انوارالاسلام
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سرگروہ تھے ۔ میعاد کے اندر عین جوانی میں اس دنیا سے کوچ کر گئے اور
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب اپنی مصیبت میں رہے غالبا وہ ان کے جنازہ پر بھی
حاضر نہیں ہو سکے ۔ ڈاکٹر مارٹن کلارک کے دل کو ان کی بے وقت موت کا ایسا
صدمہ پہنچا کہ بس مجروح کر دیا۔ اور فریق مخالف کے گروہ میں سے جو بطور
معاونوں کے تھے ان میں سے ایک پادری ٹامس ہاول تھا جس نے بار بار محرف
کتابوں کو پڑھ کر اپنا حلق پھاڑا اور لوگوں کا مغز کھایا ۔ وہ مباحثہ کے بعد ہی ایسا
پکڑا گیا اور ایسی سخت بیماری میں مبتلا ہوا کہ مر مر کے بچا اور ایک معاون عبد اللہ
پادری تھا جو چپکے چپکے قرآن شریف کی آیتیں دکھاتا اور عبرانی کے ٹوٹے پھوٹے
حرف پڑھتا تھا ۔ اس کو بھی میعاد کے اندر سخت بیماری نے موت تک پہنچایا ۔ اور
معلوم نہیں کہ بچا یا گذر گیا ۔ باقی رہا پادری عمادالدین اس کے گلے میں ہزار
لعنت کی ذلت کا لمبارسہ پڑا جو نور الحق کے جواب سے عاجز ہونے سے اس کو
اور اس کے تمام بھائیوں کو نصیب ہوا ۔ اب فرمائیے اس تمام فریق میں سے
ہاویہ سے کون بچا کسی ایک کا تو نشان دیں ۔ ہمارے یہ ثبوت ہیں جو ہم نے
لکھ دیئے ۔ بالآخر ہم یہ بھی لکھتے ہیں کہ اگر اب بھی کوئی مولوی مخالف جو اپنی
بدبختی سے عیسائی مذہب کا مددگار ہو یا کوئی عیسائی یا ہندو یا آر یہ یا کیسوں والا
سکھ ہماری فتح نمایاں کا قائل نہ ہو تو اس کے لئے طریق یہ ہے کہ مسٹر عبد اللہ
د آتھم صاحب کو قسم مقدم الذکر کے کھانے پر آمادہ کرے اور ہزار روپیہ نقد
ان کو دلا دے جس کے دینے میں ہم ان کے حلف کے بعد ایک منٹ کے توقف
کا بھی وعدہ نہیں کرتے اور اگر ایسا نہ کرے اور محض اوباشوں اور بازاری
بد معاشوں کی طرف ٹھٹھا ہنسی کرتا پھرے تو سمجھا جائے گا کہ وہ شریف نہیں بلکہ اس
کی فطرت میں خلل ہے سو اگر بجز اس تحقیق کے تکذیب کرے تو وہ کا ذب ہے اور
لعنة الله علی الکاذبین کا مصداق ۔ اور اگر مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے پاس
جانے کے لئے اس کو کچھ مسافت طے کرنی پڑتی ہے تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم
اپنے خرچ سے اس کے لئے یکہ یا ٹو یا ڈولی جو کچھ چاہے مہیا کر دیں گے اور اگر
وہ ہندو ہے یا کیسوں والا سکھ یا کوئی اور غیر مذہب والا ہے تو اس کی غذا کے لئے
بھی ہم نقد دے دیں گے ۔ یہ نہایت صفائی کا فیصلہ ہے اور کسی حلال زادہ کا کام
نہیں جو بغیر رعایت اس فیصلہ کے ہم کو جھوٹا اور شکست خوردہ قرار دے یا
بازاروں میں ٹھٹھا یا ہنسی کرتا پھرے اور بغلیں بجاتا پھرے ہاں جو لوگ نا جائز طور
کی عداوت رکھتے ہیں ۔ وہ نا جائز تہمتوں کا طومار باندھ کر نا حق اسلام کے دشمن
بن جاتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ اسلام کا خدا سچا خدا ہے ۔ جو نہ کسی عورت کے پیٹ
سے نکلا اور نہ کبھی بھوکا اور پیاسا ہوا وہ ان سب تہمتوں سے پاک ہے جو اس کی
نسبت کوئی خیال کرے کہ ایک مدت تک اس کی خدائی کا انتظام درست نہ تھا اور
نجات دینے کی کوئی راہ اور سبیل اسے نہیں ملتی تھی ۔ یہ تو مدت کے بعد گویا ساری عمر
بسر کر کے سوجھی کہ مریم سے اپنا بیٹا پیدا کرے اور مریم کی پیدائش سے پہلے یہ کفارہ
کی تدبیر اس کے خیال میں نہ گزری اور نہ کامل خدا کی نسبت ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ
وہ صرف نام ہی کا پرمیشر ہے ورنہ سب کچھ جیو اور پر کرتی وغیرہ آپ ہی آپ
قدیم سے ہے۔ نہیں بلکہ وہ قادر مطلق اور کل کا خالق ہے ۔
اور اگر کوئی سوال کرے کہ اس میں کیا بھید ہے کہ پیشگوئی کے دو پہلو میں سے موت کے پہلو کی
طرف خدا تعالیٰ نے مسٹر عبد اللہ آتھم کے لئے رخ نہ کیا اور دوسرا پہلو لے لیا تو اس کا
جواب یہ ہے کہ موت کا پہلو مجروح اور تختہ مشق اعتراضات کا ہو گیا تھا۔ کوئی کہتا تھا کہ
مرنا کیا نئی بات ہے ۔ ایک ڈاکٹر صاحب پہلے موت کا فتوی دے چکے ہیں کہ چھ مہینہ
تک فوت ہو جاوے گا اور کوئی کہتا تھا کہ بڑھا ہے کوئی کہتا تھا کمزور ہے موت کیا تعجب
ہے۔ کوئی کہتا تھا کہ جادو سے مار دیں گے یہ شخص بڑا جادوگر ہے سو خدائے حکیم و علیم
نے دیکھا کہ معترضوں نے اس پہلو کو بہت کمزور اور مشکوک کر دیا ہے ۔ اور خیالات پر
سے اس کا اثر اٹھا دیا ہے اس لئے دوسرا پہلو اختیار کیا اور اس پہلو سے جادو کا گمان
کرنے والے بھی شرمندہ ہوں گے کیونکہ دلوں کو حق کی طرف پھیرنا جادوگروں کا کام
نہیں بلکہ خدا اور اس کے نبیوں اور رسولوں کا کام ہے سو اس وقت تک خدا تعالیٰ نے
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی موت کو ان وجوہات سے ٹال دیا اور مسٹر عبد اللہ آتھم
کے دل پر عظمت اسلام اسلام کا رعب ڈال کر پہلو ثانی سے اس کو حصہ دے دیا لیکن
اب عیسائیوں کی رائیں بدل گئیں اور بھولا بسرا خداوند مسیح کہیں سے نکل آیا یہ اس کی
زبانوں پر جاری ہو گیا کہ خدا وند مسیح بڑا ہی قادر خدا ہے جس نے مسٹر عبد اللہ آتھم کو بچا
لیا اس لئے ضرور ہوا کہ خدا تعالیٰ اس مصنوعی خدا کی حقیقت دنیا پر ظاہر کرے کہ کیا یہ
عاجز انسان جس کا نام ربن المسیح ن جس کا نام ربنا اسیح رکھا گیا کسی کو موت سے بچا سکتا ہے۔سواب موت کے
پہلو کا وقت آگیا اب ہم دیکھیں گے کہ عیسائیوں کا خدا کہاں تک طاقت رکھتا ہے اور
کہاں تک اس مصنوعی خدا پر ان لوگوں کا تو کل ہے اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں
اور جواب کے منتظر ہیں ۔ والسلام على من اتبع الهدى
ور ستمبر ۱۸۹۴ء
المشتهر
خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” ان “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
☆
فتح اسلام
فتح اسلام
فتح اسلام
اشتها را انعامی دو ہزار روپیه مرتبه دوم
یہ دو ہزار روپیہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم هم صاحب کے حلف پر بلا توقف ان کے حوالہ کیا جائے گا
( دو ہزار کا اشتہار ) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (دو ہزار کا اشتہار)
الحق مع آل محمد صلى الله عليه وسلم
ہم نے ۹ رستمبر ۱۸۹۴ء کے اشتہار میں لکھا تھا کہ آتھم صاحب نے ایام
پیشگوئی میں ضرور حق کی طرف رجوع کر لیا اور اسلام کی عظمت کا اثر اپنے دل پر ڈال
لیا ۔ اگر یہ سچ نہیں تو وہ نقد ایک ہزار روپیہ لیں اور قسم کھا لیں کہ انہوں نے اس خوف
کے زمانہ میں رجوع نہیں کیا ۔ چنانچہ اسی حقیقت کو خلق اللہ پر ظاہر کرنے کے لئے تین
رجسٹری شده خط آتھم خط آتھم صاحب اور ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عماد الدین
☆
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کی طرف خط: مسٹر آتھم صاحب آپ کو معلوم ہے کہ کس قدر
جھوٹے ، بے ایمانوں ، نام کے مسلمان یا مولوی یا عیسائیوں نے یہ خلاف واقعہ خبر اڑا دی ہے کہ
آپ نے باوجود یہ کہ خدا تعالیٰ کے سچے اور پاک دین اسلام کی طرف کچھ بھی رجوع نہ کیا پھر بھی وعید
موت سے بچ گئے اور عیسائی غالب رہے اور پیشگوئی جھوٹی نکلی اور اللہ جل شانہ جس کی عظمت
اور ہیبت سے زمین اور آسمان کا نپتے ہیں اس نے مجھ کو خبر دی ہے کہ آپ نے خوف کے دنوں میں
نہایت ہم و غم کی حالت میں در پردہ اسلام کی طرف رجوع کر لیا یعنی اسلامی عظمت کو آپ نے دل
تعداد اشاعت دس ہزار (۱۰۰۰۰)
صاحب کی خدمت میں روانہ کئے گئے۔ کل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب کی طرف سے وکیل کے
طور پر انکاری خط آیا جس سے صاف طور پر ثابت ہو گہ طور پر ثابت ہو گیا کہ آتھم صاحب کسی طور سے قسم کھانا
نہیں چاہتے اور باوجود یکہ دس سنم ، اور باوجود یکہ دس ستمبر ۱۸۹۴ء سے ایک ہفتہ کی میعاد دی گئی ر دی گئی تھی مگر وہ میعاد بھی
گذر گئی مگر بجز ایک انکاری خط کے اور کوئی خط نہیں آیا۔ پس کیا اب بھی یہ ثابت نہیں ہوا ہے کہ
وہ
بقیہ حاشیہ میں بٹھا لیا جس کو آپ پوشیدہ رکھتے ہیں اس لئے اس نے جوغیوں کا جاننے والا اور انسان کے
عمیق اور چھپے ہوئے خیالات کو دیکھنے والا ہے اپنے وعدہ اور شرط کے موافق اس عذاب سے آپ کو بچا لیا جو اس
صورت میں نازل ہوتا جبکہ آپ اس شرط کے موافق کچھ بھی اپنی اصلاح نہ کرتے اور نہ اسلامی عظمت سے ہراساں
ہوتے اور اگر نعوذ باللہ یہ الہام الہی آپ کے نزدیک صحیح نہیں ہے تو میں آپ کو اس ذات پاک کی قسم دیتا ہوں جس
نے آپ کو پیدا کیا اور جس کی طرف آپ کو جانا ہے کہ عام جلسہ میں تین مرتبہ قسم کھا کر میرے روبرو اس کی تکذیب
کر دیں اور صاف کہہ دیں کہ یہ الہام جھوٹا ہے۔ اور اگر سچا ہے اور میں نے ہی جھوٹ بولا ہے تو اے قادر غیور خدا
مجھ کو سخت عذاب میں مبتلا کر اور اسی میں مجھ کو موت دے تب میں مع اپنے چند عاجز مخلصوں کے جو لعنتوں کا نشانہ ہو
رہے ہیں آمین کہوں گا اور رب العرش سے چاہوں گا کہ میرا اور آپ کا قطعی فیصلہ کر دے جو کچھ میں نے الہام سنایا
ہے بجز خدا تعالیٰ اور میرے اور آپ کے دل کے اور کسی کو خبر نہیں ۔ سو میں اسی مالک کی آپ کو قسم دیتا ہوں کہ اگر
آپ میرے الہام کے مکذب ہیں تو میرے رو بر و حلفا اقرار مذکور کر کے آسمانی فیصلہ کا دروازہ کھول دیں ہم ستائے
گئے اور دکھ دیئے گئے اور ہم پر لعنتیں ہوئیں اور ہم جھوٹے سمجھے گئے اس لئے ناچار میں تیسری مرتبہ آپ کو قسم دیتا
ہوں کہ آپ کو اس قادر توانا کی قسم ہے جس کے جلال سے ملائک پر بھی لرزہ پڑتا ہے کہ آپ حلفاً عام جلسہ میں
میرے روبرو اس طور کی قسم کھا کر جو میں اشتہار میں بتلا چکا ہوں مجھ سے فیصلہ کروتا کا ذب ہلاک ہو اور جھوٹا تباہ ہو
جائے ۔ اور اگر ایسا نہ کرو تو آپ نے میری سچائی اور میری صداقت پر مہر لگادی اور ان شریر مسلمانوں اور عیسائیوں کا
جھوٹا اور روسیاہ ہونا ثابت کر دیا کہ جو گدھے کی طرح زور زور سے چیخیں مار کر کہہ رہے ہیں عیسائیوں کی فتح ہوئی ۔
اب دعا پر ختم کرتا ہوں اے حی قیوم حق ظاہر کر اور اپنے وعدہ کے موافق جھوٹوں کو پامال کر دے ( آمین )
نوٹ۔ الہامی پیشگوئی نہ صرف آتھم صاحب کے متعلق تھی بلکہ اس تمام مخالف فریق کے متعلق تھی جو اس جنگ مقدس
کے لئے اپنے اپنے طور پر خدمتوں کے لئے مقرر تھے آتھم صاحب کے ہاتھ میں تو وہ نا بکار اور شکستہ تلوار پکڑائی گئ تھی جو سچائی کا
ایک بال بھی نہیں کاٹ سکتی تھی اور باقی فریق میں سے کوئی بطور معاون اور کوئی مشیر جنگ اور کوئی سرگر وہ تھا پس آخر اس جنگ کا
یہ نتیجہ ہوا کہ کوئی ان میں سے پندرہ مہینے کے اندر مارا گیا کوئی زخمی ہوا اور کوئی لعنت کی ہزار کڑی والی زنجیر میں گرفتار ہو کر ہمیشہ کی
ذلت کے قید خانے میں ڈالا گیا اور آتھم صاحب خوف کھا کر بھاگ گئے اور اسلامی عظمت کے جھنڈے کے نیچے پناہ لی ۔ منہ
مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے ضرور پیشگوئی کے زمانے میں اسلامی عظمت کو اپنے دل میں جگہ
دے کر حق کی طرف رجوع کر لیا تھا۔ اگر اب بھی بعض متعصب ناقص الفہم لوگ شک رکھتے ہیں
تو اب ہم یہ دوسرا اشتہار دو ہزار روپیہ انعام کی شرط سے نکالتے ہیں۔ اگر آتھم صاحب
جلسہ عام میں تین مرتبہ قسم کھا کر کہہ دیں کہ میں نے پیشگوئی کی مدت کے اندر عظمت اسلامی کو
اپنے دل پر جگہ ہونے نہیں دی اور برابر دشمن اسلام رہا اور حضرت عیسیٰ کی ابنیت اور الوہیت
الخرور
الخرور
اور کفارہ پر مضبوط ایمان رکھا تو اسی وقت نقد دو ہزار رو پید ان کو به شرائط قرار داده اشتهار ۹ رستمبر
۱۸۹۴ء بلا توقف دیا جائے گا اور اگر ہم بعد قسم دو ہزار روپیہ دینے میں ایک منٹ کی بھی توقف
کریں تو وہ تمام لعنتیں جو نادان مخالف کر رہے ہیں ہم پر وارد ہوں گی اور ہم بلا شبہ جھوٹے
ٹھہریں گے اور قطعاً اس لائق ٹھہریں گے کہ ہمیں سزائے موت دی جائے اور ہماری کتا بیں
جلا دی جائیں اور ملعون وغیرہ ہمارے نام رکھے جائیں اور اگر اب بھی آتھم صاحب با وجود
اس قدر انعام کثیر کے قسم کھانے سے منہ پھیر لیں تو تمام دشمن و دوست یا درکھیں کہ انہوں نے
محض عیسائیوں سے خوف کھا کر حق کو چھپایا ہے اور اسلام غالب اور فتح یاب ہے پہلے تو ان کے
حق کی طرف رجوع کرنے کا صرف ایک گواہ تھا یعنی ان کی وہ خوف زدہ صورت جس میں انہوں
نے پندرہ مہینے بسر کئے اور دوسرا گواہ یہ کھڑا ہوا کہ انہوں نے باوجود ہزار روپیہ نقد ملنے کے قسم
کھانے سے انکار کیا ہے اب تیسرا گواہ یہ دو ہزار روپیہ کا اشتہار ہے اگر اب بھی قسم کھانے سے
انکار کریں تو رجوع ثابت ۔ کیا کوئی سچا موت سے ڈر کر انکار کر سکتا ہے۔ کیا ہر ایک جان
خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں نہیں جبکہ عیسائیوں کا مقولہ ہے کہ ان کی جان مسیح نے بچائی اور ہم کہتے
ہیں کہ نہیں ہرگز نہیں ہرگز نہیں بلکہ اسلامی عظمت کو اپنے دل میں جگہ دینے سے الہام کی شرط کے
موافق جان بچ گئی تو اب اس جھگڑے کا فیصلہ بجز ان کی قسم کے اور کیونکر ہو۔ اگر یہی بات سچی ہے
کہ صرف مسیح نے ان پر فضل کیا تو اب اس معرکہ کی لڑائی میں جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں ﴿۳﴾
ضرور مسیح ان پر فضل کرے گا۔ اور اگر یہ بات سچی ہے کہ انہوں نے درحقیقت خوف کے دنوں میں
☆
اپنے دل میں اسلام کی طرف رجوع کر لیا تھا تو اب منکر انہ قسم کھانے کے بعد ضرور بغیر تخلف اور
بغیر استثناء کسی شرط کے ان پر موت آئے گی۔ غرض یہ فیصلہ تو نہایت ضرور ہے۔ اس سے وہ کہاں
اور کیونکر گریز کر سکتے ہیں اور اگر اب بھی باوجود اس دو ہزار روپیہ کے جو نقد بلات بلا تکلیف حلوائے
بے دور کی طرح ان کو ملتا ہے قسم کھانے سے انکار کریں تو سارا جہان گواہ رہے کہ ہم کو فتح
کامل ہوئی اور عیسائی کھلے طور پر شکست پا گئے او کھلے طور پر شکست پاگئے اور ہمارا تو یہ حق تھا کہ اول دفعہ کے اشتہار پر ہی
کفایت کرتے کیونکہ جب ہزار روپیہ نقد دینے سے وہ قسم نہ کھا سکے تو صریح ان پر حجت پوری ہوگئی
مگر ہم نے نہایت موٹی عقل کے لوگوں اور حاسدوں اور متعصبوں کی حالت پر رحم کر کے مکرریہ دو
ہزار روپیہ کا اشتہار بطور تیسرے گواہ اپنی صداقت کے جاری کیا ہے ہمارے مولوی مکفر جو
عیسائیوں کی فتح کو بدل و جان چاہتے ہیں سب مل کر ان کو سمجھا دیں کہ ضرور قسم کھاویں اور ان کی
بھی عزت رکھ لیں اور اپنی بھی قطعی فیصلہ تو یہ ہے جو قسم کے کھانے یا انکار کرنے سے ہو نہ وہ
یک طرفہ الہام جس کے ساتھ صریح شرط رجوع بحق کرنے کی لگی ہوئی تھی اور جس شرط پر عمل درآمد
کا ثبوت آتھم صاحب نے اپنی خوفناک حالت دکھلانے سے آپ ہی دے دیا بلکہ نور افشاں
۱۴ رستمبر ۱۸۹۴ء صفحہ ۱۳ پہلے ہی کالم کی پہلی ہی سطر میں ان کا یہ بیان لکھا ہے کہ میرا خیال تھا کہ شاید
میں مارا بھی جاؤں گا۔ اسی کالم میں یہ بھی لکھا ہے کہ انہوں نے یہ باتیں کہہ کر رو دیا۔ اور رونے سے
جتلایا کہ میں بڑے دکھ میں رہا پس ان کا رونا بھی ایک گواہی ہے کہ ان پر اسلامی پیشگوئی کا بہت
سخت اثر رہا ورنہ اگر مجھ کو کا ذب جانتے تھے تو ایسی کیا مصیبت پڑی تھی جس کو یاد کر کے اب
تک رونا آتا ہے پھر اب سب سے بڑھ کر گواہ یہ ہے کہ انہوں نے ہزار روپیہ لے کر قسم کھانا منظور
نہیں کیا ورنہ جس شخص کو وہ پندرہ کو وہ پندرہ مہینے کے متواتر تجربہ سے جھوٹا ثابت کر چکے ہیں اس کے سراسر
جھوٹ بیان کی رد کرنے کے لئے خواہ نخواہ غیرت جوش مارنی چاہیے تھی اور چاہیے تھا کہ نہ ایک
دفعہ بلکہ ہزار دفعہ قسم کھانے کو طیار ہو جاتے کیونکہ اپنے آپ کو سچا سمجھتے تھے اور مجھے صریح کا ذب۔
کا نوٹ: مسٹر عبد اللہ آتھم نے بہ ایام انعقاد شرائط مباحثہ اپنے ایک تحریری عہد سے جو ہمارے پاس موجود ہے ہمیں اطلاع دی تھی کہ وہ کسی
خیر اب ہم الزام پر الزام دینے کے لئے ایک اور ہزار روپیہ خرچ کر دیتے ہیں اور یہ دو
ہزار روپیہ کا اشتہار جو ہماری صداقت کے لئے بطور گواہ ثالث ہے جاری کرتے ہیں اور ہمارے
مخالف یا درکھیں کہ اب بھی آتھم صاحب ہر گز فتم نہیں کھائیں گے کیوں نہیں کھائیں گے اپنے
جھوٹا ہونے کی وجہ سے اور یہ کہنا کہ شاید ان کو یہ دھڑ کا ہو کہ ایک برس میں مرنا ممکن ہے۔ پس ہم
بقیه حاشیه : نشان کے دیکھنے سے ضرور اپنے عقائد کی اصلاح کرلیں گے یعنی دین اسلام قبول ۴
کر لیں گے ۔ سو یہ خط بھی ایک گواہ ان کی اندرونی حالت کا ہے کہ وہ سچائی کے قبول کرنے کیلئے پہلے
ہی سے مستعد تھے۔ پھر جب یہ الہام اپنے پر رعب مضمون میں انہیں کے بارہ میں ہوا اور انہیں پر
پڑا۔ اور الہام بھی موت کا الہام جو بالطبع ہر ایک پر گراں گزرتی ہے۔ اور ہر یک اپنی چند روزہ
زندگی کو عزیز رکھتا ہے۔ اور یہ اپنے اسلام لانے کا وعدہ انہوں نے اس وقت کیا تھا کہ جب انہیں
اس بات کا خیال بھی نہیں تھا کہ وہ نشان مطلوب انہیں کی موت کے بارے میں ہوگا ۔ بشرطیکہ حق کی
طرف رجوع نہ کریں ۔ اور وہ الہام نہایت شد و مد اور تاکید سے اور ایسے پر زور الفاظ میں سنایا گیا
جس سے بڑھ کر ممکن نہیں ۔ تو کیا یہ نہایت قریب قیاس نہیں کہ ایسے مستعد اور قابل انفعال دل پر
ایسی پر زور تقریر نے بہت برا اثر کیا ہوگا ۔ اور انہوں نے ایسے منذر الہام کو سن کر ضرور متاثر ہو کر
اندر ہی اندر اپنی اصلاح کی ہوگی جیسے ان کے دوسرے مضطربا نہ حالات بھی اس پر شاہد ہیں اور نیز
اس خط سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ وہ ہرگز تثلیث اور مسیح کے خون اور کفارہ پر مطمئن نہیں تھے ۔
کیونکہ ایک ایسا شخص جو اپنے عقائد پر سچے دل سے مطمئن ہو وہ ہرگز یہ بات زبان پر نہیں لاسکتا کہ
بعض نشانوں کے دیکھنے سے ان عقائد کو ترک کر دوں گا ۔ اصل خط ان کے ہاتھ سے لکھا ہوا ہمارے
پاس موجود ہے۔ جو صاحب شک رکھتے ہیں دیکھ لیں ۔ منہ
حل الاشكال : بعض مخالف مولوی صاحبوں نے اعتراض کیا ہے کہ یہ ایک دشنام دہی کی قسم ہے کہ ۲
ا
مخالف مولویوں اور ان کے پیروؤں کو اس طور سے اور اس شرط سے بد اصل اور ولد الحرام قرار دیا ہے
کہتے ہیں کہ کون مارے گا کیا ان کا خداوند مسیح یا اور کوئی پیس جبکہ یہ دو خداؤں کی لڑائی ہے ایک
سچا خدا جو ہمارا خدا ہے اور ایک مصنوعی خدا جو عیسائیوں نے بنا لیا ہے۔ تو پھر اگر آتھم صاحب
حضرت مسیح کی خدائی اور اقتدار پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ آزما بھی چکے ہیں تو پھر ان کی خدمت
میں عرض کر دیں کہ اب اس قطعی فیصلہ کے وقت میں مجھ کو ضرور زندہ رکھیو۔ یوں تو
بقیه حاشیه : کہ نہ تو وہ اس خلاف حق کلمہ سے منہ بند کریں کہ اسلام اور عیسائیت کی بحث میں
عیسائیوں کی فتح ہوئی۔ اور نہ مسٹر آتھم صاحب کو قسم کھانے پر آمادہ کریں۔ اور وجہ اعتراض یہ بیان کی
گئی ہے کہ آتھم صا۔ ا صاحب پر ہمارا کچھ زور اور حکم تو نہیں تا خواہ نخواہ قسم کھانے پر ان کو مستعد کریں۔ تو اس
کا جواب یہی ہے کہ اے بے ایمانو اور دل کے اندھو اور اسلام کے دشمنوا اگر آتھم صاحب قسم کھانے
سے گریز کر رہے ہیں تو اس سے کیا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یا یہ نتیجہ کہ در حقیقت آتھم
صاحب نے دل میں اسلام کی طرف رجوع کر لیا ہے۔ تبھی تو وہ جھوٹی قسم کھانے سے پر ہیز کرتے
ہیں ۔ جبکہ تم نیم عیسائی ہو کر بدل و جان زور لگا رہے ہو کہ آتھم صاحب کسی طرح اقرار کر دیں کہ میں
در حقیقت ایام میعاد پیشگوئی میں اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن رہا اور عاجز انسان کو خدا جانتا
رہا۔ تو پھر اگر آتھم صاحب در حقیقت کے عیسائی اور دشمن اسلام ہیں۔ تو ان کو ایسی قسم سے کون روکتا
ہے جس کے کھانے کے ساتھ دو ہزار روپیہ نقد ان کو ملے گا اور جس کے نہ کھانے سے یہ ثابت ہوگا کہ
عظمت اسلام ضرور ان کے دل میں سما گئی ۔ اور عیسائیت کے باطل اصول ان کی نظر میں حقیر اور مکروہ
معلوم ہوئے اے نیم عیسائیو ذرہ اور زور لگاؤ ۔ اور آتھم صاحب کے پیروں پر سر رکھ دو شاید وہ مان
لیں اور یہ پلید لعنت تم سے مل جائے ۔ ہائے افسوس عیسائی گریز کریں اور تم اصرار کر و عجیب سرشت
ہے۔ اے نیم عیسائیو آج تم نے وہ پیشگوئی پوری کر دی ۔ جو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تھا جو ستر ہزار میری امت میں سے دجال کے ساتھ مل جائے گا۔ سو آج تم نے دجالوں کی ہاں
کے ساتھ ہاں ملا دی تا جو اس پاک زبان پر جاری ہوا تھا وہ پورا ہو جائے۔ تمہیں وہ حدیث بھی
موت کی گرفت سے کوئی بھی باہر نہیں اگر آتھم صاحب چوسٹھ برس کے ہیں تو عاجز قریباً ساٹھ
برس کا ہے اور ہم دونوں پر قانون قدرت یکساں مؤثر ہے لیکن اگر اسی طرح کی قسم کسی راستی
کی آزمائش کے لئے ہم کو دی جائے تو ہم ایک برس کیا دس برس تک اپنے زندہ رہنے کی
قسم کھا سکتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ دینی بحث کے وقت میں ضرور خدا تعالیٰ ہماری مدد
کرے گا اور ایسا شخص تو سخت بے ایمان اور دہر یہ ہوگا کہ جس کو ایسی بحث میں یہ خیال
آوے کہ شاید میں اتفاقاً مر جاؤں کیا زندہ رہنا اور مرنا اس کے خدا کے ہاتھ نہیں ۔ کیا بغیر
حکم حاکم کے یوں ہی اتفاقی طور پر لوگ مر جاتے ہیں۔ اور نیز اتفاق اور امکان تو دونوں
پہلو رکھتا ہے مرنا اور نا مرنا بھی بلکہ نامرنے کا پہلو قوی اور غالب ہے کیونکہ مر جانا تو ایک
نیا حادثہ ہے جو ہنوز معدوم ہے اور زندہ رہنا ایک معمولی امر ہے جو موجود بالفعل ہے پھر
بقیه حاشیه : بھول گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک فتنہ ہوگا جس میں عیسائی کہیں گے کہ ہماری
فتح ہوئی اور مہدی کے لوگ کہیں گے کہ ہماری فتح ہوئی اور عیسائیوں کیلئے شیطان گواہی دے گا کہ
الحق في آل عیسی اور مہدی کے لوگوں کیلئے رحمان گواہی دے گا کہ الحق فی آل محمد ۔
سواب سوچو کہ وہی وقت آ گیا ۔ عیسائیوں نے شیطانی مکائد سے پنجاب اور ہندوستان میں کیا کچھ نہ
کیا۔ یہی شیطانی آواز ہے اب رحمانی آواز کے منتظر رہو۔ والسلام على من اتبع الهدی۔
یقینا سمجھنا چاہیے کہ ہمارا الہام کی رو سے آتھم صاحب کی پوشیدہ حالت پر اطلاع پانا کہ ۴
انہوں نے ضرور اسلامی عظمت اور صداقت کی طرف رجوع کیا ہے آتھم صاحب کے واسطے ایک
نشان ہے اور اگر چہ کوئی دوسرا سمجھے یا نہ سمجھے مگر آتھم صاحب کا دل ضرور گواہی دے گا کہ یہ وہ
پوشیدہ امر ہے جو ان کے دل میں تھا اور خدا تعالیٰ نے جو علیم و حکیم ہے اپنے بندہ کو اس سے اطلاع
دی اور ان کے اس غم وہم سے مطلع فرمایا جو محض اسلامی شوکت اور صداقت کے قبول کرنے کی وجہ
رده
سے تھا نہ کسی اور وجہ سے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ میرے سامنے ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے
کیونکہ میں صادق ہوں اور الہام سچا ہے ۔ منہ
موت سے غم کرنا صریح اس امر کا ثبوت ہے کہ اپنے خدا کے کامل اقتدار پر ایمان نہیں
حضرت یہ تو دو خداؤں کی لڑائی ہے اب وہی غالب ہوگا جو سچا خدا ہے ۔ جبکہ ہم کہتے
ہیں کہ ہمارے خدا کی ضرور یہ قدرت ظاہر ہوگی کہ اس قسم والے برس میں ہم نہیں
مریں گے لیکن اگر آتھم صاحب نے جھوٹی قسم کھا لی تو ضرور فوت ہو جائیں گے تو
جائے انصاف ہے کہ آتھم صاحب کے خدا پر کیا حادثہ نازل ہوگا کہ وہ ان کو بچا نہیں
سکے گا اور منجی ہونے سے استعفیٰ دے دے گا ۔ غرض اب گریز کی کوئی وجہ نہیں یا تو مسیح کو
قادر خدا کہنا چھوڑیں اور یا قسم کھا لیں ۔ ہاں اگر عام مجلس میں یہ اقرار کر دیں کہ ان
کے مسیح ابن اللہ کو برس تک زندہ رکھنے کی تو قدرت نہیں مگر برس کے تیسرے حصہ یا تین
دن تک البته قدرت ہے اور اس مدت تک اپنے پرستار کو زندہ رکھ سکتا ہے تو ہم اس
اقرار کے بعد چار مہینہ یا تین ہی دن تسلیم کر لیں گے اگر اب بھی یہ دو ہزار روپیہ کا
اشتہار پا کر منہ پھیر لیا تو ہر یک جگہ ہماری کامل فتح کا نقارہ بجے گا اور عیسائی اور نیم عیسائی
سب ذلیل اور پست ہو جائیں گے اور ہم اس اشتہار کے روز اشاعت سے بھی ایک
ہفتہ کی میعاد آتھم صاحب کو دیتے ہیں اور باقی وہی شرائط ہیں جو اشتہار ۹ رستمبر ۱۸۹۴ء
میں بتصریح لکھ چکے ہیں والسلام علی من اتبع الهدی ۔
المشتهر
میرزاغلام احمد قادیانی
۲۰ ستمبر ۱۸۹۴ء
مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر
ال
انوار الاسلام
بسم الله الرحمن الرحيم۔ نحمده ونصلى ربنا افتح بيننا وبين قومنا بالحق وانت خير الفاتحينا
اشتہار
انعامی تین ہزار روپیہ
بمرتبه سوئم
اس تحریر میں آتھم صاحب کے لئے تین ہزار روپیہ کا انعام مقرر کیا گیا ہے اور یہ انعام
بعد قسم بلا توقف دو معتبر متمول لوگوں کا تحریری ضمانت نامہ لے کر ان کے حوالہ کیا
جاوے گا اور اگر چاہیں تو قسم سے پہلے ہی با ضابطہ تحریر لے کر یہ رو پید ان کے حوالہ ہو سکتا
ہے یا ایسے دو شخصوں کے حوالہ ہو سکتا ہے جن کو وہ پسند کریں اور اگر ہم بشرائط مذکورہ بالا
روپیہ دینے سے پہلو تہی کریں تو ہم کا ذب ٹھہریں گے مگر چاہیئے کہ ایسی درخواست روز
اشاعت سے ایک ہفتہ کے اندر آوے اور ہم مجاز ہوں گے کہ تین ہفتہ کے اندر کسی
تاریخ پر روپیہ لے کر آتھم صاحب کی خدمت میں حاضر ہو جائیں لیکن اگر
آتھم صاحب کی طرف سے رجسٹری شدہ خط آنے کے بعد ہم تین ہفتہ کے اندر تین ہزار روپیہ
نقد لے کر امرتسر یا فیروز پور یا جس جگہ پنجاب کے شہروں میں سے آتھم صاحب
فرماویں ان کے پاس حاضر نہ ہوں تو بلا شبہ ہم جھوٹے ہو گئے اور بعد
میں ہمیں کوئی حق باقی نہیں رہے گا جو انہیں ملزم کریں
بلکہ خود ہم ہمیشہ کے لئے ملزم اور مغلوب اور
جھوٹے متصور ہوں گے۔