷۲) یعنی کفار نے تو چاند پھٹنے کو سحر پر حمل کیا اور تکذیب کی مگر یہ سحر نہیں ہے بلکہ خدائے تعالیٰ
کے ان امور یعنی قوانین قدرتیہ میں سے ہے جو اپنے اپنے وقتوں میں قرار پکڑنے والے
ہیں اور عقلمند انسان اس نشان قدرت سے کیوں تعجب کرے کیا اللہ تعالیٰ کے کارخانہ قدرت
میں یہی ایک بات بالاتر از عقل ہے جو حکیموں اور فلسفیوں کی سمجھ میں نہیں آتی اور باقی تمام
اسرار قدرت انہوں نے سمجھ لئے ہیں اور کیا یہ ایک ہی عقدہ لاینحل ہے اور باقی سب
عقدوں کے حل کرنے سے فراغت ہو چکی ہے اور کیا اللہ تعالیٰ کے عجائب کاموں میں سے
یہی ایک عجیب کام ہے اور کوئی نہیں بلکہ اگر غور کر کے دیکھو تو اس قسم کے ہزار ہا عجائب کام
اللہ تعالیٰ کے دنیا میں پائے جاتے ہیں زمین پر سخت سخت زلازل آتے رہتے ہیں اور
بسا اوقات کئی میل زمین تہ و بالا ہوگئی ہے مگر پھر بھی انتظام عالم میں فتور واقع نہیں ہوا
حالانکہ جیسے چاند کو اس انتظام میں دخل ہے ویسا ہی زمین کو غرض یہ ملحدانہ شکوک انہیں لوگوں
۷۲ بقیہ ہی نہیں کہ کوئی روح پیدا کر سکے ۔ اس کے جواب میں انہوں نے اپنے چیلوں کو
حاشیه یہ پٹی پڑھائی کہ روح بے انت ہیں کبھی ختم نہیں ہوں گے ۔ پھر جب ہم نے اخبار
وکیل ہند میں مشتہر کیا کہ کیا پر میشر بھی جانتا ہے یا نہیں کہ اس قدر روح ہیں تو یہ
جواب ملا کہ روحوں کی تعداد کی پر میشر کو بھی خبر نہیں اس کی بے خبری سے ہی یہ سارا
انتظام دنیا کا چلا جاتا ہے پھر جب لوگوں نے اس اعتقاد پر بہت ہنسی ٹھٹھا شروع
کیا تب پنڈت صاحب تنگ اور لا چار آ کر دوسری طرف الٹے اور فرمایا کہ ہاں
روح تو بے انت نہیں ہیں مگر یہ بات سچ ہے کہ کسی کو اوتار ہو یا رشی ہو کوئی ہو ہمیشہ
کی نجات نہیں ملے گی اور کیسا ہی کوئی اعلیٰ درجہ کا نیک اور عاشق الہی ہو جائے
مگر تب بھی جونوں کی دائمی بلا سے اس کو مخلصی نہیں ہو گی پر میشر تو رحیم ہی تھا مگر وہ
بے چارہ کیا کر سکے ہمیشہ کی نجات دینا اس کی قدرت سے باہر ہے کیونکہ وہ کسی
روح کو پیدا نہیں کر سکتا ۔ اس کی ساری بدنامیوں کی جڑھ یہی ہے غرض پنڈت

سرمه چشم آریه
کے دلوں میں اٹھتے ہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کو اپنے جیسا ایک ضعیف اور کمزور اور (۷۳)
محدود الطاقت خیال کر لیتے ہیں اگر خدائے تعالیٰ پر اس قسم کے اعتراضات وارد ہو سکتے
ہیں تو پھر کسی طور سے عقل تسلی نہیں پکڑ سکتی کہ یہ بڑے بڑے اجرام علوی وسفلی کیونکر اور کن
ہتھیاروں سے اس نے بناڈالے۔
قوله ممالک غیر اور اقوام غیر کی تاریخ میں ایسی بڑی بات کا ذکر (یعنی شق القمر کا ذکر ) ضرور چاہیے۔
اقول میں کہتا ہوں کہ آپ اپنے اسی قول سے ملزم ٹھہر سکتے ہیں کیونکہ جس حالت میں چاند
کے دو ٹکرہ کرنے کا دعویٰ زور شور سے ہو چکا تھا یہاں تک کہ خاص قرآن شریف میں
مخالفوں کو الزام دیا گیا کہ انہوں نے چاند کو دو ٹکرے ہوتے دیکھا اور اعراض کر کے کہا کہ
یہ پکا جادو ہے۔ اور پھر یہ دعویٰ نہ صرف عرب میں بلکہ اسی زمانہ میں تمام ممالک روم و شام
و مصر و فارس و غیره دور دراز ممالک میں پھیل گیا تھا تو اس صورت میں یہ بات کچھ تعجب کا
محل نہ تھا کہ مختلف قو میں جو مخالف اسلام تھیں وہ دم بخود اور خاموش رہتیں اور بوجہ عناد
بقيه
صاحب کی کارروائیوں میں اس قسم کی خیانتیں بہت تھیں کہ ایک بات کو اپنے منہ سے ﴿۳﴾
حاشیه نکالنا یا چھپوا دینا اور جب اس کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے تو فی الفور منکر ہو جانا اور پھر
طبع شدہ کتاب کی ترمیم کر کے دوسری کتاب چھپوانا ۔ اب ہم اصل مقصود کی طرف
رجوع کر کے ستیارتھ پرکاش کا وہ مقام لکھتے ہیں جس کے لکھنے کا ماسٹر مرلیدھر صاحب
کو وعدہ دیا گیا تھا اور وہ یہ ہے۔
ستیارتھ پرکاش ۱۸۷۵ء آٹھواں سمولاس صفحہ ۲۶۳۔
سوال جنم اور موت وغیرہ کس طرح سے ہوتے ہیں ۔
جواب : لنگ شریر یعنی جسم دقیق (روح) اور ستہول شریر جسم کثیف با ہم مل کر جب
ظاہر ہوتے ہیں تب اس کا نام جنم یعنی پیدائش ہوتا ہے۔ اور دونوں کی علیحدگی سے
غائب ہو جانے کو موت کہتے ہیں۔
سو اس طرح سے ہوتا ہے کہ روح اپنے اعمال کے نتائج سے گردش کرتی

سرمه چشم آریه
۷۴ و بغض و حسد شق القمر کی گواہی دینے سے زبان بند رکھتیں کیونکہ منکر اور مخالف کا دل اپنے کفر
اور مخالفت کی حالت میں کب چاہتا ہے کہ وہ مخالف مذہب کی تائید میں کتابیں لکھے یا اس
قادیان
کے معجزات کی گواہی دیوے۔ ابھی تازہ واقعہ ہے کہ لالہ شرمیت و ملا وامل آریہ ساکنان
یان و چند دیگر آپ کے آریہ بھائیوں نے قریب ۷۰ کے الہامی پیشگوئیاں اس عاجز کی
بچشم خود پوری ہوتی دیکھیں جن میں پنڈت دیانند کی وفات کی خبر بھی تھی۔ چنانچہ اب تک
چند تحریری اقرار بعضوں کے ہمارے پاس موجود پڑے ہیں لیکن آخر قوم کے طعن ملامت
سے اور نیز ان کی اس دھمکی سے کہ ان باتوں کی شہادت سے اسلام کو تائید پہنچے گی اور وہ امر
ثابت ہوگا کہ جس میں پھر وید کی بھی خیر نہیں ڈر کر مونہہ بند کر لیا اور ناراستی سے پیار کر کے
راستی کی شہادت سے کنارہ کش ہو گئے سو مخالف ہونے کی حالت میں اگر کوئی ادائے
شہادت سے خاموش رہے تو کچھ تعجب کی بات نہیں بلکہ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اگر مخالف
کی طرف سے ایک دعوئی کا جھوٹا ہونا کھل جائے تو پھر جھوٹ کی اشاعت کے لئے قلم نہ
اٹھائیں اور دروغگو کو اس کے گھر تک نہ پہنچائیں سو میں پوچھتا ہوں کہ اگر آنحضرت
۷۴ بقیه اور اور اپنے اپنے افعال کی تاخیر سے گھومتے ہوئے پانی یا کسی اناج یا ہوا میں ملتی ہے پھر جب وہ
حاشیه پانی یا کسی بوٹے وغیرہ کے ساتھ مل جاتی ہے تو جیسے جس کے افعال کا اثر یعنی جتنا جس کو
سکھ یا دکھ ہونا ضروری ہے خدا کے حکم کی موافق ویسی جگہ اور ویسے ہی جسم میں مل کے شکم
مادر میں داخل ہو جاتی ہے پھر جب حیوان یا انسان میں وہ غذا کے ساتھ اندر چلی جاتی
ہے اس کے جسم کے حصہ کی کشش سے اس کا جسم بنتا ہے اسی طریقہ سے جو پرمیشر نے
مقرر کر رکھا ہے روح نکلنے کے بعد آفتاب کی کرنوں کے ساتھ اوپر کو کھینچی جاتی ہے اور پھر
چاند کے نور کے ساتھ (اوس کی طرح) زمین پر کسی بوٹی وغیرہ پر گرتی ہے۔ پھر بموجب
طریقہ مذکورہ بالا جسم اختیار کرتی ہے۔
یہ پنڈت صاحب کی عبارت ہے جو ہم نے ستیارتھ پرکاش سے نکال کر اس جگہ لکھی ہے
اب ہم ماسٹر صاحب سے پوچھتے ہیں کہ کیوں صاحب ابھی سچ اور جھوٹ کی نرتی ہوئی یا نہیں۔
اس وقت ذرا آپ فرمائیں تو سہی کہ آپ کے دل کا کیا حال ہے کیا وہ آپ کا قول سچ نکلا کہ

سرمه چشم آریه
صلی اللہ علیہ وسلم جنہوں نے عام اور علانیہ طور پر یہ دعوئی مشہور کر دیا تھا کہ میرے ہاتھ سے ﴿۵﴾
معجزہ شق القمر وقوع میں آگیا ہے اور کفار نے اس کو بچشم خود دیکھ بھی لیا ہے مگر اس کو جادو
قرار دیا اپنے اس دعوی میں سچے نہیں تھے تو پھر کیوں مخالفین آنحضرت جو اسی زمانہ میں
تھے جن کو یہ خبریں گویا نقارہ کی آواز سے پہنچ چکی تھیں چپ رہے اور کیوں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے مواخذہ نہ کیا کہ آپ نے کب چاند کو دو ٹکرے کر کے دکھایا اور کب ہم
نے اس کو جادو کہا اور اس کے قبول سے مونہہ پھیرا اور کیوں اپنے مرتے دم تک خاموشی
اختیار کی اور مونہہ بند رکھا یاں تک کہ اس عالم سے گزر گئے کیا ان کی یہ خاموشی جو ان کی
مخالفانہ حالت اور جوش مقابلہ کے بالکل بر خلاف تھی اس بات کا یقین نہیں دلاتے کہ کوئی
ایسی سخت روک تھی جس کی وجہ سے کچھ بول نہیں سکتے تھے مگر بجر ظہور سچائی کے اور کون سی
روک تھی یہ معجزہ مکہ میں ظہور میں آیا تھا اور مسلمان ابھی بہت کمزور اور غریب اور عاجز تھے پھر
تعجب یہ کہ ان کے بیٹوں یا پوتوں نے بھی انکار میں کچھ زبان کشائی نہ کی حالانکہ ان پر واجب
ولازم تھا کہ اتنا بڑا دعوئی اگر افتر محض تھا اور صدہا کوسوں میں مشہور ہو گیا تھا اس کی رو میں
بقيه
مضمون مذکورہ بالا ستیارتھ پرکاش میں کسی جگہ نہیں ۔ افسوس اس روز ناحق آپ نے ۷۵
حاشیہ ہمارے اوقات کو ضائع کیا اور اپنی علمی حیثیت کا پردہ پھاڑا اور آج آپ ہی جھوٹے
نکلے۔ ہر کہ با صادقاں آویخت آبروئے خود ریخت ۔
اب آپ سوچ لیں کہ آپ کے پنڈت صاحب ویددان نے کیسا ایک
ناقص خیال خلاف عقل و خلاف تجارب طبعی و طبابت ظاہر کیا ہے تمام عقلا جانتے
ہیں کہ روح کا تعلق صرف بچہ کی والدہ سے نہیں ہوتا بلکہ والد اور والدہ دونوں سے
ہوتا ہے اور روحانی اخلاق کا افاضہ بچہ کے وجود پر والدین کی طرف سے ہوتا ہے
نہ ان میں سے ایک کی طرف سے ۔ ہاں اگر پنڈت صاحب یہ کہتے کہ روح دو
ٹکڑے ہو کر کسی بوٹی وغیرہ پر گرتی ہے جس کو مرد اور عورت دونوں کھا لیتے ہیں اور
دونوں منیوں میں روح کا عرق مخلوط ہو جاتا ہے تب بھی کچھ بات تھی مگر اس جگہ یہ
شبہ پیدا ہوگا کہ کیا روح آدھی آدھی ہو کر گرتی ہے اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر دو ٹکرے

سرمه چشم آریه
۷۶ کتابیں لکھتے اور دنیا میں شائع اور مشہور کرتے اور جبکہ ان لاکھوں آدمیوں عیسائیوں،
عربوں، یہودیوں ، مجوسیوں وغیرہ میں سے رڈ لکھنے کی کسی کو جرات نہ ہوئی اور جو لوگ
مسلمان تھے وہ علانیہ ہزاروں آدمیوں کے رو برو چشم دید گواہی دیتے رہے جن کی
شہادتیں آج تک اس زمانہ کی کتابوں میں مندرج پائی جاتی ہیں تو یہ صریح دلیل اس بات
پر ہے کہ مخالفین ضرورشق القمر مشاہدہ کر چکے تھے اور رڈ لکھنے کے لئے کوئی بھی گنجائش باقی
نہیں رہی تھی اور یہی بات تھی جس نے ان کو منکرانہ شور و غوغا سے چپ رکھا تھا سو جبکہ اسی
زمانہ میں کروڑ ہا مخلوقات میں شق القمر کا معجزہ شیوع پا گیا مگر ان لوگوں نے خجلت زدہ ہو کر
اس کے مقابلہ پر دم بھی نہ مارا تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس زمانہ کے مخالفین اسلام کا
چپ رہنا شق القمر کے ثبوت کی دلیل ہے نہ کہ اس کے ابطال کی کیونکہ اس بات کا جواب
مخالفین اسلام کے پاس کوئی نہیں کہ جس دعوی کا رد نہیں ضرور لکھنا چاہیے تھا انہوں نے
۷۶) بقیہ ہونے کے بعد اس کا پیوند کیونکر ہو جاتا ہے۔ غرض پنڈت صاحب اپنے اس باطل اعتقاد
حاشیه سے عجب حیص بیص میں اپنے پس ماندگوں کو پھنسا گئے ہیں اور وید کے فلسفہ کا عجیب
ایک نمونہ دکھا گئے ۔
اور ہم اس جگہ یہ بھی بیان کرنا چاہتے ہیں کہ پنڈت دیانند صاحب کا یہ
اعتقاد کہ روح جسم ہے یہ بھی سراسر غلط اور فاسد ہے روح ہرگز جسم نہیں ہے جسم قسمت
کو قبول کرتا ہے اور روح قابل انقسام نہیں اور اگر یہ کہو کہ وہ جز لایتجزی ہے یعنی
پر مانو ( پر کرتی ) ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ کئی روحوں کو باہم جوڑ کر ایک بڑا جسم
طیار ہو جائے جس کو دیکھ سکیں اور ٹول سکیں کیونکہ جز لا تجزی جس کو آر یہ لوگ پر کرتی
یا پر مانو کہتے ہیں یہی خاصیت رکھتی ہے جیسے پنڈت صاحب آپ ہی قائل ہیں کہ
اجسام کثیف پر مانوں کے باہم ملنے سے طیار ہوتے ہیں مگر کیا پنڈت صاحب کا
کوئی شاگرد ایسا جسم ہم کو دکھا سکتا ہے جو دو چار ہزار یا دو چار لاکھ یا کسی اور اندازہ

سرمه چشم آریه
کیوں نہیں لکھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی معمولی درویش یا گوشہ نشین نہیں تھے تا یہ ﴿۷۷﴾
عذر پیش کیا جائے کہ ایک فقیر صلح مشرب جس نے دوسرے مذاہب پر کچھ حملہ نہیں کیا
چشم پوشی کے لائق تھا بلکہ آں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عام مخالفین کا جہنمی ہونا
بیان کرتے تھے اس صورت میں مطلق طور پر جوش پیدا ہونے کے موجبات موجود تھے۔
ماسوا اس کے یہ بھی کچھ ضروری معلوم نہیں ہوتا کہ واقعہ شق القمر پر جو چند سیکنڈ سے کچھ
زیادہ نہیں تھا ہر یک ولایت کے لوگ اطلاع پا جائیں کیونکہ مختلف ملکوں میں دن رات
کا قدرتی تفاوت اور کسی جگہ مطلع ناصاف اور پر غبار ہونا اور کسی جگہ ابر ہونا ایسا ہی کئی اور
ایک موجبات عدم رؤیت ہو جاتے ہیں اور نیز بالطبع انسان کی طبیعت اور عادت اس
کے برعکس واقع ہوئی ہے کہ ہر وقت آسمان کی طرف نظر لگائے رکھے بالخصوص رات کے
بقیه پر روحوں کے باہم ملنے سے طیار ہو گیا ہو اور دیکھنے اور ٹولنے میں آسکتا ہو۔ سو یہ دیانند ﴿۷۷﴾
حاشیه صاحب کا پوچ خیال ہے کہ روح بھی پر مانو ہی ہے۔
ماسوا اس کے ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ جز لا يتجزی دلائل عقلیہ اور ہندسیہ
سے باطل ہے اور اس کے ابطال پر ایک آسان دلیل یہ ہے کہ اگر جز لا یتجزی یعنی
پر مانو ( پر کرتی ) کو دو چیزوں کے درمیان رکھا جائے تو ضرور ہے کہ وہ دونوں چیزیں
اطراف مخالف سے اس کو مس کریں گی اور یہ امر تقسیم کو ثابت کرنے والا ہے۔
دوسرے یہ کہ نقطہ یہی جز لا يتجزی ہے اور بموجب اصول موضوعہ
علم ہندسہ کے ہم کو اختیار ہے کہ ایک نقطہ - نقطہ سے دوسرے نقطہ تک خط مست مستقیم کھینچ لیں
مثلاً ہم مختار ہیں کہ نقاط ( اور ب میں (۔۔۔۔ ب ایک ایسا خط مستقیم کھینچ لیں
جس کا کل مجموعہ گیاراں نقطے ہوں پھر بعد اس کے ہم یہ بھی اختیار رکھتے ہیں کہ
بموجب شکل دہم مقاله اولی تحریر اقلیدس اس خط محدود کی تنصیف کریں ۔ سوظاہر ہے

سرمه چشم آریه
۷۸ وقت جو سونے اور آرام کرنے کا اور بعض موسموں میں اندر بیٹھنے کا وقت ہے ایسا التزام
بہت بعید ہے۔
پھر ان سب باتوں کے بعد ہم یہ بھی لکھتے ہیں کہ شق القمر کے واقعہ پر
ہندوؤں کی معتبر کتابوں میں بھی شہادت پائی جاتی ہے مہا بھا رتہہ کے دھرم پر ب میں
بیاس جی صاحب لکھتے ہیں کہ ان کے زمانہ میں چاند دو ٹکرے ہو کر پھر مل گیا تھا۔ اور وہ
اس شق قمر کو اپنے بے ثبوت خیال - بے ثبوت خیال سے بسوا متر کا معجزہ قرار دیتے ہیں لیکن پنڈت دیانند
صاحب کی شہادت اور یورپ کے محققوں کے بیان سے پایا جاتا ہے کہ مہا بھارتہہ
وغیرہ پر ان کچھ قدیم اور پرانے نہیں ہیں بلکہ بعض پر انوں کی تالیف کو تو صرف آٹھ
سو یا نوسو برس ہوا ہے۔ اب قرین قیاس ہے کہ مہا بھارتہہ یا اس کا واقعہ بعد مشاہدہ
۷۸ بقيه
کہ اس خط کے دو ٹکڑے برابر کرنے سے درمیانی نقطہ ( جو پر مانو ہے ) منقسم ہو جائے گا
حاشیه اور یہی مطلب تھا ۔ ماسوا اس کے جو شخص علم نفس میں سے کچھ پڑھا ہوگا اور دلائل
عدم مجسم روح اس نے دیکھے ہوں گے اس پر صاف کھل جائے گا کہ پنڈت دیانند نے
اس اپنے اعتقاد میں ایسی ڈبل غلطی کھائی ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ بالکل علم
روح سے بیگانہ اور نا آشنا ہے۔ کیا روح میں جسمانی لوازم و خواص بھی پائے جاتے
ہیں؟ کیا وہ اپنے تعلق بالبدن میں تعلق جسمانی سے مشابہ ہے کیا وہ اپنے دخول اور خروج
میں اجسام کی طرز اور طریق پر ہے پس جس حالت میں نہ جسم کو روح سے کچھ مشابہت
ہے اور نہ روح کو جسم سے کچھ مماثلت تو کس قدر بے بجھی ہے کہ روح کو جسم تسلیم کیا جائے
اور پھر غذا کی طرح عورتوں اور دیگر مادہ حیوانات کو کھلایا جائے ۔ ہم حیران ہیں کہ یہ کس
قسم کی باتیں وید میں درج ہیں اور کیوں لوگوں نے ان فاش غلطیوں کو قبول کر لیا ہے۔
افسوس افسوس افسوس ۔ منہ ۔

سرمه چشم آریه
واقعہ شق القمر جو معجزہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تھا لکھا گیا اور بسوا متر کا نام صرف بے جا ۷۹
وقت
طور کی تعریف پر جیسا کہ قدیم سے ہندوؤں کے اپنے بزرگوں کی نسبت عادت ہے درج
کیا گیا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس واقعہ کی شہرت ہندوؤں میں مؤلف تاریخ فرشتہ کے
میں بھی بہت کچھ پھیلی ہوئی تھی کیونکہ اس نے اپنی کتاب کے مقالہ یازدہم میں
ہندوؤں سے یہ شہرت یافتہ نقل لے کر بیان کی ہے کہ شہر دہار کہ جو متصل دریائے پہنبل
صوبہ مالوہ میں واقع ہے اب اس کو شاید دہارا نگری کہتے ہیں واں کا راجہ اپنے محل کی چھت
پر بیٹھا تھا ایکبارگی اس نے دیکھا کہ چاند دو ٹکرے ہو گیا اور پھر مل گیا اور بعد تفتیش اس راجہ
پر کھل گیا کہ یہ نبی عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے تب وہ مسلمان ہو گیا۔ اس ملک کے لوگ
اس کے اسلام کی وجہ یہی بیان کرتے تھے اور اس گردنواح کے ہندوؤں میں یہ ایک واقعہ
مشہورہ تھا جس بنا پر ایک محقق مؤلف نے اپنی کتاب میں لکھا۔ بہر حال جب آریہ دیس کے
راجوں تک یہ خبر شہرت پا چکی ہے اور آریہ صاحبوں کے مہا بھارتہ میں درج بھی ہو گئے اور
پنڈت دیانند صاحب پرانوں کے زمانہ کو داخل زمانہ نبوی سمجھتے ہیں اور قانون قدرت کی
حقیقت بھی کھل چکی تو اگر اب بھی لالہ مرلید ھر صاحب کو شق القمر میں کچھ تامل باقی ہو تو
ان کی سمجھ پر ہمیں بڑے بڑے افسوس رہیں گے۔
قوله قرآن میں لکھا جانا تاریخی ثبوت نہیں ورنہ دنیا میں جس قد ر جدے جدے
مذاہب والے اپنے اپنے دیوتاؤں وغیرہ کی نسبت عجائبات بیان کرتے ہیں وہ سب سچے
ہو جائیں گے۔
اقول اے ماسٹر صاحب افسوس کہ تعصب کے جوش نے آپ کی کہاں تک نوبت پہنچا
دی کہ آپ کی نظر میں قرآنی واقعات عام لوگوں کے مزخرفات کے برابر ہو گئے ۔ ایسی
باتیں جن کو لوگ بے ٹھکانہ اور بے بنیاد اپنے دیوتاؤں وغیرہ کی نسبت سینکڑوں یا ہزاروں

سرمه چشم آریه
۸۰ برسوں کے بعد بنا دیتے ہیں جو نہ ان دیوتاؤں کے زمانہ میں تحریر ہو کر شائع ہوتے ہیں اور
نہ معزز اور معتبر دیکھنے والوں تک ان کا سلسلہ متواتر اور معتبر طور پر پہنچتا ہے بلکہ سراسر وہ
مخلوق پرستوں کے مفتریات ہوتے ہیں جن کے ساتھ کوئی روشن دلیل نہیں ہوتی۔ ایسی بے اصل
اور بے ثبوت مفتریات کو قرآنی واقعات سے آپ تشبیہہ دیتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ
قرآن میں لکھا جانا تاریخی ثبوت نہیں تو پھر آپ ہی فرماویں کہ جس حالت میں ایسی کتاب
کی تحریر تاریخی ثبوت نہیں ہو سکتی جوا ہیں ہو سکتی جو اپنے زمانہ کا ایک شہرت یافتہ واقعہ مخالفوں کی گواہی کے
حوالہ سے بتلاتی ہے اور کتاب بھی ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جو تمام دنیا میں عزت اور
مرتبت کے ساتھ مشہور ہے تو پھر تاریخی ثبوت کسے کہتے ہیں۔ کیا تاریخوں کے تمام مجموعہ
میں اس سے عمدہ تر کوئی ثبوت مل سکتا ہے کہ کوئی واقعہ ہم ایسی کتاب میں لکھا ہوا پاویں جو
اسی زمانہ کا واقعہ ہو جس زمانہ کی وہ کتاب ہے اور اسی مصنف نے اس کو لکھا ہو جس نے اس
کو دیکھا بھی ہو اور وہ مؤلف کتاب بھی اپنی شہرت اور عزت میں سرآمد روزگار ہو اور پھر
باوجود ان سب باتوں کے مصنف نے مخالفوں کو بطور گواہ واقعہ قرار دیا ہو۔ اور پھر وہ کتاب
بھی ایسی محفوظ چلی آتی ہو کہ اسی زمانہ میں اکثر حصہ دنیا میں شہرت پاگئی ہو اور ہزار ہا حافظ
اس کی ابتدا سے ہوتے آئے ہوں یاں تک کہ لاکھوں حافظوں تک نوبت پہنچ گئی ہو اور اسی
زمانہ کے اس کے قلمی نسخے اور بعض تفسیریں بھی موجود ہوں اور بے شمار بندگان خدا
ابتدا سے اس کو اپنی پنجگانہ نمازوں میں پڑھتے اور تلاوت کرتے اور نیز پڑھاتے چلے
آئے ہوں اگر کوئی تاریخی کتاب ان سب صفتوں کی جامع دنیا بھر میں بجز قرآن
شریف کے آپ کی نظر میں گزری ہے تو آپ اس کو پیش کریں اور اگر پیش نہ کر سکیں تو
آپ کی سزا وہی در دخجالت اور انفعال کافی ہے جو لا جواب رہنے کی حالت میں آپ
کے عائد حال ہو گی ۔ آپ کو خبر نہیں کہ دنیا میں جس قدر بڑے بڑے مخالف با علم عیسائی

سرمه چشم آریه
یہودی مجوسی وغیرہ ہیں وہ قرآنی شہادتوں سے یعنی ان واقعات سے جو قرآن شریف )
نے اپنے زمانہ کے متعلق لکھے ہیں انکار نہیں کر سکتے ہاں تعصب کی راہ سے بعض آیات
کے معنے اور طور پر کر لیتے ہیں مثلاً شق القمر میں وہ آپ کی طرح یہ نہیں کہتے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ امر خلاف واقعہ قرآن شریف میں لکھ دیا ہے۔ چنانچہ اس
بات کی تو آپ بھی شہادت دے سکتے ہیں کہ آپ نے تمام عمر میں کوئی ایسی کتاب کسی
فاضل انگریز یا یہودی کی نہیں دیکھی ہوگی جس میں انہوں نے آپ کی طرح یہ رائے ظاہر کی
ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھوٹا دعوی شق القمر کا قرآن میں لکھ دیا ہے کیونکہ
جو فاضل قسیس اور با خبر انگریز ہیں وہ لوگ باعث اپنی عام اور وسیع واقفیت کے خوب
جانتے ہیں کہ جس طور اور التزام سے قرآن شریف نے اشاعت پائی ہے اور جس تشدد سے
مخالفوں اور موافقوں کی نگرانی اس کی آیت آیت پر رہی ہے اور جس شرعت اور جلدی سے
اس کے ہر ایک مضمون کی تبلیغ لاکھوں آدمیوں کو ہوتی رہی ہے اور جس قلیل عرصہ میں جو بعد
زمانہ نبوی تمیں برس سے بھی کم تھا وہ دنیا کے اکثر حصوں میں شہرت پا گیا ہے وہ ایسا طور اور
طریق چاروں طرف سے محفوظ ہے کہ اس میں یہ گنجائش ہی نہیں کہ کوئی جھوٹا معجزہ یا کوئی
جھوٹی پیش گوئی افترا کر کے قرآن شریف میں درج ہو سکتی جس کے افترا پر عیسائیوں
یہودیوں عربیوں مجوسیوں میں سے کسی کو بھی اطلاع نہ ہوتی ۔اسی وجہ سے اگر چہ آج تک
صد با فاضل انگریزوں نے بوجہ شدت عناد بہت کچھ مخالفانہ حملے اپنی کتابوں اور تفسیروں
میں قرآن شریف پر کرنے چاہے ہیں جن میں وہ باطل پر ہونے کی وجہ سے کامیاب
نہیں ہو سکے مگر یہ رائے جو آپ نے بیان کی آج تک ان میں سے کسی نے بھی نہیں کی ۔
سو آپ کا ایسی کتاب کو مؤرخانہ وقعت سے باہر سمجھنا اور جو ہر صافی اور خس و خاشاک
برابر خیال کر لینا اور صاف صاف فرق دیکھ کر اپنی آنکھوں پر پردہ ڈال لینا صرف نظر کا گھاٹا

ہے وبس۔
سرمه چشم آریه
قوله - اگر خلاف قانون قدرت پر اس وجہ سے یقین کیا جائے کہ پر میشر سرب شکتی مان
ہے تو پھر دنیا میں ہم کسی بات کو بھی جھوٹ نہیں کہہ سکتے اور فریبی اور دغا باز لوگ روز بروز
بہکا سکتے ہیں ۔
اقول اے صاحب میں نے آپ کو کب اور کس وقت کہا ہے کہ بے ثبوت اور تحقیق ہر یک
بات کو مان لیا کرو۔ میں تو آپ کو کھلا کھلا ثبوت دے رہا ہوں اور خود میرا یہی اصول ہے کہ
بے تحقیق کسی تاریخی واقعہ کو نہیں ماننا چاہیے لیکن میں ساتھ اس کے آپ کو یہ بھی کہتا ہوں کہ
اگر حقیقی دانائی سے کچھ بہرہ حاصل کرنے کا شوق ہے تو چند نا کارہ اور محدود تجارب کا نام
قانون قدرت مت رکھو اور کنوئیں کے مینڈک کی طرح دنیا میں اسی قدر پانی مت سمجھو جو
آپ کی نظر کے سامنے ہے۔ ایک تو آپ کے مذہب میں پہلے ہی سے یہ خرابی ہے کہ آپ
لوگ اپنے تئیں واجب الوجود اور قدیم ہونے میں پرمیشر کے بھائی بند خیال کر رہے ہیں
پھر اگر یہ دوسرا اعتقاد فاسد بھی اس کے ساتھ مل گیا کہ پرمیشر کی طاقتیں اور قدرتیں بھی
آپ کے معلومات سے زیادہ نہیں تو اس صورت میں آپ صرف بھائی بند نہ رہے بلکہ
پر میشر کے بزرگ بھی ٹھہر گئے کیونکہ بزرگوں اور باپوں کو یہ کہنا بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی
نسبت یہ دعوی کریں کہ ان کے معلومات ہمارے معلومات سے زیادہ نہیں ۔
قوله باقی سوالات جو مرزا صاحب نے اس غرض سے کئے ہیں کہ پہلے انسان اپنے
گھر کو سوچ لے اگر اپنے میں نقص ہو تو دوسرے سے سوال نہ کرے تمام جہان کے
نزدیک یہ مسئلہ غلط ہے۔
اقول ماسٹر صاحب آپ تمام جہان کو کیوں ناحق بدنام کرتے ہیں اپنے خیالات عجیبہ
سے غرض رکھیں ۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ بحث مباحثہ اظہار حق کی غرض سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی