نورالقرآن نمبر 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبر ۲
ناظرین کے لئے ضروری اطلاع
ہم اس بات کو افسوس سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک ایسے شخص کے مقابل پر
یہ نمبر نور القرآن کا جاری ہوا ہے ۔ جس نے بجائے مہذبانہ کلام کے ہمارے سیدو
مولا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت گالیوں سے کام لیا ہے اور اپنی ذاتی خباثت سے
اس امام الطيبين وسيد المطهّرين پر سراسر افترا سے ایسی تہمتیں لگائی ہیں کہ ایک پاک
دل انسان کا ان کے سننے سے بدن کانپ جاتا ہے ۔ لہذا محض ایسے یا وہ لوگوں کے
علاج کے لئے جواب ترکی بہ ترکی دینا پڑا ۔ ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا
عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام پر نہایت نیک عقیدہ ہے اور ہم دل سے یقین رکھتے ہیں
کہ وہ خدائے تعالیٰ کے سچے نبی اور اس کے پیارے تھے اور ہمارا اس بات پر ایمان
ہے کہ وہ جیسا کہ قرآن شریف ہمیں خبر دیتا ہے اپنی نجات کے لئے ہمارے سید و
مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر دل و جان سے ایمان لائے تھے اور حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے صدہا خادموں میں سے ایک مخلص خادم وہ بھی تھے ۔
پس ہم ان کی حیثیت کے موافق ہر طرح ان کا ادب ملحوظ رکھتے ہیں لیکن عیسائیوں
نے جو ایک ایسا یسوع پیش کیا ہے جو خدائی کا دعویٰ کرتا تھا اور بجز اپنے نفس کے
تمام اولین آخرین کو لعنتی سمجھتا تھا یعنی ان بدکاریوں کا مرتکب خیال کرتا تھا جن کی
سزا لعنت ہے ایسے شخص کو ہم بھی رحمت الہی سے بے نصیب سمجھتے ہیں قرآن نے
ہمیں اس گستاخ اور بد زبان یسوع کی خبر نہیں دی اس شخص کی چال چلن پر ہمیں
نہایت حیرت ہے جس نے خدا پر مرنا جائز رکھا اور آپ خدائی کا دعویٰ کیا ۔ اور ایسے

نور القرآن نمبر ۲
پاکوں کو جو ہزار ہا درجہ اس سے بہتر تھے گالیاں دیں ۔ سو ہم نے اپنی کلام میں ہر
جگہ عیسائیوں کا فرضی یسوع مراد لیا ہے اور خدائے تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسی
ابن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں ہے وہ ہمارے درشت مخاطبات میں
ہرگز مراد نہیں اور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری صاحبوں کی
گالیاں سن کر اختیار کیا ہے ۔ بعض نادان مولوی جن کو اندھے اور نابینا کہنا
چاہیے ۔ عیسائیوں کو معذور رکھتے ہیں کہ وہ بے چارے کچھ بھی منہ سے نہیں بولتے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ بے ادبی نہیں کرتے ۔ لیکن یاد رہے کہ
در حقیقت پادری صاحبان تحقیر اور توہین اور گالیاں دینے میں اول نمبر پر ہیں ۔
ہمارے پاس ایسے پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی عبارت کو
صد ہا گالیوں سے بھر دیا ہے جس مولوی کی خواہش ہو وہ آ کر دیکھ لیوے اور یاد
رہے کہ آئندہ جو پادری صاحب گالی دینے کے طریق کو چھوڑ کر ادب سے کلام
کریں گے ہم بھی ان کے ساتھ ادب سے پیش آئیں گے اب تو وہ اپنے یسوع پر
آپ حملہ کر رہے ہیں ۔ کہ کسی طرح سب وشتم سے باز ہی نہیں آتے ہم سنتے سنتے
تھک گئے اگر کوئی کسی کے باپ کو گالی دے تو کیا اس مظلوم کا حق نہیں ہے کہ اس کے
باپ کو بھی گالی دے اور ہم نے تو جو کچھ کہا واقعی کہا ۔ وانما الاعمال بالنیات ۔
خاکسار غلام احمد
۲۰ دسمبر ۱۸۹۵ء

نور القرآن نمبر ۲
رساله
فتح مسیح
لله الحالي
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى
اما بعد واضح ہو کہ چونکہ پادری فتح مسیح متعین فتح گڑھ ضلع گورداسپور
نے ہماری طرف ایک خط نہایت گندہ بھیجا اور اس میں ہمارے سید و مولی
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر زنا کی تہمت لگائی اور سوا اس کے اور بہت سے
الفاظ بطريق سب وشتم استعمال کئے ۔ اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ اس
کے خط کا جواب شائع کر دیا جاوے ۔ لہذا یہ رسالہ لکھا گیا امید کہ پادری
صاحبان اس کو غور سے پڑھیں اور اس کے الفاظ سے رنجیدہ خاطر نہ ہوں
کیونکہ یہ تمام پیرا یہ میاں فتح مسیح کے سخت الفاظ اور نہایت نا پاک گالیوں کا
نتیجہ ہے ۔ تا ہم ہمیں حضرت مسیح علیہ السلام کی شان مقدس کا بہر حال لحاظ ہے ۔
اور صرف فتح مسیح کے سخت الفاظ کے عوض ایک فرضی مسیح کا بالمقابل ذکر کیا گیا
ہے اور وہ بھی سخت مجبوری سے کیونکہ اس نادان نے بہت ہی شدت سے
گالیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نکالی ہیں اور ہمارا دل دکھایا ہے اور اب
ہم اس کے خط کا جواب ذیل میں لکھتے ہیں ۔ وَ هُوَ هَذَا

نور القرآن نمبر ۲
مشفقی پادری صاحب ! بعد ما وجب اس وقت مجھے بہت کم فرصت ہے مگر
میں نے جب آپ کا وہ خط دیکھا جو آپ نے اخویم مولوی عبد الکریم صاحب کے
نام بھیجا تھا ۔ مناسب سمجھا کہ اپنے اس رسالہ کی جو زیر تالیف ہے خود ہی آپ کو
بشارت دوں تا آپ کو زیادہ تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہ رہے ۔ یا د رکھیں کہ رسالہ
وجہ سے جو
ایسا ہوگا کہ آپ بہت ہی خو ہی خوش ہو جائیں گے ۔ آپ کی ان مہر بانیوں کی وجہ -
اب کی دفعہ آپ کے خط میں بہت ہی پائی جاتی ہیں ۔ میں نے مصمم ارادہ کر لیا ہے کہ
اس رسالہ کی وجہ اشاعت صرف آپ ہی کی درخواست قرار دی جاوے کیونکہ جس
مضمون کے لکھنے کے لئے اب ہم طیار ہیں اگر آپ کا یہ خط نہ آیا ہوتا جس میں جناب
مقدس نبوی اور حضرت عائشہ صدیقہ اور سودہ کی نسبت آپ نے بد زبانی کی ۲
ہے ۔ تو شائد وہ مضمون دیر کے بعد نکلتا یہ آپ کی بڑی مہربانی ہوئی کہ آپ ہی محرک
ہو گئے ۔ امید ہے کہ دوسرے پادری صاحبان آپ پر بہت ہی خوش ہوں گے اور کچھ
تعجب نہیں کہ ہمارا رسالہ نکلنے کے بعد آپ کی کچھ ترقی بھی ہو جاوے۔ پادری
صاحب ہمیں آپ کی حالت پر رونا آتا ہے کہ آپ زبان عربی سے تو بے نصیب تھے
ہی مگر وہ علوم جو دینیات سے کچھ تعلق رکھتے ہیں ۔ جیسے طبعی اور طبابت ان سے
بھی آپ بے بہرہ ہی ثابت ہو ثابت ہوئے ۔ آپ نے جو حضرت عائشہ صدیقہ ر صدیقہ رضی اللہ عنہا کا
ذکر کر کے نو برس کی رسم شادی کا ذکر لکھا ہے ۔ اول تو نو برس کا ذکر آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ثابت نہیں اور نہ اس میں کوئی وحی ہوئی اور نہ اخبار
متواترہ سے ثابت ہوا کہ ضرور نو برس ہی تھے ۔ صرف ایک راوی سے منقول ہے ۔
عرب کے لوگ تقویم پترے نہیں رکھا کرتے تھے کیونکہ امی تھے اور دو تین برس کی

نور القرآن نمبر ۲
کمی بیشی ان کی حالت پر نظر کر کے ایک عام بات ہے۔ جیسے کہ ہمارے ملک میں بھی اکثر
نا خواندہ لوگ دو چار برس کے فرق کو اچھی طرح محفوظ نہیں رکھ سکتے ۔ پھر اگر فرض کے طور پر
تسلیم بھی کر لیں کہ فی الواقع دن دن کا حساب کر کے نو برس ہی تھے۔ لیکن پھر بھی کوئی عقلمند
اعتراض نہیں کرے گا مگر احمق کا کوئی علاج نہیں ہم آپ کو اپنے رسالہ میں ثابت کر کے دکھا
دیں گے کہ حال کے محقق ڈاکٹروں کا اس پر اتفاق ہو چکا ہے کہ نو برس تک بھی لڑکیاں بالغ
ہو سکتی ہیں۔ بلکہ سات برس تک بھی اولاد ہو سکتی ہے اور بڑے بڑے مشاہدات سے
ڈاکٹروں نے اس کو ثابت کیا ہے اور خود صد ہا لوگوں کی یہ بات چشم دید ہے کہ اسی ملک میں
آٹھ آٹھ نو نو برس کی لڑکیوں کے یہاں اولاد موجود ہے مگر آپ پر تو کچھ بھی افسوس نہیں اور
نہ کرنا چاہئے کیونکہ آپ صرف متعصب ہی نہیں بلکہ اول درجہ کے احمق بھی ہیں۔ آپ کو
اب تک اتنی بھی خبر نہیں کہ گورنمنٹ کے قانون عوام کی درخواست کے موافق ان کی رسم
اور سوسائٹی کی عام وضع کی بنا پر تیار ہوتے ہیں ۔ ان میں فلاسفروں کی طرز پر تحقیقات نہیں
ہوتی اور جو بار بار آپ گورنمنٹ انگریزی کا ذکر کرتے ہیں یہ بات بالکل سچ ہے کہ ہم
گورنمنٹ انگریزی کے شکر گزار ہیں اور اس کے خیرہ خواہ ہیں اور جب تک زندہ ہیں
رہیں گے مگر تا ہم ہم اس کو خطا سے معصوم نہیں سمجھتے اور نہ اس کے قوانین کو حکیمانہ
تحقیقاتوں پر مبنی سمجھتے ہیں بلکہ قوانین بنانے کا اصول رعایا کی کثرت رائے ہے۔
گورنمنٹ پر کوئی وحی نازل نہیں ہوتی تا وہ اپنے قوانین میں غلطی نہ کرے اگر ایسے ہی
قوانین محفوظ ہوتے تو ہمیشہ نئے نئے قانون کیوں بنتے رہتے انگلستان میں لڑکیوں
کے بلوغ کا زمانہ (۱۸) برس قرار دیا ہے اور گرم ملکوں میں تو لڑکیاں بہت جلد بالغ
ہو جاتی ہیں ۔ آپ اگر گورنمنٹ کے قوانین کو کالوحي من السماء سمجھتے ہیں کہ

نور القرآن نمبر ۲
ان میں امکان غلطی نہیں تو ہمیں بواپسی ڈاک اطلاع دیں تا انجیل اور قانون کا تھوڑا سا
مقابلہ کر کے آپ کی کچھ خدمت کی جائے۔ غرض گورنمنٹ نے اب تک کوئی اشتہار نہیں دیا ۳
کہ ہمارے قوانین بھی توریت اور انجیل کی طرح خطا اور غلطی سے خالی ہیں اگر آپ کو کوئی
اشتہار پہنچا ہو تو اس کی ایک نقل ہمیں بھی بھیج دیں پھر اگر گورنمنٹ کے قوانین خدا کی کتابوں
کی طرح خطا سے خالی نہیں تو ان کا ذکر کرنا یا تو حمق کی وجہ سے ہے یا تعصب کے سبب سے
مگر آپ معذور ہیں اگر گورنمنٹ کو اپنے قانون پر اعتماد تھا تو کیوں ان ڈاکٹروں کو سزا
نہیں دی جنہوں نے حال ہ: حال میں یورپ میں بڑی تحقیقات سے نو برس بلکہ سات بر برس کو
بھی بعض عورتوں کے بلوغ کا زمانہ قرار دے دیا ہے اور نو برس کی عمر کے متعلق آپ
اعتراض کر کے پھر توریت یا انجیل کا کوئی حوالہ نہ دے سکے صرف گورنمنٹ کے قانون
کا ذکر کیا اس اسے معلوم ہوا کہ آپ کا ا توریت اور انجیل پر پر ایمان ایمان نہیں نہیں رہاور رہاو نہ نو برس کی
حرمت یا تو توریت سے ثابت کرتے یا انجیل سے ثابت کرنی چاہیے تھی پادری
صاحب یہی تو دجل ہے۔ کہ الہامی کتب کے مسائل میں آپ نے گورنمنٹ کے قانون
کو پیش کر دیا ۔ اگر آپ کے نزدیک گورنمنٹ کے قانون کی تمام باتیں خطا سے خالی ہیں
اور الہامی کتابوں کی طرح بلکہ ان سے افضل ہیں تو میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ جن
نبیوں نے خلاف قانون انگریزی کئی لاکھ شیر خوار بچے قتل کئے اگر وہ اس وقت
ہوتے تو گورنمنٹ ان سے کیا معاملہ کرتی اگر وہ لوگ گورنمنٹ کے سامنے چالان
ہو کر آتے جنہوں نے بیگانے کھیتوں کے خوشے تو ڑ کر کھا لئے تھے تو گورنمنٹ اُن کو
اور ان کے اجازت دینے والے کو کیا کیا سزا دیتی پھر میں پوچھتا ہوں کہ وہ شخص
جو انجیر کا پھل کھانے دوڑا تھا اور انجیل سے ثابت ہے کہ وہ انجیر کا درخت اس کی

نور القرآن نمبر ۲
ملکیت نہ تھا بلکہ غیر کی ملک تھا۔ اگر وہ شخص گورنمنٹ کے سامنے یہ حرکت کرتا تو گورنمنٹ
اس کو کیا سزا دیتی ۔ انجیل سے یہ بھی ثابت ہے کہ بہت سے سورجو بیگا نہ مال تھے اور جن
کی تعداد بقول پادری کلارک دو ہزار تھے مسیح نے تلف کئے اب آپ ہی بتلائیں کہ
تعزیرات کی رو سے اس کی سزا کیا ہے۔ بالفعل اسی قدر لکھنا کافی ہے جواب ضرور لکھیں تا
اور بہت سے سوال کئے جائیں۔
و
پادری صاحب ! آپ کا یہ خیال کہ نو برس کی لڑکی سے جماع کرنا زنا کے حکم میں
ہے سراسر غلط ہے آپ کی ایمانداری یہ تھی کہ آپ انجیل سے اس کو ثابت کرتے ۔ انجیل
نے آپ کو دھکے دئے اور وہاں ہاتھ نہ پڑا تو گورنمنٹ کے پیروں پر آپڑے۔ یاد رکھیں
کہ یہ گالیاں محض شیطانی تعصب سے ہیں ۔ جناب مقدس نبوی کی نسبت فسق و فجور کی
تہمت لگانا یہ افترا شیطانوں کا کام ہے ان دو مقدس نبیوں پر یعنی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اور حضرت مسیح علیہ السلام پر بعض ر بعض بدذات اور خبیث لوگوں نے سخت افترا
کئے ہیں ۔ چنانچہ ان پلیدوں نے لعنة الله عليهم پہلے نبی کو تو زانی قرار دیا جیسا کہ
آپ نے اور دوسرے کو ولد الزنا کہا جیسا کہ پلید طبع یہودیوں نے ۔ آپ کو ج چاہیے کہ
ایسے اعتراضوں سے پر ہیز کریں۔
اور یہ اعتراض کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی سودہ کو پیرانہ سالی کے
سبب سے طلاق دینے کے لئے مستعد ہو گئے تھے۔ سراسر غلط اور خلاف واقعہ ہے اور جن
لوگوں نے ایسی روائتیں کی ہیں وہ اس بات کا ثبوت نہیں دے سکے کہ کسی شخص کے پاس آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ارادہ ظاہر کیا پس اصل حقیقت جیسا کہ کتب معتبرہ احادیث میں
مذکور ہے یہ ہے کہ خود سودہ نے ہی اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے دل میں یہ خوف کیا کہ اب

نور القرآن نمبر ۲
میری حالت قابل رغبت نہیں رہی ایسا نہ ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باعث طبعی کراہت
کے جو نشاء بشریت کو لازم ہے مجھ کو طلاق دے دیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی امر کر اہت
کا بھی اس نے اپنے دل میں سمجھ لیا ہو اور اس سے طلاق کا اندیشہ دل میں جم گیا ہو کیونکہ
عورتوں کے مزاج میں ایسے معاملات میں وہم اور وسوسہ بہت ہوا کرتا ہے اس لئے اس نے
خود بخود ہی عرض کر دیا کہ میں اس کے سوا اور کچھ نہیں چاہتی کہ آپ کی ازواج میں میرا
حشر ہو۔ چنانچہ نیل الاوطار کے ص ۱۴۰ میں یہ حدیث ہے: قَالَت سَوْدَة بنت زمعة
حین است و خافت أن يفارقها رسول الله يا رسول الله يومى لعائشة
فقبل ذلك منها ۔۔۔ و رواه ايضًا ابن سعد و سعید بن منصور والترمذي و
عبد الرزاق قال الحافظ في الفتح فتواردت هذه الروايات على انها
خشيت الطلاق فوهبت یعنی سودہ بنت زمعہ کو جب اپنی پیرانہ سالی کی وجہ سے اس
بات کا خوف ہوا کہ اب شائد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہو جاؤں گی تو اس
نے کہا یا رسول اللہ میں نے اپنی نوبت عائشہ کو بخش دی ۔ آپ نے یہ اس کی درخواست
قبول فرما لی ۔ ابن سعد اور سعید ابن منصور اور ترمذی اور عبد الرزاق نے بھی یہی
روایت کی ہے اور فتح الباری میں لکھا ہے کہ اسی پر روایتوں کا توارد ہے کہ سودہ کو
آپ ہی طلاق کا اندیشہ ہوا تھا ۔ اب اس حدیث سے ظاہر ہے کہ دراصل آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ارادہ ظاہر نہیں ہوا بلکہ سودہ نے اپنی پیرانہ سالی کی
حالت پر نظر کر کے خود ہی اپنے دل میں یہ خیال قائم کر لیا تھا اور اگر ان روایات کے
توار داور تظاهر کو نظر انداز کر کے فرض بھی کر لیں کہ آنحضرت نے طبعی کراہت
کے باعث سودہ کو پیرانہ سالی کی حالت میں پا کر طلاق کا ارادہ کیا تھا تو اس میں
نیل الاوطار كتاب الوليمة کے متعلقہ حوالہ میں قَالَتْ لکھا ہے جو درست ہے ۔ ایڈیشن اوّل میں سہو کتابت سے قال لکھا گیا ہے۔ (ناشر)

نور القرآن نمبر ۲
بھی کوئی برائی نہیں ۔ اور نہ یہ امر کسی اخلاقی حالت کے خلاف ہے ۔ کیونکہ
جس امر پر عورت مرد کے تعلقات مخالطت موقوف ہیں ۔ اگر اس میں کسی نوع
سے کوئی ایسی روک پیدا ہو جائے کہ اس کے سبب سے مرد اس تعلق کے حقوق
کی بجا آوری پر قادر نہ ہو سکے تو ایسی حالت میں اگر وہ اصول تقویٰ کے لحاظ
سے کوئی کا روائی کرے تو عند العقل کچھ جائے اعتراض نہیں ۔
پادری صاحب آپ کا یہ سوال کہ اگر آج ایسا شخص جیسے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم تھے گورنمنٹ انگریزی کے زمانہ میں ہوتا تو گورنمنٹ اس
سے کیا کرتی ۔ آپ کو واضح ہو کہ اگر وہ سید الکونین اس گر اس گورنمنٹ کے
زمانہ میں ہوتے ۔ تو یہ سعادت مند گورنمنٹ ان کی کفش برداری اپنا فخر
سمجھتی جیسا کہ قیصر روم صرف تصویر دیکھ کر اٹھ کھڑا ہوا تھا آپ کی یہ
نالیاقتی اور نا سعادتی ہے کہ اس گورنمنٹ پر ایسی بدظنی رکھتے ہیں کہ گویا وہ
خدا کے مقدسوں کی دشمن ہے یہ گورنمنٹ اس زمانہ میں ادنی ادنی امیر
مسلمانوں کی عزت کرتی ہے ۔ دیکھو نصر اللہ خاں جو اس جناب کے غلاموں
جیسا بھی درجہ نہیں رکھتا ہماری قیصرہ ہند دام اقبالہا نے کیسی اس کی عزت کی
ہے پھر وہ عالی جناب مقدس ذات جو اس دنیا میں بھی وہ مرتبہ رکھتا تھا کہ
بادشاہ اس کے قدموں پر گرتے تھے اگر وہ اس وقت میں ہوتا تو
بے شک یہ گورنمنٹ اس کی جناب سے خادمانہ اور متواضعانہ طور پر پیش
آتی ۔ الہی گورنمنٹ کے آگے انسانی گورنمنٹوں کو بجز عجز و نیاز کے کچھ بن نہیں
پڑتا ۔ کیا آپ کو خبر نہیں کہ قیصر روم جو آنجناب کے وقت میں عیسائی بادشاہ

نور القرآن نمبر ۲
اور اس گورنمنٹ سے اقبال میں کچھ کم نہ تھا وہ کہتا ہے کہ اگر مجھے یہ سعادت
حاصل ہو سکتی کہ میں اس عظیم الشان نبی کی صحبت میں رہ سکتا تو میں آپ کے
پاؤں دھویا کرتا سو جو قیصر روم نے کہا ۔ یقیناً یہ سعادت مند گورنمنٹ بھی وہی بات
کہتی ۔ بلکہ اس سے بڑھ کر کہتی اگر حضرت مسیح کی نسبت اس وقت کے کسی چھوٹے
سے جاگیردار نے بھی یہ کلمہ کہا ہو جو قیصر روم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
کہا ۔ جو آج تک نہایت صحیح تاریخ اور احادیث صحیحہ میں لکھا ہوا موجود ہے تو ہم
آپ کو ابھی ہزار روپیہ نقد بطور انعام کے دیں گے اگر آپ ثابت کر سکیں ۔
اور اگر آپ یہ ثبوت نہ دے سکیں تو اس ذلیل زندگی سے آپ کے لئے مرنا بہتر
ہے کیونکہ ہم نے ثابت کر دیا کہ قیصر روم اس گورنمنٹ عالیہ کا ہم مرتبہ تھا بلکہ تاریخ
سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں اس کی طاقت کے برابر اور کوئی طاقت دنیا میں
موجود نہ تھی ہماری گورنمنٹ تو اس درجہ تک نہیں پہنچی پھر جبکہ قیصر با وجود اس
شہنشاہی کے آہ کھینچ کر یہ بات کہتا ہے کہ اگر میں اس عالی جناب کی خدمت
میں پہنچ سکتا تو آنجناب مقدس کے پاؤں دھویا کرتا ۔ تو کیا یہ گورنمنٹ
اس سے کم حصہ لیتی ۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ضرور یہ گورنمنٹ بھی ایسے
شہنشاہ کے پاؤں میں گرنا اپنا فخر سمجھتی کیونکہ یہ گورنمنٹ اس آسمانی بادشاہ سے
منکر نہیں جس کی طاقتوں کے آگے انسان اک مرے ہوئے کیڑے کے
برابر نہیں اور ہم نے اک معتبر ذریعہ سے سنا ہے کہ ہماری قیصرۂ ہند
ادام الله اقبالها در حقیقت اسلام سے محبت رکھتی ہے اور اس کے دل میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت کو بہت تعظیم ہے چنانچہ ایک ذی علم مسلمان - سے وہ اردو

نور القرآن نمبر ۲
بھی پڑھتی ہے ۔ ان کی ایسی تعریفوں کو سن کر میں نے اسلام کی
طرف ایک خاص دعوت سے حضرت ملکہ معظمہ کو مخاطب کیا
تھا ۔ پس یہ نہایت غلطی ہے کہ آپ لوگ اس مرا تب شناس گورنمنٹ کو
بھی ایک سفلہ اور کمینہ پادری کی طرح خیال کرتے ہیں ۔ جن کو خدا
ملک اور دولت دیتا ہے ۔ ان کو زیر کی اور عقل بھی دیتا ہے ۔ ہاں
اگر یہ سوال پیش ہو کہ اگر کوئی ایسا شخص اس گورنمنٹ کے ملک میں یہ
غوغا مچا تا کہ میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں تو گورنمنٹ اس کا
تدارک کیا کرتی ؟ تو اس کا جواب یہی ہے کہ یہ مہربان گورنمنٹ
اس کو کسی ڈاکٹر کے سپرد کرتی تا اس کے دماغ کی اصلاح ہو یا
اس بڑے گھر میں محفوظ رکھتی جس میں بمقام لاہور اس قسم کے
بہت لوگ جمع ہیں ۔
جب ہم حضرت مسیح اور جناب خاتم الانبياء صلى الله عليه
وسلم کا اس بات میں بھی مقابلہ کرتے ہیں کہ موجودہ گورنمنٹوں نے ان
کے ساتھ کیا برتاؤ کیا اور کس قدر ان کے ربانی رعب یا الہی تائید نے اثر
دکھایا تو ہمیں اقرار کرنا پڑتا ہے کہ حضرت مسیح میں بمقابلہ جناب مقدس
نبوي خاتم الانبياء صلى الله علیہ وسلم کی خدائی تو کیا نبوت نبوت کی
شان بھی پائی نہیں جاتی ۔ جناب مقدس نبوی کے جب پا دشا ہوں کے
نام فرمان جاری ہوئے تو قیصر روم نے آہ کھینچ کر کہا کہ میں تو عیسائیوں کے
پنجہ میں مبتلا ہوں ۔ کاش اگر مجھے اس جگہ سے نکلنے کی گنجائش ہوتی تو میں اپنا فخر

نور القرآن نمبر ۲
سمجھتا کہ خدمت میں حاضر ہو جاؤں اور غلاموں کی طرح جناب
مقدس کے پاؤں دھویا کروں مگر ایک خبیث اور پلید دل پادشاہ
کسری ایران کے فرمان روا نے غصہ میں آ کر آپ کے پکڑنے کے لئے
سپاہی بھیج دیئے وہ شام کے قریب پہنچے اور کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے
آپ نے اس بے ہودہ بات سے سے اعراض کر کے فرمایا تم اسلام قبول
کر و ۔ اس وقت آپ صرف دو چار اصحاب کے ساتھ مسجد میں بیٹھے تھے مگر
ربانی رعب سے وہ دونوں بید کی طرح کا نپ رہے تھے آخر انہوں
نے کہا کہ ہمارے خدا وند کے حکم یعنی گرفتاری کی نسبت جناب عالی کا کیا
جواب ہے کہ ہم جواب ہی لے جا ئیں حضرت نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ اس کا کل تمہیں جواب ملے گا ۔ صبح کو جو وہ حاضر ہوئے تو
آنجناب نے فرمایا کہ وہ جسے تم خداوند خداوند کہتے ہو ۔ وہ خدا وند
نہیں ہے خداوند وہ ہے جس پر موت اور فنا طاری نہیں ہوتی مگر
تمہا را خداوند آج رات کو مارا گیا میرے سچے خدا وند نے اسی کے
بیٹے شیرویہ کو اس پر مسلط کر دیا سو وہ آج رات اس کے ہاتھ سے ﴿۷﴾
قتل ہو گیا اور یہی جواب ہے ۔ یہ بڑا معجزہ تھا ۔ اس کو دیکھ کر
۔ ۔
اس ملک کے ہزار ہا لوگ ایمان لائے کیونکہ اسی رات در حقیقت
خسرو پرویز یعنی کسری مارا گیا تھا اور یا د رکھنا چاہئے کہ یہ بیان
انجیلوں کی بے سر و پا اور بے اصل باتوں کی طرح نہیں بلکہ احادیث
صحیحہ اور تاریخی ثبوت اور مخالفوں کے اقرار سے ثابت ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی