انوارالاسلام

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دیکھو پیدائش اور پھر اپنی حیات کی قسم کھائی ۔ غرض کہاں تک لکھیں اور مضم تھیں اور مضمون کو طول
دیں ۔ بائکیل میں خدا کی قسمیں فرشتوں کی قسمیں نبیوں کی قسمیں موجود ہیں اور انجیل
میں مسیح کی قسم پطرس کی قسم پولس کی قسم پائی جاتی ہے۔ اسی جہت سے عیسائیوں کے علماء
نے جو از قسم پر فتوی دیا ہے ۔ دیکھو تفسیر انجیل مؤلفہ یا مؤلفہ پادری کلارک اور پادری عمادالدین
مطبوعہ ۱۸۷۵ء اور مسیح نے خدا تعالیٰ کی سچی قسم سے کسی جگہ منع نہیں کیا بلکہ اس بات سے
منع کیا ہے کہ کوئی آسمان کی قسم کھاوے یا زمین کی یا یروشلم کی یا اپنے سر کی اور جو شخص ایسا
سمجھے کہ خدا تعالیٰ کی سچی قسم کسی گواہی کے وقت کھانا منع ہے وہ سخت احمق ہے اور مسیح
کے منشاء کو ہر گز نہیں سمجھا۔ اگر مسیح کا منشاء خدا تعالیٰ کی قسم کی ممانعت ہوتی تو وہ اپنی تفصیلی
عبارت میں ضرور اس کا ذکر کرتا لیکن اس نے متی ۵ باب ۳۳ آیت میں ” کیونکہ کے
لفظ سے صرف یہ سمجھانا چاہا کہ تم آسمان اور زمین اور یروشلم اور اپنے نفس کی قسم مت
کھاؤ ۔ خدا تعالیٰ کی قسم کا اس میں ذکر بھی نہیں اور موسیٰ کی تعلیم پر اس میں یہ تصریح زیادہ
ہے کہ صرف جھوٹی قسم کھانا حرام نہیں بلکہ اگر غیر اللہ کی قسم ہو تو اگر چہ بچی ہو وہ بھی حرام
ہے یہی وجہ ہے کہ اس تعلیم کے بعد حضرت مسیح کے حواری قسم کھانے سے باز نہیں آئے
اور ظاہر ہے کہ حواری انجیل کا مطلب آتھم صاحب سے بہتر سمجھتے تھے اور ابتداء سے
آج تک جو از قسم پر مسیحیوں کے اکثر فرقوں میں اتفاق چلا آیا ہے۔ پھر اب سوچنا چاہیے
کہ جبکہ پطرس نے قسم کھائی پولس نے قسم کھائی مسیحیوں کے خدا نے قسم کھائی فرشتوں
نے قسم کھائی نبیوں نے قسمیں کھائیں اور تمام پادری ذرہ ذرہ مقدمہ پر قسمیں کھاتے
ہیں پارلیمنٹ کے ممبر قسم کھاتے ہیں ہر یک گورنر جنرل قسم کھا کر آتا ہے تو پھر آتھم
صاحب ایسے ضروری وقت میں کیوں قسم نہیں کھاتے حالانکہ وہ خود اپنے اس اقرار
سے کہ میں پیشگوئی کے بعد ضرور موت سے ڈرتا رہا ہوں ایسے الزام کے نیچے آگئے

ہیں کہ وہ الزام بجر قسم کھانے کے کسی طرح ان کے سر پر سے اٹھ نہیں سکتا ہے کیونکہ
ڈرنا جو رجوع کی ایک قسم ہے ان کے اقرار سے ثابت ہوا پھر بعد اس کے وہ ثابت نہ
کر سکے کہ وہ صرف قتل کئے جانے سے ڈرتے تھے نہ انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کسی
قاتل کو پکڑا نہ انہوں نے یہ ثبوت دیا کہ ان سے پہلے کبھی اس عاجز نے چند آدمیوں کا
خون کر دیا تھا جس کی وجہ سے ان کے دل میں بھی دھڑکا بیٹھ گیا کہ اسی طرح میں بھی مارا
جاؤں گا بلکہ اگر کوئی نمونہ ان کی نظر کے سامنے تھا تو بس یہی کہ ایک پیشگوئی موت کی ﴿۸﴾
یعنی مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی موت ان کے سامنے ظہور میں آئی تھی لہذا جیسا کہ
الہام الہی نے بتلایا ضرور وہ پیشگوئی کی عظمت سے ڈرے اور یہ بات روئداد موجودہ
سے بالکل بر خلاف ہے کہ وہ پیشگوئی کی صداقت تجربہ شدہ سے نہیں ڈرے بلکہ ہمارا خونی
ہونا جو ایک تجربہ کے رو سے ایک تحقیقی امر تھا اس سے ڈر گئے پس اس الزام سے وہ بجز
اس کے کیونکر بری ہو سکتے ہیں کہ بحیثیت ایک شاہد کے قسم کھائیں اور بموجب قول پولس
رسول کے جو ہر ایک مقدمہ کی حد قسم ہے اس مشتبہ امر کا فیصلہ کر لیں لیکن یہ نہایت درجہ
کی مکاری اور بد دیانتی ہے کہ قسم کی طرف تو رجوع نہ کریں اور یوں ہی حق پوشی کے طور پر
جا بجا خط بھیجیں اور اخباروں میں چھپوائیں کہ میں عیسائی ہوں اور عیسائی تھا۔
اے صاحب ! آپ کیوں خلق اللہ کو دھوکا دیتے ہیں آپ کی ان مدعیا نہ
تقریروں کو وہی لوگ قبول کریں گے جن کا شیطانی مادہ پہلے سے یہی چاہتا ہے کہ
حق ظاہر نہ ہو ورنہ ہر ایک منصف عقلمند جانتا ہے کہ آپ کا بیان صرف بحیثیت شاہد
نوٹ: الہامی پیشگوئی کی عظمت سے ڈرنا بموجب تصریح قرآن کریم اور بائبل کے رجوع میں
داخل ہے اور رجوع عذاب میں تاخیر ڈالتا ہے اس پر قرآن اور بائبل دونوں کا اتفاق ہے۔ منہ

معتبر ہوسکتا ہے نہ ان فضول باتوں سے جو آپ شائع کر رہے ہیں دنیا میں عیسائی مذہب
جھوٹ بولنے میں اول درجہ پر ہے جنہوں نے خدا کی کتابوں میں بھی بے ایمانی کرنے
سے فرق نہیں کیا اور صدہا جعلی کتا بیں بنالیں پس کیا ایک بھلا مانس ان کے مدعیانہ بیان کو
قبول کر سکتا ہے ہرگز نہیں بلکہ اگر ایک شخص راست باز بھی ہو تو وہ ایک فریق مقدمہ بن کر اس
بات کا ہرگز مستحق نہیں کہ اس کا بیان جو بحیثیت مدعی یا مد عاعلیہ ہے اس طور سے قبول کیا جائے
جیسا کہ گواہوں کے بیانات قبول کئے جاتے ہیں اور اگر ایسا ہوتا تو عدالتوں کو گواہوں کی کچھ بھی
ضرورت نہ ہوتی۔ قانون شہادت میں ایک انگریز نے یہ بات خوب لکھی ہے کہ اگر فلاں تاجر
نوٹ: ایک صاحب پشاور سے لکھتے ہیں کہ اگر عذاب کی پیشگوئی رجوع بدل کرنے سے مل جاتی ہے تو وہ
ہرگز میعار صداقت نہیں ٹھہر سکتی اور اس پر تحدی نہیں ہو سکتی مگر افسوس کہ وہ نہیں سمجھتے کہ عند اللہ انکار قسم بھی
جب منکر پر قسم انصافاً واجب ہو ایک معیار صداقت ہے جس کو کتاب اللہ نے منکر پر حد شرعی جاری کرنے
کے لئے معتبر سمجھا ہے پھر جس شخص نے چار ہزار روپیہ تک اتمام حجت کی رقم لے کر قسم کھانے کے لئے
جرات نہ کی تو کیا اس نے اپنے افعال سے ثابت نہ کر دیا کہ ضرور اس نے رجوع بحق کیا تھا اور جس قانونی
مطالبہ سے یعنی قسم سے ملزم نے سخت گریز کی تو کیا وہ معیار صداقت نہیں اور کیا وہ اب تک ایسا رجوع رہا
جس پر کوئی بھی دلیل نہیں اور یہ کہنا کہ اب تک وہ انکار کئے جاتا ہے ۔ کیسی بد نہی ہے۔ اگر وہ حقیقی طور پر منکر
ہوتا تو پھر ایسی قسم کے کھانے سے جس کا کھانا اس پر انصافاً واجب تھا کیوں گریز کرتا پس اس کا قسم نہ کھانا
یہی اقرار ہے جس کو عقل سلیم سمجھتی ہے اور یہ کہنا کہ اس کی کوئی نظیر نہیں یہ دوسری نافہمی ہے ۔ مماثلت کی
نظیر میں بتلا دی گئی ہیں غور سے پڑھو اور یہ کہنا کہ ایک جھوٹا بھی ایسی پیشگوئی موت کی کر کے آخر عدم وقوع
کے وقت یہ عذر پیش کر سکتا ہے کہ دلی رجوع کے باعث عذاب ٹل گیا ہے۔ یہ بھی انصاف اور تدبر سے بعید
ہے بلکہ حق اور ایمان کی بات یہ ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی ایسی ہی پیشگوئی کرے اور یہی تمام واقعات
ہوں تو قانون انصاف سے بعید ہو گا کہ ایسے شخص کو ہم کا ذب کہیں جس کا صدق ملزم کے گریز سے ظاہر ہو
ہو بلکہ جھوٹا وہی کہلائے گا جو اس مطالبہ سے گریز کرے جو انصافاً اس پر عائد ہوتا ہے (باقی اگلے صفحہ پر )
رہا

جو کروڑ ہا روپیہ کی مالی عزت رکھتا ہے اور صد ہا روپیہ روز صدقہ کے طور پر دیتا ہے اگر کسی
پر ایک پیسہ کا دعویٰ کرے تو گو وہ کیسا ہی متمول اور مخیر اور سخی سمجھا گیا ہے مگر بغیر کامل
شہادت کے ڈگری نہیں ہو سکتی ۔
اغراض
تو اب بتلاؤ کہ آتھم صاحب کا یک طرفہ بیان جو صرف دعوی کے طور پر
نفسانیہ سے بھرا ہوا اور روئیداد موجودہ کے مخالف ہے کیونکر قبول کیا جائے اور کون سی عدالت اس
پر اعتماد ناد کر سکتی ہے یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ صرف ہمارے الہام پر مدار نہیں رہا بلکہ آتھم صاحب
نے خودموت کے خوف کا اقرار اخباروں میں چھپوا دیا اور جابجا خطوط میں اقرار کیا۔ اب یہ
بوجھ آتھم صاحب کی گردن پر ہے کہ اپنے اقرار کو بے ثبوت نہ چھوڑیں بلکہ قسم کے طریق
سے جو ایک سہل طریق ہے اور جو ہمارے نزدیک قطعی اور یقینی ہے ہمیں مطمئن کر دیں کہ وہ ﴿9﴾
پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرے بلکہ وہ فی الحقیقت ہمیں ایک خونی انسان یقین کرتے اور
ہماری تلواروں کی چمک دیکھتے تھے اور ہم انہیں کچھ بھی تکلیف نہیں دیتے بلکہ اس قسم پر
چار ہزار روپیه بشرائط اشتہار ۹ ستمبر ۱۸۹۴ ء ۲۰۰ ستمبر ۱۸۹۴ء ان کی نذر کریں گے اور
ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا یہ عذر کہ مسیحیوں کو قسم کھانے کی ممانعت ہے سخت ہٹ
دھرمی اور بے ایمانی ہے۔ کیا پطرس اور پولس اور بہت سے عیسائی راست باز جو اول زمانہ
میں گذر چکے مسیحی نہیں تھے یا وہ بے ایمان تھے کیا آتھم صاحب اس گورنمنٹ میں کسی ایک
بقیہ نوٹ : یعنی قسم نہ کھاوے پھر خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کو صرف یہاں تک تو محدود نہیں رکھا اور
اس کے کاموں میں عمیق حکمتیں اور مصالح ہیں اور انجام نمایاں فتح ہے پس ان پر افسوس جو جلد بازی
سے اپنے ایمان اور عاقبت کو برباد کر رہے ہیں اور جس قدر ایک کسان مولی گاجر کا بیج بو کر ایک وقت
تک مولیوں گاجروں کی انتظار کرتا ہے ان لوگوں میں اتنا بھی صبر نہیں ۔ منہ
نوٹ: یہ چار ہزار روپیہ آتھم صاحب کی درخواست آنے کے بعد پانچ ہفتہ میں ان کے پاس حاضر
کیا جائے گا ۔ منہ

معزز عیسائی کا حوالہ دے سکتے ہیں جس نے شہادت کے لئے حاضر ہو کر قسم کھانے سے انکار
کیا ہو۔ اب مناسب ہے کہ اگر آتھم صاحب کو بہر حال حیلہ سازی ہی پسند ہے اور کسی
طرح قسم کھانا نہیں چاہتے تو اس عذر بے ہودہ کو اب چھوڑ دیں کہ قسم کھانا ممنوع ہے
کیونکہ پورے طور پر ہم نے اس کی بیخ کنی کر دی ہے بلکہ چاہیے کہ اپنے دجالوں کے مشورہ
سے جان بچانے کے لئے کوئی نیا عذر پیش کریں اور نیم عیسائی یا درکھیں کہ آتھم صاحب کبھی
قسم نہیں کھائیں گے بلکہ اس عذر کو چھوڑ کر کوئی اور دجالی حیلہ نکالیں گے کیونکہ ہماری
نسبت وہ اپنے دل میں جانتے ہیں کہ ہم سچے اور ہمارا الہام سچا ہے لیکن کوئی عذر پیش
نہیں جائے گا جب تک میدان میں آ کر ہمارے رو برو آ کر قسم نہ اٹھاو ہے ا نہ اٹھاویں یقیناً آتھم صاحب
تمام پادریوں اور نیم عیسائیوں کے منہ پر سیاہی مل رہے ہیں جو تم نہیں کھاتے۔
ایک عیسائی صاحب لکھتے ہیں کہ روپیہ دینا صرف لاف و گزاف ہے یعنی آتھم
صاحب قسم تو کھالیں مگر ان کو یہ دھڑ کہ ہے کہ روپیہ نہیں ملے گا ۔ سو یا در ہے کہ یہ بالکل
فضول گوئی اور ڈوموں کی طرح صرف رندانہ کلام ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم قسم کھانے
سے پہلے با ضابطہ تمسک لے کر حسب شرائط اشتہار ۹ ستمبر ۱۸۹۴ ء ۲۰۰ ستمبر ۹۴ کل روپیه
آتھم صاحب کے ضامنوں کے حوالہ کر دیں گے اور ہمیں منظور ہے کہ آتھم صاحب کے دو
داماد ہیں جو معزز عہدوں پر ہیں ضامن ہو جائیں اگر ہم تکمیل تمسک کے بعد ایک طرفہ العین
کی بھی روپیہ دینے میں توقف کریں تو بلا شبہ ہم جھوٹے ٹھہریں گے اور ضامنوں کو اختیار ہوگا
کہ ہمیں آتھم صاحب کی دہلیز میں پیر نہ رکھنے دیں جب تک بعد تکمیل تمسک روپیہ وصول
نہ کرلیں اور ایسا انتظام ہوگا کہ دس معزز گواہ کے روبرو اور ان کی وساطت سے روپیہ دیا
جائے گا اور تمسک لیا جائے گا اور ان دنس گواہوں کی اس تمسک پر شہادت ہوگی اور وہ تمسک

چند اخباروں میں چھپوا دیا جائے گا اور اس تمسک میں ضامنوں کی طرف سے یہ
اقرار ہو گا کہ اگر تاریخ تمسک سے ایک سال تک پیشگوئی پوری نہ ہوئی اور 10
آتھم صاحب صحیح و سالم رہے تو یہ کل روپیہ آتھم صاحب کی ملکیت ہو جائے گا ۔
ور نہ ضامن کل روپیہ بلا توقف واپس کریں گے ۔ اب آخر میں ہم پھر آتھم صاحب
کو حضرت عیسی مسیح کی عزت کو بطور سفارشی پیش کر کے اس زندہ خدا کی قسم دیتے
ہیں ۔ جو جھوٹوں اور بچوں کو خوب جانتا ہے کہ اس طریق تصفیہ کو ہرگز رو نہ
کریں ۔ وہ تو بقول خود ہمارا جھوٹا ہونا اور ہمارے الہام کا باطل ہونا اور مسیح کا
معین و مددگار ہونا تجربہ کر چکے اب کیوں بعد تجربہ کے مرے جاتے ہیں اور بار
بار کہتے ہیں کہ میری عمر قریب ۶۴ یا ۶۸ برس کی ہے اے صاحب بموجب قول
ساٹھا پاٹھا کے آپ تو ابھی بچے ہیں کون سی بڑی عمر ہو گئی ہے ۔ ماسوا اس کے
ہم پوچھتے ہیں کہ کیا زندہ رکھنا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں نہیں ۔ یہ کیسی بے ایمان قوم
ہے جو اپنے تئیں سچا سمجھ کر پھر بھی خدا تعالیٰ پر تو کل نہیں کر سکتی ۔ دیکھو میری عمر بھی
تو قریب ساٹھ برس کے ہے اور ہم اور آتھم صاحب ایک ہی قانون قدرت
کے نیچے ہیں مگر میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ مقابلہ کے وقت ضرور مجھے زندہ رکھ لے گا
کیونکہ ہما را خدا قادر اور حسی و قیوم ہے مریم عاجزہ کے بیٹے کی طرح نہیں اور ہم
اس اشتہار کے بعد پھر ایک ہفتہ تک انتظار کریں گے ۔
اے ہماری قوم کے اندھو نیم عیسائیو کیا تم نے نہیں سمجھا کہ کس
کی فتح ہوئی ۔ کیا حق بجانب آدمی کی وہ نشانیاں ہیں جو آتھم صاحب ظاہر
کر رہے ہیں یا یہ نشانیاں جو ان پر ہیبت اور متواتر اشتہارات سے روشن
ہو رہی ہیں ۔ کیا یہ استقامت کسی جھوٹے میں آ سکتی ہے جب تک خدا تعالیٰ
اس کے ساتھ نہ ہو ۔ اور اگر یہ کہو کہ یہ سب سچ مگر نشان کون سا ظاہر ہوا

تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کے قومی اثر نشان
کے طور پر ضرور فریق مخالف پر پڑے اور جیسا کہ شکست خوردہ لوگوں کا حال ہوتا
ہے یہی برا حال اس جنگ مقدس میں ان کو پیش آیا اور چاروں صورتیں ذلت اور
تباہی کی ان کو پیش آگئیں ۔ اور ہنوز بس نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ
میں بس نہیں کروں گا جب تک اپنے قومی ہاتھ کو نہ دکھلاؤں اور شکست
خوردہ گروہ کی سب پر ذلت ظاہر نہ کروں ۔ ہاں اس نے اپنی اس عادت
اور سنت کے موافق جو اس کی پاک کتابوں میں مندرج ہے۔ آتھم صاحب کی
نسبت تا خیر ڈال دی کیونکہ مجرموں کے لئے خدا کی کتابوں میں یہ ازلی وعدہ ہے
جس کا تخلف روا نہیں کہ خوفناک ہونے کی حالت میں ان کو کسی قدر مہلت دی جاتی
ہے اور پھر اصرار کے بعد پکڑے جاتے ہیں اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی پاک
کتابوں کے وعدہ کا لحاظ رکھتا کیونکہ اس پر تخلف وعدہ جائز نہیں لیکن جو الہامی
عبارات میں تاریخیں مقرر ہیں وہ کبھی ان سنت اللہ کے وعدوں سے جو قرآن میں
درج ہیں بر خلاف واقع نہیں ہو سکتیں کیونکہ کوئی الہام وحی الہی کے قرار دادہ شرائط
سے باہر نہیں ہو سکتا ۔ اب اگر آتھم صاحب قسم کھا لیو یں تو وعدہ ایک سال قطعی
اور یقینی ہے جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں اور تقدیر مبرم ہے اور اگر فتسم نہ کھاویں تو
پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا جس نے حق کا اخفا کر کے دنیا کو
دھوکا دینا چاہا لیکن ہم اس موخر الذکر شق کی نسبت ابھی صرف اتنا کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
نے اپنے نشان کو ایک عجیب طور پر دکھلا نا ارادہ کیا ہے جس سے دنیا کی آنکھ کھلے اور تاریکی
دور ہو اور وہ دن نزدیک ہیں دور نہیں مگر اس وقت اور گھڑی کا علم جب دیا جائے گا تب

اس کو شائع کر دیا جائے گا ۔ والسلام على من اتبع الهدى
شیخ محمد حسین بٹالوی
ہم کو ایک مخلص کے ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ بٹالوی صاحب نے اس پیشگوئی کے
متعلق اور نیز اشتہار ۶ راکتو بر ۱۸۹۴ء کے متعلق جو احمد بیگ کے داماد کی نسبت شائع کیا
گیا تھا چند اعتراض کئے ہیں جن کا جواب مع تصریح اعتراض ذیل میں لکھتا ہوں ۔
قوله: بے چارہ عبداللہ آتھم عیسائی ان ۔ لم عیسائی ان کے مذہب میں قسم کھانا منع ۔ میں قسم کھانا منع ہے لالچ کرنا
منع ہے ۔ الجواب : اگر قسم کھا نا منع ہے تو پطرس نے کیوں قسم کھائی پولس نے کیوں
قسم کھائی خود مسیح نے کیوں قسم کی پابندی کی انگریزی عدالتوں نے کیوں عیسائیوں
کے لئے قسم مقرر کی بلکہ قانون کے رو سے دوسروں کے لئے اقرار صالح اور
عیسائیوں کے لئے حلف ہے تحریف اور تلبیس یہود اور نصاری کے عادات میں سے
ہے لیکن نہ معلوم کہ ان مولویوں نے کیوں یہ عادات اختیار کر لئے ۔ سواے اسلام
کے دشمنو ان خیانتوں سے باز آ جاؤ ۔ کیا یہودیوں کا انجام اچھا ہوا کہ تا تمہارا بھی
نیک انجام ہوا اور لالچ بچ وہ وہ حرص حرص ہے جو دیانت اور دین کے برخلاف ہو ۔ پس جبکہ نا ہم
انعام کے طور پر خود رو پیہ پیش کرتے ہیں اور آتھم صاحب اپنی نفسانی خواہش سے
نہیں مانگتے بلکہ ہم خود دیتے ہیں اور قسم کھانا ان کے مذہب میں نہ صرف جائز بلکہ
لکھا ہے کہ جو قسم نہ کھاوے وہ جھوٹا ہے تو ایسے روپیہ کا لینا جو بغیر میل نفس کے ہے
نوٹ: اگر میاں محمد حسین بٹالوی آتھم صاحب کی وکالت کر کے یہ رائے ظاہر کرتے ہیں کہ عیسائی
مذہب میں قسم کھانا منع ہے تو ان پر واجب ہے کہ اب عیسائیوں کے مددگار بن کر اپنی اس ہذیان کا پورا پورا
ثبوت دیں اور اس اشتہار کار دیکھائیں ورنہ بجز اس کے اور کیا کہیں کہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔

لالچ میں کیونکر داخل ہوا ۔ قوله : یہ قرآن میں نہیں کہ عذاب کا وعدہ آیا اور کسی قدر خوف سے ٹل
گیا۔ الجواب : تمام قرآن اس تعلیم سے بھرا پڑا ہے کہ اگر تو بہ واستغفار قبل نزول عذاب ہو تو
وقت نزول عذاب ٹل جاتا ہے بائبل میں ایک بنی اسرائیل کے بادشاہ کی نسبت لکھا ہے کہ اس کی
نسبت صاف طور پر وحی وارد ہو چکی تھی کہ پندرہ دن تک اس کی زندگی ہے پھر فوت ہو جائے گا
لیکن اس کی دعا اور تضرع سے خدا تعالیٰ نے وہ پندرہ دن کا وعدہ پندرہ سال کے ساتھ بدلا دیا اور
موت میں تا خیر ڈال دی۔ یہ قصہ مفسرین نے بھی لکھا ہے بلکہ اور حدیثیں اس قسم کی بہت ہیں
جن کا لکھنا موجب طول ہے بلکہ علاوہ وعید کے ملنے کے جو کرم مولیٰ میں داخل ہے اکا بر صوفیاء کا
مذہب ہے جو کبھی وعدہ بھی ٹل جاتا ہے اور اس کا ٹلنا موجب ترقی درجات اہل کمال ہوتا ہے
دیکھو فیوض الحرمین شاہ ولی اللہ صاحب اور فتوح الغیب سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہا
☆
نوٹ: ان بزرگوں نے جو عدم ایفاء وعدہ خدا تعالیٰ پر جائز رکھا ہے تو اس سے یہی مراد ہے کہ جائز ہے
کہ جس بات کو انسان نے اپنے ناقص علم کے ساتھ وعدہ سمجھ لیا ۔ یا ہے وہ علم باری میں وعدہ نہ ہو بلکہ اس کے
ساتھ ایسی مخفی شرائط ہوں جن کا عدم تحقق عدم تحقق وعدہ کے لئے ضروری ہو اور علامہ محقق سید علی بن سلیمان
مغربی نے اپنی کتاب وشى الديباج على صحيح مسلم بن الحجاج کے صفحہ ۱۲۶ میں تحت
حديث يخشى ان تكون الساعة لکھا ہے۔ فانه صلى الله عليه وسلم لكمال معرفته بربه لا
يرى وجوب شيء عليه تعالى ككون الساعة لا تقوم الا بعد تلك المقدمات ای
خروج الدجال وغيره و ان وعد به یعنی آنحضرت صلعم اپنے کمال معرفت کی وجہ سے قبل از قیامت
ان علامات کا ظاہر ہونا ضروری نہیں سمجھتے تھے اور خدا تعالیٰ پر یہ حق واجب نہیں خیال کرتے تھے کہ اس کے
وعدہ کے موافق دجال اور دآبۃ الارض اور مہدی موعود وغیرہ علامات موعودہ پوری ہوں پھر قیامت آوے
بلکہ وہ اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ ممکن ہے کہ قیامت آ جائے اور ان علامتوں میں سے کوئی بھی ظاہر
نہ ہو اور کسی قدر اسی کے موافق مواہب لدنیہ کی شرح میں لکھا ہے جو امام علامہ محمد بن عبدالباقی کی طرف
سے ہے اور جو از نسخ اخبار کی طرف اشارہ کیا ہے دیکھو صفحہ ۴۵ شرح مذکور لیکن میرے نزدیک ان بزرگوں

اور وقتوں اور میعادوں کا ٹلنا تو ایک ایسی سنت اللہ ہے جس سے بجز ایک سخت جاہل
کے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ دیکھو حضرت موسیٰ کو نزول تو ریت کے لئے تمیں رات کا
وعدہ دیا تھا اور کوئی ساتھ شرط نہ تھی مگر وہ وعدہ قائم نہ رہا اور اس پر دس دن اور
بڑھائے گئے جس سے بنی اسرائیل گوسالہ پرستی کے فتنہ میں پڑے پس جبکہ اس نص
قطعی سے ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے وعدہ کی تاریخ کو بھی ٹال دیتا ہے جس کے ساتھ
کسی شرط کی تصریح نہیں کی گئی تھی تو وعید کی تاریخ میں عند الرجوع تاخیر ڈالنا خود کرم
میں داخل ہے اور ہم لکھ چکے ہیں کہ اگر تاریخ عذاب کسی کے توبہ استغفار سے مل جائے
تو اس کا نام تخلف وعدہ نہیں کیونکہ بڑا وعدہ سنت اللہ ہے جبکہ سنت اللہ پوری ہوئی تو وہ
ايفاء وعدہ ہوا نہ تخلف وعده قوله عذاب موت اگر ا گر استغفار سے مل جاتا ۔ سے ٹل جاتا ہے تو اس کی
☆
بقیه حاشیه : کا ہرگز یہ منشا نہیں ہو گا کہ آنحضرت صلعم وعدہ کو فی الحقیقت وعدہ سمجھ کر پھر جو از عدم
ایفائے وعدہ کے قائل تھے کیونکہ تخلف وعدہ ایک نقص ہے جو خدا تعالیٰ پر جائز نہیں بلکہ آنحضرت صلعم یہ
سمجھتے ہوں گے کہ خروج دجال اور ظہور مہدی وغیرہ یہ سب مواعید تو برحق ہیں لیکن ممکن ہے کہ ان کے
ظہور کے لئے شرائط ہوں جن کے عدم سے یہ بھی حیز عدم میں رہیں اور یا ممکن ہے کہ ایسے طور سے یہ
وعدے ظہور میں آجائیں کہ ان پر اطلاع بھی نہ ہو کیونکہ سنت اللہ میں پیشگوئیوں کے ظہور کے لئے
کوئی ایک طور اور طریق مقرر نہیں ہے کبھی اپنے ظاہری معنوں پر پوری ہوتی ہیں اور کبھی تاویلی طور پر ۔
ہاں آنحضرت صلعم کے اس طریق اتقاء سے یہ ثابت ہو گیا کہ اس زمانہ کے علماء کس قدر اس تقوی کے
طریق سے دور جا پڑے ہیں ۔ منہ
حاشیه: اگر بیچارے شیخ بٹالوی کے دل کو دھڑ کا پکڑتا ہو کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ
الْمِيعَادَلے اور تاریخ مقررہ کی کمی بیشی کرنا تخلف وعدہ کی ایک جز ہے تو اسے یا د رکھنا چاہیے کہ وعدہ
سے مراد وہ امر ہے جو علم الہی میں بطور وعدہ قرار پا چکا ہے نہ وہ امر جو انسان اپنے خیال کے مطابق اس کو
ال عمران : ۱۰

نظیر دو الجواب اے نادان اس کی نظیر قرآن آپ دیتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے لين
انْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ فَلَمَّا اَنْجُهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي
الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ له الجزو نمبر 11 ۔ اب ظاہر ہے کہ ان آیات کا حاصل مطلب
یہی ہے کہ جب بعض گنہگاروں کو ہلاک کرنے کے لئے خدا تعالیٰ اپنے قہری ارادہ
سے اس دریا میں صورت طوفان پیدا کرتا ہے جس میں ان لوگوں کی کشتی ہو تو پھر ان کی
تضرع اور رجوع پر ان کو بچا لیتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ پھر وہ مفسدانہ حرکات
بقیه حاشیه : قطعی وعدہ خیال کرتا ہو اسی وجہ سے المیعاد پر جو الف لام ہے وہ عہد ذہنی کی قسم
میں سے ہے یعنی وہ امر جو ارادہ قدیمہ میں وعدہ کے نام سے موسوم ہے گو انسان کو اس کی تفاصیل پر
علم ہو یا نہ ہو ۔ وہ غیر متبدل ہے ورنہ ممکن ہے جو انسان جس بشارت کو وعدہ کی صورت میں سمجھتا ہے
اس کے ساتھ کوئی ایسی شرط مخفی ہو جس کا عدم تحقق اس بشارت کے عدم تحقق کے لئے ضرور ہو کیونکہ
شرائط کا ظاہر کرنا اللہ جل شانہ پر حق واجب نہیں ہے چنانچہ اسی بحث کو شاہ ولی اللہ صاحب نے بسط
سے لکھا ہے اور مولوی عبدالحق صاحب دہلوی نے بھی فتوح الغیب کی شرح میں اس میں بہت عمدہ
بیان کیا ہے اور لکھا ہے کہ آنحضرت صلعم کا بدر کی لڑائی میں تضرع اور دعا کرنا اسی خیال سے تھا کہ
الہی مواعید اور بشارات میں احتمال شرط مخفی ہے اور یہ اس لئے سنت اللہ ہے کہ تا اس کے خاص بندوں پر
ہیبت اور عظمت الہی مستولی ہو ۔
پس ما حصل کلام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں بے شک تخلف نہیں ۔ وہ جیسا کہ
خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں پورے ہو جاتے ہیں لیکن انسان ناقص العقل کبھی ان کو تخلف کی صورت
میں سمجھ لیتا ہے کیونکہ بعض ایسی مخفی شرائط پر اطلاع نہیں پاتا جو پیشگوئی کو دوسرے رنگ میں لے
آتے ہیں ۔ اور ہم لکھ چکے ہیں کہ الہامی پیشگوئیوں میں یہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ وہ ہمیشہ ان شرائط
کے لحاظ سے پوری ہوتی ہیں جو سنت اللہ میں اور الہی کتاب میں
مندرج ہو چکی ہیں گو وہ شرائط کسی ولی کے الہام
میں ہوں یا نہ ہوں ۔ منہ
یونس : ۲۴۲۳

میں مشغول ہوں گے۔ کیا اس طوفان سے یہ غرض ہوتی ہے کہ کشتی والوں کو صرف خفیف
خفیف چوٹیں لگیں مگر ہلاک نہ ہوں اے شیخ ذرا شرم کرنا چاہیے اس قدر عقل کیوں ماری
گئی کہ نصوص بدیہیہ سے انکار کئے جاتے ہو ۔ قوله : یونس کا وعدہ بھی شرطیہ تھا۔
الجواب : فتح البیان اور ابن کثیر اور معالم کو دیکھو یعنی سورۃ الانبیاء سورہ یونس اور والصافات (۱۳
کی تفسیر پڑھو اور تفسیر کبیر صفحہ ۱۸۸ سے غور سے پڑھوتا معلوم ہو کہ ابتلا کی وجہ کیا تھی یہی تو
تھی کہ حضرت یونس قطعی طور پر عذاب کو سمجھے تھے اگر کوئی شرط منجانب اللہ ہوتی تو یہ ابتلا
کیوں آتا ۔ چنانچہ صاحب تفسیر کبیر لکھتا ہے انهم لما لم يؤمنوا اوعدهم بالعذاب
فلما كشف العذاب منهم بعد ما تو عدهم خرج منهم مغاضبا یعنی یونس نے
اس وقت عذاب کی خبر سنائی جبکہ اس قوم کے ایمان سے نومید ہو چکا پس جبکہ عذاب ان
پر سے اٹھایا گیا تو غضب ناک ہو کر نکل گیا پس ان تفسیروں سے اصل حقیقت یہ معلوم
ہوتی ہے کہ اوّل یونس نے اس قوم کے ایمان کے لئے بہت کوشش کی اور جبکہ کوشش
بے سود معلوم ہوئی اور یاس کلی نظر آئی تو انہوں نے خدا تعالیٰ کی وحی سے عذاب کا وعدہ
دیا جو تین دن کے بعد نازل ہوگا اور صاحب تفسیر کبیر نے جو پہلا قول نقل کیا ہے اس کے
سمجھنے میں نادان نادان شیخ نے دھوکا کھایا ہے اور نہیں سوچا کہ اس کے آگے صفحہ ۱۸۸ میں وہ
عبارت لکھی ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ عذاب موت کی پیشگوئی بلا شرط تھی اور یہی
آخری قول قول مفسرین اور ابن مسعود اور حسن اور شعبی اور سعید بن جبیر اور وہب کا
ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ جس حالت میں وعدہ کی تاریخ ٹلنا نصوص قرآنیہ قطعیہ یقینیہ سے
ثابت ہے جیسا کہ آیت وَوَعَدْنَا مُوسَى تَأْثِينَ لَيْلَةً ۔ اس کی شاہد ناطق ہے تو
وعید کی تاریخیں جو نزول عذاب پر دال ہوتی ہیں جس کا ٹلنا اور رد بلا ہونا تو بہ اور استغفار اور
الاعراف: ۱۴۳

·

آج 10 میں سے 10 باقی