نورالقرآن نمبر 2
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نور القرآن نمبر ۲
کا معیار نہیں ہوتا ماسوا اس کے ایک خوبصورت کو اگر اتفاقاً اس پر نظر پڑ جائے
خوبصورت سمجھنا نفس الامر میں کوئی بات عیب کی نہیں ۔ ہاں بد خطرات کامل تقدس کے
برخلاف ہیں لیکن جو شخص بدخطرات سے پہلے حفظ ماتقدم کے طور پر تقویٰ کی دقیق
راہوں پر قدم مارے تا خطرات سے دور رہے تو کیا ایسا عمل کمال کے منافی ہوگا ۔ یہ تعلیم
قرآن شریف کی نہایت اعلیٰ ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمْ
یعنی جس قدر کوئی تقوی کی دقیق راہیں اختیار کرے اسی قدر خدا تعالیٰ کے نزدیک
اس کا زیادہ مرتبہ ہوتا ہے پس بلاشبہ یہ نہایت اعلیٰ مرتبہ تقویٰ کا ہے کہ قبل
از خطرات خطرات سے محفوظ رہنے کی تدبیر بطور حفظ ما تقدم کی جائے ۔
اور اگر یہ دعویٰ ہو کہ کاملین بہر حال خطرات سے محفوظ رہتے ہیں ان کو
تدبیر کی حاجت نہیں تو یہ دعوی سراسر حماقت اور قصور معرفت کی وجہ سے ہوگا
کیونکہ گو انبیاء علیہم السلام کسی معصیت اور نافرمانی پر ایک سیکنڈ کے لئے بھی دلی
عزیمت نہیں کر سکتے اور ایسا کرنا ان کے لئے کبائر ذنوب کی طرح ہے لیکن انسانی
قومی اپنے خواص اُن میں بھی دکھلا سکتے ہیں گو وہ بد خطرات پر قائم ہونے سے
بکلی محفوظ رکھے گئے ہیں مثلاً اگر ایک نبی بشدت بھوکا ہو اور راہ میں وہ بعض
درخت پھلوں سے لدے ہوئے یہ ئے پائے تو یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بغیر اجازت
مالک پھلوں کی طرف ہاتھ لمبا نہیں کرے گا اور نہ دل میں ان پھلوں کے توڑ نے
کے لئے عزیمت کرے گا لیکن یہ خیال اس کو آ سکتا ہے ۔ کہ اگر یہ پھل میری ملک میں
سے ہوتے تو میں ان کو کھا سکتا اور یہ خیال کمال کے منافی نہیں ۔ آپ کو یاد ہوگا کہ
آپ کے خدا صاحب تھوڑی سی بھوک کے عذاب پر صبر نہ کر کے کیونکر انجیر کے
الحجرات: ۱۴
نور القرآن نمبر ۲
درخت کی طرف دوڑے گئے کیا آپ ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ درخت ان کا یا ان کے
والد صاحب کی ملک میں سے تھا۔ پس جو شخص بیگانہ درخت کو دیکھ کر اپنے نفس پر غالب
نہ آسکا اور پیٹ کو بھینٹ چڑھانے کے لئے اس کی طرف دوڑا گیا وہ خدا تو کیا بلکہ
بقول آپ کے فردا کمل بھی نہیں ۔
الغرض کسی کے دل میں یہ خیال گذرنا کہ یہ چیز خوبصورت ہے یہ ایک علیحدہ
امر ہے جس کو خدا نے آنکھیں دی ہیں جیسے وہ کانٹے اور پھول میں فرق کر سکتا ہے۔
ایسا ہی وہ خوبصورت اور بدصورت میں فرق کر سکتا ہے آپ کے خدا صاحب کو شاید یہ قوت
ممیزہ فطرت سے نہیں ملی ہوگی مگر پیٹ کی شہوت کے لئے تو انجیر کے درخت کی طرف
دوڑے یہ بھی نہ سوچا کہ یہ کس کا انجیر ہے۔
تعجب کہ ایک شرابی اور کھاؤ پیو کو شہوت پرست نہ کہا جائے اور وہ پاک ﴿۴۶﴾
ذات جس کی زندگی اور جس کا ہر یک فعل خدا کے لئے تھا اس کا نام اس زمانہ کے پلید
طبع شہوت پرست رکھیں عجب تاریکی کا زمانہ ہے۔ یہ اسلام کی اعلیٰ تعلیم کا ایک نمونہ
ہے کہ ہرگز قصداً کسی عورت کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھو کہ یہ بدنظری کا پیش خیمہ ہے
اور اگر اتفاقاً کسی خوبصورت عورت پر نظر پڑے اور وہ خوبصورت معلوم ہو تو
اپنی عورت سے صحبت کر کے اس خیال کو ٹال دو ۔ خوب یا د رکھو کہ یہ تعلیم اور یہ حکم
حفظ ما تقدم کے طور پر ہے جو شخص مثلاً ہیضہ کے دنوں میں ہیضہ سے بچنے کے لئے
حفظ ما تقدم کے طور پر کوئی دوا استعمال کرتا ہے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ اس کو ہیضہ
ہو گیا ہے یا ہیضہ کے آثار اس میں ظاہر ہو گئے ہیں بلکہ یہ بات اس کی دانشمندی میں
محسوب ہوگی اور سمجھا جائے گا کہ وہ اس بیماری سے طبعاً نفرت رکھتا ہے اور اس سے
نور القرآن نمبر ۲
دور رہنا چاہتا ہے۔ اس بات میں آپ کے ساتھ کوئی بھی اتفاق نہیں کرے گا کہ
تقومی کی راہوں کو اختیار کرنا کمال کے برخلاف ہے۔ اگر انبیاء علیہم السلام تقویٰ کا
نمونہ نہ دکھلا دیں تو اور کون دکھلاوے جو خدا ترسی میں سب سے بڑھ کر ہوتا ہے وہی
سب سے بڑھ کر تقویٰ بھی اختیار کرتا ہے وہ بدی سے اپنے تئیں دور رکھتا ہے وہ ان
راہوں کو چھوڑ دیتا ہے جس میں بدی کا احتمال ہوتا ہے مگر آپ کے یسوع صاحب کی
نسبت کیا کہیں اور کیا لکھیں اور کب تک ان کے حال پر روویں کیا یہ مناسب تھا کہ وہ
ایک زانیہ عورت کو یہ موقعہ دیتا کہ وہ عین جوانی اور حسن کی حالت میں ننگے سر اس
سے مل کر بیٹھتی اور نہایت ناز اور نخرہ سے اس کے پاؤں پر اپنے بال ملتی اور حرام کاری
کے عطر سے اس کے سر پر مالش کرتی اگر یسوع کا دل بد خیالات سے پاک ہوتا تو وہ
ایک کسی عورت کو نزدیک آنے سے ضرور منع کرتا مگر ایسے لوگ جن کو حرام کا رعورتوں
کے چھونے سے مزہ آتا ہے ۔ وہ ایسے نفسانی موقعہ پر کسی ناصح کی نصیحت بھی نہیں سنا
کرتے ۔ دیکھو یسوع کو ایک غیرت مند بزرگ نے نصیحت کے ارادہ سے روکنا چاہا
کہ ایسی حرکت کرنا مناسب نہیں مگر یسوع نے اس کے چہرہ کی ترش روئی سے سمجھ لیا
کہ میری اس حرکت سے یہ شخص بیزار ہے تو رندوں کی طرح اعتراض کو باتوں
میں ٹال دیا اور دعوی کیا کہ یہ کنجری بڑی اخلاص مند ہے ۔ ایسا اخلاص تو تجھ میں
بھی نہیں پایا گیا ۔ سبحان اللہ یہ کیا عمدہ جواب ہے ۔ یسوع صاحب ایک زنا کار
عورت کی تعریف کر رہے ہیں کہ بڑی نیک بخت ہے ۔ دعوئی خدائی کا اور
کام ایسے ۔ بھلا جو شخص ہر وقت شراب ۔ اب سے سرمست رہتا ہے اور نجریوں سے میل
جول رکھتا ہے اور کھانے پینے میں بھی ایسا اول نمبر کا جو لوگوں میں یہ اس کا نام ہی
نور القرآن نمبر ۲
پڑ گیا ہے کہ یہ کھاؤ پیو ہے ۔ اس سے کسی تقوی اور نیک بختی کی امید ہو سکتی ہے
ہمارے سید و مولی افضل الانبیاء خیر الاصفیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ﴿۲۷﴾
تقولی دیکھئے کہ وہ ان عورتوں کے ہاتھ سے بھی ہاتھ نہیں ملاتے تھے جو پاک دامن
اور نیک بخت ہوتی تھیں اور بیعت کرنے کے لئے آتی تھیں بلکہ دور بٹھا کر صرف
زبانی تلقین تو بہ کرتے تھے مگر کون عقلمند اور پر ہیز گارا ایسے شخص کو پاک باطن سمجھے گا
جو جوان عورتوں کے چھونے سے پر ہیز نہیں کرتا ایک کنجری خوبصورت ایسی قریب
بیٹھی ہے گویا بغل میں ہے کبھی ہاتھ لمبا کر کے سر پر عطر مل رہی ہے کبھی پیروں کو
پکڑتی ہے اور کبھی اپنے خوشمنا اور سیاہ بالوں کو پیروں پر رکھ دیتی ہے اور گود میں
تماشہ کر رہی ہے یسوع صاحب اس حالت میں وجد میں بیٹھے ہیں اور کوئی
اعتراض کرنے لگے تو اس کو جھڑک دیتے ہیں ۔ اور طرفہ یہ کہ عمر جوان اور
شراب پینے کی عادت اور پھر مجرد اور ایک خوبصورت کسی عورت سامنے پڑی
ہے۔ جسم کے ساتھ جسم لگا رہی ہے ۔ کیا یہ نیک آدمیوں کا کام ہے اور اس پر کیا
دلیل ہے کہ اس کسی کے چھونے سے یسوع کی شہوت نے جنبش نہیں کی تھی ۔
افسوس کہ یسوع کو یہ بھی میسر نہیں تھا کہ اس فاسقہ پر نظر ڈالنے کے بعد اپنی کسی
بیوی سے صحبت کر لیتا ۔ کم بخت زانیہ کے چھونے سے اور ناز و ادا کرنے سے کیا
کچھ نفسانی جذبات پیدا ہوئے ہوں گے اور شہوت کے جوش نے پورے طور پر کام
کیا ہوگا اسی وجہ سے یسوع کے منہ سے یہ بھی نہ نکلا کہ اے حرام کا ر عورت مجھ سے
دور رہ اور یہ بات انجیل سے ثابت ہوتی ہے کہ وہ عورت طوائف میں سے تھی اور
زنا کاری میں سارے شہر میں مشہور تھی ۔
لده۔
اعتراض ششم
متعہ کا جائز کرنا اور پھر نا جائز کرنا
نور القرآن نمبر ۲
اما الجواب نادان عیسائیوں کو معلوم نہیں کہ اسلام نے متعہ کو رواج نہیں دیا بلکہ
جہان تک ممکن تھا اس کو دنیا میں سے گھٹایا اسلام سے پہلے نہ صرف عرب میں بلکہ دنیا
کی اکثر قوموں میں متعہ کی رسم تھی یعنی یہ کہ ایک وقت خاص تک نکاح کرنا پھر طلاق
دے دینا اور اس رسم کے پھیلانے والے اسباب میں سے ایک یہ بھی سبب تھا کہ جو
لوگ لشکروں میں منسلک ہو کر دوسرے ملکوں میں جاتے تھے یا بطریق تجارت ایک
مدت تک دوسرے ملک میں رہتے تھے ان کو موقت نکاح یعنی متعہ کی ضرورت پڑتی
تھی اور کبھی یہ بھی باعث ہوتا کہ غیر ملک کی عورتیں پہلے سے بتلا دیتی تھیں کہ وہ ساتھ
جانے پر راضی نہیں اس لئے اسی نیت سے نکاح ہوتا تھا کہ فلاں تاریخ طلاق دی
جائے گی ۔ پس یہ سچ ہے کہ ایک دفعہ یا دو دفعہ اس قدیم رسم پر بعض مسلمانوں نے بھی
عمل کیا 7 مگر مگر وحیا وحی اور الہام سے نہیں بلکہ جو قوم میں پرانی رسم تھی معمولی طور پر
اس پر عمل ہو گیا لیکن متعہ میں بجز اس کے اور کوئی بات نہیں کہ وہ ایک تاریخ
مقررہ تک نکاح ہوتا ہے اور وحی الہی نے آخر اس کو حرام کر دیا چنانچہ ہم رسالہ آریہ
دھرم میں اس کی تفصیل لکھ چکے ہیں مگر تعجب کہ عیسائی لوگ کیوں متعہ کا ذکر کرتے
ہیں جو صرف ایک نکاح موقت ہے اپنے یسوع کے چال چلن کو کیوں نہیں دیکھتے
نوٹ : یہ عمل سخت اضطرار کے وقت تھا جیسے بھوک سے مرنے والا مردہ کھالے۔
نور القرآن نمبر ۲
کہ وہ ایسی جوان عورتوں پر نظر ڈالتا ہے جن پر نظر ڈالنا اس کو درست نہ تھا ۔ کیا جائز
تھا کہ ایک کسی کے ساتھ وہ ہم نشین ہوتا ۔ کاش اگر وہ متعہ کا ہی پابند ہوتا تو ان حرکات
سے بچ جاتا ۔ کیا یسوع کی بزرگ دادیوں نانیوں نے متعہ کیا تھا یا صریح صریح زنا
کاری تھی ہم عیسائی صاحبوں سے پوچھتے ہیں کہ جس مذہب میں نہ متعہ یعنی نکاح موقت
درست ہے اور نہ ازدواج ثانی جائز اس مذہب کے لشکری لوگ جو بباعث رعایت حفظ
قوت کے راہبانہ زندگی بھی بسر نہیں کر سکتے بلکہ شہوت کی جنبش دینے والی شرابیں پیتے
ہیں اور عمدہ سے عمدہ خوراکیں کھاتے ہیں تا سپاہیانہ کاموں کے بجالانے میں چست و
چالاک رہیں جیسے گوروں کی پلٹنیں وہ کیونکر بدکاریوں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہیں اور
ان کی حفظ عفت کے لئے انجیل میں کیا قانون ہے اور اگر کوئی قانون تھا اور انجیل میں
ایسے مجردوں کا کچھ علاج لکھا تھا تو پھر کیوں سرکار انگریزی نے ایکٹ چھاؤنی ہائے
نمبر ۱۳ ۱۸۸۹ ء جاری کر کے یہ انتظام کیا کہ گورہ سپاہی فاحشہ عورتوں کے ساتھ خراب
ہوا کریں یہاں تک کہ سر جارج رائٹ صاحب کمانڈر انچیف افواج ہند نے ماتحت
حکام کو ترغیب دی کہ ایسی خوبصورت اور جوان عورتیں گوروں کی زنا کاری کے لئے
بہم پہنچائی جائیں یہ ظاہر ہے کہ اگر ایسی ضرورتوں کے وقت جنہوں نے حکام کو ان
قابل شرم تجویزوں کے لئے مجبور کیا انجیلوں میں کوئی تدبیر ہوتی تو وہ حلال طریق کو
چھوڑ کر نا پاک طریقوں کو اپنے بہادر سپاہیوں میں رواج نہ دیتے ۔ اسلام میں
کثرت ازدواج کی برکتوں نے ہر یک زمانہ میں سلاطین کو ان نا پاک تدبیروں سے
بچالیا اسلامی سپاہی نکاح سے اپنے تئیں حرام کاری سے بچا لیتے ہیں اگر پادری صاحبان
کوئی مخفی تدبیر انجیل کی حرام کاری سے بچانے کی یاد رکھتے ہیں تو اس طریق سے
نور القرآن نمبر ۲
گورنمنٹ کو روک دیں کیونکہ اخبار ٹائمز نے اب پھر زور شور سے اس قانون کو دوبارہ جاری
کرنے کے لئے سلسلہ جنبانی کی ہے یہ سب باتیں اس بات پر گواہ ہیں کہ انجیل کی تعلیم ناقص
ہے۔ اور اس میں تمدن کے ہریک پہلو کا لحاظ نہیں کیا گیا۔ باقی آئندہ۔ انشاء اللہ ۔
الراقم : میرزاغلام احمد قادیانی
خط
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى مَا مَضَى وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
على ما بقى والصلوة وَالسَّلامُ على مُحَمَّدٍ خَيْرَ الورى وَ أَهْلَ بَيْتِ
الْمُصْطَفى و على المؤمنين بنبيه المجتبی : محبان اہل اسلام کو واضح ہو کہ اس
عرصہ میں ایک کتاب نور الحق مرسلہ امام الہمام میرزاغلام احمد صاحب قادیانی
میرے پاس پہنچی اس کو میں نے دیکھا اور نیز کچھ تحریرات متعلقہ محمد حسین بطالوی نظر سے
گذریں جن کو دیکھ کر سخت افسوس ہوا کہ باوجود اس فہم و ذکا اور شہرہ آفاق ہونے کے اور
چند عرصہ تک میرزا صاحب کی قدم بوسی حاصل کرنے کے اور شنا گو ہونے کے بھی یکبارگی
ایسے لوٹے کہ کفر تک نوبت پہنچادی ( بیں تفاوت راه از کجاست تا بکجا ) حالانکہ زمانہ کی بھی
کیفیت مثل آئینہ کے کھل رہی ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ قوم دجال پوری دجالیت کر رہی
ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا صادق ہوتا جاتا ہے اور اس پر بھی مقصد لِكُلّ
فرعون موسی کا نہیں سمجھتے اور کیونکر سمجھ سکتے ہیں جبکہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے خَتَمَ الله
عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ ۔ ارِهِمْ غِشَاوَةٌ - اسی جگہ پر قدرت
کبریائی نظر آتی ہے کہ جس کسی کو گمراہ کر انا منظور ہوتا ہے تو ایسے ہی اسباب پیدا کر دیتا ہے۔ جن
باتوں کو علماء محققین نکات ٹھہراتے تھے یہ صاحب کفریات جانتے ہیں زمانہ کے حال کو بھولے
جاتے ہیں آج جو ہمارے پیغمبر آخرالزمان کے جھنڈے کا پھر یرہ اڑا رہا ہے اور اس کے دین
البقرة : 8
لده الله
نور القرآن نمبر ۲
بے
کو زندہ کر رہا ہے ۔ ہمارا حامی و مددگار ہو رہا ہے ہمارے دشمنان دین کو زیر قدم
کر رہا ہے کرامت کا جو آج کل بے نام و نشان ہے دعویٰ کر رہا ہے ۔ جیسا کہ لائق
ہے اس پر کفر کے فتوے لگاتے ہیں ۔ ویل ان لوگوں پر جو ایسا خیال رکھتے ہیں
فی زمانه فلسفه طبعی والوں کے نزدیک کرامت کوئی چیز نہیں ۔ دیکھئے فرقہ نیچر یہ عجب
ڈھب کا نکلا ہے کہ جس وقت ایسی بحث آ کر ہوتی ہے تو فوراً کہہ دیتے ہیں
کوئی نہیں کر کے دکھلائے اگر کرامت کا قائل ہے اگر کرامت یا معجزات نعوذ باللہ
بے وجود سمجھے جاتے ہیں تو اس کا اثر بد کہاں تک پہنچتا ہے یہ شکر کا مقام تھا کہ ہماری
کشتی جو بھنور میں چکرا رہی تھی ایک ملاح نے اس کو آ کر نکال لیا اس کو تسلیم کرتے نہ
اس پر الزام کذب وفریب لگاتے ۔ اس وقت یہ بندہ کہتا ہے کہ جیسا مجھ کو معلوم ہوا
ہے اور وہ حق ہے تو بے شک امام ہمام میرزا غلام احمد صاحب مجدد وقت ہیں
اور میں بصد اشتیاق ان کے دیدار کا طالب ہوں اور شب و روز اللہ جل وعلیٰ سے
مستدعی ہوں کہ اگر مرزا صاحب کو تو نے حق پر بھیجا ہے تو مجھ کو بھی ان کی زیارت
سے مشرف کر اور اُسی جماعت مومنین سے شمار کیا جاؤں میں پہلے متذبذب تھا اب
یقیناً بعد دریافت ثبوت صحیحہ کہتا ہوں کہ جو میں نے لکھا ہے سب صحیح اور حق ہے اور
میں انہیں مجد دصادق سمجھتا ہوں ۔ والسلام ۔
الراقم : عضدالدین از مچھر ایوں ضلع مراد آباد
لد لد
نور القرآن نمبر ۲
أن صاحبوں کے نام جو آجکل حضرت امام کامل کی خدمت میں حاضر ہیں
ضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی (۲) حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
(۳) مولوی قطب الدین صاحب بدوملی (۴) صاحبزادہ افتخار احمد صاحب لدھیانہ
(۵) صاحبزادہ منظور محمد صاحب لدھیانہ (۶) مولوی عنایت اللہ صاحب مدرس مانانوالہ
ضلع گوجرانوالہ (۷) قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی ضلع گوجرانوالہ (۸) خلیفہ
نورالدین صاحب جموں (۹) سید نا صر نواب صاحب دہلوی (۱۰) شیخ عبدالرحیم صاحب
(11) شیخ عبدالعزیز صاحب (۱۲) حاجی وریام صاحب خوشابی (۱۳) ثناء اللہ صاحب خوشابی
(۱۴) مولوی خدا بخش صاحب جالندھری (۱۵) عبد الکریم صاحب خوشنویس (۱۶) شیخ
غلام محی الدین صاحب کتب فروش جہلمی (۱۷) شیخ حامد علی صاحب (۱۸) میرزا اسمعیل صاحب
قادیانی (۱۹) سید محمد کبیر دہلوی (۲۰) خدا بخش صاحب ماڑ وی ضلع جھنگ (۲۱) حاجی حافظ
حاشیہ: شیخ عبد الرحیم صاحب جوان صالح اور متقی شخص ہیں ان کے ایمان اور اسلام پر ہمیں بھی
رشک پیدا ہوتا ہے ان کو اسلام لانے کے وقت کئی اک سخت ابتلا پیش آئے لیکن انہوں نے ایسے
سخت ابتلاء کے وقت بڑی ثابت قدمی اور استقامت دکھلا ئی محض ابتغاء لمرضات اللہ دفعہ داری چھوڑ
کر قادیان میں امام کامل کے ہاتھ پر اسلام و بیعت سے مشرف ہوئے قرآن شریف سے کامل
الفت ہے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سے معہ ترجمہ اور تفسیر قرآن چند ماہ میں پڑھا ۔ شیخ
عبد اللہ صاحب جوان صالح ہیں۔ رشد کے آثار اور اتقا کے نشان ان کے بشرہ سے ظاہر ہوتے
ہیں ۔ جب انہوں نے اسلام کی طرف میلان کیا تو کئی ابتلاء پیش آئے ۔ از انجملہ ایک یہ ہے کہ
لیکھر ام آریہ سے کئی بار مباحثہ ہوا آخر کار لیکھرام کو انہوں نے شکست فاش دی چونکہ آریہ تھے اس
تعلیم خراب سے دستبردار ہو کر اسلام زور شور سے قبول کیا اور امام وقت سے بیعت کی یہ مجھ سے
کہتے تھے کہ ازالہ اوہام کے دیکھنے سے مجھے اسلام کا شوق پیدا ہوا اور جب پیشگوئی ( جو آتھم کے
نور القرآن نمبر ۲
احمد اللہ خاں صاحب (۲۲) حافظ معین الدین صاحب (۲۳) مولوی غلام احمد صاحب کھبکی *
(۲۴) حافظ قطب الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم (۲۵) مولوی سید مردان علی صاحب حیدر آبادی (۲۶)
مولوی شیخ احمد صاحب (۲۷) میرزا ایوب بیگ صاحب (۲۸) عاجز سراج الحق ۔ شیخ فضل الہی کلانوری۔
نمبر اول نور القرآن جو تین ماہ کا اکٹھا چھپ کر شائع قانون خریداری نور القرآن
ہو چکا ہے اس میں جو ایک روپیہ سالانہ قیمت رکھی گئی ہے
سودہ قانون اب منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ قیمت کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو نمبر مطبع سے
جس قدر شائع ہوا۔ اس کی قیمت دست بدست خریدار روانہ کریں۔ یہ رسالہ ویلیو پے ایبل یا
نقد قیمت بذریعہ منی آرڈر روانہ ہو سکتا ہے اور جو صاحب ٹکٹ روانہ کریں وہ آدھ آنہ والے
ٹکٹ بھیجیں یا ایک آنہ والے دو دو چار چار آنہ والے ٹکٹ روانہ نہ کریں۔ دور دراز بلاد کے
رہنے والے جیسے مدراس یا ملک آسام یا ممالک متوسط پر واجب ہے کہ دو آ نہ رجسٹری کے بھی
علاوہ قیمت روانہ کریں تا کہ رسالہ کے گم ہونے کا خطرہ نہ رہے۔ جس صاحب کے پاس یہ
رسالہ پہنچے مناسب ہے کہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں۔ اور اس کے خریدار پیدا کرنے کے لئے
جہاں تک ممکن ہو کوشش اور سعی کریں یہ ایک نئی طرز کارسالہ مخالفین اسلام کے رد میں شائع ہوا
ہے۔ اس رنگ ڈھنگ کا رسالہ کہیں نہ دیکھو گے۔
اس نور القرآن نمبر۲ کی قیمت ۸ ہے۔
بقیہ حاشیہ : رجوع الی الحق یا موت کی تھی اس کا رجوع الی الحق ہونا اور موت سے بچنا پوری ہوگئی۔ سچے
دل سے اسلام لایا اور امام وقت کی شناخت حاصل ہوئی ۔ الحمد للہ ۔ سراج الحق
نوٹ: شیخ عبدالعزیز صاحب بھی ابھی تھوڑا عرصہ ہوا قادیان میں مشرف باسلام ہوئے ۔ نیک صالح
آدمی ہیں۔ اس جوانی میں صلاحیت حاصل ہونا محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ ان کے سوا اور بھی کئی مسلمان
ہوئے چار شخص عیسائی مسلمان ہوئے جو وہ اب لاہور میں موجود ہیں۔ سراج الحق
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کھبیکی “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
نور القرآن نمبر ۲
حضرت عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی کا ایک کشف شیخ محمد حسین
بطالوی کی نسبت
جس کو جناب قاضی ضیاء الدین صاحب ساکن قاضی کوٹ ضلع گوجرانوالہ نے اپنے
کانوں سے سنا اور شیخ صاحب کی طرف محض اصلاح روحانی کے لئے لکھ کر روانہ کیا۔ سو وہ
ہم اس رسالہ میں درج کرتے ہیں ۔ اگر چہ شیخ صاحب کی نسبت ہمارا یقین ہے کہ وہ اس
سے متنبہ ہونے والے نہیں لیکن ہم ان کے بعض ہم خیال اور محبوں پر ایک قسم کا حسن ظن
رکھتے ہیں کہ وہ اس سے فائدہ حاصل کریں گے واللہ ولی التوفیق وہ کشف ذیل میں درج
ہے۔ خاکسار سراج الحق نعمانی
هُوَ الْهَادِى بِسمِ الله الرحمن الرحيم۔ نحمده و نصلی مکرم مولوی
محمد حسین صاحب بعد شوق ملاقات آنکہ یہ جو آج کل آپ درباره تکفیر و تضلیل حضرت
مسیح موعود میرزاغلام احمد صاحب قادیانی جن کو آپ پہلے مجد د وقت تسلیم کر چکے ہیں سرگرم
ہیں اور یہاں تک سرگرمی ہے کہ آپ نے اپنے لکھے ہوئے مضمون کفرو کا فرمندرجہ اشاعہ
کی بھی پرواہ نہیں کی جس کی شامت سے اب صریح سوء خاتمہ کے آثار ظاہر ہیں آپ کی
اس حالت کو دیکھ کر عاجز کا دل بلحاظ حب بنی نوع پگھل آیا لہذا بحكم الدِّينُ النَّصِيحَةُ
میں نے چاہا کہ آپ کو اس شیمہ نامرضیہ سے اللہ متنبہ کروں شاید اللہ تعالیٰ جو رحیم و کریم ہے
رحم فرمادے اور اس بارے میں یہ ایک الہام عبد اللہ غزنوی مرحوم ہے جو آپ کی نسبت
ان کو ہوا تھا اور اسی زمانہ میں آپ کو سنا بھی دیا تھا شائد وہ آپ کو یاد ہو یا نہ ہواب میں
آپ کو دوبارہ سناتا ہوں اور مجھے کئی بار تجربہ ہو چکا ہے کہ مولوی لوگ اپنے ہم عصر کی
بات سے گو کیسی ہی مفید ہو کم متاثر ہوتے ہیں اب وہ مرحوم تو فوت ہو چکے شاید
نور القرآن نمبر ۲
آپ ان سے علاقہ بیعت بھی رکھتے تھے۔ تعجب نہیں کہ آپ کو ان کے الہام سے فائدہ
پہنچے۔ عاجز کی غرض سوائے خیر خواہی اور اتفاق بین المسلمین اور کچھ نہیں میں حلفاً بیان کرتا
ہوں وكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا کہ یہ الہام میں نے خود حضرت مرحوم سے سنا ہے۔ خدا کے
لئے جاگتے دل سے سنو وهو هذا
می بینم که محمد حسین پیرا پنے کلان پوشیده است لاکن پاره پاره شده است -
پھر آپ ہی یہ تعبیر فرمائی کہ آن پیراهن علم است که پاره پاره خواهد شد اور پاره پاره
زبان سے کہتے تھے اور اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سینہ سے لے کر پنڈلیوں تک
بار بار اشارہ کرتے تھے ۔ پھر عاجز کو فرمایا کہ آنرا باید گفت که تو به کرده باشد ۔ چنانچه
حسب الوصیت میں نے آپ کو یہ حال سنایا تھا ۔ آپ نے عاجز کو چینیاں والی مسجد
لاہور میں تمسخر آمیز الفاظ سے پیغام دیا تھا کہ ولی بننے جاتے ہیں عبداللہ کو کہنا کہ مجھے
بھی بلاوے ۔ اس پیغام کے بعد انہوں نے ملا سفر کے رو بروالہام مذکور فرمایا اور میں
نے امرتسر میں بمکان حافظ محمد یوسف صاحب جہاں حافظ عبد المنان رہتا تھا حرف
بحرف آپ کو سنا دیا تھا۔ مجھے خوب یاد ہے کہ اس وقت آپ متاثر ہو گئے تھے ۔ جس
سے ؟ مطالعہ کتاب بھی چھوٹ گیا تھا۔ میں نے انہی دنوں اپنے گاؤں کے لوگوں کو بھی
سنا دیا تھا جو وہ اب گواہی دے سکتے ہیں ۔ غرضکہ یہ منذر الہام ان دنوں میں پورا
ہوا جس کا اثر اب ظاہر ہوا کہ مرزا صاحب کے مقابل پر آپ کی ساری علمیت
ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی اور علم کے لاف و گزاف بھی پیچ محض ثابت ہوئے ۔ لہذا یہ
الہام بے شک سچا ہے ۔ مولوی صاحب میں نے وقت پر دوبارہ آپ کو یاد دلایا
ہے آپ عبرت پکڑیں اور توبہ کریں اور اس مصلح اور مجدد اور امام کامل اور