انوارالاسلام

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بشرطیکہ فطرتی فہم اور انصاف سے حصہ رکھتا ہو اور تعصب کی تاریکی کے نیچے دبا ہوا نہ ہو اور نہ
عقل سے بے بہرہ ہو۔
اور مسلمان مخالفوں کو چاہیے جو خدا تعالیٰ سے ڈریں اور تعصب اور انکار میں دوسری قوموں
کے شریک نہ بن جائیں کیونکہ دوسری قو میں خدا تعالیٰ کی سنتوں اور عادتوں سے نا واقف ہیں اور اس کے
ابتلاؤں اور آزمائشوں سے بے خبر مگر اسلامی تعلیم پانے والے اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ کیونکر
خدا تعالی پیشگوئیوں میں اپنی شرائط کی رعایت رکھتا ہے بلکہ بعض وقت خدا تعالیٰ ایسی شرائط کا بھی پابند
ہوتا ہے جو پیشگوئیوں میں بتصریح بیان نہیں کی گئی تاکہ اپنے بندوں کی آزمائش کرے اور بعض وقت یہ
آزمائش بہت ہی دقیق ہوتی ہے جو بظاہر عدم ایفاء وعدہ سے مشابہت رکھتی ہے۔ جیسا کہ اس بحث کو
سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب فتوح الغیب کے انیسویں مقالہ صفحہ ۱۱۵، اور نیز دوسرے
مقامات میں بیان کیا ہے اور شاہ ولی اللہ صاحب نے اپنی کتاب فیوض الحرمین کے صفحہ ۷۴ میں اسی بحث
کو بہت بسط سے لکھا ہے۔ تحقیق کرنے والے ان مقامات کو دیکھیں اور غور کریں لیکن یہ پیشگوئی تو صریح
فتح کے آثار اپنے ساتھ رکھتی ہے چاہیے کہ لوگ تعصب کو الگ کر کے سوچیں کہ کیا کیا آثار نمایاں اس
پیشگوئی کے ظاہر ہو گئے کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ فریق مخالف پر یعنی اس سارے گروہ پر جو جو حادثے پڑے
وہ اتفاقی ہیں اور خدا تعالیٰ کے ارادے کے بغیر ظاہر ہو گئے ہیں ہیں۔
اے مسلمانو ! برائے خدا اس میں غور کرو اور ان میں حصہ نہ لو جن کی آنکھیں تعصب سے
جاتی رہیں جن کے دل مارے بخل کے موٹے ہو گئے ۔ ہماری پیشگوئی خدا تعالیٰ نے جہاں تک
الہامی الفاظ اور شرائط اس کے ذمہ دار تھے بہت صفائی سے پوری کر دی ۔ اب وہ رسہ جو ہم نے
دروغ گو نکلنے کی حالت میں اپنے لئے تجویز کیا تھا ان عیسائیوں کے گلے میں پڑ گیا جن پر یہ
قضا وقدر نازل ہوئی اور اس رسہ کے وہ نادان بھی شریک ہیں جو سمجھنے والا دل نہیں رکھتے اور
تعصب نے ان کو اندھا کر دیا۔ بے شک فتح اسلام ہوئی اور نصاریٰ کو ہر طرف سے ذلت اور
رسوائی پہنچی۔ خدا تعالی کی آواز نے اس فتح کو روشن کر کے دکھا دیا اور آئندہ اور بھی اپنے فضل و کرم
سے دکھائے گا مگر عیسائی لوگ شیطانی منصوبہ اور شیطانی آواز سے چاہتے ہیں کہ فتح کا دعوی کریں
لیکن خدا ان کے مکر کو پاش پاش کر دے گا ضرور تھا کہ وہ ایسا دعویٰ کرتے کیونکہ آج سے تیرہ سو برس
پہلے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے جس کا ما حصل اور مدعا یہ ہے کہ اس مہدی موعود

الله
انوار الاسلام
کے وقت جو آخری زمانہ میں آنے والا ہے مہدی کے گروہ اور عیسائیوں کا ایک مباحثہ واقعہ
ہوگا اور آسمانی آواز یعنی آسمانی نشانوں اور علامتوں اور قرائن سے یہ ثابت ہوگا کہ الحق مع
آل محمد یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ جو آل کی طرح اور اس کے وارث ہیں حق پر ہیں
اور شیطانی مکائد سے جا بجا یہ آواز آئے گی کہ الحق مع آل عیسی یعنی جو عیسی کے لوگ
کہلاتے ہیں وہ حق پر ہیں۔ مگر آخر خدا تعالیٰ کھول کر دکھلا دے گا کہ آل محمد ہی حق
پر ہے اور دین اسلام ہی کی فتح ہے ۔ سواے مخالف لو گو دانستہ
اپنے تئیں ہلاک مت کر وحق اسلام کے ساتھ ہے اور ہو گا مبارک
وہ دل جو باریک سمجھ رکھتے ہیں اور تعصب اور
بخل کے گڑھے میں نہیں گرتے ۔
والسلام على من اتبع الهدى
المشته
خاکسار غلام احمد از قادیان - گورداسپور - مورخه ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء

حاشیہ نمبرا
جو لوگ خدا تعالیٰ کی قدیم عادات اور سنتوں پر اطلاع رکھتے ہیں اور ربانی کتابوں کے منشا اور
مغز سے واقف ہیں وہ اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ اپنی پیشگوئیوں میں ان تمام امور کی پابندی
رکھتا ہے جو اس کی غیر متبدل عادتوں اور سنتوں میں داخل ہیں خواہ وہ کسی پیشگوئی میں بتصریح ذکر کی
جائیں یا صرف بطور اجمال یا محض اشارہ کے طور پر پائی جائیں یا بالکل ذکر نہ کی جائیں کیونکہ جو امورسنن
غیر متبدلہ میں داخل ہو چکے ہیں وہ کسی طرح بدل نہیں سکتے اور اگر فرض کریں کہ کسی پیشگوئی میں ان امور
کا ذکر نہیں تا ہم یہ غیر ممکن ہو گا کہ کوئی پیشگوئی بغیر ان کے ظاہر ہو سکے کیونکہ سنت اللہ میں فرق نہیں آ سکتا
مثلاً قرآن کریم اور دوسری الہی کتابوں میں معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر لوگوں پر اسی دنیا میں عذاب کے
طور پر موت اور ہلاکت وارد ہوئی وہ صرف اس لئے نہیں وارد ہوئی کہ وہ لوگ حیثیت مذہبی کی وجہ سے
ناحق پر تھے مثلاً بت پرست تھے یا ستارہ پرست یا آتش پرست یا کسی اور مخلوق کی پرستش کرتے تھے کیونکہ
مذہبی ضلالت کا محاسبہ قیامت پر ڈالا گیا ہے اور صرف ناحق پر ہونے کا اور کافر ٹھہرانے سے اس دنیا
میں کسی پر عذاب وارد نہیں ہو سکتا اس عذاب کے لئے جہنم اور دار آخرت بنایا گیا ہے بلکہ کافروں کے
لئے یہ دنیا بطور بہشت کے ہے اور مومن ہی اکثر اس میں دکھ اور درد اٹھاتے ہیں الدنيا جنة
الكافر و سجن المؤمن پس اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس حالت میں دنیا
جنت الکافر ہے اور مشاہدہ بھی اسی پر شہادت دے رہا ہے کہ کفار ہر یک دنیوی نعمت اور دولت میں سبقت
لے گئے ہیں اور قرآن کریم میں جابجا اسی بات کا اظہار ہے کہ کافروں پر ہر یک دنیوی نعمت کے
دروازے کھولے جاتے ہیں تو پھر بعض کا فرقوموں پر عذاب کیوں نازل ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کو
پتھر اور آندھی اور طوفان اور وبا سے کیوں ہلاک کیا۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام عذاب محض کفر کی وجہ سے نہیں ہوئے بلکہ جن پر یہ
عذاب نازل ہوئے وہ تکذیب مرسل اور استہزاء اور ٹھٹھے اور ایذاء میں حد سے بڑھ گئے تھے اور خدا تعالیٰ
کی نظر میں ان کا فساد اور فسق اور ظلم اور آزار نہایت کو پہنچ گیا تھا اور انہوں نے اپنی ہلاکت کے لئے

آپ سامان پیدا کئے تب غضب الہی جوش میں آیا اور طرح طرح کے عذابوں سے ان کو ہلاک کیا۔ اس
سے معلوم ہوا کہ دنیوی عذاب کا موجب کفر نہیں ہے بلکہ شرارت ہے اور تکبر میں حد سے زیادہ بڑھ جانا ۱۴
موجب ہے اور ایسا آدمی خواہ مومن ہی کیوں نہ ہو جب ظلم اور ایذاء اور تکبر میں حد سے بڑھے گا اور
عظمت الہی کو بھلا دے گا تو عذاب الہی ضرور اس کی طرف متوجہ ہوگا۔ اور جب ایک کا فرمسکین صورت
رہے گا اور اس کو خوف دامن گیر ہوگا تو گو وہ اپنی مذہبی ضلالت کی وجہ سے جہنم کے لائق ہے مگر عذاب
دنیوی اس پر نازل نہیں ہوگا۔ پس دنیوی عذاب کے لئے یہی ایک قدیم اور مستحکم فلاسفی ہے اور یہی وہ
سنت اللہ ہے جس کا ثبوت خدا کی تمام کتابوں سے ملتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں فرماتا ہے
وَإِذَا أَرَدْنَا أَنْ تُهْلِكَ قَرْيَةً أَمَرْنَا مُتْرَ فِيهَا فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ
فَدَمَّرْنَهَا تَدْمِيرًا - یعنی جب ہمارا ارادہ اس بات کی طرف متعلق ہوتا ہے کہ کسی بستی کے لوگوں کو
ہلاک کریں تو ہم بستی کے منعم اور عیاش لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بدکاریوں میں حد
اعتدال سے نکل جاتے ہیں۔ پس ان پر سنت اللہ کا قول ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ظلموں میں انتہا تک
پہنچ جاتے ہیں۔ تب ہم ان کو ایک سخت ہلاکت کے ساتھ ہلاک کر دیتے ہیں اور پھر ایک دوسری آیت
میں فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَلِمُونَ کے یعنی ہم نے کبھی کسی
بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر صرف ایسی حالت میں کہ جب اس کے رہنے والے ظلم پر کمر بستہ ہوں ۔
کشه
یادر ہے کہ اگر چہ شرک بھی ایک ظلم بلکہ ظلم عظیم ہے مگر اس جگہ ظلم سے مراد وہ سرکشی ہے جو حد
سے گزر جائے اور مفسدانہ حرکات انتہا تک پہنچ جائیں ورنہ اگر مجرد شرک ہو جس کے ساتھ ایذا اور تکبر اور
فساد منضم نہ ہو اور ایسا تجاوز از حد نہ ہو جو واعظوں پر حملہ کریں اور ان کے قتل کرنے پر آمادہ ہوں یا
معصیت پر پورے طور پر سرنگوں ہو کر بالکل خوف خدا دل سے اٹھا دیں تو ایسے شرک یا کسی اور گناہ کے لئے
وعده عذاب آخرت ہے اور دنیوی عذاب صرف اعتداء اور سرستی اور اور حد سے زیادہ بڑھنے ۔ حد - ڑھنے کے وقت نازل
ہوتا ہے۔ جیسا کہ دوسری آیت میں فرماتا ہے وَلَقَدِ اسْتَهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ
لِلَّذِينَ كَفَرُوا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ سے یعنی پہلے بھی رسولوں پر ٹھٹھا کیا گیا پس
ہم نے ان کافروں کو جو ٹھٹھا کرتے ہیں مہلت دی۔ پھر جب وہ اپنے ٹھٹھے میں کمال تک پہنچ گئے
تب ہم نے ان کو پکڑ لیا اور لوگوں نے دیکھ لیا کہ کیونکر ہمارا عقاب ان پر وارد ہوا اور پھر فرماتا ہے۔
وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ کے یعنی کافروں نے اسلام کے مٹانے کے
لئے ایک مکر کیا اور ہم نے بھی ایک مکر کیا یعنی یہ کہ ان کو اپنی مکاریوں میں بڑھنے دیا تا وہ ایسے درجہ شرارت پر
بنی اسرائیل: ۱۷ القصص : ٦٠ ٣ الرعد: ۳۳ ۴ النمل: ۵۱

پہنچ جائیں کہ جو سنت اللہ کے موافق عذاب نازل ہونے کا درجہ ہے اس مقام میں شاہ عبد القادر صاحب
﴿۱۵﴾ کی طرف سے موضح القرآن میں سے ایک نوٹ ہے جس کی عبارت ہم بلفظہ درج کرتے ہیں اور وہ یہ
ہے یعنی ان کے ہلاک ہونے کے اسباب پورے ہوتے تھے۔ جب تک شرارت حد کو نہ پہنچی تب تک
ہلاک نہیں ہوئے ۔ تم عبارته دیکھو صفحہ ۵۲۸ قرآن مطبع فتح الکریم ۔ ان تمام آیات سے ثابت ہوا کہ
عذاب الہی جو دنیا میں نازل ہوتا ہے وہ تبھی کسی پر نازل ہوتا ہے کہ جب وہ شرارت اور ظلم اور تکبر اور علو
اور غلو میں نہایت کو پہنچ جاتا ہے یہ نہیں کہ ایک کا فر خوف سے مرا جاتا ہے اور پھر بھی عذاب الہی کے لئے
اس پر صاعقہ پڑ۔ ڑے اور ایک مشرک اندیشہ عذاب سے جان بلب ہو اور پھر بھی اس پر پتھر برسیں ۔ خداوند
تعالیٰ نہایت درجہ کا رحیم اور حلیم ہے عذاب کے طور پر صرف اسی کو اس دنیا میں پکڑتا ہے جو اپنے ہاتھ سے
عذاب کا سامان تیار کرے اور جب کہ یہی سنت اللہ ہے اور یہی قانون الہی تو پھر عبداللہ آتھم کے حالات
اس میزان میں رکھ کر خوب احتیاط سے تو لنا چاہیے اور بہت ہوشیاری سے وزن کرنا چاہیے کہ ان پندرہ
مہینوں میں اس کی حالت کیسی رہی کیا کسی نے سنا کہ اس مدت میں وہ کسی قسم کی بے باکی اور گستاخی اور
بد زبانی اسلام کی نسبت ظاہر کرتا رہا۔ یا تکبر اور شتر کی حرکات اس سے صادر ہوئیں یا اس نے بے ادبی اور
تو ہین کی کتابیں تالیف کیں اور تحقیر اور توہین کے ساتھ زبان کھولی ہرگز نہیں۔ اس عرصہ میں اسلامی تو ہین
کے بارہ میں ایک سطر تک اس نے شائع نہیں کی بلکہ برعکس اس کے اپنی جان کے خوف میں سخت مبتلا ہو گیا
اور اسلامی عظمت کو ایسا قبول کیا کہ دوسرے عیسائیوں کی نسبت ہمارے پاس کوئی ایسی نظیر نہیں ۔ اس نے
خوف دکھایا اور ڈرا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اپنی سنت اللہ کے موافق اس سے وہ معاملہ کیا جو کہ ڈرنے
والے دل سے ہونا چاہیے یہی شرط الہام میں بھی درج تھی کیونکہ حق کی طرف جھکنا اور اسلامی عظمت کو
اپنی خوفناک حالت کے ساتھ قبول کرنا در حقیقت ایک ہی بات ہے۔ جو لوگ صداقت کا خون کرنے کو
تیار ہوتے ہیں اور اپنے بخلوں کی وجہ سے حق پوشی کی طرف قدم چلاتے ہیں ان کی زبان بند نہیں ہو سکتی
اور نہ کبھی بند ہوئی لیکن جو لوگ حیا اور شرم کو استعمال کر کے اس پیشگوئی کی طرف ایک غور کن دل کے
ساتھ نظر ڈالیں گے اور تمام واقعات کو آگے رکھ کر پاک اور بے لگاؤ دل کے ساتھ ایک رائے ظاہر کریں
گے ان کو ماننا پڑے گا کہ پیشگوئی اپنے مضمون کے لحاظ سے پوری ہوگئی اس نے بلا شبہ وہ آثار دکھائے جو
پہلے موجود نہیں تھے۔ اور اس ہماری تحریر سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا اور آگے کچھ

نہیں کیونکہ آئندہ کے لئے الہام میں یہ بشارتیں ہیں و نمزق الاعداء كل ممزق يومئذ يفرح
المؤمنون ثلة من الاولين و ثلة من الآخرين يعنى مخالف فاش شکستوں سے پارہ پارہ ہو جائیں
گے اور اس دن مومن خوش ہوں گے پہلا گر وہ بھی اور پچھلا بھی ۔ پس یقیناً سمجھو کہ وہ دن آنے والے
ہیں کہ وہ سب باتیں پوری ہوں گی جو الہی الہام میں آ چکیں ۔ دشمن شرمندہ ہوگا اور مخالف ذلت اٹھائے ا
گا اور ہریک پہلو سے فتح ظاہر ہو جائے گی۔ اور یقیناً سمجھئے کہ یہ بھی ایک فتح ہے اور آنے والی فتح کا ایک
مقدمہ ہے کیا عیسائی اپنی جہالت کھلنے کی وجہ سے ذلیل نہیں ہوئے۔ کیا بعض لوگ مباحثہ کے حامیوں
اور سرگروہوں میں سے اسی میعاد کے اندر موت کے پنجہ میں گرفتار نہیں ہوئے ۔ کیا بعض اسی میعاد کے
اندر سخت بیماریوں سے موت تک نہیں پہنچے۔ کیا ان میں سے مسٹر عبد اللہ آتھم ایسی بلا میں پندرہ ماہ تک
گرفتار نہیں رہا جو ہر وقت اس کی جان کھاتی تھی جس کی وجہ سے وہ سخت سراسیمہ اور مسلسل غموں اور
اندو ہوں میں غرق رہا اور اپنی خوفناک حالت کا ایک عجیب نقشہ اس نے دنیا پر ظاہر کیا اور اب بھی رعب
حق نے اس کو میت کی طرح کر رکھا ہے پس کیا اتنے عجیب واقعات کے ساتھ ابھی پیشین گوئی پوری نہ
ہوئی ۔ کیا اس قدر خوف اور دہشت کے قبضہ میں کسی کو کر دینا یہ انسان کا کام ہے کیا کسی کو سخت بیمار کرنا اور
کسی کو ہلاک کرنا انسانی افعال میں سے ہے۔ کاش ہمارے مخالف خاص کر ڈاکٹر مارٹین کلارک
صاحب اس بات کو غور سے سمجھیں اور اپنی تار کو جو ہماری طرف بھیجی واپس لیں اور ذرہ ایک منٹ
کیلئے عقلمندی کو کام میں لاکر سوچیں کہ پیشگوئی کے بعد کس فریق پر میعاد کے اندر عام مصیبتیں اور
ذلتیں پڑیں۔ کیا وہ انجیل اٹھا کر قسم کھا سکتے ہیں کہ عیسائیوں پر وہ مصیبتیں نہیں پڑیں جن کا پہلے اس
سے نام ونشان نہ تھا۔ کیا خدا نے ہزار لعنت کی ذلت ۔ موت ۔ بیماری ۔خوف ۔ سراسیمگی یہ سب ان
پر مسلط کر دیا یا ابھی اس میں کچھ شک ہے۔ کیا وہ لاعلاج ذلت جس نے تمام دنیا کو دکھا دیا کہ
پادریوں کا قرآن کریم پر حملہ کرنا محض حماقت کی وجہ تھا نہ کسی بصیرت علمی سے۔ وہ ایسی ذلت نہیں ہے
جس سے ہمیشہ کے لئے منہ کالا ر ہے۔ کیا کوئی پادریوں میں سے نور الحق کے جواب پر قادر ہو سکا اور اگر
نہیں قادر ہو سکا تو یہ ہزار لعنت کی ذلت کا رسہ کس کے گلے میں پڑا۔ ہمارے گلے میں یا ڈاکٹر مارٹن
صاحب کے گروہ کے گلے میں ۔ ہم کچھ نہیں کہتے آپ ہی فیصلہ کریں کہ یہ ذلت ہے یا نہیں کیا پادری
رائٹ صاحب کی بے وقت موت نے جو پیشگوئی کی میعاد کے اندر تھی آپ نے آنسو جاری نہ کئے ۔ کیا

مسٹر عبد اللہ آتھم کی مصیبتوں اور خوف زدہ ہو کر شہر بشہر پھرنے پر آپ کا دل پگھلتا نہ رہا کیا اس حالت
میں مسٹر آتھم صاحب جلتے ہوئے تنور میں رہے یا بہشت میں کوئی کسی مخالف کو جھوٹا سمجھ کر تو اس قدر
رعب اس کی بات کا دل پر غالب نہیں کر سکتا جب تک خدا وہ رعب دل میں نہ ڈالے۔ سو خدا تعالیٰ نے
اس خوف کو موت کا قائم مقام بنا کر اپنے قدیم قانون کے موافق جسمانی موت کو دوسرے وقت پر ڈال
دیا کیونکہ مسٹر عبداللہ آتھم نے زہرہ گداز خوف کے ساتھ اس شرط کو پورا کیا جو الہام میں درج تھی اور
موت سے مانع تھی اور اس جگہ یہ بھی بخوبی یادر ہے کہ ہادیہ میں گرنے کی جو پندرہ ماہ کی میعاد تھی اسی میعاد
کے اندر عیسائی فریق کے ہر یک فرد نے ہاویہ میں سے حصہ لیا ہاں مسٹر عبد اللہ آتھم نے اگر چہ ایک ہاویہ
تو دیکھ لیا مگر اپنے خیالات کو حق کی عظمت کے نیچے لا کر اور حق کی طرف رجوع دے کر وہ بڑا حصہ ہاویہ
کا جو موت ہے نہیں لیا اور الہامی شرط اس کے لینے سے مانع آ گئی جیسا کہ پندرہ مہینوں کی میعاد الہام
میں درج تھی ویسا ہی یہ شرط بھی جو میعاد کو غیر مؤثر کرتی ہے الہام میں ہی داخل تھی۔
بالآخر ہم یہ بھی لکھنا چاہتے ہیں کہ اس وقت جو ہم اس حاشیہ کو لکھ رہے تھے۔ امرتسر کے عیسائیوں اور
ڈاکٹر کلارک مارٹن کی طرف سے ایک اشتہار پہنچا جو محمد سعید مرتد کی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔ اس اشتہار کا
دندان شکن جواب ہمارے اس اشتہار میں آگیا ہے لیکن اس وقت ناظرین کو پادری صاحبوں کی ایک بڑی خباثت
اور خیانت پر مطلع کرتے ہیں جس کے بغیر یہ لوگ اس اشتہار کولکھ نہیں سکتے تھے اور وہ خیانت یہ ہے کہ ہاویہ اور
موت سے بچنے کے لئے جو شرط ہم نے اپنی الہامی عبارت میں لکھی تھی یعنی یہ کہ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ
کرے اس شرط کو عمداً انہوں نے خیانت اور تحریف کی راہ سے الہامی عبارت میں سے گرادیا کیونکہ یہ دھڑ کا دل
میں شروع ہوا کہ یہ شرط تمام منصوبہ ان کا بر باد کرتی ہے اور خوب جانتے تھے کہ مسٹر عبد اللہ آتھم نے اپنے افعال کے
ساتھ اس شرط کی پناہ لے لی ہے اور افعال کی قید تو صرف ہم نے ظاہر بینوں کے لحاظ سے کی ہے ورنہ جو کچھ
باطنی رجوع اور صلاحیت کی طرف قدم اٹھانا پوشیدہ طور پر ظہور میں آیا ہو گا اس حالت کو مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
کا جی جانتا ہوگا۔ غرض انہوں نے جو ہماری الہامی شرط کو عمداً اپنے اشتہار سے گرایا تو اس مجرمانہ خیانت کے اختیار
کرنے سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ عیسائی گروہ اس بات کا قائل ہے کہ مسٹر عبد اللہ آتھم نے اپنی حالت
کو ایک مصیبت زدہ حالت بنانے سے اور اسلامی عظمت کا ایک سخت خوف اپنے دل پر ڈالنے سے اس شرط

سے فائدہ اٹھایا اور گو ایک درجے تک ہاویہ دیکھ لیا اور الہامی الفاظ کو پورا کر دکھا یا لیکن اسی شرط کی
طفیل سے موت کے دنوں کے لئے مہلت لے لی ۔ ہم اس دعوی میں مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے
دل کو گواہ قرار دیتے ہیں نہ اور کسی کو۔ پس اگر کوئی ان - کے حالات پر نظر ڈالنے سے مطمئن نہ ہو سکے
اور اندھوں کی طرح ان کے واقعات سے آنکھیں بند کرے تو ہم اس کو اللہ تعالیٰ کی قسم دیتے ہیں کہ
اگر وہ ایسی رائے شرارت اور خیانت کی راہ سے نہیں بلکہ نیک دلی سے رکھتا ہے تو مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
کو اس معاملے کے لئے مستعد کرے جس کا ہم ذکر کر چکے ہیں جس میں ان کا کچھ خرچ نہیں آتا بلکہ
ایک ہزار روپیہ مفت ہاتھ آتا ہے جس حالت میں وہ اس عاجز کو جھوٹا یقین کر چکے ہیں تو دو حرف کا
اقرار کرنے میں کون سا ان کا خرچ آتا ہے بلکہ ہم خود اطلاع یابی پر امرت سر آنے پر تیار ہیں ورنہ ۱۸
بغیر اس تصفیہ کے جو شخص ہماری تکذیب کرے وہ خود کا ذب اور لعنت اللہ علی الکاذبین کا مستحق
ہے۔ ہم اسی شخص کے ہاتھ میں روپیہ دیتے ہیں وہ با ضابطہ تحریر ہم کو دے کر جہاں چاہے جمع کرادے
اور ہم اگر درخواست کے بعد تین ہفتہ تک روپیہ جمع نہ کراویں تو بے شک کا ذب ہیں مگر درخواست
اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد ایک ہفتہ تک ہمارے پاس آنی چاہیے تا جو جھوٹا ہو وہ ہلاک ہو
ہم بار بار کہتے ہیں اور بخدا ہم سچ کہتے ہیں کہ مسٹر عبد اللہ آتھم عظمت اسلامی کو قبول کر کے اور حق کی
طرف رجوع کر کے بچا ہے۔ اب سارا جہان دیکھ رہا ہے کہ اگر مسٹر عبد اللہ آتھم کے نزدیک ہمارا یہ
بیان صحیح نہیں ہے تو وہ اس دوسری جنگ کو بھی قبول کریں گے جبکہ سانچ کو آنچ نہیں تو ان کو مقابلہ
سے کیا اندیشہ ہے اور پادری صاحبوں نے جو الہامی فقرہ اپنے اشتہار میں سے خباثت کی راہ سے
حذف کر دیا ہے اس کا ہمیں اس وجہ سے افسوس نہیں کہ جب کہ ان کے باپ دادا قدیم سے تحریف
کرتے آئے ہیں تو وہ بھی فطرتا تحریف کے لئے مجبور تھے اور ضرور چاہیے تھا کہ تحریف کریں تا ان کے
نقش قدم پر چلیں ۔ ق
لیں ۔ والسلام على من اتبع الهدى -

حاشیه نمبر ۲
نکته لطیفه
یہ بھی ایک سنت اللہ ہے کہ وہ اپنی پیشگوئیوں اور نشانوں کو اس طور سے ظہور میں لاتا ہے
کہ وہ ایک خاص ایسے طائفہ کے لئے مفید ہوں جو اس کے کاموں میں تدبر کرنے والے اور سوچنے
والے اور اس کی حکمتوں اور مصالح کی تہ تک پہنچنے والے اور عقلمند اور پاکیزہ طبع اور لطیف الفہم اور
زیرک اور متقی اور اپنی فطرت سے سعید اور شریف اور نجیب ہوں اور اس طائفہ کو وہ باہر رکھتا ہے
جو سفلہ مزاج اور جلد باز اور سطحی خیالات والے اور حق شناسی سے عاجز اور سوء ظن کی طرف جلد
جھکنے والے اور فطرتی شقاوت کا اپنے پر داغ رکھتے ہیں وہ نا فہموں کے دلوں پر رجس ڈال دیتا
ہے یعنی کچھ پر وہ رکھ دیتا ہے ۔ تب ان کو نور ایک تاریکی دکھائی دیتا ہے ۔ اور اپنی آرزوؤں
کی پیروی کرتے ہیں اور ان کو چاہتے ہیں اور سوچنے کا مادہ نہیں رکھتے اور خدا تعالیٰ کے اس
19 فعل سے غرض یہ ہوتی ہے کہ تا خبیث کو طیب کے ساتھ شامل نہ ہونے دے اور اپنے نشانوں پر
ایسے پردے ڈال دے جو نا پاک طبع کو پاکوں کے ساتھ شامل ہونے سے روک دیں اور پاک طبع
لوگوں کا ایمان زیادہ کریں اور علم زیادہ کریں اور معرفت زیادہ کریں ۔ اور صدق اور ثبات میں
ترقی دیں اور ان کی زیر کی اور حقائق شناسی دنیا پر ظاہر کریں اور ان کو اس کسر شان اور
بے عزتی سے محفوظ رکھیں جو اس حالت میں متصور ہے کہ جب ایک کج طبع اور سفلہ خیال اور نفس پرست
اور نادان اُن کی جماعت میں شامل ہو جائے اور ان کے ہم پہلو جگہ لے اور چونکہ خدا تعالیٰ کا
ارادہ ہوتا ہے جو اس کی جماعت کے آب زلال کے ساتھ کوئی پلید مادہ نہ مل جائے اس لئے وہ
ایسی خصوصیت کے ساتھ اپنے نشانوں کو ظاہر کرتا ہے کہ جس خصوصیت سے نبی اور نا پاک طبع
لوگ حصہ نہیں لے سکتے اور صرف اس رفیع الشان نشان کو رفیع الشان لوگ دریافت کرتے
ہیں اور اپنے ایمان کو اس سے زیادہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ قادر تھا کہ کوئی ایسا نشان دکھاتا
کہ تمام موٹی عقل کے آدمی اور پست فطرت انسان جو صد ہا نفسانی زنجیروں میں مبتلا ہیں

بدیہی طور پر اپنی نفسانی خواہشوں کے مطابق اس کو مشاہدہ کر لیتے مگر در حقیقت نہ کبھی ایسا ہوا اور نہ ہوگا۔ اور
اگر کبھی ایسا ہوتا اور ہر ایک کج فطرت اپنی خواہشوں کے مطابق نشان دیکھ کر تسلی پا لیتے تو گو خدا تعالیٰ تو ایسا
نشان دکھلانے پر قادر تھا اور اس بات پر قدرت رکھتا تھا کہ تمام گردنیں اس نشان کی طرف جھک جائیں اور
ہر یک نوع کی فطرت اس کو دیکھ کر سجدہ کرے مگر اس دنیا میں جو ایمان بالغیب پر اپنی بنا رکھتی ہے اور
تمام مدار نجات پانے کا ایمان بالغیب پر ہے وہ نشان حامی ایمان نہیں ہو سکتا تھا بلکہ ربانی وجود کا سارا
پردہ کھول کر ایمانی انتظام کو بکلی برباد کر دیتا اور کسی کو اس لائق نہ رکھتا کہ وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر ثواب
پانے کا مستحق رہے کیونکہ بدیہیات کا ماننا ثواب کا موجب نہیں ہو سکتا اور جب ایک ایسا کھو کھلا نشان دیکھ
کر تمام نالائق اور پست فطرت اور سفلی خیال کے آدمی اور بد چلن انسان ایک ہا ہو کر کے جماعت میں
داخل ہو جاتے تو ان کا داخل ہونا پاک جماعت کے لئے ننگ اور عار ہو جاتا اور نیز خلق اللہ کا یک دفعہ
رجوع کرنا اور کئی قسم کے فتنے پیدا کرتا انسانی گورنمنٹوں میں بھی ایک تہلکہ مچاتا ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی
حکمت اور مصلحت نے ابتدا سے نہیں چاہا کہ نشان نمائی میں عوام کا شور و غوغا ہونے دے اس کی باتیں ٹل
نہیں سکتیں اور سب پوری ہوتی ہیں اور ہوں گی مگر ایسے طور سے جو قدیم سے سنت اللہ ہے۔
تنبیه
ہم محض نصیحہ اللہ تمام مسلمانوں کو مطلع کرتے ہیں کہ اللہ جل شانہ کے فضل اور کرم سے
عیسائیوں کے گروہ کے مقابلہ میں ہم کو فتح نمایاں حاصل ہوئی ہے چنانچہ عیسائیوں کے فریق میں سے
مسٹر عبد اللہ آتھم جو بحث کے لئے منتخب کئے گئے تھے ۔ انہوں نے اپنے کئی مہینوں کی سرگردانی اور
غلبہ، خوف و ہم سے ثابت کر دیا کہ حق کی عظمت کو انہوں نے قبول کر لیا اور جو کچھ ان کے حال کے
آئینہ سے ظاہر ہے یہ قائم مقام اقرار کے ہے بلکہ ایک صورت میں اقرار سے بھی واضح تر اور زیادہ تر
تسلی کے لائق ہے کیونکہ بعض اوقات اقرار نفاق کی وجہ سے بھی ہوا کرتا ہے کئی یورپ کے عیسائی
نوٹ۔ خاص جنڈیالہ میں بھی جہاں سے مباحثہ شروع ہوا تھا ڈاکٹر یوحنا جس کو عین مباحثہ میں اہتمام طبع مباحثہ
کا سپر د ہوا تھا اور جو بلحاظ اپنی خدمات کے عیسائیوں میں ایک اعلیٰ رکن متصور ہوتا تھا اس پر ہیبت نشان
کے پورا کرنے کے واسطے میعاد مقررہ کے اندر اس جہان سے رخصت ہوا۔

لوگ اسلامی ممالک میں نفاق سے اظہار اسلام کر دیتے ہیں یا جیسے بعض دنیا پرست اپنی اغراض دنیوی کے
پورا کرنے کے لئے محض نفاق سے بپتسمہ پا کر ربنا المسیح کہنے لگتے ہیں اور عیسی کے بندے کہلاتے ہیں۔
لیکن مصیبت زدہ اور خوفناک حالت کے آئینہ سے جو ظاہر ہو اس میں نفاق کی گنجاش نہیں بلکہ وہ فعلی اور حالی
اقرار ہے۔ پس اس میں کچھ شک نہیں کہ مسٹر عبد اللہ آتھم نے مصیبت زدہ حالت اور خوفناک صورت کا وہ
نمونہ دکھلایا جس سے بڑھ کر گنجائش نہیں ۔ پھر بعد اس کے ہمارا ایک ہزار روپیہ کا اشتہار ان کے اقرار پر
ایک دوسرا گواہ ناطق ہے اور اب بھی اگر کسی کو اقرار میں شک ہو تو بجز دیوانگی اور تاریکی خیال کے اور کیا کہہ
سکتے ہیں۔ پھر ماسوا اس کے یہ بھی نہایت درجہ کی غلطی ہے کہ فریق مخالف میں سے بار بار صرف اس شخص کا
ذکر کیا جاتا ہے۔ جوان میں سے ان کے مشورہ اور اتفاق رائے سے بحث کیلئے منتخب کیا گیا تھا اور جو باقی اس
فریق کے اشخاص ہیں ۔ ان لوگوں کا کوئی نام بھی نہیں لیتا ۔ ہم ایسے لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہمارے الہام
میں ہادیہ اور ذلت کے وعدہ پر صرف مسٹر عبد اللہ آتھم کا نام تھا یا وہ الہام عام طور پر فریق کے لفظ سے ذکر کیا
گیا تھا اگر الہامی الفاظ میں فریق کا لفظ ہے تو کیوں فریق کا لفظ صرف عبد اللہ آتھم کے وجود پر محدود کیا جاتا
ہے اور کیوں تمام واقعات کو یکجائی نظر سے دیکھا نہیں جاتا۔ کیا مسٹر عبد اللہ آتھم نے مستقل طور پر بغیر کسی
فریق قائم ہونے کے آپ ہی بحث کی تھی اور کوئی اس کا معاون اور سرگروہ نہ تھا اور اگر ایک فریق مخالف قائم
ہو کر اس فریق کے انتخاب سے مسٹر عبد اللہ آتھم بحث کیلئے چنے گئے تھے تو پھر اس فریق کو باوجود یکہ الہامی
۲۱ عبارت میں داخل ہے کیوں باہر رکھا جاتا ہے ہر یک منصف پر لازم ہے کہ الہام کے اصل الفاظ کی پیروی
کرے نہ کہ اپنے خیال کے موافق کوئی نیا الہام بناوے سو ہم کو ایسے لوگوں پر بڑا ہی تعجب آتا ہے کہ جو ناحق
بے وجہ صرف مسٹر عبد اللہ آتھم تک الہامی پیشگوئی کو محدود رکھتے ہیں اور فریق کے لفظ کو غور سے نہیں دیکھتے اور
ایک کامل فتح کو اپنی قلت تدبر اور غفلت کی وجہ سے کامل فتح خیال نہیں کرتے لیکن صداقت رد نہیں ہو سکتی بلکہ
ہر ایک لڑائی اور سخت درجہ کے جھگڑے کے بعد بھی اس کو قبول کرنا ہی پڑے گا۔ اور کاغذات بحث کے مطالعہ
کے بعد بہر حال ماننا پڑے گا کہ عبداللہ آتھم فریق مخالف میں سے ایک جزو تھا جس کو بحث کے لئے فریق
مخالف کے دوسرے ممبروں نے منتخب کیا کیونکہ اس فریق نے اپنے کام بانٹ لئے تھے اور بحث کیلئے مسٹر عبداللہ تھم
اسی وجہ سے منتخب ہوا تھا کہ اس کو اکسٹرا اسسٹنٹی کے زمانہ سے عبارت نویسی اور سخن سازی کی مشق بہت ہے۔
اب آنکھیں کھولو اور اندھے مت بن جاؤ اور غور سے دیکھو کہ کیا ان تمام فریق نے ہاویہ
نوٹ ۔ اب بھی پندرہ ماہ کے بعد جو عیسائیوں کی طرف سے اشتہار نکلا اسکی عبارت یہ ہے۔ مسیحیوں اور محمد یوں کے جنگ مقدس کا نتیجہ ۔ منہ

اور ذلت کا کچھ مزہ چکھا یا اب تک بے لوث اور بالکل محفوظ ہے اور اگر اس فریق میں سے افراد کثیرہ نے
ہاویہ کا مزہ چکھ لیا ہے تو کیوں اس پیشگوئی کی عظمت کے قائل نہیں ہوتے ۔ بھلا بتاؤ کہ مزہ چکھنے سے باہر
کون رہا۔ جلدی مت کرو ایک عمیق فکر کے ساتھ سوچو اور زیادہ تر افسوس ان بعض لوگوں پر ہے کہ اس
فتح نمایاں پر انہوں نے پوری بشاشت ظاہر نہیں کی۔ میں ایسے لوگوں کو مطلع کرتا ہوں کہ یہ تو فتح ہے اور
کامل فتح اور اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا مگر خبیث القلب لیکن صادق تو ابتلاؤں کے وقت بھی ثابت
قدم رہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ آخر خدا ہمارا ہی حامی ہوگا۔ اور یہ عاجز اگر چہ ایسے کامل دوستوں کے
وجود سے خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہے لیکن باوجود اس کے یہ بھی ایمان ہے کہ اگر چہ ایک فرد بھی ساتھ نہ رہے
اور سب چھوڑ چھاڑ کر اپنا اپنا راہ لیں تب بھی مجھے کچھ خوف نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے
ساتھ ہے اگر میں پیسا جاؤں اور کچلا جاؤں اور ایک ذرے سے بھی حقیر تر ہو جاؤں اور ہر ایک طرف سے
ایذا اور گالی اور لعنت دیکھوں تب بھی میں آخر فتح یاب ہوں گا مجھ کو کوئی نہیں جانتا مگر وہ جو میرے ساتھ
ہے میں ہرگز ضائع نہیں ہو سکتا دشمنوں کی کوششیں عبث ہیں اور حاسدوں کے منصوبے لا حاصل ہیں۔
اے نادانو اور اندھو مجھ سے پہلے کون صادق ضائع ہوا جو میں ضائع ہو جاؤں گا۔ کس سچے
وفادار کو خدا نے ذلت کے ساتھ ہلاک کر دیا جو مجھے ہلاک کرے گا ۔ یقیناً یا د رکھو اور کان کھول کر سنو کہ
میری روح ہلاک ہونے والی روح نہیں اور میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں مجھے وہ ہمت اور صدق
بخشا گیا ہے جس کے آگے پہاڑ ہیچ ہیں۔ میں کسی کی پرواہ نہیں رکھتا۔ میں اکیلا تھا اور اکیلا رہنے پر ﴿۲۲﴾
ناراض نہیں کیا خدا مجھے چھوڑ دے گا کبھی نہیں چھوڑے گا کیا وہ مجھے ضائع کر دے گا کبھی نہیں ضائع کرے
گا ۔ دشمن ذلیل ہوں گے اور حاسد شرمندہ اور خدا اپنے بندہ کو ہر میدان میں فتح دے گا۔ میں اس کے ساتھ
وہ میرے ساتھ ہے کوئی چیز ہمارا پیوند تو ڑ نہیں سکتی اور مجھے اس کی عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے دنیا
اور آخرت میں اس سے زیادہ کوئی چیز بھی پیاری نہیں کہ اس کے دین کی عظمت ظاہر ہو اس کا جلال چمکے
اور اس کا بول بالا ہو۔ کسی ابتلا سے اس کے فضل کے ساتھ مجھے خوف نہیں اگر چہ ایک ابتلا نہیں کروڑ ابتلا
ہو۔ ابتلاؤں کے میدان میں اور دکھوں کے جنگل میں مجھے طاقت دی گئی ہے ۔
من نه آنستم که روز جنگ مینی پشت من آں منم کاندرمیان خاک و خوں بینی سرے
پس اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو مجھ سے الگ ہو جائے مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی
کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار باد یہ درپیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے پس جن لوگوں کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی