ضیاءالحق
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
اشتهار كتاب منن الرحمن
یہ ایک نہایت عجیب و غریب کتاب ہے جس کی طرف قرآن شریف کی
بعض پر حکمت آیات نے ہمیں توجہ دلائی سوقرآن عظیم نے یہ بھی دنیا پر ایک بھاری
احسان کیا ہے جو اختلاف لغات کا اصل فلسفہ بیان کر دیا اور ہمیں اس دقیق حکمت پر
مطلع فرمایا کہ انسانی بولیاں کس منبع اور معدن سے نکلی ہیں اور کیسے وہ لوگ دھو کہ
میں رہے جنہوں نے اس بات کو قبول نہ کیا ۔ جو انسانی بولی کی جڑھ خدا تعالیٰ کی
تعلیم ہے اور واضح ہو کہ اس کتاب میں تحقیق الالسنہ کی رو سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ
دنیا میں صرف قرآن شریف ایک ایسی کتاب ہے جو اس زبان میں نازل ہوا ہے جو
ام الالسنہ اور الہامی اور تمام بولیوں کا منبع اور سرچشمہ ہے یہ بات ظاہر ہے کہ
الہی کتاب کی تمام تر زینت اور فضیلت اسی میں ہے جو ایسی زبان میں ہو جو خدا تعالیٰ
کے منہ سے اور اپنی خوبیوں میں تمام زبانوں سے بڑھی ہوئی اور اپنے نظام میں کامل
ہوا اور جب ہم کسی زبان میں وہ کمال پاویں جس کے پیدا کرنے سے انسانی طاقتیں اور
بشری بناوٹیں عاجز ہوں اور وہ خوبیاں دیکھیں جو دوسری زبانیں ان سے قاصر اور
محروم ہوں اور وہ خواص مشاہدہ کریں جو بجز خدا تعالیٰ کے قدیم اور صحیح علم کے
کسی مخلوق کا ذہن ! ذہن ان کا موجد نہ ہو۔ نہ ہو سکے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ وہ زبان خدا تعالیٰ
بقیہ اخیر میں پڑھو (صفحہ ۳۲۰)
باس العالم
ضياء الحق
حمد و شکر آن خدائے کرد گار
کز وجودش ہر وجودے آشکار
این جهان آئینہ دار روئے اور
ذره ذره
ره نماید سوئے او
کرد
در آئینه ارض
و
آن رخ بے مثل خود جلوه نما
ہر گیا ہے عارف بنگاہ اور
دست ہر شاخ نماید راه او
نور مهر و مه ز فیض نور اوست ہر ظہورے تابع منشور اوست
ہر سرے سرے ، زخلوت گاہ اُو ہر قدم جوید ، در با جاه او
مطلب ہر دل جمالِ روئے اوست گر ہی گرہست، بہر کوئی اوست
مهر و ماه و انجم و خاک آفرید صد هزاران کرد ، صنعت با پدید
این همه صنعش کتاب کار اوست بے نہایت ، اندر ین اسرار اوست
این کتابی پیش چشم ما نهاد
تاشناسی آن خدائے پاک را
تا شود معیار بہر وحی دوست
تا از و راه هدی داریم یاد
کو نماند خاکیان و خاک را
تا شناسی از هزاران آنچه زوست
تا خیانت را نماند هیچ راه
بس همان شد آنچه آن دادار خواست
مشرکان و انچه پوزش می کنند
گر بگوئی غیر را رحمان خدا
در تراشی ، بہر آن یکتا ، پسر
با زبان حال گوید ، این جهان
نے پدر دارد ، نه فرزند و نه زن
یک دے گر رشح فیضش کم شود
تا جدا گردد سفیدی از سیاه
کار دستش شاهد گفتار خاست
این گواهان تیر دوزش می کنند
تف زند بر روئے تو ، ارض و سما
بر تو بارد ، لعنت زیر و زبر
كان خدا ، فرد است و قیوم و یگان
نے مبدل شد از ایام گہن
این همه خلق و جهان برهم شود
ضياء الحق
یک نظر ، قانون قدرت را به بین
تا شناسی شان رب العالمین
کاخ دنیا را چه دید استی بنا
کز پئے آن میگذاری صدق را
عابد آن باشد ، که پیشش فانی است عارف آن کو گویدش لاثانی است
ترک کن ناراستی ، ہم عذر خام میل سوئے راستی چون شد حرام
راه بد را نیک اندیشیده
ای هداك الله چه بد فهمیده
روئے خود ، خود می نماید آن یگان تو کشی تصویر او ، چون کودکان
آن رنے کان فعل حق بنموده است۔ در حقیقت روئے حق آن بوده است
وانچه خود کردی بتے داری براہ
اے دو چشم بسته از انوار او
بت پرستی ہا کنی شام و پگاه
چون نه بینی روئے او درکار او
این چنین در افتراها چون پری؟
یا مگر از ذات بے چون منکری
دل چرا بندی درین دنیائے دون ناگهان خواهی شدن زین جابرون
از پئے دنیا بریدن از خدا
بس ہمین باشد نشان اشقیا
چون شود بخشائش حق بر کسے دل نمے ماند بدنیائش بسے
ضياء الحق
لیک ، ترک نفس کے آسان بود مردن و از خود شدن یکسان بود
آن خدا خود را نمود از کار خویش کرد قائم شاہد گفتار خویش
هرچه او را بود از حسن مزید
حلیه آن پیش چشم ما کشید
تو کشی از پیش خود تصویر او خالق او مے شوی اے تیرہ خو
آنکه خود ، از کار خود جلوه نما است آن خدا نے آنکه خود از دست ماست
اے ستمگر این ہمہ مولائے ماست آنکه قرآن مادح او جا بجا است
هر چه قرآن گفت می گوید سما
چشم بکشا تا
بینی این ضیا
بس ہمیں فخرے بود ، اسلام را کو نماید ، آن خدائے تام را
گوندش از انسان که از صنعش عیاں نے تراشد ، از خودش چون دیگران
غیر مسلم ، خود تراشد پیکرش خود تراشد ، قامت و پا و سرش
خود تراشیده
نمیگردد خدا
زین تراشیدن جهانی شد تباہ
به
ہمچو طفلان ، بازی است و افترا
کم کسی ، سوئے خدا بر دست راه
چون تو کورے نیستی ، چشمے گشا بین ، چه ظاهر می کند ارض و سما
ہر طرف بشنو صدا القدير ذو الجلال و ذو العلی نوری منیر
هیچ مخلوقے خدائے خود مگیر کے شود ، یک کر سکے چون آن قدیر
پیش او لرزد زمین و آسمان پس تو مشت خاک را مثلش مدان
گر خدا گوئی ضعیفی را بزور
جان تو گوید که کذابی و کور
دل نمی داند خدا جز آن خدا
این چنین افتاد فطرت از ابتدا
از ره کین و تعصب دور شو یک نظر از صدق کن پُر نور شو
کین ریاض عقل را ویران کند عاقلان را گمراه و نادان گند
کے بشر گردد خدائے لایزال داوری با کم کن اے صید ضلال
ضياء الحق
تو ہلاکی ، گر نجوئی آن خدا
آب شور اندر گفت ہست اے عزیز نازها کم کن ، اگر داری تمیز
آنکه بنمائد ترا ارض و سما
ہم بقرآن بین ، جمال آن قدیر قول و فعل حق ، زُلالِ یک غدیر
مردم اندر ، حسرت این مدعا
چون نمی خواهند خلق ، این چشمه را
هست قرآن، در ره دین ره نما در همه حاجات دین ، حاجت روا
آن گروه حق ، که از خود فانی اند آب نوش ، از چشمه فرقانی اند
فارغ افتاده ، ز نام و عز و جاه دل ز کف ، و از فرق افتاده گلاه
دور تر از خود
،
از بہر روئے ریختہ
بیار آمیخته آبرو
از برون چون اجنبی ، دل پُر زیار کس نداند راز شان جز کردگار
دیدن شان میدهد یاد از خدا
آن همه را بود ، فرقان ره بری
صدق ورزان در جناب کبریا
ہر یکے زان در شده همچون درے
آن ہمہ زان دلبری جان یافتند جان چه باشد روئے جانان یافتند
چشم شان شد پاک از شرک و فساد شد دل شان ، منزل رب العباد
سید شان ، آنکه نامش مصطفی است رہبر ہر زمره صدق و صفا است
می درخشد روئے حق در روئے اور بوئے حق آید ز بام و کوئے او
ہر کمال رہبری بر وے تمام پاک روی و پاک رویان را امام
اے خدا ، اے چارہ آزار ما
کن شفاعت ہائے او در کار ما
ہر کہ مهرش در دل و جانش فتد ناگهان جانے در
ایمانش فتد
کے ز تاریکی بر آید آن غراب کورمد زیں مشرق صدق و صواب
آنکه او را ظلمتی گیرد براه
نیستش چون روئے احمد مهر و ماه
تا بعش بحر معانی می شود از زمینی آسمانی
ے
شود
ضياء الحق
هر که در راه محمد زد قدم انبیاء را شد مثیل آن محترم ۵
تو عجب داری از فوز این مقام پائے بند نفس گشته صبح و شام
اے کہ فخر و ناز بر عیسی تر است بنده عاجز بچشم تو خداست
شد فراموشت خداوندی و دود
پیش عیسی او فتادی
من ندانم این چه عقل است و ذکا بنده را ساختن رب السما
فانیان را نسبتی با او گجا
در
سجود
از صفات او کمال است و بقا
چاره ساز بندگان قادر خدا
آنکه ناید تا ابد بر وی فنا
حافظ
و ستار و
جواد و کریم بیکسان را یا رو رحمان و رحیم
تو چه دانی آن خدائے پاک را
آن جلال او ، تو دادی خاک را
ہان دے ہردم ز کفارہ زنی پس نه مرد استی که کمتر از زنی
نسخه سهل
ست گر یابد سزا زید ، و گردد بکر زان فعلش رہا
لیک زین نسخه نمی یابی نشان
در ورق ہائے زمین و آسمان
تا خدا بنیاد این عالم نہاد ظالمے ہم ننگ دارد زین فساد
چوں ندارد فاسقی آن را پسند چون پسندد حضرت پاک و بلند
ما گنہ گاریم نالان نیز هم
او غیورے ہست رحمان نیز ہم
زهر و تریاق است ، در ما مستتر آن کشد این می دهد جان دگر
زهر را دیدی ، نه دیدی چاره اش آنکه بوده از ازل گفاره اش
چول دو چشمت داده اند ، اے بے خبر پس چرا پوشی یکے وقت نظر
یک نظر بین سوئے این دنیائے دون چون بگردی از پئے آن سرنگون
آنچه داری ، از متاع و منزلت
بایدت تا مدتے جہدے دراز
بے مشقت ها نگشته حاصلت
تا خوری از کشت خود نانی فراز
ضياء الحق
چون همین قانون قدرت اوفتاد بس ہمیں یاد آر در کشت معاد
خوب گفت آن قادر رب الورى لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى !
در
مثنوی
ہم درین معنی است گر تو بشنوی یادگار مولوی
از مکافات عمل غافل مشو
گندم از گندم بروید جو ز جو
آنکه بر کفاره با خاطر نهاد عقل و دین از دست خود یکسر بداد
دین و دنیا جهد خواهد هم تلاش
رو براہش جهد کن نادان مباش
أَمَّا بَعد واضح ہو کہ اس رسالہ کی تحریر کا یہ باعث ہے کہ ہم نے پہلے اس سے
چار قطعہ اشتہار آتھم صاحب کے بارے میں شائع کئے تھے جن میں پادری صاحبان
کو بخوبی سمجھایا گیا تھا کہ در حقیقت وہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے جو ہم نے مسٹر عبد الله
آتھم کے بارے میں کی تھی لیکن افسوس کہ پادری صاحبوں نے ہمارے ان
اشتہارات کو توجہ سے نہیں پڑھا اور اب تک بد گوئی اور بے اعتدالیا ربے اعتدالی اور سب وشتم سے
باز نہیں آتے ۔ اور اس بے ہودہ بات پر بار بار زور دیتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں
ہوئی ۔ لیکن ہم نے جو ہمارے ذمہ فرض تھا ادا کر دیا یعنی یہ کہ اگر آتھم صاحب نے
رجوع بحق نہیں کیا جو پیشگوئی کی ضروری اور قطعی شرط تھی تو وہ جلسہ عام میں قسم کھا
