نورالقرآن نمبر 2
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نور القرآن نمبر ۲
اور کسی سے جائز نہیں بلکہ سخت حرام ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا
لله اور فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ
اور پھر دوسرے مقام میں فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً
مِنْ دُونِكُمْ سے یعنی یہود اور نصاری سے محبت مت کرو اور ہر ایک شخص جو صالح نہیں
اس سے محبت مت کرو ۔ ان آیتوں کو پڑھ کر نادان عیسائی دھوکا کھاتے ہیں کہ
مسلمانوں کو حکم ہے کہ عیسائی وغیرہ بے دین فرقوں سے محبت نہ کریں لیکن نہیں سوچتے کہ
ہر یک لفظ اپنے محل پر استعمال ہوتا ہے جس چیز کا نام محبت ہے وہ فاسقوں اور کافروں
سے اسی صورت میں بجالانا متصور ہے کہ جب ان کے کفر اور فسق سے کچھ حصہ لے
لیوے نہایت سخت جاہل وہ شخص ہوگا جس نے یہ تعلیم دی کہ اپنے دین کے
دشمنوں سے پیار کرو ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ پیار اور محبت اسی کا نام ہے کہ اس شخص
کے قول اور فعل اور عادت اور خلق اور مذہب کو رضا کے رنگ میں دیکھیں۔ اور اس پر
خوش ہوں اور اس کا اثر اپنے دل پر ڈال لیں اور ایسا ہونا مومن سے کافر کی نسبت ہرگز
ممکن نہیں ۔ ہاں مومن کافر پر شفقت کرے گا اور تمام دقائق ہمدردی بجالائے گا اور اس
کی جسمانی اور روحانی بیماریوں کا غمگسار ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ بغیر
لحاظ مذہب ملت کے تم لوگوں سے ہمدردی کر و بھوکوں کو کھلاؤ غلاموں کو آزاد کرو قرض داروں
کے قرض دو اور زیر باروں کے بار اٹھاؤ اور بنی نوع سے سچی ہمدردی کا حق ادا کرو۔
۳۸) اور فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبى
یعنی خدا تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ عدل کرو اور عدل سے بڑھ کر یہ کہ احسان کرو جیسے
البقرة : ١٦٦ ٢ المائدة : ۵۲ ۳ ال عمران : ۱۱۹ النحل : ۹۱
نور القرآن نمبر ۲
بچہ سے اس کی والدہ یا کوئی اور شخص محض قرابت کے جوش سے کسی کی ہمدردی کرتا ہے
اور پھر فرماتا ہے لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي
الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ یعنی نصاری وغیرہ سے جو خدا نے محبت کرنے سے ممانعت
فرمائی تو اس سے یہ نہ سمجھو کہ وہ نیکی اور احسان اور ہمدردی کرنے سے تمہیں
منع کرتا ہے نہیں بلکہ جن لوگوں نے تمہارے قتل کرنے کے لئے لڑائیاں نہیں کیں ۔
اور تمہیں تمہارے وطنوں سے نہیں نکالا وہ اگر چہ عیسائی ہوں یا یہودی ہوں
بے شک ان پر احسان کروان سے ہمدردی کروانصاف کرو کہ خدا ایسے لوگوں سے
پیار کرتا ہے اور پھر فرماتا ہے: اِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قُتَلُوكُمْ
فِي الدِّينِ وَاَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظُهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ
تَوَلَّوْهُمْ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ کے یعنی خدا نے جو
تمہیں ہمدردی اور دوستی سے منع کیا ہے تو صرف ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے
دینی لڑائیاں تم سے کیں اور تمہیں تمہارے وطنوں سے نکالا اور بس نہ کیا ۔ جب
تک با ہم مل کر تمہیں نکال نہ دیا ۔ سو ان کی دوستی حرام ہے ۔ کیونکہ یہ دین کو
مٹانا چاہتے ہیں ۔ اس جگہ یا د رکھنے کے لائق ایک نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ
تَوَلَّى * عربی زبان میں دوستی کو کہتے ہیں جس کا دوسرا نام مودت ہے
اور اصل حقیقت دوستی اور مودت کی خیر خواہی اور ہمدردی ہے ۔ سو
مومن نصاری اور یہود اور ہنود سے دوستی اور ہمدردی اور خیر خواہی
نوٹ: تولی کی تا اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ تولی میں ایک تکلف ہے جو مغائرت پر دلالت
کرتا ہے مگر محبت میں ایک ذرہ مغائرت باقی نہیں رہتی ۔ منہ
الممتحنة : 9
الممتحنة: ١٠
نور القرآن نمبر ۲
کر سکتا ہے۔ احسان کر سکتا ہے مگر ان سے محبت نہیں کر سکتا یہ ایک بار یک فرق ہے اس کو
خوب یا درکھو۔
پھر آپ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ مسلمان لوگ خدا کے ساتھ بھی بلا غرض محبت
نہیں کرتے ان کو یہ تعلیم نہیں دی گئی کہ خدا اپنی خوبیوں کی وجہ سے محبت کے لائق ہے۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ یہ اعتراض در حقیقت انجیل پر وارد ہوتا ہے نہ قرآن پر
کیونکہ انجیل میں یہ تعلیم ہرگز موجود نہیں کہ خدا سے محبت ذاتی رکھنی چاہئے اور محبت ذاتی
سے اس کی عبادت کرنی چاہئے مگر قرآن تو اس تعلیم سے بھرا پڑا ہے قرآن نے
صاف فرما دیا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا *
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ہے یعنی خدا کو ایسا یا د کر و۔ جیسا کہ اپنے باپوں کو بلکہ
اس سے بہت زیادہ۔ اور مومنوں کی یہی شان ہے کہ وہ سب سے بڑھ کر خدا سے محبت
رکھتے ہیں یعنی ایسی محبت نہ وہ اپنے باپ سے کریں اور نہ اپنی ماں سے اور نہ اپنے دوسرے
پیاروں سے اور نہ اپنی جان سے اور پھر فرمایا: حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ
وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ کے یعنی خدا نے تمہارا محبوب ایمان کو بنا دیا اور اس کو
تمہارے دلوں میں آراستہ کر دیا اور پھر فرمایا اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ
إِيتَاءِ ذِي الْقُرْبى " یہ آیت حق اللہ اور حق العباد پر مشتمل ہے اور اس میں کمال
بلاغت یہ ہے کہ دونوں پہلو پر اللہ تعالیٰ نے اس کو قائم کیا ہے۔ حق العباد کا پہلو تو ہم ذکر
نوٹ: انجیل کی رو سے ہر یک فاسق فاجر خدا کا بیٹا ہے بلکہ آپ ہی خدا ہے سو انجیل اس
وجہ سے کسی کو خدا کا بیٹا قرار نہیں دیتی کہ وہ خدا سے کامل محبت رکھتا ہے بلکہ بائبل کی رو سے زانی
لوگ بھی خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں ۔ منہ
البقرة : ٢٠١
البقرة : ١٦٦
الحجرات : 8 النحل: 91
نور القرآن نمبر ۲
کر چکے ہیں اور حق اللہ کے پہلو کی رو سے اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ انصاف کی
پابندی سے خدا تعالیٰ کی اطاعت کر کیونکہ جس نے تجھے پیدا کیا اور تیری پرورش کی
اور ہر وقت کر رہا ہے اس کا حق ہے کہ تو بھی اس کی اطاعت کرے اور اگر اس سے زیادہ
تجھے بصیرت ہو تو نہ صرف رعایت حق سے بلکہ احسان کی پابندی سے اس کی اطاعت کر
کیونکہ وہ محسن ہے اور اس کے احسان اس قدر ہیں کہ شمار میں نہیں آ سکتے اور ظاہر ہے کہ
عدل کے درجہ سے بڑھ کر وہ درجہ ہے جس میں اطاعت کے وقت احسان بھی ملحوظ رہے
اور چونکہ ہر وقت مطالعہ اور ملاحظہ احسان کا محسن کی شکل اور شمائل کو ہمیشہ نظر کے سامنے
لے آتا ہے اس لئے احسان کی تعریف میں یہ بات داخل ہے کہ ایسے طور سے عبادت
کرے کہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے در حقیقت
تین قسم پر منقسم ہیں ۔ اوّل وہ لوگ جو باعث مجو بیت اور رویت اسباب کے احسان الہی
کا اچھی طرح ملاحظہ نہیں کرتے اور نہ وہ جوش ان میں پیدا ہوتا ہے جو احسان کی
عظمتوں پر نظر ڈال کر پیدا ہوا کرتا ہے اور نہ وہ محبت ان میں حرکت کرتی ہے جو محسن
کی عنایات عظیمہ کا تصور کر کے جنبش میں آیا کرتی ہے بلکہ صرف ایک اجمالی نظر سے
خدا تعالیٰ کے حقوق خالقیت وغیرہ کو تسلیم کر لیتے ہیں اور احسان الہی کی ان تفصیلات کو
جن پر ایک بار یک نظر ڈالنا اس حقیقی محسن کو نظر کے سامنے لے آتا ہے ہرگز مشاہدہ نہیں
کرتے کیونکہ اسباب پرستی کا گرد و غبار مُسبب حقیقی کا پورا چہرہ دیکھنے سے روک دیتا
ہے اس لئے ان کو وہ صاف نظر میسر نہیں آتی جس سے کامل طور پر معطی حقیقی کا جمال
مشاہدہ کر سکتے سوان کی ناقص معرفت رعایت اسباب کی کدورت سے ملی ہوئی ہوتی
ہے اور بوجہ اس کے جو وہ خدا کے احسانات کو اچھی طرح دیکھ نہیں سکتے خود بھی اس کی
نور القرآن نمبر ۲
طرف وہ التفات نہیں کرتے جو احسانات کے مشاہدہ کے وقت کرنی پڑتی ہے جس
سے محسن کی شکل نظر کے سامنے آ جاتی ہے بلکہ ان کی معرفت ایک دھندلی سی ہوتی
ہے ۔ وجہ یہ کہ وہ کچھ تو اپنی محنتوں اور اپنے اسباب پر بھروسہ رکھتے ہیں اور کچھ تکلف
کے طور پر یہ بھی مانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا حق خالقیت اور رزاقیت ہمارے سر پر
واجب ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ انسان کو اس کے وسعت فہم سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا
اس لئے ان سے جب تک کہ وہ اس حالت میں ہیں یہی چاہتا ہے کہ اس کے حقوق کا
شکر ادا کریں اور آیت اِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ میں عدل سے مراد یہی اطاعت
برعایت عدل ہے ۔ مگر اس سے بڑھ کر ایک اور مرتبہ انسان کی معرفت کا ہے اور وہ یہ
ہے کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں انسان کی نظر رویت اسباب سے بالکل پاک
اور منزہ ہو کر خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ہاتھ کو دیکھ لیتی ہے اور اس مرتبہ پر
انسان اسباب کے حجابوں سے بالکل باہر آ جاتا ہے اور یہ مقولہ کہ مثلاً میری اپنی ہی
آبپاشی سے میری کھیتی ہوئی اور یا میری اپنی ہی بازو سے یہ کامیابی مجھے ہوئی یا زید
کی مہربانی سے فلاں مطلب میرا پورا ہوا اور بکر کی خبر گیری سے میں تباہی سے بچ
گیا یہ تمام باتیں بیچ اور باطل معلوم ہونے لگتی ہیں اور ایک ہی ہستی اور ایک ہی
قدرت اور ایک ہی محسن اور ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے تب انسان ایک صاف نظر
سے جس کے ساتھ ایک ذرہ شرک فی الاسباب کی گرد و غبار نہیں خدا تعالیٰ کے
احسانوں کو دیکھتا ہے اور یہ رویت اس قسم کی صاف اور یقینی ہوتی ہے کہ وہ ایسے
محسن کی عبادت کرنے کے وقت اس کو غائب نہیں سمجھتا بلکہ یقیناً اس کو حاضر خیال
کر کے اس کی عبادت کرتا ہے اور اس عبادت کا نام قرآن شریف میں اِحْسَان
نور القرآن نمبر ۲
ہے ۔ اور صحیح بخاری اور مسلم میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احسان کے یہی
معنی بیان فرمائے ہیں ۔
☆
اور اس درجہ کے بعد ایک اور درجہ ہے جس کا نام ایتاء ذی القربی
ہے اور تفصیل اس کی یہ ہے کہ جب انسان ایک مدت تک احسانات الہی کو بلا شرکت
اسباب دیکھتا رہے اور اس کو حاضر اور بلا واسطہ محسن سمجھ کر اس کی عبادت کرتا رہے
تو اس تصور اور تخیل کا آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ ایک ذاتی محبت اس کو جناب الہی کی
نسبت پیدا ہو جائے گی کیونکہ متواتر احسانات کا دائمی ملاحظه بالضرورت شخص
ممنون کے دل میں یہ اثر پیدا کرتا ہے کہ وہ رفتہ رفتہ اس شخص کی ذاتی محبت سے بھر
جاتا ہے جس کے غیر محدود احسانات اس پر محیط ہو گئے پس اس صورت میں وہ
صرف احسانات کے تصور سے اس کی عبادت نہیں کرتا بلکہ اس کی ذاتی محبت
اس کے دل میں بیٹھ جاتی ہے جیسا کہ بچہ کو ایک ذاتی محبت اپنی ماں سے ہوتی ۴۱
ہے ۔ پس اس مرتبہ پر وہ عبادت کے وقت صرف خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہی نہیں بلکہ
دیکھ کر سچے عشاق کی طرح لذت بھی اٹھاتا ہے اور تمام اغراض نفسانی
نوٹ: مرتبہ ايتاء ذی القربی متواتر احسانات کے ملاحظہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اور اس مرتبہ میں
کامل طور پر عابد کے دل میں محبت ذاتی ، باری تعالیٰ کی پیدا ہو جاتی ہے اور اغراض نفسانیہ کا رائحہ اور بقیہ
بالکل دور ہو جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ محبت ذاتی کا اصل اور منبع دو ہی چیزیں ہیں (۱) اول کثرت سے
مطالعہ کسی کے حسن کا اور اس کے نقوش اور خال و خط اور شمائل کو ہر وقت ذہن میں رکھنا اور بار بار اس کا تصور
کرنا (۲) دوسرے کثرت سے تصور کسی کے متواتر احسانات کا کرنا اور اس کے انواع واقسام کے مروتوں اور
احسانوں کو ذہن میں لاتے رہنا اور ان احسانوں کی عظمت اپنے دل میں بٹھانا۔
نور القرآن نمبر ۲
معدوم ہو کر ذاتی محبت اس کی اندر پیدا ہو جاتی ہے اور یہ وہ مرتبہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے
لفظ ايتاي ذِي الْقُرْبی سے تعبیر کیا ہے اور اسی کی طرف خدا تعالیٰ نے اس آیت
میں اشارہ کیا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا غرض آیت
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبی کے کی یہ تفسیر ہے اور اس
میں خدا تعالیٰ نے تینوں مرتبے انسانی معرفت کے بیان کر دیئے اور تیسرے مرتبہ کو
محبت ذاتی کا مرتبہ قرار دیا اور یہ وہ مرتبہ ہے جس میں تمام اغراض نفسانی جل جاتے ہیں
اور دل ایسا محبت سے بھر جاتا ہے جیسا کہ ایک شیشہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اسی مرتبہ کی
طرف اشارہ اس آیت میں ہے وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ
مَرْضَاتِ اللهِ وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ سے یعنی بعض مومن لوگوں میں سے وہ بھی ہیں کہ
☆
اپنی جانیں رضاء الہی کے عوض میں بیچ دیتے ہیں اور خدا ایسوں ہی پر مہربان ہے ؟
اور پھر فرمایا بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کے یعنی وہ لوگ نجات یافتہ ہیں جو خدا کو اپنا
وجود حوالہ کر دیں اور اس کی نعمتوں کے تصور سے اس طور سے اس کی عبادت کریں کہ گویا
اس کو دیکھ رہے ہیں سوایسے لوگ خدا کے پاس سے اجر پاتے ہیں اور نہ ان کو کچھ خوف
ہے اور نہ وے کچھ غم کرتے ہیں یعنی ان کا مد عا خدا اور خدا کی محبت ہو جاتی ہے اور خدا
کے پاس کی نعمتیں ان کا اجر ہوتا ہے اور پھر ایک جگہ فرما یا يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى
حُبِّهِ مِسْكِينَا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ
ا نوٹ: نفس کے بیچنے میں یہ بات داخل ہے کہ انسان اپنی زندگی اور اپنے آرام کو جلال الہی کے
ظاہر کرنے اور دین کی خدمت میں وقف کر دیوے۔ منہ
البقرة : ٢٠١
النحل: 91
البقرة: ٢٠٨
البقرة : ١١٣
نور القرآن نمبر ۲
جَزَاءً وَلَا شُكُورًال یعنی مومن وہ ہیں جو خدا کی محبت سے مسکینوں اور یتیموں
اور قیدیوں کو روٹی کھلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس روٹی کھلانے سے تم سے کوئی بدلہ
اور شکر گزاری نہیں چاہتے اور نہ ہماری ۔ اہتے اور نہ ہماری کچھ غرض ہے ان تمام خدمات - سے صرف خدا
کا چہرہ ہمارا مطلب ہے ۔ اب سوچنا چاہئے کہ ان تمام آیات سے کس قد رصاف طور
پر معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف نے اعلیٰ طبقہ عبادت الہی اور اعمال صالحہ کا یہی
رکھا ہے کہ محبت الہی اور رضاء الہی کی طلب سچے دل سے ظہور میں آوے مگر اس جگہ
سوال یہ ہے کہ کیا یہ عمدہ تعلیم جو نہایت صفائی سے بیان کی گئی ہے انجیل میں بھی
موجود ہے ہم ہر یک کو یقین دلاتے ہیں کہ اس صفائی اور تفصیل سے انجیل نے ہرگز
بیان نہیں کیا ۔ خدا تعالیٰ نے تو اس دین کا نام اسلام اس غرض سے رکھا ہے کہ ۴۲
تا انسان خدا تعالیٰ کی عبادت نفسانی اغراض سے نہیں بلکہ طبعی جوش سے کرے کیونکہ
اسلام تمام اغراض کے چھوڑ دینے کے بعد رضا بقضا کا نام ہے دنیا میں بجز اسلام
ایسا کوئی مذہب نہیں جس کے یہ مقاصد ہوں بے شک خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت
جتلانے کے لئے مومنوں کو انواع اقسام کی نعمتوں کے وعدے دیئے ہیں مگر مومنوں
کو جو اعلی مقام کے خواہش مند ہیں یہی تعلیم دی ہے کہ وہ محبت ذاتی سے خدا تعالیٰ کی
عبادت کریں لیکن انجیل میں تو صاف شہادتیں موجود ہیں کہ آپ کے یسوع
صاحب کے حواری لالچی اور کم عقل تھے پس جیسی ان کی عقلیں اور ہمتیں تھیں ایسی
ہی ان کو ہدایت بھی ملی اور ایسا ہی یسوع بھی ان کو مل گیا ۔ جس نے اپنی خودکشی کا
دھوکا دے کر سادہ لوحوں کو عبادت کرنے سے روک دیا۔
ا الدهر : ١٠٠٩
اگر کہو کہ انجیل نے یہ سکھلا کر کہ خدا کو باپ کہو محبت ذاتی کی
نور القرآن نمبر ۲
طرف اشارہ کیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خیال سراسر غلط ہے کیونکہ انجیلوں پر غور کرنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے خدا کے بیٹے کا لفظ دو طور سے استعمال کیا ہے (۱) اول تو یہ کہ
مسیح کے وقت میں یہ قدیم رسم تھی کہ جو شخص رحم اور نیکی کے کام کرتا اور لوگوں سے مروت اور
احسان سے پیش آتا تو وہ واشگاف کہتا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں اور اس لفظ سے اس کی یہ نیت
ہوتی تھی کہ جیسے خدا نیکوں اور بدوں دونوں پر رحم کرتا ہے اور اس کے آفتاب اور ماہتاب اور
بارش سے تمام بُرے بھلے فائدہ اٹھاتے ہیں ایسا ہی عام طور پر نیکی کرنا میری عادت ہے لیکن
فرق اس قدر ہے کہ خدا تو ان کاموں میں بڑا ہے اور میں چھوٹا ہوں ۔ سوانجیل نے بھی اس
لحاظ سے خدا کو باپ ٹھیرایا کہ وہ بڑا ہے اور دوسروں کو بیٹا ٹھہرایا یہ نیت کر کے کہ وہ چھوٹے
ہیں مگر اصل امر میں خدا سے مساوی کیا یعنی کمیت میں کمی بیشی کو مان لیا مگر کیفیت میں باپ
بیٹا ایک رہے اور یہ ایک مخفی شرک تھا اس لئے کامل کتاب یعنی قرآن شریف نے اس طرح
کی بول چال کو جائز نہیں رکھا یہودیوں میں جو ناقص حالت میں تھے جائز تھا اور انہیں کی تقلید
سے یسوع نے اپنی باتوں میں بیان کر دیا چنانچہ انجیل کے اکثر مقامات میں اسی قسم کے
اشارے پائے جاتے ہیں کہ خدا کی طرح رحم کرو خدا کی طرح صلح کا ر بنو خدا کی طرح دشمنوں
سے بھی ایسی ہی بھلائی کرو جیسا کہ دوستوں سے تب تم خدا کے فرزند کہلاؤ گے کیونکہ اس
کے کام سے تمہارا کام مشابہ ہوگا صرف اتنا فرق رہا کہ وہ بڑا بمنزلہ باپ خدا اور تم
چھوٹے بمنزلہ بیٹے کے ٹھہرے سو یہ تعلیم در حقیقت یہودیوں کی کتابوں سے لی گئی تھی اسی لئے
۴۳ یہودیوں کا اب تک یہ اعتراض ہے کہ یہ چوری اور سرقہ ہے بائبل سے چرا کر یہ باتیں
انجیل میں لکھ دیں۔ بہر حال یہ تعلیم ایک تو ناقص ہے اور دوسرے اس طرح کا بیٹا محبت ذاتی
سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ۔
نور القرآن نمبر ۲
(۲) دوسری قسم کے بیٹے کا انجیل میں ایک بے ہودہ بیان ہے جیسا کہ
یوحنا باب ۱۰ آیت ۳۴ میں ہے یعنی اس درس میں بیٹا تو ایک طرف ہریک کو
خواہ کیسا ہی بدمعاش ہو خدا بنا دیا ہے اور دلیل یہ پیش کی ہے کہ نوشتوں کا
باطل ہونا ممکن نہیں ۔ غرض انجیل نے شخصی تقلید سے اپنی قوم کا ایک مشہور لفظ
لے لیا علاوہ اس کے یہ بات خود غلط ہے کہ خدا کو باپ قرار دیا جاوے اور اس
سے زیادہ تر نادان اور بے ادب کون ہو گا کہ باپ کا لفظ خدا تعالیٰ پر اطلاق
کرے چنانچہ ہم اس بحث کو بفضلہ تعالیٰ کتاب من الرحمن میں بتفصیل بیان
کر چکے ہیں ۔ اس سے آپ پر ثابت ہوگا کہ خدا تعالیٰ پر باپ کا لفظ اطلاق کرنا
نہایت گندہ اور نا پاک طریق ہے ۔ اسی وجہ سے قرآن کریم نے سمجھانے کے
لئے یہ تو کہا کہ خدا تعالیٰ کو ایسی محبت سے یاد کرو جیسا کہ باپوں کو یا د کرتے ہو مگر
یہ کہیں نہیں کہا کہ حقیقت میں خدا تعالیٰ کو باپ سمجھ لو ۔
اور انجیل میں ایک اور نقص یہ ہے کہ اس نے یہ تعلیم کسی جگہ نہیں
دی کہ عبادت کرنے کے وقت اعلیٰ طریق عبادت یہی ہے کہ اغراض
نفسا نیہ کو درمیان سے اٹھا دیا جاوے بلکہ اگر کچھ سکھلا یا تو صرف روٹی
مانگنے کے لئے دعا سکھلائی ۔ قرآن شریف نے تو ہمیں یہ دعا سکھلائی کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لا یعنی
ہمیں اس راہ پر قائم کر جو نبیوں اور صدیقوں کی اور عاشقان الہی کی راہ
ہے ۔ مگر انجیل یہ سکھلاتی ہے کہ ہماری روز بینہ کی ینہ کی روٹی آج ہمیں بخش ۔ ہم
نے تمام انجیل پڑھ کر دیکھی اس میں اس اعلیٰ تعلیم کا نام ونشان نہیں ہے ۔
ا الفاتحه : ۷،۶
نور القرآن نمبر ۲
اعتراض پنجم
محمد صاحب کی ایک غیر عورت پر نظر پڑی ۔ تو آپ نے گھر میں آ کر اپنی بیوی
سودہ سے خلوت کی پس جو شخص غیر عورت کو دیکھ کر اپنے نفس پر غالب نہیں آ سکتا ۔
جب تک اپنی عورت سے خلوت نہ کرے اور اپنے نفس کی حرص کو پورا نہ کرے تو وہ
اکمل کیونکر ہو سکتا ہے۔
فرد
اقول میں کہتا ہوں کہ جس حدیث کے معترض نے الٹے معنے سمجھ لئے ہیں وہ صحیح
مسلم میں ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں۔ عن جابر ان رسول الله صلى الله عليه
وسلم رأى امرأة فاتي امرأته زينب وهى تمعس منيّة لها فقضى حاجته ۔ اس
حدیث میں سودہ کا کہیں ذکر نہیں اور معنے حدیث کے یہ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک عورت کو دیکھا۔ پھر اپنی بیوی زینب کے پاس آئے اور وہ چمڑہ کو مالش کر رہی
تھی ۔ سو آ نحضرت نے اپنی حاجت پوری کی ۔ اب دیکھو کہ حدیث میں اس بات کا
نام و نشان نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس عورت کا حسن و جمال پسند آیا بلکہ
یہ بھی ذکر نہیں کہ وہ عورت جوان تھی یا بڑھی تھی اور یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ آنحضرت
نے اپنی بیوی سے آ کر صحبت کی ۔ الفاظ حدیث صرف اس قدر ہیں کہ اس سے اپنی
حاجت کو پورا کیا اور لفظ قَضَی حَاجَتَه، لغت عرب میں مباشرت سے خاص نہیں ہے ۔
قضاء حاجت پاخانہ پھرنے کو بھی کہتے ہیں اور کئی معنوں کے لئے مستعمل ہوتا ہے۔
یہ کہاں سے معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیوی سے صحبت کی تھی ۔
ایک عام لفظ کو کسی خاص معنی میں محدود کرنا صریح شرارت ہے۔ علاوہ اس کے
نور القرآن نمبر ۲
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے یہ بات مروی نہیں کہ میں نے ایک عورت کو دیکھ کر
اپنی بیوی سے صحبت کی ۔ اصل حقیقت صرف اس قدر ہے کہ مسلم میں جابر سے ایک حدیث
ہے جس کا کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو دیکھے۔ اور وہ اس کی نظر میں
خوبصورت معلوم ہو۔ تو بہتر ہے کہ فی الفور گھر میں آ کر اپنی عورت سے صحبت کر لے۔
تا کہ کوئی خطرہ بھی دل میں گذرنے نہ پائے اور بطور حفظ ما تقدم علاج ہو جائے ۔ پس ممکن
ہے کہ کسی صحابی نے اس حدیث کے سننے کے بعد دیکھا ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
کسی راہ میں کوئی جوان عورت سامنے آگئی اور پھر اس کو یہ بھی اطلاع ہو گئی ہو کہ اس
وقت کے قریب ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اتفاقاً اپنی بیوی سے صحبت کی تو اس
نے اس اتفاقی امر پر اپنے اجتہاد سے اپنے گمان میں ایسا ہی سمجھ لیا ہو کہ اس حدیث کے
موافق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عمل کیا۔
پھر اگر فرض بھی کر لیں کہ وہ قول صحابی کا صحیح تھا تو اس سے کوئی بد نتیجہ نکالنا کسی
بد اور خبیث آدمی کا کام ہے بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اس بات پر بہت
حریص ہوتے ہیں کہ ہر یک نیکی اور تقویٰ کے کام کو عملی نمونہ کے پیرا یہ میں لوگوں کے
دلوں میں بٹھا دیں ۔ پس بسا اوقات وہ تنزل کے طور پر کوئی ایسا نیکی اور تقویٰ کا کام بھی
کرتے ہیں جس میں محض عملی نمونہ دکھانا منظور ہوتا ہے اور ان کے نفس کو اس کی کچھ بھی
حاجت نہیں ہوتی جیسا کہ ہم قانون قدرت کے آئینہ میں یہ بات حیوانات میں بھی
پاتے ہیں ۔ مثلاً ایک مرغی صرف مصنوعی طور پر اپنی منقار دانہ پر اس غرض سے مارتی
ہے کہ اپنے بچوں کو سکھاوے کہ اس طرح دانہ زمین پر سے اٹھانا چاہیے سو عملی نمونہ ﴿۲۵﴾
دکھا نا کامل معلم کے لئے ضروری ہوتا ہے اور ہر یک فعل معلم کا اس کے دل کی حالت