ضیاءالحق
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضياء الحق
میں آتھم نے خود شائع کرا دیا تو ڈرانے والی تمثلات کا نظارہ شروع ہو گیا ۔ اور
ابتدا اس سے ہوئی کہ آتھم کو خونی سانپ نظر آنے لگے پھر تو غیر ممکن تھا کہ سانپوں
والی زمین میں وہ بود و باش رکھتا کیونکہ سانپ کی ہیبت بھی شیر کی ہیت سے کچھ کم
نہیں ہوتی ۔ پس اس نے نا چا ر ہو کر اس زمین سے جہاں سانپ دکھائی دیا تھا جو
اس کی نگاہ میں خاص اسی کے ڈسنے کے لئے آیا تھا کسی دور دراز شہر کی طرف کوچ
کرنا قرین مصلحت سمجھا یا یوں کہو کہ سانپ کی رویت کے بعد پیشگوئی کی تصویر
ایک ایسی چمک کے ساتھ اس کو نظر آئی کہ اس چمک کے مقابل پر وہ ٹھہر نہ سکا
اور اندرونی گھبراہٹ نے بھاگنے پر مجبور کیا اور آتھم صاحب کا یہ قول کہ وہ
سانپ تعلیم یافتہ تھا اور ان کے ڈسنے کو ہماری جماعت کے بعض لوگوں نے چھوڑا
تھا اس کی بحث ہم جدا بیان کریں گے ۔ بالفعل یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ
بموجب اقرار آتھم صاحب کے امرتسر چھوڑ نے کا باعث وہ سانپ ہی تھا ۔ جس
نے آتھم صاحب کو خوفناک صورت دکھا کر عین گرمی کے موسم میں ان کو سفر کرنے
کی تکلیف دی اور بڑی گھبراہٹ کے ساتھ بیوی بچوں سے انہیں علیحدہ کر کے
لدھیانہ میں پہنچایا مگر افسوس کہ وہ سانپ نہ مارا گیا اور نہ اس کا کوئی چھوڑ نے
والا پکڑا گیا کیونکہ وہ صرف نظر ہی آتا تھا اور کوئی جسمانی وجود نہ تھا ۔ غرض
کہ سانپ کی قہری تجلی اور اس کو دیکھ کر آتھم صاحب کا امرتسر کو چھوڑنا ایک ایسا
امر ہے کہ ایک منصف حق جو کے سب عقدے اسی سے حل ہو جاتے ہیں ۔ دنیا
سب اندھی نہیں ہر ایک با تمیز سمجھ سکتا ہے کہ یہ الزام کہ گویا ہم نے آتھم صاحب کو
ڈسنے کے لئے ایک تعلیم یافتہ سانپ ان کی کوٹھی میں چھوڑ دیا تھا عند العقل اصل
ضياء الحق
حقیقت کیا رکھتا ہے ۔ غرض یہ پہلا الزام ہے یا یوں کہو کہ یہ وہ پہلا غیبی حملہ ہے جس
۔
کے معنے ہم میں اور عیسائیوں میں متنازعہ فیہ ہیں جس میں ہمارے مخالف مولوی
اور ان کے اوباش چیلے بھی عیسائیوں کے ساتھ ہیں ۔
مگر آتھم صاحب نے اس تعلیم یافتہ سانپ کا اور نیز اس بات کا کہ وہ
ہماری طرف سے چھوڑا گیا تھا اب تک کوئی ثبوت نہیں دیا ۔ اور ہم ابھی معقولی
طور پر بیان کر چکے ہیں کہ یہ سانپ ہرگز باہر سے نہیں آیا بلکہ آتھم صاحب کے ہی
دل و دماغ سے نکلا تھا ۔
چونکہ آتھم صاحب کے دل پر پیشگوئی کا نہایت قومی اثر ہو چکا تھا اور
ہر وقت ایک شدت خوف اس کی نظر کے سامنے رہتا تھا ۔ اس لئے ضرور تھا کہ
کوئی خوفناک نظارہ بھی ان کی آنکھوں کے سامنے پھر جائے لہذا ان کی دہشت
زده متخیلہ کو خونی سانپ نظر آ گیا جس کو عربی میں حیہ کہتے ہیں کیونکہ سانپ
انسان کی نسل کا پہلا اور ابتدائی دشمن ہے اور بزبان حال کہتا ہے کہ حَيَّ عَلَی
المَوتِ یعنی موت کی طرف آ جا اس لئے اس کا نام حیہ ہوا ۔
پس چونکہ سانپ موت کا اوتار ہے اس لئے آتھم صاحب کو پہلے یہی دکھائی دیا۔
جس کا آتھم صاحب نے نور افشاں میں رو رو کر اقرار کیا ہے کہ ضرور میں موت سے
ڈرتا رہا پس ایسے ڈرنے والے کو اگر سانپ نظر آ گیا تو کوئی حقیقت شناس اس سے تعجب
نہیں کرے گا۔ اور ایسا نظارہ آتھم صاحب پر ہی کچھ حصر نہیں رکھتا بلکہ یہ تو عام قانون
قدرت ہے کہ شدت خوف کے وقت ایسے انجو بے ضرور دکھائی دیا کرتے ہیں بھلا یہ تو ۱۲
سانپ ہے بعض لوگ کمال خوف کے وقت جب وہ اندھیری رات میں اکیلے چلتے ہیں
ضياء الحق
بھوت کو بھی دیکھ لیتے ہیں ۔ اور حقیقت یہ ہوتی ہے کہ جب اندھیری رات اور
تنہائی اور قبرستان کے بیابان میں دل پر خوف غالب ہوا اور پُر دہشت تخیلات
زمانہ آتش کی طرح اڑنے لگے تو پھر کیا تھا فی الفور آنکھوں کے سامنے ایک دیو
مہیب شکل کے ساتھ حاضر ہو گیا ۔ اور شکل یہ دکھائی دی کہ گویا ایک کالا بھوت
دور سے دوڑا چلا آتا ہے جس کی شکل نہایت ہولناک ایک پہاڑ کا پہاڑ
کو ته گردن سیاه رنگ چوٹی آسمان پر پیر زمین پر موٹے موٹے ہونٹ زرد زرد
دانت اور پھر بہت لمبے اور باہر نکلے ہوئے چپٹی ناک دبا ہوا ما تھا ۔ سرخ سرخ
آنکھیں باہر نکلی ہوئیں ۔ سر ہوئیں ۔ سر پر لمبے دو سینگ مونہہ سے آگ کے شعلے نکل رہے
ہیں ۔ پس جبکہ ایسی حالتوں میں بھوت بھی نظر آ جایا کرتے ہیں ۔ پھر اگر آتھم
صاحب نے سانپ دیکھ لیا تو کیا غضب ہوا ۔ ایسا سانپ دیکھنے سے کون انکار
کرے گا کلام تو اس میں ہے کہ کوئی تعلیم یافتہ سانپ کسی انسان نے چھوڑا تھا ۔
جو آتھم صاحب کی شکل و شباہت سے خوب واقف تھا ۔ افسوس کہ آتھم صاحب
نے اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا ۔ کاش وہ قسم ہی کھا لیتے تا وہ اسی طرح اپنے تئیں
اس الزام سے بری کرتے جوان بناوٹ کی باتوں سے ان پر عائد ہو گیا ہے ۔ مگر
خیر ہم اب بھی ان کے بکلی مکذب نہیں ۔ ہمارا تو ایمان ہے کہ ضرور ان کو سانپ
نظر آیا تھا ۔ مگر یہ سانپ انہیں کے تخیلات کا نتیجہ تھا۔ اور اس بات پر قطعی دلیل تھا
کہ پیشگوئی کی پوری عظمت ان کے دل پر طاری ہو گئی تھی ۔
یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح یونس کی قوم کو ملائک
عذاب کے تمثلات میں دکھائی دیئے تھے اسی طرح ان کو بھی سانپ وغیرہ
ضياء الحق
تمثلات
ت دکھائی دئے مگر ساتھ ہی ضروری طور پر اتھ ہی ضروری طور پر اس بات کو ماننا پڑتا ہے کہ جس شخص کا
خوف ایک مذہبی پیشگوئی سے اس حد تک پہنچ جائے کہ اس کو سانپ وغیرہ ہولناک
چیزیں نظر آئیں یہاں تک کہ وہ ہراساں اور ترساں اور پریشان اور بے تاب اور
دیوانہ سا ہو کر شہر بشہر بھاگتا پھرے ۔ اور سراسیموں اور خوف زدوں کی طرح جابجا
بھٹکتا پھرے ایسا شخص بلا شبہ یقینی یا ظنی طور پر اس مذہب کا مصدق ہو گیا ہے جس کی
تائید میں وہ پیشگوئی کی گئی تھی۔ اور یہی معنی رجوع الی الحق کے ہیں ۔ اور یہی وہ
حالت ہے جس کو بالضرور رجوع کے مراتب میں سے کسی مرتبہ پر محمول کرنا چاہیے ﴿۱۳﴾
اور میں جانتا ہوں کہ آتھم صاحب کا اس پیشگوئی سے جو دین اسلام کی سچائی کے لئے
کی گئی تھی جس کے ساتھ رجوع بحق کی شرط بھی تھی اس قدر ڈرنا کہ سانپ نظر آنا
اور تیروں اور تلواروں والے دکھائی دینا یہ ایسے واقعات ہیں جو ہر ایک دانشمند جو
ان کو نظر یکجائی سے دیکھے گا وہ بلا تامل اس نتیجہ تک پہنچ جائے گا کہ بلا شبہ یہ سب باتیں
پیشگوئی کے پُر زور نظارے ہیں ۔ اور جب تک کسی کے دل پر ایسا خوف مستولی نہ ہو
جو کمال درجہ تک پہنچ جائے تب تک ایسے نظاروں کی ہرگز نوبت نہیں آتی جو شخص
مکذب اسلام ہو اور حضرت عیسی کے دور تک ہی الہام پر مہر لگا چکا ہو کیا وہ اسلامی
پیشگوئی سے اس قدر ڈ ر سکتا ہے بجز اس صورت کے کہ اپنے مذہب کی نسبت شک
میں پڑ گیا ہو اور عظمت اسلامی کی طرف جھک گیا ہو ۔
اگر با وجود ان قرائن کے پھر بھی آتھم صاحب کو ان کی حق پوشی پر نہ
پکڑا جائے اور بہت ہی نرمی کی جاوے تا ہم یہ مطالبہ انصافاً اُن کے ذمہ باقی
رہتا ہے کہ جب کہ وہ اپنے خوف کے وجوہات کو یعنی تین حملوں کو اس
ضياء الحق
پہلو پر ثابت نہیں کر سکے جس سے وہ تمام حملے انسانی حملے سمجھے جاتے ۔ تو اب اس
سوال سے بچنے کے لئے کہ کیوں یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ بعید از قیاس مشاہدات ان کے
جن میں سے سب سے پہلے سانپ کے حملے کا مشاہدہ ہے۔ انہیں کے پُر خوف تخیلات
کا نتیجہ اور انہیں کے خوف زدہ دماغ سے متمثل ہو گئے ہیں کم سے کم یہ ضروری تھا کہ
وہ اس قریب العقل الزام سے اپنی بریت ظاہر کرنے کے لئے قسم کھا جاتے ۔
یعنی جلسہ عام میں قسماً یہ بیان کر دیتے کہ وہ الہام کو منجانب اللہ الہام سمجھ کر
میں ڈرے اور نہ حقیت اسلام کی ان کے دل میں سمائی بلکہ واقعی طور پر تعلیم یافتہ سانپ
سے لے کر اخیر تک تین متواتر حملے ہماری جماعت کی طرف سے ان پر ہوئے جن
سے وہ ڈرتے رہے کیونکہ اس مقدمہ کی صورت ایسی ہے کہ صرف ہمارا ہی الہام ان کو
ملزم نہیں کرتا بلکہ ساتھ اس کے ان کو انہیں کا قول و فعل بھی ملزم کر رہا ہے۔
اور یہ یادر ہے کہ یہ وہی آتھم صاحب ہیں جنہوں نے بحث سے پہلے
ایک اپنی دستخطی نوشت ہم کو دے دی تھی کہ کوئی نشان دیکھنے پر ضرور میں اپنے
مذہب کی اصلاح کرلوں گا جس سے ہم نتیجہ نکالتے ہیں کہ وہ کسی قدر اصلاح کی
اپنے اندر جرات بھی رکھتے تھے سو خوفناک نظارے جو ان کے لئے نشان کے حکم
میں تھے اس پوشیدہ رجوع کے محرک ہو گئے ۔
(۲) پھر دوسرا قرینہ یہ ہے کہ جب آتھم صاحب امرتسر سے تعلیم
یافتہ سانپ کے حملہ سے ڈر کر بھاگے اور لدھیا نہ میں اپنے داماد کے پاس
پناہ گزین ہوئے تو اس جگہ بھی شدید خوف کے دورہ کے وقت وہی تمثی
نظارہ آتھم صاحب کی آنکھوں کے آگے پھر گیا جو غلبہ خوف کے وقت پھرا
ضياء الحق
کرتا ہے مگر اب کی دفعہ ان کو سانپ دکھائی نہیں دیا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ایک
خوفناک حالت پیدا پیدا ہو ہوئی یعنی یہ کہ بعض مسلح آدمی نیزوں کے ساتھ ان کو دکھائی
دیئے کہ گویا وہ ان کے احاطہ کوٹھی کے اندر آ کر بس قریب ہی آپہنچے ہیں اور قتل
کرنے کے لئے مستعد ہیں ۔ ہمیں معتمد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملہ کے بعد
آتھم صاحب اپنی کوٹھی میں بہت روتے رہے اور کبھی یہ بیان نہیں کیا کہ کسی انسان
نے حملہ کیا بلکہ ہر وقت ایک پوشیدہ ہاتھ کا خوف ان کے چہرہ پر نمایاں تھا اور
وہ خوف اور بے آرامی بڑھتی گئی اور دل کی غمنا کی اور دھڑ کا زیادہ ہوتا گیا ۔
یہاں تک کہ قہر زدہ یہودیوں کی طرح پاؤں کے تلوہ نے پھر بے قراری ظاہر کی ۔
اور وہ کوٹھی بھی کچھ ڈراؤنی سی معلوم ہوئی ۔ اور سچ بھی تھا کہ جس کوٹھی کے احاطہ
میں ایسے مسلح پیادے یا سوار گھس آئے کہ با وجود سخت انتظام اور اہتمام پولیس کے
لوگوں کے جو حفاظت کے لئے دن رات وہیں جمے رہتے تھے پکڑے نہ گئے اور نہ
ان کا حلیہ دریافت ہو سکا اور نہ پتہ لگا کہ کس راہ سے آئے اور کس راہ سے چلے
گئے اس خوفناک کوٹھی میں آتھم صاحب کیونکر رہ سکتے تھے ۔
انسان فطرتاً یہ عادت رکھتا ہے کہ جس جگہ سے ایک مرتبہ اس کو خوف آوے تو پھر اسی
جگہ رات رہنا پسند نہیں کرتا ۔ غرض انہیں وجوہ سے آتھم صاحب کو لدھیا نہ بھی چھوڑنا پڑا۔
لیکن اب بحث یہ ہے کہ کیا حقیقت میں کوئی جماعت نیزوں یا تلواروں والی
بمقام لدھیا نہ آتھم صاحب کی کوٹھی میں گھس آئی تھی ؟
اس بحث کو ہم صرف ان دو کلموں سے طے کر سکتے ہیں کہ اگر
بمقام امرتسر آتھم صاحب پر فی الحقیقت کسی تعلیم یا فتہ سانپ نے حملہ کیا تھا ﴿۱۵﴾
ضياء الحق
تو پھر اس جگہ بھی نیزوں تلواروں والے آتھم صاحب پر ضرور آ پڑے ہوں گے
اور اگر آتھم صاحب اس پہلے حملے کے بیان کرنے میں صادق ہیں تو اس
دوسرے حملہ میں بھی صادق ہوں گے ۔
لیکن افسوس تو یہ ہے کہ جیسے آتھم صاحب بمقام امرتسر سانپ پکڑنے سے
ناکام رہے اور اس کو مار بھی نہ سکے یہی نا کامی آتھم صاحب کو اس جگہ بھی نصیب
ہوئی ۔ باوجود یکہ پولیس کا انتظام اور داماد کی احتیاطیں امرتسر سے زیادہ تھیں ۔
اور یہ افسوس اور بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ جب ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ آتھم
صاحب جیسا ایک تجربہ کار سرکاری ملازم پنشنر جو مدت دراز تک اکسٹرا اسسٹنٹی کا
کام کرتا رہا کیا وہ اس فوجداری قانون سے نا واقف تھا ۔ کہ جب اس اقدام قتل
تک نوبت پہنچی تھی تو وہ بذریعہ عدالت با ضابطہ ہمارا مچلکہ تحریر کروا کر امن سے
لدھیانہ میں لیٹا رہتا ۔
یہ بات کچھ تھوڑی نہیں تھی کہ بقول ان کے جو بعد میں بنائی گئی ہے کہ اقدام قتل
کے لئے ان پر حملہ ہوا ۔ مگر ان سے تو اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس ظالمانہ واقعہ کو چند اخباروں
میں ہی درج کروا دیتے بلکہ بقول شخصے کہ ” مشتے کہ بعد از جنگ یاد آید بر کله خود
باند زد ۔ ان باتوں کو اس وقت ظاہر کیا جب وہ وقت ہی گزر گیا اور پندرہ مہینے کی
میعاد منقضی ہوگئی ۔ پھر بھی یاروں دوستوں نے بہت زور مارا کہ آتھم صاحب اب
بھی نالش کر دیں مگر چونکہ وہ اپنے دل میں جانتے تھے کہ یہ سب آسمانی امور ہیں اور
سمجھتے تھے کہ نالش کرنا تو آپ اپنے ہاتھ سے ہلاکت کا سامان جمع کرنا ہے۔ اور خود
اس قدر شوخی بھی خطرناک ہے کہ اپنے خوف اور رجوع کو اور پہلو میں لاکر چھپا دیا
ضياء الحق
اور خدا تعالیٰ کے احسان کو یاد نہ رکھا !!! اس لئے انہوں نے باوجود ڈاکٹر کلارک
کے بہت سے سیاپے کے نالش نہ کی ۔ اور یہ بھی انہیں معلوم تھا کہ نالش کی
تقریب پر قسم بھی دی جائے گی ۔ پس اسی خرخشہ سے جو ان کی جان پر و بال لاتا
تھا کنارہ کیا ۔
مگر تا ہم یہ کنارہ کشی بے سود ہے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ مجرم کو بے سزا نہیں
چھوڑتا ۔ نادان پادریوں کی تمام یا وہ گوئی آتھم کی گردن پر ہے ۔
۔
اگر چہ آتھم نے نالش اور قسم سے پہلو تہی کر کے اپنے اس طریق سے 1
صاف بتلا دیا کہ ضرور رجوع بحق کیا ۔ اور تین حملوں کی طرز وقوع سے بھی بتلا دیا
کہ وہ حملے انسانی حملے نہیں تھے مگر پھر بھی آتھم اس جرم سے بری نہیں ہے کہ
اس نے حق کو علانیہ طور پر زبان سے ظاہر نہیں کیا !!! صرف اس کے افعال پر
غور کرنے سے عقلمندوں پر حقیقت ظاہر ہوگئی ۔
(۳) تیسرا قرینہ یہ ہے کہ جب آتھم صاحب لو دیا نہ میں بھی آسمانی
سلاح پوشوں کا مشاہدہ کر چکے تو اُن کا دل وہاں رہنے سے بھی ٹوٹ گیا ۔ اور
حق کے رعب نے ان کو دیوانہ سا بنا دیا ۔ تب وہ اپنے دوسرے داماد کی طرف
دوڑے جو فیروز پور میں تھا۔ شاید اس سے یہ غرض ہوگی کہ وہ اپنے ان
عزیزوں کی آخری ملاقاتیں سمجھتے ہوں گے کہ شاید پوشیدہ رجوع معتبر نہ ہو اور
دل میں ٹھان لیا ہو گا کہ اگر میں باوجود اندرونی تو بہ اور رجوع کے پھر بھی
بچ نہ سکوں تو بارے اپنی لڑکیوں اور عزیزوں کو تو مل لوں ۔ بہر حال وہ
افتان خیزان فیروز پور پہنچے اور پیشگوئی کی عظمت نے ان کی وہ حالت بنا
ضياء الحق
رکھی تھی جس سے ہر اس اور ترس اور پریشانی ہر وقت مترشح ہو رہی تھی اور حق سے
خائف ہونے کی حالت میں جو جو دہشتیں اور قلق اس شخص پر وارد ہوتا ہے جو یقین
رکھتا ہے یا ظن رکھتا ہے کہ شائد عذاب الہی نازل ہو جائے یہ سب علامتیں ان میں
پائی جاتی تھیں ۔
چنانچہ جب خوف اس جگہ بھی اپنی نہایت کو پہنچا تو دوری مرض کی طرح وہی
نظارہ پھر نظر آیا جو لدھیانہ میں نظر آیا تھا مگر اب کی دفعہ وہ کرشمہ قدرت نہایت ہی
جلالی تھا جس نے آتھم صاحب کے دل پر بہت ہی کام کیا۔
چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ پھر میں نے فیروز پور میں دیکھا کہ بعض آدمی تلواروں یا
نیزوں کے ساتھ آ پڑے۔
غرض معتبر وسائل سے معلوم ہوا ہے کہ اب کی دفعہ ان پر خطرناک خوف
طاری ہوا۔ اور خواب میں بھی ڈرتے رہے اور اس عرصہ میں ایک حرف بھی اسلام
کے برخلاف منہ سے نہیں نکالا اور نہ کسی کے پاس یہ شکایت پیش کی کہ میرے پر یہ
تیسری مرتبہ حملہ ہوا ۔
ان تمام حملوں پر نظر غور ڈالنے سے ہر ایک پہلو سے آتھم صاحب قابل الزام
ٹھہر گئے ہیں کیونکہ باوجود یکہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ تین حملے ہوئے جن میں سے پہلا
حملہ تعلیم یافتہ سانپ کا حملہ ہے مگر آتھم صاحب نے نہ تو حملہ کرنے والوں کو پکڑا اور
نہ حسب ضابطہ کسی تھا نہ میں رپورٹ لکھوائی اور نہ کسی عدالت میں نالش کی اور نہ امن
حاصل کرنے کے لئے عدالت کے ذریعہ سے ہمارا مچلکہ لکھوایا اور نہ مجرموں کے پکڑنے
کے لئے اندھی پولیس نے کچھ مدد دی اور نہ مجلسوں میں اس بات کا تذکرہ کیا اور نہ
ضياء الحق
اخباروں میں ان متواتر تین واقعات کو قبل گزرنے میعاد کے چھپوایا اور نہ مجرموں کا
کوئی حلیہ بیان کیا اور نہ ان کے بھاگنے کے وقت کوئی کپڑا وغیرہ ان کا چھین لیا۔
یہ تمام وہ امور ہیں جو آتھم صاحب کو جو اکسٹرا اسسٹنٹی وغیرہ کرتے
بوڑھے ہو گئے کامل طور پر ملزم کر رہے ہیں ان کو چاہیے تھا کہ ان الزاموں سے
بریت ثابت کرانے کے لئے اگر پہلے نہیں ہو سکا تو بعد میں ہی نالش کر دیتے اور
تین حملوں کا عدالت میں ثبوت دے کر ایک تو جھوٹی پیشگوئی کی سزا دلواتے اور
دوسرے اقدام قتل کی سزا سے بھی خالی نہ چھوڑتے لیکن وہ ایسے چپ ہوئے کہ ان
کی طرف سے آواز نہ اٹھی ۔
بعض اخبار والوں نے بھی بہت سیا پا کیا مگر انہوں نے کسی کی نہ سنی ۔ ڈاکٹر
کلارک مارٹن سرکھپا کھپا کر رہ گیا مگر انہوں نے اس کے جواب میں بھی دونوں ہاتھ
کانوں پر رکھے حالانکہ عقلاً و انصافاً و قانوناً ان کا دامن اسی حالت میں پاک ہو سکتا
تھا۔ جبکہ وہ اپنے ان دعووں کو جن پر خوف کی بنیاد رکھی گئی تھی بذریعہ نالش یا جس
طرح چاہتے ثابت کر دکھاتے ۔
اور ان کی یہ تین حالتیں کہ ایک طرف تو انہوں نے اپنے اقرار اور اپنے افعال
و حرکات سے اثناء پیشگوئی میں اپنا سخت درجہ پر ڈرتے رہنا ظاہر کیا۔ اور دوس رہنا ظاہر کیا۔ اور دوسرے یہ کہ
اس ڈر کی وجہ تین حملے بتلائے جو بغیر پورے ثبوت کے کسی عقلمند کے نزدیک قابل تسلیم
نہیں ہیں بلکہ قیاس اور عقل سے بھی دور ہیں۔ اور تیسرے یہ کہ ان تین حملوں اور
بے جا الزاموں کا کچھ بھی ثبوت نہیں دیا نہ عدالت کے ذریعہ سے نہ دوسرے کسی
طریق سے۔ یہ تینوں حالتیں ان کو اس بات کی طرف مجبور کرتی تھیں کہ اگر ان کے پاس
ضياء الحق
۱۸﴾ ان بے جا الزاموں کا کوئی بھی ثبوت نہیں تو وہ قسم ہی کھا لیتے ۔
پس ان کے دروغ گو اور ناحق ہونے پر چوتھا قرینہ یہی ہے کہ وہ قسم سے
للجس
بھی گریز کر گئے اور چار ہزار رو پیدان کے لئے نقد پیش کیا گیا مگر مارے خوف کے
انہوں نے دم نہ مارا ۔
ہما را قسم لینے سے کیا مدعا تھا یہی تو تھا کہ جس ڈر کے وہ اقراری ہو کر پھر خلاف
واقعہ اور خلاف قیاس یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ وہ ڈرتین متواتر حملوں کی وجہ سے تھا یہ
غیر معقول عذر انہوں نے ثابت نہیں کیا اور نہ یہ ثابت کر سکے کہ یہ عاجز کوئی مشہور ڈاکو
اور خونی ہے جو ان سے پہلے بھی کئی خون کر چکا ہے۔ لہٰذا انصافا ان پر لازم تھا کہ ایسی
بے جا تہمتوں کے بعد جو قانونا بھی ایک سخت جرم کی صورت رکھتی ہیں۔ قسم کھانے سے
ہرگز دریغ نہ کرتے ۔ اگر واقعی طور پر ان کے مذہب میں قسم کھانے کی ممانعت ہوتی تو
ہم سمجھتے کہ مذہب نے ان کو قسم سے جو بریت کا مدار تھا محروم رکھا لیکن ہم نے تو اپنے
اشتہار چہارم میں ان کی بائبل ان کے سامنے کھول کر رکھ دی اور ثابت کر دیا کہ ان کے
عام بزرگ قسم کھاتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا پولوس رسول بھی جس کے اجتہاد
اور طریق سے منہ پھیرنا ایک عیسائی کے لئے کفر اور بے ایمانی میں داخل ہے ۔ وہ بھی
قسم کھانے سے نہیں بچ سکا ( دیکھو قرنتیان ۱۵ باب ۳۱ آیت )
که
ان قسموں کی تفصیل کے لئے ہمارا اشتہار چهارم مورخه ۲۷ اکتوبر
۱۸۹۴ء پڑھنا چاہیے تا معلوم ہو کہ جو از قسم میں ہم نے کس قدر ثبوت دیا
ہے ۔ اور نہ صرف انجیل بلکہ تمام بائبل کے حوالے دیئے ہیں مگر آتھم صاحب
نے اپنی انجیل کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کی ۔ وجہ یہ کہ وہی آسمانی رعب ان کے دل
ضياء الحق
پر غالب ہوا جس نے تین حملوں کا نظارہ دکھلا یا تھا تب پادریوں کو فکر پڑی
کہ آتھم نے ہمارے منہ پر سیاہی کا دھبہ لگایا اس لئے ڈاکٹر کلارک نے
سراسر بے ایمانی کا طریق اختیار کر کے ایک گندہ اشتہار نکالا جس کا
حاصل مطلب یہ تھا کہ مذہب عیسائی میں قسم کھانا ایسا ہی حرام ہے جیسا کہ
مسلمانوں میں خنزیر کا گوشت کھانا مگر اس حیا کے دشمن کو ذرہ بھی انجیل اور
پطرس اور پولوس کی عزت کا خیال نہ آیا اور نہ یہ سوچا کہ اگر یہی مثال سچ ۱۹
ہے تو پھر پولس رسول کو ایماندار کہنا بے جا ہے جس نے سب سے پہلے اس
نا پاک چیز کا استعمال کیا ۔
جس حالت میں ایک مسلمان خنزیر کو حلال سمجھنے والا تمام فرقوں کے
اتفاق سے کافر ہو جاتا ہے اور اس کو کھانے والا پرلے درجے کا فاسق بدکار
کہلاتا ہے ۔ تو پھر ہمیں ڈاکٹر کلارک صاحب اس بات کا ضرور جواب دیں
کہ وہ اپنے حضرت پولس کی نسبت ان دونوں خطابوں میں سے کس خطاب کو
زیادہ پسند کرتے ہیں ۔
سچی بات کو چھپانا بے ایمانوں اور لعنتیوں کا کام ہے ۔ کیا یہ سچ نہیں
ہے؟ کہ پولس نے قسم کھائی پطرس نے قسم کھائی ۔ اور زبور میں لکھا ہے کہ جو
جھوٹا ہے وہی قسم نہیں کھاتا ( دیکھوز بور ۶۳ آیت ۱۱)
کیا ! ہم تسلیم کریں کہ فقط آتھم صاحب ہی قسم کھانے سے ۔ نے سے بچے اور دوسرے تمام
بزرگ عیسائی قسم کا خنزیر کھاتے رہے اور اب بھی بجز اس قسم کے خنزیر کھانے کے
کوئی اعلیٰ درجہ کی ملازمت جو متعہد عہدہ داروں کو ملتی ہے کسی عیسائی کو نہیں مل سکتی ہے۔