ضیاءالحق

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضياء الحق
ضياء الحق
گر نه بیند بروز شیره چشم
چشمه آفتاب را چه گناه
رسالہ ضیاء الحق کی نسبت ہمارا یہ ارادہ تھا کہ منن الرحمن کے
ساتھ اس کو شائع کریں اور اُسی کے حصوں میں سے ایک حصہ اس کو ٹھہر اویں
لیکن بالفعل ہم نے رسالہ مذکورہ کی چند کا پیوں کا شائع کرنا اس لئے مناسب
سمجھا کہ بعض نا واقف اور متعصب اب تک اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ گویا وہ
پیشگوئی جو آتھم کی نسبت کی گئی تھی وہ غلط نکلی ۔ سو جس قد رضیاء الحق کی کا پیاں
اب ہم اپنے ہاتھ سے روا نہ کرتے ہیں ۔ اس کے سوا کسی کی درخواست
پر ہرگز یہ رسالہ روانہ نہیں ہوگا ۔ مگر اس صورت میں کہ درخواست کننده
من الرحمن کی خریداری کی درخواست کرے کیونکہ یہ رسالہ اسی کتاب کا
ایک حصہ کیا گیا ہے اور کتاب منن الرحمن انشاء اللہ تعالیٰ دسمبر ۱۸۹۵ء
تک چھپ جائے گی تب اس کے نکلنے کے وقت یہ رسالہ بھی ایک حصہ اس کا
متصور ہوکر شائع کیا جائے گا ۔ بالفعل ہم چند نسخے جو پچاس سے زیادہ نہیں
محض اس غرض سے شائع کرتے ہیں کہ تا آتھم کے مقدمہ میں ان لوگوں کو جو
کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جلد تر اس غلط فہمی کے گڑھے سے نکالیں
کیونکہ ہمارے اندھے مخالف اب تک اس سچائی کو دیکھ نہیں سکے جو پیشگوئی

ضياء الحق
میں چمک رہی ہے۔ چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ہم نے نور افشاں ۱۳ ستمبر ۱۸۹۵ء
میں پر چہ بھارت سدھا ر ۲۴ را گست ۱۸۹۵ء کا ایک مضمون پڑھا ہے جس میں صاحب
پر چہ یہ لکھتا ہے کہ ایک سال اور بھی گزر گیا اور عبد اللہ آتھم اب تک زندہ موجود ہیں
فقط ۔ جو لوگ ایسے خیالات شائع کرتے ہیں ۔ ان کی حالت دو صورتوں سے خالی نہیں ﴿۲﴾
ایک تو یہ کہ شاید اب تک انہوں نے ہمارے رسالہ انوار الاسلام کو بھی نہیں دیکھا
جس میں ان تمام وساوس کا جواب مفصل موجود ہے اور دوسری یہ کہ گو انہوں نے
رسالہ انوار الاسلام کو دیکھا ہو بلکہ دوسرے تمام اشتہاروں کو بھی دیکھ لیا ہو مگر وہ تعصب
جو آنکھوں کو اندھا کر دیتا اور دل کو تاریک کر دیتا ہے اس نے دیکھا ہوا بھی ان دیکھا
کر دیا ہائے افسوس ان لوگوں کی عقل پر انہوں نے تو انسان بن کر انسانیت کو بھی داغ
لگایا ۔ بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ ہم نے کب اور کس وقت کہا تھا کہ اگر عبد اللہ آتھم
ہماری درخواست پر ہمارے سامنے وہ قسم نہیں کھائے گا جس کے الفاظ بارہا ہم نے
اپنے اشتہاروں میں شائع کئے ہیں تب بھی وہ ضرور ایک سال تک مر جائے گا اور جب
کہ ہم نے ایسا اشتہار کوئی شائع نہیں کیا بلکہ اس کا سال کے اندرفوت ہو جانا قسم کے ساتھ
مشروط رکھا تھا ۔ پس اس صورت میں تو اس کے ایک سال تک نہ مرنے کی وجہ سے
ہماری ہی سچائی ثابت ہوئی کیونکہ اس نے اپنی اس گریز سے جو رجوع الی الحق پر ایک
واضح دلیل تھی ۔ کھلا کھلا فائدہ اٹھا لیا یہ الزام تو اس وقت زیبا تھا کہ وہ ہمارے مقابل پر
میدان میں آکر اس قسم کو بالفاظہ کھا لیتا جو ہم نے پیش کی تھی اور پھر سال کے اندرفوت
نہ ہوتا ہم نے تو چار ہزار روپیہ پیش کر کے صاف صاف یہ کہہ دیا تھا کہ آتھم صاحب شرطی
روپیہ پہلے جمع کرا لیں اور جلسہ عام میں تین مرتبہ یہ قسم کھاویں کہ پیشگوئی کے

ضياء الحق
دنوں میں ہرگز میں نے اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور ہرگز
اسلام کی عظمت میرے دل پر مؤثر نہیں ہوئی اور اگر میں جھوٹ کہتا
ہوں تو اے قادر خدا ایک سال تک مجھ کو موت دے کر میرا جھوٹ
لوگوں پر ظاہر کر ۔ یہ مضمون تھا جو ہم نے نہ ایک مرتبہ بلکہ کئی مرتبہ شائع کیا
اور ہم نے ایک ہزار سے چار ہزار تک انعام کی نوبت پہنچائی اور کئی دفعہ کہہ
دیا تھا کہ یہ زبانی دعویٰ نہیں پہلے روپیہ جمع کرالو اور پھر قسم کھاؤ اور اگر ہم
روپیہ داخل نہ کریں اور صرف فضول گوئی ثابت ہو تو پھر ہمارے جھوٹے
ہونے کے لئے کسی اور دلیل کی حاجت نہیں لیکن کوئی ہمیں سمجھا دے کہ آتھم
نے ان باتوں کا کیا جواب دیا کیا وہ میدان میں آیا کیا اس نے قسم کھا لی ۔ کیا
اس نے ہم سے روپیہ کا مطالبہ کیا ۔ کیا اس نے اپنے اس بیان کو بپایہ ثبوت
پہنچا دیا کہ میں ایام پیشگوئی میں ڈرتا تو ضرور رہا مگر اسلام کی عظمت سے نہیں
بلکہ تین حملے بندوقوں اور تلواروں والوں نے میرے پر کئے جن میں سے پہلا
حملہ تعلیم یافتہ سانپ کا تھا جس نا جس نے امرتسر سے نکالا آپ لو پ لوگ جانتے ہیں کہ
اس الہام کا صاف یہ مطلب تھا کہ صرف اس صورت میں آتھم صاحب پندرہ
مہینہ میں ہاویہ میں گرائے جائیں گے کہ جب وہ حق کی طرف رجوع نہیں
کریں گے اور آپ لوگوں کو اس بات کا بھی اقرار کرنا عقلاً و انصافاً ضروری
ہے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ انہوں نے رجوع بحق کیا تھا تو پھر اس کا لازمی نتیجہ
یہی تھا کہ وہ مرنے سے محفوظ رکھا جاتا کیونکہ اگر تب بھی مر جاتا تو اس
میں کیا شک ہے کہ اس صورت میں پیشگوئی کی شرط جھوٹی ٹھہرتی بلکہ پیشگوئی

ضياء الحق
ہی باطل ثابت ہوتی وجہ یہ کہ پیشگوئی کا مفہوم یہی چاہتا تھا کہ شرط کے پوری کرنے کی حالت
میں ضرور آتھم میعاد معینہ میں زندہ رہے۔ اب جب کہ یہ امر طے ہو گیا کہ پیشگوئی صرف
موت کی ہی خبر نہیں دیتی تھی بلکہ اپنے دوسرے پہلو سے آتھم کو اس کی حیات کی بھی خوشخبری
دیتی تھی اور شرط کے بجالانے کے وقت اس کا زندہ رہنا ایسا ہی پیشگوئی کی سچائی پر دلالت کرتا
تھا جیسا کہ اس صورت میں دلالت کرتا کہ وہ بوجہ عدم پابندی شرط فوت ہو جاتا تو پھر یہ کیسی
ہٹ دھرمی ہے کہ پیشگوئی کی شرط کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور نہ خدا سے ڈرتے ہیں اور نہ اس
ذلت سے جو انصاف کو چھوڑنے کی حالت میں لعنت کی طرح دامن گیر ہو جاتی ہے۔ صاحبو
اگر پہلے نہیں سمجھا تو اب سمجھ لو کہ یہ پیشگوئی در حقیقت دو پہلو رکھتی تھی جس کی تاثیر نہ
صرف مرنا تھا بلکہ دوسر نا تھا بلکہ دوسرے پہلو کے لحاظ سے زندہ رہنا اور موت سے بچ جانا بھی اس کی
ضروری تا ثیر تھی ۔ پھر اگر ہمارے مخالفوں اور جلد بازوں کے دلوں میں انصاف ہوتا تو صرف
عدم موت پر سیاپا نہ کیا جاتا بلکہ شرط کے مفہوم کو تنقیح طلب امر ٹھہراتے یعنی یہ امر کہ آیا آتھم
نے حق کی طرف رجوع کیا یا نہیں پھر اگر دیکھتے کہ اس کے ان حالات سے جو اس نے ۴
پیشگوئی کے اثناء میں ظاہر کئے اور ان حالات سے جو مطالبہ قسم کے وقت اس نے دکھلائے
رجوع ثابت نہیں ہوتا تو جس طرح چاہتے شور مچاتے لیکن افسوس کہ ان ظالم بداندیشوں
نے اس طرف رخ بھی نہیں کیا ۔ اے دنیا کے دانشمند و خدا کے لئے بھی کچھ عقل خرچ کرو اور ذرا
سوچو کہ جس حالت میں پیشگوئی میں شرط موجود تھی اور آتھم نے نہ صرف اپنے مضطربانہ افعال
سے ثابت کیا کہ پیشگوئی کے اثنا میں عیسائیت کا استقلال اس سے الگ ہو گیا تھا۔ اور اسلامی
عظمت نے ایک دیوانہ سا اس کو بنا دیا تھا بلکہ اس نے اپنی زبان سے بھی اقرار کیا جو نورافشاں
میں چھپ گیا کہ میں اثناء پیشگوئی میں ضرور ڈرتا رہا لیکن نہ اسلام سے بلکہ اس لئے کہ میرے پر

ضياء الحق
متواتر تین حملے ہوئے یعنی امرتسر اور لودھیا نہ اور فیروز پور میں مگر وہ ان حملوں کو
ثابت نہ کر سکا بلکہ مارٹن کلارک وغیرہ نے نالش کے لئے اس کو بہت اٹھایا اور بہت
ہی زور لگایا جس سے اس نے صاف انکار کر دیا اور میت کی طرح اپنے تئیں بنا لیا ۔
اگر وہ سچا تھا تو سچائی کا جوش ضرور اس میں ہونا چاہیے تھا اور اگر اپنے لئے نہیں تو
اپنے دین کے لئے ضرور اس بات کا ثبوت دینا اس کے ذمہ تھا کہ جس ڈر کا اس کو
اقرار ہے وہ محض تین حملوں کی وجہ سے تھا نہ اسلامی عظمت کی وجہ سے اور ہر ایک ادنیٰ
استعداد کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ اس نے اپنے اس دعوئی کا ثبوت نہیں دیا جو بطور
روک کے اس کی طرف سے پیش ہوا تھا بلکہ تین حملوں کا ڈر ایک بے ثبوت بناوٹ اور
بے ہودہ روک تھی جو واقعی ڈر کے مخفی رکھنے کے لئے پیش کی گئی تھی ۔ اگر وہ سچا ہوتا
تو ضرور نالش کر کے اس کو ثابت کرتا یا کسی اور طور سے اس واقعہ کو بپایہ ثبوت پہنچاتا ۔
پس جبکہ اس نے خوف کا اقرار تو کیا مگر ان وجوہ کو ثابت نہ کر سکا جو خوف کی بنیاد
ٹھہرا لی تھی تو ضروری طور پر اس خوف کو پیشگوئی کی عظمت اور اسلام کے رعب کی
طرف منسوب کرنا پڑا اس صورت میں ہمیں کچھ ضرور نہیں تھا کہ کوئی انعامی اشتہار دیتے
یا قسم کے لئے اس کو مجبور کرتے کیونکہ ان قرائن نے جو اس نے آپ ہی اپنے اقوال
اور افعال اور حرکات سے ظاہر کئے تھے اس بات کو بخوبی ثابت کر دیا تھا کہ وہ
ضرور اسلامی عظمت سے ڈرتا رہا اور قرآن کریم اور نیز عیسائیوں کی کتابوں کے
موافق رجوع کے لئے اسی قدر بات کافی تھی کہ اس کے دل نے اسلامی عظمت
کو مان لیا مگر ہم نے صرف اس قراپنی ثبوت پر اکتفا نہ کیا بلکہ متواتر چار اشتہار
مع انعام رقم کثیر کے جاری کئے اور ان میں لکھا کہ وہ قرائن جو تم نے آپ ہی اپنے

ضياء الحق
افعال اور اقوال اور حرکات سے پیدا کئے تمہیں اس امر کا ملزم کرتے ہیں کہ تم ضرور
عظمت اسلامی سے ڈر کر اس شرط کو پورا کرنے والے ٹھہرے جو پیشگوئی میں درج
تھی پھر اگر تم سے بہت ہی نرمی کریں اور فرض کے طور پر ثابت امر کو مشتبہ تصور کر لیں
تب بھی اس اشتباہ کا دور کرنا جو تم نے اپنے ہاتھوں سے آپ پیدا کیا انصافاً وقانوناً
تمہارے ہی ذمہ ہے سو اس کا تصفیہ یوں ہے کہ اگر وہ خوف جس کا تمہیں خود
اقرار ہے ۔ اسلام کی عظمت سے نہیں تھا بلکہ کسی اور وجہ سے تھا تو تم قسم کھا جاؤ اور
اس قسم پر تمہیں چار ہزار روپیہ نقد ملے گا اور ایک سال گذرنے کے بعد اگر تم سالم رہ
گئے تو وہ سب روپیہ تمہارا ہی ہو جائے گا لیکن اس نے ہر گز فتسم نہ کھائی ۔ میں نے اس
کو اس کے خدا کی بھی قسم دی مگر حق کی ہیبت کچھ ایسی دل پر بیٹھ گئی تھی کہ اس طرف
منہ کرنا بھی اس کو موت کے برابر تھا میں نے اس پر یہ بھی ثابت کر دیا کہ عیسائی
مذہب میں کسی نزاع کے فیصلہ کرنے کے لئے قسم کھانا منع نہیں بلکہ ضروری ہے مگر
☆%
آتھم نے ذرہ توجہ نہ کی اب ایما نا سوچو کہ یہ امر تنقیح طلب جو سچی را۔ رائے ظاہر کرنے
کا مدار تھا کس کے حق میں فیصلہ ہوا اور کون بھاگ گیا ۔
اے مخالف لوگو ! کیا کوئی تم میں سے سوچنے والا نہیں ! کیا ایک
بھی نہیں ؟ کیا کسی کو بھی خدا تعالیٰ کا خوف نہیں کیا کوئی بھی تم میں ایسا نہیں
کہ جو سید ھے دل سے اس واقعہ میں غور کرے ۔ اس قدر افترا کیوں
ہے کیوں دلوں پر ایسے پر دے ہیں جو سیدھی بات سمجھ نہیں آتی ۔ اس
نوٹ:۔ آتھم نے قسم کھا کر اس شبہ کو دور نہ کیا جو ڈرتے رہنے کے اقرار سے اس کی نسبت جم
گیا تھا بلکہ قسم کھانے سے سخت گریز کر کے ایک اور شبہ اپنے پر قائم کر لیا۔ منہ

ضياء الحق
بات کو کہتے ہوئے کہ پیشگوئی غلط نکلی کیوں تم کو خدا کا خوف نہیں پکڑتا کیوں
تمہارا دل کانپ نہیں جاتا ۔ کیا تم انسان ہو یا بالکل مسخ ہو گئے ۔ وہ آنکھیں
کہاں گئیں جو حق کو دیکھتی ہیں ۔ وہ دل کدھر چلے گئے جو سچائی کو فی الفور سمجھ
لیتے ہیں ، اس سے کوئی بے ایمانی بڑھ کر نہیں کہ جو سچی بات کو ناحق جھوٹ بنایا
جاوے اور نہ اس سے کوئی بد ذاتی زیادہ بدتر ہے جو جھوٹ پر خواہ نخواہ ضد
کی جائے اب کون سے دلائل باقی ہیں جو ہم تمہارے پاس بیان کریں اور
ثبوت میں کونسی کسر رہ گئی ہے جو وہ کسر نکالی جاوے خدا یا یہ کیسے اندھے ہیں
کہ اس بات کو منہ پر لانے کے وقت کہ پیشگوئی غلط نکلی ۔ پیشگوئی کی شرط کو
بھول جاتے ہیں ۔ یا الہی یہ کیسی بے ایمانی اور بدذاتی ہے جو ہمیں ناحق
بار بارستایا جاتا ہے ۔ اور کوئی بھلا مانس آتھم کو جا کر نہیں پوچھتا کہ تم اس
ضروری قسم سے کیوں گریز کر گئے اور کیوں عیسائی مذہب پر سیاہی مل
دی اور کیوں ایسی قسم نہ کھائی جو عقلاً وانصافاً و قانو نا نہایت ضروری تھی اور تم
پر واجب ہو چکی تھی ۔
پرلا
اے لوگو اس قدر غلو سے باز آ جاؤ اور ڈرو کیونکہ وہ ہستی حق ہے جس کو تم
بھولتے ہو اور وہ پاک ذات سچ ہے جس کی اس تعصب میں تمہیں کچھ بھی پرواہ نہیں ۔
اس سے ڈرو کیونکہ کوئی بے ہودہ بات نہیں جس کا حساب نہیں لیا جائے گا اور مجھے اسی
کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر آتھم اب بھی قسم کھانا چاہے اور
انہی الفاظ کے ساتھ جو میں پیش کرتا ہوں ایک مجمع میں میرے روبرو تین مرتبہ قسم
کھاوے اور ہم آمین کہیں تو میں اسی وقت چار ہزار روپیہ اس کو دوں گا ۔ اگر

ضياء الحق
تاریخ قسم سے ایک سال تک زندہ سالم رہا تو وہ اس کا روپیہ
ہو گا ۔ اور پھر اس کے بعد یہ تمام قو میں مجھ کو جو سزا چاہیں دیں اگر مجھ
کو تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے کریں تو میں عذر نہیں کروں گا ۔ اور اگر
دنیا کی سزاؤں میں سے مجھ کو وہ سزا دیں جو سخت تر سزا ہے تو میں
انکار نہیں کروں گا اور خود میرے لئے اس سے زیادہ کوئی رسوائی
نہیں ہوگی کہ میں ان کی قسم کے بعد جس کی میرے ہی الہام پر بنا ہے ﴿۷﴾
جھوٹا نکلوں ۔
پس اے یاوہ گو لوگو بد ذاتی کے منصوبوں کو چھوڑ واور کسی طرح آتھم
صاحب کو اس بات پر راضی کرو تا راستبازوں کے حق میں وہ فیصلہ ہو
جائے جو ہمیشہ سنت اللہ کے موافق ہوا کرتا ہے اور اگر صرف گالیاں دینا
مطلب ہے تو ہم تمہارا منہ پکڑ نہیں سکتے ۔ اور نہ کچھ اس سے غرض ہے کیونکہ
قدیم سے یہی سنت اللہ ہے کہ ہمیشہ نا بکار اور بدسرشت بچوں کو گالیاں
دیا کرتے ہیں اور ہر یک طرف سے دکھ دیا جاتا ہے اور آخر انجام ان کے
لئے ہوتا ہے ۔
میں آج تم میں ظاہر نہیں ہوا بلکہ سولہ برس سے حق کی دعوت کر
رہا ہوں تمہیں یہ بھی سمجھ نہیں کہ مفتری جلد ضائع ہو جاتا ہے اور خدا پر جھوٹ
بولنے والا جھاگ کی طرح نابود کیا جاتا ہے جن کو لوگ اس صدی کے لئے سچے
مجدد کہتے تھے وہ مدت ہوئی کہ مر گئے اور جو ان کا مر گئے اور جو ان کی نظر میں جھوٹا ہے
☆
نوٹ: شیخ بٹالوی محمد حسین نے مولوی نواب صدیق حسن خان کو مجد دصدی چہار دہم ٹھہرایا تھا

ضياء الحق
وہ اب تک صدی کے باراں برس گزرنے پر بھی زندہ ہے پس اے
مسلمان مخالفو ! جو اپنے تئیں مسلمان سمجھتے ہو اپنی جانوں پر رحم کرو
کیونکہ یہ اسلام نہیں ہے جو تم سے ظاہر ہو رہا ہے ۔ نئی صدی نے تمہیں ایک
مجدد کی حدیث یاد دلائی تم نے اس کی کچھ بھی پر واہ نہیں کی ۔ کسوف
خسوف نے تمہیں مہدی کے آنے کی بشارت دی مگر تم نے اس کو بھی ایک
بے ہودہ بات کی طرح ٹال دیا تمام بزرگوں کی فراستیں اور مکاشفات
مسیح موعود کے لئے ایک اجماعی قول کی طرح چودھویں صدی تک تم
نے سن لیں پر تم نے اس کو بھی رد کر دیا قرآن کو چھوڑا اور ان حدیثوں کو
بھی ترک کر دیا جو قرآن کے مطابق ہیں مگر یا د رکھو کہ تم کا ذب ہو ضرور
تھا کہ تم اس آخری صادق کے مکذب ہو تے کیونکہ جو کچھ اس پاک نبی
نے تمہارے حق میں فرمایا تھا ضرور تھا کہ وہ سب پورا ہو ۔
بعض لوگ نہایت نا سمجھی سے کہا کرتے ہیں کہ اس طور سے پیشگوئی
کے پورے ہونے میں فائدہ کیا نکلا اور حق کے طالبوں کو کیا فیض حاصل
ہوا ۔ سو اُ نہیں اگر دانشمند ہیں تو ان تمام پیشگوئیوں کو نظر کے سامنے لے
آنا چاہئے جو خدا کے پاک نبیوں کی معرفت پوری ہوئیں تا معلوم ہو کہ
پیشگوئیوں میں خدا تعالیٰ کی ایک خاص غرض نہیں ہوتی بلکہ بعض وقت
قدرت کا ظاہر کرنا مد نظر ہوتا ہے اور بعض وقت ان علوم اور اسرار کا
بقیہ نوٹ: سو وہ صدی کے آتے ہی اس جہان سے گزر گئے اور بعض ملاؤں نے مولوی عبدالحی لکھنوی کو
اس صدی کا مجد دخیال کیا تھا۔ انہوں نے بھی پہلے ہی فوت ہو کر اپنے ایسے دوستوں کو شرمندہ کیا۔ منہ

ضياء الحق
ظاہر کرنا مقصود الہی ہوتا ہے جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں جن کو عوام نہیں
جانتے اور بعض وقت ایک بار یک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لئے
ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ انہیں دکھلاوے کہ ان کی عقلیں کہاں تک ہیں اور
ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رو سے اس پیشگوئی میں کج دل لوگوں کا
امتحان بھی منظور تھا ۔ اس لئے باریک طور پر پوری ہوئی مگر اس کے اور
بھی لوازم ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گے جیسا کہ کشف ساق کی پیشگوئی
اس کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔
۔
والسلام على من اتبع الهدى
راقم
میرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
قادیان - گورداسپور
ہماری نئی تالیفات
ست بچن
آریہ دھرم

ضياء الحق
بقیه صفحه ۲۵۰ کی طرف سے ہے سو کامل اور عمیق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ
زبان عربی ہے۔ اگر چہ بہت سے لوگوں نے ان باتوں کی تحقیقات میں اپنی عمریں
گزاریں ہیں اور بہت کوشش کی ہے جو اس بات کا پتہ لگا ویں کہ جو اُم الالسنہ کون سی
زبان ہے مگر چونکہ ان کی کوششیں خط مستقیم پر نہیں تھیں اور نیز خدا تعالیٰ سے توفیق یافتہ نہ
تھے اس لئے وہ کامیاب نہ ہو سکے اور یہ بھی وجہ تھی کہ عربی زبان کی طرف ان کی پوری
توجہ نہیں تھی بلکہ ایک نخل تھا لہذا وہ حقیقت شناسی سے محروم رہ گئے اب ہمیں خدا تعالیٰ کے
مقدس اور پاک کلام قرآن شریف سے اس بات کی ہدایت ہوئی کہ وہ الہامی زبان اور
ام الالسنه جس کے لئے پارسیوں نے اپنی جگہ اور عبرانی والوں نے اپنی جگہ اور آریہ قوم
نے اپنی جگہ دعوے کئے کہ انہیں کی وہ زبان ہے وہ عربی مبین ہے اور دوسرے تمام
دعوے دار غلطی پر اور خطا پر ہیں۔ اگر چہ ہم نے اس رائے کو سرسری طور پر ظاہر نہیں کیا
بلکہ اپنی جگہ پر پوری تو پر پوری تحقیقات کر لی ہے اور ہزار ہا الفاظ سنسکرت وغیرہ کا مقابلہ کر کے اور
ہر یک لغت کے ماہروں کی کتابوں کو سن کر اور خوب عمیق نظر ڈال کر اس نتیجہ تک پہنچے
ہیں کہ زبان عربی کے سامنے سنسکرت وغیرہ زبانوں میں کچھ بھی خوبی نہیں پائی جاتی
بلکہ عربی کے الفاظ کے مقابل پر ان زبانوں کے الفاظ لنگڑوں ۔ لولوں ۔ اندھوں ۔
بہروں ۔ مبرووں ۔ مجذوموں کے مشابہ ہیں جو فطری نظام کو بکلی کھو بیٹھے ہیں اور
کافی ذخیرہ مفردات کا جو کامل زبان کے لئے شرط ضروری ہے اپنے ساتھ نہیں
رکھتے لیکن اگر ہم کسی آر یہ صاحب یا کسی پادری صاحب کی رائے میں غلطی پر
ہیں اور ہماری یہ تحقیقات ان کی رائے میں اس وجہ سے صحیح نہیں ہے کہ ہم ان
زبانوں سے نا واقف ہیں تو اول ہماری طرف سے یہ جواب ہے کہ جس طرز سے ہم نے

ضياء الحق
اس بحث کا فیصلہ کیا ہے اس میں کچھ ضروری نہ تھا کہ ہم سنسکرت وغیرہ زبانوں کے املاء
انشاء سے بخوبی واقف ہو جائیں ہمیں صرف سنسکرت وغیرہ کے مفردات کی ضرورت
تھی ۔ سو ہم نے کافی ذخیرہ مفردات کا جمع کر لیا اور پنڈتوں اور یورپ کے زبانوں
کے ماہروں کی ایک جماعت سے ان مفردات کے ان معنوں کی بھی جہاں تک ممکن تھا
تنقیح کر لی ۔ اور انگریز محققوں کی کتابوں کو بھی بخوبی غور سے سن لیا اور ان باتوں کو
مباحثات میں ڈال کر بخوبی صاف کر لیا۔ اور پھر سنسکرت وغیرہ کے زبان دانوں سے
مکرر شہادت لے لی جس سے یقین ہو گیا کہ در حقیقت و یدک سنسکرت وغیرہ زبانیں
ان خوبیوں سے عاری اور بے بہرہ ہیں جو عربی زبان میں ثابت ہوئیں ۔
پھر دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر کسی آر یہ صاحب یا کسی اور مخالف کو یہ تحقیقات
ہماری منظور نہیں تو ان کو ہم بذریعہ اس اشتہار کے اطلاع دیتے ہیں کہ ہم نے زبان
عربی کی فضیلت اور کمال اور فوق الالسنہ ہونے کے دلائل اپنی اس کتاب میں مبسوط
طور پر لکھ دیتے ہیں جو تفصیل ذیل ہیں
ا۔
۲۔
♡1
لد
له
عربی کی مفردات کا نظام کامل ہے۔
عربی اعلیٰ درجہ کی علمی وجوہ تسمیہ پر مشتمل ہے جو فوق العادت ہیں۔
عربی کا سلسلہ اطراد مواد اتم و اکمل ہے۔
عربی کی تراکیب میں الفاظ کم اور معانی زیادہ ہیں۔
عربی زبان انسانی ضمائر کا پورا نقشہ کھینچنے کے لئے پوری پوری طاقت
اپنے اندر رکھتی ہے۔
اب ہر ایک کو اختیا ر ہے کہ ہماری کتاب کے چھپنے کے بعد اگر ممکن
ہو تو یہ کمالات سنسکرت یا کسی اور زبان میں ثابت کرے یا اس اشتہار

·

آج 10 میں سے 10 باقی