کر چار ہزار روپیہ بطور تاوان کے ہم سے لے لیں مگر آتھم صاح مر آتھم صاحب نے قسم کھانے سے
نکار کیا۔ اور ہم چار ہزار کے اشتہار میں ثابت کر چکے ہیں کہ یہ عذر ان کا کہ مقسم ان
کے مذہب میں منع ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے۔ اور ان کے بزرگ ہمیشہ قسم
کھاتے رہے ہیں مگر آتھم صاحب نے ان ثبوتوں کا کچھ جواب نہ دیا۔ ہاں ڈاکٹر
النجم : ٤٠
ضياء الحق
مارٹن کلارک نے امرتسر سے ایک گندہ اشتہار جو اُن کی بد بودار فطرت کا ایک نمونہ
تھا جاری کیا ۔ جس کا خلاصہ مطلب یہی تھا کہ ہمارے مذہب میں قسم کھانا ایسا ہی منع
ہے جیسا کہ مسلمانوں میں سور کا گوشت کھانا ، مگر افسوس کہ ان کو یہ خیال نہ آیا کہ
اگر قسم کھا نا سور کے گوشت کے برابر ہے تو یہ سو رفتم کھانے کا پولوس صاحب اپنی
تمام زندگی میں کھاتے رہے ۔ پطرس نے بھی کھایا تو پھر آتھم صاحب پر کیوں
حرام ہو گیا ۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ قسم کھانا عیسائیوں میں صرف جائز ہی
نہیں بلکہ بعض موقعوں میں واجبات سے ہے ۔ انگریزی عدالتیں جو کسی شخص کو
خلاف مذہب مجبور نہیں کرتیں انہوں نے بھی عیسائی مذہب کو قسم کھانے سے باہر
نہیں رکھا۔ اور خود آتھم صاحب کا عدالتوں میں قسم کھانا ثابت ہے۔ اس لئے
چاہئے تھا کہ حضرات پادری صاحبان یا تو آتھم صاحب کو قسم کھانے پر مجبور کرتے یا
ان سے نالش کرواتے تا اسی کے ضمن میں ان کو قسم کھانی پڑتی اور یا عام اشتہار
دیتے کہ در حقیقت آتھم صاحب ہی دروغ گو ہیں لیکن انہوں نے بجائے اس کے
سراسر ہٹ دھرمی سے گالیاں دینی شروع کر دیں اور یہ نابکار عذر پیش کیا کہ آتھم
کھلے کھلے کب اسلام لایا مگر ایک سلیم طبع انسان سمجھ سکتا ہے کہ وہ شرط جو پیشگوئی میں
درج ہے اس شرط کے یہ لفظ نہیں ہیں کہ اگر آتھم کھلے کھلے طور پر اسلام لے آوے
گا تو وہ موت سے بچے گا ورنہ نہیں بلکہ پیش گوئی میں صرف رجوع کی شرط ہے اور
رجوع کا لفظ پوشیدہ طور پر حق کے قبول کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے پس اس
صورت میں کھلے کھلے اسلام کا مطالبہ سرا سر حماقت ہے ۔
سوچنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کا اپنے الہام میں ان الفاظ کا ترک کرنا کہ
ضياء الحق
آتھم کھلے کھلے طور پر اسلام لے آئے گا اور اس کے مقابل پر رجوع کا لفظ
استعمال کرنا جو ایک ادنیٰ حالت التفات الى الحق پر بھی صادق آ سکتا ہے ۔ صاف
یہ پیرا یہ یہاں دلالت کر رہا تھا کہ کھلا کھلا اسلام لانا ضروری منشاء پیشگوئی کا
نہیں کہ اگر یہی ضروری ہوتا تو اصل الفاظ جن سے یہ مطلب بوضاحت ادا ہوتا ہے
کیوں چھوڑ دیئے جاتے ۔ یہ ایک ایسی بات ہے جو ہر ایک منصف کے لئے غور
کرنے کی جگہ ہے ۔ اور میں یقین نہیں کرتا کہ کوئی پاک دل آدمی ایک لحظہ بھی اس
پر غور کر کے پھر شکوک و شبہات کی مشکلات میں پڑے ۔ مخالفوں کا سارا سیا پا تو اس
بات پر ہے کہ آتھم نے اپنی زبان سے عام لوگوں میں اقرار اسلام کیوں نہ کیا ۔
مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایسے کھلے کھلے اسلام لانے کی پیشگوئی میں شرط تھی کیا اس تحریر
میں جس پر فریقین کے دستخط بروز مباحثہ ہو گئے تھے یہ درج تھا کہ عذاب نہ وارد
ہونے کی یہ شرط ہے کہ آتھم کھلے کھلے طور سے مشرف با سلام ہو جائے بلکہ کھلے کھلے
تو کیا اس تحریر میں تو اسلام کا بھی کچھ ذکر نہیں تھا صرف رجوع الی الحق کی شرط
ہے اور ظاہر ہے کہ رجوع کا لفظ جیسا کہ کبھی کھلے کھلے اسلام لانے پر بولا جا سکتا
ہے ایسا ہی کبھی دل میں تسلیم کرنے پر بھی اطلاق پا تا ہے اس سے تو یہی ثابت
ہوا کہ آتھم کے کھلے کھلے اسلام لانے پر کوئی قطعی شرط نہ تھی غایت کا ر یہ کہ دو
احتمالوں میں سے یہ بھی ایک احتمال تھا پھر اسی پر زور دینا کیا ایمانداری
نوٹ: خدائے علیم و حکیم کا پیشگوئی کی شرط میں کھلے کھلے اسلام کا ذکر نہ کرنا خود اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ پوشیدہ طور پر رجوع کرے گا فقط ۔ منہ
ضياء الحق
کا کام تھا ۔ جبکہ ایک احتمال کی رو سے خود آتھم نے اپنی کنارہ کشی اور خوف زدہ
حالت دکھلا کر پیشگوئی کی صداقت ظاہر کر دی تو کیا یہ ایک بد ذاتی نہیں جو اس نتیجہ
کو چھپایا جائے جو اس کی خود اپنی کنارہ کشی سے اور پُر خوف حالت سے پیشگوئی کی
نسبت قائم ہو گیا ۔ ہم نے کب اور کس وقت آتھم کے کھلے کھلے اسلام لانے کی
شرط درج کی تھی ۔ پھر جنہوں نے کھلا کھلا اسلام لانا ضروری سمجھا۔ کیا انہوں نے
سراسر بد دیانتی سے حق پوشی نہیں کی ۔ کیا انہوں نے ہمارے الفاظ کو نظر انداز کر
کے مجرمانہ خیانت کا ارتکاب نہیں کیا ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ یہ کہنا کہ بشر طیکہ کھلا کھلا
لوگوں کے روبرو اسلام لے آوے اور یہ کہنا کہ حق کی طرف رجوع کر لے یہ
دونوں فقرے ایک ہی وزن کی کیفیت نہیں رکھتے اور یہ کہنا کہ زید جو ایک نصرانی
ہے اس نے رجوع بحق کیا ہے ہرگز اپنی دلالت میں اس دوسرے قول کے مساوی
نہیں کہ زید کھلے کھلے طور پر مشرف باسلام ہو گیا بلکہ رجوع بحق ہونے کی خبر میں
اس بات کا احتمال باقی ہے کہ بعض قرائن قویہ سے اسلام لانے کا نتیجہ نکالا گیا ہو اور ﴿9﴾
ہنوز کھلے کھلے طور پر زید مشرف با سلام نہ ہوا ہو اسی وجہ سے ایسی خبر کا سننے والا
بار ہا سوال بھی کرتا ہے کہ کیا وہ کھلے کھلے طور پر مشرف با سلام ہوا یا ہنوز مخفی
ہے ۔ اور بارہا یہ جواب پاتا ہے کہ نہیں کھلے طور پر نہیں بلکہ بعض قرائن سے اس
کا رجوع معلوم ہوا ہے پس اس سے ثابت ہوا کہ رجوع کا لفظ کھلے کھلے اسلام
لانے پر قطعی الدلالت نہیں بلکہ جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں دونوں احتمالوں پر
مشتمل ہے ۔ اور ایک شق میں اس کو محصور کرنا ایسی بے ایمانی ہے جس کو بجز
ایک خبیث النفس کے اور کوئی شریف الطبع استعمال نہیں کر سکتا ۔ ہاں ایسے
ضياء الحق
موقعہ پر مخالف یہ حق رکھتا ہے کہ قرائن قویہ کا مطالبہ کرے جن کی وجہ سے کہہ سکتے
ہوں کہ ضرور اس نے در پردہ رجوع بحق کیا گو زبان سے اس کا قائل نہیں ۔ پس
اس جگہ یہ سوال ضرور پیش ہو سکتا ہے کہ آتھم نے اپنے رجوع بحق ہونے کے کون
سے قرائن ظاہر کئے جن سے پیشگوئی کا پورا ہونا ثابت ہو تو اس کا یہ جواب ہے
کہ آتھم کا با وجود سخت اصرار عیسائیوں کے نالش نہ کرنا جس کی ضمن میں اس کو
ہمارے مطالبہ سے قسم کھانا بھی پڑتا اول قرینہ اس کے رجوع بحق ہونے کا ہے ۔
اور پھر بعد اس کے اس کا ڈرتے رہنے کا اپنی زبان سے رو رو کر اقرار کرنا یہ
دوسرا قرینہ ہے ۔ اور پھر ایک خوفناک حالت بنا کر اور سراسیمہ ہو کر شہر بشہر اس کا
بھاگتے پھرنا یہ تیسرا قرینہ ہے ۔ اور پھر یہ کہنا کہ خونی فرشتوں نے تین مقام پر تین
حملے میرے پر کئے یہ چوتھا قرینہ ہے۔ اور پھر با وجود چار ہزار روپیہ پیش کرنے کے
قسم نہ کھانا یہ پانچواں قرینہ ہے اور تفصیل ان کی حسب ذیل ہے ۔
(1) اوّل یہ کہ آتھم نے اپنے اس خوف زدہ ہونے کی حالت سے جس
کا اس کو خو دا قرار بھی ہے جو نورافشاں میں شائع ہو چکا ہے ۔ بڑی صفائی سے یہ
ثبوت دے دیا ہے کہ وہ ضرور ان ایام میں پیشگوئی کی عظمت سے ڈرتا رہا یعنی
اس نے اپنی مضطر با نہ حرکات اور افعال سے ثابت کر دیا کہ ایک سخت غم نے اس کو
گھیر لیا ہے اور ایک جانکاہ اندیشہ ہر وقت اور ہر دم اس کے دامنگیر ہے جس کے
ڈرانے والے تمثلات نے آخر اس کو امرتسر سے نکال دیا ۔
واضح ہو کہ یہ انسان کی ایک فطری خاصیت ہے کہ جب کوئی سخت
خوف اور گھبراہٹ اس کے دل پر غلبہ کر جائے اور غایت درجہ کی بے قراری
ضياء الحق
اور بے تابی تک نوبت پہنچ جائے تو اس خوف کے ہولناک نظارے طرح طرح
کے تمثلات میں اس پر وارد ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور آخر وہ ڈرانے وا
والے نظارے مضطر با نہ حرکات اور بھاگنے کی طرف مجبور کرتے ہیں ۔ اسی کی
طرف توریت استثنا میں بھی اشارہ ہے کہ قوم اسرائیلی کو کہا گیا کہ جب تو
نافرمانی کرے گا اور خدا تعالیٰ کے قوانین اور حدود کو چھوڑ دے گا تو تیری
زندگی تیری نظر میں بے ٹھکا نہ ہو جائے گی ۔ اور خدا تجھ کو ایک دھڑ کا اور جی کی
غمناکی دے گا اور تیرے پاؤں کے تلوے کو قرار نہ ہوگا ۔ اور جا بجا بھٹکتا
پھرے گا ۔ چنانچہ با رہا ڈرانے والے تمثلات بنی اسرائیل کی نظر کے سامنے
پیدا ہوئے اور خوابوں میں دکھائی دیئے جن کے ڈر سے وہ اپنے جینے سے
نا امید ہو گئے اور مجنونا نہ طور پر شہر بشہر بھاگتے پھرے ۔
غرض یہ ہمیشہ سے سنت اللہ ہے کہ شدت خوف کے وقت کچھ کچھ
ڈرانے والی چیزیں نظر آ جایا کرتی ہیں اور جیسے جیسے بے آرامی اور خوف
بڑھتا جاتا ہے وہ تمثلات شدت اور خوف کے ساتھ ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔
اب یقینا سمجھو کہ آتھم کو انذاری پیشگوئی سننے کے بعد یہی حالت پیش آئی ۔
جلسہ مباحثہ کے بافراست حاضرین پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ
پیشگوئی کے سننے کے ساتھ ہی آتھم کے چہرہ پر ایک خوفناک اثر پیدا ہو گیا
تھا اور اس کے حواس کی پریشانی اسی وقت سے دکھائی دینے لگی تھی کہ
جب وہ پیشگوئی اس کو سنائی گئی پھر وہ روز بروز بڑھتی گئی اور آتھم کے
دل و دماغ پر اثر کرتی گئی اور جب کمال کو پہنچ گئی جیسا کہ نور افشاں