انوارالاسلام
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے نہ
مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے اور جو میرے نہیں وہ عبث
دوستی کا دم مارتے ہیں کیونکہ وہ عنقریب الگ کئے جائیں گے اور ان کا پچھلا حال ان کے پہلے سے بدتر
ہوگا ۔ کیا ہم زلزلوں سے ڈر سکتے ہیں۔ کیا ہم خدا تعالیٰ کی راہ میں ابتلاؤں سے خوفناک ہو جائیں گے۔
کیا ہم اپنے پیارے خدا کی کسی آزمائش سے جدا ہو سکتے ہیں ہرگز نہیں ہو سکتے مگر محض اس کے فضل اور
رحمت سے۔ پس جو جدا ہونے والے ہیں جدا ہو جائیں ان کو وداع کا سلام لیکن یا درکھیں کہ بدظنی
اور قطع تعلق کے بعد اگر پھر کسی وقت جھکیں تو اس جھکنے کی عند اللہ ایسی عزت نہیں ہوگی جو وفا دار لوگ
عزت پاتے ہیں ۔ کیونکہ بدظنی اور غداری کا داغ بہت ہی بڑا داغ ہے۔
اکنون ہزار عذر بیاری گناه را
مرشوی کرده را نبود زیب دختری
نیم عیسائیوں کا ذکر
بعض نام کے مسلمان جن کو نیم عیسائی کہنا چاہیے اس بات پر بہت خوش ہوئے کہ عبداللہ
۲۳ آتھم پندرہ ماہ تک نہیں مرسکا اور مارے خوشی کے صبر نہ کر سکے آخر اشتہار نکالے اور اپنی عادت کے موافق
بہت کچھ ان میں گند بکا اور اس ذاتی بخل کی وجہ سے بخل کی وجہ سے جو میرے ساتھ تھا اسلام پر بھی حملہ کیا کیونکہ میرے
مباحثات اسلام کی تائید میں تھے نہ میرے مسیح موعود ہونے کی بحث میں غایت درجہ میں ان کے خیال
میں کافر تھا یا شیطان تھا یا دجال تھا۔ لیکن بحث تو جناب رسول اللہ صلعم کی صداقت اور قرآن کریم کی
فضیلت کے بارہ میں تھی اور صادق کا ذب کی یہ تشریح لکھی گئی ہے کہ جو شخص سچے دل سے حضرت خاتم الانبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتا ہے اور قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ کا کلام سمجھتا ہے وہ صادق ہے اور جو
حضرت مسیح کو خدا جانتا ہے اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے انکاری ہے وہ کا ذب
ہے۔ اسی فیصلہ کے لئے الہام پیش کیا گیا تھا لیکن ہمیں آہ کھینچ کر کہنا پڑا کہ مخالف مولویوں نے مجھے
دروغ گو ثابت کرنے کیلئے اللہ اور رسول کی عزت کا ذرہ خیال نہ کیا اور میرا مغلوب ہونا اس ؟ بحث میں
تسلیم کر لیا اور اس صریح نتیجہ سے کچھ بھی نہ ڈرے جو مغلوب ہونے کی حالت میں فریق مخالف کے ہاتھ میں
آتا ہے اور جب میاں ثناء اللہ وسعد اللہ و عبد الحق وغیرہ نے عیسائیوں کا غالب ہونا مان لیا تو پھر کیوں یہ لوگ
اپنے اشتہاروں میں عیسائیوں کے حال پر افسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے اسلام کی تکذیب کے لئے یہ حجت
قرار دی جبکہ بحث اسلام اور عیسائیت کے صدق و کذب کی تھی نہ میرے کسی خاص عقیدہ کی تو نعوذ باللہ اگر
میں مغلوب ہوں تو پھر دشمن کے لئے حق پیدا ہو گیا کہ اپنی عیسائیت کے صدق کا دعویٰ کرے۔ امور بحث پر
نظر چاہیے نہ مباحث پر مثلاً اگر ہماری طرف سے ایک بھنگی یا چمار جو دین سے بالکل الگ ہے اسلامی حمایت
میں عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ کرے تو پھر بھی یہ ممکن نہ ہوگا کہ عیسائی فتح یاب ہوں اور خدا تعالیٰ اس کا بھنگی یا
چمار ہونا نہیں دیکھے گا بلکہ اپنے دین کی عزت محفوظ رکھ لے گا اور کبھی اسلام کو سیکی نہیں دکھلائے گا۔
تمہیں معلوم ہوگا کہ بعض کافر اور بت پرست آنحضرت صلعم سے عہد صلح کر کے دوسرے
کافروں کے ساتھ لڑتے تھے اور چونکہ اس حالت میں مؤید اسلام تھے تو دشمنوں پر فتح پاتے تھے سوفرض
کرو کہ میں تمہاری نظر میں سب کافروں سے بدتر ہوں اور دوسرے کا فر تو خالدين فيها ابدا کے جہنم
میں سزا پائیں گے اور میری سزا تمہاری نظر میں اس سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ تم نے میرا نام نہ صرف کافر
بلکہ اکفر رکھا مگر تا ہم سوچنے کا مقام تھا کہ امور بحث میں ان باتوں کا کچھ بھی دخل نہ تھا جن کی وجہ سے مجھ
کو آپ لوگ کافر اور اکفر اور دجال کہتے ہیں بلکہ زیر بحث وہی باتیں تھیں جن کیلئے ہر یک مسلمان کو
غیرت کرنی چاہیے اور پھر طرفہ تر یہ کہ مجھ کو مغلوب اور عیسائیوں کو غالب بتلاتے ہیں یہ ایسا سفید جھوٹ ﴿۲۴﴾
ہے کہ کسی طرح چھپ نہیں سکتا۔ پیشگوئی کے مسٹر عبد اللہ آتھم کی نسبت دو پہلو تھے نہ صرف ایک اور
خدا تعالیٰ نے اس پہلو کو جو مشکوک کیا گیا تھا یعنی موت کو چھوڑ دیا کیونکہ عبداللہ آتھم کی موت کو کچھ ایک
معمولی بات اور قریب قیاس سمجھا گیا تھا اور دوسرا پہلو حق کی طرف رجوع کرنا تھا اس پہلو کو خدا تعالیٰ نے
عبداللہ آتھم کے افعال سے ثابت کر دیا۔ اگر کوئی مولویوں میں سے کہے کہ ثابت نہیں تو اگر وہ اس بات
میں سچا اور حلال زادہ ہے تو عبد اللہ آتھم کو اس حلف پر آمادہ کرے جو ہم لکھ چکے ہیں اگر عبد اللہ آتھم قسم کھا
لے تو ہم بلا توقف ہزار روپیہ بلکہ اب تو دو ہزار روپیہ باضابطہ تحریر لے کر دے دیں گے۔ پھر اگر وہ ایک
سال تک فوت نہ ہوا تو جو مولوی لوگ ہمارا نام رکھیں سب سچ ہوگا ورنہ اس تصفیہ سے پہلے جو شخص اس فتح
نمایاں کو قبول نہیں کرتا خواہ وہ امرت سری ہے یا غزنوی یا لدھیانوی یا دہلوی یا بٹالوی وہ سراسر ظلم کرتا ہے اور
خبردار رہے کہ خدا تعالیٰ کی ظالموں اور کا ذبوں پر لعنت ہے۔ جب تک عبد اللہ آتھم دو ہزار روپیہ لے کر ایسا
دشمن اسلام نہ ہوئے اور حضرت مسیح کو خدا سمجھنے کا اقرار نہ کرلے اور پھر اس پر ایک برس بخیر نہ گذر جائے ہم کسی
طرح کا ذب نہیں ٹھہر سکتے۔ ہمیں اپنے الہام سے خدا تعالیٰ نے جتلا دیا ہے کہ اس نے عظمت اسلام قبول
کر کے اور اسلامی پیشگوئی کی وجہ سے اپنے پر ہم وغم لے کر شرط الہامی سے فائدہ اٹھا لیا ۔
اب اگر بغیر اس امتحان کے کوئی شخص ہمارا نام کا ذب رکھے اور ہمیں مغلوب خیال کرے تو وہ کا ذب اور
مورد لعنت الله علی الکاذبین ہے اور پاک فطرت سے بے نصیب اس کو چاہیے کہ عبداللہ آتھم کے
پاس جا کر ہاتھ پیر جوڑے اور بہت خوشامد کرے کہ وہ شرط مذکورہ کی پابندی سے ہزار روپیہ مجھ سے لے
لے اور اس قطعی فیصلہ کے بالمقابل کھڑا ہو جائے ورنہ میاں عبد الحق غزنوی ہو یا میاں ثناء اللہ یا سعد اللہ یا
غلام رسول یا کوئی اور ہو خوب یا درکھیں کہ مسلمان کہلا کر بے وجہ عیسائیوں کو غالب قراردینا اور سراسر ظلم کی
راہ سے ان کا نام فتح یاب رکھنا یہ حلال زادوں کا کام نہیں چاہیے کہ اب بھی سمجھ جائیں اور یقیناً اور غور کر
کے دیکھ لیں کہ اس بحث میں عیسائی مغلوب ہوئے ہیں ۔ ان کے فریق پر خدا تعالیٰ نے ہر طرح سے
آفت اور ذلت ڈالی چنانچہ اس فریق میں سے ایک پادری صاحب تو فوت ہو گئے اور دو مر مر کے بچے اور
بعضوں کے گلے میں ہزار لعنت کی ذلت کا رسہ پڑ گیا جس رستہ سے وہ اپنی گردنوں کو چھوڑا نہ سکے۔اب
۲۵ ایمانا کہو فتح کس کی ہوئی اور مباہلہ کا بداثر کس پر پڑا خدا تعالیٰ سے ڈرو اور بڑھتے نہ جاؤ دہ
تجاوز کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔ تو بہ کرو تا تو بہ کا پھل پاؤ۔ غضب کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو
اس پیشگوئی کے بعد فریق مخالف کے ہر یک فرد پر قہر نازل کیا ، موت نازل کی ، ذلت نازل کی ، بیماری
نازل کی ، خوف نازل کیا اور پھر بھی کہا جاتا ہے کہ عیسائی غالب رہے ہیں۔ لوگو! ایک دن مرنا ہے یا نہیں،
بیشک عیسائیوں کی حمایت کرو اور سچ کو چھوڑ دو۔ رب العرش دیکھ رہا ہے کہ تم کیا کر رہے ہو جو شخص
در حقیقت عزت پا گیا تم اُس کو ذلیل کر سکتے ہو ۔ اے غزنوی گروہ کے لوگو! اے امرت سر کے مسلمانو
مگر اسلام کے دشمنو اور اے لدھیانہ کے سخت دل مولو یو اور منشیو !!! خوب سوچ لو کہ تم کیا کام کر رہے
ہو اور اسے غز نو یو تم ذرا آنکھ کھول کر دیکھ لو کہ تمہارا مباہلہ تم پر ہی پڑا۔ جھوٹے اشتہاروں سے شرم
کرو اور یہ میرا تمام رسالہ غور سے پڑھوتا تمہیں معلوم ہو۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
میاں عبد الحق صاحب غزنوی اور دوسرے غزنوی صاحبوں کی
جھوٹی خوشی اور ان کو اللہ نصیحت اور ان کے مباہلہ کا
آخری نتیجه
ہم نے سنا ہے کہ میاں عبد الحق اور میاں عبد الجبار اور ان کے گروہ کے آدمی اس بات پر
اپنے جوش تعصب اور قلت تدبر کی وجہ سے بہت ہی خوش ہو رہے ہیں کہ عبداللہ آتھم پندرہ مہینہ میں
نہیں مرا اور وہ زندہ امرتسر میں آگیا۔ اور ان لوگوں نے عبداللہ آتھم کی زندگی پر نہ صرف خوشی ہی کی
بلکہ انہوں نے اس کو میاں عبد الحق کے مباہلہ کا ایک اثر تصور کیا گویا ان خوش فہموں کے خیال میں اس
مباہلہ کا یہ ہم پر زوال پڑا ہے۔ سواوّل تو ہم اس جھوٹی خوشی اور اثر مباہلہ کی نسبت ان بزرگواروں کو
جواب تک خواب غفلت میں ہیں اور ہنس رہے ہیں یہ دشمن گداز خبر سناتے ہیں کہ ایسا سمجھنا کہ الہام
غلط نکلا اور عیسائیوں کو فتح ہوئی ۔ اس سے زیادہ کوئی بھی حق نہیں اگر آپ لوگ پہلے تحقیق کر لیتے
لا نوٹ : ایک نادان ہند وزادہ نام کا نو مسلم سعد اللہ نام جو عیسائیوں کی فتح یابی ثابت کرنے کیلئے اس قدر
اپنی فطرتی شیطنت سے ہاتھ پیر مار رہا ہے کہ گویا اسی غم میں مر رہا ہے لدھیانہ سے اپنے ایک
اشتہار میں لکھتا ہے کہ اگر اس بحث کے بعد جو عیسائیت اور اسلام کے صدق و کذب کی تحقیق
میں کی گئی تھی ۔ عیسائی فریق پر مصیبتیں پڑیں تو کیا تمہارے بیعت کنندوں میں سے مولوی
حکیم نورالدین صاحب کا ایک شیر خوار بچہ فوت نہیں ہو گیا لیکن اس نادان عدوالدین نے نہیں
*
اس تحریر کے لکھنے کے بعد مجھ پر نیند غالب ہوگئی اور میں سو گیا اور خواب میں دیکھا کہ اخویم مولوی حکیم ۲۶
نورالدین صاحب ایک جگہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی گود میں ایک بچہ کھیلتا ہے جو انہیں کا ہے اور وہ بچہ
خوش رنگ خوبصورت ہے اور آنکھیں بڑی بڑی ہیں۔ میں نے مولوی صاحب سے کہا کہ خدا نے بعوض
محمد احمد آپ کو وہ لڑکا دیا کہ رنگ میں شکل میں طاقت میں اس سے بدر جہا بہتر ہے اور میں دل میں کہتا
ہوں کہ یہ تو اور بیوی کا لڑکا معلوم ہوتا ہے کیونکہ پہلا لڑکا تو ضعیف الخلقت بیما رسا اور نیم جان ساتھا
اور یہ تو قوی ہیکل اور خوش رنگ ہے اور پھر میرے دل میں یہ آیت گذری جس کا زبان سے سنانا
۲۲ تو آپ کو شرمندگی اور خجالت اب اٹھائی نہ پڑتی ۔ اب اے تمام حضرات آپ پر واضح رہے کہ دراصل
اسلام کی فتح ہوئی اور عیسائیوں کو بڑی بھاری شکست آئی اور اس بالمقابل فریق پر طرح طرح کی
آفات نازل ہوئیں کوئی موت کے پنجہ میں پھنسا کوئی اس کا ماتم دار بنا۔ کسی نے بیماری کا سخت دکھ
سمجھا کہ اول تو وہ شیر خوارہ بچہ جو روز ولادت سے ہی بیمار اور ضعیف الخلقت تھا فریق کے لفظ میں داخل
نہیں ہو سکتا کیا وہ بھی عیسائیوں کے ساتھ بحث کرنے گیا تھا کہ تا اس کا فوت ہونا عیسائی مذہب کی
صداقت پر دلیل ہو سکے اور دوسرے یہ الہام ہماری طرف سے تھا جو عیسائیوں پر یہ یہ آفتیں پڑیں گی۔
اور ہم برابر اور متواتر شرح کر چکے ہیں کہ اس الہام کا مصداق وہ عیسائی ہیں جو بحث کے وقت مباحث
یا حامی بحث تھے اور عیسائیوں کو تو کوئی الہام نہیں ہوا تھا کہ ہمارے بیعت کنندوں میں سے کسی کا کوئی
شیر خوارہ بچہ فوت ہو جائے گا۔ پس جبکہ تفہیم الہی کی رو سے الہام صرف فریق مخالف کے نفوس سے
خاص تھا اور عیسائیوں کی طرف سے کوئی الہام نہ تھا اور نہ مباہلہ کے طور پر ہماری طرف سے اپنے لئے
بد دعا تھی اور نہ عیسائیوں کی طرف سے کوئی بددعا تھی صرف عیسائیوں کے بارے میں ایک الہام تھا پس
کسی شیر خوارہ بچہ کا فوت ہو جانا کیا اس بات کی دلیل ہو سکتی ہے کہ عیسائی مذہب کی سچائی ثابت ہوئی۔
کیا عیسائیوں نے بھی کوئی الہام بتلایا تھا یا بد دعا کی تھی بلکہ وہ صرف ہمارا الہام تھا جس کے بارہ میں ہم
نے بتلا دیا تھا کہ یہ عیسائیوں کی نسبت ہے اور یہ کہنا کہ بعض مسلمان اس الہام کے بعد عیسائی ہو گئے
اس سے بھی عیسائیوں کی صداقت پر ایک دلیل سمجھنا صرف ایک خباثت ہے اس سے زیادہ نہیں۔
اے نادان عدو اللہ اگر اس عرصہ میں دو چار فاسق نام کے مسلمانوں میں سے جن کو ہم نے
بد معاش پا کر اپنی جماعت سے پہلے ہی خارج کر دیا تھا۔ مردار دنیا کے لئے عیسائی ہو گئے تو ہم تجھے
ثبوت دیتے ہیں کہ اس پندرہ مہینہ میں صدہا عیسائی خالصاً للہ مسلمان ہوئے پھر آخری الزام اس
ہندو زادہ کا یہ ہے کہ اگر مباحثہ کے بعد دو پادری سخت بیمار ہو گئے تو یہ بھی کچھ دلیل نہیں کیونکہ تم بھی تو
اکثر بیمار رہتے ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر میں اس پندرہ مہینہ میں بیمار رہا تھا تو تمہارے کس بزرگ
یاد نہیں اور وہ یہ ہے مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَاتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس عدد الدین کا جواب ہے
کیونکہ اس نے عیسائیوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا اور وہ بھی بے جا اور بے ایمانی سے بھرا ہوا حملہ ۔
اور ایک جزو اس خواب کی رہ گئی میں نے دیکھا کہ اس بچہ کے بدن پر کچھ پھنسی یا تولول کی مشابہ
بخارات نکل رہے ہیں۔ اور کوئی کہتا ہے کہ اس کا علاج ہلدی اور ایک اور چیز ہے۔ واللہ اعلم ۔ منه
به حاشیه در حاشیه
البقرة : ١٠٧
اٹھایا۔ کوئی ذلیل اور خوار ہوا اور کوئی ہزار لعنت کا نشانہ بنا اور کوئی خوف اور دیوانگی اور سراسیمگی میں
مبتلا ہوا اور نہ مردوں میں رہا اور نہ زندوں میں اور ایک بھی ہاویہ سے بچ نہ سکا ۔ پس افسوس ہے کہ جن
لوگوں کو مسٹر عبد اللہ آتھم کی زندگی سے خوشی ہوئی وہ کیسے بے وقوف ہیں ۔ انہوں نے کہاں سے اور کس ۲۷
سے سن لیا کہ الہامی عبارت نے صرف عبد اللہ آتھم کے مرنے کی ہی خبر دی تھی اور کوئی شرط نہ تھی اور
صرف موت پر ہی حصر تھا دوسری کوئی بھی بات نہیں تھی ۔ یہ بخل اور تعصب اور شتاب کاری کی سزا ہے جو
اب ہمارے مخالفوں کو ان جھوٹی خوشیوں کی ایسی ندامت اٹھانی پڑے گی جو مرنے سے بدتر ہے۔
اے حضرات الہام میں تو موت کا ذکر بھی نہیں ہاں ہماری تشریحی عبارت میں ہاویہ کے
لفظ سے جو ہم نے عبد اللہ آتھم کی نسبت سمجھا ضرور موت کا لفظ موجود ہے مگر الہام میں یہ شرط بھی تو ۲۸
تھی کہ اس حالت میں ہادیہ میں گرے گا کہ جب حق کی طرف رجوع نہ کرے۔ خدا تعالیٰ نے میرے
پر ظاہر کر دیا کہ اس نے حق کی طرف رجوع کیا۔ اور وہ ڈرا اور اسلامی عظمت اس کے دل میں سما
گئی۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی سنت قدیم کے موافق عذاب موت اس سے بے باکی کے دنوں
تک اٹھا لیا کیا کبھی قرآن کریم آپ لوگوں نے غور سے پڑھا یا کھانے پینے پر ہی کمر باندھ رکھی
ہے۔ کیا یا د نہیں کہ کئی مقام میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ڈرنے والوں پر دنیوی عذاب نازل نہیں
ہوتا ۔ دنیوی عذاب کے لئے صرف کفر ہی کافی نہیں بلکہ شوخی ، شرارت، تکبر ، استعلاء اور مومنوں کو
آزار دینا اور حد سے بڑھنا ضروری ہے لیکن عبد اللہ آتھم نے ان پندرہ مہینوں میں کوئی شوخی اور تکبر
موعة
نے وہ تمام عربی کتابیں ان پندرہ مہینوں میں تالیف کیں جن کے ساتھ عیسائیوں کے لئے پانچ ہزار روپیہ
کا انعام تھا اور جن کے مقابل پر اگر تمام پادری کوشش کرتے کرتے مر بھی جائیں تب بھی ان کی نظیر نہیں
بنا سکتے۔ اسے عدو اللہ جھوٹ اور افتر اسے باز آجا۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ ان پندرہ مہینوں میں کیا کیا عجیب
عربی کتابیں میری طرف سے نکلیں اور اس تھوڑے عرصہ میں دس کے قریب تائید اسلام میں میں نے
کتابیں لکھیں جو شائع بھی ہو گئیں کیا یہ بیمار کا کام ہے کرامات الصادقین کسی زمانہ میں لکھی گئی۔
سر الخلافہ کب تالیف ہوئی نور الحق کی دونوں جلدیں کس نے اور کب بنائیں۔ تحفہ بغداد
کب شائع ہوا کیا یہ کتابیں وہی کتابیں نہیں ہیں جو اس پندرہ مہینہ میعاد پیشگوئی کے اندر لکھی گئیں اگر کوئی
مولوی مخالف و مکفر بٹالوی وغیرہ پندرہ برسوں میں بھی ایسی کتابیں بنا کر دکھلاوے تو ہم مان لیں گے کہ ہم اس
پندرہ مہینہ میں بیمار رہے ورنہ اب تو بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ لعنة اللہ علی الکاذبین - منه
نہیں دکھلایا۔ اسلام کی کوئی توہین نہیں کی۔ اور کوئی تحقیر اور استہزا کا رسالہ نہیں نکالا بلکہ اپنی مصیبت میں
پڑار ہا اور اپنے افعال سے دکھا دیا کہ وہ سخت ڈرا اور اسلامی عظمت ایک چمکتی ہوئی تلوار کی طرح اس کو
نظر آئی۔ اس لئے حق کی طرف رجوع کرنے کی جو شرط تھی اس نے اس سے اس قدر حصہ لیا جس نے
اس کامل عذاب میں تاخیر ڈال دی اور یہ تو ظاہر کے خیال سے ہے اور جس قدر اس نے اپنی اندرونی
حالت درست کی ہوگی اور تضرع کیا ہوگا وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ کے کا مصداق بنا ہو گا۔ یہ علم اس کو ہے
یا خدا تعالیٰ کو ۔ وہ خدائے رحیم و کریم کسی کا ایک ذرہ عمل بھی ضائع نہیں کرتا اور جب کہ موت سے بچنے
کیلئے عبد اللہ آتھم کیلئے یہ ایک راہ موجود تھی اور اس کی پُر خوف حالتیں جن حالتوں میں اس نے یہ زمانہ
گذارا صاف ظاہر کر رہی ہیں کہ اس نے کسی قدر اس راہ کی طرف قدم رکھا ۔ اگر چہ وہ قدم کامل ہو یا
۲۹ ناقص اس کا علم اس کو ہو گا۔ تو پھر کیوں وہ اس قدم کے رکھنے سے اور کسی قدر اصلاح سے فائدہ نہ اٹھاتا
اور خواہ وہ رجوع ایک ذرہ کے موافق تھا لیکن تب بھی اس کا کم سے کم یہ فائدہ ہونا چاہیے تھا کہ موت
کے عذاب میں تاخیر ڈال دے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ
سواس نے حسب سنت اللہ اور شرط الہام کے اس رجوع کا فائدہ دیکھ لیا اب الہام کا کیا قصور ہے کیا
الہام میں یہ نہیں لکھا تھا کہ ہادیہ میں گرے گا لیکن بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے یہ بھی یادر ہے کہ
رجوع ایک فعل قلب ہے خلق اللہ کی اطلاع اس میں ضروری نہیں ۔ ہاں اس کی حالت شوریدہ پر نظر
ڈالنے والے حقیقت تک پہنچ سکتے ہیں الغرض خدا تعالیٰ نے اس کو ہم وغم میں پایا اور اس کو رجوع میں
داخل سمجھ کر شرط قرار دادہ کو پورا کیا اور یہ بات تمام انبیاء کے اتفاق سے مسلم ہے کہ ڈرنے والے پر
عذاب دنیا نازل نہیں ہوتا بلکہ بے باک اور حد سے بڑھنے والے پر ہوتا ہے اور ہم نے تو تمام کتابیں
دیکھیں اور قرآن کریم کو اول سے آخر تک پڑھا مگر یہ واقعہ کسی کتاب میں نہ دیکھا کہ کبھی کسی ڈر نے
والے کافر پر پتھر بر سے یا کسی ہراساں اور ترسان منکر پر اس کے انکار کی وجہ سے بجلی پڑی بلکہ کفر کی
سزا کے لئے دوسرا گھر موجود ہے اس دنیا میں تو شوخوں اور منکروں اور موذیوں اور ظالموں پر جب وہ
حد سے بڑھ جاتے ہیں عذاب نازل ہوتا ہے اب آنکھیں کھول کر سوچنا چاہیے کہ باوجود اس سنت
قدیمہ اور موجودگی شرط کے کیوں عبداللہ آتھم پر عذاب موت نازل ہو ہاں اگر یہ دعویٰ کرو کہ عبداللہ آتھم
نے ایک ذرہ حق کی طرف رجوع نہیں کیا اور نہ ڈرا تو اس وہم کی بیخ کنی کے لئے یہ سیدھا اور صاف
معیار ہے کہ ہم عبد اللہ آتھم کو دو ہزار روپیہ نقد دیتے ہیں ۔ وہ تین مرتبہ قسم کھا کر یہ اقرار کر دے کہ میں
نے ایک ذرہ بھی اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور نہ اسلامی پیشگوئی کی عظمت میرے دل میں سمائی
ا الانفال: ۳۴ الزلزال : ٨
بلکہ برابر سخت دل اور دشمن اسلام رہا اور مسیح کو برابر خدا ہی کہتا رہا۔ پھر اگر ہم اسی وقت بلا توقف دو ہزار
روپیہ نہ دیں تو ہم پر لعنت اور ہم جھوٹے اور ہمارا الہام جھوٹا۔ اور اگر عبد اللہ آتھم قسم نہ کھائے یا قسم کی سزا
میعاد کے اندر نہ دیکھ لے تو ہم سچے اور ہمارا الہام سچا۔ پھر بھی اگر کوئی تحکم سے ہماری تکذیب کرے اور
اس معیار کی طرف متوجہ نہ ہو اور ناحق سچائی پر پردہ ڈالنا چاہے تو بے شک وہ ولد الحلال اور نیک ذات نہیں
ہوگا کہ خواہ نخواہ حق سے روگردان ہوتا ہے اور اپنی شیطنت سے کوشش کرتا ہے کہ سچے جھوٹے ہو جائیں۔
اب اس سے زیادہ صاف اور کون فیصلہ ہوگا کہ ہم دو کلموں کے مول میں خود امرت سر میں ۳۰
جا کر دو ہزار روپیہ دیتے ہیں۔ مسٹر عبد اللہ آتھم اگر در حقیقت مجھے کا ذب سمجھتا ہے اور جانتا ہے کہ ایک
ذرہ بھی اس نے اسلامی عظمت کی طرف رجوع نہیں کی تو وہ ضرور بلا توقف عبارت مذکورہ بالا کے
موافق اقرار کر دے گا کیونکہ اب تو وہ اپنے تجربہ سے جان چکا کہ میں جھوٹا ہوں اور مسیح کی حفاظت کو
اس نے مشاہدہ کر لیا پھر اس مقابلہ سے اس کو کیا خوف ہے کیا پہلے پندرہ مہینوں میں مسیح زندہ تھا اور
مسٹر عبد اللہ آتھم کی حفاظت کر سکتا تھا اور اب مر گیا ہے اس لئے نہیں کر سکتا جبکہ عیسائیوں نے اپنے
اشتہار میں یہ کہہ کے اعلان دیا ہے کہ خدا وند مسیح نے مسٹر عبد اللہ آتھم کی جان بچائی تو پھر اب بھی خداوند
مسیح جان بچائے گا۔ کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ اب مسیح کے خداوند قادر ہونے کی نسبت مسٹر عبد اللہ
آتھم کو کچھ شک اور تر در پیدا ہو جائے اور پہلے وہ شک نہ ہو بلکہ اب تو بہت یقین چاہیے کیونکہ اس کی
خداوندی اور قدرت کا تجربہ ہو چکا اور نیز ہمارے جھوٹ کا تجربہ لیکن یاد رکھو کہ مسٹر عبد اللہ آتھم اپنے
دل میں خوب جانتا ہے کہ یہ باتیں سب جھوٹ ہیں کہ اس کو مسیح نے بچایا جو خود مر چکا وہ کس کو بچا سکتا
ہے اور جو مر گیا وہ قادر کیونکر اور خداوند کیسا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ سچے اور کامل خدا کے خوف نے اس کو
بچایا۔ اگر اب نادان عیسائیوں کی تحریک سے بے باک ہو جائے گا تو پھر اس کامل خدا کی طرف سے
بے باکی کا مزہ چکھے گا۔ غرض اب ہم نے فیصلہ کی صاف صاف راہ بتا دی اور جھوٹے سچے کیلئے ایک
معیار پیش کر دیا ۔ اب جو شخص اس صاف فیصلہ کے برخلاف شرارت اور عناد کی راہ سے بکواس کرے
گا اور اپنی شرارت سے بار بار کہے گا کہ عیسائیوں کی فتح ہوئی اور کچھ شرم اور حیا کو کام نہیں لائے گا
اور بغیر اس کے جو ہمارے اس فیصلہ کا انصاف کی رو سے جواب دے سکے انکار اور زبان درازی
سے باز نہیں آئے گا اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاوے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا
شوق ہے اور حلال زادہ نہیں ۔ پس حلال زادہ بننے کیلئے واجب یہ تھا کہ اگر وہ مجھے جھوٹا جانتا ہے اور
عیسائیوں کو غالب اور فتح یاب قرار دیتا ہے تو میری اس حجت کو واقعی طور پر رفع کرے جو میں نے پیش کی
ہے پس اس پر کھانا پینا حرام ہے اگر وہ اس اشتہار کو پڑھے اور مسٹر عبداللہ آتھم کے پاس نہ جائے اور اگر
خداوند تعالیٰ کے خوف سے نہیں تو اس گندے لقب کے خوف سے بہت زور لگاوے کہ تا وہ کلمات مذکورہ کا
اقرار کردے اور تین ہزار روپیہ لے لے اور یہ کاروائی کر دکھاوے پھر اگر عبد اللہ آتھم میعاد قراردادہ سے
بچ جائے تو بے شک تمام دنیا میں مشہور کر دے کہ عیسائیوں کی فتح ہوئی ورنہ حرام زادہ کی یہی نشانی ہے
کہ سیدھی راہ اختیار نہ کرے اور ظلم اور نا انصافی کی راہوں سے پیار کرتا رہے۔ اگر کسی کو ایسا ہی اسلام
سے بغض اور عیسائیت کی طرف میل ہے اور بہر صورت عیسائیوں کو فتح یاب بنانا چاہتا ہے تو اب اس راہ
کے سوا اور تمام راہیں بند ہیں نہ ہم کسی کو ولد الحرام کہتے نہ حرام زادہ نام رکھتے بلکہ جو شخص ایسے سیدھے اور
صاف فیصلہ کو چھوڑ کر زبان درازی سے باز نہیں رہے گا وہ آپ یہ تمام نام اپنے لئے اختیار کرے گا
خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ بے شک اسلام کی فتح ہوئی اور دین محمدی ہی غالب رہا اور عیسائی ذلیل ہوئے اور
جو شخص اس فتح کو نہیں مانتا چاہیے کہ وہ اس طریق اور فیصلہ کی راہ سے ہم کو ملزم کرے اور اس فیصلہ کی راہ
سے ہم کو جھوٹا اور مغلوب قرار دے ورنہ بجز اس کے کیا کہیں کہ یک خطا د و خطا سویم مادر بخطا ۔
اور ان مخالفوں کی عقل پر تعجب ہے کہ عبد اللہ آتھم کے ساتھ دوسرے لوگ جو فریق مخالف میں
داخل تھے اور فریق کے اس لفظ میں شامل تھے جو پیشین گوئی میں تھا ان کے حالات پر کچھ بھی نظر نہیں کرتے
کہ ان پر بھی کوئی ذلت آئی یا نہیں کیا پادری رائٹ نہیں مرا۔ کیا دو معاون مرمر کے نہیں بچے کیا پادری
عمادالدین کے گلے میں ہزار لعنت کا رستہ نہیں پڑا جس کو کوئی جھوٹا منجی اتار نہیں سکتا کیا اس کا علم عربی
سے بے بہرہ اور جاہل ہونا ثابت نہیں ہوا۔ کیا اس ثبوت سے اس کی مصنوعی عزت خاک میں نہ مل گئی
بیشک وہ نہایت ذلیل ہوا اور اس کا کچھ باقی نہ رہا اور اس کی علمی آبرو نجاست کے بودار گڑھے
میں جا پڑی۔ اگر وہ با غیرت آدمی ہوتا تو اس ذلت کی وجہ سے کچھ کھا پی کر مر جاتا حیف ہے تمہارے
ایمان اور سمجھ اور دینداری پر کہ ایسی سچی پیشگوئی کی تم نے تکذیب کی کیا ایک دن مرو گے یا نہیں یا ہمیشہ
کے جینے کی خبر آ گئی ہے۔ یہ تو اس پیشگوئی کے متعلق بیان ہے جو عیسائیوں کے مقابل پر کی گئی تھی جس کو
خدا تعالیٰ نے حسب المراد پورا کیا لیکن اکثر لوگ دریافت کیا کرتے ہیں کہ جو عبد الحق غزنوی کے ساتھ
مباہلہ ہوا تھا اس کا کیا اثر ہوا اور کس فریق کو ذلت ہوئی تو اس کے جواب میں ہم بد یہی وجوہات کے ساتھ
ہر ایک پر ظاہر کرتے ہیں کہ عبد الحق اور اس کے گروہ کی ذلت ہوئی کیونکہ اس مباہلہ کے بعد ہر ایک
ایسا امر پیدا ہوا کہ جو ہماری عزت کا موجب اور ان کی ذلت کا موجب تھا۔
(1) ایک ان میں سے یہ کہ ہمارے لئے کسوف خسوف کا نشان ظاہر ہوا اور صدہا آدمی اس
کو دیکھ کر ہماری جماعت میں داخل ہوئے اور اس کسوف خسوف سے ہم کو خوشی پہنچی اور مخالفوں کو ذلت ۔
کیا وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ ان کا دل چاہتا تھا کہ ایسے موقع پر جو ہم مہدی موعود کا دعوی کر رہے ہیں
کسوف خسوف ہو جائے اور بلاد عرب میں اس کا نام ونشان نہ ہو اور پھر جبکہ خلاف مرضی ظاہر ہو گیا تو
بے شک ان کے دل دکھے ہوں گے اور اس میں اپنی ذلت دیکھتے ہوں گے۔
(۲) دوئم ۔ جب ہم مباہلہ کے لئے گئے تو ہمارا بڑا بیٹا سخت بیمار تھا اور ایک سخت بیماری
دامن گیر تھی ہم نے کچھ بھی اس کی پروا نہ کی اور اسی حالت میں سفر کیا مگر خدا تعالیٰ نے مباہلہ کے
بعد ہی اس کو شفا بخش دی ۔ کیا وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ یہ شفا ان کی مراد کے موافق ہوئی ۔
(۳) سوئم ۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ ہم نے اسی پندرہ مہینہ کے اندر تمام مکفر مولویوں کو ان کی
مولویت پر کھنے کی غرض سے بالمقابل عربی رسائل بنانے کے لئے مخاطب کیا تھا تا وہ ذلیل ہوں پس
خدا تعالیٰ نے آپ مدد دے کر اس میں ہمیں کامیاب کیا اور پادریوں کی طرح رسالہ نور الحق اور کرامات الصادقین
اور سر الخلافہ کے مقابلہ سے وہ عاجز رہ گئے اور ایسی ذلت ان کو پہنچی کہ کچھ بھی مولویت کا نام و نشان باقی
نہ رہا۔ ہم نے صاف طور پر لکھا تھا کہ اگر ان رسائل کا مقابلہ کر دکھاویں تو چھ ہزار ستائیس روپیہ کا انعام
پاویں اور الہام کو جھوٹا ثابت کریں اور ہزار لعنت سے بچیں ۔ اب اے مولوی عبدالحق مکفر المسلمین سیچ بتا کہ
آپ نے کون سا بالمقابل رسالہ بنایا اور اگر نہیں لکھا تو سچ کہو کہ یہ ذلت کس کو پہنچی ہم کو یا تم کو۔
(۴) چوتھی ۔ یہ بڑی بھاری ذلت ہے جو اب آپ کو نصیب ہوئی اور یہ پیشگوئی سچی نکلی ۔
جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں ۔ ان چار ذلتوں اور رسوائیوں اور ان باتوں کو جو اخیر میں ہم نے اپنی
نسبت لکھی ہیں ۔ کسی منصف کے سامنے پیش کرو۔ اگر وہ قسم کھا کر کہہ دے کہ اس سے تمہاری عزت
قائم ہوئی ہے اور کوئی داغ نہیں لگا تو ہم قسما کہتے ہیں کہ ہم پانسور و پیہ تم کو انعام دیں گے ۔ چنانچہ
ہم شیخ محمد حسین بٹالوی کو ہی منصف قرار دیتے ہیں اور اس کے پاس ہی یہ روپیہ باضابطہ تحریر لے کر
جمع کرا سکتے ہیں صرف اتنا ہوگا کہ وہ کھڑا ہو کر تین مرتبہ یہ تقریر کرے کہ یہ تمام وجوہ جو ذلت کی
بیان کی گئی ہیں یہ بالکل صحیح نہیں ہیں اور ان باتوں سے جو بعد مباہلہ ظاہر ہوئیں عبدالحق اور
میری
اس کے گروہ کی ذلت نہیں بلکہ عزت ہوئی اور اگر میں جھوٹ کہتا ہوں تو اے قادر خدا اس کا عذاب میرے پر
کھوں پر میرے جسم پر میری عزت پر میری اولاد پر بہت جلد سال کے اندر وارد کر اور ہم لوگ
ہر یک اقرار پر آمین کہیں گے۔ تب اسی وقت پانچ سو روپیہ شیخ محمد حسین کی ضمانت پر ان کو دے دیا جائے گا
اگر سال کے اندر شیخ محمد حسین بٹالوی ان بلاؤں سے بچ گئے تو وہ رو پیدا ان کی ملک ہو جائے گا۔ اگر آپ لوگ
اس طریق کو اختیار نہ کریں اور بد گوئی سے باز نہ آویں تو جائے شرم ہے اور یادر ہے کہ مباہلہ کے ایک سال
۳۳ کے اندر ہی خدا تعالیٰ نے برکت پر برکت ہم پر نازل کی ۔ اس کی خاص توفیق اور تائید پر عمدہ عمدہ کتابیں
تالیف ہوئیں ۔ صدہا معارف و دقائق قرآنی کھلے اور کتابوں کے چھینے اور ہمارے سلسلہ کی کارروائیوں
کے لئے ہزار ہا روپیہ آیا اور ہزار ہا نئے لوگ جان و مال فدا کرنے والے ہماری جماعت میں داخل
ہوئے ۔ پس لازم ہوگا کہ شیخ محمد حسین اپنی قسم کے وقت ان سب باتوں کو جمع کر کے ان کا انکار کریں۔
اے غزنوی لوگو بہتر تو یہ ہے کہ باز آ جاؤ اور خدا تعالیٰ سے ڈرو اور اس سے لڑائی مت کرو جس
چراغ کو وہ آپ ہی روشن کرے تم اس کو بجھا نہیں سکتے ۔ پس فولادی قلعہ کے ساتھ ٹکریں مت مارو کہ تمہاری
ٹکروں سے قلعہ ہر گز نہیں ٹوٹے گا ۔ آخر نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارے ہی سر پاش پاش ہو جائیں گے کیا تمہیں ذرا
خوف نہیں کہ مسلمانوں کو کافر بناتے اور کلمہ گوؤں ر بناتے اور کلمہ گوؤں کا بے ایمان نام رکھتے ہو۔ بتلاؤ کہ عملی حالت میں ہم او اور تم
میں کیا فرق ہے کیا ہم کوئی شرک کا کام کرتے ہیں ۔ کیا نمازوں کو چھوڑ دیا یا روزہ اور دیگر ارکان اسلام سے منکر
ہو گئے ہیں یا حلال کو حرام اور حرام کو حلال بنا دیا ہے اور کچھ تو بتلاؤ کہ عملی حالت اور اسلام کے ضروری عقائد ہم
میں اور تم میں کیا فرق ہے۔ ہاں اگر مسیح کی وفات کے عقیدہ کی وجہ سے ہمیں کافر کہا جاتا ہے تو امام مالک کو
بھی کافر بناؤ کہ ان کا عقیدہ بھی یہی تھا جس سے رجوع ثابت نہیں۔ اور امام بخاری کا بھی یہی عقیدہ
تھا۔ اگر یہ عقیدہ نہ ہوتا تو کیوں وہ آیت فلما توفیتنی کی شرح کے وقت تائید حدیث کیلئے ابن عباس کا یہ
قول لا تا متوفیک ممیتک پس اس حساب سے امام بخاری بھی کافر ہوئے اور یہی عقیدہ ابن قیم نے مدارج
السالکین میں ظاہر کیا ہے پس بقول تمہارے ابن قیم بھی کافر ہے اور معتزلہ کا یہی عقیدہ ہے پس وہ تمام لوگ
صلحاء کی سنت قدیمہ سے ثابت ہے کہ مباہلہ کی غایت میعاد ایک سال تک ہوتی ہے سو ہم بدیہی ثبوت
۔
اپنے پاس رکھتے ہیں کہ جن برکات کو ہم نے اپنی نسبت لکھا ہے وہ ایک سال کے اندر ہی ہم پر وارد ہوئیں اور
میاں عبدالحق کا جب سارا سال نحوستوں اور گردشوں میں گزرا تو سال کے بعد پندرھویں مہینہ پر مرتے مرتے یہ
بات بنانا چاہا کہ آتھم ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء کو نہیں مرا۔ یہی مباہلہ کا اثر ہے مگر بد قسمتی سے اس میں بھی جھوٹا نکلا ۔ منہ
نوٹ : مجمع البحار میں جو ایک معتبر اہل حدیث کی کتاب ہے لکھا ہے وقال مالک ان عیسی مات
مالک نے کہا ہے کہ عیسی مر گیا ہے اور بیان مفصل اس کا ہمارے رسالہ اتمام الحجة میں درج ہے۔ منہ
کافر ٹھہرے لیکن اگر اس وجہ سے کافر کہا جاتا ہے کہ ہم ملائک کا ایسا نزول نہیں مانتے جس سے آسمان
خالی ہو جائیں بلکہ قدرت قادر سے ایک وجود ان کا آسمان میں بنا رہتا ہے اور ایک وجود خلق جدید کی
طرح زمین میں ظاہر ہوتا ہے انسان کی شکل پر یا کسی اور کی شکل پر سو اس بنا پر آپ کو بہت سے اکابر علماء کو
کافر بنانا پڑے گا اور یہی مذہب مدارج النبوت میں شیخ عبد الحق صاحب دہلوی نے بیان کیا ہے اور
آسمانوں کے خالی ہونے کا آپ لوگوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف افغانی تحکم ہے اور بڑے بڑے مفاسد
اس سے پیش آتے ہیں اور بہت سی حدیثوں اور آیتوں سے انکار کرنا پڑتا ہے۔ پس یہ کیوں نہ کہیں کہ وہ
بطور خارق عادت زمین پر بھی نازل ہو جاتے ہیں اور نزول بھی ہوتا ہے اور صعود بھی اور بایں ہمہ آسمان پر
بھی موجود رہتے ہیں واللہ علی کل شیء قدیر اور اگر یہ اعتراض ہے کہ نبوت کا دعوی کیا ہے اور وہ ۳۴
کلمہ کفر ہے تو بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنت اللہ علی الکاذبین المفترین ۔ اور اگر یہ اعتراض ہے
کہ کسی نبی کی توہین کی ہے اور وہ کلمہ کفر ہے تو اس کا جواب بھی یہی ہے کہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔
اور ہم سب نبیوں پر ایمان لاتے ہیں اور تعظیم سے دی ور تعظیم سے دیکھتے ہیں بعض عبارات جو اپنے محل پر چسپاں ہے ہیں وہ
بہ نیت تو ہیں نہیں بلکہ بتائید توحید ہیں و انما الاعمال بالنيات ۔ اور تمہارے جیسے عقل والوں نے
صاحب تقویت الایمان کو بھی اسی خیال سے کافر کہا تھا کہ بعض کلمات ان کو اس کتاب میں ایسے معلوم
ہوئے کہ گویا وہ انبیاء کی توہین کرتا ہے اور چوروں چماروں کو ان کے برابر جانتا ہے۔ ہماری طرح ان کا
بھی یہی جواب تھا کہ انما الاعمال بالنیات۔ یہی بخاری کی پہلی حدیث ہے اگر یہی آپ لوگوں کو یاد
نہ رہی تو کیا یاد ہوگا اور اگر وجہ کفریہ مجھی گئی ہے کہ ہم نے نجوم کو عالم ارضی میں باذنه تعالی مؤثر سمجھا
ہے تو حیف ہے آپ کے ایسے خیال پر ۔ ہم ہر ایک چیز کی خاصیت کے قابل ہیں یہاں تک کہ مکھی کے بھی
لیکن باذن اللہ تعالیٰ اور بغیر اس کے اذن کے ہم کسی چیز کو کچھ چیز نہیں سمجھتے اور تاثیر نجوم کا شاہ ولی
اللہ صاحب کو بھی اقرار ہے۔ دیکھو حجۃ اللہ البالغہ اور فیوض الحرمین پھر تعجب کہ اب تک ان کو کیوں
کا فرنہیں ٹھہرایا گیا۔ در حقیقت افغان بڑے ہی بہادر ہوتے ہیں خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی لڑنے سے نہیں
ڈرتے۔ عجب بات ہے کہ خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جو السلام علیکم کہے اس کو کا فرمت سمجھو اور پھر افغان ان
لوگوں کو کافر ٹھہرا رہے ہیں جو دن رات اسلام کے لئے جان دینے کو تیار ہیں۔ خیر مرنے کے بعد یہ سب
فیصلے ہو جائیں گے ۔ خدا تعالیٰ ہمارے دلوں کو دیکھ رہا ہے بجز اس کے کیا کہیں کہ ہم وہ لوگ ہیں جن
کا مقولہ ہے لا اله الا الله محمد رسول الله امنا بالله و ملئكته و رسله و كتبه والجنة والنار
والبعث بعد الموت وآثرنا القرآن كتابا و محمدا صلى الله عليه وسلم نبيا و لا ندعى النبوة