ضیاءالحق

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضياء الحق
کے پہنچنے کے بعد ہمیں اپنے منشاء سے اطلاع دے کہ وہ کیونکر اور کس طور سے اپنی تسلی
کرنا چاہتا ہے یا اگر اس کو ان فضائل میں کچھ کلام ہے یا سنسکرت وغیرہ کی بھی کوئی
ذاتی خوبیاں بتلانا چاہتا ہے تو بے شک پیش کرے ہم غور سے اس کی باتوں کو سنیں
گے مگر چونکہ اکثر وہمی مزاج اس قسم کے بھی ہر یک قوم میں پائے جاتے ہیں کہ یہ
خدشہ ان کے دل میں باقی رہ جاتا ہے کہ شاید سنسکرت وغیرہ میں کوئی ایسے چھپے ہوئے
کمالات ہوں جو انہیں لوگوں کو معلوم ہوں جو ان زبانوں کی کتابوں کو پڑھتے
پڑھاتے ہیں ۔ اس لئے ہم نے اس کتاب کے ساتھ پانچ ہزار روپیہ کا انعامی اشتہار
شائع کر دیا ہے اور یہ پانچ ہزار روپیہ صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ کسی آر یہ صاحب یا
کسی اور صاحب کی درخواست کے آنے پر پہلے ہی ایسی جگہ جمع کرا دیا جائے گا جس
میں وہ آریہ صاحب یا اور صاحب بخوبی مطمئن ہوں ۔ اور سمجھ لیں کہ فتح یابی کی
حالت میں بغیر حرج کے وہ روپیہ ان کو وصول ہو جائے گا ۔ مگر یاد رہے کہ روپیہ جمع
کرانے کی درخواست اس وقت آنی چاہئے جبکہ تحقیق السنہ کی کتاب چھپ کر شائع ہو
جائے اور جمع کرانے والے کو اس امر کے بارے میں ایک تحریری اقرار دینا ہوگا کہ
اگر وہ پانچ ہزار روپیہ جمع کرانے کے بعد مقابلہ سے گریز کر جائے یا اپنی لاف و گزاف
کو انجام تک پہنچا نہ سکے تو وہ تمام حرجہ ادا کرے جو ایک تجارتی روپیہ کے لئے کسی
مدت تک بند رہنے کی حالت میں ضروری الوقوع ہے۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
☆

ضياء الحق
عبد الحق غزنوی کے مباہلہ کا بقیہ
عبدالحق غزنوی نے اپنے بیہودہ اشتہار میں مباہلہ میں فتح یاب ہونے
کا بہت سوچ فکر کے بعد یہ حیلہ نکالا تھا کہ بھائی کے مرنے سے اس کی بیوی
میرے قبضہ میں آئے اور یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ آئندہ لڑکا پیدا ہونے کی امید
ہے ۔ اس کے جواب میں ہم نے اپنے رسالہ انوار الاسلام میں لکھ دیا تھا کہ
بھائی کا مرنا اور اس کی ضعیفہ بیوہ کو نکاح میں لانا کوئی مراد یا بی کی بات نہیں بلکہ
اس کا ذکر کرنا ہی جائے شرم ہے وہ ضعیفہ جو اپنی جوانی کا اکثر حصہ کھا چکی تھی
اس کو نکاح میں لا کر تو ناحق عبد الحق نے روٹی کا خرچ اپنے گلے ڈال لیا ۔ اب
معلوم ہوا ہو گا کہ ایسے بے ہودہ نکاح سے دکھ خریدا یا خوشی ہوئی ۔ باقی رہا لڑکا
پیدا ہونا اس کا عبد الحق نے اب تک کوئی اشتہار نہیں دیا شاید وہ پیٹ کے اندر ہی
اندر گم ہو گیا یا بموجب آیت فرقانی لڑکی پیدا ہوئی اور منہ کالا ہو گیا لیکن
ہمیں خدا تعالیٰ نے عبدالحق کی یاوہ گوئی کے جواب میں بشارت دی تھی کہ تجھے ایک
لڑکا دیا جائے گا ۔ جیسا کہ ہم اسی رسالہ انوار الاسلام میں اس بشارت کو شائع بھی
کر چکے سو الحمد لله والمنۃ کہ اس الہام کے مطابق ۲۷ ذی قعد ۱۳۱۲ھ میں مطابق
۲۴ رمتی ۱۸۹۵ء میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام شریف احمد رکھا گیا ۔
والسلام على من اتبع الهدى
راقم خاکسار غلام احمد عفی عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی