انوارالاسلام
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
صدقات سے با تفاق جميع انبیاء علیہ ن جميع انبیاء علیہم السلام ثابت ہے پس ان تاریخوں کا ٹلنا بوجہ اولی ثابت
ہوا اور اس سے انکار کرنا صرف سفیہ اور نادان کا کام ہے نہ کسی صاحب بصیرت کا۔
اور صاحب تفسیر کبیر اپنی تفسیر کے صفحہ ۱۶۴ میں لکھتے ہیں ان ذنبه یعنى ذنب
يونس كان لان الله تعالى وعده انزال الاهلاك بقومه الذين كذبوه فظن
انه نازل لا محالة فلاجل هذا الظن لم يصبر على دعائهم فكان الواجب
عليه ان يستمر على الدعاء لجواز ان لا يهلكهم الله بالعذاب یعنی یونس کا یہ
گناہ تھا کہ اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وعدہ ملا تھا کہ اس کی قوم پر ہلاکت نازل
ہوگی کیونکہ انہوں نے تکذیب کی پس یونس نے سمجھ لیا کہ یہ عذاب موت قطعی اور اٹل
ہے اور ضرور نازل ہوگا اسی ظن سے وہ دعا ہدایت پر صبر نہ کر سکا اور واجب تھا کہ دعا
ہدایت کی کئے جاتا کیونکہ جائز تھا کہ خدا دعاء ہدایت قبول کرلے اور ہلاک نہ کرے۔
اب بولو شیخ جی کیسی صفائی سے ثابت ہو گیا کہ یونس نبی وعدہ اہلاک کو قطعی سمجھتا تھا اور
یہی اس کے ابتلا کا موجب ہوا کہ تاریخ موت ہوا کہ تاریخ موت ٹل گئی ۔ اور اگر اس پر کفایت نہیں تو دیکھو
امام سیوطی کی تفسیر در منثور سورہ انبیاء قال اخرج ابن ابی حاتم عن ابن عباس
فلما
قال لما دعا يونس على قومه اوحى الله اليه ان العذاب يصبحهم۔۔۔
رأوه جاروا الى الله و بكى النساء والولدان ورغت الابل وفصلانها
وخارت البقر وعجاجيلها ولغت الغنم و سخالها فرحمهم الله وصرف
ذلك العذاب عنهم وغضب يونس وقال كذبت فهو قوله اذ ذهب مغاضبا
یعنی ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ جبکہ یونس نے اپنی قوم پر بد دعا کی
سو خدا تعالیٰ نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ صبح ہوتے ہی عذاب نازل ہوگا پس جبکہ
قوم نے عذاب کے آثار دیکھے تو خدا تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور عورتیں اور بچے روئے
اور اونٹنیوں نے ان کے بچوں کے سمیت اور گائیوں کے ان کے بچھڑوں کے سمیت اور
بھیڑ بکری نے ان کے بزغالوں کے سمیت خوف کھا کر شور مچایا ۔ پس خدا تعالیٰ نے ان پر
رحم کیا اور عذاب کو ٹال دیا اور یونس غضب ناک ہوا کہ مجھے تو عذاب کا وعدہ دیا گیا تھا یہ
قطعی وعدہ کیوں خلاف واقعہ نکلا ۔ پس یہی اس آیت کے معنے ہیں کہ یونس غضب ناک
ہوا۔ اب دیکھو کہ یہاں تک یونس پر ابتلا آیا کہ کذبت اس کے منہ سے نکل گیا یعنی مجھ
پر کیوں ایسی وحی نازل ہوئی جس کی پیشگوئی پوری نہ ہوئی اگر کوئی شرط اس وعدہ کے
ساتھ ہوتی تو یونس باوجود یکہ اس کو خبر پہنچ چکی تھی کہ قوم نے حق کی طرف رجوع کر لیا
کیوں یہ بات منہ پر لاتا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ نکلی ۔ اور اگر کہو کہ یونس کو ان کے
ایمان اور رجوع کی خبر نہیں پہنچی تھی اور اس وہم میں تھا کہ باوجود کفر پر باقی رہنے کے
عذاب سے بچ گئے اس لئے اس نے کہا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ نکلی سواس کا دندان
شکن جواب ذیل میں لکھتا ہوں جو سیوطی نے زیر آیت وان یونس الخ لکھا ہے قال
واخرج ابن جرير وابن ابی حاتم عن ابن عباس قال بعث الله يونس الى
اهل قرية فردوا عليه فامتنعوا منه فلما فعلوا ذلك اوحى الله اليه اني
مرسل عليهم العذاب في يوم كذا وكذا فخرج من بين اظهرهم فاعلم قومه
الذي وعدهم الله من عذابه اياهم ۔ فلما كانت الليلة التي وعد العذاب
في صبيحتها فرأه القوم فحذروا فخرجوا من القرية الى براز من ارضهم و
فرقوا كل دابة و ولدها ثم عجوا الى الله وانابوا واستقالوا فاقالهم الله
وانتظر يونس الخبر عن القرية واهلها حتى مر به مار فقال ما فعل اهل
القرية قال فعلوا ان يخرجوا الى براز من الارض ثم فرقوا بين كل ذات
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے گائیوں نے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ولد و ولدها ثم عجوا الى الله وانابوا فقبل منهم و أخر عنهم العذاب فقال
يونس عند ذلك لا ارجع اليهم كذابا و مضی علی وجہ ۔ یعنی ابن جریر اور
۱۵ ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے یہ حدیث لکھی ہے کہ خدا نے یونس نبی کو ایک بستی کی
طرف مبعوث کیا پس انہوں نے اس کی دعوت کو نہ مانا اور رک گئے سو جبکہ انہوں نے
ایسا کیا تو خدا تعالیٰ نے یونس کی طرف وحی بھیجی کہ میں فلاں دن میں ان پر عذاب
نازل کروں گا سو یونس نے اس قوم کو اچھی طرح سمجھا دیا کہ فلاں تاریخ کو تم پر عذاب
نازل ہوگا اور ان میں سے نکل گیا پس جبکہ وہ رات آئی جس کی صبح کو عذاب نازل ہونا
تھا سو قوم نے عذاب کے آثار دیکھے سو وہ ڈر گئے اور اپنی بستی سے ایک وسیع میدان
میں نکل آئے جو انہیں کی زمین کی حدود میں تھا اور ہر یک جانور کو اس کے بچے سے
علیحدہ کر دیا یعنی رحیم خدا کے رجوع دلانے کے لئے یہ حیلہ سازی کی جو شیر خوار بچوں کو
خواہ وہ انسانوں کے تھے یا حیوانوں کے ان کی ماؤں سے علیحدہ پھینک دیا اور اس
مفارقت سے ایک قیامت کا شور اس میدان میں برپا ہوا ماؤں کو ان کے شیر خوار بچوں
کو جنگل میں دور ڈالنے سے سخت رقت طاری ہوئی اور اس طرف بچوں نے بھی اپنی
پیاری ماؤں سے علیحدہ ہو کر اور اپنے تئیں اکیلے پا کر درد ناک شور مچایا اور اس
کارروائی کے کرتے ہی سب لوگوں کے دل درد سے بھر گئے اور نعرے مار مار کر
انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور اس سے معافی چاہی تب رحیم خدا نے
جس کی رحمت سبقت لے گئی ہے یہ حال زاران کا دیکھ کر ان کو معاف کر دیا اور ادھر
حضرت یونس عذاب کے منتظر تھے اور دیکھتے تھے کہ آج اس بستی اور اس کے لوگوں کی
کیا خبر آتی ہے یہاں تک کہ ایک رہ گزر مسافران کے پاس پہنچ گیا انہوں نے پوچھا
کہ اس بستی کا کیا حال ہے اس نے کہا کہ انہوں نے یہ کارروائی کی کہ اپنی زمین کے ایک
وسیع میدان میں نکل آئے اور ہر یک بچہ کو اس کی ماں سے الگ کر دیا۔ پھر اس
دردناک حالت میں ان سب کے نعرے بلند ہوئے اور تضرع کی اور رجوع کیا سو
خدا تعالیٰ نے ان کی تضرع کو قبول کر لیا اور عذاب میں تا خیر ڈال دی پس یونس نے ان
باتوں کو سن کر کہا کہ جبکہ حال ایسا ہوا یعنی جبکہ ان کی تو بہ منظور ہو گئی اور عذاب ٹل گیا
تو میں کذاب کہلا کر ان کی طرف نہیں جاؤں گا۔ سو وہ تکذیب سے ڈر کر اس ملک ۱۶)
نوٹ: یونہ یعنی یونس نبی کی کتاب میں جو بائبل میں موجود ہے باب ۳ آیت ۴ میں لکھا ہے اور یونہ شہر
میں ( یعنی نینوہ میں ) داخل ہونے لگا۔ اور ایک دن کی راہ جا کے منادی کی اور کہا چالیس اور دن ہوں گے
تب نینوه بر باد کیا جائے گا۔ ۵ تب نینوہ کے باشندوں نے خدا پر اعتقاد کیا اور روزہ کی منادی کی اور سب
نے چھوٹے بڑے تک ٹاٹ پہنا ۔ ۱۰۔ اور خدا نے ان کے کاموں کو دیکھا کہ وہ اپنی بُری راہ سے باز
آئے تب خدا اس بدی سے جو اس نے کہی تھی کہ میں ان سے کروں گا پچھتا کے باز آیا اور اس نے ان
سے وہ بدی نہ کی ۔ باب ۴ پر یونہ اس سے نا خوش ہوا اور نیٹ رنجیدہ ہو گیا ۔ اور اس نے خداوند کے آگے
دعا مانگی ۔ اب اے خداوند میں تیری منت کرتا ہوں کہ میری جان کو مجھ سے لے لے کیونکہ میرا مرنا
میرے جینے سے بہتر ہے۔ تم کلام ۔ اب اے شیخ جی ذرا آنکھیں کھول کر دیکھو کہ یونس نبی کی
کتاب سے بھی قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ موت کا عذاب ٹل گیا اور یہ بھی یقینی طور پر ثابت ہو گیا کہ اس ر
پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی اسی لئے تو یونس نے رنجیدہ ہو کر دعا کی کہ اب میرا مرنا بہتر ہے شیخ جی اب تو آپ
ہریک پہلو سے قابو میں آگئے ۔ آپ عام جلسہ میں بمقام لاہور عہد کر چکے ہو کہ میں اس بات کی قسم کھاؤں
گا کہ موت کا عذاب نہیں ملتا۔ اب قسم کھاویں تا خدا تعالیٰ جھوٹے کو واصل جہنم کرے ورنہ یہ سخت بے ایمانی
ہوگی کہ قسم کھانے کا عہد کر کے پھر توڑ دیا جاوے اور اگر آپ نے قسم نہ کھائی تو یہی سمجھا جائے گا کہ صرف دو
سو روپیہ کے طمع نفسانی نے آپ میں یہ جوش پیدا کر دیا تھا اور پھر جب قسم کھانے کی کوئی راہ نہ دیکھی تو اندر ہی
اندروہ جوش تحلیل پا گیا اور بجائے اس کے اپنی بے وقوفی پر ایک ندامت باقی رہ گئی مگر کیا تعجب کہ پھر بھی قسم کھالو۔
کیونکہ بے ایمان آدمی پاک نوشتوں کی بھی کچھ بھی پرواہ نہیں رکھتا اور دہر یہ پین کی رگ سے (باقی اگلے صفحہ پر )
سے نکل گیا۔ اب فرمائیے شیخ جی ابھی تسلی ہوئی یا کچھ کسر ہے ظاہر ہے کہ اگر وحی قطعی
عذاب کی نہ ہوتی اور کوئی دوسرا پہلو ایمان لانے کا قوم کو بتلایا ہوتا تو وہ میدان میں ایسی
دردناک صورت اپنی نہ بناتے بلکہ شرط کے ایفاء پر عذاب ٹل جانے کے وعدہ پر مطمئن
ہوتے ایسا ہی اگر حضرت یونس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے علم ہوتا کہ ایمان لانے سے
عذاب ٹل جائے گا تو وہ کیوں کہتے کہ اب میں اس قوم کی طرف نہیں جاؤں گا کیونکہ میں
ان کی نظر میں کذاب ٹھہر چکا جبکہ وہ سن چکے تھے کہ قوم نے توبہ کی اور ایمان لے آئی
پس اگر یہ شرط بھی ان کی وحی میں داخل ہوتی تو ان کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ پیشگوئی پوری
ہوئی نہ یہ کہ وہ وطن چھوڑ کر ایک بھاری مصیبت میں اپنے تئیں ڈالتے قرآن کا لفظ لفظ
اسی پر دلالت کر رہا ہے کہ وہ سخت ابتلا میں پڑے اور حدیث نے کیفیت ابتلا کی یہ بتلائی
پس اب بھی اگر کوئی شیخ و شاب منکر ہو تو یہ صریح اس کی گردن کشی ہے۔
اور ہم اس مضمون کو اس پر ختم کرتے ہیں کہ اگر ہم سچے ہیں تو خدا تعالیٰ ان
پیشگوئیوں کو پورا کر دے گا اور اگر یہ باتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں تو ہمارا
انجام نہایت بد ہوگا اور ہرگز یہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوں گی ۔ رَبَّنَا افْتَحْ
بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ ہے اور میں بالآخر دعا کرتا
ہوں کہ اے خدائے قادر و علیم اگر آتھم کا عذاب مہلک میں گرفتار ہونا اور احمد بیگ
کی دختر کلاں کا آخر اس عاجز کے نکاح میں آنا یہ پیشگوئیاں تیری طرف سے ہیں تو
ان کو ایسے طور پر ظاہر فرما جو خلق اللہ پر حجت ہو اور کور باطن حاسدوں کا منہ بند
بقیه حاشیه : اپنے انجام کو نہیں سوچتا اور یادر ہے کہ اس معافی سے عیسائیوں کے کفارہ کی بھی بینچ کنی ہوگئی
کیونکہ یونس کی قوم صرف اپنی تو بہ اور استغفار سے بچ گئی اور یونس تو یہی چاہتا تھا کہ ان پر عذاب نازل ہو۔ منہ
الاعراف : ۹۰
الله
انوار الاسلام
ہو جائے۔ اور اگر اے خداوند یہ پیشگوئیاں تیری طرف سے نہیں ہیں تو مجھے نامرادی اور
ذلت کے ساتھ ہلاک کر اگر میں تیری نظر میں مردود اور ملعون اور دجال ہی ہوں جیسا کہ
مخالفوں نے سمجھا ہے اور تیری وہ رحمت میرے ساتھ نہیں جو تیرے بندہ ابراہیم کے ساتھ اور
اسحاق کے ساتھ اور اسمعیل کے ساتھ اور یعقوب کے ساتھ اور موسیٰ کے ساتھ اور داؤد کے
ساتھ اور مسیح ابن مریم کے ساتھ اور خیر الانبیاء محمد صلعم کے ساتھ اور اس امت کے اولیاء کرام
کے ساتھ تھی تو مجھے فنا کر ڈال اور ذلتوں کے ساتھ مجھے ہلاک کر دے اور ہمیشہ کی لعنتوں کا
نشانہ بنا اور تمام دشمنوں کو خوش کر اور ان کی دعائیں قبول فرما لیکن اگر تیری رحمت میرے
ساتھ ہے اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا انت وجيه في حضرتی
اخترتك لنفسی اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ یحمدك الله من
عرشہ ۔ ر شہ اور تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ یا عيسى الذي لا يضاع وقته اور
تو ہی ہے جس نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ الیس الله بکاف عبدہ اور تو ہی ہے جس
نے مجھ کو مخاطب کر کے کہا۔ قل انى امرت و انا اول المؤمنین اور تو ہی ہے جو غالباً
مجھے ہر روز کہتا رہتا ہے انت معی و انا معک تو میری مدد کر اور میری حمایت کے ۔ لئے
کھڑا ہوجا و انی مغلوب فانتصر ۔
راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۲۷ اکتوبر ۱۸۹۴ء
تعداد اشاعت ۴۰۰۰) ریاض ہند امرتسر