نورالقرآن نمبر 2

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نور القرآن نمبر ۲
چنانچہ ڈیون پورٹ صاحب بھی اس قصہ کو اپنی کتاب میں لکھتا ہے لیکن اس وقت کے
با دشاہوں کے سامنے حضرت مسیح کی جو عزت تھی وہ آپ پر پوشیدہ نہیں ۔ وہ اوراق
شائد اب تک انجیل میں موجود ہوں گے جن میں لکھا ہے کہ ہیرودیس نے حضرت
مسیح کو مجرموں کی طرح پلاطوس کی طرف چالان کیا اور وہ ایک مدت تک شاہی
حوالات میں رہے۔ کچھ بھی خدائی پیش نہیں گئی اور کسی پادشاہ نے یہ نہ کہا کہ میرا
فخر ہوگا ۔ اگر میں اُس کی خدمت میں رہوں اور اس کے پاؤں دھویا کروں بلکہ
پلا طوس نے یہودیوں کے حوالہ کر دیا ۔ کیا یہی خدائی تھی عجیب مقابلہ ہے دو شخصوں کو
ایک ہی قسم کے واقعات پیش آئے اور دونوں نتیجہ میں ایک دوسرے سے بالکل
ممتاز ثابت ہوتے ہیں ۔ ایک شخص کے گرفتار کرنے کو ایک متکبر جبار کا شیطان کے
وسوسہ سے برانگیختہ ہونا اور خود آخر لعنت الہی میں گرفتار ہو کر اپنے بیٹے کے ہاتھ
سے بڑی ذلت کے ساتھ قتل کیا جانا اور ایک دوسرا انسان جسے قطع نظر اپنے اصلی
دعووں کے غلو کرنے والوں نے آسمان پر چڑھا رکھا ہے ۔ سچ مچ گرفتار ہو جانا ۔
چالان کیا جانا اور عجیب ہیئت کے ساتھ ظالم پولیس کی حوالت میں ایک شہر سے
دوسرے شہر میں منتقل کیا جانا افسوس یہ عقل کی ترقی کا زمانہ اور ایسے
بے ہودہ عقائد ۔ شرم ! شرم ! شرم
اگر یہ کہو کہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ قیصر روم نے یہ تمنا کی کہ
اگر میں جناب مقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ
سکتا تو میں ایک ادنیٰ خادم بن کر پاؤں دھویا کرتا ۔ اس کے جواب میں
آپ کے لئے اصح الکتب بعد كتب الله صحیح بخاری کی عبارت

نور القرآن نمبر ۲
لکھتا ہوں ذرا آنکھیں کھول کر پڑھو اور وہ یہ ہے و قد كنت اعلم انه خارج
و لم اكن اظن انه منكم فلو اني اعلم اني اخلص اليه لتجشمت لقاء ه و لو
كنت عنده لغسلت عن قدميه دیکھوں ۴ یعنی یہ تو مجھے معلوم تھا کہ نبی
آخرالزمان آنے والا ہے مگر مجھ کو ہے مگر مجھ کو یہ خبر نہیں تھی کہ وہ تم میں ۔ کہ وہ تم میں سے ہی ( اے اہل عرب )
پیدا ہو گا پس اگر میں اس کی خدمت میں پہنچ سکتا تو میں بہت ہی کوشش کرتا کہ اس کا
دیدار مجھے نصیب ہو اور اگر میں اس کی خدمت میں ہوتا تو میں اس کے پاؤں دھویا
کرتا اب اگر کچھ غیرت اور شرم ہے تو مسیح کے لئے یہ تعظیم کسی بادشاہ کی طرف سے
جو اس کے زمانہ میں تھا پیش کرو اور نقد ہزار روپیہ ہم سے لو اور کچھ ضرورت
نہیں کہ انجیل سے ہی بلکہ پیش کرو اگر چہ کوئی نجاست میں پڑا ہوا ورق ہی پیش
کر دو اور اگر کوئی بادشاہ یا امیر نہیں تو کوئی چھوٹا سا نواب ہی پیش کر دو اور یا د رکھو
که هرگز پیش نہ کر سکو گے پس یہ عذاب بھی جہنم کے عذاب سے کچھ کم نہیں کہ
آپ ہی بات کو اٹھا کر پھر آپ ہی ملزم ہو گئے ۔ شاباش ! شاباش ! شاباش !
خوب پادری ہو ۔
مسیح کا چال چلن آپ کے نزدیک کیا تھا۔ ایک کھاؤ پیو۔ شرابی ۔ نہ زاہد
نہ عابد ۔ نہ حق کا پرستار ۔ متکبر ۔ خود بین ۔ خدائی کا دعویٰ کرنے والا ۔ مگر اس سے
پہلے اور بھی کئی خدائی کا دعوے کرنے والے گزر چکے ہیں ایک مصر میں ہی موجود تھا۔
دعووں کو الگ کر کے کوئی اخلاقی حالت جو فی الحقیقت ثابت ہو ذرا پیش تو کرو
تا حقیقت معلوم ہو ۔ کسی کی محض باتیں ان کے اخلاق میں داخل نہیں ہوسکتیں ۔ آپ
اعتراض کرتے ہیں کہ وہ مرتد جو خود خونی اور اپنے کام سے سزا کے لائق ٹھہر چکے تھے

نور القرآن نمبر ۲
بے رحمی سے قتل کئے گئے مگر آپ کو یاد نہ رہا کہ اسرائیلی نبیوں نے تو شیر خوار بچے
بھی قتل کئے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں تک نوبت پہنچی کیا ان کی نبوت سے منکر ہو یا
وہ خدا تعالیٰ کا حکم نہیں تھا یا موسیٰ کے وقت خدا اور تھا اور جناب محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کوئی اور خدا تھا۔
اے ظالم پادری کچھ شرم کر آخر مرنا ہے ۔ مسیح بے چارہ تمہاری جگہ
جواب دہ نہیں ہو سکتا اپنے کاموں سے تمہیں پکڑے جاؤ گے اس سے کوئی پرسش نہ ہوگی ۔
اے نادان تو اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکا دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کا شہتیر کیوں تجھے نظر
نہیں آتا تیری آنکھیں کیا ہوئیں جو تو اپنی آنکھوں کو دیکھ نہیں سکتا ۔
زینب کے نکاح کا قصہ جو آپ نے زنا کے الزام سے ناحق پیش کر دیا بجز
اس کے کیا کہیں کہ ع
بد گهر از خطا خطا نه کند
اے نالائق متبنی کی مطلقہ سے نکاح کرنا زنا نہیں ۔ صرف منہ کی
بات سے نہ کوئی بیٹا بن سکتا ہے اور نہ کوئی باپ بن سکتا ہے اور نہ ماں بن سکتی
ہے مثلاً اگر کوئی عیسائی غصہ میں آ کر اپنی بیوی کو ماں کہہ دے تو کیا وہ
اس پر حرام ہو جائے گی اور طلاق واقع ہو جائے گی بلکہ وہ بدستو را سی ماں
سے مجامعت کرتا رہے گا پس جس شخص نے یہ کہا کہ طلاق بغیر زنا کے نہیں
ہو سکتی اس نے خو د قبول کر لیا کہ صرف اپنے منہ سے کسی کو ماں یا باپ یا
بیٹا کہہ دینا کچھ چیز نہیں ورنہ وہ ضرور کہہ دیتا کہ ماں کہنے سے طلاق پڑ
جاتی ہے مگر شاید کہ مسیح کو وہ عقل نہ تھی جو فتح مسیح کو ہے ۔ اب تم پر فرض ہے

نور القرآن نمبر ۲
کہ اس بات کا ثبوت انجیل میں سے دو کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے
طلاق پڑ جاتی ہے یا یہ کہ اپنے مسیح کی تعلیم کو ناقص مان لو یا یہ ثبوت دو کہ
بائبل کی رو سے متبنی فی الحقیقت بیٹا ہو جاتا اور بیٹے کی طرح وارث ہو جاتا
ہے اور اگر کچھ ثبوت نہ دے سکو تو بجز اس کے اور کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللهِ
عَلَى الْكَاذِبِينَ مسیح بھی تم پر لعنت کرتا ہے کیونکہ مسیح نے انجیل میں کسی جگہ نہیں
کہا کہ اپنی عورت کو ماں کہنے سے اس پر طلاق پڑ جاتی ہے اور آپ جانتے
ہیں کہ یہ تینوں امر ہم شکل ہیں ۔ اگر صرف منہ کے کہنے سے ماں نہیں بن سکتی
تو پھر بیٹا بھی نہیں بن سکتا اور نہ باپ بن سکتا ہے اب اگر کچھ حیا ہو تو مسیح
کی گواہی قبول کر لو یا اس کا کچھ جواب دو اور یا د رکھو کہ ہر گز نہیں
دے سکو گے اگر چہ فکر کرتے کرتے مر ہی جاؤ کیونکہ تم کا ذب ہو اور
مسیح تم سے بیزار ہے ۔
اور آپ کا یہ شیطانی وسوسہ کہ خندق کھود نے کے وقت
چا روں نمازیں قضا کی گئیں اول آپ لوگوں کی علمیت تو یہ ہے کہ قضا
کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ اے نادان قضا نماز ادا کر نے کو کہتے
ہیں ۔ ترک نماز کا نام قضا ہرگز نہیں ہوتا ۔ اگر کسی کی نماز ترک ہو
جاوے تو اس کا نام فوت ہے اسی لئے ہم نے پانچ ہزار روپے کا
اشتہار دیا تھا کہ ایسے بے وقوف بھی اسلام پر اعتراض کرتے
ہیں جن کو ابھی تک قضا کے معنی بھی معلوم نہیں جو شخص لفظوں کو بھی اپنے
محل پر استعمال نہیں کر سکتا وہ نادان کب یہ لیاقت رکھتا ہے کہ امور

نور القرآن نمبر ۲
دقیقہ پر نکتہ چینی کر سکے ۔ باقی رہا یہ کہ خندق کھود نے کے وقت چار
نماز میں جمع کی گئیں اس احمقانہ وسوسہ کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فر ما تا
ہے کہ دین میں حرج نہیں ہے یعنی ایسی سختی نہیں جو انسان کی تباہی کا
موجب ہو اس لئے اس نے ضرورتوں کے وقت اور بلاؤں کی حالت
میں نمازوں کے جمع کرنے اور قصر کرنے کا حکم دیا ہے مگر اس مقام میں
ہماری کسی معتبر حدیث میں چار جمع کرنے کا ذکر نہیں بلکہ فتح الباری
شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ واقعہ صرف یہ ہوا تھا کہ ایک نما ز یعنی
صلوة العصر معمول سے تنگ وقت میں ادا کی گئی ۔ اگر آپ اس وقت
ہمارے سامنے ہوتے تو ہم آپ کو ذرہ بٹھا کر پوچھتے کہ کیا یہ متفق علیہ
روایت ہے کہ چار نمازیں فوت ہو گئی تھیں ۔ چار نمازیں تو خود شرع
کی رو سے جمع ہو سکتی ہیں یعنی ظہر اور عصر ۔ اور مغرب اور عشاء ۔
ہاں ایک روایت ضعیف میں ہے کہ ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء کو
اکٹھی کر کے پڑھی گئی تھیں لیکن دوسری صحیح حدیثیں اس کو رد کرتی ہیں
اور صرف یہی ثابت ہوتا ہے کہ عصر تنگ وقت میں پڑھی گئی تھی ۔ آپ
عربی علم سے محض بے نصیب اور سخت جاہل ہیں ذرا قادیان کی طرف
آؤ اور ہمیں ملو تو پھر آپ کے آگے کتا بیں رکھی جائیں گی تا جھوٹے
مفتری کو کچھ سزا تو ہو ندامت کی سزا ہی سہی اگر چہ ایسے لوگ
شرمندہ بھی نہیں ہوا کرتے ۔
مال مسروقہ کو آپ کے مسیح کے روبرو بزرگ حواریوں کا کھانا

نور القرآن نمبر ۲
یعنی بیگا نے کھیتوں کی بالیاں توڑنا کیا یہ درست تھا ۔ اگر کسی جنگ میں کفار
کے بلوے اور خطر ناک حالت کے وقت نماز عصر تنگ وقت پر پڑھی گئی تو
اس میں صرف یہ بات تھی کہ دو عبادتوں کے جمع ہونے کے وقت اس
عبادت کو مقدم سمجھا گیا جس میں کفار کے خطرناک حملہ کی روک اور اپنے
حقوق نفس اور قوم اور ملک کی جائز اور بجا محافظت تھی اور یہ تمام کا روائی
اس شخص کی تھی جو شریعت لایا اور یہ بالکل قرآن کریم کے منشاء کے مطابق تھی
خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى یعنی نبی
کی ہر یک بات خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتی ہے نبی کا زمانہ نزول شریعت
کا زمانہ ہوتا ہے اور شریعت وہی ٹھہر جاتی ہے جو نبی عمل کرتا ہے ورنہ
جو جو کارروائیاں مسیح نے توریت کے برخلاف کی ہیں یہاں تک کہ سبت کی
بھی پرواہ نہ رکھی اور کھانے پر ہاتھ نہ دھوئے وہ سب مسیح کو مجرم
ٹھہراتے ہیں ذرا توریت سے ان سب کا ثبوت تو دو مسیح پطرس کو شیطان
کہہ چکا تھا پھر اپنی بات کیوں بھول گیا ۔ اور شیطان کو حواریوں میں
کیوں داخل رکھا ۔
اور پھر آپ کا اعتراض ہے کہ بہت سی عورتوں اور لونڈیوں کو رکھنا یہ فسق و فجور
ہے اے نادان حضرت داؤد نبی کی بیبیاں تجھ کو یا د نہیں جس کی تعریف کتاب
مقدس میں ہے کیا وہ اخیر عمر تک حرام کاری کرتا رہا کیا اسی حرام کا ر کی یہ پاک ذریت
ہے جس پر تمہیں بھروسہ ہے جس خدا نے اور یا کی بیوی کے بارے میں داؤد پر
عتاب کیا ۔ کیا وہ داؤد کے اس جرم سے غافل رہا جو مرتے دم تک اس سے سرزد 1
النجم : ۵،۴

نور القرآن نمبر ۲
ہوتا رہا بلکہ خدا نے اس کی چھاتی گرم کرنے کو ایک اور لڑکی بھی اسے دی اور
آپ کے خدا کی شہادت موجود ہے کہ داؤد اوریا کے قصہ کے سوا اپنے تمام
کاموں میں راستباز ہے کیا کوئی عقلمند قبول کر سکتا ہے کہ اگر کثرت ازدواج خدا
کی نظر میں بڑی تھی تو خدا اسرائیلی نبیوں کو جو کثرت ازدواج میں سب سے بڑھ
کر نمونہ ہیں ایک مرتبہ بھی اس فعل پر سرزنش نہ کرتا پس یہ سخت بے ایمانی ہے کہ جو
بات خدا کے پہلے نبیوں میں موجود ہے اور خدا نے اسے قابل اعتراض نہیں ٹھہرایا
اب شرارت اور خباثت سے جناب مقدس نبوی کی نسبت قابل اعتراض ٹھہرائی
جاوے ۔ افسوس یہ لوگ ایسے بے شرم ہیں کہ اتنا بھی نہیں سوچتے کہ اگر ایک سے
او پر بیوی کرنا زنا کاری ہے تو حضرت مسیح جو داؤد کی اولاد کہلاتے ہیں ان کی
پاک ولادت کی نسبت سخت شبہ پیدا ہوگا اور کون ثابت کر سکے گا کہ ان کی بڑی
نانی حضرت داؤد کی پہلی ہی بیوی تھی ۔
پھر آپ حضرت عائشہ صدیقہ کا نام لے کر اعتراض کرتے ہیں کہ
جناب مقدس نبوی کا بدن سے بدن لگانا اور زبان چوسنا خلاف شرع تھا اب
اس نا پاک تعصب پر کہاں تک روویں ۔ اے نادان جو حلال اور جائز نکاح
ہیں ۔ ان میں یہ سب باتیں جائز ہوتی ہیں یہ اعتراض کیسا ہے کیا تمہیں خبر نہیں
کہ مردی اور رجولیت انسان کی صفات محمودہ میں سے ہے پیجڑا ہونا کوئی
اچھی صفت نہیں جیسے بہرہ اور گونگا ہونا کسی خوبی میں داخل نہیں ۔ ہاں یہ
اعتراض بہت بڑا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام مردانہ صفات کی
اعلیٰ ترین صفت سے بے نصیب محض ہونے کے باعث ازواج سے سچی اور کامل

نور القرآن نمبر ۲
حسن معاشرت کا کوئی عملی نمونہ نہ دے سکے ۔ اس لئے یورپ کی عورتیں نہایت
قابل شرم آزادی سے فائدہ اٹھا کر اعتدال کے دائرہ سے ادھر اُدھر نکل
گئیں اور آخر نا گفتنی فسق و فجور تک نوبت پہنچی ۔
تقاضا تھا اس لئے یورپ اور عیسویت
کانا
اے نادان ! فطرت انسانی اور اس کے بچے پاک جذبات
سے اپنی بیویوں سے پیار کرنا اور حسن معاشرت کے ہر قسم جائز اسباب کو
برتنا انسان کا طبعی اور اضطراری خاصہ ہے اسلام کے بانی عليه الصلوة
والسلام نے بھی اسے برتا اور اپنی جماعت کو ایک نمونہ دیا مسیح نے اپنے نقص ۱۲)
تعلیم کی وجہ سے اپنے ملفوظات اور اعمال میں یہ کمی رکھ دی مگر چونکہ طبعی
نے خود اس کے لئے ضوابط نکالے ۔
اب تم خود انصاف سے دیکھ لو کہ گندی سیاہ بدکاری اور ملک کا ملک رنڈیوں
کا نا پاک چکلہ بن جانا ہائیڈ پارکوں میں ہزاروں ہزار کا روز روشن
میں کتوں اور کتیوں کی طرح اوپر تلے ہونا اور آخر اس نا جائز آزادی
سے تنگ آ کر آہ و فغان کرنا اور برسوں دیوشیوں اور سیاہ روئیوں کے
مصائب جھیل کر اخیر میں مسودہ طلاق پاس کرانا یہ کس بات کا نتیجہ ہے ۔ کیا
اس قدوس مطهر مزگی نبی اُمّی کی معاشرت کے اس نمونہ کا جس
پر خباثت باطنی کی تحریک سے آپ معترض ہیں یہ نتیجہ ہے ۔ اور ممالک
اسلامیہ میں یہ تعفن اور زہریلی ہوا پھیلی ہوئی ہے یا ایک سخت ناقص نالائق
کتاب پولوسی انجیل کی مخالف فطرت خالف فطرت اور ادھوری تعلیم کا یہ اثر ہے اب دو
زانو ہو کر بیٹھو اور یوم الجزا کی تصویر کھینچ کر غور کرو ۔

نور القرآن نمبر ۲
ہاں مسیح کی دادیوں اور نانیوں کی نسبت جو اعتراض ہے اس کا جواب
بھی کبھی آپ نے سوچا ہوگا ہم تو سوچ کر تھک گئے اب تک کوئی عمدہ جواب خیال
میں نہیں آیا کیا ہی خوب خدا ہے جس کی دادیاں اور نانیاں اس کمال کی ہیں آپ
یا د رکھیں کہ ہم بقول آپ کے مرد میدان بن کر ہی رسالہ لکھیں گے اور آپ کو
دکھا ئیں گے کہ وساوس کی بیخ کنی اسے کہتے ہیں اس جاہل گمراہ کا شکست دینا
کون سے بڑی بات ہے جو انسان کو خدا بنا تا ہے مگر آپ از راہ مہربانی ان چند
باتوں کا جو میں نے دریافت کی ہیں ۔ ضرور جواب لکھیں ۔ اور ان الفاظ سے
ناراض نہ ہوں جو لکھے گئے ہیں کیونکہ الفاظ محل پر چسپاں ہیں ۔ اور آپ کی شان
کے شایان ہیں۔ جس حالت میں آپ نے باوجود بے علمی اور جہالت کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو سید المطھرین ہیں زنا کی تہمت لگائی ۔ تو اس
پلید جھوٹ اور افترا کا یہی جواب تھا ۔ جو آپ کو دیا گیا ۔ ہم نے بہتیرا چاہا کہ
آپ لوگ بھلے مانس بن جاویں ۔ اور گالیاں نہ دیا کریں مگر آپ لوگ نہیں
مانتے ۔ آپ نا حق اہل اسلام کا دل دکھاتے ہیں آپ نہیں جانتے کہ ہمارے
نزدیک وہ نادان ہر ایک زنا کار سے بدتر ہے جو انسان کے پیٹ سے نکل کر
خدا ہونے
تے تو ہم سے
نے کا دعوی کرے ۔ اگر آپ لوگ مسیح کے خیر خواہ ہو ۔ ہوتے تو
جناب مقدس نبوی کے ذکر میں یہ ادب پیش آتے ایک صحیح حدیث میں
ہے کہ تم اپنے باپ کو گالی مت دو لوگوں نے عرض کی کوئی باپ کو بھی گالی
دیتا ہے آپ نے فرمایا ہاں جب تو کسی کے باپ کو گالی دے گا تو وہ ضرور
۱۳ تیرے باپ کو بھی گالی دے گا تب وہ گالی اس نے نہیں دی بلکہ تو نے

نور القرآن نمبر ۲
دی ہے اسی طرح آپ لوگ چاہتے ہیں کہ آپ کے بودے جھوٹے خدا کی
بھی اچھی طرح بھگت سنواری جائے ۔ اب ہم یہ خط بطور نوٹس کے آپ کو
بھیجتے ہیں کہ اگر پھر ایسے نا پاک لفظ آپ نے استعمال کئے ۔ اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی جناب میں نا پاک تہمت لگائی تو ہم بھی آپ کے فرضی
اور جعلی خدا کی وہ خبر لیں گے جس سے اس کی تمام خدائی ذلت کی نجاست
میں گرے گی ۔
اے نالائق کیا تو اپنے خط میں سرو را نبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کو زنا کی تہمت لگاتا ہے اور فاسق فاجر قرار دیتا ہے اور ہمارا دل دکھاتا
ہے ۔ ہم کسی عدالت کی طرف رجوع نہیں کرتے اور نہ کریں گے مگر آئندہ
کے لئے سمجھاتے ہیں کہ ایسی نا پاک باتوں سے باز آ جاؤ اور خدا سے ڈرو
جس کی طرف پھرنا ہے اور حضرت مسیح کو بھی گالیاں مت دو ۔ یقیناً جو
کچھ تم جناب مقدس نبوی کی نسبت بُرا کہو گے ۔ وہی تمہارے فرضی
مسیح کو کہا جائے گا مگر ہم اس سچے مسیح کو مقدس اور بزرگ اور پاک
جانتے اور مانتے ہیں جس نے نہ خدائی کا دعوی کیا نہ بیٹا ہونے کا اور
جناب محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی خبر دی اور ان پر
ایمان لایا ۔ فقط
مولوی صاحبان امرتسر کی اسلامی ہمدردی
حضرات مولوی صاحبان امرتسر جو چھ سات آدمی سے

نور القرآن نمبر ۲
زیادہ نہیں یعنی مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی اور مولوی ثناء اللہ صاحب امرت سری
اور مولوی غلام رسول صاحب امرتسری اور مولوی احمد اللہ صاحب وغیرہ وغیرہ
صاحبان نے اس درخواست پر دستخط کرنے سے اعتراض کیا جو گورنمنٹ میں بمراد
توسیع دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند اور نیز دو شرطوں کے پاس کرانے کی غرض سے بھیجی
جائے گی اور مخالفت بیجا کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کیسے اسلام کے پکے دشمن اور
اسلامی مصالح کے سخت مخالف ۔ ہیں ۔ میں نے سنا ہے کہ عام مسلمانوں کو ان کی اس
حرکت بے جا سے بہت ہی رنج ہوا اور اکثر لوگوں نے بہت لعن طعن بھی کی کہ یہ
کیسے مولوی اور کیسے مسلمان ہیں جنہوں نے محض اپنی ایک اندرونی نزاع کی وجہ سے
اس سیدھی اور صاف اور نہایت مناسب تحریر سے گریز کی جس میں سراسر اسلام کی
بھلائی اور جس سے آئندہ کو اس سب وشتم اور بے جا بہتان اور گندی گالیوں کا جو
یا وہ گو آریہ اور پادری ہمارے پیغمبر خاتم الرسل صلى الله عليه وسلم کو دیتے
ہیں دروازہ بند ہو جاتا تھا لیکن مولوی صاحبوں کے اشتہار سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
پادری صاحبوں اور آریہ صاحبوں کو گالیاں دینے اور توہین مذہب کرنے میں بالکل
بے قصور ٹھہراتے ہیں اور یہ تمام الزام اس عاجز پر رکھتے ہیں کہ اول اس عاجز نے
ان کے بزرگوں کو گالیاں دیں اور پھر نا چار ان نیک بختوں کو بھی کچھ کہنا پڑا ۔ سو یہ
افترا اگر کچھ پوشیدہ اور قابل غور ہوتا تو ہم اس کا نہایت بسط اور تفصیل سے
جواب دیتے مگر ایسے سفید جھوٹ کا کیا جواب دیں جس میں ایک ذرہ بھی سچائی کی
آمیزش نہیں ۔ ہم نہایت حیرت میں ہیں کہ اس قدر دروغگوئی کا نام کیا رکھیں آیا
بے ایمانی رکھیں یا بدذاتی کے نام سے موسوم کریں یا متعصبانہ جنون قرار دیں کیا کہیں !!!

نور القرآن نمبر ۲
اس بات کو کون نہیں جانتا ۔ کہ ہندوستان اور پنجاب میں کم سے کم ۴۵ برس سے
یہ بے اعتدالیاں شروع ہیں ۔ ہمارے سید و مولی حضرت خاتم الانبیاء
سید المطهرين افضل الاولین والآخرین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کو اس قدر گالیاں دی گئی ہیں اور اس قدر قرآن کریم کو بے جاٹھٹھے اور ہنسی کا
نشانہ بنایا گیا ہے کہ دنیا میں کسی ذلیل سے ذلیل انسان کے لئے بھی کسی شخص
نے یہ لفظ استعمال نہیں کئے یہ کتا بیں کچھ ایک دو نہیں بلکہ ہزار ہا تک نوبت پہنچ
گئی ہے اور جو شخص ان کتابوں کے مضمون پر علم رکھ کر اللہ جل شانہ اور اس کے
رسول پاک کے لئے کچھ بھی غیرت نہیں رکھتا وہ ایک لعنتی آدمی ہے نہ مولوی ۔
اور ایک پلید حیوان ہے نہ انسان ۔
اور یاد رہے کہ ان میں بہت سی ایسی کتابیں ہیں جو میرے بلوغ کے ایام
سے بھی پہلے کی ہیں اور کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ ان کتابوں کی تالیف کا یہ موجب تھا
کہ میں یا کسی اور مسلمان نے حضرت مسیح علیہ السلام کو گالیاں دی تھیں جس سے
مشتعل ہو کر پادری فنڈل اور صفدر علی اور پادری ٹھا کر داس اور عمادالدین اور
پادری ولیمس ریواری نے وہ کتابیں تالیف کیں کہ اگر ان کی گالیاں اور بے ادبیاں
جمع کی جائیں تو اس سے سو جز کی کتاب بن سکتی ہیں اور ایسا ہی کوئی اس بات کا
ثبوت نہیں دے سکتا کہ جس قدر گالیاں اور بے ادبیاں پنڈت دیا نند نے اپنی
کتاب ستیارتھ پرکاش میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیں اور
دین اسلام کی توہین کی یہ کسی ایسے اشتعال کی وجہ سے تھیں جو ہماری طرف سے
ہوا تھا ایسا ہی آریوں میں سے لیکھرام وغیرہ جو اب تک گندی کتا بیں چھاپ

·

آج 10 میں سے 10 باقی